2025-11-27@23:22:58 GMT
تلاش کی گنتی: 32997

«نے آر ٹی آئی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سیث) سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب — بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کے لیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا رہے تھے، جن میں اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے وی پی این کا استعمال بھی عام تھا۔ مزید...
    پشاور+ بنوں+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+خبر نگار+ آئی این پی) پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا۔ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا۔ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔ سی...
    آئی سی سی کی جانب سے منگل کو ممبئی میں جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ 2025 کے ایشیا کپ میں 3 تلخ میچوں کے بعد دونوں ٹیموں کی پہلی ٹکر ہوگی، یہ بڑا مقابلہ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور یہ بھارت کاا گروپ مرحلے کا تیسرا میچ ہوگا۔ بھارت اور پاکستان کو امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں بدترین کارکردگی، آخری 25 میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے نتائج کیا رہے؟ بھارت اپنا پہلا گروپ میچ 7...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا دورہ غیر معمولی اور پاک ایران تعلقات میں اہم موڑکی نشاندہی کرتا ہے۔ پہلے سے مضبوط پاک ایران تعلقات نئے سٹرٹیجک مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ بدلتے عالمی حالات میں دونوں ملکوں کو اپنی حکمت عملی وضع کرنے، تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔ سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔ امریکہ اور صیہونی رجیم کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی رہی۔
     لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی مرکزی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست بحال کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے تو کوئی غلط خبر نہیں دی۔ عدالت نے کہا کہ یہ جو آپ کے ساتھ انتظار پنجوتھا کھڑے...
    قلیوں کو اب اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا اور وہ اسٹیشن منیجر کی نگرانی میں کام انجام دیں گے۔ قواعد کے تحت قلی حضرات مسافروں سے فی پھیرا 70 روپے وصول کریں گے، جبکہ ایک پھیرا میں زیادہ سے زیادہ 40 کلوگرام تک سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔ قلی  تنویر حسین کے مطابق  وہ پچھلے 10 سال سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلی کا کام کر رہا ہے ، کبھی کام زیادہ ہوتا ہے کبھی کم ہوتا ہے لیکن اچھا گزارا ہو جاتا ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریبا دو سے اڑھائی سو تک قلی کام کرتے ہیں ،پہلے اگر کوئی قلی  کسی مسافر  سے 100 سو روپے لیتا تھا تو وہ 40...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہاف ٹرم پر معاہدہ ہوا تھا، لیکن وہ خود اس مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ اس پر اتفاق ہوا ہے، جس میں وزیرِاعظم، اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین کی مدت نصف نصف طے کرنے کی بات ہوئی۔ حکومت میں شیئرنگ کے یہ اصول اب بھی لیڈرشپ کے درمیان برقرار ہیں اور یہ مکمل طور پر قیادت کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعظم اور اسپیکر کی مدت پر بھی ہاف ٹرم کے لیے اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا...
     بلوچستان کی ٹھنڈی فضاؤں میں ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ صوبے کے سیاسی ایوانوں میں یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی واقعی اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت خصوصاً صدر مملکت آصف علی زرداری کی ناراضگی کا شکار ہیں یا نہیں؟ اس سوال نے صوبے میں جاری سیاسی کھینچا تانی کو مزید شدت دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی پی پی اراکین کا وزیر اعلیٰ بلوچستان پر عدم اعتماد کا اظہار؟ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین ڈومکی نے اپنے ایک بیان میں تہلکہ مچا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خراب طرز حکمرانی اور انتظامی کمزوریوں کے باعث میر...
    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بری شکست کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات متوقع تھے، تاہم انتخابی عمل میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو عدالتوں میں چلی جائے، معاملہ اقوامِ متحدہ یا عالمی عدالت میں لے جائے، لیکن نتائج واضح ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اور باہر موجود افراد فوج کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کر رہے تھے، ضمنی الیکشن کے نتائج اسی بیانیے کا ردِعمل ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سے پی ٹی آئی پہلے...
    مزید 6سیٹیںملنے سے قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کیلئے سب سے بڑی اتحادی پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی ،حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کیلئے سب سے بڑی اتحادی پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ،ضرورت کابینہ میں شامل چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے بھی پوری ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں مزید 6نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی ہے جبکہ سادہ اکثریت کیلئے حکمران اتحاد کو 169اراکین درکار تھے ، پیپلز پارٹی کے بغیر کابینہ میں...
    غریب صارفین کیلئے ٹیرف 11.72سے بڑھ کر 22.44روپے ہو چکا ہے نان انرجی کاسٹ کا بوجھ غریب پر 60فیصد، امیروں پر صرف 30فیصد رہ گیا معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کا کچا چٹھا کھول دیا،2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر ڈالا گیا ۔ توانائی شعبے میں گزشتہ دس سال میں بجلی ٹیرف میں 3گنا اضافہ ہوا،نان انرجی ٹیرف کاسب سے زیادہ 60فیصدبوجھ غریب گھرانوں پرڈالاگیا۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کے شعبے میں پیداواری صلاحیت سال 2025ء میں 45ہزارمیگا واٹ تک پہنچ چکی، گردشی قرضہ بھی 2 ہزار 600ارب روپے سے تجاوزکرگیا،ادائیگی کا زیادہ بوجھ غریب گھرانے برداشت کر رہے ہیں،100یونٹ تک بجلی استعمال...
    افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا ’ایکس‘ کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس”کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے ۔پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سامنے نہیں آئی مگر چھپ کرپورامقابلہ کیا۔ طلال چوہدری نے سوال کیا کہ جو لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ لاہور میں کیسے جیتیں گے؟طلال چوہدری نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ پورا لاہور ان کا ہے توپھر لوگ ان کے لیے ووٹ دینےکیوں نہیں نکلے ؟طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوامیں 13سال سے حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ چیزیں ریورس ہورہی ہیں، ہم پیپلزپارٹی کو کیوں مائنس کریں گے، ہمیں مستحکم حکومت چاہیے، ہمارا ایسا کوئی ایجنڈا نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن)پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سرپرست اعلی پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے ۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کی کہنے پر ہمارے بڑوں نے نقل مکانی کا ارادہ ترک کیا۔ پاکستان ہندو کمیٹی نے حکومت سے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 132 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ، جسکے بعد اتحادی جماعتوں پر انحصار ختم ہو گیا ۔ پیپلز پارٹی کے 74 ارکان کے بغیر حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 170 ہو گئی۔ مسلم لیگ ن 132، ایم کیو ایم 22، مسلم لیگ ق 5، استحکام پاکستان پارٹی 4، مسلم لیگ ضیا نیشنل پارٹی اور باپ پارٹی کا ایک ایک رکن جبکہ چار آزاد ارکان بھی حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں چھ مزید نشستیں حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نشستیں 132 ہو گئیں۔ پیپلز پارٹی سمیت حکمران اتحاد کی قومی اسمبلی میں نشستیں 244 ہو گئیں۔ گزشتہ روز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلیے ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی اینٹی ریپ کے قانون میں تضاد کوکس نے دیکھنا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان کہاں ہیں؟ جبکہ سرکاری وکیل کو ہدایت دی گئی کہ اٹارنی جنرل کاپتا کریں کہ وہ کہاں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں تو اٹارنی جنرل نے اینٹی ریپ ایکٹ کی مختلف دفعات کے بارے میں عدالت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلا دیش کو سپلائی کرنے کیلیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ ٹی سی پی کے 20 نومبر کو جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر کو صبح 11:30 بجے تک ہے۔ ٹینڈر میں کمپنیوں، پارٹنرشپس اور واحد مالکان سے علیحدہ سربمہر بولیاں طلب کی گئی ہیں تاکہ ایک لاکھ ٹن لمبے دانے والے سفید چاول (ایری- 6) کی خریداری کی جا سکے، جو کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے ’’بریک بلک کارگو‘‘ کی شکل میں بنگلا دیش کو برآمد کیا جائے گا۔ واضح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں تک تعلقات خراب رہے تاہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سیکورٹی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/اسلام آباد(خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 3 خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے جب کہ 3 ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-5 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کیلیے بھارت...
    کراچی: ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان اہم میچ آج ہوگا، انجانے خدشات نے آئی لینڈرز کو لپیٹ میں لے لیا۔  افریقی حریف کے ہاتھوں ایک اور شکست فائنل کی دوڑ سے باہر کردے گی، ٹرافی میچ کیلیے اسے دیگر دونوں لیگ میچز جیتنا ہوں گے۔ دوسری جانب زمبابوین ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ کٹوانے کیلیے اپنے آخری مقابلے میں فتح درکار ہے، کپتان سکندر رضا نے ٹیم کو اہم معرکے کیلیے پھر سے صف آرا ہونے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اتوار کی شب زمبابوے کو مات دے کر ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سیٹ بک کراچکی ہے ، زمبابوے نے اپنے گزشتہ لیگ میچ میں سری لنکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پورے ملک اور بالخصوص صوبے بھر میں اقلیتی برادری پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انتہائی پُرجوش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کراچی کے تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز ) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا افتتاح صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے کیاافتتاحی تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اسماعیل راہو نے کہا کہ لطیف یونیورسٹی میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد انتہائی خوش آئند قدم ہے اور اس میں ملک بھر سے آنے والی یونیورسٹی ٹیموں کی شمولیت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں پورا پاکستان موجود ہے، جو قومی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے آئینی معاملات پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار بھی نہیں ہوا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل بروز بدھ 26 نومبر 2025کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر سید اویس قادر شاہ کریں گے۔ اجلاس میں تلاوت اور نعت خوانی کے بعد سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لیے دعائے مغفرت ہوگی۔روایت کے مطابق اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے دوسرے روز تک ملتوی کردیا جائے گا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
    سٹی42: احتجاج کی کالیں دینے کے بعد احتجاج کرنے میں بار  بار ناکام ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے آخر کار عوام کو  احتجاج کی ہنگامی کال دے دی۔  اس مرتبہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دی ہے۔ پی ٹی آئی کی عوام کے نام اپیل میں کہا گیا ہے کہ وہ  آج 25 نومبر ، منگل کے روز  احتجاج کرنے کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر  جمع ہوںْ    راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا پی ٹی آئی کی پنجاب کی لیڈر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ  25 نومبر ،منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب  ایک آواز بن...
    طلال چوہدری(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سامنے نہیں آئی مگر چھپ کر مقابلہ کیا، میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے۔ پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دن کوئی بدمزگی نہیں ہوئی، کوئی ایک پولنگ اسٹیشن بتائیں جہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔ طلال چوہدری نے کہا انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ پورا لاہور ان کا ہے تو پھر لوگ ان کیلئے ووٹ دینے نکلے کیوں نہیں؟ انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟ لوگوں نے کام اور کارکردگی...
    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور ہم آگے بھی ملکر چلیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعریف کی کہ وہ شہیدوں کے جنازے میں شامل ہوئے۔تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ سیاسی ماحول جیسا بھی ہو ہمیں ملک...
    90 ہزار ٹن خام تیل سعودی عرب کی طرف سے امداد کے طور پر بھیجا گیا ہے تاکہ شام کی مقامی ضروریات پوری ہو سکیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے شامی عوام اور حکومت کی ضروریات پوری کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے تیل کی کھیپ کے ساتھ ایک آئل ٹینکر شام پہنچ گیا ہے، اس آئل ٹینکر میں 90 ہزار ٹن خام تیل موجود ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی آئل ٹینکر 90,000 ٹن خام تیل لے کر بنیاس بندر گاہ پر پہنچا ہے، یہ خام تیل سعودی عرب کی طرف سے امداد کے طور پر بھیجا گیا ہے تاکہ شام کی مقامی ضروریات...
    اسلام آباد:تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونا چاہیے تاکہ ایک آواز بن کر عمران خان کی فیملی کے ساتھ کھڑا رہا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ خان سے ملاقات ان کے خاندان کا ایک آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، جسے نہ صرف عدالتوں نے تسلیم کیا ہے بلکہ جیل مینوئل بھی اجازت دیتا ہے۔ عالیہ حمزہ نے پارٹی کے اراکین، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن اڈیالہ جیل میں موجود رہیں، خاص طور پر جب خان کے اہل خانہ وہاں ہوں۔  انہوں نے...
    ٹینس الوداع،اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اعصام الحق اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کے آغاز کے موقع پر بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
    مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں نہ بھی ہوتی اور میدان میں موجود ہوتی تب بھی ن لیگ ضمنی انتخابات میں وہ سیٹیں جیت جاتی جو اس نے حاصل کی ہیں۔ جنی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں مقابلہ ضرور کچھ سخت ہوتا، اور اگر ہمارے 50 ہزار ووٹس ہوتے تو پی ٹی آئی کے ووٹس کی تعداد 35 یا 40 ہزار تک ہوتی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اپنے بیان میں الیکشن ٹریبول کے ری پولنگ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے پشتونخوا نیپ نے کہا کہ عام انتخابات میں خوشحال کاکڑ کی جیت کے ثبوت پیش کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 ژوب/قلعہ سیف اللہ/شیرانی کے حوالے سے انتخابی ٹریبونل کے فیصلے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتخابی ٹریبونل کو اس حلقے کے انتخابی مراحل کے تمام ناقابل تردید حقائق، تمام پولنگ اسٹیشنوں کا مستند ریکارڈ اور خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کے پختہ شواہد فراہم کرنے کے باوجود ایسا فیصلہ آنا سمجھ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار اور مضبوط اتحادی ہے، اور حکومت اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاسی عمل ہمیشہ کھلے دروازوں اور بات چیت سے آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کرنا ہے، کیونکہ کسی عمل میں شریک ہوئے بغیر...
    امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے میانمار (برما) کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی یہ اسٹیٹس منگل کو ختم ہونا تھا تاہم حکومت نے باضابطہ طور پر اس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی رجسٹر میں شائع نوٹس کے مطابق ملکی صورت حال کا جائزہ لینے اور متعلقہ امریکی اداروں سے مشاورت کے بعد وزیر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ برما اب عارضی قانونی اسٹیٹس کی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔ اس فیصلے پر 60 دن بعد عمل درآمد ہوگا۔ مزید پڑھیے: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال کردیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ چلتا پھرتا ہیڈ کوارٹر ہوگا، جسے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کو نئی تکنیکی برتری دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ گاڑی میں نصب ہوگا، اسے حساس پروگراموں پر لگایا جائے گا، جیسے رائیونڈ اجتماع، داتا دربار اور کرکٹ میچز۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ یوم عاشور اور بڑے سیاسی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے بھی استعمال ہوگا۔ترجمان کے مطابق حساس پروگراموں کی مانیٹرنگ، کمانڈ اور کو آر ڈی نیشن ایک ہی موبائل وین سے ہوگی، لائیو آپریشنز کے دوران فورس کو ڈیٹا، ویڈیو...
    سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا،افغانستان،بھارت، فتن الہندوستان اور پی ٹی ایم کا پردہ چاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو گئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی نئی اپڈیٹ نے تمام جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔ افغانستان، فتنتہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔پاکستان کیخلاف انتشار، نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاونٹس بھی آشکار ہو گئے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کے لیے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاونٹس چلائے جا رہے تھے۔ اور اکاونٹس کے چلائے جانے کی اصل...
    ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے سٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے سٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم...
    پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ان کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں...
    ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی اور حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کے لیے سب سے بڑی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ، یہ ضرورت کابینہ میں شامل چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے پوری ہوجائے گی۔ضمنی انتخابات میں مزید 6نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی جبکہ سادہ اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو 169 اراکین درکار تھے، پیپلز پارٹی کے بغیر کابینہ میں شامل دوسری...
    نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی،نیب ٹیم پچھلے چار سال سے ان کیخلاف تربیلا ڈیم توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت کی انکوائری کررہی تھی۔2021میں سابق چیئرمین کیخلاف 753 ملین ڈالرز تربیلا توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت درج کرائی گئی تھی،نیب حکام کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کیخلاف انکوائری داخل دفتر کردی ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے مکمل چھان بین کے بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری...
    پاکستا ن میں پہلی مرتبہ اے ٹی پی چیلنجر ٹینس کپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے ویدم ارسو نے پاکستان کے محمد شعیب کو 6-3، 6-7 اور 6-3 سے شکست دی۔ جمہوریہ چیک کے ڈومنیک پالان  نے ترکیہ کےالپ ہوروز کے خلاف 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اٹلی کے لیونارڈو بوریلی نے آسٹریلیا کےلارنس بٹالجین کو 7-6 اور 6-1 سے شکست دی۔ مقابلوں کے سیمی فائنلز اور فائنل پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ایرانی سفارت خانہ کے بیان میں کہا گیا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے،  ڈاکٹر لاریجانی کا یہ دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔دورے کے...
    پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔ عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اُن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ خان کے اہلِ خانہ...
    گورنر سندھ نے دعا کے بعد زائرین میں مٹھائی تقسیم کی اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استنبول، ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ گورنر سندھ نے دعا کے بعد زائرین میں مٹھائی تقسیم کی اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک...
    چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)چوہدری گروپ کے سینئر وائس چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے چیرمین بلو شیر وڑائچ گروپ، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب اور یارانِ جدہ گروپ کے سربراہ چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے اعزاز میں جدہ میں ایک شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں جدہ کے ممتاز کاروباری، سماجی اور سیاسی عمائدین کے علاوہ بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے پردیس میں وطن کی خوشبو اور ایک پاکستانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:اسرائیلی فوج کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کئی سالوں تک اسرائیلی فوجیوں کی سوشل میڈیا پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز کا باریک بینی سے مطالعہ کر کے حساس فوجی معلومات جمع کیں،  جمع کی گئی معلومات میں فوجی اڈوں، گاڑیوں اور خاص طور پر جدید مرکاوا مارک 4 ٹینک کے آپریشنز سے متعلق ڈیٹا شامل تھا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ایک خصوصی انٹیلی جنس یونٹ نے ہزاروں سوشل میڈیا پوسٹس کا تجزیہ کر کے ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کیا، جس میں ٹینکوں کے خفیہ فیچرز بھی شامل تھے، جیسے کہ مرکاوا مارک 4 ٹینک کا خفیہ کِل سوئچ جس کے ذریعے ٹینک کو مکمل طور پر بند کیا...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فائل فوٹو  وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہيں، ضمنی الیکشن میں مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سیاست میں دروازے کھلے رہتے ہیں، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، یہ غلط ہے جب آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں، مثبت رویے سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی اور حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کے لیے سب سے بڑی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ، یہ ضرورت کابینہ میں شامل  چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے پوری ہوجائے گی۔ضمنی انتخابات میں مزید 6 نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی جبکہ سادہ اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو 169 اراکین درکار تھے، پیپلز پارٹی کے بغیر کابینہ میں شامل دوسری اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 170 ہوگئی۔ پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا،...
    فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا وسنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات ،وفاقی محتسب کا نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلا م آ باد(سب نیوز)فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہاو سنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات پروفاقی محتسب کا از خود نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہاو سنگ اتھا رٹی کیخلاف بد انتظا می کی شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو26 نو مبر(بدھ)کو فیڈ رل گو رنمنٹ...
    کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔  ان تبدیلیوں کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کا تحفظ بہتر بنانا اور شریعت کے مطابق سرمائے کی مارکیٹ کا مضبوط نظام قائم کرنا ہے، پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کے لیے ظاہر کرے۔ اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کےلیے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی مزید یہ کہ منظور شدہ ترامیم کے تحت درج شدہ کمپنیوں کے...
    کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ  سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے جدید موبائل آپریشنز ہیڈکوارٹر فیلڈ میں اتار دیا، رائیونڈ اجتماع، داتا دربار کے عرس، عاشورہ جلوسوں میں سی ٹی ڈی کا موبائل یونٹ متحرک ہے۔  موبائل یونٹ سے بڑے سیاسی اجتماعات اور کرکٹ میچز کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جاتی ہے،  جدید گاڑی میں ملٹی پاورڈ ورک اسٹیشنز، کانفرنس کارنر اور پریزنٹیشن موڈ کی سہولت موجود ہے۔  یونٹ فورس کو لائیو آپریشنز کے دوران ویڈیو فیڈ، ڈیٹا اور تجزیاتی معاونت فراہم کرتا ہے،  سی ٹی ڈی موبائل یونٹ، ہیڈکوارٹر اور ریجنل ٹیموں کو آن لائن و آف لائن ڈیٹا بیس سے جوڑتا ہے۔  360 ڈگری پی ٹی زیڈ، پن...
    ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ رویّے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا فوری نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور مؤثر انداز میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن انتخابی عمل اور مہم میں پوری قوت کے ساتھ شرکت کریں۔پارٹی ترجمان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر پارٹی ترجمان کل تین روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر رفیع اللہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مستردکردیا ہے ، پیر کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہاکہ  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے باہر اور یہاں بیٹھے ہوئے لوگ  فوج کے بارے میں جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں اس کا یہ ری ایکشن ہوا ہے۔ضمنی الیکشن میں سکشت کے بعد پی ٹی آئی والے عدالت میں جائیں، کیس اقوام میں متحدہ لے جائیں، عالمی عدالت میں لے جائیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہاکہ توقع تھی کہ پی ٹی آئی والے دھاندلی کا الزام لگائیں گے، ان کو ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی ہے۔لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب قومی اسمبلی کا فرنیچر بھی توڑ کے گئے ہوئے ہیں، ساؤنڈ سسٹم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے چیلنجز بڑھا دیے ہیں اور امکان ہے کہ وہ سال 2025 کے باقی میچز میں ٹیم کے لیے دستیاب نہ ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل گردن کی شدید انجری کے باعث پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق ٹیم انتظامیہ شبمن گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی نہیں کر رہی، تاکہ کھلاڑی کی صحت اور مستقبل کے میچز متاثر نہ ہوں۔کولکتہ ٹیسٹ کے دوران شبمن گل بیٹنگ کے دوران ریٹائر ہرٹ ہوئے اور دوسری اننگز میں واپس میدان میں نہیں آ سکے، جس کے بعد گوہاٹی...
    پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔دہائیوں تک خراب تعلقات کے بعد اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوطرفہ روابط میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ٹی سی پی کے 20 نومبر کو جاری کردہ ٹینڈر، جو ڈان نیوز کو موصول ہوا، کے مطابق قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر کو صبح 11:30 بجے تک ہے۔ٹینڈر میں کمپنیوں، پارٹنرشپس اور واحد مالکان سے ”علیحدہ سربمہر بولیاں“ طلب کی گئی ہیں تاکہ ایک لاکھ ٹن لمبے دانے والے سفید چاول (IRRI-6) کی خریداری کی جا سکے، جو...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نےقومی اسمبلی میں نمبرگیم بدل دی،حکمران جماعت کاسادہ اکثریت کے لیےسب سےبڑی اتحادی،پاکستان پیپلزپارٹی پرانحصاربھی ختم ہوگیا،یہ ضرورت چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے پوری ہوجائے گی۔ ضمنی انتخابات میں مزید 6 نشستیں ملنے کےبعد قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی،سادہ اکثریت کےلیےن لیگ کو 169 اراکین درکارتھےجو پیپلز پارٹی کےعلاوہ باقی اتحادی جماعتوں کےتعاون سےممکن ہوگئی ہے۔ 74 نشستوں کے باوجود ایوان میں پیپلز پارٹی کا اتحادی کردار کمزور ہوگیا،اب حکومت کواپنا وجود برقرار رکھنے اور قانون سازی کے لیےپیپلز پارٹی پر انحصارنہیں کرنا پڑے گا،قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 22،مسلم لیگ ق کی 5،استحکام پاکستان پارٹی کی 4،مسلم...
    یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر میں گھس کر شکست دی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا جو مسلم لیگ ن نے جیتا، قیدی نمبر 804 کو گھر میں گھس کر شکست دی، جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تو دنیا دیکھتی ہے، آج غیر ملکی پبلی کیشن لکھ...
    فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ وزیرِعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے فیڈرل کانسٹیبلری میں شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہداء کی قربانیوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔  ایف سی جوان ہمیشہ جنگ میں فتح حاصل کریں گے، کمانڈنٹ ایف سیانہوں نے کہا کہ پہلے دھماکے میں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر قدم پر شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے دفاعی اداروں کے درمیان تعاون بڑھنے لگا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کی سرکاری دفاعی صنعت ”ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا“ (ایچ آئی ٹی) کے اعلیٰ سطح وفد نے بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے ڈھاکہ میں ملاقات کی۔پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک نے کی۔ملاقات آرمی ہیڈکوارٹرز ڈھاکہ میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوئی۔بنگلادیش آرمی کے مطابق گفتگو خاص طور پر بنگلادیشی فوج کے چالیس ”ٹائپ 59“ اور اٹھاون ”ٹائپ 69“ ٹینکس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر مرکوز رہی۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، جو 1970 کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)10 سال میں بجلی ٹیرف میں تقریباً 3 گنا اضافہ،غریب طبقے پرنان انرجی کاسٹ 60 فیصد تک بڑھا دی گئی۔معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کےشعبےکا کچا چٹھا کھول دیا،26 سو ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا۔ توانائی شعبےمیں گزشتہ دس سال میں بجلی ٹیرف میں 3 گنا اضافہ ہوا،نان انرجی ٹیرف کاسب سے زیادہ 60 فیصدبوجھ غریب گھرانوں پرڈالاگیا،سرکاری معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نےچشم کشا رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کےمطابق بجلی کےشعبےمیں پیداواری صلاحیت سال 2025 میں 45 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ چکی، گردشی قرضہ بھی 2 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوزکرگیا،ادائیگی کا...
    ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اپنے نام کر لیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا ن لیگ اب پیپلز پارٹی کی محتاج نہیں رہی؟ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 229 ارکان تھے، جبکہ ضمنی الیکشن میں مزید 6 نشستیں جیتنے کے بعد ن لیگ کی تعداد 235 ہوگئی ہے۔ق لیگ کے 11، استحکام پاکستان پارٹی کے 7، مسلم لیگ ضیا کے ایک جبکہ پیپلز پارٹی کی ایک نشست جیتنے کے بعد ان کی تعداد پنجاب اسمبلی میں 17 ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے ضمنی...
    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 20ویں کنوکیشن میں 2,860 طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ فلسطینی طلبہ بھی موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) : رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کنوکیشن کا آغاز کیا۔ یہ دو روزہ تقریب آج سے شروع ہوئی، جس میں کل 2,860 طلبہ کو ان کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈگریاں دی جائیں گی۔ حال ہی میں داخلہ لینے والے فلسطینی طلبہ بھی شریک وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف، مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جبکہ چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ شبمن گل گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ پہلے ہی نہیں کھیل رہے۔  ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لے رہی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران گل بیٹنگ کرتے ہوئے ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں واپس نہیں آ سکے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شبمن گل کی انجری ابتدا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں بیانیے پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو سابقہ دور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نتائج یقینی بنایا کرتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں...
    خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے 163,996 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار، ہری پور کے ایوب خان خاندان سے تعلق رکھنے والی شہرناز عمر ایوب کو شکست دی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق، گزشتہ اتوار کو این اے 18 ہری پور میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان 163,996 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟ جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرنازعمرایوب 120,220 ووٹوں...
    ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم اپنے محافظ اداروں سے مؤثر حکمتِ عملی اور ٹھوس عملی اقدامات کی متقاضی ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے، ملک دشمن گروہوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری کے ساتھ خودکش...
    وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی کی تمام اقلیتی برادری کی اس جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور انشا اللہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقلیتی برادری کو ہر پلیٹ فارم پر ہماری پارٹی کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس...
    فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی۔ پشاور میں آج صبح فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسےناکام بنا دیا گیا۔فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ایف سی ہیڈکوراٹر پر حملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویرذرائع کو موصول ہوگئی ہے اور پولیس حکام نے بھی مبینہ دہشتگرد کی تصویر کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد بی آر ٹی اسٹیشن کےقریب8 بج کر7 منٹ پر پہنچ گیا تھا اور اس نے دھماکے سےقبل ہیڈکوارٹرز کے سامنے بی آر ٹی اسٹیشن پرکچھ وقت گزارا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا خودکش بمبار ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے واقعے کی سنگینی اور دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کے کئی اہم پہلو واضح کر دیے ہیں۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ اس وقت ہوا، جب ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریڈ جاری تھی اور میدان میں تقریباً 450 اہلکار موجود تھے۔ حملہ آوروں کا اصل ہدف بھی یہی پریڈ تھی، جسے انتہائی منظم انداز میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحے کو ہونے سے روک دیا۔تحقیقات کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور پیدل ہی صدر گیٹ کی سمت سے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونا چاہتا تھا، تاہم داخلی راستے پر سخت سیکورٹی، بیریئرز اور ہائی الرٹ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،...
    ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی:رائل چیمپس کے آئیکون کھلاڑی اور انگلش اسٹار جیسن روئے نے واضح کیا ہے کہ ٹیم اپنی ناکامیوں سے مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی اور ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بہتر نتائج ضرور حاصل کرے گی۔ گزشتہ روز اجمان ٹائٹنز کے خلاف سات وکٹوں کی شکست میں 25 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے روئے کا کہنا تھا کہ ٹیم ابھی تک مانگی ہوئی کمبی نیشن نہیں بنا سکی، لیکن کھلاڑی پوری لگن کے ساتھ میچ وننگ کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں۔رائل چیمپس اب تک اپنے پہلے فتح کے منتظر ہیں، حالانکہ چار میں سے تین مقابلے...
    الیکشن ٹربیونل نے عزرداری کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانیکا حکم دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان سے این اے 251 سے رکن قومی اسمبلی مولوی سمیع الدین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے عزرداری کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیر احمد پیش ہوئے۔ این اے 251 سے منتخب مولانا سمیع الدین کی کامیابی کو پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے چئیرمین خوشحال خان نے چیلنج کیا...
    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ  ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ  پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ذرائع کے مطابق   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان شاہنز ٹیم کیلئے  بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں...
    پاکستان کی وفاقی حکومت نے سائبر سیکیورٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاق کی سطح پر ایک سائبر سیکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اتھارٹی ’اہم قومی انفراسٹرکچر‘ کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی اور ملک میں سائبر سکیورٹی کو نافذ کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ وزارتِ آئی ٹی نے سائبر سیکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیجا ہے۔ اس کیلئے حکومت پیکا میں ترامیم تجویز کر رہی ہے۔ ان ترامیم میں ’ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی‘ کے قیام کی تجویز ہے جو آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرنے، جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور سائبر کرائم...
    نادرا، ایف بی آر، ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قرار دے دیا گیا ہے۔ اہم اداروں کے انفارمیشن سسٹمز کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سسٹمز کو بھی اہم قرار دینے کا عمل جاری ہے۔ نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام تک سرٹ کونسل فعال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔وفاق کی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتھارٹی اہم قومی انفراسٹرکچر کیلئے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔ سائبر سکیورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سکیورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔ وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ سائبر سکیورٹی ایکٹ سٹیک ہولڈرز کو مشاورت کیلئے بھیج دیا گیا...
    قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کر لیا ہے۔ اب مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ...
    پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت ہوگئی ہے جو کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے جبکہ عالمی فورمز پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس پالیسی نمایاں ہے۔ پاکستان اب ڈیجیٹل اَیسِٹ ریگولیشن کے عالمی ڈائیلاگ کا...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک شخص نے  خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کا خواب دیکھ کر حقیقت میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ موڑ شہزاد سنیما گلی نمبر 5 کے قریب گھر میں ایک شخص آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے  تشویشناک حالت میں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ شہری کی شناخت 60 سالہ اللہ رکھا ولد خوشی محمد کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام کے مطابق شدید جھلس کر زخمی ہونے والا شخص گزشتہ روز سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ ایس ایچ او یوسف مہر نے بتایا کہ ابتدائی...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء غفار کاکڑ نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں پر حملہ کرنیوالوں نے پوری قوم کی خواتین کی عزت کو مجروح کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن غفار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر حملہ قابل مذمت ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ ایک بیان میں غفار خان کاکڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں پر حملہ جبر کی بدترین مثال ہے۔ ان پر حملہ کرنے والوں نے پوری قوم کی خواتین کی عزت کو مجروح کیا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنی...
    ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ اپنے نصف مرحلے میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، جہاں کوئٹہ کیولری شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کیولری نے مسلسل پانچوں میچز جیت کر پانچ صفر کا مثالی ریکارڈ قائم کیا اور 10 پوائنٹس کے ساتھ نیٹ رن ریٹ 2.330 پر سبقت برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ فور میں جگہ یقینی بنائی۔ و یسٹا رائیڈرز 4 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ یو اے ای بلز، اجمان ٹائٹنز، ڈیکن گلیڈی ایٹرز اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام6نشستوں پر جیت سے مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم  ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن132نشستوں کےساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی،مسلم لیگ ن اب دیگر اتحادیوں سے ملکر قانون سازی کر سکے گی۔ آزادارکان کی حمایت کے ساتھ مجموعی تعداد170ہو گئی،قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کیلئے ایوان میں 169اراکین درکار ہوتے ہیں۔ مزید :
    ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.twitter.com/yjeMGysQ36 — Khurram Iqbal (@khurram143) November 24, 2025 فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا...