2025-10-30@16:43:12 GMT
تلاش کی گنتی: 76571
«کے مطابق ا ر»:
(نئی خبر)
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہویی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہورہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کروانے کیلئے درخواست...
ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔ ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے۔ سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل...
راولپنڈی:انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، حاضری لگوائی اور بعد ازاں روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر صحافی کے سوال پر کہ انہوں نے تازہ صورتحال پر کیا کہنا ہے، شیخ رشید نے جواب دیا کہ ’’کیا کہیں، پھر تاریخ ہوگئی۔ تاریخ پر تاریخ، کیس پر کیس ہیں۔‘‘ عدالتی کارروائی کے دوران صرف ملزمان کی حاضری لگائی گئی جبکہ چالان نقول کی تقسیم کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق آئندہ سماعت پر چالان نقول تقسیم کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔...
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم آئینی عہدوں پر زیرالتواء تعیناتیاں کرا کے انتخابات کی راہ ہموارکرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونےکے بعد ن لیگ کے وزراء مستعفی ہو جائیں گے اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کےبعد اپوزیشن بینچز پر بیٹھے گی۔ ریونیو...
پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ چار روزہ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے...
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ 55 برس کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ انہیں اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Posh Pulse Pakistan (@poshpulsepakistan) دوسری جانب وائرل تصاویر کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نصیبول لال ماں نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے توانائی کے شعبے میں آج ایک تاریخی باب رقم ہو گیا۔ امریکی خام تیل سے لدا پہلا بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس بلوچستان کے ساحل پر آج پہنچ رہا ہے۔یہ پاکستان کی بندرگاہوں پر آنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار جہاز ہے جو سنرجیکو کے آف شور آئل ٹرمینل پر برتھ کرے گا۔ اس جہاز کے ذریعے امریکا کی ریاست ہیوسٹن سے 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل پاکستان لایا گیا ہے۔سنرجیکو نے یہ درآمد پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ بڑے تجارتی معاہدے کے تحت کی ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان خام تیل کی دوطرفہ تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا...
شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عسکری کمانڈر حافظ گل بہادر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ 17 اکتوبر 2025 کو افغانستان کے صوبہ خوست میں پاکستان ایئر فورس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی مہم میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر کے خاندان اور چند قریبی افراد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک کسی بھی آزاد ذریعے سے ان کی موت کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔ حافظ گل بہادر ان شدت پسند رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں جن پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے متعدد خونریز حملوں کی منصوبہ بندی...
چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کے معاون خصوصی (خزانہ) انیس الزماں چوہدری نے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے شراکت داری کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، توانائی، ٹرانسپورٹ اور اقتصادی شعبوں میں وسیع تر تعاون کے فروغ، اور خاص طور پر رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امور پر بات چیت کی تاکہ عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ ملے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی...
لاہور: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ اور رواں سال کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی ضابطوں پر عمل درآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سپارکو کے مطابق گزشتہ سال صوبے کے مختلف اضلاع میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کا مجموعی اسکور 838 تھا، جو رواں سال کم ہو کر 294 رہ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے فضائی آلودگی میں کمی اور اسموگ کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سے کسانوں کی...
ریاض: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزراء نے پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ منعقد کی جانے والی مہمات پر بھی غور کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں...
لاہور: لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر سے نکاح کی خواہش مند خاتون اور اس کے مرد ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ سے ملاقات کر کے انہیں مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے گھر میں گھس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے دوران صدر ایردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکیہ کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے۔ ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر، میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کرنے میں پاکستانی عوام کے ساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کے کارناموں پر بہت فخر ہے اور ترقی کے اس سفر میں ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں، پاکستان اور ترکیہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف زیادہ چلنا ہی نہیں بلکہ آپ کیسے چلتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔ یعنی 10 ہزار قدم پورے کرنے سے زیادہ، چلنے کی رفتار اور تسلسل آپ کی صحت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘ میں شائع ہوئی، جس کے مطابق 15 منٹ یا اس سے زائد بلا رُکے چلنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟ مسلسل چلنے کے حیران کن نتائج تحقیق کے مطابق جن افراد نے کم از کم 15...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی اور اقتصادی بحالی نے دنیا بھر میں تحسین حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم ان...
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔ درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے...
برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے معاشی استحکام، ریگولیٹری صلاحیت اور عالمی معیار کی مہارت کے ساتھ خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ ریچل ریوز ان دنوں برطانیہ کی جانب سے ایک بڑے کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جو گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی برطانوی چانسلر کا خلیج کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا یہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ برطانوی کاروباروں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔ چانسلر ریوز ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) جسے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے، پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ، ممکنہ افغان آبی ذخیرہ گاہیں پاکستان کیلئے سالانہ 3ایم اے ایف پانی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ طالبان بڑے ڈیم بنانیکی صلاحیت سے فی الحال محروم، بھارتی مالی امداد و سیاسی مقاصد کے خدشات، ماہرین اور سرکاری عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کابل دریا کے نظام پر ڈیم یا بیراج کی تعمیر پاکستان کے لیے اوائلِ خریف (اپریل تا جون) کے دوران پانی کی دستیابی کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ تخمینوں کے مطابق افغانستان کنڑ اور کابل دریاؤں پر 2.5 سے 3 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔ ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد دیتے صدر نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ صدر زردای نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات مضبوط اور متحرک ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اللہ...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد...
بھارتی پروپیگنڈا مشینری فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم، پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقاب
اسلام آباد: بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکاؤنٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم weather سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر...
نارتھ یارکشائر کے علاقے نِیڈرڈیل (Nidderdale) میں رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی نہ پئیں، حتیٰ کہ اُبالنے کے بعد بھی نہیں، کیونکہ پانی کے نمونوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔ یارکشائر واٹر کمپنی کے ترجمان کے مطابق، ہیروگیٹ کے قریب 34 مکانات میں پانی میں غیر معمولی کیمیائی و طبعی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ڈارلے، مینوتھ ہل، برسٹوتھ، ہائی برسٹوتھ، فاریسٹ مور، فیلزکلف اور لافٹ ہاؤس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، مزید 43 گھروں کے لیے اب بھی اُبال کر پینے کی ہدایت برقرار ہے، تاہم مذکورہ 34 گھروں کے مکینوں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے جنوبی ساحل پر تاریخ کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک عام ساحلی صفائی کے دوران ایک خاندان کو 109 سال پرانا بوتل میں بند پیغام ملا۔یہ بوتل دراصل پہلی عالمی جنگ کے 2 آسٹریلوی سپاہیوں میلکم الیگزینڈر نیویل اور ولیم کرک ہارلے کی یادگار ثابت ہوئی، جنہوں نے 1916 میں میدانِ جنگ سے روانگی کے وقت اپنے خطوط سمندر کی لہروں کے سپرد کیے تھے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیبرا براؤن اور ان کا خاندان آسٹریلیا کے وارٹن بیچ پر صفائی مہم میں مصروف تھے جب ان کی بیٹی کی نظر ریت میں دبی ایک پرانی شیشے کی بوتل پر پڑی۔ بوتل کھولنے پر اندر موجود دو پرانے خطوط دیکھ کر...
برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کم ازکم 64 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے 81 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برازیلین حکام کے مطابق آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن برازیل کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں سے ایک تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر ریو ڈی جنیرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل اکانومی میں سے ایک ہے۔ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی وزیر تجارت نے بتایا کہ نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 11 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، خاص طور پر KSE-100 انڈیکس، حالیہ مہینوں میں غیر معمولی تیزی اور ریکارڈ توڑ بلندیوں کو چھو چکا ہے لیکن بلندیوں کے اس سفر کے بعد اب لگتا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ایک مقام پر آکر رک گئی ہے یا منفی زون میں داخل ہو چکی ہے۔ حالیہ تیزی کی وجوہات میں سب سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اس اعتماد کی بحالی نے مارکیٹ میں مثبت اثر ڈالا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا تجزیہ کار سلمان نقوی کا کہنا ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی، جنوبی کوریا ہمارے بہت سے ہتھیار خرید رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا ترقی کرتا ہے، تو ہمارے اتحادی ترقی کرتے ہیں اور انڈوپیسیفک ترقی کرتا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں ایک ایسے قدیم شہابِ ثاقب کے گرنے کی تصدیق کی ہے جس نے تقریباً 10 ہزار سال قبل جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں زمین پر تباہ کن اثرات چھوڑے تھے۔ماہرین کے مطابق اس شہابِ ثاقب کے ٹکرانے سے جو توانائی خارج ہوئی وہ ہیروشیما پر گرائے گئے 40 ایٹم بموں کے برابر تھی۔ اس زبردست دھماکے سے زمین میں ایک نمایاں گڑھا وجود میں آیا، جسے اب جنلِن کریٹر (Junlin Crater) کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ گڑھا صوبہ ژاؤ چنگ کے قریب واقع ہے اور چین میں دریافت ہونے والا پانچواں تصدیق شدہ شہابی پتھر کا مقام قرار دیا گیا ہے، تاہم جنوبی چین میں یہ...
عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر...
پنجاب میں عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) عمران خان کے خلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ...
کراچی (نیوزڈیسک) جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ رفیق کے نام سے ہوئی ہے، آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی نو گاڑیوں اور 2 باؤزر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، آگ نے جامعہ کراچی سے منسلک دیوار کے قریب چند جھگیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے کئی فٹ بلند اور دور دور سے نظر آرہے تھے جبکہ جھاڑیوں کے قریب جگیاں بھی بنی ہوئیں تھیں، ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہنگامی اقدامات کر کے جگیوں سے آبادی کے انخلا کو یقینی بنایا جبکہ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ...
تہران(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایئر پورٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون پر زور دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ٹوکیو(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان آپس میں الجھ گئے تھے، بھارت کے 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، نریندر مودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کیا، میں نے کہا 2 ایٹمی طاقتوں میں جنگ ہوئی تو سب متاثر ہوں گے، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ 24 گھنٹے کے اندر یہ معاملہ ختم ہوگیا جو حیران کن تھا، میں نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، ملائیشیا میں بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے...
شدید مالی مشکلات سے دوچار خیبر پختونخوا کی تاریخی سرکاری جامعہ، پشاور یونیورسٹی نے 4 سالہ بیچلرز ڈگری (بی ایس) کے 9 پروگرامز کو بند کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ان مضامین میں نئے داخلوں کی شرح انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق اس سال 9 بی ایس پروگرامز میں نئے داخلے نہیں دیے گئے، تاہم پہلے سے جاری سمسٹر بدستور چلتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور یونیورسٹی میں 43 دن بعد تعلیمی سلسلہ بحال انتظامیہ کے مطابق جن شعبوں میں داخلے بند کیے گئے ہیں، ان میں ڈویلپمنٹ اسٹڈیز، جغرافیہ، جیولوجی، تاریخ، سماجی انتھروپولوجی، شماریات، لاجسٹکس...
ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے نیشنل پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے نیشنل پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے پر جوہری جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اصول بنالیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب...
گزشتہ تین ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کو کیا کیا تحائف ملے ؟ وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے جولائی تاستمبر 2025کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تحائف ملے۔ وزیر اعظم تعداد کے اعتبار سے تحائف وصول کرنے والوں میں سر فہرست ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر بجلی اویس لغاری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سیکرٹری سینیٹ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو تحائف ملے۔وزیر مملکت...
راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پابندی کے باوجود افغان باشندوں کو مکان و رہائش کرایے پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں افغان باشندوں کو مکان کرایے پر دینے پر 3 الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ ،تھانہ جاتلی اور تھانہ واہ کینٹ میں فارمر ایکٹ اور پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ایکٹ 2015 کی شق 11 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ مورگاہ کے...
اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز II کے تحت ’’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مرکز تحقیق، تربیت، جدت، اور ماہرین کے تبادلے کے ذریعے کوانٹم ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی...
ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کے خلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا ۔ محسن نقوی نے کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کریں گے۔ ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان سےملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ پاک ایران سرحدی امور اور زائرین کے معاملے پر بھی...
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا عزم دہرایا،افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے پاکستان نے بارہا کابل انتظامیہ کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم ’’فتنہ الخوارج‘‘ (ٹی ٹی پی) اور ’’فتنہ الہندستان‘‘ (بی ایل اے) کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے تحریری وعدوں کی یاد دہانی کرائی۔ تاہم طالبان انتظامیہ کی مسلسل عدم سنجیدگی اور دہشت گردوں کو بدستور پناہ و مدد فراہم کرنے کے باعث یہ کوششیں بارآور نہ ہو سکیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت نہ عوام کی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور نہ...
پاکستان کا استنبول مذاکرات میں افغان طالبان کے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تحفظات کا اظہار، دہشتگردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کا اعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا واحد ایجنڈا سرحد پار دہشتگردی روکنا تھا، تاہم افغان فریق کی غیر ذمہ دارانہ رویے اور کابل سے موصولہ ہدایات کی وجہ سے کوئی قابلِ عمل نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں ہونے والی بات چیت میں افغان طالبان وفد متعدد موقعوں پر پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرتا دکھائی دیا، اور میزبان ممالک—قطر اور ترکیہ—نے مخلصانہ ثالثی کی کوششیں کیں، مگر بعد ازاں کابل سے آنے والی ہدایات کے باعث وفد کا موقف تبدیل ہوتا رہا۔ پاکستانی طرف نے مذاکرات میں واضح...
خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کے فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے حال ہی میں آئمہ مساجد کے لیے وظیفے کا اعلان کیا، جو پروگرام خیبر پختونخوا حکومت نے قریباً 10 برس قبل متعارف کرایا تھا۔ مزید پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف ڈاکٹر سیف کے مطابق، مریم نواز کو خیبر پختونخوا کے منصوبے نقل کرنے میں ہی عافیت نظر آتی ہے، مگر ایسے منصوبوں کے لیے خیبر پختونخوا جیسی مخلص قیادت بھی ضروری ہے۔ انہوں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے انہوں نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔ افغان طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے بتایا کہ جب معاہدے کے قریب پہنچتے تو ان کے کابل سے رابطےکے بعد تعطل آجاتا، پانچ چھ بار معاہدہ ہوا ، جب وہ کابل فون پر رابطےکرتے پھر آکر لاچاری کا اظہار کرتے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے افغان مذاکراتی وفد سے ہمدردی ہے، وفد نےکافی محنت کی، کابل میں بیٹھے جو تار کھینچ رہے تھے ان کا پتلی تماشا دہلی سے کنٹرول ہو رہا تھا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ طالبان...
فیلڈ مارشل کا مصر، اردن اور سعودیہ کا تاریخی دورہ، فعال عسکری سفارتکاری سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ دنوں مصر ، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں ممالک کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ فیلڈ مارشل کے دوروں میں انسداد دہشتگردی ، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اوریک جہتی کی علامت ہے، دوروں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا۔تجریہ کاروں نے کہا کہ آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافے کا باعث ہے، پاکستان معرکہ حق کے...
سٹی42: پنجاب حکومت نے لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک کی نگرانی اور مؤثر انتظام کے لیے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کی منظوری صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے دی ، اُنہوں نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، چیئرمین پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی فیصل فرید اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر اجلاس میں منصوبے کے فنی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر رنگ روڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں قائم...
وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے ان مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے بدھ کی صبح سوشل...
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے باربارگفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔وزیراطلاعات عطا...
اسلام آباد: وزیرِاعظم نے ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔ اعلامیے کے مطابق ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے درمیان 27 اکتوبر کو ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ یہ پیش...
کوئٹہ: سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کیا گیا تھا۔ ایس سی آئی ڈبلیو کے سربراہ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم...
اسلام آباد: استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ ہوا، افغان طالبان کی ہٹ دھرمی کے سبب معاملہ ڈیڈ لاک کی طرف چلا گیا۔ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن 18 گھنٹے طویل بات چیت کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے پاکستان کے خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ اور یقینی کارروائی کے پاکستانی مطالبے کو متعدد بار منطقی اور جائز قرار دیا۔میزبان ثالثوں کی موجودگی میں بھی افغان وفد نے اس بنیادی مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کیا، تاہم ہر مرتبہ کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان برادر ممالک ہیں، اور دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے یہ بات تہران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، مگر ہم برادر ممالک کی طرح انہیں افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان اس سے قبل...
ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکرٹریٹ...
لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور دیگر صوبائی وزراء کے دورہ لندن کیلئے 6 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی درخواست دیدی گئی۔ لندن میں ہونے والے ورلڈ ٹریول مارکیٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ جی بی اور وزراء سمیت 18 رکنی وفد دورہ کرنا چاہتا ہے تاہم گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے جس کے بعد دورہ لندن غیر یقینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔پولیس نے کارروائیوں کے دوران نہ صرف غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ ان شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جنہوں نے پابندی کے باوجود اپنے مکانات ان افراد کو کرائے پر دے رکھے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں تین الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں مکان مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو رہائش فراہم کی۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ، تھانہ جاتلی...
بھارتی اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو کسان تحریک کے دوران بزرگ خاتون کسان کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں بھٹنڈہ کی مقامی عدالت نے ضمانت دے دی۔ بھارت میں 2021 میں ہونے والی کسان تحریک کے دوران اداکارہ کنگنا نے ایک ٹوئٹ میں کسان خاتون مہندر کور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان پر پیسے لے کر احتجاج میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ یہ وہی دادی ہیں جو ٹائم میگزین میں سب سے طاقتور ہندوستانی کے طور پر دکھائی گئی تھیں، مگر اب یہ 100 روپے میں دستیاب ہیں۔؎ یہ بھی پڑھیے: بھارتی پولیس پر عدم اعتماد، اداکارہ نے گن لائسنس کے لیے اپلائی کردیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ایک بڑے ماحولیاتی منصوبے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔یہ پروگرام پاکستان سمیت 9 ایشیائی ممالک میں شروع کیا جائے گا، جس کا بنیادی مقصد گلیشیئرز پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی کے وسائل اور زرعی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ اگلے دس برسوں میں 3.25 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کا حصہ ہے، جس کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی کے ذخائر کی مضبوطی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔اس پروگرام سے خطے...
اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی عدالت نہیں آئے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کیے اور کیس کی...
شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
گزشتہ چند برس میں ٹی20 کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی تشویشناک حد تک تنزلی کا شکار رہی ہے۔ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا گراف نہ صرف نیچے گیا ہے بلکہ اعداد و شمار ایک افسوسناک تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بڑی ٹیموں کے خلاف آخری 25 ٹی20 میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی، جبکہ 24 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق: بھارت کے خلاف آخری 5 ٹی20 میچوں میں پاکستان تمام میچ ہارا (0-5)۔ مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میں 55 رنز سے شکست دیدی آسٹریلیا کے خلاف پچھلے 7 میچوں میں...
( حاشر وڑائچ)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے، افغان وفد نے بنیادی نکتہ سے ہٹ کر بحث کو موڑنے کی کوششیں کیں جس کی وجہ سے مذاکرات متوقع نتیجہ تک نہیں پہنچے،پاکستان دہشت گردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔ وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستان نے استنبول میں افغانستان کے نمائندہ وفد کے ساتھ 4 روزہ مذاکرات کے بعد امیدوں اور احتیاطی حکمت عملی دونوں کے ساتھ اپنی پالیسی کی تصویر واضح کی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے...
پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...
امریکا نے نائجیریا کے معروف مصنف اور نوبیل انعام یافتہ وولے شوئینکا کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ شوئینکا، جنہوں نے 1986 میں ادب کا نوبیل انعام حاصل کیا، نے لاگوس میں اپنی گیلری کونگیز ہارویسٹ میں امریکی قونصلیٹ کی جانب سے موصول ہونے والا خط پڑھ کر سنایا جس میں انہیں ویزا منسوخی کے لیے پاسپورٹ لانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: نائجیرین نژاد برطانوی مصنفہ جو اپنی ہی لکھی کہانیاں پڑھ کے ڈر جاتی ہیں شوئینکا ماضی میں ٹرمپ کی پالیسیوں خاص طور پر امیگریشن اور انسانی حقوق سے متعلق اقدامات کے شدید ناقد رہے ہیں۔ 2017 میں انہوں نے احتجاجاً اپنا امریکی گرین کارڈ خود ہی تلف کر دیا تھا تاکہ یہ ظاہر کر...
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔چار روزہ مذاکرات کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بات چیت میں کوئی قابلِ عمل حل نہیں نکل سکا۔ان کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا، تاہم طالبان نے ٹھوس شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی۔عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان وفد نے بار بار اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی اور کلیدی نکات سے انحراف کیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت، وژن اور ترقی کے جذبے نے دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بانیٔ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں، جن سے ترکیہ ایک جدید، مستحکم اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے بھی ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں گول گپے
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔ افغان وفد نے بنیادی نکتہ سے ہٹ کر بحث کو موڑنے کی کوششیں کیں جس کی وجہ سے مذاکرات متوقع نتیجہ تک نہیں پہنچے۔ وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستان نے استنبول میں افغانستان کے نمائندہ وفد کے ساتھ 4 روزہ مذاکرات کے بعد امیدوں اور احتیاطی حکمت عملی دونوں کے ساتھ اپنی پالیسی کی تصویر واضح کی ہے۔ مزید پڑھیں: جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والی یہ بات چیت امن اور...
اپردیر کے موسم سرما کے اہم سوغات اخروٹ سیب، ناشپاتی سمیت دیگر پھل بھی ہوتے ہیں لیکن اپر دیر میں ٹماٹر نما املوک المعروف جاپانی پھل کی ملک کے مختلف شہروں کے مارکیٹوں میں سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زیارت: خشک سالی اور حکومتی بے توجہی نے پھلوں کے بیشتر باغات اجاڑ دیے جاپانی پھل کے کاروباری افراد اور باغبانوں کا کہنا ہے کہ اپر دیر میں موسم سرما کے سوغات جاپانی پھل کی ترسیل یہاں سے شروع کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ضلع اپر دیر کے ہزاروں افراد کا روزگار بھی وابستہ ہے کیونکہ سیزن میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انضمام الحق ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور انہوں نے ایم ایس...
دنیا کی معیشت تیزی سے بدل رہی ہے اور انہی تغیرات کے بیچ سعودی عرب نے مستقبل کی سرمایہ کاری کی سمت متعین کرنے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جسے عالمی سطح پر ’ڈیووس اِن ڈیزرٹ‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودیہ کا پاکستان میں ڈپازٹس بڑھاکر 5 ارب ڈالر کرنے اور مختلف شعبوں میں 21ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ ریاض میں ہونے والا یہ سعودی فیوچر انویسٹمنٹ فورم (ایف 11) اس برس بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں طاقتور معیشتیں، عالمی سربراہان، ٹیکنالوجی کے رہنما، پالیسی ساز اور غیر معمولی وژن رکھنے والے بزنس لیڈرز یکجا ہو رہے ہیں۔ اس سال چین کے نائب صدر...
لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے، آج بدھ کے روز لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق بدھ کی صبح لاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس (اے کیو آئی) 403 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی دارالحکومت دہلی کا اے کیو آئی 235 رہا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 6 بجے لاہور کے کئی علاقوں میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب تھا۔ کاہنہ نو، جی ٹی روڈ اور ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 تک...
اسلام آباد (عزیز علوی) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے قومی احتساب بیورو ہیڈکوارٹرز میں وفاقی دارالحکومت کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ سیشن کیا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس (ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب اسلام آباد/راولپنڈی وقار احمد چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ گذشتہ اڑھائی سالوں کے دوران ہم نے نیب کے ایس او پیز بدلے، پارلیمنٹ نے نیب ایکٹ میں دو بڑی ترامیم کی منظوری دی اور نیب کے دائرہ اختیار کو 50 کروڑ روپے کی کرپشن سے کارروائی کا اختیار دیا گیا۔ ہم اس قانون کو بدلنا چاہتے ہیں تاکہ 50 کروڑ کی حد ختم کی جائے...
افغان وفد کا بدلتا موقف: کابل کے ناجائز مشورے مذاکرات کی بے یقینی کا باعث: طالبان کا پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد+ استنبول (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے تیسرے راؤنڈ میں مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وفد نے متعدد بار پاکستان کے خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ اور یقینی کارروائی کے منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا۔ میزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان وفد نے اس مرکزی مسلئے کو تسلیم کیا۔ تاہم ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان کے وفد کا مؤقف بدل جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بے نتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم پاکستان اور میزبان...
ڈھاکا: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ڈھاکا میں عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام اور 10نومبر کوبین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد نامور اسکالرز شرکت کریں گے، قومی بیداری میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام کے کردار پر دنیا بھر سے نامور اسکالرز خطاب کریں گے۔ ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام یہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا عنوان “قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار” ہے۔دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ۹ اور ۱۰ نومبر ۲۰۲۵ (بروز اتوار اور پیر) کو ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش کے سینیٹ بھون میں منعقد ہو گی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، شعبہ...
بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بالی ووڈ پیسے، شہرت اور طاقت کی چکاچوند نگری ہے لیکن یہاں زندگی اتنی آسان نہیں ہے۔ بھاری قیمت چکانا ہوتی ہے۔ کئی ایک نوجوان اداکاراؤن کو اپنی عزتوں تو کچھ اداکاروں کو اپنی زندگی کا خراج دینا پڑجاتا ہے۔ نوجوان اداکار سچن چاندواڑے بھی ایسے ہی ابھرتے ہوئے نوجوان تھے جنھوں نے نیٹ فلکس کی سیریز سے اپنی پہچان بنائی۔ 25 سالہ سچن نے نہ صرف ممبئی میں بلکہ مراٹھی فلموں میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور حال ہی میں آنے والی فلم (Asuravan) کا اعلان کیا تھا۔ آج جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ نکلے اور بار بار...
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ظلم و جبر کی خونی داستانیں رقم کی ہے جس کی مذمت کا سلسلہ عالم گیر سطح پر جاری ہے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ برطانوی بینڈ ریڈیوہیڈ کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار تھام یورک نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار تھام یورک نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل یا نیتن یاہو حکومت کے قریب کہیں بھی پرفارم نہیں کریں گے۔ تھام یورک نے یہ بات دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جہاں ان کے ساتھ بینڈ کے بیس گٹارسٹ جانی گرین ووڈ بھی موجود تھے۔ برطانوی بینڈ کے گلوکار تھام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ان کے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان کے خلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد فاروق سے سید جواد شعیب کی قیادت میں لیاری فٹبال اکیڈمی مینجمنٹ اور کھلاڑی ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی سے آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سیکرٹری جنرل ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
جیکب آباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-26 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے ترقی کے وفد نے منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ایاز صادق نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد کی قیادت پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر مسٹر ریمونڈاس کاروبلس نے کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے ترقی کے وفد میں آسٹریا سے لوکس مینڈل، پولینڈ سے رابرٹ بیڈرون، اسپین سے خوان فرنینڈو لوپیز آگویلار، چیکیا سے توماش زڈیخوفسکی اور جرمنی سے مسٹر...