2025-11-05@10:44:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1566

«لہرا کر شکست تسلیم کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) لاشوں کا یہ تبادلہ استنبول میں طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔ یوکرین میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایجنسی کے مطابق یہ لاشیں روس کے علاقے کروسک اور یوکرین کے خارکیف، لوہانسک، ڈونیٹسک، زاپوریژیا اور خیرسون علاقوں میں لڑائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ہیں۔ لاشوں کی واپسی کا تنازعہ روس نے چند روز قبل یوکرین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لاشوں کی واپسی کے معاہدے پر عمل نہیں کر رہا۔ روس نے اسے ''انسانی ہمدردی کا عمل‘‘ قرار دیتے ہوئے ہفتے کے آخر میں 1,212 لاشیں واپسی کے لیے تیار کیں لیکن یوکرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک واپسی کی تاریخ پر...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کے کشمیر پارلیمانی گروپ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع جنوبی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی، منشا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی...
    کلفٹن پولیس کی سخت جدوجہد کے بعد اغوا کی جانے والی کمسن بچی کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایچ او کلفٹن راشد علی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایچ او کو اپنے دفتر بلا کر ان کی پیشہ وارانہ مہارت ، محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انھیں تعریفی اسناد سے نوازا اور اس موقع پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ کلفٹن کے علاقے خیابان شمیر سے رکشا ڈرائیور کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی 5 سالہ راشدہ کو ایس ایچ او راشد علی نے دن رات کی سخت جدوجہد کے...
    آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی ’تبلیغ والوں‘ کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔...
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی ’تبلیغ والوں‘ کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Tariq Jamil (@tariqjamilofficial) ان کا کہنا تھا کہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
    وفاقی حکومت نے نیا کلاسیفکیشن سسٹم  متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے نان فائلرز پر زندگی تنگ کردی جائے گی، وہ نہ مالیاتی لین دین کرسکیں گے، نہ گاڑیاں اور غیر منقولہ جائیداد خرید سکیں گے، نہ سیکورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے اور نہ ہی بیک اکاؤنٹس کھلوا سکیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ایسے اقدامات تجویز کرنا چاہتے ہیں جن سے عمل درآمد بہتر بنایا جا سکے، ٹیکس چوری کا خاتمہ کیا جا سکے اور ٹیکس کے نظام میں دیانت داری کو فروغ دیا جا سکے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو ۔ قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے...
    کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے: مولانا طارق جمیل کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکانٹ سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔آفیشل اکانٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی تبلیغ والوں کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نہ نجکاری کرپائی، نہ عوام کو ریلیف دیا اور نہ غربت کا خاتمہ ہوا، اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔  نجی ٹی وی   آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں صرف 7 فیصد اضافے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزراء، اسپیکر قومی اسمبلی، چئیرمین سینیٹ اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں کئی سو فیصد اضافہ کرنے والی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں معمولی سا اضافہ کیا ہے۔ خاص کر پنشنرز کی پنشن میں صرف 7 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا، اسی طرح پنشن میں بھی 7 فیصد سے بڑھاکر 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ منگل کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی طالب علم ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردانہ برتری کی سوچ سے جنم لینے والا تشدد کوئی نیا یا غیر معمولی مسئلہ نہیں، اس تشدد کو ثقافت یا روایت کے نام پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کے خلاف تشدد پر مبنی بڑھتے رویوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ثناء یوسف کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ثناء یوسف کے جاں بحق ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مقتولہ کے خلاف کی جانے...
    مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہ ہوا تو خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے: سلیم بٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت اور پاکستان برصغیر پاک و ہند کو ہیرو شیما بننے سے روکیں دونوں ملکوں نے عالمی برادری کے تعاون سےفوری مسئلہ کشمیر کاپائیدار حل نہ نکالا تو خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات کو روکنا مشکل ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما سلیم بٹ نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد بھارتی سیاست دانوں اور میڈیا کے تلخ و ترش لہجے اور تبصروں پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے پریس کے نمائندوں کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر بریفنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20  میں ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان بنانے پر غور تیز کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مکمل مشاورت کے بعد سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد متوقع ہے۔سلمان علی آغا نے حالیہ دورہ زمبابوے میں کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی نمائندگی کی اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا...
    پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ اور صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں ،یہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام...
    ویب ڈیسک: پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔  وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےخصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی،صوبےبھرمیں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی ہدایت اور ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں۔  وزیراعلی پنجاب نےمتعلقہ اداروں کوہدایت دیتےہوئےکہا ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں،ٹیکس بڑھا کرعوام پربلاوجہ بوجھ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائیگی،رجسٹریشن کرانیوالےکو سزاملےاورٹیکس چوری کر نیوالےمزےکریں یہ نہیں ہوگا،عام آدمی پرمالی بوجھ نہیں ڈالناچاہتے، دولاکھ روپے تنخواہ لینےوالاٹیکس دیتا اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید  اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریونیو...
    ذرائع کے مطابق سری نگر کے علاقے علی کدل کا رہائشی زبیر احمد مئی کے آخر میں کاروباری مقاصد کے لیے دہلی گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 30 سالہ کشمیری تاجر زبیر احمد بٹ کی حراستی موت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے اور بھارت میں مقیم کشمیری طلباء اور تاجروں کی سلامتی کے حوالے سے تحفظات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری نگر کے علاقے علی کدل کا رہائشی زبیر احمد مئی کے آخر میں کاروباری مقاصد کے لیے دہلی گیا تھا۔ 3 جون کو وہ وہاں کے ایک پارک میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ نوجوان کے...
    7 جون 2025 کو روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف پر رات کے وقت ڈرونز، میزائلوں اور رہنمائی شدہ بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے، جن میں ایک ڈیڑھ ماہ کا شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، قیدیوں کے تبادلے اور لاشوں کی حوالگی پر اتفاق خارکیف کے میئر ایہو تیریخوف نے اس حملے کو جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے شدید حملہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں رات بھر درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور روسی افواج نے بیک وقت میزائلوں، ڈرونز اور رہنمائی شدہ فضائی بموں...
    ترجمان کے مطابق جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے اور سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزاء میں معافی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے اور سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے۔ پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل...
    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلز وصولیوں میں ناکامی کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے رائٹ آف کلیمز کی مد میں 50 ارب روپے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے یہ منظوری کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف2017 تا 2023 سے متعلق دی، کے الیکٹرک نے 2016-17 سے 2022-23 کیلئے 76 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز جمع کروائے تھے۔ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا، نیپرا...
    سٹی42:   وزیر دفاع خواجہ آصف  نے شملہ معاہدہ کی منسوخی کا نعرہ مستانہ بلند کر دیا۔ وزیر دفاع نے ایک نیوز چینل سے انترویو کے دوران کہا،   شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی ہے۔ خواجہ آصف علی کے اعلان کا معنی یہ ہے کہ اب پاکستان مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سے الحاق کر چکے آزاد کشمیر کو دو حصوں میں ابنٹنے والی نام نہاد  لائن آف کنترول  کو تسلیم نہین کرے گا۔ اس لائن کی حیثیت صرف سیز فائر لائن کی ہے جو    1948 کی کشمیر کی آزادی کی جنگ کے خاتمہ کے روز پاکستان اور انڈیا کے  کنٹرول میں موجود علاقوں کی نشان دہی کرتی ہے اور اس کی  یہ...
    — فائل فوٹو  سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان کی مقبولیت میں کمی آئی۔شبلی فراز نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتیں چل رہی تھیں تو ان کی مقبولیت بڑھ گئی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ مولانا نے اگر فیصلہ کیا ہے کہ مزاحمت کی سیاست نہیں کریں گے تو یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے، وہ اگر خود کو محدود رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے تو یہ نہیں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے لیے کام کریں، ہم نے تو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اٹلی کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے فروغ کے لیے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید اور موثر بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پرنیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست  پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی ،علیمہ خان بھی دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ 190ملین پاؤنڈ کیس؛منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے،وکیل سلمان صفدر کا عدالت میں بیان وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ آج سزا معطلی...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مورخہ 10 جون 2025ء تا 11 اگست 2025ء تک موسم گرما کے جملہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے زیر انتظام جملہ سرکاری پرائیویٹ گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں موسم گرما کی تعطیلات از مورخہ10جون 2025 سے 11 اگست 2025 تک کیئے جانے کی منظوری دی ہے جبکہ سرمائی تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام جملہ تعلیمی ادارہ جات میں مورخہ 14 اگست 2025ء کے حوالہ سے یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے...
    اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
    واشنگٹن: وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رابرٹ ’بو‘ ہائنس سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر سٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے ’بٹ کوائن‘ کے انضمام، ڈی سینٹرالائزڈ انفراسٹرکچر کے مستقبل پر گفتگو کی۔ اعلامیہ کے مطابق بو ہائنس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کی قیادت کیلئے مقرر کیا تھا جبکہ مئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرپٹو...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن،سابق ایم پی اے ثانیہ کامران ،سابق ایم پی اے عائشہ چوہدری ،سابق ایم پی اے فائزہ ملک و پارٹی کارکنان نے ملاقات کی ۔   گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی، آپریشن بنیان مرصوص اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
    ---فائل فوٹو سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت کا کوئی فورم ہونا چاہیے جو برطرف ملازمین کے کیسز کا فیصلہ کرے۔سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ نے ملازم ندیم لودھی کو 2015ء میں برطرف کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے برطرفی کے خلاف درخواست مسترد کی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے سرکاری اور نجی اداروں سے ملازمین کی برطرفیوں کا فورم نہ ہونے ہر برہمی کا اظہار کرتے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...
     حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری  سے سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی و دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
    سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ رضا علی کے ملوث ہونے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، رضا علی ایف آئی آر میں نامزد نہیں، ضمنی میں ملزم بنایا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رضا علی پر جناح ہاؤس حملہ کے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا الزام ہے، رضا علی کو شناخت کسی پرائیویٹ گواہ نے نہیں بلکہ پولیس اہلکار نے کیا۔ فیصلے کے مطابق رضا علی کے بقول اس کی جائے وقوعہ پر موجودگی ٹریفک جام کی وجہ سے تھی، ضمانت کے کیس میں شواہد کا سرسری جائزہ ہی لیا جا سکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے...
    آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ڈیجیٹل پیمنٹس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز ہے، مالی سال 26-2025 میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے، پیٹرول پمپس پر نقد کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے اقدامات...
    بجٹ میں پٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ میں پٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز پیش کر دی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق بجٹ 26-2025 میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے، اس سے پٹرول پمپ پر ٹیکس چوری اور ملاوٹ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پٹرول...
    سٹی42:شہر قائد میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے لگے، ضلع ملیر اور لانڈھی گزشتہ روز سے زلزلوں کی زد میں، دونوں اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران چھٹی بار زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے۔ شاہ لطیف کالونی، بھینس کالونی، ملیر، شیر پاؤ ، قائد آباد اور لانڈھی میں جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں کی اللہ اکبر کی صدائیں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.2 ،گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ دوپہر 12 بج کر 17 منٹ پر آیا ، زلزلے کا مرکز ملیر کا جنوب مشرق تھا،شہری فیکٹریوں ، گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے بیٹھ گئے ۔  کرایوں میں کمی،پی...
    غزہ میں امداد لینے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز غزہ : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی طرز کے امدادی نظام کی شدید مذمت کی ہے، جسے انہوں نے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، اقوام متحدہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 27 مئی سے 31 مئی کے درمیان رفح اور نیٹزاریم کاریڈور کے قریب امدادی مراکز پر حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کو عسکری...
    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مقابلۂ حسن کی یہ رنگا رنگ تقریب بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے شرکت کی۔ ایتھوپیا کی حسیت دیرجے اڈماسو پہلی رنر اپ قرار پائیں، جبکہ چوآنگسری کو گزشتہ برس کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔ واضح رہے کہ یہ 72 واں عالمی مقابلۂ حسن تھا، جس کی میزبانی مس ورلڈ 2016 کی فاتح اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عالمی مقابلے کی میزبانی کی ہے۔ میزبان ملک کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو...
    وزیراعظم شہباز شریف سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کے روز گورنرہاؤس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور: آصف زرداری اور بلاول کی شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق وزیراعظم نے صدر مملکت کو بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔ ’کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے‘ اس موقع پر...
    کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے تحت "پولیوٹرز پے" اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائد ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر...
    ملزم واحد عرف واحدی جعلی پولیس مقابلہ قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس مقابلہ پر 2 پولیس انسپکٹرز افضال محمود اور زاہد ظہور کو شوکاز نوٹس جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلہ پر کیوں نہ آپ دونوں اور سی پی او، ایس ایس آپریشن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کو قانونی حثیت دینے کیلئے عدالت کا کاندھا کیوں استعمال کیا، مقتول واحد عرف واحدی اور شوکت محمود کے وارنٹ گرفتاری کیوں لیے گئے، اشتہاری اور وارنٹ گرفتاری کا مقصد پولیس مقابلے میں قتل کرنا تھا۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے میں بادی النظر میں سی پی او اور...
    سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  سوراب میں   فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں  کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کو خراج عقیدت  پیش کی ۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید   محسن نقوی نے کہا شہید افسر ہدایت بلیدی نے جان دے کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔شہید افسر ہدایت بلیدی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید افسر ہدایت بلیدی کے اہلخانہ کے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی جی سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی 2025 کے موقع پر مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی انتظامیہ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)، ڈسٹرکٹ میونسپل انتظامیہ (ڈی ایم اے)، آئی سی ٹی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں صفائی، عوامی تحفظ اور...
    لاہور: صدرمملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس دوران ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، موصلاتی نظام کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد بھی موجود تھے ، ملاقات میں وفاقی وزیرعلیم خان نے صدرمملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگہی دی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے،ترقیاتی منصوبے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وفاق...
    کراچی: کیمبرج کے پرچے پاکستان میں آؤٹ ہونے کا معاملہ ملک کے ایوانوں تک جا پہنچا اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کیمبرج پر عدم اعتماد اور معاملے پر باقاعدہ اور خود تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ نے اس معاملے پر خبر دیتے ہوئے کیمبرج کے پاکستان میں گرتی ہوئی ساکھ کو موضوع بنایا تھا۔ علاوہ ازیں، قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کی صبح چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی عظیم زاہد کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن محمد علی سرفراز نے ’’اے اور او لیول‘‘ کے مئی سیریز کے پرچے لیک ہونے...
    ---فائل فوٹو 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنادی گئی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج...
    سٹی 42: صدرآصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات ہوئی  ،صدر مملکت نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے۔ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور نواب شہزاد علی خان بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مواصلاتی نظام کی بہتری پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،وفاقی وزیر علیم خان نے صدر مملکت کو وزارتِ مواصلات کی جاری اور مجوزہ منصوبوں پر آگاہی دیصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ملکی ترقی کیلئےجدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیر ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اداروں کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا،۔ غزہ میں امداد کی چھینا...
    نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔ عدالت...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    اسلام آباد:انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت 11 کارکنوں کو 27 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت دیگر ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت 27 سال قید کی سزا سنادی۔ جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سے کہا کہ آپ پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا پر...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.twitter.com/T8FlaIngbg — Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025 کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے...
    ملک بھر میں بجلی کے مہنگے داموں کے باعث عوام کی بڑی تعداد مختلف حربوں سے بجلی بلوں میں کمی کے لیے کوشاں ہے، کسی نے سولر پینلز سسٹم لگا لیے، کسی نے کولر اور دیگر کولنگ سسٹم لگوا لیے۔ یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ اگلے 5 برسوں میں بھی جاری رہنے کا امکان نئے گھروں میں موسم گرما میں گرمی انتہائی زیادہ ہو جاتی ہے، جس وجہ سے بجلی کا استعمال مزید بڑھ جاتا ہے، حکومت نے عمارت کی تعمیر کے وقت بلڈنگ کوڈ متعارف کروائے ہیں کہ جس سے گھروں کو اس طرز سے تعمیر کیا جائے گا کہ گرمیوں میں گرمی زیادہ نہ ہو۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے...
    نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم...
    چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس، مختلف فیسوں اور چارجرز میں نظر ثانی کرکے نمایاں کمی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کا جائزہ، ٹریڈ کی تبدیلی، پلاٹس کے انضمام اور ذیلی...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران 3 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کر لی گئیں۔اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔اس دوران بانی پی ٹی آئی، عثمان ڈار، صداقت عباسی سمیت متعدد ملزمان کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران  کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔مقدمے کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان کے بیان قلمبندانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواستوں کی جمعرات کو بھی سماعت ہوئی ۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دئے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟ جمہوریت کیلئے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کوئی آئین “ری رائٹ “ نہیں کیا گیا۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھا کر پندرہ دن کیا گیا۔ سماعت کے دوران فیصل...
    اسلام آباد: کے الیکٹرک کے ٹیرف کے خلاف حکومت نے نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر توانائی  اویس لغاری نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر وفاقی حکومت نظر ثانی درخواست نیپرا میں دائر کرنے جا رہی ہے ، اس پر ہم تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور بجلی صارفین پر دباؤ نہ آئے، اس سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں۔ ہم نجکاری کی طرف جا رہے ہیں۔  کے الیکٹرک اور دیگر انویسٹرز اپنی کارکردگی کے اوپر منافع کمائیں ۔ اویس لغاری نے کہا کہ خیرات کے بجائے ایفیشنسی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ہماری ڈسکوز میں ریگولیٹری...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وعدہ کیا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی شعبے سے ہٹا کر دیگر طبقات پر منتقل کیا جائے گا اشارہ دیا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے اور دستاویزی لین دین کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی پالیسی تجاویز پر بات چیت کیلئے کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، اور صنعتی نمائندوں بشمول سیرامکس مینوفیکچررز اور اسٹیل پروڈیوسرز سے کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آ گئے ہیں۔ ان جیسے لوگ عالمی امن خراب کرتے ہیں۔ مودی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی ہندوستان میں بھی کسی کو توقع نہ تھی۔ مودی گولی مارنے کی بات کرتے ہیں ہمیں گولی مارنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ نریندر مودی کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آ رہی ہے۔ دنیا میں اس وقت کوئی بھی مودی کی مدد نہیں کرے گا۔ علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے۔ علیمہ کے بیان پر غور کیا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پی ٹی...
    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پرعزم ہے، روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبز صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم کے شعبے میں معاونت کے لیے اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں سری لنکا سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر پبو ڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل کی سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہینہ آصف چودھری، روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔سردار سلیم حیدر خان نے روٹری انٹرنیشنل اور پاکستان کے تمام روٹری کلبز کی تعلیم،...
    لاہور: جنوبی افریقہ سے غیر قانونی طور پر لائے گئے بندروں کی تحویل، دیکھ بھال اور محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں کیس کی سماعت جمعرات کو متوقع ہے۔ جنوبی افریقہ سے غیرقانونی طور پر لائے گئے بندر رواں برس جنوری میں کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تحویل میں لیے تھے، جن کی مجموعی تعداد 24 تھی، کسٹمز کی کارروائی کے بعد یہ بندر جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم اے سی ایف کے حوالے کیے گئے، تاہم منتقلی کے دوران دو بندر ہلاک ہوگئے تھے۔ جانوروں کے حقوق کے وکیل التمش ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ مقدمہ پاکستان میں جنگلی جانوروں کی نجی ملکیت، غیر فطری ماحول...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے منیلا سے آئے ایک اعلی سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران ججز نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔ عدالتی کارروائی براہ راست سپریم کورٹ یوٹیوب چینل پر دکھائی گئی، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں حصہ لیا، کیا سنی اتحاد کونسل پارلیمنٹ کا حصہ تھی، آزاد ارکان  اس جماعت کو جوائن کرتے ہیں جو پارلیمنٹ میں موجود ہو۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آزاد ارکان جیت کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے۔ سنی اتحاد کونسل نے عام الیکشن لڑا ہی نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیاعدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کرسکتے ہیں جونیئر وکیل کیس کررہے ہوں تو زیادہ سختی نہ کیا کریں، آپ بھی کبھی جونیئر وکیل رہے ہیں، ضمانت ہو لینے دیں، پراسیکیوٹر صاحب ساس بھی کبھی بہو تھی۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔بینچ کے رکن جسٹس ہاشم کاکڑ...
    وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا...
    ---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکومت کا تجویز کردہ کرمنل لاء امینڈمنٹ بل مسترد کردیا۔ کمیٹی کا اجلاس راجا خرم شہزاد نواز کی صدارت میں ہوا، جس میں سی ڈی اے کی جانب سے سڑکوں کی عدم تعمیر اور درخت اکھاڑنے پر تنقید کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے سڑکیں اکھاڑ رہا ہے اور بنا نہیں رہا، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ کام شروع ہو گیا اور جلد مکمل بھی کر لیا جائے گا۔ راجا خرم نواز نے کہا کہ میں تو کل بھی تھا اپنے حلقے میں، مجھے تو کوئی کام شروع ہوا نظر نہیں آیا۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اسلام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ نے نو مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس میں نامزد ملزم علی رضا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے مقدمے کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ان موکل پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ علی رضا کے علاوہ ایک اور شخص زین العابدین پر بھی اس ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے تاہم شریک ملزم...
    جناح ہاؤس حملہ—فائل فوٹو عدالت عظمیٰ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔جسٹس ہاشم نے استفسار کیا کہ ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟ جواب میں وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس: 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی پی ٹی آئی رہنما...
    پاکستان کی سپریم کورٹ نے نو مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) حملہ کیس میں نامزد ملزم علی رضا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سوموار کے روز مقدمے کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ان مؤکل پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علی رضا کے علاوہ ایک اور شخص زین العابدین پر بھی اس ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے تاہم شریک ملزم کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔جسٹس ہاشم...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار  کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے،  دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پوچھا کہ دو لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کر سکتے ہیں؟ پراسیکیوٹر صاحب پولیس والے نے ایک ہی الزام دو لوگوں...
    سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزم رضا علی کی 2 لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نےکی، عدالتی استفسار پر وکیل سمیر کھوسہ نے بتایا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، دراصل 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان بے قصور نکلیں، تفتیشی افسر جسٹس ہاشم کاکڑنے کہا کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے...
    کراچی: وزیرداخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ چرمِ قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے تمام اقدامات کو غیر جانبدار بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔  رینج، زونز اور اضلاع کی سطح پر عیدالاضحیٰ 2025 کا کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیادوں پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں، تنظیموں، دینی مدارس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروائی جائے۔ چرمِ قربانی جمع کرنے اور...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کا آگے انا خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ Post Views: 5
    بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر کونسلر صائمہ سلیم نے کرارا جواب دے دیا۔ کونسلر صائمہ سلیم نے کہا بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی، پانی جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیےعالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں مصروف ہے۔ Post Views: 4
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔نائلہ کیانی نے کیمپ فور سے کینچن جونگا کی حتمی سمٹ کی جانب سفر شروع کیا تھا ۔ کینچن جونگا کے ٹاپ پر پہنچیں اور  8586 میٹر بلند کینچن جونگا کے ٹاپ پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔کینچن جونگا بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع اور بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے ایک پیغام ہے، خواتین کو بتانا...
    ضلع بٹگرام کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آلائی کو ضلع کا درجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو کہ اب پورا ہوگیا ہے، یہ فیصلہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ پروگرام سے پاکستان میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں...
       کٹھمنڈو(آئی این پی )پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی۔انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سرکیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔ پاکستانی کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔اس سے قبل نائلہ کیانی مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔ مزید :
    سپریم کورٹ  میں جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ ججز ٹرانسفرز کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں ججز سے ٹرانسفر پر رضامندی نہیں پوچھی جاتی، انڈیا میں اس لیے ججز سنیارٹی کیساتھ ٹرانسفر ہوتا ہے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی تقرری لازمی ہے، صدر پاکستان کے لیے جج کا تبادلہ کرنا لازمی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جواب جمع اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ صدر مملکت کے پاس تبادلے کا آئینی اختیار ہے، صدر مملکت کو تبادلے کے لیے کوئی کیسے انفورس کر...
    پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کو سر کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ نائلہ کیانی نے جمعرات کی شام دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا پر کیمپ فور سے سفر شروع کیا تھا اور آج صبح 6 بجے ٹاپ پر پہنچیں، انہوں نے 8586 میٹر بلند چوٹی پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔ کینچن جونگا چوٹی بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور یہ بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔ نئے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔...
    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں نیپرا میں 1روپے26پیسے یونٹ قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر دائر کی گئی۔ نیپرا نے درخواست پر29 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔نیپرا سے منظوری ملنے پر صارفین سے جون کی بلنگ میں اضافی قیمت وصول کی جائیگی۔ مزیدپڑھیں:گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار! 5 نئے سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ
    سٹی 42 : صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیروغلو سے ملاقات ہوئی ، جس میں تعلیمی، اقتصادی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ملاقات میں پاک-ترک برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی دونوں ممالک میں تعلیمی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔  ابراہیم مراد نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ تعلیمی اقدار پر کام کریں گے، نوجوانوں کی ترقی سے ملک کی معیشت کو فروغ ملے گا۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی  ابراہیم مراد نے کہا کہ ترک طلباء یو ایم ٹی میں اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں...
     طاہر جمیل: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے سابق ڈائریکٹر جنرل معظم سپرا کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ عجلت میں کیا گیا اور اس میں اتھارٹی کو بطور فریق شامل نہیں کیا گیا۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ادارہ اس کیس میں فریق ہی نہیں تھا اور اس کا مؤقف فیصلے سے قبل سنا تک نہیں گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبائی خاتون محتسب کی جانب سے نہ صرف ادارے کا مؤقف نظر انداز کیا گیا بلکہ شکایت کنندہ کے خلاف جاری محکمانہ انکوائریوں کا ریکارڈ بھی طلب نہیں کیا گیا۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد کے بیانات کی بنیاد پر فیصلہ دیا...
    گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملہ میں شدید زخمی طالبہ سحر سلیم جانبر نہ ہوسکی، جس کے بعد بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار بس حملے میں شدید زخمی 8ویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم کی شہادت سے مجموعی طور پر شہید طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی واضح رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 معصوم طالبات سمیت 2 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد طلبا زخمی ہوئے...
    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ہوگی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے۔ سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ شیخ رشید، زرتاج گل، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر اہم رہنما بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق کیس میں اب تک 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، جن میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور مقامی قیادت شامل ہے۔ خصوصی سیکورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے اور اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)خواتین کے ملبوسات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں‌زیربحث آگیا. خواتین کے ملبوسات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوامی پریشانی کے بعد یہ معاملہ بالآخر قومی اسمبلی میں بھی زیر بحث آ گیا۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ برینڈز کے نام پر مقامی ٹیکسٹائل مالکان نے اپنی مرضی سے نرخ بڑھا دیے ہیں جس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈیز سوٹ چند ماہ قبل 7 سے 8 ہزارروپے میں دستیاب تھا آج وہی ملبوسات 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ “جو گھر سے اٹھتا ہے، وہ کپڑوں کا برینڈ بنا کر مارکیٹ میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی ،ارکان اسمبلی نے بیک وقت 80 سے زائد منصوبےشروع کرنے پرشکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے حال احوال دریافت کیا،وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ہر منصوبےپر خود3گھنٹےطویل بریفنگ دی ارکان اسمبلی کوپنجاب کے پہلے جامع ،منفردبیوٹی فکیشن پلان بارے بریفنگ دی ، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہر ڈسٹرکٹ کےبازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے،ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازارقائم، مختلف شہروں میں کینالز کو سجایا جائے گا،بیوٹی فکیشن پلان کے تحت مختلف شہروں میں فوڈ سٹریٹ بھی بنائی جائیں گی،بازاروں کی ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری بھی بیوٹی فکیشن پلان...
    رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، صوبے میں وزیر داخلہ کا گھر محفوظ نہیں تو کسی کا بھی گھر محفوظ نہیں، رکن اسمبلی نے سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد فاروق نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے ٹیلی فون رابطہ کرکے ان کے گھر پر حملے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ محمد فاروق نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں وزیر داخلہ...