2025-05-07@14:53:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1147

«ڈی رہی»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : راولپنڈی میں 21 رمضان المبارک کو شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزا خانہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا۔  جلوس فوارہ چوک، راجہ بازار، جامع مسجد روڈ سے ہو کر امام بارگاہ قدیم جا کر اختتام پذیر ہوگا۔  تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد حسین مقدسی میڈیا ٹاک کریں گے، 3500 پولیس اہلکار و افسران جلوس کی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں۔  پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ رہے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا  جلوس کے روٹ پر داخلی، خارجی راستوں کے علاوہ تمام راستے سیل کئے...
    کمپٹیشن کمیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جرمانہ افراد پر کیا گیا، تنظیم پر نہیں اپیل کنندہ کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں ہوا جبکہ اپیل کنندہ کے وکیل کو اپیل واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن نے کہنا تھا کہ3 ڈیری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر جرمانے عائد کئے تھے، دودھ کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے پر جرمانے لگے۔ اسلام ٹائمز۔ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل دوبارہ فعال کردیے گئے۔ سماعتوں کا آغاز 8 ماہ بعد ہوا، ٹریبونل نے پہلی سماعت آج کی، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی اپیل خارج کردی گئی۔ ٹریبونل نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی، ناقابلِ سماعت ہونے پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اپیل واپس لے لی۔کمپٹیشن کمیشن نے اپنے مؤقف میں کہا...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹدیزمیں  علاقائی و صوبائی سیکورٹی چیلنجز میں توازن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکورٹی خطرات کے خلاف فرنٹ لائن ہے۔ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔ خیبرپختونخوا نے امن کے لے اہم پیشرفت کی لیکن کئی چیلنجز باقی ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ  انتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے دہشتگردی کے خلاف میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔ جب بھی کوئی سپر پاور یہاں سے...
    اسلام آباد:ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔ کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی کامیاب...
    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کینالز کا منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی رہنما سیدہ ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف کئی قراردادوں کو رد کیا گیا، کالا باغ ڈیم نہیں بنا اس کی وجہ ہماری مزاحمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ...
    سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں ملیریا کے 3 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں 669 کیسز سامنے آئے، لاڑکانہ میں ان کی تعداد 1 ہزار 939 ہے، میر پور خاص میں 816 مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی، شہید بے نظر آباد میں 839 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 مارچ تک سندھ بھر میں ملیریا کے 7 ہزار 642 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے مریض ضلع جنوبی میں سامنے آئے جن کی...
    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، خارجی دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں کیپٹن حسنین اختربہادری سےلڑتےہوئےشہید ہوگئے۔ 24 سالہ شہید کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا. شہید کیپٹن حسنین اختر نے اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا. علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیپٹن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔(جاری ہے) صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے کیپٹن حسنین اختر شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر...
    مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع ڈی آئی خان کے زیر اہتمام سالانہ دعوتِ افطار بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام حسن ع و برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اختتام پر افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ممبران آئی ایس...
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان  میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک  جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز  نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن  کیا جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران...
    چند روز قبل گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی  کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اس اجلاس میں ن لیگ پر شدید تنقید کی، اجلاس میں پیلزپارٹی کے ندیم افضل چن، حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان رہنماؤں کی جانب سے...
    ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 مارچ 2025 کو، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر نے جو اگلے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ کیپٹن حسنین بہادر نوجوان افسر تھے اور...
     اسلام آباد‘ پشاور‘ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف فورسز کے آپریشن کے دوران کیپٹن شہید‘ 10خوارج ہلاک ہوگئے۔ راولپنڈی سے 2 دہشتگرد گرفتار‘ بنوں پولیس چوکی اور متنی میں ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا‘ جہاں خوارج کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ ہمارے بہادر جوانوں نے بے مثال حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو گھیرے میں لیا اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تمام 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ تاہم اس معرکے میں مادرِ وطن کے ایک اور جانباز سپوت کیپٹن حسنین اختر...
    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن  کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، انتہاپسندی کی فنڈنگ، سائبر حملے اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی سازشیں ہیں۔ گورنرخیبرپختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) اسلام آباد میں سیکیورٹی چیلینجز سے متعلق سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت  کی اور اپنے خطاب میں اسٹریٹیجک اصلاحات کے ذریعے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں خیبرپختونخوا کے کردار پر روشنی...
    بیجنگ :چین کے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان، لاؤس، مصر، یوگنڈا سمیت 15 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مواصلات، انٹرنیٹ، الیکٹرانک سرکاری امور، ذہین نقل و حمل اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں پر محیط ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جسے کسی زمانے میں صرف ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی میدان سمجھا جاتا تھا، اب اس حوالے سے ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، چین عالمگیر عوامی مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جس سے امیر ممالک کی میراث سمجھے جانے والے میدان میں...
    ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔ پولیس نے بچے کی شناخت...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔  ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔  اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔ مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیے، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی...
    اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ جنگی جرائم سرانجام دیئے ہیں۔ ہسپتالوں، اسکولوں پر بم حملوں اور بچوں و خواتین کا قتل عام اسرائیل نے کیا ہے۔ امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم...
    ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ رولز کا مسودہ جاری کردیا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز و عوم الناس سے اس مسودے کے بارے میں آراء و تجاویز بھی طلب کرلیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کا لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا، انعامی رقم پر ٹیکس لگے گا، زکوٰة لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجٹیل لیب بنا رہے ہیں۔پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پربیان میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم پنجاب کے طلبہ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا-مریم نواز نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب...
    باغ (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س کے عزیز اور سابق ڈی آئی جی سردار علی افسر خان مرحوم کے کے پوتے میجر سعدبن زبیر بلوچستان میں ای آئی ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر سنتےہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ میجر سعد کی شہادت پرآزادکشمیر بھر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبارہے ۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئی اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میجر سعد کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے، اسی لیے سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم بھی پنجاب کے طلباء کے لیے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں نوجوانوں کو انٹر نیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)،...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جاب...
    کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلیٹیشن (کے آئی  این ڈی آر) معذور افراد اور جسمانی چیلنجز کے لیے جامع اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال پیش کرنے کے لیے سال رواں کے وسط تک آپریشنل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) کی ایک اہم کاوش سی ای این ڈی آر نے اعصابی دیکھ بھال اور بحالی کی خدمات کو از سر نو ترتیب دینے کی تیاری کرلی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ایم نائن موٹروے ایسٹ کے ساتھ واقع اس جدید ترین سہولت کا پہلا مرحلہ یکم اپریل...
    ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعےکی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگےگا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی۔حکام کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی مرنے والے کے...
    وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ رولز کا مسودہ جاری کردیا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز و عوم الناس سے اس مسودے کے بارے میں آراء و تجاویز بھی طلب کرلیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کا لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا، انعامی رقم پر ٹیکس لگیگا، زکوٰة لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری...
     ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ  اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔  سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا   شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی   وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات...
    فیس بک نے اپنی کانٹینٹ مونیٹائزیشن پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے متعدد کریئیٹرز اور پیج مالکان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کے باعث وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی مکمل پاسداری کر رہے تھے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی پاکستانی کانٹینٹ پروڈیوسرز نے شکایت کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس اچانک ڈی مونیٹائز کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں انسٹریم ایڈز، ریل ایڈز، فوٹو پوسٹس اور اسٹوریز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کر دیا گیا ہے، جس پر ان کا معاشی انحصار تھا۔ یہ مسئلہ فیس بک کی مالیاتی پالیسی میں تازہ...
    سابق صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک مزید زور پکڑے گی جس کو روکنا ہم سب کے بس میں نہیں ہو گا۔  اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناانصافیاں حد سے بڑھ جائیں تو عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ دیامر کے محب وطن عوام کے مطالبات کو مزید نظرانداز کیا تو حالات گھمبیر صورتحال اختیار کر جائیں گے۔ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حوالہ و ہنڈی کے خلاف اقدامات سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید رفیع اللہ کے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے ایوان کوبتایا کہ مالی سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں ہنڈی، حوالہ اورایکسچینج کمپنیوں کے حوالہ سے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ دونمبرکام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوا اورانتظامی اقدامات کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کاکیپٹل بڑھایا تاکہ مستندایکسچینج کمپنیاں بزنس میں رہیں، 10بینکوں کوایکسچینج کاونٹرز کھولنے کی ہدایت کی گئی،ان اقدامات کی وجہ سے ہنڈی اورحوالہ سے آنے والی رقوم اب باضابطہ چینلز سے...
    گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں متعدد فیس بک پیجز کو اچانک اور غیر متوقع طور پر ڈی مونیٹائزیشن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ متعدد فیس بک پیجز اہم ریونیوز فیچرز جیسے کہ انسٹریم اشتہارات، ریلز اشتہارات، فوٹو پوسٹ کی کمائی اور کہانیوں کی مونیٹائزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حیران کن طور پر جن فیس بک پیجز کو اچانک ڈی مونیٹائزڈ کیا گیا ہے ان پر کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا بھی کوئی الزام نہیں تھا۔ اس پر سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ پیجز کو ڈی مونیٹائزڈ کرنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی وارننگ یا وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔ ابھی تک اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ شاید فیس بک انتظامیہ نے...
    نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی حکومت نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی، نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقبل رہائش کا حق حاصل نہیں، وہ امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہوگا، میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخلے کی شرح میں 95 فی صد کمی آ گئی ہے پہلے یومیہ 1500 افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کی کوشش کرتے تھے اب یہ تعداد 30 رہ گئی ہے. امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کا راستہ روکنے کے بعد اگلا مرحلہ ڈی پورٹیشن ہے اور ہر آنے والے دن میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم افراد کو واپس بھیجنے کے اقدامات میں اضافہ ہو گا.(جاری ہے) نائب صدر نے...
    کہا جاتا ہے کہ بھٹو صاحب کی پھانسی کے بعد جب جنرل ضیا کی مارشل لا حکومت نے انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے اور یہ واضح ہوگیا کہ مارشل لا جلدی نہیں ٹلے گا، تو پھر سیاسی جماعتیں متحد ہوئیں۔ بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی اور اس میں پی این اے کی جماعتوں کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی مدعو کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیصلے کا وقت آ پہنچا ابتدائی مرحلے پر درمیانی سطح کے رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں۔ پھر فائنل اسٹیج آئی اور نوابزادہ صاحب نے مختلف جماعتوں کے قائدین کا اجلاس منعقد کیا۔  مقصد سیاسی اتحاد ایم آر ڈی (موومنٹ فار ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے۔ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ ایجنڈے میں ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئے فرم کی خدمات لینے کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں۔ وزیر تجارت جام کمال خان اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی) بل 2025، وزیر داخلہ محسن نقوی حوالگی ایکٹ 1972 میں ترمیم کا بل 2025 اور سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔ اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس میں توسیع، وزیر خزانہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قراردادیں اجلاس کا حصہ ہیں۔ جبکہ قائمہ کمیٹی انسداد منشیات سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوں کی یکم جولائی سے 31 مارچ تک کی رپورٹس پیش کی جائیں...
    اختیار ولی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہے، دہشت گردی کے واقعات ہوں تو حکومت فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے مگر گنڈاپور صاحب تین ہفتوں سے کہاں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات پر صوبائی حکومت کی سست روی پر خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ حکومت نہیں چلا سکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لمبے عرصے بعد وزیراعلیٰ گنڈاپور کو ٹی وی...
      علامتی تصویر۔ راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
    انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے جاری کردہ ضابطوں پر شدید تنقید کی ہے جن میں کھلاڑیوں کی فیملیز کو ٹورز کے دوران ان کے ہمراہ ٹھہرنے کو محدود کیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا وہ اپنے خاندان کو ٹورز کے دوران اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے تو وہ ہاں میں جواب دے گا، میں نہیں چاہتا کہ (میچ کے بعد) اکیلے کمرے میں جاؤں اور افسردہ رہوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے ان کی فیملیز کے ساتھ ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں بتا سکتا کہ باہر اگر کچھ شدید ہورہا ہے تو اس کے...
    روسی انفلوئنسر ایوگینی چیبوٹاریو کو مرسڈیز کار سمیت قبر میں دفن کردیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں، لیکن روسی انفلوئنسر نے حال ہی میں ایک ایسا خطرناک اسٹنٹ کیا کہ دنیا بھر کے صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔ ایوگینی چیبوٹاریو نے اپنی مرسڈیز گاڑی سمیت خود کو قبر میں دفن کروا دیا۔ ان کی اس حرکت کی ویڈیو نے اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوگینی ایک کھودی ہوئی قبر میں اپنی مرسڈیز گاڑی لے کر داخل ہوتا ہے۔ وہ باہر آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھا رہتا ہے،...
    لاہور: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے درمیان پاور شئیرنگ فارمولے کے معاملے پر کہا ہے کہ پی پی پی پنجاب میں اپنا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) یا انتظامی افسر لگانا نہیں چاہتی اور صوبائی بیوروکریسی میں ہمارا کوئی گروپ نہیں ہے۔ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سےاجلاس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد ملک کو مسائل اور مشکلات...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، اس واقعے کا لنک افغانستان سے ملتا ہے، وہاں سے جو ٹیمیں آتی ہیں اس میں افغانی ہوتے ہیں، خودکش بمبار آتے ہیں وہ بھی افغانی ہوتے ہیں، جعفر ایکسپریس حملے کا مرکزی سپانسر بھارت ہے جو پاکستان میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے اور آج بھی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ میں مجموعی طور پر 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالیوں کو زندہ بازیاب کروایا گیا ہے جن میں 37 زخمی بھی شامل ہیں، 18 شہداء کا تعلق آرمی...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلکک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں نقشوں اور تصاویر کی مدد سے جعفر ایکسپریس واقعہ کی جگہ کی نشاندہی کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد کئی گروپس میں تھے،11 مارچ کی شام کے وقت دہشتگردوں نے یرغمالیوں کے گروپ کو لسانی بنیادوں پر چھوڑا۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسنائپر نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تو موقع...
    پاکستان کرپٹو کونسل (پ سی سی) کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا ہے جو ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق یہ کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟ بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے جو ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے چیف...
    محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مارچ میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مارچ میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈینگی کے 140 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ سندھ بھر میں مجموعی طور پر یہ تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایک وائرل بیماری ہے جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ یہ مچھر گھروں، دفاتر، گلیوں، ٹائر، گملوں، پانی کی ٹنکیوں اور دیگر جگہوں پر صاف پانی میں افزائش پاتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں اور دیگر...
    اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔ اسلام آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی، جعفر ایکسپریس واقعہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، ٹرین سے پہلے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،جہاں ایف سی...
    پاکستانیوں کو مل رہی ہے والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ رکھنے کے جھنجھٹ سے آزادی کیونکہ گوگل نے گوگل والٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پیسہ ہر انسان کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص جب گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنی ساتھ لازمی طور پر والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ ضرور رکھتا ہے لیکن اب پاکستانیوں کو یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گوگل نے پاکستان میں اپنا موبائل پیمنٹ سسٹم ’’گوگل والٹ‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔گوگل والٹ ہے تو پھر نہ نقد رقم کی ضرورت اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈ کی۔ یہ والٹ اسمارٹ فون کے ذریعہ ہی ہر قسم کی ادائیگی یقینی بنا کر آپ کو فکروں سے آزاد کر دے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو انگیج کر کے انہیں مہارت سے موت کے گھاٹ اتارا گیا، پاکستان آرمی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا۔ ہمارے سپیشل سروسز گروپ ضرار گروپ نے مغویوں کو خودکش بمبارز سے نجات دلائی جو کہ ٹولیوں کی شکل میں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ چوبیس گھنٹے سے مسافر ان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے۔ فوجی جوانوں نے...
    ویب دیسک : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ بلوچستان  کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے، یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر منگل کے روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے،...
    بھارت کے مشہور امیر ترین خاندان امبانی کی حالیہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور امریکی ماڈل کِم کارڈیشن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ امبانی خاندان کو نہیں جانتیں۔ مشہور امریکی اسٹار کِم کارڈیشن اور ان کی بہن کلوئی کارڈیشن نے جولائی 2024 میں دیگر بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کی تھی۔ ان کے ریئلٹی شو ’دی کارڈیشئنز‘‘ کی تازہ ترین قسط میں ممبئی کے ان کے 48 گھنٹے کے دورے کو دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ریئلٹی شو کی اس قسط میں اعتراف کیا کہ وہ امبانی خاندان کو نہیں جانتیں، لیکن انہوں نے دنیا کے دوسرے کنارے تک سفر کرکے ان کے سب سے چھوٹے...
    ملک بھر میں بذریعہ ہوائی جہاز سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان دنوں سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کافی حد تک کمی واقع ہوچکی ہے اور 30 سے 35 ہزار روپے کے درمیان ملنے والا ٹکٹ اب 13 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ ٹکٹ میں خاطر خواہ کمی کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ قیمت کا تعین طلب اور رسد کی قوت کرتی ہے اور جب بھی ڈیمانڈ نیچے جائے گی تو کرائے کم ہوں گے اور جب ڈیمانڈ اوپر جائے گی تو قیمتیں بھی اسی اعتبار سے بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں یا دیگر تہواروں میں جب ڈیمانڈ...
    پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا۔آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھا کہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی،اب ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے کہ عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں،خاموشی سے خدمت نہیں کرسکتا لہٰذا استعفیٰ قبول کریں۔عمران کشور کئی اضلاع کے ڈی پی او اور لاہور میں آرگنائزڈ کرائم کے سربراہ رہ چکے ہیں جب کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان تو کردیا لیکن آدھا رمضان گزرنے کے باوجود مستحق خاندانوں تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ یہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر کابینہ نے قبل از وقت منظوری دی تھی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تھے، تو مستحقین کو ان کا حق دینے میں تاخیر کیوں کی گئی؟ مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے...
    وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ میں قیصر سواتی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی آئی ڈوبر آرگنائزیشن (RIDO) میں آنکھ، دانت اور گردوں کے مریضوں کا مفت اور رعایتی فیسز میں علاج کیا جاتا ہے۔ ہماری آرگنائزیشن کے تحت پاکستان میں 3  بڑے میڈیکل ہسپتال چل رہے ہیں، پنجاب میں ڈائیلائسز کا سب سے بڑا اسپتال ریڈو کے تحت چل رہا ہے۔ ہماری آرگنائزیشن کو 49 سال ہوگئے ہیں، 100 روپے فیس لیتے ہیں، اس آرگنائزیشن میں آنکھوں کا 50 ہزار روپے والا علاج صرف 15 ہزار روپے میں کیا جاتا ہے۔ شروع میں آرگنائزیشن صرف آنکھوں کے علاج کے لیے قائم کی تھی، مگر ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بڑھتا گیا۔ گزشتہ سال ہمارا بجٹ 22 کڑور روپے...
    عمران کشور: فوٹو فائل پنجاب پولیس کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا، وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنا استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھجوادیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، میں نے عزت کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ کے متن میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھا کہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہے ہیں، اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، اب ایسے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)، جو پاور سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نے ملکی صنعت اور ملک میں تیار شدہ آلات کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اسی سلسلے میں این ٹی ڈی سی کے چیف انجینئر (میٹریل پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ) نے مقامی کمپنیوں کو تقریباً 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز جاری کیے ہیں جس کے تحت ٹاورز، انتہائی درست انرجی میٹرز، ہائی پاور ٹرانسفارمرز اور کنڈکٹرز کیلئے مانیٹرنگ ڈیوائسز خریدی جائیں گی۔اس اقدام کے تحت جنرل منیجر (ڈیزائن اور انجینئرنگ) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کی قیادت میں این ٹی ڈی سی کی 5 رکنی خصوصی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور احمد شہزاد فاونڈیشن کے بانی احمد شہزاد نے اپنے دورہ پشاور کے دوران الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر نشترآباد پشاور کا وزٹ کیا اور سینٹر میں زیر علاج بچوں میں تخائف اور نقد رقوم تقسیم کئے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے انچارج برائے امورخارجہ شاہد اقبال اورصوبائی صدر خالد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے، الخدمت ہسپتال نشترآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی نے انہیں الخدمت ہسپتال اور الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر میں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ تھیلی سیمیاء میں مبتلا 600بجے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانفیوژن کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے بات...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو ’’گیونگ اینڈ ٹیک‘‘ کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاؤچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔ ادکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس وائے نے ڈزنی پلس کی نئی سیریز "ڈیلی بوائز" میں نہ صرف ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے بطور اداکار بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اس طرح وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں رپورٹس کے مطابق "ڈیلی بوائز" کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے اس سیریز میں ایچ ایس وائے آٹھویں اور نویں قسط میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جبکہ انہوں نے...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ سے محض 4 روز بعد باہر ہونے پر میزبان ملک کیلئے " شرمناک لمحہ" قرار دیدیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ہماری موجودہ ٹیم دیگر ممالک کی ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں ہے، جو ٹیمیں پاکستان آتی ہیں وہ اپنے بی، سی ڈی اسکواڈز بھیج دیتی ہیں اور ہم اِن بھی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے بعد کے مناظر ہمارے لیے شرمناک تھے لیکن ہمارا واحد مقصد صرف میزبانی کرنا تھا، ایونٹ کامیاب رہا لیکن ٹیم کا کیا؟، اسکے ساتھ آپ عرت بھی کماتے ہیں، 8 ٹیموں کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کیلئے ”گوگل والٹ“ پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔نجی چینل کے مطابق گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی کا کہنا تھا کہ گوگل والٹ صارفین کو محفوظ، آسان اور مفید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اہم اشیاء کی رسائی، اور دیگر کارڈز کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کریگی۔ ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سے صارفین...
    سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی نے بتایا ہے کہ صوبے میں جدید نظامِ آبپاشی کی تنصیب پر کسانوں کو 70 فیصد سبسڈی د ی جارہی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کےشعبہ اصلاح آبپاشی اورعالمی بینک کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں عالمی بینک کے سینئر واٹر ریسورس اسپیشلسٹ فرانکوائس اونیمس بھی شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں صوبہ پنجاب میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے سیکریٹری زراعت افتخار علی نے بتایا کہ عالمی بینک منصوبے کے لیے 67 ارب روپے کی مالی اعانت دے رہا ہے، جبکہ حکومتِ پنجاب منصوبے پر 9 ارب روپے سے زائد رقم دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس منصوبے کے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 21 مسافر اور 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے 21 مسافروں کو شہید کیا، مجموعی طور پر ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے، مرحلہ وار بوگیوں کو کلیئر کیا گیا اور تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیاب ہوگیا یرغمالیوں میں سے کسی ایک کو نقصان نہیں پہنچا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی معصوم مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، جعفر ایکسپریس حملے کے بعد گیم کے رولز تبدیل ہوچکے ہیں، علاقے کی جانچ...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے پاکستان کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے کمر کس لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن شہریار نے ڈزنی پلس کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی سیریز ’ڈیلی بوائز‘ میں ناصرف ہالی ووڈ پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستان کے متعدد فنکار کام کر چکے ہیں مگر ایچ ایس وائے بطور ڈیزائنر ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی ڈیزائنر بن گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈیلی بوائز‘ سیریز کا پہلا سیزن...
    کراچی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 156 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی کے مارچ میں اب تک 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ڈینگی وائرس کے جنوری میں 85 اور فروری میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گھروں، دفاتر، گلیوں، ٹائر، گملوں اور دیگر مقامات پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔ Post Views: 1
    بھارت کو فائدہ پہنچانے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بولر  آئی سی سی پر برس  پڑے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے کہا  ہے کہ آئی سی سی نے بھارت کو گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ میں بھی فائدہ تھا، انڈیا کو پہلے سے علم تھا کہ اس نے سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا انہوں نے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران انڈیا نے ٹریول نہیں کیا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی سفر ہی نہ کرے۔ اینڈی رابرٹس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ...
    جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
      ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحملہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، وہاں جعفر ایکسپریس ٹرین آرہی تھی، ریلوے حکام کے مطابق اس...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر وحید الرحمٰن پرا نے کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر میں سیاسی اور سماجی و مذہبی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی وحید الرحمن پرا نے آج جموں و کشمیر اسمبلی میں دو مقامی دینی تنظیموں پر عائد پابندی کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاہم اسمبلی کے اسپیکر نے ان کو مزید بولنے کی اجازت نہیں دی اور مائک بند کردیا۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے کل غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (آئی یو ایم) پر...
    ٹیک کمپنی گوگل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈیجیٹل والیٹ ایپ گوگل والیٹ بدھ کے روز پاکستان میں متعارف کرادی گئی ہے، جسے اب گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کے مطابق پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منظرنامہ تیزی سے تیار ہو رہا ہے، جہاں بیشتر لوگ ڈیجیٹل لین دین کو قبول کررہے ہیں، گوگل والیٹ ادائیگیوں، خریداری اور سفر کرنے کا ایک محفوظ، ہموار اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ پاکستانیوں کو اسٹورز میں ٹیپ اینڈ پے کرنے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن چیک آؤٹ کرنے اور سفر کے دوران اپنے بورڈنگ پاسز تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں...
    ---فائل فوٹو  کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں شہتوت کے درختوں کو ہٹانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپر شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں ماحولیاتی ماہر رضوان محبوب، باکو ٹیم کے ماحولیاتی ماہرین اور سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ وِنگ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہری ہر سال بڑے پیمانے پر پولن الرجی کا شکار ہو رہے...
      عرفان بیگ کے بیرون ملک لئیق احمد سے شراکت میں ریسٹورنٹ قائم کیے جانے کی اطلاعات موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ نام نہاد ڈائریکٹر اسٹیٹ اور اس کے علاوہ متعدد عہدوں پر فائز رہنے والے گریڈ پانچ کے میل ویکسی نیٹرمحمد عرفان بیگ کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی۔ ایم ڈی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ہیں،تاحال عرفان بیگ سے سرکاری ویگو-082 GSریکور نہ کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق مطابق عرفان بیگ کی معاونت فیصل جمانی کر رہے ہیںجو سعید صالح جمانی کے قریبی رشتہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے نہروں کا ایشو قریب قریب کالا باغ ڈیم بن گیا ہے، ظاہر ہے ہمارے ہاں اتنے سمجھ دار، اللہ کے فضل سے لوگ موجود ہوتے ہیں، ہمارے جو پالیسی ساز ہوتے ہیں وہ بیٹھے ہوتے ہیں اورکہتے ہیں یہ کام کرنا ہے، سر حکم کریں سرشام تک کر دیں سر، ہاں کر دیں،شام تک ہو جاتا ہے کام.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس فورم پر معاملہ پہلے جانا چاہیے تھا اس پر بعد میں لے جا رہے ہیں، کسی ایشو پر تو سیاست کرنی ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس معاملے میں دو تین پہلو...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )K&Ns کے تحت جو چکن اس وقت مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے اس سے جو کھانے کی چیزیں بنائی جاتی ہیں ان میں نگٹس اور برگر پیٹیز وغیرہ جو ہیں وہ بچوں میں بہت زیادہ پسندیدہ پائے جاتے ہیں اور بچے نگٹس وغیرہ انتہائی شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ مبینہ طور پر جو نگٹس برگر اور پیٹیز میں اس چکن کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے جو کہ خون آلود ہوتا ہے۔ حفظان صحت کا اصول بھی نہیں رکھا جاتاچکن کے گوشت میں ہڈیاں پائی جاتی ہیں اور جب بچے نگٹس برگر یا پیٹیز کھاتے ہیں چونکہ وہ معصوم ہیں اور انہیں اس بات کا...
    سٹی42:  بلوچستان کے ویرانے میں عورتوں اور بچوں سے بھری جعفر ایکسپریس ٹرین کو روک کر سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لینے کے واقعہ کو انڈیا کے میڈیا میں بظاہر سنجیدہ صحافت کرنے والے "بڑے برانڈ" بھی ایسے گلوری فائی کر رہے ہیں جیسے بی ایل اے کے دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کے نہتے مسافروں کو یرغمال نہ بنایا ہو بلکہ  چاند فتح کر لیا ہو۔ انڈیا ٹوڈے نے  صحافتی ضابطہ اخلاق کی سنگین وائلیشن کرتے ہوئے مبینہ دہشتگردوں کے قدموں مین بٹھائے گئے دو مبینہ مسافروں کی تصویریں اپنی اشاعت مین نمایاں کر کے شامل کی ہیں۔ ان مبینہ مسافروں کے چہروں کو مناسب طریقہ سے بلر کر کے ان کی شناخٹ چھپانے کا معمولی تدد بھی نہیں کیا۔ ...
    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اپنی مشن کے تحت مالی خدمات کی رسائی کو بڑھانے اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر رمضان المبارک میں ضرورت مند افراد تک مالی امداد پہنچانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 4 ملین مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، جس کے تحت ہر خاندان کو 5,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 لاکھ سے زائد مستحقین تک یہ امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کے لیے اس کے...
    پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس (اے آئی ایم) اور سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے، جس کا مقصد پائیداری اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ اس تعاون کے تحت بینک خواتین کو بلاسود سولر فانسنگ فراہم کرے گا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا گیا یہ اقدام فیصل بینک کے طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے حقیقی اثر پیدا کرکے منصفانہ اور پائیدار مستقبل کی تخلیق کرنا ہے۔ فیصل ہاؤس میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ساتھ اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دے...
    ڈونگ فینگ سوکون آٹوموبائل (ڈی ایف ایس کے) پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی گلوری 580 پرو کا فیس لفٹ متعارف کروا دیا ہے، کمپنی کے اس فیس لفٹ میں دو اپ گریڈ شامل کیے گئے ہیں۔ بلیک آؤٹ فرنٹ گرل بلیک انٹیریئر چابی کا نیا رنگ فیس لفٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے، کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ “گرل اور انٹیریئر مکمل طور پر بلیک کر دیا گیا ہے۔” یہ فیس لفٹ لاہور میں جیل روڈ پر کمپنی کے شوروم  پر دستیاب ہے۔ گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت 67 لاکھ 90 ہزار روپے  رہے گی۔  اسپیکس اور فیچرز یہ گاڑی 1498cc ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کلاز ڈی کے ہوتے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں کیسے ٹرائل کیا جاسکتا ہے،یہی وہ سوال ہے جو میرے دماغ میں اٹکا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل  ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ایف علی کیس کافیصلہ 1962کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973کے آئین کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا،وزارت دفاع کے وکیل  خواجہ حارث نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں جس پیراگراف کو بنیاد بناکر دلائل دیئے...