2025-10-14@04:12:44 GMT
تلاش کی گنتی: 27335

«ظہیر محمود کے»:

(نئی خبر)
    شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
     وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔  انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی...
    وینیزویلا میں آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کے فروغ کے اعتراف میں اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جمعے کے روز 2025 کا نوبیل امن انعام سے نوازا گیا، جنہوں نے یہ انعام جزوی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام منسوب کردیا۔ 58 سالہ ماچادو، جو صنعتی انجینئر ہیں اور اس وقت خفیہ زندگی گزار رہی ہیں، کو 2024 میں وینیزویلا کی عدالتوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا تھا تاکہ وہ 2013 سے برسر اقتدار صدر نکولس مادورو کو چیلنج نہ کر سکیں ۔ یہ بھی پڑھیں: نوبیل کمیٹی کے سیکریٹری کرسٹین برگ ہارپ ویکن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ماچادو نے جذباتی انداز میں لفظوں سے محرومی کا اظہار کیا۔ ’اوہ...
    مسجد نبوی ﷺ میں معذور افراد اور بزرگوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اضافہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں ٹھنڈی چھاؤں دیتی 250 خودکار چھتریاں عابدین کے لیے بڑی نعمت سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں معذور افراد اور بزرگ نمازیوں کے لیے عبادت کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے خصوصی فیلڈ اور تکنیکی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں آنے والے معذور اور بزرگ افراد کی نقل و حرکت کو سہل بنانے کے لیے خصوصی بیت الخلا، داخلی راستوں پر ریمپس (ڈھلوان راستے) اور صحنوں میں برقی گاڑیاں (الیکٹرک کارٹس)...
     وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی بہتری کے بجائے ذاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جس پر تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی بھی ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تشدد، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان کا ذہن ہے...
    وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماشادو نے نوبیل امن انعام 2025 ملنے کے بعد بڑا بیان دیدیا جس پر امریکا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی جمہوری جدوجہد کی علامت بننے والی ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ملنے پر اپنے پہلے بیان سے دنیا کو چونکا دیا۔ اپنے بیان میں ماریا کورینا نے کہا کہ یہ انعام میں اپنے ملک کے بہادر عوام اور اُن دوستوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے ہماری آزادی کے خواب کو سہارا دیا جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ماریا کورینا نے مزید کہا کہ وینزویلا کے عوام برسوں سے ظلم اور آمرانہ قوتوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں، اور اس جدوجہد میں بین الاقوامی آوازوں...
    لاہور: چڑیا گھر میں اب زندہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے ساتھ ساتھ نایاب قسم کے جانوروں کے مجسمے بھی تفریح کے لیے آنے والوں کی دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھرعاصم چیمہ کے مطابق یہ مجسمے شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات سے آگاہی دینے کے مقصد سے بنائے گئے ہیں، ان کے علاوہ چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کے پنجروں اور انکلوژرز کے باہر معلوماتی بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں، جن پر ان کی عادات، خوراک اور مسکن سے متعلق معلومات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان بورڈز پر کیو آر کوڈ بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری جنگلی حیات سے متعلق معلومات اپنے موبائل کی اسکرین...
    راولپنڈی: تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے اور اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا  شروع کر دیے گئے ہیں اور مقتولین کی  شناخت نصیر ، بشارت اور شہزاد اکبر   کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شہزاد علی اور غضنفر خان زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول آپس میں رشتہ دار...
    رات گئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی عادت ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو کن بری عادات کی جانب دھکیل رہا ہے؟ ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد میں ڈپریشن اور بے چینی جیسی علامات زیادہ پائی گئی ہیں جو رات کے اوقات میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تحقیق یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین کی زیر قیادت کی گئی جس کا مقصد صرف سوشل میڈیا کے استعمال کی شدت نہیں بلکہ وقت کے عنصر کا بھی تجزیہ کرنا تھا۔ تحقیق کا پس منظر اور طریقہ کار محققین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین...
    کراچی: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ...
    کہوٹہ کے گاؤں نوگراں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور  ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
    اپنے ایک انٹرویو میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ہمارے 170 سے زائد اہلکار جاں بحق ہوئے۔صورتحال ہر لمحے بدل رہی ہے، اسلئے غزہ کی پٹی سے ملنے والی تمام سرحدی راہداریوں کو فوری طور پر کھول دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد، فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کے کمشنر جنرل "فلپ لازارینی" نے اعلان کیا کہ وہ اس پٹی میں فوری امداد بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔ فلپ لازارینی نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ UNRWA کے پاس غزہ میں داخلے کے لئے 6,000 امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھنے کی بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشت گردی صرف عسکری نہیں بلکہ سیاسی، سماجی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں، عدلیہ اور حکومت کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 2014 میں آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا مگر آج بھی اس کے کئی نکات محض کاغذوں تک محدود ہیں،  دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی بیانیے نے دہشت...
    طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا، 34 جہازوں کا بیٹرہ 12 تک محدود ہوگیا۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان کے اہم عہدے دار کراچی میں ہوئی تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کے فیصلوں پر پھٹ پڑے، سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برس کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دار انجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے راشن کارڈ اسکیم شروع کردی جس کے تحت شہری ڈیجیٹل ا سمارٹ کارڈ کے ذریعے ہر ماہ 3 ہزار روپے وصول کریں گے۔ڈیجیٹل ا سمارٹ کارڈ بنیادی اشیا ءخریدنے کے لیے مجاز گروسری ا سٹورز پر استعمال کیا جاسکتا ہے،اس سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔راشن کارڈ کے لیے صرف پنجاب کے رہائشی درخواست دے سکتے ہیں،اس کے لیے پی ایس ای آر سروے میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس ایک مربوط موبائل نمبر کے ساتھ ایک درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ماہانہ گھریلو آمدنی 50000 سے کم اور پی ایم ٹی سکور 35 سے کم ہو،...
    سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔  سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ سے پی...
    کراچی: سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنادیا، 34 جہازوں کا بیٹرہ 12 تک محدود ہوگیا۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان کے اہم عہدے دار کراچی میں ہوئی تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کے فیصلوں پر پھٹ پڑے، سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برس کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دار انجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیر تبدیل نہ ہونے کی...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران میں موجود ہیں اور حکومت انہیں ایران سے یہاں لے کر آئے گی اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایاکہ کراچی میں بھتہ خوری کا مسئلہ کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ کراچی میں تاجر برادری کو محفوظ ماحول فراہم کریں، تاجروں کو بھتہ خوروں کی ملی دھمکیوں پر اسپیشل...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدے پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں، فلسطینیوں نے سجدۂ شکر ادا کیا ہے، سب سے بڑے فریق غزہ کے لوگ ہیں، وہ خوش ہیں، غزہ اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے بعد اس احتجاج کی وجہ کیا ہے، غزہ کے لوگوں کے نام پر یہاں احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی، پُرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن کسی کو انتشار کی اجازت نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ شہر کا تباہ حال انفرااسٹرکچر پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے یکم ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ 60 دن میں سڑکوں کی استرکاری مکمل ہوگی، لیکن 40 دن گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ جہانگیر روڈ، ناتھا خان برج، ایس ایم توفیق روڈ، مرزا آدم خان روڈ، 7000 فٹ روڈ، نئی کراچی، ملیر ٹائون، ابراہیم حیدری اور لیاری سمیت مختلف علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں، جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں اور شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے ادارہ نورحق میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم...
    جواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ (آئی پی ایس )پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنی اور قانونی اصولوں پر چنا کی بنیاد پر عمل درآمد سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ششم کمیٹی کیایجنڈا آئٹم 84 قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی پر بحث سے خطاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) ماریا کورینا ماچاڈو کو ان کی سیاسی جدوجہد اور سماجی کوششوں کے اعتراف میں 2025ء کا نوبل امن انعام دینے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کی نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ یورگن واٹنے فرائڈنیس نے کہا، ''ماچاڈو ایک ایسی کلیدی اور سب کو اکٹھا کر دینے والی شخصیت ہیں، جنہوں نے وینزویلا کی اُس سیاسی اپوزیشن کو متحد کر دیا، جو کبھی بری طرح تقسیم کا شکار تھی۔ ماچاڈو کی کوششوں کے نتیجے میں وینزویلا کی اپوزیشن اب اپنی اس بلند اور متحدہ آواز کو تلاش کر چکی ہے، جس کے ساتھ ملک میں آزادانہ انتخابات اور حقیقی نمائندہ حکومت کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔‘‘ ناروے کی...
    اے پی پی کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے حصول کے لیے دربدرہیں، جاوید اختر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:اے پی پی پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر نے نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے حصول کے لیے دربدر ہیں،پارلیمان کی منظوری اور حکومت کے باضابطہ اعلانات کے باوجود ان کی پنشن میں اضافہ اب تک عمل میں نہیں لایا جا سکا ۔ اے پی پی پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے یکے بعد دیگرے 2023 میں 17.5 فی صد، 2024 میں 15 فی صد اور 2025...
    جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہا تھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔وزیر ممکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے: فائل فوٹو  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کو ایسے شخص کے فیصلے اور خواہش پر نہیں چھوڑ سکتے جو کے پی میں دہشتگردی واپس لانے کا اکیلا ذمے دار ہو۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوارجیوں کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، آپ کہہ رہے ہیں ایسی...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، حکومت اور ریاست کی واضح پالیسی ہے کہ پاکستان میں جتھے اور جتھوں سے بلیک میل ہونا، یا جتھوں کے تشدد سے ان کے مطالبات منوانے اور مقاصد حاصل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کا حق ہے مگر یہ حق چند قواعد و ضوابط کے ساتھ دیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news احتجاج ٹی ایل پی...
    پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔ منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہی ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے مگر انتشار کی اجازت نہیں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی، یہاں گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا، جس کا خمیازہ آج تک خیبرپختونخوا کے بہادر اور غیور عوام اپنے خون سے بھگت رہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں گورننس قائم ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں۔   کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے...
    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ایشیائی ممالک اب امریکہ و اسرائیلی عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کئی سالوں سے جاری ہیں، صہیونی جنگی جارحیت سے آج تک اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت کراچی میں جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ شیخ محمد صادق جعفری کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر حماس کے ساتھ ہیں فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ و اسرائیل کو غزہ جنگ کے میدان میں...
    پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق صحافی کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مربوط اور اچھا ہے لیکن فوج میں خود احتسابی کا عمل محض الزامات پر کام نہیں کرتا، الزمات ثابت ہو جائیں پھر سزا دی جاتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کا ٹرائل ہو رہا ہے وہ سابق ڈی جی آئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس ٹو میں 342 کا بیان جمع کرادیا ۔بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ  بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،  اسے دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ میں نے انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب...
    اسکرین گریب: جیو نیوز  افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فوج کے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے حالیہ آپریشنز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔پشاور میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران احمد شریف چوہدری نے بطور ثبوت تصویریں اور ویڈیو ڈاکیومنٹس کا بھی استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے خوارجیوں اور دہشت گردوں سے بات کرنی چاہیے، گورننس گیپ کو خیبر پختونخوا کے بہادر سپوت اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا سنا گیا، ترجمان افغان حکومتافغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا سنا گیا... پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے افغانستان میں حملہ کرنے اور مفتی نورولی محسود کے مارے جانے سے...
    وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جب جمعے کے روز نوبیل امن انعام ملنے کی اطلاع ملی تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں۔ ماریا کورینا ماچادو کی میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فون پر گفتگو کے دوران حیرت سے ’میں شاک میں ہوں‘ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ گفتگو ایڈمنڈو گونزالیز اوروریٹیا سے ہو رہی تھی، وہی سیاستدان جنہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ماچادو کی نااہلی کے بعد اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوئی، امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریہ کورینا کو مل گیا گونزالیز، جو تقریباً ایک سال سے جلاوطنی کی زندگی گزار...
    راولپنڈی اور اسلام آباد ڈینگی مچھروں کے حملے کی لپیٹ میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں نئے 19 مریض سے ڈینگی مریضوں کی تعداد 908 ہوگئی۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اب تک ڈینگی لاروا ملنے پر 4505 مقدمات درج 1860 گھر سیل کئے۔ کُل 3528 چالان اور 1 کروڑ دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گی۔ا دوسری جانب اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈینگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ فیلڈ عملے کی جانب سے 1192 رسک ایریاز اور 2602 دیگر مقامات پر فوگنگ کی گئی۔...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر  نے کہا کہ  سسیلی  سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہاکہ آپشن1،سہولت کاری کرنے والا خارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے۔ آپشن2،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر اس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کرنے تو خارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے ریاست کی طرف سے ایکشن کیلئے تیار رہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خارجیوں سے رابطے کاکہا،کیا یہ سچ ہے؟  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کون ہے جو کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کہاں سے یہ آواز آ رہی ہے، کون کہہ رہا ہے کہ آپریشن نہ کریں بات چیت کریں،وہ شخص کون ہے جوپوری اس کارروائی کو چلا رہا ہے کہ خارجیوں سے بات چیت کرلیں آپریشن بند کریں۔ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی  ہے؟صحافی کے...
    اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم کے نام سامنے آ گئے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، جبکہ دونوں ٹیمیں آج دوپہر قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ پلئینگ الیون پر مشاورت کر رہی ہے، اور دو فاسٹ بولرز کے ساتھ دو اسپنرز کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور انہیں ڈیبیو کرانے کے خواہشمند ہیں۔ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے جن کھلاڑیوں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں عبداللہ شفیق، امام...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس  پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا  کہنا ہے کہ 2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں ،صوبائی اور وفاقی حکومتوں پشاور میں بیٹھے اور ایک متفقہ پلان کیساتھ باہر آئے،جس کا نام رکھا گیا نیشنل ایکشن پلان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس میں کچھ نکات تھے ہمارے سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توہمیں یہ کام کرنے ہیں،یہ حقیقت آپ کے سامنے ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ اس کے بعد پچھلی حکومت نے 2021میں  اس نے انہی نکات میں سے جن پر کچھ کام ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آسٹریلیا کے دورے کے لیے روانہ ہونے والی بھارتی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما کے لیے یہ سیریز خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ کم از کم سات بڑے ریکارڈز ان کے سامنے ہیں جنہیں عبور کر کے وہ کرکٹ کے کئی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔روہت اب تک 273 ون ڈے میچز میں 344 چھکے لگا چکے ہیں اور اگر وہ اس سیریز میں صرف آٹھ چھکے اور مار لیں تو وہ شاہد آفریدی کا اوور آل چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ اسی طرح آسٹریلیا کے خلاف ان کے نام پہلے ہی آٹھ سنچریاں درج ہیں اور دو سنچریاں مزید بنانے کی صورت میں وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر آسٹریلیا...
    دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا، دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کر مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، انشاء اللہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے...
    ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔پاک افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے امن کانوبل انعام جیت لیا  انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی دفاتر جانا اور سرکاری کام چھوڑ دیے ہیں جبکہ بیوروکریسی نے بھی سرکاری کاموں میں دلچسی لینا چھوڑ دی ہے۔ سرکاری فائلیں محکموں اور چیف سیکرٹری کے دفاتر تک محود ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری بار پارلیمانی پارٹی میں شرکت کی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کے بعد آبائی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے جدید جیمنائی ماڈلز کی ایک نئی پیش رفت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جیمنائی 2.5 بیسڈ ایجنٹس جلد کمپیوٹر یوزر انٹرفیس کو براہِ راست کنٹرول کر سکیں گے۔یہ ایجنٹس ماؤس کرسر حرکت دے سکیں گے، آئٹمز پر کلک کریں گے اور فارمز یا فائلز میں ٹائپ بھی کر سکیں گے — اور وہ یہ سب اسی وقت کریں گے جب آپ سکرین پر موجود ہوں گے۔ فی الحال یہ فیچر پریویو میں ہے اور ڈویلپرز کو ایسی ایپس بنانے کی اجازت دے گا جو صارف کے ڈیسک ٹاپ یا براؤزر عناصر سے جڑیں۔ماڈل ایک اسکرین ریڈنگ/انٹرپریٹیشن طریقہ استعمال کر کے اسکرین اور اس کے اجزا کو سمجھتا ہے، جس سے عام آٹومیشن سے...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، شہریوں ، انٹیلی جنس ایجنسیز ، افواج  پاکستان نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے ۔ کاونٹر ٹیرازم آپریشنز 2024 میں کے پی کے میں 14 ہزار 535 آپریشنز کیئے گئے ، روزانہ کی بنیاد پر 40 آپریشنز کیئے گئے ، 769 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جوکہ یومیہ 2.1 ایک بنتی ہے ، 2024 میں آپریشنز کے دوران کے پی کے میں 577 قیمتی جانوں نے جام شہادت نوش کیا...
    شرکاء نے سابقہ کابینہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیمی تسلسل اور نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ آخر میں امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے دعا کی کہ نئی قیادت اخلاص و استقامت کے ساتھ مشنِ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو آگے بڑھائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کراچی ریجن کے نو منتخب صدر عون رضوی کے اعزاز میں ایک پُرمسرت عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ریجنل آفس موسسہ شہید عارف حسین الحسینی، عباس ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ عشائیے میں آئی ایس او کراچی کے سابقہ ریجنل صدر سروش زیدی اور ان کی کابینہ کے اہم اراکین سمیت سابقینِ امامیہ بشمول سابق...
    اسلام ٹائمز: سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین کی رہائی کا کریڈٹ یورپی عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل ہمیں رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بیمار بچی ہے، اسے کوئی نہ کوئی بیماری لاحق رہتی ہے، اس کے باوجود اس نے 20 دن کا سمندر کا مشکل ترین سفر کیا، اسے اسرائیل کا جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا، جملے کسے گئے، گریٹا کی توہین و تذلیل کی گئی، پورے عالم اسلام کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ خصوصی رپورٹ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے رُکن...
    فلسطینی رہنما مروان برغوتی کا نام غزہ کے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی تبادلے کی فہرست سے آخری لمحات میں اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر ہٹا دیا گیا، جس سے سمجھوتے کے نفاذ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مبینہ طور پر ثالثوں اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے پہلے اس نام کی منظوری دی تھی، بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے برغوتی کو رہائی کی فہرست سے نکال دیا۔ ایک ذریعہ جس کا برغوتی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، نے ’مڈل ایسٹ آئی‘ کو بتایا کہ گزشتہ شب ثالثوں بشمول امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے قیدیوں کی ایک فہرست کی منظوری دے دی، جس میں مروان برغوتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے سب سے معزز اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے حصے میں آیا، جو اپنے ملک میں عوامی آزادی اور سیاسی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کا نشان سمجھی جاتی ہیں۔اوسلو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے لاطینی امریکا میں جمہوری شعور کو دوبارہ زندہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مچاڈو نے ظلم، جبر اور سیاسی استبداد کے مقابلے میں عوامی طاقت کی مثال قائم کی۔ماریہ کورینا مچاڈو نے اپنی سیاسی جدوجہد میں انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور شفاف...
    زین قریشی — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ ضمانت کے معاملے پر دخل اندازی کی جارہی ہے۔لاہور میں زین قریشی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان نورا کشتی ہے۔ ایسی لڑائیاں قومی مفاد اور عوام کے لیے نہیں ہوتیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے اقتدار کے حصول کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں۔اس سے قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی...
    13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ستمبر 2004 سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک سے اب تک 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے کیسز کی تعداد زیادہ سامنے آئی ہے۔...
    چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کو ایک خط بھیجا، جس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، میں سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی اور اپنی جانب سے جنرل سکریٹری اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی، ورکرز پارٹی آف کوریا کے تمام ارکان اور کوریائی عوام کو گرمجوش مبارکباد اور نیک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مروان البرغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں، تاہم 22 سال جیل میں گزارنے کے باوجود وہ آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین فلسطینی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جو قیدیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دی گئی، اس میں مبینہ طور پر البرغوثی کا نام بھی شامل تھا، اور یہ بھی قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تاہم عرب میڈیا کے مطابق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کی طرف سے منظوری اس وقت سامنے آئی، جب اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار غزہ پٹی میں لڑائی روکنے پر متفق اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امن منصوبے کے کچھ حصے اپنانے پر راضی ہو گئے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ''حکومت نے ابھی ابھی تمام یرغمالیوں، زندہ اور فوت شدہ، کی رہائی کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔‘‘ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کے اندر نئی پوزیشنز سے پیچھے ہٹ جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ اس کے نفاذ کی نگرانی کے لیے 200...
    اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دیے گئے بیانات سامنے آ گئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی  آئی کی جانب سے اپنے دفاع میں  عدالت میں دیے گئے 342  کے بیان  میں کہا گیا ہے کہ کیا 2018 میں توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحفے سے متعلق صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن لیا جاسکتا ؟۔ توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا ۔ بیان کے مطابق ایف آئی اے کے دائرہ  اختیار کے حوالے سے توشہ خانہ رولز مکمل خاموش ہیں۔ اسی بنیاد چوتھے جعلی توشہ خانہ کیس میں مجھے اور میری بیوی کو بری کرنا...
    غزہ میں امن معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے مطابق 26 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس مائیکل مورڈیچے نچمانی شمالی غزہ میں ایک سنائپر کی گولی سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا فوجی کمبیٹ انجینئرنگ کارپس کی 614 بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی مغربی پٹی میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔ آئی ڈی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 914 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان...
    مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جابرانہ کارروائیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوئوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس کی مدد سے مختلف اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے پورے محلوں کو محاصرے میں لے کر گھروں کی تلاشی لی اور خواتین اور بزرگوں سمیت مکینوں...
    اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ اگر امریتا نہ ہوتیں تو شاید میں بالی ووڈ میں راستہ ہی نہ ڈھونڈ پاتا۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے برسوں بعد پہلی بار اپنی سابقہ بیوی اور سینئر اداکارہ امریتا سنگھ کے بارے میں وہ باتیں کھول کر بتا دیں جن کا ذکر وہ پہلے کبھی نہ کر سکے تھے۔ سیف علی خان نے کہا کہ میں کم عمر اور نا تجربہ کار تھا۔ ہماری شادی چاہے نہیں چل سکی، لیکن میں پہلی بار کہہ رہا ہوں۔ امریتا نے مجھے انڈسٹری سمجھنے، لوگوں کو پہچاننے اور اپنے راستے بنانے میں بے پناہ مدد دی۔...
    ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ پرامن لوگوں کو تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں۔لاپتا افراد سے متعلق 15 درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں درخواست گزاروں کے وکلا، پولیس اور محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے 15 سالہ بچے کو اٹھایا گیا ہے۔ 25 اگست کو سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس ان کے گھر بغیر لیڈی پولیس کے گے۔ پولیس نے 27 اگست کو ان کے 3 گھروں کو بھی جلایا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، واشنگٹن میں حالیہ ملاقاتوں کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ امریکی حکومت نے بھارت کی زیادہ تر برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر سب سے زیادہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلے بھارت...
    پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔ منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پرامن لوگوں کو تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلق 15 درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں درخواست گزاروں کے وکلا، پولیس اور محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے 15 سالہ بچے کو اٹھایا گیا ہے۔ 25 اگست کو سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس ان کے گھر بغیر لیڈی پولیس کے گئے۔ پولیس نے 27 اگست...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خرانہ محمد اور نگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی وژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا، تمام معاشی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی کے کامیاب آپریشن کو قومی عزم کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب سمیت شہداء کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ آصف زرداری نے واضح کیا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں۔ ...
    نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج ہوگا، امریکی صدر اس ایوارڈ کے سب سے بڑے خواہشمند ہیں۔ 7 جنگیں ختم کرانے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت چمکی تو وہ نوبیل امن ایوارڈ لینے والے پانچویں امریکی صدر بن جائیں گے۔ اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈروولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما یہ اعزاز پاچکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا کی جنگیں رکوائیں۔ دو برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے نے ان کی نوبیل امن ایوارڈ کے بیچ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نوبیل امن کمیٹی کی آخری میٹنگ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے راشن کارڈ اسکیم شروع کردی جس کے تحت شہری ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ کے ذریعے ہر ماہ 3 ہزار روپے وصول کریں گے۔ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ بنیادی اشیا ء خریدنے کے لیے مجاز گروسری سٹورز پر استعمال کیا جاسکتا ہے،اس سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔(جاری ہے) راشن کارڈ کے لیے صرف پنجاب کے رہائشی درخواست دے سکتے ہیں،اس کے لیے پی ایس ای آر سروے میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس ایک مربوط موبائل نمبر کے ساتھ ایک درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،ماہانہ گھریلو آمدنی 50000 سے کم اور پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، ان میں ذہنی صحت کے مسائل زیادہ دیکھے گئے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ زیادہ تر سابقہ مطالعات نے صرف سوشل میڈیا کے استعمال کی کثرت پر توجہ دی تھی، لیکن اس تحقیق کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ کیا وقت بھی اس میں کوئی کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے محققین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) پر لوگوں کی رات کے وقت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس کا موازنہ سن نوے کی دہائی میں ویسٹ انگلینڈ کے بچوں پر کیے گئے...
    خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو دہشتگردوں کا اصل سہولت کار قرار دیا ہے۔ وفاقی پالیسیاں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق اپنی ناقص اور کمزور پالیسیوں کے باعث دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ ان کے بقول وفاق کی غیر مؤثر حکمتِ عملی دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے اسے مزید بڑھا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم پر براہِ راست تنقید کرتے ہوئے کہا جب یہ جعلی وزیراعظم وزیراعلیٰ تھے تو...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہر بیٹی ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا باعث بنی۔ منیب بٹ نہ صرف اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں بلکہ اپنی خوبصورت فیملی کے ساتھ ان کی محبت بھری تصویریں اور ویڈیوز بھی لوگوں کو بے حد پسند آتی ہیں۔ ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ ایمن خان، پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹیز میں شامل ہیں۔ اس جوڑے کی تین پیاری پیاری بیٹیاں امل، میرال اور نیمل ہیں۔ حال ہی میں زارا نور عباس کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے...
    منیلا ( ویب ڈیسک) جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 7.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند کر دیے گئے، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے۔ فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، سکول فوری طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی نے ایسی فوٹیجز نشر کی ہیں جن میں شہریوں کو کھلے میدانوں میں بیٹھے دیکھا گیا، یہاں تک کہ ہسپتالوں کے عملہ بھی مریضوں کو باہر لے آیا۔ فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے بتایا ہےکہ قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں کی طرف فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرینِ صحت کے مطابق جسمانی ورزش صرف جسم کو متناسب بنانے یا وزن گھٹانے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ مدافعتی نظام کی تربیت اور مضبوطی میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔روزانہ کی معتدل جسمانی سرگرمی نہ صرف خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے بلکہ جسم کے دفاعی خلیات کو فعال رکھتی ہے تاکہ وہ جراثیم، وائرس اور دیگر بیماریوں کے حملوں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں۔جب کوئی شخص ورزش کرتا ہے تو خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے، جس سے مدافعتی خلیے جسم کے مختلف حصوں تک بہتر طور پر پہنچتے ہیں۔یہ خلیے متعدی اجسام (pathogens) کی فوری شناخت اور خاتمہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش سوزش کے مارکرز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) جمعہ کی صبح فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی منقطع ہو گئی، کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا اور ممکنہ سونامی کے خدشے کے باعث ساحلی علاقوں سے انخلا کرایا گیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چند گھنٹے بعد فلپائن، پلاؤ اور انڈونیشیا کے لیے جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی۔ ادارے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا، ''اب اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘ فلپائن کے جنوبی حصے میں جمعہ کی صبح سمندر کے اندر 7.5 شدت کے زلزلہ کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ انڈونیشیا کے...
    توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدالت میں جمع سیکشن 342 کے بیانات منظر عام پر آ گئے ہیں۔ دونوں نے اپنے تحریری جوابات میں نیب، ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف بیان میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ (نیکلس اور ایئر رنگز) باقاعدہ طور پر قواعد کے مطابق قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا۔...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
    یہ 1990 کی بات ہے کہ جب متحرک یا موبائل فون پاکستان میں متعارف کرائے گئے تھے۔ ابتدا میں یہ سہولت صرف دو ادارے فراہم کرتے تھے، پاکٹیل اور انسٹافون، بعد میں دیگر ادارے بھی آئے اور سہولیات میں بھی اضافہ ہوا جیسے ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور سی ایل آئی وغیرہ وغیرہ۔ ابتدا میں کال کرنے کے پیسے دینا تو سمجھ آتا ہے مگر اس وقت کال وصول کرنے والے کو بھی پیسے دینے پڑتے تھے۔ اگر میری یادداشت اور معلومات میرا صحیح ساتھ دے رہی ہیں تو اسکائپ وہ پہلی ایپ تھی کہ جس نے تقریباً مفت کال کی سہولت فراہم کی اور اس کے بعد تو چل سو چل۔  آج ایسی اَنگنت ایپ موجود ہیں...
    سعودی عرب کے دارالحکومت میں جاری ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں اس سال سعودی خواتین مصنفات کے کام اور تخلیقی صلاحیتوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جس سے مملکت کے بڑھتے ہوئے ادبی منظرنامے میں ان کی موجودگی نمایاں ہوئی۔ میلے میں کئی معروف اور ابھرتی ہوئی خواتین ادیباؤں نے اپنی تازہ ترین تصنیفات پیش کیں اور ان کے پسِ منظر پر گفتگو بھی کی۔ مَہا الراشد — “Stories of My City” سعودی مصنفہ مَہا الراشد نے اپنی نئی کتاب “Stories of My City” (میری شہر کی کہانیاں) کے ذریعے شہری زندگی کے اُن پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے جہاں پرانی گلیاں اور جدید طرزِ زندگی ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ریاض سیزن 2025: تفریح، کھیل،...
    بیرونی مالیاتی یقین دہانی حاصل کرنے میں ناکامی اور گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کے اجراء میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوئے۔معاہدہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کے تحت کل نو جدولوں میں سے، توازن ادائیگی اور بیرونی مالیاتی ضروریات کے اُمور حل طلب رہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اب یہ اُمید کی جا رہی ہے کہ یہ جدول آئندہ ہفتے پُر کر لیے جائیں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جی سی ڈی اسسمنٹ رپورٹ ایک ساختی معیار ہے اور اسے ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تیسری بات، سیلابی نقصان کی تفصیلات ابھی تک مکمل نہیں‘اس لیے آئی ایم...
    ( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیئے ہیں۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں آج امن کے نوبل انعام کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر دنیا کی نظریں ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مرکوز ہیں، جو اس انعام کے لیے غیر معمولی طور پر پُرامید نظر آ رہے ہیں۔اعلان سے چند گھنٹے قبل ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر مجھے نوبل انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بڑی توہین ہوگی۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے قریبی حلقے انہیں عالمی امن کے لیے کئی اہم پیش رفتوں کا کریڈٹ دیتے ہیں ، جن میں غزہ جنگ بندی معاہدہ، ابراہام ایکارڈز اور کووِڈ ویکسین کی فوری تیاری شامل ہیں۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی ایک بار پھر مکمل طور پر کنٹینر سٹی میں تبدیل ہو گیا ہے، جہاں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اندر اور باہر کے تمام اہم راستوں پر کنٹینرز، ٹرالرز اور بڑی رکاوٹیں کھڑی کر کے آمدورفت کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہر کے 37 مقامات کو ’’بلاکنگ پوائنٹس‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ مری روڈ، فیض آباد، شمس آباد، موتی محل چوک، پنڈورہ چونگی، آئی جے پی روڈ، کھنہ پل اور چک مدد سمیت تمام مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔ اسلام آباد سے ملانے...
    نوبیل امن انعام 2025 کا اعلان آج (جمعہ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کیا جائے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام جیتنے والوں میں شامل ہونے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ہنگری کے مصنف لازلو کراسناہورکائی ادب کے نوبیل انعام کے حقدار قرار ٹرمپ طویل عرصے سے یہ اعزاز حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، جو ان سے پہلے چار امریکی صدور کو مل چکا ہے، مگر ماہرین کے مطابق ان کی خارجہ پالیسی اور عالمی معاہدوں سے علیحدگی کے اقدامات نوبیل کمیٹی کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ناروے کے اخبار وی جی کے مطابق، کمیٹی نے اس سال کا فیصلہ پیر کے روز کیا تھا، یعنی غزہ میں...
    گزشتہ ماہ ستمبر میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک غیر معمولی پیش رفت نے نہ صرف خطے کے تجزیہ کاروں کو چونکا دیا بلکہ عالمی طاقتوں کے تھنک ٹینک بھی اس پر گہری نظر رکھنے لگے ہیں۔ یہ پیش رفت اتنی اہم تھی کہ اس کے بعد تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیاں، امریکا سے بھارت تک، ہمیشہ اس کوشش میں رہتی ہیں کہ پاکستان کے کسی دوسرے ملک سے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کی قبل از وقت خبر انہیں مل جائے۔ اگر انہیں ذرا سا اشارہ بھی مل جائے تو وہ پسِ پردہ ایسی پیش رفت کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہو...
    پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے، اور کراچی کا معاشی مرکز اولڈ سٹی ایریا — ایک ایسا تجارتی علاقہ جو کئی دہائیوں سے کاروبار کا سمندر اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ علاقہ چلتا ہے تو کراچی چلتا ہے، اور یہ رکتا ہے تو شہر کا پہیہ بھی رک جاتا ہے۔ یوں تو ’اولڈ سٹی ایریا‘ کا نام ہی پرانے شہر کی جھلک پیش کرتا ہے، مگر یہاں ہر نوعیت کا کاروبار ملتا ہے۔ سستی اشیا سے لے کر قیمتی سامان تک، ہر چیز کا مرکز یہی علاقہ ہے۔ انہی بازاروں میں میمن مسجد کے قریب واقع عالم کلاتھ مارکیٹ ملک بھر میں کپڑے کے سب سے بڑے کاروباری مراکز میں سے ایک ہے۔ ایک وقت...
    پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق بہت سے توہمات، غلط فہمیاں اور سماجی تعصبات پائے جاتے ہیں۔ لوگوں کے ذہن میں یہ تصور عام ہے کہ اگر کسی کو نفسیاتی مسئلہ درپیش ہے تو وہ کمزور یا ناقابل ہمدردی شخص ہے حالانکہ یہی رویہ معاشرتی بے حسی کو بڑھاتا ہے۔ ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محدد رانا بھی خبردار کرتے ہیں کہ ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ذہنی امراض کے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ، جدید طریقہ علاج اپنایا جائے گا وی نیوز ایکسکلوسیو میں سینیئر صحافی عمار مسعود سے ماہر نفسیات  پروفیسر ڈاکٹر محدد رانا نے ’انٹرنیشنل مینٹل ہیلتھ ڈے‘ کے حوالے سے...