2025-11-04@18:56:12 GMT
تلاش کی گنتی: 7799
«جعفر ایکسپریس کو»:
(نئی خبر)
کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو کراچی میں فورم مال سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 31100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر، موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا اور نہ ہی اسکے پاس کرنسی ایکسچینج چلانے کا لائسنس موجود ہے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بیجنگ: چین نے اپنی فوج میں ایک منفرد تربیتی نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت فوجیوں کو ایسے ’’انسانی اباکس‘‘ میں تبدیل کیا جارہا ہے جو جدید ٹیکنالوجی ناکام ہونے کی صورت میں روایتی انداز میں حساب کتاب کر سکیں۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ پروگرام پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ہائی ٹیک آلات کی خرابی یا تباہی کی صورت میں فوجیوں کو ذہنی کیلکولیشن کی مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ میدانِ جنگ میں فیصلے جاری رکھ سکیں۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایک فوجی مشق کے دوران کیپٹن شو میدُو نے ریڈار سسٹم کی ناکامی کے باوجود چند...
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کر سبقت حاصل کر لی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ...
ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
ہارڈویئر کے کاروبار سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر تک کا سفر، آج انتقال کرنے والے سراج الدین درانی کون تھے؟
آج 72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرکردہ رہنما کی حیثیت سے سندھ کی سیاست میں کئی دہائیوں سے فعال رہے۔ آغا سراج درانی 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے اہم آئینی عہدے پر فائز رہے۔ ان کا یہ عہدہ ان کے کیریئر کا ایک نمایاں دور رہا، آغا سراج درانی مختصر مدت کے لیے سندھ کے قائم مقام گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے بارہویں اسپیکر منتخب اپنے سیاسی سفر کے دوران، وہ سندھ میں بلدیات اور دیگر محکموں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اینٹانانیریو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریانا سولو نائیکو نے بتایا کہ صدر ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک...
کرم ( نیوزڈیسک) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں 5 ٹینک پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی، سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزارتِ خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحدی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے عالمی سفیروں کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک اپنی سرزمین پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں افغانستان کو ایک بار پھر پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ واقعے کے بعد جعلی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ پر حکومت نے سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے فیک نیوز نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی سی سی آئی اے کے تحت مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور خصوصی یونٹس کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیبارٹری فعال کر دی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے شہر کے اندرون اور متوسط علاقوں کی ترقی و بحالی کے لیے 12 ارب روپے سے زائد لاگت کا بڑا ترقیاتی پیکیج منظور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں متعدد شاہراہوں کی بحالی، بیوٹیفکیشن اور ری ماڈلنگ کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کی سڑکوں کی ازسرنو تعمیر و بحالی کے ساتھ چوکوں اور چوراہوں کی خوبصورتی کے منصوبے منظور کیے گئے۔ ریلوے اسٹیشن سے آزادی انٹرچینج تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا پراجیکٹ دس ماہ میں مکمل ہوگا جس پر ایک ارب بیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اسی طرح مصری شاہ اور گردونواح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرا تحریک لبیک یا اس جماعت کے نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پنجاب پولیس کی طرف سے مرید کے میں کی جانے والی درندگی صرف امریکا کی جی حضوری کے لیے کچھ مناسب نہیں۔ دنیا بھر میں امن معاہدے کے بعد بھی فری فلسطین اور اسرائیل اور امریکا کے منافقانہ رویہ پر لوگ اپنی حکومتوں کے خلاف آج بھی احتجاج کر رہے ہیں کیا ہو جاتا اگر ایک قافلہ امریکی ایمبیسی پہنچ جاتا آپ ایمبیسی کی سیکورٹی سخت کر دیتے اور وہاں انہیں احتجاج کے لیے بیٹھا دیتے، حکومتیں ان احتجاج اور دھرنوں کو اپنے حق میں استعمال کرتی رہتی ہیں، اگر ان میں دم ہو تو! وہ متعلقہ ممالک کے حکمرانوں کو ایسے احتجاج جلسے...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ بالکل ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی، اگر ہم دونوں طرف گرمی کے ماحول میں بات کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ...
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا چھٹی مرتبہ رکن منتخب کرلیا ہے۔ پاکستان کو یہ رکنیت 178 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے حاصل ہوئی ہے، جس کی مدت 3 سال ہوگی اور یہ یکم جنوری 2026 سے شروع ہوگی۔ یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ پاکستان کو 2006 میں کونسل کے قیام کے بعد اس کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ کامیابی عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد اور انسانی حقوق کے فروغ، دفاع اور تحفظ کے حوالے سے اس کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔ Pakistan has been elected today by the General Assembly to the UN Human Rights Council for the 2026–2028...
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہوا ہے، جس کے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی خبریں چلانے کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیب ایکٹو ہوگئی، جہاں جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے۔ ٹی ایل پی...
چین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے حوالے سے تعاون کبھی بھی چین کے مفادات یا پاک چین تعاون کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں دوست ملک چین نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے نایاب زمینی معدنیات کے نمونے امریکا کو بھیجے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ وضاحت دی جس میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے...
سٹی42: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے یہ باتیں پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہیں۔ عظمی بخاری نے کہا، ایک وزیرِاعلیٰ بیگم کے کہنے پر لگایا تھا، اب دوسرا باجی کے کہنے پر لگایا ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کارڈ اسکیم کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، جبکہ ’ستھرا پنجاب فلیگ شپ پروگرام‘ کے تحت مختلف اضلاع میں صفائی اور صحت کے منصوبے...
بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا جب کہ فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں متوقع ہیں، ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز/ آڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔ عوام کو وارننگ دی گئی کہ غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مسلسل نئے فیچرز شامل کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔اسی سلسلے میں اب فیس بک میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کے لیے ملازمتوں کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر بالکل نیا نہیں بلکہ 2017 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اسے 2022 میں بند کر دیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اسے فیس بک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔“لوکل جابز” کے نام سے یہ فیچر فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک الگ ٹیب کی صورت میں موجود ہوگا، جبکہ یہ گروپس اور بزنس پیجز پر بھی دستیاب...
پاکستان نے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے کہ بھارت کالعدم تنظیموں جیسے بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں پاکستانی نمائندے آصف خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔آصف خان نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی اشتعال انگیز جارحیت پردفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی منافقت کو بے نقاب کر تے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت دنیا کی...
مشہور و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی ہر پوسٹ سے مداحوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں، اس بار ایک پراسرار پوسٹ کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ ہانیہ کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کیں جن میں سے اکثر میں وہ ہمیشہ کی طرح شوخ انداز میں زندگی کا لطف اٹھاتی دکھائی دیں، تاہم دو تصاویر ایسی تھیں جنہوں نے سب کو حیران کر دیا۔ ان تصاویر کے ساتھ ہانیہ نے صرف ایک مبہم جملہ لکھا: "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟" اور ساتھ ایک جملہ جوڑ دیا، "کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔" اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا...
انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو فوراً سوشل...
اپنے ایک انٹرویو میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے درمیان کسی بھی وقفے سے بچنے کیلئے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے سوموار اور منگل كی درمیانی شب، شرم الشیخ میں غزہ امن منصوبے پر دستخط كے بعد كہا كہ امید ہے کہ یہ قدم علاقائی امن و استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص دن ہے جس کا برسوں اور بالخصوص گزشتہ دو سالوں سے انتظار تھا۔ ہم نے پہلے مرحلے کے تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے دوسرے...
پشاور کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان خضر حیات سخت محنت مزدوری کرتے ہیں اور کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس اٹیک میں بیٹا کھونے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچتی ہیں بچپن میں ایک حادثے نے ان کی زندگی بدل دی۔ چارہ کاٹنے کی مشین میں آنے سے ان کا دائیں بازو ضائع ہوگیا مگر انہوں نے معذوری کو قدرت کی جانب سے ایک آزمائش سمجھ کر قبول کیا۔ ایک بازو سے محروم ہونے کے باجود خضر حیات محنت سے حلال روزی کماتے ہیں اور آج وہ اپنے بائیں ہاتھ سے سریا کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔ نہ مشین کی مدد سے، نہ کسی کے سہارے سے بلکہ صرف...
شہری سہولیات کا جنازہ، غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار سے بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ذوالفقار بلیدی کی سوئٹ ہوم سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر 8پر دکانوں کی تعمیر ات ضلع کورنگی کی رگوں میں دوڑتا خون اب رک رہا ہے ۔ شہر کے اس حصے کی شہ رگ کہلانے والی سعود آباد ماڈل کالونی کی سڑکیں، جو کبھی منصوبہ بندی کی شاہکار تھیں، آج غیر قانونی تعمیرات کے بے رحم ہاتھوں سسکیاں لے رہی ہیں۔ یہ کوئی عام سی شکایت نہیں، بلکہ بنیادی ڈھانچے کا ایک استغاثہ ہے ، جسے سننے والا کوئی نہیں۔ سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، سڑکیں، جو کسی علاقے کے پھیپھڑے ہوتی ہیں، آہستہ آہستہ اپنی سانس گھٹتی محسوس کر رہی ہیں۔ ہر گزرتے...
اسلام آباد: اگست 2021 میں افغان طالبان اقتدار میں واپس آئے تو پاکستان اس کا سب سے بڑا حمایتی بن کر سامنے آیا تھا ۔ اس نے کابل کے نئے حکمرانوں کے ساتھ گہری وابستگی کی وکالت کی اور افغانستان کی بین الاقوامی قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔ اسلام آباد کی سب سے بڑی تشویش کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک گروپوں کی جانب سے افغان سرزمین کا استعمال کرنا رہا ہے ۔ پاکستان نے محسوس کیا تھا کہ کرزئی اور غنی کی سابقہ انتظامیہ شاید ان گروپوں کو کام کرنے کی اجازت دینے میں ملوث تھی۔ لیکن اسے افغان طالبان سے مختلف توقعات تھیں۔ اسی وجہ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (اے پی پی) پشاور کے نواحی علاقے چمکنی مسلم سٹی فیزون میں ایک شخص نے اپنی دو جڑواں بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ۔خودکشی کرنے والے گھر کے سربراہ کی شناخت فضل حیدر ولد شیر غنی سکنہ نوشہر ہ کے نام سے ہوئی ، مقتول بیوی کی شناخت لبنیٰ اور دو چھ سالہ جڑواں بیٹیوں میں ایک منہا اور دوسری بیٹی میرحا شامل ہیں ۔متوفی پیشے کے لحاظ سے نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا ،علی الصباح پہلے اپنی بیوی پھر بیٹیوں اور پھر خود کو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا ۔پولیس نے چاروں افراد ماں باپ اور دو بیٹیوں کی نعشیں تحویل میں...
مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر کو "مین آف پیس" قرار دیا اور اپنے خطاب میں امن کا حقیقی علمبردار بھی کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ امن کے حصول کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے، امریکی صدر کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی درخواست کردی۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو "مین آف پیس" قرار دیا اور اپنے خطاب میں امن کا حقیقی علمبردار بھی کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ امن کے حصول کے حوالے سے آج تاریخی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اور اپنے پسندیدہ فیلڈ مارشل کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، انہیں میری نیک تمنائیں پہنچا دینا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، شہباز شریف نے ایک بار پھر نوبیل انعام دینے کی درخواست کردی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بات ختم کرنے کے موقع پر خود وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع...
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل "علی لاریجانی" نے کہا کہ مظلوم اور شجاع فلسطینی قوم کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ کسے فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ صیہونی رژیم اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ دو سالہ وحشیانہ قتل و غارت گری کے باوجود حماس کس طرح اپنی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔
ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانیوں کے قتلِ عام اور مسلسل ریاستی جبر کے بعد یہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکومت اخلاقی اور سیاسی طور پر اپنے حقِ حکمرانی سے محروم ہو چکی ہے، اب اس مظلوم قوم پر مزید تجربات کی کوئی گنجائش نہیں رہی اس حکومت کو فوراً مستعفی ہو کر گھر جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے شرکاء پر ریاستی جبر، براہِ راست فائرنگ اور بے گناہ افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا کسی بھی مہذب، جمہوری اور اسلامی...
معروف سابق کرکٹر اور ٹی وی شخصیت نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اُن کی جدوجہد اور صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی فنکار کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ اُس کی صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں۔ سدھو، جو حال ہی میں نیٹ فلکس کے مقبول شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے اسکرین پر واپس آئے ہیں، اب انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور جج نظر آئیں گے۔ نو بھارت ٹائمز کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے بلکہ کپل شرما کی جدوجہد اور کامیابی...
وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت اس منصوبے کی...
ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں دوسرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 ہے۔ مگر مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 میں ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ ونڈوز 10 کو جولائی 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک دہائی بعد کمپنی کی جانب سے اس کی زندگی ختم کی جا رہی ہے۔ 14 اکتوبر 2025 کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی مگر آپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر اسے استعمال کر سکیں گے۔ البتہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سافٹ وئیر اور سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری...
وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق...
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا مشرق وسطی کے دورے پر روانہ ہو نے سے قبل ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے بورڈ آف پیس جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے .(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کوٹوماہاک میزائل بھیج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے متعلق حکومتی تجاویز مسترد کر دیں، جس کے بعد مقامی ریفائنریوں کے 6 ارب ڈالر مالیت کے اپ گریڈیشن منصوبے کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومت نے اب براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں ترمیم پر غور شروع کر دیا ہے۔وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام کے مطابق، پیٹرولیم ڈویژن ایک نظرِ ثانی شدہ پالیسی سمری تیار کر رہا ہے، جو جلد ہی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، نئی پالیسی میں ریفائنریوں کے لیے متعدد نئی مراعات شامل کیے جانے کا امکان ہے، جن میں پلانٹس اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا موقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، جو کشمیر کو ایک غیر طے شدہ تنازعہ قرار دیتی ہیں اور اس کے حل کے لیے کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کو واحد راستہ تسلیم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بھٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے...
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی کوارٹر میں اُن کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی، ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونئیر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پاکستان ٹیم ملنے والے پنالٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاسکی جو سفیان خان نے ضائع کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا،...
چاہے معمولی نوک جھونک ہو یا مکمل لڑائی، تقریباً ہر جوڑا زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر اختلاف کا شکار ضرور ہوتا ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عام طور پر لڑائی کی شروعات مرد یا شوہر کی جانب سے ہوتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ تر براہِ راست جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔ البتہ، تحقیق نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین بالکل معصوم نہیں ہوتیں، ایک بار جب جھگڑا شروع ہو جائے تو وہ بھی مردوں کی طرح بھرپور ردِعمل دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ کچھ افراد دوسروں...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: طوفان الاقصیٰ کے دو سال تجزیہ نگار: آغائے شیخ علی قمی (ایران) میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات: کیا اسرائیل اپنے اہداف تک پہنچ سکا؟ غزہ کی دو سالہ جنگ ، امت اسلامی اور اسلامی حکومتوں کا کیا کردار رہا ؟ مستقبل میں اسرائیل کے خلاف موجودہ عالمی رائے عامہ کے کیا اثرات مرتب ہو...
اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
’رولز وولز پتا ہیں‘، کون بنے گا کروڑ پتی میں 5ویں جماعت کے طالب علم کو اوور کانفیڈنس دکھانا مہنگا پڑگیا
مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سیزن 17 میں حالیہ دنوں بچوں کے خصوصی ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں کمسن اور ذہین بچے اپنی معلومات اور حاضر جوابی سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ تاہم، ایک تازہ قسط میں نشر ہونے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک کم عمر امیدوار نے نہ صرف میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی غیر ضروری خود اعتمادی (اوور کانفیڈنس) کے باعث کوئی انعام جیتے بغیر مقابلے سے باہر ہو گیا۔ حالیہ قسط میں شامل ہونے والا بچہ اشیت بھٹ، جو کہ گاندھی نگر (گجرات) سے تعلق رکھتا ہے اور پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، ابتدا سے ہی...
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام ممتاز سعودی سائنسدان عمر مونس یاغی کو دینے کا اعلان کیا ہے جو مملکت سعودی عرب اور عرب دنیا کے لیے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ یہ اعزاز انہیں میٹل آرگینگ فریم ورکس کی تخلیق، گیسوں کو محفوظ کرنے اور ہوا سے پانی حاصل کرنے کے میدان میں انقلابی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں شامی جڑواں بچیوں کی کامیاب علیحدگی، انسانیت اور میڈیکل سائنس کی نئی مثال یہ نوبل انعام، عمر یاغی کے ہمراہ آسٹریلوی سائنسدان رچرڈ رابسن اور جاپانی محقق سوسومو کتاگاوا کو مشترکہ طور پر دیا گیا جنہوں نے مل کر نیٹ ورک کیمسٹری...
کچھ عرصہ قبل ایک رشتہ آیا جسے گھر والوں کے کہنے پر قبول کر لیا اور پھر بیٹی کی شادی بھی ہوگئی، میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں کام کرتا ہوں اور میرے بیوی بچے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں، میں ہر 15 روز بعد کراچی آتا ہوں اور دو روز کے بعد پھر واپس چلا جاتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور محمد سلیم کی عمر کم و بیش 65 برس ہے، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں، محنت مزدوری کے لیے گھر سے دور حیدر آباد جاتے ہیں ’بیٹیوں کا باپ ہونا کوئی آسان تھوڑی ہوتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-30 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور5سے زاiد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’غیر اخلاقی‘ اور ’غیر معیاری‘ مواد بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق صوابی، مردان، پشاور اور مانسہرہ میں متعدد ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی شکایات پر کی گئیں۔صوابی پولیس کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ چھ ستمبر کو ایک نوجوان ٹک ٹاکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ’غیر اخلاقی‘ ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ ’فحش...
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ 19 افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی نے یہ واضح کردیا ہے کہ اب ’’ خاموش برداشت‘‘ کا وقت گزر چکا ہے۔ وہ وقت جب پاکستان صرف سفارتی زبان میں بات کرتا تھا اور افغان حکومت کی یقین دہانیوں...
وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا...
کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) کونی ماتھے نے کبھی خود کو سیکس ورکر نہیں سمجھا، تاوقتیکہ ایک دوست نے اس کی وضاحت کی۔ وہ اس وقت 19 سال کی، دو بچوں کی اکیلی ماں تھی جو زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں۔ وہ ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ رہتی تھیں، جس نے ان کے لیے کیپ ٹاؤن کے ایک خوشحال علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ کونی کی دوست، جو کہ خود ایک سیکس ورکر ہے، نے کونی کو سمجھایا، ''یہ تمہارا بوائے فرینڈ نہیں ہے، یہ تو سیکس ورکر ہے۔ وہ صرف تمہارے پاس جنسی تعلق بنانے کے لیے آتا ہے، تمہیں کھانا کھلاتا ہے اور کرایہ ادا...
ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ انصار اللہ کے سیاسی ونگ کے ایک رکن حزام الاسد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو ہم حملے بند کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر تل ابیب اس...
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 144 کے تحت ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفعہ 144کے تحت اجتماعات، مظاہروں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کا حکم نامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت 5یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ مزید :
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ یہ پابندی ایک ماہ تک نافذالعمل رہے گی۔ سندھ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر یہ اقدام ممکنہ بدامنی اور قانون شکنی...
کراچی: اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اور اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ شو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ پروگرام کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔ فضا علی نے ایک گفتگو کے دوران کہا...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں حاصل کی گئی اپنی سفارتی کامیابی کو یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر استعمال کریں، زیلینسکی نے کہا کہ اگر ایک جنگ روکی جا سکتی ہے تو ’دیگر جنگیں بھی روکی جا سکتی ہیں‘۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یہ اپیل دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سامنے آئی، یوکرینی صدر کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک دن قبل ماسکو نے کیف سمیت 10 خطوں میں اہم توانائی کے ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملہ...
مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو مؤثر اور اس کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور اس کے ملکی معیشت میں کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ایک کلیدی ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی پالیسی...
شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کو روند دیا جن میں سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاور کے علاقے میں قائم ایدھی سینٹر کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25...
تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو تسلیم کرنے تجویز کو خیالی باتیں قرار دے کر یکسر مسترد کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو خیالی باتیں قرار دیا جس میں انہیں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی صورت ایک ایسی قابض حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا جو نسل کشی اور بچوں کے قتل میں ملوث ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل 4 مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے متعلق ابراہم ایکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی...
برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں عدالت نے ایک ایسا فیصلہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 سالہ بچے کے والدین کو واقعے کےتین سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ15 مئی 2022 کو’’روچڈیل‘‘ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ تین سالہ ڈینیئل ٹوِگ فارم میں موجود ایک خطرناک نسل کے کتے ’’کین کورسو‘‘ کے حملے کا نشانہ بن گیا، جو اُسے ایک باڑے میں جا کر کاٹنے لگا۔ بچے کے سر اور گردن پر شدید زخم آئے، اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور کتا ’’سِڈ اُن‘‘11 کتوں میں شامل تھا جن کی...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی گیمنگ جرنی، خاندانی جدوجہد اور ٹیکن میں عالمی کامیابی کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ارسلان، جن کا تعلق لاہور سے ہے، چھ مرتبہ EVO چیمپئن رہ چکے ہیں اور دنیا بھر میں انہیں ٹیکن کا بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں گیمنگ کو کیریئر بنانے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ ایک لمحہ یاد کرتے ہوئے وہ جذباتی ہوگئے،کہا کہ جب میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں سی اے نہیں کرنا چاہتا اور صرف ایک بار گیمنگ کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں، تو...
لاہور: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرکے میزبان ملائیشیا پربرتری ثابت کردی۔ پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ تمان ڈایا ہاکی ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان نے میزبان حریف کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔ پہلے کوارٹر میں سیفان خان نے گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، دوسرا گول احمد ندیم نے کیا جبکہ سیفان خان نے تیسرا گول کرکے ہاف ٹائم تک مقابلہ تین ایک کردیا۔ دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے ایک گول کیا جبکہ پاکستان نے مزید چار گول کرکے سبقت حاصل کرلی۔ تین گول کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنگین واقعے کا شکار ہوئیں اور اس دوران انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے محسوس کیا۔ ندا ممتاز حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری بدل چکی ہے، سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ایک غلط رجحان ہے، اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔...
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کو امریکی ریاست آئیڈاہو میں واقع ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر ایک فضائیہ کی تنصیب تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں ایف-15 لڑاکا طیارے اور پائلٹ تعینات ہوں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس میں خلیجی عرب ریاست قطر کے دفاع کا وعدہ کیا گیا ہے، یہ اقدام اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں قطری وزیرِ دفاع شیخ...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے پیش نظر شہر کے اہم داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کر دیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی شدید بیمار بچی کو رات کے اندھیرے میں پیدل اٹھائے اسپتال کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا کا خوف کریں یہ اسلام آباد کی...
سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر ویرات کوہلی، روہت شرما اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ منوج تیواری نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی ہوگی؟ اس نے انگلینڈ کی سیریز کے لیے پہلے ہی سے تیاری شروع کر دی تھی لیکن ماحول نے اسے یہ احساس دلوایا کہ ٹیم میں اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب ایک کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس کی...
راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوپتھامولوجی (اے ایف آئی او) کے ماہر سرجنز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کرکے دو بہادر سپاہیوں کی بینائی بحال کردی۔ یہ پیوند کاری مرحومہ مسز سید ظفر مہدی عسکری کی وصیت پر کی گئی، جنہوں نے وفات سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے عطیہ کردہ کورنیہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں کامیابی سے منتقل کیے گئے۔ دونوں سپاہی دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہوکر اپنی بصارت کھو بیٹھے تھے۔ اے ایف آئی او کے ماہر سرجنز نے...
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کو ریاست ائیڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر ایک فضائیہ کی سہولت قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں قطری ایف-15 لڑاکا طیارے اور پائلٹس تعینات کیے جائیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قطر پر کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا دفاع کیا جائے گا۔ یہ اقدام اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا جن میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے...
ہیکرز نے میسجنگ ایپ ڈسکورڈ کو ہیک کر کے صارفین کی آئی ڈیز، تصاویر اور کانٹیکٹ تفصیلات جیسی خفیہ معلومات حاصل کرلیں۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس اعلان کیا گیا کہ اس کے کسٹمر سپورٹ میں شامل تھرڈ-پارٹی وینڈرز میں سے ایک کی سیکیورٹی میں در اندازی ہوئی ہے۔ ڈسکورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکرز نے بھتے کے لیے ایک وینڈر (جس کا کمپنی نے نام نہیں بتایا) کی سیکیورٹی میں در اندازی کی۔ کمپنی نے بتایا کہ ایپ کے تقریباً 70 ہزار صارفین ہیں، جن کی گورنمنٹ-آئی ڈی سامنے آگئی ہیں۔ جس کی تحقیقات کے لیے کمپیوٹر فارینزک کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کر لیا...
شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
سعودی عرب کی معروف سماجی رہنما اور زیڈ اے ڈی کے کلینری اکیڈمی کی بانی و چیئرپرسن رانیہ معلیٰ کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات پر فیئر سیٹرڈے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بلباو میں گوگن ہائم میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں رانیہ معلیٰ کی سماجی خدمت، قیادت، پائیداری کے فروغ، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں رانیہ معلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ زادک محض ایک نان پرافٹ کلینری اکیڈمی نہیں بلکہ ایک سماجی تبدیلی کا ذریعہ ہے۔ ان کے...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا جگر کی ایک عام بیماری (جو کہ غذائی فرکٹوز کے سبب ہوتی ہے) سے بچا سکتی ہے یا اس کو کم کر سکتی ہے۔ بڑی مقدار میں فرکٹوز کی کھپت (بالخصوص سافٹ ڈرنک جیسے پروسیسڈ اشیاء میں موجود اضافی مٹھاس) سے جمع ہونےو الی چکنائی جگر کو نقصان پہنچانے کا سبب بب سکتی ہے یہ کیفیت فیٹی لیور بیماری کی ایک قسم کا سبب بن سکتی ہے جس کی علامات سوزش، زخم اور جگر کی مستقل خرابی شامل ہیں۔ محققین کے مطابق مریضوں میں وزن کی وجہ سے جگر کی اس بیماری کی تشخیص مشکل ہوتی ہے۔ ماضی کی مطالعوں میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ اگر...
کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سماجی علوم کی شعبہ جاتی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ ٹریفک پولیس انسپکٹر اکمل رائے کے مطابق متوفی طالبہ سوشل ڈیپارٹمنٹ کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔ وہ محمودالحسن لائبریری کے قریب بس سے اتریں اور سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھیں کہ اسی دوران ایک اور بس گزری۔ یہ بھی پڑھیں: ملاکنڈ یونیورسٹی کے طالبعلم کی ہلاکت، گورنر کے پی نے رپورٹ طلب کرلی پولیس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی ایک اور بس (رجسٹریشن نمبر EB-0333) نے پہلی بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران وہ طالبہ سے ٹکرا گئی، بس کی ٹکر سے وہ گر پڑیں اور بعد ازاں وہی بس اس کے اوپر سے گزر...
کابل کی خودمختار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی، افغانستان کا پاکستان پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے دارالحکومت میں دو دھماکوں کے بعد پاکستان پر کابل کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان پہلے بھی اسلام آباد پر سرحدی حملوں کا الزام لگاتے رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے اپنی سرزمین پر دارالحکومت میں کارروائی کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اور اسے ایک غیرمعمولی کارروائی قرار دیا ہے۔کابل میں وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف...
اگر آپ نے کبھی پارک میں چہل قدمی یا جنگل کی سیر کے بعد خود کو پرسکون محسوس کیا ہو تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں بلکہ ایک حیاتیاتی حقیقت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے سید پور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق باہر قدرتی ماحول میں وقت گزارنا آپ کے جسم میں واضح تبدیلیاں لا سکتا ہے جیسے کہ تناؤ کے ہارمونز میں کمی، بلڈ پریشر میں بہتری، اور حتیٰ کہ ہاضمے کے نظام میں بہتری۔ کتنی دیر چلنا کافی ہوسکتا ہے؟ اچھی بات یہ ہے کہ ان فوائد کے لیے آپ کو گھنٹوں تک جنگل میں چلنے کی ضرورت نہیں صرف 20...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے کو ممکن بنا دیا لیکن اس کامیابی کے پیچھے کئی ہفتوں کی سفارتی کوششوں سمیت عرب اور مسلمان اتحادی ممالک کی مدد ایک بڑا عنصر ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وحشیانہ جنگ میں اس وقت اہم موڑ آیا جب شکست خوردہ حماس کو احساس ہوا کہ یرغمالی اثاثے سے زیادہ بوجھ بن چکے ہیں۔ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں شامل اہلکاروں کے خیال میں اس...
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے: فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کو ایسے شخص کے فیصلے اور خواہش پر نہیں چھوڑ سکتے جو کے پی میں دہشتگردی واپس لانے کا اکیلا ذمے دار ہو۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوارجیوں کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، آپ کہہ رہے ہیں ایسی...
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے حکومت کی مقرر کردہ فیسوں کی خلاف ورزی کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق کئی نجی میڈیکل کالجز نے اپنی ویب سائٹس پر حکومت کے منظور کردہ فیس اسٹرکچر کے بجائے من مانی فیسیں شائع کر رکھی ہیں، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ کونسل نے تمام کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً اپنی ویب سائٹس سے غیر قانونی فیس اسٹرکچر ہٹا کر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے وفاقی حکومت کی منظور شدہ فیسیں جاری کریں، بصورتِ دیگر ان کی اکریڈیشن معطل کر دی جائے گی۔...
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جب جمعے کے روز نوبیل امن انعام ملنے کی اطلاع ملی تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں۔ ماریا کورینا ماچادو کی میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فون پر گفتگو کے دوران حیرت سے ’میں شاک میں ہوں‘ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ گفتگو ایڈمنڈو گونزالیز اوروریٹیا سے ہو رہی تھی، وہی سیاستدان جنہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ماچادو کی نااہلی کے بعد اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوئی، امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریہ کورینا کو مل گیا گونزالیز، جو تقریباً ایک سال سے جلاوطنی کی زندگی گزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہتے ہیں محبت میں نہ عمر کی قید ہوتی ہے، نہ رنگ و نسل کی، نہ ہی قومیت یا معاشرتی اصول کوئی معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی داستان نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، جہاں 74 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے سے 40 سال کم عمر تیونسی نوجوان سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی کرسٹین ہیکوکس اور تیونس کے 34 سالہ حمزہ دریدی کی محبت 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا ایک اشتہار دیا۔ حمزہ، جو انگریزی سیکھنے کے خواہشمند تھے، نے ان سے رابطہ کیا۔ ابتدا میں یہ تعلق صرف ایک آن لائن...
2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں،صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے ایک متفقہ پلان بنایا ،جس کا نام نیشنل ایکشن پلان رکھا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ 2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں ،صوبائی اور وفاقی حکومتوں پشاور میں بیٹھے اور ایک متفقہ پلان کیساتھ باہر آئے،جس کا نام رکھا گیا نیشنل ایکشن پلان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس میں کچھ نکات تھے ہمارے سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توہمیں یہ کام کرنے ہیں،یہ حقیقت آپ کے سامنے ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ اس کے بعد پچھلی حکومت نے 2021میں اس نے انہی نکات میں سے جن پر کچھ کام ہو...