2025-11-10@08:50:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1337
«وصول کیا»:
(نئی خبر)
خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 800 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرتے ہوئے شہر کی میٹروپولیٹن پولیس کا کنٹرول براہِ راست وفاقی حکومت کے تحت لے لیا۔ یہ اقدام مقامی منتخب قیادت کو نظرانداز کرتے ہوئے کیا گیا، جسے امریکی سیاست میں غیر معمولی اور متنازع قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ "جرائم کی لہر" کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، حالانکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سے شہر میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2023 میں جرائم میں اضافہ ہوا تھا لیکن 2024 میں 35 فیصد اور 2025 کے پہلے سات ماہ میں مزید 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈیموکریٹک میئر موریل باؤزر اور...
قومی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کا دفاع کریں۔ اقلیتوں کے تحفظ کے بل کی آڑ میں 295-C قانون کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور اقلیتوں کے تحفظ کے بل پر دستخط نہ کریں، توہین رسالت، توہین مذہب و شعائر اسلام کی مرتکب افراد کیخلاف قانون و انصاف پر مبنی ٹرائل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایکشن کمیٹی کے صدر و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت اور جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی کی میزبانی میں اجلاس لاہور میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہوا۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،...
بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خاندان نے فیصل خان کی جانب سے ان کی والدہ اور خاندان کے بارے میں دیے گئے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیصل خان نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان اور خاص طور پر عامر خان نے ان کے ساتھ برسوں تک غلط سلوک کیا۔ اب اس معاملے پرعامر خان کے خاندان کا بیان سامنے آیا ہے جن میں رینا دتہ، جنید خان، ایرا خان، فرحت دتہ، راجیو دتہ، کرن راؤ، سنتوش ہیگڑے، سحر ہیگڑے، منصور خان، نزہت خان، عمران خان، ٹینا فونسیکا، زین ماریہ خان اور پابلو خان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ایک برس گھر پر قید رکھا گیا‘ فیصل خان کا بھائی عامر خان...
نیٹ فلکس کی مقبول سیریز "ویڈنزڈے” سیزن 2 کا پہلا حصہ ریلیز کردیا گیا ہے جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور شائقین دوسرے حصے کی ریلیز کیلئے پُرجوش ہیں۔ سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور نیٹ فلکس سیریز ’ویڈنزڈے‘ کا دوسرا سیزن 6 اگست 2025 کو ریلیز ہو چکا ہے، جبکہ باقی اقساط کا دوسرا حصہ 3 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ دوسرے سیزن میں پیش کی گئی اس ڈراؤنی لڑکی ’ویڈنزڈے ایڈمز‘ کی نئی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ اس سیریز کا دوسرا سیزن پہلے سے بھی زیادہ دلچسپ ہے۔ یاد رہے کہ ویڈنزڈے کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز ہوا تھا...
غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ کے بعد مشیر قومی سلامتی نے بھی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غزہ سٹی پر قبضے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کر دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تساچی ہانیگبی نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ڈئٹھ وارنٹ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش ترک کرنے کے لیے تیار نہیں اور یہ منصوبہ یرغمالیوں کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کیلئے دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27-30 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔...
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب...
ویب ڈیسک: مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے اور اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو صارفین ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، انہیں مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ مقصد غریب طبقے کو ریلیف دینا اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ہے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی اہلیت کے معیار صرف وہ صارف اہل...
لاہور: ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے مشتعل ہوئی اور جھگڑا کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری۔ لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر...
پاکستان شوبز کے اداکار علی رضا نے ساتھی اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں علی رضا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ انڈسٹری میں ہی شادی کریں گے۔ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم اس بارے میں وقت اور صورتحال کے مطابق ہی معلوم ہوسکے گا۔ علی رضا نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کسی کے بھی ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ساتھی اداکارہ انمول بلوچ صرف ان کی اچھی دوست ہیں اور ان سے شادی کو کائی امکان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ایک ڈرامے میں آن اسکرین آنے والی علی...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہائشی علاقوں میں فیس 200 روپے جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ فیس 5000 روپے ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیسیں ہوں گی۔ رہائشی علاقوں میں فیس کم ہوگی جبکہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلنگ کے عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ شہری آن لائن درخواست کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔ انہوں...
پاکستان شوبز کے اداکار علی رضا نے ساتھی اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں علی رضا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ انڈسٹری میں ہی شادی کریں گے۔ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم اس بارے میں وقت اور صورتحال کے مطابق ہی معلوم ہوسکے گا۔ علی رضا نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کسی کے بھی ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ساتھی اداکارہ انمول بلوچ صرف ان کی اچھی دوست ہیں اور ان سے شادی کو کائی امکان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ایک ڈرامے میں آن اسکرین آنے والی علی رضا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پرجوش تقریر، کہا آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا کہ عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہی ہیں، جس پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ پیغام ان کے شوہر، اداکار اجے دیوگن کی جانب سے آیا ہے۔ اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کے لیے ایک مختصر اور دل کو چھو جانے والا سالگرہ کا پیغام شیئر کیا، جس میں ان دونوں کے درمیان ہنسی مذاق کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، لیکن تم پھر آنکھیں گھماؤ گی۔ تو میری پسندیدہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔ View this post on Instagram A post shared by Ajay...
پاکستان کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل 21 رکنی وفد نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ استنبول یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (IUMUN) میں شرکت کی، جو ترکیہ کا سب سے بڑا اور نمایاں تقریری مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں بے ویو اکیڈمی، کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول، نکسر کالج اور دی سیڈر اسکول کے طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی وفد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 4 کمیٹیوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ احمد نسیم کھرل اور یحییٰ جمالی نے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ آئیلا طارق، منتہٰی کامران اور وانیا عمیر کو ان کی عمدہ کارکردگی پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری کے ردِ عمل میں بھارت ہر عائد کیے گئے درآمدی ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے بلکہ اس کا بڑا حصہ عالمی منڈی میں فروخت کر کے زبردست منافع بھی کما رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتیں، دفاعی اور توانائی معاہدے سمیت بڑھتی ہوئی تجارت امریکا کو بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ روسی فوج یوکرین میں کتنے لوگوں...
امریکی صدر کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ پیٹرول کی مسلسل خریداری کرکے روس کی یوکرین جنگ میں مدد کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابل اعتماد ساتھی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات طویل عرصے سے غیر متزلزل اور آزمودہ ہیں جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ واضح کیا کہ روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد ہے اس لیے یہ جاری رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس سے سستے...
اسلام آباد: شیعہ تنظیموں نے زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد شیعہ تنظیموں نے زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے.ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج سمیت دیگر فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں آج شام تک کیا جائے گا، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما آج شام پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین نے پہلے ہی احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے. وہ 6 اگست سے اپنے احتجاج کا آغاز کرے گی۔ واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان...
وزارت مذہبی امور کی جانب سے شروع کئے گئے حج رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سے 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سال بھی حکومت نے دو حج پیکجز کا اعلان کیا ہے جن میں ایک طویل مدتی اور دوسرا مختصر مدتی حج پیکج شامل ہے، طویل مدتی حج پیکیج 38 سے 42 دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ مختصر یا شارٹ حج پیکج 20 سے 25 دن کے قیام پر مبنی ہو گا۔حج اخراجات کی ادائیگی دو اقساط میں وصول کی جائے گی، طویل مدتی حج کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے جبکہ شارٹ پیکج کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار روپے...
کانگریس کی لیڈر نے 19 جولائی کو اوڈیشہ کے پوری ضلع میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعے کا حوالہ دیا، جس میں تین افراد نے ایک نابالغ بچی کو اغوا کیا اور زندہ جلا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی لیڈر الکا لامبا نے ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر مظالم بڑھ رہے ہیں لیکن حکومت نہ صرف خاموش ہے بلکہ مجرموں کو بچانے میں بھی ملوث نظر آرہی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الکا لامبا نے 19 جولائی کو...
اسلام آباد‘ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، کور ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جاری تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اعلیٰ پیمانے کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان آرمی کے قومی خود مختاری اور علاقائی استحکام کے تحفظ کیلئے غیرمتزلزل عزم و ہمت کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں فیلڈ مارشل نے دانشوروں اور سول سوسائٹی سے تعارفی سیشن میں...
اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ لمی کا کہنا تھا کہ ایران میں بہت سے لوگ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جگہ ممکنہ آنے والی قوت، ان سے زیادہ بدتر نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ "ڈیوڈ لمی" نے گارڈین کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہرائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے حقیقی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنماء مجھے یہ نہیں سمجھا سکے کہ انہیں 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کیا ضرورت ہے؟۔ میں ایران کا یہ موقف تسلیم نہیں کرتا جسے وہ اپناتے ہیں کہ یورینیم کا...
پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے والا نیا ہیلی کاپٹر جدید ترین ہے، ہر موسم میں اور رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ سٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، کور کمانڈر ملتان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، کور ہیڈکوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں...
پاکستانی فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز کو مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر فوکس کیا جا رہا ہے، فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں۔فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ اور اسکلز پر کام کیا گیا ہے، محمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، وہ مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں، ان کو فٹنس کے حوالے سے کسی ایشو کا سامنا نہیں۔فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ عامر جمال اور حنین شاہ بھی نیشنل...
باسم سلطان:لوکل گورنمنٹ نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے,اب شہری کم وقت میں اور آسان طریقے سے یہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جدید ایپ تیار کرلی گئی شہری گھر بیٹھے اہم سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے,ایپ کا باقاعدہ افتتاح چند روز میں کیا جائے گا,شہری گھر بیٹھے برتھ ، ڈیتھ ،میرج سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کروا سکیں گے. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ درخواست اور فیس جمع کروانے کے سرٹیفکیٹ شہری کے گھر ڈلیور کیا جائیگا.
لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی، حکومت کی جانب سے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز، آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرول سستا جبک ڈیزل مہنگا کر دیا۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی سے 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے اضافے سے 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران 2 مرتبہ پٹرولیم...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برازیلی صدر جائر بولسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے برازیل سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ تاہم ہوائی جہاز، توانائی اور اورنج جوس کے شعبے کو اس اقدام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی حکم نامے کے بعد بدھ کے روز جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ یہ اقدام برازیل کی جانب سے سابق صدر بولسونارو کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے، جن پر 2022ء کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے مبینہ بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔...
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جہانزیب علی جعفری نے اعلان کیا کہ اگر یہ غیر آئینی اور غیر اخلاقی پابندی فی الفور واپس نہ لی گئی تو جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری اور جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے روڈ کے ذریعے زیارت اربعین امام حسینؑ کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کو آئین پاکستان، مذہبی آزادی اور قومی معیشت پر سنگین حملہ قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ ارشاد علی، علامہ جمیل شیرازی، علامہ صابر حسین...
ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈینس کیا ہے، پی ٹی آئی کی قانون سازی پر علی امین گنڈاپور کو تحفظات کیوں؟
خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد عسکری آپریشن کا آغاز ہوا ہے مگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ’ایکشن ان ایڈ آف سول پاور‘ جیسے قوانین پر شدید تحفظات ہیں حالانکہ یہی قانون پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سنہ 2019 میں خیبر پختونخوا میں نافذ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صوبے کی...
کراچی: ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قتل میں ملوث چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان 18 مئی کو بدین میں شہری کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے چار خطرناک ملزمان محمد سجاد عرف شادو ولد نذیر احمد، عبید علی عرف عبیدی ولد محمد اسلم، محمد عمیر اصغر عرف عمیر ولد اصغر علی اور شکیل احمد ولد خلیل احمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پنجاب سے بذریعہ ٹرین کراچی پہنچے تھے اور فرار ہونے کی کوشش کر...
رواں ماہ 15 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جس پر عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی حکومت پر سخت تنقید کی گئی تھی، تاہم اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی بات کی جارہی ہے۔ وی نیوز نے خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کے تبادلہ نرخ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمت میں واقعی ایک اور بڑی کمی متوقع ہے؟ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر علی پرویز کو پیٹرول کی قیمت میں ’تھوڑا‘ اضافہ کہنا بھاری پڑگیا حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم...
کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی
—جنگ فوٹوز کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے...
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان کے لیے منگل کا دن خاص بن گیا جب انہیں خود امیتابھ بچن کی طرف سے ایک دل کو چھو لینے والا ہاتھ سے لکھا ہوا خط موصول ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کا کنجوس اداکار کون ؟ فرح خان نے بھید کھول دیا بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں’شہنشاہ جذبات‘ امیتابھ بچن نے فرح خان کی تخلیقی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تعریف کو لفظوں سے ماورا قرار دیا۔ فرح خان نے یہ قیمتی لمحہ اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا اور خوشی سے جھومتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے مذاق میں کہا تھا کہ امیتابھ سر، مجھے بھی ایک خط بھیجیں، اور دیکھیں، وہ واقعی آ...
بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ اس نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں ایک شدید جھڑپ کے بعد 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس جھڑپ کی اطلاع فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد پر شبہ ہے کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہندو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں ملوث...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے قانون شکنوں اور دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران نے ملاقات کی اور صوبے امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نظام کو بہتر بنانے کےلیے 164 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے، پولیس کی تنخواہوں پر 132 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ جشنِ آزادی ’معرکہ حق‘ تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔...
روس کے روستوُف علاقے میں حکام نے رشوت نہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ماضی میں آفر کی گئیں رشوت کے برابر انعامی رقم سے نوازا گیا ہے۔ روستوُف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے ایک نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے جس کے تحت جس پولیس اہلکار نے رشوت نہ لی اور اسے رپورٹ کیا، اسے اس پیش کردہ رقم کی مکمل مقدار بطور انعام دی جاتی ہے۔ روستوُف کے پولیس چیف نے وضاحت کی کہ یہ اقدام "امانتداری" کے فروغ اور پذیرائی میں کیا جا رہا ہے اور اہلکاروں کو بالکل وہی رقم دی جاتی ہے جو رشوت دینے والا پیش کرتا ہے۔ صرف 2 مہینوں میں تقریباً 25 رشوت لینے اور دینے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ ...
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے سولر پینلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ ویلیوایشن رولنگ کے مطابق سولر پینلز کی نئی کسٹم ویلیو 0.08 سے 0.09 ڈالر فی واٹ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ویلیو 0.11 ڈالر فی واٹ تھی۔ اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو، جس سے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سولر صارفین کو کسٹم ویلیو میں کمی کے بعد کتنا فائدہ ہوگا؟ آئیے جانتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسٹم ویلیو میں کمی سے درآمدی لاگت کم ہوگی، جس کا براہ راست...
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حوالے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں جیت چکے ہیں، مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر اب توہینِ عدالت کا مقدمہ دائر کرنے یا دیگر قانونی راستے اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت لیگل ایڈ کمیٹی اور لائرز فورم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی، مردم شماری میں شہری علاقوں کی نمائندگی، لاپتا افراد، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور آئینی حقوق کے حوالے سے تفصیلی مشاورت...
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا۔ترجمان نے بتایاکہ ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا اور اتھارٹی ٹیم کی جانب سےگدھے کا گوشت تلف کیا جارہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھاکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا اور موقع پر موجود ایک غیرملکی شہری کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ گوشت کن کن ایریاز میں...
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔ ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو” کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔ برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔ A post shared by Men’s...
پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری وفود نے شرکت کی کانفرنس کا عنوان ’’ رابطوں کو مضبوط اور امن کو یقینی بنانا‘‘ رکھا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مہمان عسکری وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے۔کانفرنس میں وسط اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات پر جامع بات چیت کی گئی ، سیکیورٹی تعاون، تربیتی اقدامات اور انسداد دہشتگردی کیلئے بہترین حکمت عملی کے تبادلےپر زور دیا گیا ، مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی...
سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے جموں کے علاقے سورے چک میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 21 سالہ نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے پرویز احمد کو گزشتہ روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کے وحشیانہ قتل...
اس موسم گرما میں زمین معمول سے زیادہ تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں دن چند ملی سیکنڈز تک مختصر ہو گئے ہیں۔ سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ 10 جولائی 2025 کو سال کا سب سے مختصر دن ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے 24 گھنٹے سے 1.36 ملی سیکنڈ کم تھا۔ اسی طرح 22 جولائی اور 5 اگست کو بھی دن معمول سے کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کو زمین سے دوگنا بڑے سائز کے سیارے پر زندگی کے آثار مل گئے دن کی لمبائی زمین کی اپنے محور پر ایک مکمل گردش پر منحصر ہوتی ہے جو اوسطاً 24 گھنٹے (86,400 سیکنڈ) پر مشتمل ہوتی ہے۔...
سول سروسز سٹرکچر کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم، تحفظات دور کرینگے: وزیراعظم کی فضل الرحمٰن کو یقین دہانی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مولانا کو افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سول سروسز کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سول سروسز سٹرکچر کی بہتری اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول سروسز کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس اجلاس میں بتایا گیا کہ سول سروسز میں بھرتی، ٹریننگ، کارکردگی کے جائزے، تنخواہوں کی بہتری اور...
فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔
حال ہی میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض ہفتے بھر کی تجویز کردہ جسمانی سرگرمی کو صرف ایک یا 2 دنوں میں مکمل کر لیں تو بھی وہ قبل از وقت موت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اس طرزِ زندگی کو ماہرین ’ویک اینڈ واریئر‘کا نام دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق، جو افراد ہفتے کے صرف ایک یا 2 دن میں باقاعدہ ورزش کرتے ہیں، اُن میں موت کے عمومی خطرات 21 فیصد کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ...
ترک اداکار براق اوزچیویت نے مشہور ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کو معاوضے کے تنازع کے باعث خیر باد کہہ دیا ہے۔ ترکی میڈیا ادارے کے مطابق براق گزشتہ پانچ سیزنز سےاس ڈرامے میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے جوکہ ارتغرل غازی کے بیٹے کا کردار ہیں اب اس ڈرامہ سیریز کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق براق اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے درمیان نئے سیزن کے لیے معاوضے پر اختلافات سامنے آئے۔ اداکار نے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جو پروڈکشن ٹیم کے لیے قابل قبول نہیں تھا۔ معاملہ کشیدہ ہونے کے بعد دونوں فریقین نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو بھی کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے جمعرات کے روز اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکام نے سینکڑوں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش جانے پر مجبور کیا ہے۔ ادارے نے بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت پر سیاسی فائدے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایچ آر ڈبلیو نے بنگلہ دیشی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سات مئی سے 15جون کے درمیان کم از کم 1,500 مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کو سرحد پار زبردستی بے دخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کو مارا...
معروف اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھارتیوں سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ سے نفرت نہ کرنے کی اپیل کر دی۔ ناصر چنیوٹی کا کہنا تھا کہ دلجیت دوسانجھ بادشاہ ہے جب کوئی اپنے ملک کے بادشاہ کو برا کہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے، وہ نفرت نہیں تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا دلجیت نے پوری دنیا میں اپنا نام بنایا ہے جب ہم نے یہ فلم بنائی تب تک پہلگام والا واقعہ نہیں ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو کہا کہ آپ دلجیت کو کیسے ٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ تو آپ کا اپنا فنکار ہے آپ کا بھائی ہے اس سے محبت کریں۔ دلجیت دوسانجھ نے پنجابی ثقافت کو دنیا بھر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں گرین انرجی کے شعبے کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، کیونکہ حکومت نے سولر پینل کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب سولر پینلز کی قیمت فی واٹ صرف 0.08 امریکی ڈالر مقرر کر دی گئی ہے، جس سے مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں زبردست کمی آنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن نے نیا ویلیوایشن رولنگ نمبر 2012/2025 جاری کیا ہے، جس کے تحت سولر پینلز کی درآمدی ویلیو پرانی غیر حقیقی قیمتوں سے کم کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف درآمدکنندگان کے لیے ایک ریلیف ہے بلکہ انسٹالیشن کمپنیوں اور عام صارفین کے لیے بھی امید کی کرن ہے۔یہ فیصلہ پاکستان سولر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ نجکاری کے عمل کو موثر، جامع اور مستعدی سے مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ منتخب اداروں کی نجکاری میں تمام قانونی مراحل اور شفافیت کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نجکاری کے مراحل میں قومی اداروں کی ملکیت میں بیش قیمت اراضی...
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول میں عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے ترکی اور آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کیں۔ جنرل ساحر شمشاد نے IDEF-2025 کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں عالمی دفاعی ایجادات اور ٹیکنالوجی پیش کی گئی۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع حسنوف زاکر اسگر اور ڈپٹی وزیر قربانوف سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی...
اسلام آباد: ملی یکجہتی کونسل نے ایران اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے جوابی حملے کو جائز قرار دے دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کا اعلامیہ پیش کیا، جس میں حکومت سے کشمیر اور فلسطین پر مضبوط حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ابراہیم معاہدہ یا دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کریں گے، اگر حکومت نے ابراہیم معاہدے کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ ایٹمی پروگرام کو ایران کا حق سمجھتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بارشوں کے متاثرین کی مدد کی جائے کیونکہ زراعت...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین ہمارا دوست ملک ہے۔ چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم...
ترکیے کے معروف تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار باراک اوچیوت نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ باراک اوچیوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ’الوداع ہونا ایک بڑا وصف ہے۔ 6 سالہ جذبے اور محنت پر الزام تراشی کی کوششوں کے باوجود میں اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رخصت لینا چاہتا ہوں۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلد نئے پراجیکٹ میں نئے عزم کے ساتھ دوبارہ نمودار ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ باراک اوچیوت مسلسل 6 سیزن میں ترکیے کے تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار رہے ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
درخواست میں کہا گیا کہ انجینیئر رشید ایک رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کریں جنہوں نے انہیں منتخب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کے لئے جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو حراستی پیرول دے دیا۔ 24 جولائی سے 4 اگست تک حراستی پیرول منظور کیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید 2017ء کے دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت این آئی اے کے ذریعہ گرفتار ہونے کے بعد 2019ء سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت...
بغاوت سمیت مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کی نگرانی کے لیے پولیس نے ان کے پاؤں میں الیکٹرانک بیڑی ڈال دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے متنازع جج دی مورائش کے حکم پر سابق صدر بولسونارو کو الیکٹرانک اینکل ٹیگ لگا دیا گیا۔ عدالت نے سابق صدر بولسونارو پر انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا پر آنے پر بھی پابندی لگا دی۔ ان کو نقل و حرکت مختصر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ بولسونارو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی احکامات کو "سپریم ذلت" قرار دیا اور کہا کہ مجھے "گھٹن زدہ ماحول" میں رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک چھوڑنے...
ویب ڈیسک :ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے دنیا بھر سے درآمد کیے جانے والے سولر پینلز کی نئی کسٹمز ویلیو 0.08 ڈالر فی واٹ سے 0.09 ڈالر فی واٹ مقرر کر دی ہے، یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔ ویلیوایشن رولنگ (نمبر 2012 آف 2025) کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ کو مختلف درآمد کنندگان کی جانب سے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو چکی ہیں، لہٰذا ان مصنوعات کی موجودہ کسٹمز ویلیو کا ازسر نو تعین ضروری ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان بزنس ریکارڈر کے مطابق،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک:معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک چشم کشا تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کو جان بوجھ کر طول دیا گیا اور اس کے اصل ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ہیں، جنہوں نے اپنی سیاسی بقا اور حکومت بچانے کی خاطر جنگ بندی کی سنجیدہ پیشکشوں کو مسترد کیا۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اپریل 2024 میں حماس نے ایک جامع تجویز کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کی تھی، جس پر ابتدا میں نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی گئی تھی لیکن جیسے ہی یہ خبر ان کی اتحادی مخلوط حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ تک پہنچی، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق رہنما اور بلور خاندان کی معروف سیاسی شخصیت ثمر ہارون بلور نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے ایک سال قبل انہیں شمولیت کی دعوت دی تھی مگر ذاتی اور گھریلو ذمہ داریوں کے باعث فیصلہ مؤخر کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےثمر ہارون بلور نے کہا کہ اس بار جب امیر مقام نے دوبارہ رابطہ کیا تو فیصلہ لینا آسان تھا کیونکہ ان کے والدِ نسبتی غلام بلور اب عملی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے ہیں،جب پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو یہ قدم میں نے چھپ کر نہیں بلکہ غلام...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مکمل اقتصادی بحالی کیلئے دیرینہ اصلاحات، ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں اور میرٹ پر مبنی نظام کو ترجیح دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڑان پاکستان سمر سکالرز پروگرام کیلئے منتخب طلباء سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں انتہائی شکرگزار اور نہایت پرجوش ہوں کہ علم و دانش کے ستاروں کے کہکشاں کے سامنے موجود ہوں۔ احسن اقبال کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اڑان پاکستان کے تحت اس شاندار اقدام کی بنیاد رکھی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ جب انہوں نے2023 ء میں حکومت سنبھالی تو پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے سنگین خطرے...
شنگھائی( نیوز ڈیسک)چین کے شہر شنگھائی میں ایک خطرناک کیس میں ایک ملازم کو اپنے ساتھی کو تین مختلف مواقع پر دوا دے کر بے ہوش کرنے اور اس سے اہم کام کے منصوبے چرانے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم کا نام لی ہے، جو اپنے ایک کاروباری سفر کے دوران ایک ”سچ بولنے والی دوا“ سے متعارف ہوا۔ دوا کے فروخت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ”چند قطرے لوگوں کو سچ بتانے پر مجبور کر دیتے ہیں“، جس پر لی نے اس دوا کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے آزمانا شروع کیا۔ لی نے اپنے ساتھی، وانگ، کو تجرباتی مضمون کے طور پر منتخب کیا۔ اس کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ...
اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی۔شرکاء اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ، سوال و جواب کی نشستکشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس پیش کیا۔ بھارتی جارحیت کا منہ...
سٹی42: پنجاب حکومت نےلیڈی ولنگڈن اسپتال کو خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا، صحت کارڈ کے حوالے سےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ بند نہیں ہوا،صحت کارڈ کی بندش کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت مخدوش ہے،لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے،لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں،پنجاب میں صحت کارڈ بند نہیں ہوا۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور سول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔...
اس دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور سول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور سول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی...
اپنی ایک رپورٹ میں نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے کیسے جنگ سے پہلے صیہونی رژیم کے سلامتی کے منظر نامے کو پیچیدہ بنایا اور جان بوجھ کر جنگ کو طول دیا تاکہ وہ اپنے اقتدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ذاتی مقاصد حاصل کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ صیہونی رژیم کے بعض عہدیداروں نے اسرائیلی وزیراعظم "نیتن یاہو" پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے فوجی افسران کی مخالفت کے باوجود غزہ پٹی کے خلاف جنگ کو طول دیا۔ ان صیہونی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو غزہ کی جنگ سے متعلق فیصلے، اسرائیل کی سلامتی کو مدنظر رکھنے کی بجائے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کو دیکھ کر رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ جلد ہی اپنا مقبول “ٹرینڈنگ” پیج بند کر رہا ہے۔ یہ فیچر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس پر مختلف زمروں میں ویڈیوز پیش کی جاتی تھیں جیسے کہ “اب کیا چل رہا ہے”، “موسیقی”، “گیمنگ” اور “فلمیں”۔ ان زمروں میں وہ ویڈیوز شامل ہوتی تھیں جو اس وقت سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہوتی تھیں یا تیزی سے مقبول ہو رہی تھیں۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ جب یہ فیچر متعارف ہوا تھا، تب یہ جاننا نسبتاً آسان تھا کہ کون سی ویڈیوز ٹرینڈ کر رہی ہیں کیونکہ چند مخصوص ویڈیوز ہی ہر جگہ مقبول ہوتی تھیں۔ لیکن...
کراچی کے فلیٹ سے ملنے والی معروف ٹی وی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا، تاہم ان کی میت کراچی سے لاہور منتقل کرکے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئی۔ نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ حمیرا کی میت گھر لانے کے بجائے براہِ راست قبرستان منتقل کی گئی۔ اس حوالے سے اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کا حساب اللہ تعالیٰ لے گا۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعویٰ...
اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی تھی اور ان کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔ اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو نصیحت کرنا نہیں چاہتی۔ اداکارہ نے اپیل کی کہ اپنے گھر والوں، ہمسایوں اور دوستوں سے رابطے میں رہا کریں۔ جب مجھے حمیرا کے انتقال کا پتا چلا تو بہت دکھ ہوا لیکن جب یہ معلوم ہوا کہ اس کے گھر والے لاش وصول نہیں کررہے تو میں سکتے میں آگئی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ آخر اس لڑکی نے ایسا کیا گناہ کردیا تھا۔ سونیا نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی نہ آیا تو ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے میں اس...
لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ لیاری: گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے پلاٹ، راشن اور رہائش کا اعلان رپورٹ کے مطابق مذکورہ عمارت 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی صورت میں تعمیر کی تھی، جو کافی عرصے سے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش ہو چکی تھی۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 20 فلیٹس پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کے بعد اہلخانہ میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو کہ افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بتایا گیا کہ حمیرا اصغر کے والدین نے اس سے قطع تعلق کر لیا ہے اور اس کی میت وصول کرنے نہیں آئیں گے لیکن اگر لاش پولیس کی کسٹڈی میں ہے تو انہوں نے تحقیقات کرنی ہوتی ہیں، قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں پھر لواحقین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطین کے بارے میں ابراہام اکارڈ کو اگر قبول کرلیا تو پاکستان پر دباؤ بڑھے گا۔ پاکستان فلسطین کے بارے میں اپنے اصولی موقف پر آج بھی قائم ہے اور دو ریاستی حل کی ضرورت پرزور دیتا ہے ۔ نیتن ٹرمپ ملاقات کے حوالے سے ٹی وی انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں، اس وقت سب کی نظریں سعودی عرب پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ بہت سی خلیجی ریاستیں پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کر چکیں ہیں اور اس وقت یہ قیاس آرائیاں کی...
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے...
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ انکی پانی کی سپلائی مبینہ طور پر بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے حکم پر منقطع کی گئی تھی اور انکی بجلی بھی کاٹ دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ دہلی کی جے ہند کالونی میں بنگالی مہاجر مزدوروں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اپنے بنگالی مخالف ایجنڈے کو ریاست کی سرحدوں سے باہر پھیلا رہی ہے۔ اپنے فیس بک پوسٹ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت کے وسنت کنج علاقے میں بنگالی باشندوں کو ہراساں کرنے اور زبردستی بے دخل کرنے کی خبروں سے بہت پریشان...
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں واقع فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد کیس معمہ بن گیا اور کئی سوالات کھڑے ہوگئے، پولیس نے رات گئے فلیٹ کو ڈی سیل کرکے مزید شواہد اکھٹا کیے لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی، آج لواحقین کا لاش وصول کرنے کا امکان ہے لیکن تاحال کوئی بھی شخص کراچی نہیں پہنچ سکا۔ ادکارہ حمیرہ اصغر علی کی موت معمہ بن گئی، لاش 6 ماہ نہیں تقریباً 9 ماہ پرانی نکلی، اداکارہ حمیرا کے والد اصغر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، حمیرا کے گھر والے میت وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے،...
اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش اہلخانہ کی جانب سے وصول نہ کیے جانے پر سندھ کے محکمہ ثقافت نے ان کی تدفین کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں۔ ورثا اگر لاش وصول کر کے تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت ان کا وارث ہو گا۔ سندھ کے محکمہ ثقافت نے ڈی آئی جی جنوبی کے نام جاری نوٹیفیکیشن میں درخواست کی ہے کہ قانونی ضوابط مکمل کرنے کے بعد لاش محکمہ ثقافت کے حوالے کی جائے تاکہ...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے سول سرونٹس ترمیم بل 2024 کی منظوری دے دی۔ چیئرمین ملک ابرار کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دی گئی۔قائمہ کمیٹی نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل 2025ء بھی منظور کر لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت ایک سے 5 گریڈ کی سرکاری نوکری حاصل کر سکتی ہے، ایسے لوگوں کو بیروزگار کیا گیا تو جرائم بڑھ جائیں گے۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ ہم بڑی تعداد میں لوگوں کو بیروزگار نہیں کر رہے، ایک سرکاری ادارہ بند ہونے پر ملازمین کو سرپلس پول...
پیرس میں ایک حیرت انگیز اور مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جب سیر و تفریح پر جانے والا ایک شخص گیس اسٹیشن پر اپنی اہلیہ کو بھول کر کئی کلومیٹر دور پہنچ گیا۔ آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیرس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گاڑی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے مراکش روانہ ہوا۔ راستے میں انہوں نے کئی پٹرول پمپس پر رُک کر آرام کیا، لیکن ان میں سے ایک وقفے کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق صبح تقریباً 4:30 بجے، ایک پٹرول پمپ پر وقفے کے بعد وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی حکومت نے بیوروکریسی کی ساخت میں بڑی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ ریاستی اداروں پر بڑھتے ہوئے مالی اور انسانی وسائل کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہ ے کہ اس مقصد کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں متعدد ترامیم تجویز کی گئی ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف وفاقی اداروں کی تعداد گھٹانے بلکہ سرکاری ملازمین کی تعداد میں کمی لانے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کئی ایسے وفاقی اداروں کو ختم کرنے یا ایک دوسرے میں ضم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن کی افادیت اٹھارویں...
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایک مریض کی پمز اسپتال میں موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد اسے شفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مردہ شخص کو داخل کر لیا گیا اور 7 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایسا ہوا ہے کہ شفا ہسپتال ایک مردہ شخص سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہا؟ اصل معاملہ ہے کیا؟ یہ بھی پڑھیے اسپتال میں مبینہ غفلت سے 6 سالہ زونیشہ کی موت، والدین انصاف کے خواہاں سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے...
یمن ک(اوصاف نیوز) حوثی عسکریت پسند گروپ نے 9 جولائی کو فوٹیج جاری کرتے ہوئے واضع کیا کہ بحرہ احمر میں سرحدی خلاف ورزی کرنیوالے پر اسرائیل جانیوالے جہازکو بحیرہ احمر میں غرق کردیا.جاری ویڈیو میں یونان سے چلنے والے، لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز پر حملہ دکھایا گیا ہے۔ یمنی حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی اور امریکی جارحیت روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف استعمال ہونیوالے ساز وسامان کو سمندر میںہی غرق کردیا جائے . انہوں نے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے شروع کئے جب اس نے اسرائیلی بندرگاہ کو استعمال کیا، اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو غزہ پر جنگ کی وجہ سے شروع کیے گئے ایران سے منسلک گروپ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری اور نبیل گبول کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے تلخ کلامی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا افسر درست جواب نہیں دے رہا میں اس کے خلاف تحریک اسحاق لاوں گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی اور وڈیرانہ ذہنیت میں کراچی سمیت پورے صوبے میں کرپشن کا سسٹم چل رہا ہے اوربربادی کا سفر جاری ہے ،ایس بی سی اے سمیت ہر ادارہ رشوت اور نااہلی کا گڑھ بنا ہوا ہے ،کراچی میں اس وقت 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں۔گزشتہ 5سال میں تعمیر شدہ ایک لاکھ عمارتوں میں سے 85فیصد عمارتیں منظوری کے بغیر تعمیر کی گئیں ،40اور 60گز کی کئی کئی منزلہ عمارتیں بن گئیں ہیں ،حکومتی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل...
بلڈر مافیا سیاست دانوں کو اپنا پارٹنر بناتی ہے، یوں 100 گز کے پلاٹ پر آٹھ آٹھ منزلہ عمارتیں تعمیر ہوتی ہیں۔ ایک سے دو منزلہ بنانے کی اجازت ہوتی ہے مگر بلڈر آٹھ سے دس منزلہ بنا لیتے ہیں۔ بارش کم بھی ہوں، پھر بھی یہ عمارتیں جگہ چھوڑ دیتی ہیں۔ سماجی کارکن فیصل ایدھی نے اپنے مختصر اور جامع تجزیے میں لیاری میں گرنے والی عمارتوں کے حقائق کو آشکار کردیا۔ لیاری میں آٹھ چوک کے قریب پانچ منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 20 کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔ یہ سب غریب لوگ تھے جنھوں نے اپنی زندگی کی تمام کمائی اس عمارت میں فلیٹ حاصل کرنے...
قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں، نبیل گبول کا واک آوٹ، حکومت گرانے کا انتباہ، پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ واپس لینے کی تجویز
قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں، نبیل گبول کا واک آوٹ، حکومت گرانے کا انتباہ، پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ واپس لینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے)نبیل گبول نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے رویے پر اجلاس سے واک آوٹ کردیا اور حکومت گرانے کے لیے انتباہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے کہا کہ وزیر مملکت طلال چوہدری اور چیئرمین سی ڈی اے کا لہجہ بہت تلخ ہے، لگتا ہے یہ لوگ مغرور ہوگئے ہیں، ہم نے پہلے بھی آپ کو...
کراچی: سولجر بازار پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر بریٹو روڈ سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کیا گیا اور 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے سولجر بازار پولیس نے بریٹو سے یوم عاشور کے موقع پر اغوا کی جانے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور سولجر بازار پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد سید کامل حسین کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کو مدعی نے بیان دیا تھا کہ وہ حسین ہزارہ گوٹھ کا رہائشی اور رکشا چلاتا ہے، 10 محرم الحرام کو دن 2 بجے کے قریب محرم کے جلوس میں شرکت کے لیے امام بارگاہ بتول زہرہ شاہ خراساں پہنچا اور اپنے...
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کا زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اعترافِ جرم صرف آزاد ماحول میں ممکن ہے۔ زیرحراست ملزم کا انٹرویو قابل قبول شہادت نہیں نہ ہی اس بنیاد پر سزا دی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں قتل کیس میں سزائے موت کے ملزم شاہد علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو سزا دینے میں صرف ٹی وی انٹرویو پر انحصار کیا گیا، جو کہ اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب وہ پولیس کی تحویل میں تھا۔ ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا کسی ملزم کا اعترافی بیان قانونی طور پر ناقابلِ قبول ہے، جب تک وہ بیان کسی مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ دیا گیا ہو۔ عدالت عظمیٰ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا، جسے اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، اور سندھ ہائیکورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر اس سزا کی توثیق کی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اس فیصلے پر مشتمل 25 صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں فوجداری انصاف کے نظام، میڈیا کی طاقت، اور...