2025-04-25@22:31:56 GMT
تلاش کی گنتی: 3062

«ا ئی ایس او کا»:

(نئی خبر)
      لئیق احمد کو نیب سے بچانا مشکل، بحریہ ٹاؤن کے جعلی لے آؤٹ پلان کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے لئیق احمد نے2022میںٹاؤن پلاننگ کی سیٹ سنھبالنے کے بعد کرپشن کے جھنڈے گاڑے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سابقہ سسٹم مافیا کا کارندہ لئیق احمد موجودہ سسٹم کی آنکھ کا تارہ بن گیا۔لئیق احمد بحریہ ٹاؤن کے جعلی لے آؤٹ پلان کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سادہ ڈپلومہ ہولڈر لئیق احمد نے ایم ڈی اے میں2022 کوٹاؤن پلاننگ کی سیٹ سنھبالنے کے بعد کرپشن اور جعلی سازی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور سابقہ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے ابھی تک اسی سیٹ پر براجمان ہے اور موجودہ سسٹم کو ہر سیاہ...
    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی تو اس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑے گا، جب ٹیم اچھا کھیلے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا۔ کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے پہلے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ جب آپ کی قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے۔ تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ پاکستان ٹیم کے...
    ایران نے اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے پر امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس اراغچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں ہوں گے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ "براہ راست" بات چیت کی جائے گی۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے بارہا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی مخالفت کی ہے کیونکہ وہ ٹرمپ کو 2015 کے جوہری معاہدے کے خاتمے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ عباس اراغچی نے بات...
    سٹی42:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز اور تین مسافر خواتین کے درمیان پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا موقف آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسافروں اور ایئرپورٹ آپریشنز پر اثر انداز ہونے والا ہر واقعہ اہم ہے۔ ائیرپورٹ پر ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں کام کرتا ہے، تاہم متعلقہ ادارے سے وضاحت طلب کی ہے۔ متعلقہ حکام سے وضاحت کا مقصد صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنا ہے، ائیرپورٹس اتھارٹی تمام مسافروں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور ائیرپورٹ پر تین برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں میں ہنگامہ آرائی کا...
    انتہا پسند امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں نیا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے ایران کیساتھ بلا واسطہ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ انکا اگلا دور ہفتے کے روز منعقد ہو گا! اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ میں نے نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ایران کے موضوع پر بھی گفتگو کی ہے۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل کا سخت خطرناک خطے میں قریبی ترین دوست ہوں اور اس کی مدد کر رہا ہوں! ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے بارے طے پانے والے کسی بھی معاہدے...
    نامور اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ستاون اسلامی ممالک کو غزہ کی صورتحال پر ڈوب مرنا چاہیئے، ایک طرف انسان مر رہے ہیں اور دوسری جانب دو ارب مسلمانوں نے خاموشی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم پیٹھ پیچھے چھرا تو نہ گھونپیں۔ متعلقہ فائیلیںہرمیت سنگھ پاکستان کے پہلے سکھ صحافی ہیں، جو پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں بطور اینکر پرسن کام کر رہے ہیں، ہرمیت سنگھ پبلک نیوز میں صبح کے پروگرام کو ہوسٹ کرتے ہیں، بنیادی تعلق پشاور سے ہے، اردو کے ساتھ پشتو بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔ ہرمیت سنگھ سے سینیئر صحافی نادر بلوچ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو...
    پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ کراچی کنگز نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر اپنی ابتدائی مشقیں کیں۔ جمعہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کراچی کنگز اگلے روز ہفتے کو اپنا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے لیے ابتدائی روز فرنچائز میں شامل مقامی کرکٹرز نے تربیت کا آغاز کیا۔ان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال، عباس آفریدی ،زاہد محمود، فواد علی اور محمد ریاض اللہ سمیت دیگر شامل تھے۔ ابتدائی مشقوں میں ہیڈ کوچ روی بوپار اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے...
    قومی ایئرلائن پی آئی اے کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔  ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہوں کے کم پیکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس قومی ایئرلائن چھوڑ گئے ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کےلیے جاری اشتہار میں کیپٹن کےلیے عمر کی حد 50 سال جبکہ فرسٹ آفیسر کےلیے عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے۔  فضائی میزبانوں کیلئے فریش امیدوار...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پی ایس ایل میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جائیں گے اور لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی پینل میں شامل ہیں تاہم علیم ڈار آخری مرتبہ پی ایس...
    پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلی جائے گی۔ پی ایس ایل میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے، جبکہ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پیرس پرواز کے دوران سگریٹ پینے سے منع کرنے پر مسافر نے ایئر ہوسٹس پر حملہ کردیا، جس پر فرانسیسی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئر لائنز پر برطانوی پابندی بارے چہ میگوئیوں سے گریز کیا جائے، پی آئی اے میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر مسافر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمباکو نوشی کی کوشش کی، جس پر فضائی عملے نے اسے منع کیا۔ فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند کرنے کے بجائے بدتمیزی شروع کردی۔ مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا...
    پیرس: پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر  ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پیرس پرواز پر مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔ عملے اور کپتان کے اصرار پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ مضروب...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ X کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ایونٹ میں 13امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرنگ کےفرائض انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہونگے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز کا حصہ ہیں۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان ...
    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے ریجنل صدر محمد حسن نے ریجنل، ضلعی و یونٹس کابینہ سمیت ضلع اورکزئی کے مختلف تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اورکزئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تفریحی ٹور اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے ریجنل صدر محمد حسن نے ریجنل، ضلعی و یونٹس کابینہ سمیت...
    رواں ماہ درجۂ حرارت کتنا رہے گا ،کل سے کہاں کہاں بارش کا امکان ہے ؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔ رواں ماہ درجۂ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارتخانے نے 15 اپریل کو آئی سی سی آئی میں ایک بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سنگل کنٹری نمائش کے لئے متحرک کیا جا سکے۔ نمائش کا انعقاد وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔دونوں اطراف نے ایتھوپیا اور...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے حالیہ قوانین میں ترامیم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کے کراچی کے شہری ماحول، قانونی ڈھانچے اور عوامی معیارِ زندگی پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔چیف سیکریٹری سندھ کے نام تحریر کردہ ایک خط میں، حلیم عادل شیخ نے ان ترامیم کو خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے والی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم کراچی کو ایک بے ہنگم اور ناقابلِ رہائش کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر دیں گی اور شہر کو درپیش پہلے سے موجود ماحولیاتی اور بنیادی سہولیات کے...
    برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو انصاف ملنے تک جنوبی ایشیاءمیں دیرپا خوش حالی اور پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔روز نامہ جنگ کے مطابق یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں یورپی پریس کلب میں کشمیر کونسل ای یو کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی ویمن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس کے مقررین نے کشمیری خواتین کے خلاف بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں خواتین پر ہونے والے مظالم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔کانفرنس کے مقررین میں چیئرمین کشمیر کونسل یورپ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور اداکار شاہد کپور کے ساتھ کئی برس تعلق میں رہیں لیکن رومانوی کہانیوں کی طرح اس جوڑے کی محبت بھی بریک اپ کی صورت اختتام پذیر ہوئی اور دونوں نے 2007 میں راہیں جدا کرلیں۔ حال ہی میں کئی برس بعد کرینہ اور شاہد کو آئیفا ایوارڈز 2025 سے جڑی پریس کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے ملتے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد سے بریک اپ کے بعد کرینہ کے ان کیلئے کیا خیالات تھے؟ بھارتی میڈیا پر کرینہ کپور کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں کرینہ نے شاہد سے بریک اپ کے بعد ان سے...
    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایم ایل ون پر انجینیئرنگ ریسٹرکشنز کے خاتمے کے لیے ایک سال کا ٹاسک دے دیا، ریسٹرکشنز کے خاتمے سے ٹرینوں کا سفری دورانیہ کم ہوگا۔ ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ایم ایل ون پر سفری دورانیہ کم کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ حنیف عباسی نے کیماڑی حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک بحالی کے پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر چھ...
    لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان روکنے پر کسٹم اہلکاروں اور خواتین مسافروں میں جھگڑا ہوا۔ کسٹم حکام نے خواتین سمیت 12 افراد پر کار سرکار میں مداخلت اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔ تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خواتین گزشتہ رات غیر ملکی پرواز پر راس الخیمہ سے لاہور پہنچی تھیں۔ مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟ کسٹم حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے۔ حکام کے مطابق خواتین مسافروں نے سامان کلئیر نہ...
    بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا  تھا  جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر  ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے  چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں   اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق  اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا  ہے  جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین  کے پختہ...
    معاشی ریلیف حاصل کرنے کی کوشش:شام کے عبوری صدر کا یو اے ای اور ترکی کا دورہ، WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس ) شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جو ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ شام کی وزارت خارجہ کے مطابق، ان دوروں کا مقصد علاقائی تعلقات کی بحالی اور معاشی امداد حاصل کرنا ہے۔احمد الشرع نے اس سے قبل فروری میں سعودی عرب اور ترکی کا غیر سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ اب یو اے ای کا یہ دورہ ان کی دوسری خلیجی ریاست سے ملاقات ہے، جو شام کی نئی حکومت کی سفارتی مہم کا...
    دمشق: شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جو ان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔  شام کی وزارت خارجہ کے مطابق، ان دوروں کا مقصد علاقائی تعلقات کی بحالی اور معاشی امداد حاصل کرنا ہے۔ احمد الشرع نے اس سے قبل فروری میں سعودی عرب اور ترکی کا غیر سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ اب یو اے ای کا یہ دورہ ان کی دوسری خلیجی ریاست سے ملاقات ہے، جو شام کی نئی حکومت کی سفارتی مہم کا حصہ ہے۔ شامی حکومت نے عالمی برادری سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو بحال کیا جا سکے...
    ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے اڈے دینے کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ دعویٰ:  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹائمز ناؤ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تحقیق: فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر یا بیان دستیاب نہیں ہوا۔ ٹائمز ناؤ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم...
    امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا ہے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں معصوم بچوں کی ہوا میں اڑتی لاشیں امت مسلمہ کے بزدل حکمرانوں کی گردنوں پر قرض ہیں، جن کا حساب انہیں بروز قیامت دینا پڑے گا، جنگ بندی کے بعد موجودہ حالات مزید سنگین ہو چکے ہیں پہلے سے زیادہ شدت کیساتھ وحشیانہ بمباری کی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطین عرب و عجم کا نہیں مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کا مسئلہ ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کی دادرسی اور مدد امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ غزہ کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان زیادہ موثر آواز اٹھائے اور فعال کردار ادا کرے۔ اہل فلسطین کی پکار پر...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے کاروبار بند کرتے ہوئے آؤٹ اسٹینڈنگ سودے منسوخ کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بازارِ حصص میں صبح کاروبار کے آغاز ہی سے شدید مندی کا رجحان تھا۔ ابتدا میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3331.22 پوائنٹس کم ہونے سے انڈیکس 115460 پوائنٹس کی سطح پر آیا۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی جانب رجحان بڑھتا رہا جس کے نتیجے میں سرکٹ بریکر آن ہوگیا اور اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔ اسی دوران انڈیکس 6287 پوائنٹس کمی سے 112504 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح پی ایس ایکس میں 45 انڈیکس 5 فیصد کمی کے باعث لوئر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور مبصرین شامل ہیں بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس بار پی ایس ایل میں بین الاقوامی اور مقامی کمنٹیٹرز کا امتزاج شائقین کرکٹ کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک مارک نکولس ڈومینک کارک جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیزمین نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان اس بار کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے اس کے علاوہ آسٹریلیا کی دو بار کی ویمنز...
    ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد...
    سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سرکردہ خارجی لیڈر شیریں سمیت 9 خوارج ہلاک۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سرکردہ خارجی لیڈر شیرین سمیت 9 خوارج مارے گئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی لیڈر شیریں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے علاوہ 20 مارچ...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا سابق اداکار بھی ہے جس نے تبو اور ایشوریا جیسی بڑی اداکاراؤں یہاں تک کے شاہ رُخ خان کے ساتھ بھی کام کیا تاہم اب وہ نیوزی لینڈ میں گمنام زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا عباس علی کو کئی بڑے ستاروں جیسے مموتی، ایشوریہ رائے بچن، تبو سمیت بہت سے دوسرے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مرزا ایک زمانے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور انہیں اپنی پہلی فلم کے بعد خوب بہت شہرت ملی تھی۔ انہوں نے انڈسٹری میں 20 سال تک کام کیا، شاہ رخ خان اور کمل ہاسن کی فلم ارے رام میں بھی ایک چھوٹا کردار...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ستاروں سے بھرپور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔ 2 بار کی ویمنز ورلڈکپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کے فرائض نبھائیں گی۔ اسی طرح پاکستان کے 4 سابق کپتان رمیز راجا، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل...
    تہران (نیوزڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سنیچر کو اپنے پارلیمانی امور کے نائب کو انٹارکٹیکا کے مہنگے دورے پر برطرف کر دیا ہے۔ ان کے نائب نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے افراط زر کی شرح بہت بلند ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں برطرف ہونے والے نائب صدر شہرام دبیری کو ایک خاتون کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس کی شناخت ان کی اہلیہ کے طور پر کی گئی ہے، اور وہ پلانس کروز جہاز کے قریب کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی صدر نے سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی طرف...
    اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج  بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہیں، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975 میں ترمیم، وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سال 2023 اور 2024 کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر پارلیمانی...
    تہران (نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کو ترجیح دیں گے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ تہران سے واشنگٹن کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن سفارت کاری کی ناکامی کی صورت میں انھوں نے ایران پر بمباری کی دھمکی بھی دی تھی۔ جمعرات کو امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا پسند کریں گے۔ ایرانی وزیر...
    پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر...
    ملکی معیشت پر بڑا بوجھ بننے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں سنہ 2014 سے کی جا رہی ہیں تاہم اب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے امکانات کیسے بڑھ گئے؟ حکومت نے جلد نجکاری کے لیے پی آئی اے پر سے قرض کا بوجھ کم کرنے کے لیے 80 فیصد سے زائد قرضہ ایک اور کمپنی کو منتقل کر کے پی آئی اے سی ایل کے نام سے ایک الگ کمپنی تشکیل دی جس سے پی آئی اے کی منفی ایکیویٹی بھی ختم کی گئی۔ علاوہ ازیں یورپی روٹس کی بحالی بھی ہوگئی اور پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو نئے...
    افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975ء میں ترمیم، وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء پیش کریں...
    سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت مقرر کر دی۔  الیکشن کمیشن 8 اپریل منگل کی صبح  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس کی سماعت کے لیے متنازعہ الیکشن میں بلامقابلہ چئیرمین منتخب قرار دیئے گئے  بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا  اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو  بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے پی ٹی آئی کے متنازعہ  انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ زیر التوا ہے اور کمیشن نے اب تک صرف ...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 2025 (پی ایس ایل 10) کے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام پہلی بار شامل کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل اردو کمنٹری بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق اس بار کمنٹری پینل میں عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی اور معروف تجزیہ نگار شامل ہوں گے، جس سے کوریج کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ عالمی ستاروں کی شمولیت پی ایس ایل 10 میں سابق انگلش کپتان الیسٹر کک پہلی بار کمنٹری کا حصہ بن رہے ہیں، جبکہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی اور...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی زیب اور ولید سجاد کے نام سے ہوئی، دونوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے، گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے...
      راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی...
    اسلام ٹائمز: مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی...
    —فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں رہتے ہوئے بجلی کی قیمتیں کم کرنا بڑا کام ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا ایک دن کا کام نہیں تھا، قیمتوں میں کمی عوام کیلئے چھوٹی عید پر بڑا تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا، پی ٹی آئی دور میں سی پیک کو روکا گیا، ملک کو انتشار کا نشانہ بنانے والی جماعت خود انتشار کا شکار ہوگئی ہے، نام نہاد تبدیلی کے منصوبے نے ملک کو ہر شعبے میں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار میچوں میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی 11 اپریل سے شروع ہونے کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ایکس کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس پینل میں سابق اسٹار آل راؤنڈر وسیم اکرم، انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پینل کے دیگر غیر ملکی مہمانوں میں مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں کچھ نیا...
    شعبہ معدنیات میں تعاون کا فروغ، سینئر امریکی عہدیدار آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کا معدنیات کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے سینئر عہدیدار کی قیادت میں ٹرمپ انتظامیہ کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرک مائیر 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے، امریکی وفد میں مختلف اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے، ایرک مائیر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے، ان کے دورے کا مقصد...
     پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت—فائل فوٹو پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں بحری قزاقی کے خلاف گشت شروع کردیا۔پی این ایس اصلت نے کمبائنڈ ٹاسک فورس سی ٹی ایف151 کی معاونت کے لیے صومالیہ کے مشرقی ساحل سے دور بحیرہ عرب میں انسدادِ قزاقی گشت کا آغاز کیا ہے۔ کمبائن ٹاسک فورس سی ٹی ایف 151 کی قیادت اس وقت پاک بحریہ کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی انڈونیشیا میں مشق میں شرکتپاک بحریہ کے تباہ کن جہاز پی این ایس اصلت نے انڈو نیشیا میں کثیر الا قوامی بحری مشقوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل...
      مشن کا مقصد 6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کرے گا پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے ، جو گورننس، بدعنوانی کے...
      قومی ایئرلائن 280خصوصی پروازوں کے ذریعے 56ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچائے گی حج آپریشن29؍اپریل سے یکم جون اور بعد از حج آپریشن 12جون سے 10جولائی تک جاری رہے گا قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے ، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی...
    گدا گری ہمارے ملک میں ایک موذی بیماری کی شکل اختیارکرچکی ہے جس کا علاج ممکن ہونے کے باوجود بھی ناممکن نظر آرہا ہے۔ آج کل کے دور میں گداگری ایک مجبوری کا نام نہیں ہے بلکہ مکمل ایک تنظیم یا گروہ کی شکل اختیارکرچکی ہے جوکہ ایک بڑا کاروبار بنتی جا رہی ہے،کچھ برس پہلے تک گداگر رمضان سے قبل ہی مختلف شہروں میں پھیل جایا کرتے تھے لیکن اب پورے سال ہی ان کا یہ کاروبار چلتا رہتا ہے۔ پاکستان میں مختلف اقسام کے بھکاری پائے جاتے ہیں جیسا کہ مختلف مقامات پرگندے کپڑوں میں عورتیں یا دس سے پندرہ سال کی عمرکے بچے بچیاں چھوٹے چھوٹے شیرخوار بچوں کوگود میں اُٹھائے بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں اور...
    این ایس سی کے عملے کے 10 ارکان کو 4 سینئر ڈائریکٹرز سمیت برطرف کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی(این ایس اے)کے ڈائریکٹر جنرل ٹیموتھی ہیگ کو برطرف کردیا اور اس مہم میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے درجنوں عہدیدار بھی نشانہ بن گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این ایس اے کے ڈائریکٹر ایئر فورس کے جنرل ٹموتھی ہیگ، ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایس سی کے عملے کے 10 ارکان کو 4 سینئر ڈائریکٹرز سمیت برطرف کردیا گیا، جن میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن ڈائریکٹورٹی کا تمام عملہ بھی شامل ہے، جو اقوام...
    ویب ڈیسک : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔  خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ  ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔کہ بجلی...
    کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن...
    بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی  اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت  کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے)  چین کی خوراک اور زرعی  پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ  طرز عمل کی سختی سے مخالفت  کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی...
    اراکین آئی ایس او نے اورکزئی کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کی اور معروف مذہبی و روحانی شخصیت سید میر انور شاہ کے مرقد پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سینئر احباب بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے ریجنل صدر محمد حسن نے ریجنل، ضلعی و یونٹس کابینہ سمیت ضلع اورکزئی کے مختلف تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔ جس میں اراکین آئی ایس او نے اورکزئی کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کی اور معروف مذہبی و روحانی شخصیت سید میر انور شاہ کے مرقد پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سینئر احباب بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں  30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے، جو  گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن...
    عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا مشن پاکستان میں گورننس کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مختلف اہم اداروں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ دوسرا مشن دو ماہ کے اندر پاکستان پہنچا ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کے ادارہ جاتی نظام میں شفافیت لانا اور ریاستی مشینری کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن گورننس اور بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی تشخیصی جائزہ تیار کرے گا اور چھ اہم ریاستی شعبوں میں اصلاحات کے امکانات کا تجزیہ کرے گا ان شعبوں میں مالیاتی نگرانی مارکیٹ کے ضوابط قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں تاکہ ریاستی سطح...
    پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپ کی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی دو ارکان پر مشتمل یہ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یورپی ماہرین کی جانب سے پاکستانی ریگولیٹرز کو جدید یورپی معیار کے مطابق ای ٹی ڈی اور ای ڈی ڈی پر خصوصی تربیت دی جائے گی یہ پیش رفت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایوی ایشن ساکھ کو بحال...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ یہ سیریز مایوس کن رہی، ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے، سفیان نے بہت اچھی باؤلنگ کی، میں نیوزی لینڈ کو کریڈٹ دوں گا۔ انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمیں نئی گیند کے خلاف بہتر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ہم پی ایس ایل کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کا کوئی تحریری شیڈول بھی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمے کوفون پر ہی دی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد گڈ گورننس اور کرپشن کے تخلیصی جائزے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگانے کی تیاری کرلی گئی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہوسکیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو "لیفٹ آرم بالر" بناڈالا پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ فینز کیلئے یہ تاریخی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی این ایس اصلت کا پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرۂ عرب میں کیا گیا ۔  پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پی این ایس اصلت کی کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔پی این ایس اصلت کا کاؤنٹر پائریسی پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے...
    ویب ڈیسک: قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔  اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔  ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا وفد گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اَپ مذاکرات کرے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان میں اگلے مالی سال کیلئے بجٹ سازی سے متعلق تخمینہ جات کا بھی جائزہ لے گا جس کے بعد بجٹ اہداف کو حتمی شکل دے کر جون کے پہلے عشرے میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد کے موجودہ دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی تکنیکی...
    سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں ہر قسم کی کشیدگی اور بدامنی دور کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے عید الفطر کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال کی۔ ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ڈاکٹرائن کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات تین اپریل 2025 کی رات سعودی عرب...
    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این ایس اے کے ڈائریکٹر ایئر فورس کے جنرل ٹموتھی ہیگ، ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیموتھی ہیگ کو برطرف کردیا اور اس مہم میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے درجنوں عہدیدار بھی نشانہ بن گئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این ایس اے کے ڈائریکٹر ایئر فورس کے جنرل ٹموتھی ہیگ، ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایس سی...
    کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: کورکمانڈر کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت 268 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں...
    فوٹو فائل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت  268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں فورم نے شہداء کے ایصال و ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی، فورم نے اعادہ کیا کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فورم کے شرکاء نے شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فورم کو خطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، فورم کو بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)ایمازون کے ماتحت پروجیکٹ ’کوئپر‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اپریل کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 27 سیٹلائٹس لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یہ پروجیکٹ کا انٹرنیٹ کنیکشن سیٹلائٹ کا پہلا مکمل سلسلہ ہے اور اسے یونائیٹڈ لانچ الائنس لانچ کرے گا۔(جاری ہے) پروجیکٹ کوئپر کے مطابق ان کا فرسٹ جنریشن سیٹلائٹ سسٹم کل 3,200 پروڈکٹس کو مدار میں داخل کرے گا اور انہیں تعینات کرنے کے لیے 80 سے زیادہ لانچز کا استعمال کیا جائے گا۔پروجیکٹ کوئپر کے کارکن راجیو بادیال نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس پہلے مشن کی تیاری کے لیے زمین پر وسیع پیمانے پر جانچ کی...
    اسلام ٹائمز: ایران کے میزائل سسٹم اور ڈرون ٹیکنالوجی نے امریکیوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔ امریکی و اسرائیلی دفاعی نظام بھی ایران کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں امریکہ اگر ایران پر حملے کی حماقت کرتا ہے تو جوابی وار برداشت نہیں کر پائے گا، کیونکہ ایرانیوں کیساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ ایک ایسی چیز بھی ہے، جو امریکہ و اسرائیل کے پاس نہیں، وہ ہے، جذبہ شہادت، ایرانیوں میں یہ جذبہ بدرجہ اُتم موجود ہے اور اس کا مقابلہ دنیا کی کوئی ٹیکنالوجی نہیں کرسکتی۔ تحریر: تصور حسین شہزاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام بند نہ کیا تو مارچ میں...
    آئی ایم ایف کا وفد گورننس اور کرپشن جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا،گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گااسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے کا مشن گورننس اور کرپشن کے تلخیصی جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد کے موجودہ دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی تکنیکی امداد کا حصول ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سال 2025-26 کی بجٹ...
    لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن محنت کریں گے لاہور میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور پریکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن مشکل تھا ڈیڑھ ماہ بعد جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو عجیب سا محسوس ہو رہا تھا ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ ردہم میں واپس آ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیرِاعظم نے بجلی کے نرخوں میں 12 سے 17 فیصد کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے پروگرام میں وزیرِاعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کا اعلان کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے چھ کینال منصوبے پر دوغلی پالیسی اپنائی، پہلے صدر نے اس منصوبے کی حمایت کی اور اب عوامی...
     پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس سیزن میں ہم اچھا کریں گے۔پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے منتظر اور پرجوش ہیں، پچھلے ایڈیشن میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اب غلطیوں پر قابو پانا ہے۔سکندر رضا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی اکٹھے کھیل رہے ہیں اسی وجہ سے کلچر اور ماحول بڑا اچھا ہے، سب ایک فیملی کی طرح ہیں جس سے ڈریسنگ روم میں فائدہ ہوتا ہے، گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر اچھے کلچر...
    لاتعداد ایسے علمی موضوعات ہیں جن پر لکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے عنوانات میں الجھایا گیا ہے کہ جن پر جتنے مرضی صفحات کالے کر لیں ان سے کچھ حاصل وصول نہیں ہوتا ہے۔ ٹھیک ہے کہ مذہب، سیاست اور عصری مضامین پر لکھنے سے قارئین کا علمی اور شعوری معیار بڑھتا ہے مگر جب مذہبی مضامین میں تفرقہ ہو اور جمہوریت و سیاست صرف ایک شریف اور بھٹو فیملی یا عمران خان جیسے معروف مگر متنازعہ رہنما کے گرد گھوم رہی ہو تو اس سے علم و آگاہی یا شعور کشید کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہو جاتا ہے۔ دنیا کی کسی بھی ملک اور حکومت میں ایک طبقہ ایسا ہونا چایئے...
    ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے نواب اکبر بگٹی کے پوتے سابق صوبائی وزیر گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی میں نوابزادہ گہرام بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے گہرام بگٹی کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گہرام بگٹی کو گرفتاری کے بعد سبی جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گہرام بگٹی نے ماہ...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم مذاکرات کرے گا۔ وفد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لے گا اور ٹیکس ریونیو، اخراجات میں کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔ اہم نکات: ٹیکس نظام میں اصلاحات: آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس وصولی کے نئے اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔ صوبائی زرعی ٹیکس: صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے...
    فائل فوٹو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔آئی ایم ایف کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، اخراجات پر کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق بات ہوگی۔آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف مقرر کرے گا۔ اسی طرح پنشن اسکیم پر عمل درآمد کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ قرض ادائیگیوں کے لیے بیرونی فنانسنگ اور ترقیاتی پروگرام کو بھی حتمی شکل...
      ٹریبیکا، امریکہ : پاکستان میں پسماندہ بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کرنے والی ایک غیر نفع بخش ادارے سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) یو ایس اے نے ٹریبیکا میں ایک افطار گالا کا اہتمام کیا جس کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی۔ ٹریبیکا میں ٹی سی ایف افطار گالا میں 300 سے زائد مخیر حضرات اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور پاکستان میں پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لئے ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کے عطیات دیئے۔ سٹی کالج آف نیو یارک (سی سی این وائی) میں اسٹوڈنٹ آئی سی این اے پارٹی نے بھی ایک افطار ڈنر کا بندوبست کیا ہے جس میں گھر سے دور 350 سے زائد پاکستانی، بنگلہ دیشی اور بھارتی...