2025-11-04@07:23:54 GMT
تلاش کی گنتی: 1119

«چین اور پاکستان کے»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان کو چین سے ملنے والے جدید جنگی جہاز جے 35 اے سے خوف کے شکار بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائی کے بیڑے میں چین کے بنے جدید J35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد سے بھارت شدید خوف میں مبتلا ہوچکا ہے ہے، اسی دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اس وقت 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، اسے 42 اسکواڈرنز درکار ہیں اس صورتحال میں پاکستان ایئرفورس کے بیڑے میں...
    اپنے ایک بیان میں چینی اسکالر کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف چینی اسکالر Prof Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں ایک ریلی میں پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز بیان انتہائی خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر چینگ ڑی ڑونگ جو کہ چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو بھی ہیں، نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کو اس وقت سخت دباﺅ کا...
    چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے،جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چین نے پاکستان کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ گزشہ روز نیوٹیک (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن پاکستان )کے زیر اہتمام چین چیمبر آف کامرس پاکستان کے تعاون سے جاب فیر منعقد کیا گیا۔ جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائے گی ۔ جاب فئیر میں تین ہزار سے زائد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی صوبہ بلوچستان سے آنے والے اس وفد نے چینی نائب وزیر خارجہ لیو بن سے پیر 26 مئی کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔ خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟ اس ملاقات میں اطراف نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں چین اور صوبہ بلوچستان کے مابین تعاون اور سلامتی کے معاملات بھی شامل تھے۔ سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت چین پاکستان میں اربوں ڈالر مالیت کے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور یا سی پیک نامی منصوبے پر...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بھارتی وزارت دفاع نے ملک کے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کا بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا یہ جیٹ...
    پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا، جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر تیزی...
    کراچی : پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا. جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر...
     پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے آہنی دوست قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ چین سے نہ الجھیں۔چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔مقامی انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گائو نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بلال بن ثاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے۔ بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل نے ڈبلیو ایل ایف سے تاریخی معاہدہ کیا۔ کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور سالانہ ٹریڈنگ 300 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان ویب تھری، بٹ کوائن مائننگ اور بلاک...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن صاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بلال بن صاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے۔ بلال بن صاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل نے ڈبلیو ایل ایف سے تاریخی معاہدہ کیا۔ کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور سالانہ ٹریڈنگ 300 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان ویب تھری، بٹ کوائن مائننگ اور بلاک چین میں...
    پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بلال بن ثاقب—فائل فوٹو پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بلال بن ثاقب کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو مقرر کر دیا گیا۔وزیرِ اعظم آفس سے بلال بن ثاقب کی تقرری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور انہیں وزیرِ مملکت کا درجہ دے دیا گیا۔بلال بن ثاقب کی تقرری رول 4(6)، رولز آف بزنس 1973ء کے تحت کی گئی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی ملاقاتملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تیسر ی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے آخری اوور میں 23 رنز بٹورے اور 8 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔اویشکا فرنینڈو 29، رائلی روسو اور چندی مل 22، 22 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل 4 اور فن ایلن 12 رنز بناسکے۔شاہین شاہ آفریدی نے تین ‘سلمان مرزا اور حارث رؤف نے دو ‘دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔لاہور...
    کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی ہے۔  جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے،...
    لاہور: پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل  جیت لیا۔  ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو تین صفر سے شکست دی۔ نو ہزار ڈالر انعام رقم والی چیمپئن شپ میں اشعب نے بغیر کوئی گیم ہارے اپنی برتری ثابت کی۔ اشعب کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، دس بارہ اور گیارہ نو رہا، یہ مجموعی طورپر اشعب کا  چھٹا ٹائٹل ہے۔
    حمیداللہ بھٹی عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی نگہبانی اتحادی ممالک سے کراتی ہیں اِس تناظر میں سات عشروں تک امریکہ کے لیے پاکستان جبکہ روس کے لیے بھارت نے کام کیا لیکن اب حالات کروٹ لے چکے ہیں۔ روس اتحادی ممالک کواسلحہ وتیل توفراہم کرتا ہے لیکن کمزور معیشت کی بناپر مالی تعاون کے قابل نہیں رہا جبکہ امریکی پالیسی اب یہ ہے کہ مہنگا اسلحہ فروخت کرو اور بھاری سرمایہ کاری بھی حاصل کرو جس نے نئی عالمی تقسیم کو جنم دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں جوہری ممالک نے بھی اپنے نئے سرپرستوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اب امریکہ کے لیے بھارت اہم ہے جبکہ چینی سرپرستی پاکستان کو حاصل ہے ۔رواں ماہ چھ سے دس مئی...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔   مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور مہربانی ہے۔قوم کے اتحاد و اتفاق کی شاندار تاریخ دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ بیرسٹر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا  ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
      سٹی42:  پاکستان کی ریاست کا مؤقف ہے کہ چین بھی بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کا فریق ہے اور  مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں ہو سکتا ۔ علاقہ کے اہم ترین زیرالتوا تنازعہِ کشمیر کے متعلق پاکستان کا یہ ریاستی مؤقف جمعہ کو اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ساتھ  نیوز کانفرنس س کے دوران دہرایا گیا۔ جمعرات کے روز جی ایچ کیو میں پاکستان آرمی کے کور کمانڈرز کی آپریشن بنیانن مرصوص اور انڈیا پر کامل جنگی فتح کے بعد پہلی کانفرنس کے ایک روز بعد اور خضدار سکول بس پر بم کے خوفناک حملہ کے دو  روز بعد  اس اہم نیوز کانفرنس سے  خطاب کرتے...
    ویب ڈیسک : فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا اور بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا۔بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف 17 تھنڈر ، جے 10 سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔ سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں خضدارمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاک چین دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ پاک-چین دوستی کے 74 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات میں خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ...
    چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تر...
    چین کے دارلحکومت میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی پانچویں بیٹھک کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی جانب سے 7 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے جن میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خطے کے ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات کی صدارت کی، جس میں پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی نے شرکت کی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی مذاکرات کے نتائج کو سراہا اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے نتائج میں سات کلیدی نکات شامل رہے، پہلا، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانا اور ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھنا ۔ دوسرا، چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکراتی...
    بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ بطور مضبوط  دوست چین ہمیشہ کی طرح اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ  میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، انسداد دہشت گردی  کی کوششوں میں  پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور چین پاک  ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری  کو گہرا کرتا رہے گا ۔انہو ں نے کہا کہ  دونوں ممالک کو ساتھ مل کر چین پاک اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانا ہے اور صنعت، زراعت ، توانائی اور کان کنی  ، انسانی قوتوں کی ترقی،انسداد ہشت گردی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔  صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،  ہر مشکل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کےلیے ناگزیر ہے۔  چینی وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا...
    ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
    پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر چیف سے چینی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر  جیانگ زائیڈونگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات کے درمیان تفصیلی اور جامع گفتگو ہوئی، جس میں کارپوریٹ سطح پر روابط، دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط اور اشتراکی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی حالات کے پیش نظر عملی تیاری اور فوری ردعمل کو ناگزیر قرار دیا۔ ’’آپریشن سندور‘‘ پر تبصرہ کرنیوالے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس...
    سربراہ پاک فضائیہ سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے اہم امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ دونوں معززین نے صنعتی تعاون، دفاعی شعبے اور خطے کی بین الااقوامی تزویراتی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ہم آہنگی اور تعاون پر مبنی لائحہ عمل اختیار کرنے اور نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں اور باہمی شرکتداری کی ضرورت پر زور دیا۔ ائیر چیف نے معزز...
    اسلام آباد:پاکستان میں  چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق  ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
    —تصویر بشکریہ منسٹری آف فارن افیئرز چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا۔اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کا خیر مقدم کرتا...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بینجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیانچاؤ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، سیاسی روابط اور تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات پر چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔ چینی وزیر لیو جیانچاو نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی...
    چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہوگا، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع، دیرپا...
    چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہیکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانیکا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات مکمل ہوگئے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے باضابطہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، جن میں دونوں ممالک نے سٹرٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفد کی قیادت کی جبکہ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور ایڈیشنل فارن سیکرٹری عمران صدیقی بھی وفد میں شامل تھے جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ یی نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاک چین سٹرٹیجک پارٹنرشپ، علاقائی صورتحال...
    ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔ اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے...
    کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح  اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔  پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
    سٹی42: معرکہ حق/ بھارت کیساتھ تنازع، پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ:’’پاکستان کیلئے سب اہم چیز اس کا حل...
    ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں فی کلو 180 روپے تک پہنچ گئی تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری ہارون اختر کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے سستی چینی پاکستان میں بیچی جارہی ہے۔ ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے، اوپن مارکیٹ میں فی کلو 180 روپے تک پہنچ گئی۔وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے انڈسٹری ہارون اختر نےکہا کہ ابھی بھی ہماری چینی دیگر ممالک سے سستی ہے، سب سے سستی چینی پاکستان میں بیچی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت گنے کے ریٹ کے حساب سے کم ہے، یہ حکومت کا کمال ہے کہ گنے کی قیمت دنیا میں...
    کل 20 مئی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے، اس سے قبل پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران تینوں ممالک کے درمیان 11 مئی کو مذاکرات ہوئے جس میں افغانستان کو چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصّہ بنانے کی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد اور بیجنگ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنائے گا اور افغانستان میں بھارت کے اثرورسوخ کو محدود کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق کل 20 مئی کو...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبر پی ٹی اے کے ریڈار پر آگئے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہبازگل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے، پی ٹی اے کو ابھی تک حکومت کی جانب...
    اسلام آ با د:چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں 7 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور 1 ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے اور انہیں مکمل کر لیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری –لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے، جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے نیشنل سائبر کرائمز کی تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مل کر  متعدد یوٹیوب چینلز کی نشاندہی کی ہے جن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان  کشیدگی کے دوران قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے اور بدامنی کو ہوا دینے کا الزام ہے، چینلز نے مبینہ طور پر سفارتی اور سیکیورٹی تناؤ   کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کو نشانہ بنانے والا  اشتعال انگیز مواد پھیلایا۔ نیوزویب سائٹ پروپاکستانی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  پی ٹی اے نے ایسے یوٹیوب چینلز کی فہرست مرتب کر کے وفاقی حکومت کو پیش کر دی ہے جس میں پاکستان کے اندر ان  چینلز کی بندش کے لیے کلیئرنس مانگی  گئی ہے۔...
    پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بیس مئی کو چین پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔دونوں وزرائےخارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔
    —فائل فوٹوز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے، چینی وزیرِ خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 19 سے21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے،...
    چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے دورے کے دوران چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور چین کے 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبائی وزیر کے گزشتہ چین کے دورے کے دوران بھی متعدد کمپنیوں...
    سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بینقاب کرتا ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ، فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کو بے نقاب کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محسن نقوی نے لکھا کہ کرتارپور منصوبہ کثرتِ رائے، تنوع اور رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کے اظہارِ یکجہتی کی علامت ہے، مذہب پر عمل کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
      نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے جہاں چینی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔  افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔  مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔  ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ Post Views: 8
    وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین جینیاتی تحقیق میں اشتراک کے نئے امکانات روشن ہیں، پاکستان میں جینیاتی تحقیق کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے سربراہ سے چین کے معروف ادارے بی جی آئی گروپ سے تعاون کے حوالہ سے اجلاس کے دوران بی جی آئی گروپ کے ساتھ تعاون کے فروغ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس حالیہ ملاقاتوں کےتسلسل میں منعقد ہوا،جن میں بی جی آئی گروپ نے پاکستان کے صحت کے شعبے کی معاونت میں گہری...
    اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد  ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو  ہفتہ وار  میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال رہی، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال بگڑی۔ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی...
    پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارت کاری، تعلیم اور بااختیاری کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل انقلاب میں پیچھے نہ رہ جائیں بلکہ صفِ اول میں کھڑے ہوں۔  وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی امریکی سفیر سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے لیے بلاک چین اور اے آئی میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈیجیٹل معیشت میں پاک،امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب نے پاکستان میں قائم مقام امریکی...
    چین نے بھارت پر کاری ضرب لگاتے ہوئے نئی دہلی کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے۔   اور زنگنان کے 27 مقامات کے نام بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے مقامات کے نام تبدیل کرنا چینی خود مختاری ہے، زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے، ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔بھارت زنگنان کو...
    چین کے چھنگ دو میں پاکستانی ڈاکٹر زندگی کی توانائی اور آرام کا شاندار امتزاج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز چھنگ دو(شِنہوا)چھنگ دو ہائی ٹیک زون میں واقع سیچھوان یونیورسٹی کے مغربی چینی ہسپتال کے ڈیزیز مالیکیولر نیٹ ورک فرنٹیئر سائنس سنٹر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی میڈیکل ڈاکٹر زہرہ بتول نے بتایاکہ میں چھنگ دو میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہوں، مجھے یہاں کام کا ماحول بہت اچھا، پرجوش اور زندگی آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔ میں اس شہر سے بہت مانوس ہوچکی ہوں۔38سالہ زہرہ بتول کو بچپن سے ہی طب کا شوق تھا۔ 2017 میں وہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی ساؤدرن میڈیکل یونیورسٹی سے فوڈ سائنس اینڈ...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت پر مؤثر ردعمل کے فوراً بعد چین نے بھی بھارت کو بڑا سفارتی جھٹکا دے دیا ہے۔ چین نے بھارت کے زیرانتظام شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دیتے ہوئے وہاں کے متعدد مقامات کو باضابطہ طور پر چینی نام دے دیے ہیں، اور اسے اپنی خودمختاری کا حصہ قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔ ان علاقوں کو چینی نام دینا چین کے اندرونی معاملات میں شامل ہے اور یہ اقدام ہمارے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت...
    سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتاتھا ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعزازچوہدری نے کہا کہ بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سے بات کرنی چاہیے کہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سے بھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے، ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا بھارت سے دوستی قابل بھروسہ نہیں ہے۔ مودی کے حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ کا...
    بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک ہوگیا اور کہا دونوں ملکوں میں پائیدار جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی نائب وزیرخارجہ سن وڈونگ نے پاک بھارت سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سےملاقات میں پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سن ویڈونگ نے کہا چین پاکستان اور بھارت کی جانب سے جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اورحمایت کرتا ہے اور دونوں ملکوں میں پائیدار جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چینی...
    چھنگ دو(شِنہوا)چھنگ دو ہائی ٹیک زون میں واقع سیچھوان یونیورسٹی کے مغربی چینی ہسپتال کے ڈیزیز مالیکیولر نیٹ ورک فرنٹیئر سائنس سنٹر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی میڈیکل ڈاکٹر زہرہ بتول نے بتایاکہ میں چھنگ دو میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہوں، مجھے یہاں کام کا ماحول بہت اچھا، پرجوش اور زندگی آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔ میں اس شہر سے بہت مانوس ہوچکی ہوں۔38سالہ زہرہ بتول کو بچپن سے ہی طب کا شوق تھا۔ 2017 میں وہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی ساؤدرن میڈیکل یونیورسٹی سے فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے پاکستان سے آئی تھیں۔ زہرہ بتول نے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ چھنگ...
    چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ  نے کہا  ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار  ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خا رجہ   سن ویڈونگ نے  چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
    اسلام آباد : سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کےبعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے اےآروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ کلبھوشن کےبعدپاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھاوہیں سےآپریٹ کرتاتھا، بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔ سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سےبات کرنی چاہئےکہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سےبھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سےگری ہوئی ہے، ایران کو اندازہ...
    ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا، ہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملےکا شوق پورا کر لے، پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔ ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطاب سے لگتا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے روس پاکستان اور بھارت کے مابین موثر کردار ادا کرے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ماسکو میں رشین فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق روس کے دورے پر گئے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ماسکو رشین فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سے ملاقات   میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا حامی رہا ہے، خطے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور علاقائی تعاون کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے، خطے کے امن کی بقا کے لئے پاکستان نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور مذاکرات کو ترجیح ،جنگ کے بجائے مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں. چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلا نی کی روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس عہدے کے لیے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مائیک ہیسن کا تقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ مائیک ہیسن اپنی بین الاقوامی کوچنگ مہارت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو نئی سمت فراہم کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے بیان میں کہا...
    باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سابق بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے، جتنا پاک فوج نے کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی ساز و سامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی جنرل چینی جنگی ساز و سامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، بھارتی جنرل آپریشن "بُنْيَانٌ مرصوص" کا ذکر پاک فوج اور چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال سے کر رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ ہوگئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، بھارتی جنرل آپریشن بنیان مرصوص کا ذکر پاک فوج اور چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال سے کر رہے ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا تھا کہ شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے، جتنا پاک فوج نے کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔انہوں نے...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے، علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند ہے اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے آغاز ہی سے چین نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور دونوں ممالک سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان جنگ بندی برقرار رکھیں گے...
    بیجنگ :مارچ 2009 میں، چینی حکومت نے 12 مئی کو قومی آفات کی روک تھام اور تدارک کا دن قرار دیا، تاکہ 12 مئی 2008 کو سیچوان کے ونچوان زلزلے میں جانوں کے ضیاع کی گہری یاد تازہ کی جاسکے اور عوامی بیداری کو بڑھاتے ہوئے آفات کی روک تھام اور تدارک کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جاسکے۔ بین الاقوامی تعاون چین کی آفات کی روک تھام اور تدارک کے کام کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کثیر الجہتی اور کثیر الثنائی ڈھانچے کی شکل اختیار کرچکا ہے، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے قدرتی آفات کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ایک مثال بن گیا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا...
    پاک بھارت کشیدگی میں کمی  اور  سیز فائر کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ، جس کا عملی مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے پہلے ہی  روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا...
    پورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے...
    بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان...
    چینی صدر چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور متعلقہ علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں...
    چیئرمین سینٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اپنے بیان میں کہا کہ فواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔  اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، افواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا...
    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے تفصیلات بتادیںامریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے  بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت...
    گذشتہ بدھ سے شروع ہونے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران دو امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چین میں تیار کردہ جے-10 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارت کے کم از کم دو فوجی طیارے مار گرائے گئے، جن میں ایک فرانسیسی ساختہ “رافال” طیارہ بھی شامل ہے۔ اگرچہ بھارت نے کسی بھی طیارے کے تباہ ہونے کی تردید کی ہے تاہم پاکستان کے وزیر دفاع و خارجہ نے جے-10 طیاروں کے استعمال کی تصدیق کی، البتہ انہوں نے استعمال شدہ ہتھیاروں یا میزائلوں سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ خفیہ معلومات کا خزانہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تناؤ نے چین کے لیے سنہری موقع فراہم کیا، جسے ماہرین ایک “قیمتی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا کہنا ہے کہ چین نے اسلام آباد کے لیے حمایت کی تجدید کی ہے۔ نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر  اسحاق ڈار نے آج چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ وانگ ژی کو گزشتہ شب کی بھارتی جارحیت اور پاکستان کے احتیاط سے متوازن ردعمل کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے تحمل کا اعتراف کیا اور مشکل حالات میں اس کے ذمہ دارانہ انداز کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کی تجدید کی کہ چین، پاکستان کے ہر موسم کے تزویراتی تعاون کے شراکت دار اور آہنی دوست کی...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)نائب صدر ’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن‘ وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ چینی میڈیا ’سی جی ٹی این‘ کو بیان میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری، علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کوئی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت، دفاع کے عزم پر شک کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔ مزیدپڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد ارنب گوسوامی نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے ، امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کر کے اپنے حدود سے تجاوز کیا ، ان کے پاس اس اعلان کا مینڈیٹ نہیں تھا، جب بھارت راضی نہیں ہے تو امریکی صدر کا خود سے اعلان کرنا نہیں بنتا تھا ۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں گراونڈ پر صورتحال کا نہیں پتہ ۔ ابھی تھوڑے دن پہلے امریکی صدر کہہ رہے...
    نائب صدر’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن’ وکٹر گاؤ نے ایک ٹی وی چینیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ وکٹر گاؤ نے چین کا موقف واضح الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے، تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت اور دفاع کے عزم پر شک کرے گا خاص...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک...
    چین نے ہفتہ کے روز بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں اور پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔ یہ بھی پڑھیں:’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی کرنل کی پریس کانفرنس چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد کہا کہ چین، بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، پرسکون اور تحمل سے کام لیں، پرامن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں  پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے  کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین  پیپلز پارٹی نے کہا  پاکستان کے عوام  صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت...
      واشنگٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو یہ دیکھنے کا پہلا حقیقی موقع فراہم کر سکتی ہے کہ جدید چینی فوجی ٹیکنالوجی ثابت شدہ مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔ اس صورتحال میں چینی دفاعی سٹاک میں پہلے ہی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے بنائے گئے جدید ہتھیار، خاص طور پر جے-10 سی طیارے، کسی حقیقی فضائی لڑائی میں استعمال ہوئے ہیں ، وہ بھی ایک ایسے حریف کے خلاف جو رافیل، ایس یو-30 اور مگ-29 جیسے مغربی و روسی ساختہ ہتھیار رکھتا ہے۔ امریکی ٹی وی  سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کے رافیل گرانے کے دعوے درست ہیں تو یہ...
    پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے دام گرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 1800 کم ہوگئے۔ آل پاکستان صرافہ اور جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 840 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی...