2025-11-04@11:05:47 GMT
تلاش کی گنتی: 1167

«ورلڈ بینک کے»:

(نئی خبر)
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز  جنوبی افریقہ کے صدر  سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا،...
    کھوڑو سسٹم کے بدعنوان افسران کی اجارہ داری قائم ، خطیر رقم وصولی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ،حکام خاموش الہلال سوسائٹی کو رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع شیخ المعروف ڈانسر کی سرپرستی رہائشی پلاٹ نمبر C 3 اور C21 پر تجارتی مقاصد کیلئے تعمیرات جاری ،علاقہ مکینوں نے کا رروائی کا مطالبہ کردیا ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت بدعنوان افسران نے سوسائٹیز پر بھی اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے ،خطیر رقوم بٹورنے کے بعد کراچی میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشی پلاٹوں پر بھی تجارتی مقاصد کے لئے غیر قانونی تعمیرات کی چھوٹ دی جارہی ہے ،جس پر تحقیقاتی اداروں نے بھی دانستہ چشم پوشی اختیار کر...
    کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت بورڈ کی چیئر پرسن ماریا کونٹریاس سویٹ اور بورڈ کے سینئر ممبران نے کی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے معاشی ترقی، توانائی کی منتقلی، آبی تحفظ، آبادیاتی رجحانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں پیشرفت سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔ وفد نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘گولڈن ڈوم’ نامی نئے دفاعی منصوبے کا افتتاح کردیا ہے جو یزائلوں پر مبنی نظام پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کی لاگت تقریباً 175 ارب ڈالر بتائی گئی ہے اور اس کا مقصد امریکی سرزمین کو خلا میں مصنوعی سیاروں کے ذریعے میزائل حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ نظام چین اور روس جیسے ممالک سے ممکنہ خطرات کے خلاف مددگار ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں شاہین میزائل استعمال نہیں کیا گیا، پاکستان نے بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ انہوں نے اس نظام کے لیے ایک ڈیزائن منتخب کیا ہے اور...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے سیلاب متاثرین کے لیے جو مثالی اقدامات کیے، وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔ ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے  اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،  یہ سب کچھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کا ثمر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو واضح طور پر کہا تھا کہ  سیلاب متاثرین کو صرف امداد نہیں، بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے مکمل گھر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
    امریکی محکمہ صحت کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الزائمر کی تشخیص کےلیے پہلی بار خون کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ڈی اے نے حال ہی میں الزائمر کی تشخیص کےلیے ٹیسٹ کی منظوری کا اعلان کیا، جسے ماہرین کی جانب سے اس بیماری کی تشخیص اور علاج کےلیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ الزائمر ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم ہے جس میں انسان کا دماغ عمر بڑھنے کے ساتھ سکڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ دماغی عارضہ یادداشت کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ اسے بھولنے کی بیماری بھی کہتے ہیں اور اس کا اب تک کوئی مکمل علاج میسر نہیں ہے۔ اس بیماری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین تنازع سمیت اہم امور ہر اتفاق ہوا ہے۔   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے دو گھنٹوں پر محیط گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پوٹن کے ساتھ گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمہ کے لیے ویٹی کن میں فوری مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی شرائط فریقین (روس اور یوکرین) خود طے کریں گے۔ پوپ کے نمائندہ ویٹیکن نے روس یوکرین مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی...
    ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا...
    ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی اس نئی فلم نے شائقین کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ 16 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے رواں ہفتے 51 ملین ڈالرز کی کمائی کر کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ اس فرنچائز کی 14 سالوں بعد کوئی فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے جبکہ یہ مجموعی طور پر اس فرنچائز کی چھٹی فلم ہے۔ یہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے جو گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔ اس میں خطرناک طریقوں سے موت کا شکار ہونے والے خاندان کو دکھایا گیا...
    ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔  ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر  صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے  جس میں  وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے  مزید برآں وہ وباؤں بیماریوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان...
    اسلام آباد:سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ Post Views: 1
    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اور ان کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، وہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پُریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے۔ ٹرمپ کی جانب سے نہ صرف پاکستان کی فوج کو سراہا گیا بلکہ پاکستانیوں کی ذہانت کی بھی تعریف کی گئی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرمپ کی...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے قصر الوطن، ابوظبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں، اور ان کے اعزاز میں ایک رسمی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ قصر الوطن پہنچنے پر صدر ٹرمپ کے قافلے کا استقبال گھڑ سوار اعزازی گارڈ اور اونٹوں پر سوار روایتی جلوس سے کیا گیا، جبکہ اماراتی لوک فنکاروں نے خصوصی پرفارمنس پیش کر کے مہمان صدر کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں خلائی کیمپوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں طلبہ، خلاباز اور خلائی مشن کے انجینئرز بھی شریک تھے، جو یو اے ای کی ترقی کے سفر میں مختلف طبقات...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس دوران ایم ایل ون اور ریلوے کے دیگر منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یہ بھی پڑھیے سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، بلال اظہر کیانی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پر بلال اظہر کیانی اور حامد رضا میں نوک جھونک وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے...
    بھارت کے جنگی جنون کو سفارتی محاذ پر منہ توڑ شکست، بھارت اپنی ہزیمت چھپانے میں مکمل ناکام۔ صدر ٹرمپ نے مسلسل تیسری بار خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہا۔ فاکس نیوز انٹرویو میں ٹرمپ نے کھل کر پاکستان کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور انڈیا کی جنگ بندی سفارتی محاذ پر میری سب سے اہم کامیابی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے جنگ کے بجائے تجارت کو ترجیح دے کر عالمی قیادت کا ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکی تھی، ہم نے ممکنہ ایٹمی تصادم کو روک کر خطے میں امن قائم رکھا،...
    ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کررہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔ غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ Post Views: 4
    ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ شام پر واجب الادا 15.5 ملین ڈالر قرض سعودی عرب اور قطر نے ادا کر دیا ہے، اور دمشق کو نیا قرضہ لینے کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔ سعودی عرب اور قطر نے گزشتہ ماہ شام کے واجب الادا قرضہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کو شام نے 14 سالہ تنازعے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی راہ ہموار کرنے کے طور پر سراہا۔ واضح رہے کہ 14 سالہ تنازعہ میں نصف ملین افراد ہلاک ہوئے اور ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔یہ قرض عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے لیا گیا تھا۔ یہ ادارہ دنیا کے غریب ترین ممالک کو صفر یا کم سود پر...
    راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے انوکھی  ٹیکس ریکوری مہم میں بلڈنگز مالک کے ڈیفالٹر ہونے پر بینک میں شہریوں اور اسٹاف اور لیڈیز جم میں خواتین کی موجودگی کے باجود عمارت کو سربمہر کردیا، ٹیکس ریکوری ٹیم کے انچارج کو معطل کردیا گیا۔ راولپنڈی کینٹ کے علاقے رینج روڈ پر ایک پرائیویٹ بلڈنگ جو ٹیکس نادہندہ تھی اس میں ایک نجی بینک اور ایک فلور پر لیڈیز جم قائم تھا بلڈنگ مالک کی جانب سے کنٹونمنٹ ٹیکس ریکوری ٹیم سے کہا گیا کہ اس ایک روز کی مہلت دی جائے وہ اپنے ذمہ ٹیکس ادا کردے گی۔ ٹیکس ریکوری ٹیم کی قیادت ایل ڈی سی  احسان اللہ نے کی جنہوں ںے مہلت دینے سے نہ صرف انکار کردیا...
    ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں اربوں ڈالرز کے تجارتی معاہدے طے پائے تو وہیں دلچسپ پیرائے میں ہونے والی ایک گفتگو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب اور قطر کے بعد آخری پڑاؤ متحدہ عرب امارات میں تھا۔ ابوظہبی کے دورے کے دوران امریکی صدر کو ملنے والے ایک انوکھے اور نایاب تحفے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دلچسپ ردعمل سے تقریب زعفران زار بن گئی۔ امریکی صدر کو  اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے خوبصورتی سے پیک کی گئی چھوٹی شیشی تحفے میں پیش کی جس میں خام تیل کا قیمتی قطرہ تھا۔ “The highest quality oil there...
    ابو ظبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران قصر الوطن میں ان کے لیے ایک منفرد اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، جس میں سفید لباس میں ملبوس خواتین اپنے کھلے بالوں کو دائیں بائیں لہراتی دکھائی دیں۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے تجسس اور حیرت کا اظہار کیا گیا کہ آخر اس استقبال کو کیا کہا جاتا ہے؟ تو واضح رہے کہ یہ استقبال دراصل "العیالہ" نامی روایتی ثقافتی مظاہرہ ہے جو امارات اور شمالی عمان میں مہمانوں کے خیرمقدمی موقع پر کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، "العیالہ" جنگی منظر کی علامتی نقالی ہے، جو شادیوں، تہواروں اور سرکاری تقریبات میں دکھائی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو قومی ٹی20  سیٹ اپ میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔ جیو سپر کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ایشیا کپ 2025 اور 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں حال ہی میں باہر کیے جانیوالے ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہوم ٹی20 سیریز میں نئے چہروں کا تجربہ کیا جاسکتا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہیسن طویل مدتی منصوبوں میں قومی ٹی20  اسکواڈ میں اس سینیئر جوڑی کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اور رضوان کو پہلے نیوزی لینڈ...
    دوپہر میں امریکی صدر ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں مسلمان، مسیحیوں اور یہودیوں کیلئے عبادت گاہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوپہر میں ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرقِ وسطیٰ کے آخری دن ابوظبی کی گرینڈ کینال پر واقع ہوٹل میں قیام کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شاہی محل قصر الوطن پہنچیں گے۔ اپنے قیام کے دوران امارات میں مقیم امریکی کاروباری افراد سے ملیں گے۔ دوپہر میں امریکی صدر ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں مسلمان، مسیحیوں اور یہودیوں کیلئے عبادت گاہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا...
    جنوبی افریقا کے آٹھ کرکٹرز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے سبب آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کرک انفو کے مطابق ان آٹھ کھلاڑیوں میں کیگیسو رباڈا، ایڈن مارکرم، مارکو جینسن، ٹرسٹین اسٹبز، لنگی اینگیڈی، وائین مُلڈر، راین رکلٹن اور کوربن بوش شامل ہیں جو کہ جنوبی افریقا کے باقی اسکواڈ کے ساتھ 30 مئی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنل کے لیے برطایہ روانہ ہوں گے اور تین جون سے زمبابوے کے خلاف ارُن ڈیل میں وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے آئی پی ایل انتظامیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کی جلدی ریلیز...
    ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹیجک تعلقات کی ایک اہم علامت سمجھا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال صدارتی ہوائی اڈے پر شیخ محمد بن زاید النہیان، صدر متحدہ عرب امارات نے خود کیا۔ ان کے ہمراہ کئی اہم اعلیٰ حکام اور معزز شخصیات موجود تھیں، جن میں شامل تھے: شیخ طحنون بن زاید النہیان، نائب حکمران ابوظبی اور مشیر قومی سلامتی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ۔ شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، مشیر صدر متحدہ عرب امارات۔ ڈاکٹر احمد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا ہے کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو چین سے باہر مینوفیکچرنگ پھیلانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ امریکا میں پیداواری سرگرمیاں بڑھائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان قطر میں سرکاری دورے کے دوران ٹم کُک سے ملاقات کے بعد دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان ٹم کُک سے سخت گفتگو ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹم کک سے کہا کہ ایپل بھارت میں ہر جگہ فیکٹریاں لگا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے کہ ایپل بھارت میں مزید کچھ بنائیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ایران کے ساتھ ایک نئی جوہری ڈیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایران ایک عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے نئی ڈیل کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے ’گمراہ کن‘ بیان امریکی اور اسرائیلی جرائم کو نہیں چھپاسکتے، ایران امریکی صدر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم جنگ بندی...
    اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران تہران پر تنقید کا جواب سامنے آگیا۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آکر ہمیں ڈرا سکتا ہے۔ ہمارے لیے شہادت کی موت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔
    ویب ڈیسک : ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا ہےکہ سندھ طاس معاہدے میں اسے  یکطرفہ معطل کرنے یا ختم کرنےکی کوئی شق نہیں ہے، معاہدے میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کا متفق ہونا ضروری ہے۔  ایک انٹرویو میں ورلڈبینک کے صدر اجے بنگا نےکہا کہ بھارت نے تکنیکی طورپر معاہدہ التوا میں ڈالا ہے، معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار کی پاسداری ضروری ہے۔ اجے بنگا نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار  ایک سہولت کارکا ہے نا کہ ثالث کا، یہ معاہدہ دو خودمختار ملکوں کے درمیان ہے ، خواہش ہے دونوں ممالک اس معاہدے پر ایک نظر ڈالیں اور  تعمیری انداز میں بات چیت کریں تاکہ...
    قطر اور امریکا نے دفاعی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر ہیں، سعودی عرب کے بعد اب قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں قطر کے شاہی محل لایا گیا جہاں امریکی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران سے ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں سے تعاون اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ 13 مئی کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی، اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے گئے جب کہ سعودی خلائی ایجنسی اور ناسا کے درمیان...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی سی سی امریکا سربراہی اجلاس سے ولی عہد محمد بن سلمان نے خطاب کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور امن بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک بھارت سیز فائر کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے خطے میں امن کے لیے...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے ایک روز بعد ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس سے قبل شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے ”واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے ماضی کے روابط کی وجہ سے احمد الشرع کو واشنگٹن نے پہلے دہشت گرد قرار دیا تھا.(جاری ہے) امریکی اتحادی اسرائیل نے شام کے لیے پابندیوں میں ریلیف کی مخالفت کی ہے لیکن ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکا اور چین کے تجارتی معاہدے کی حتمی تفصیلات پر براہ راست ڈیل کرسکتے ہیں۔ ایئر فورس ون پر کیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا وہ چینی صدر سے حتمی ڈیل خود کرسکتے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ یہ ضروری ہو گا۔ ’ہمارے پاس چین کے ساتھ ایک بہت ہی مضبوط معاہدے کی حدود ہیں لیکن اس معاہدے کا سب سے دلچسپ حصہ چین کو امریکی کاروبار کے لیے کھولنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 300 ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر دستخط میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت سے کس رہنما نے کی تھی۔۔؟ پروفیسر امریکی یونیورسٹی نےتہلکہ خیز انکشاف  کر دیا ۔ ’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس نے  انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی درخواست خود نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کی تھی۔ڈاکٹر حسن عباس نےدوران پروگرام وہ وجوہات بھی بتائیں، جن کی وجہ سے نریندر مودی سیز فائر کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزید کہا کہ پاک ،بھارت جنگ بندی کی درخواست خود نریندر مودی نے ٹرمپ سے کی تھی۔ ایس...
    جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ منگل کے روز رکن پنجاب اسمبلی سارہ کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرار داد پیش کی گئی۔ قرار کے متن میں صوبے بھر میں جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، یہ ایوان اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر نہ صرف آئینِ پاکستان بلکہ عالمی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ قرارداد...
    جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ منگل کے روز رکن پنجاب اسمبلی سارہ کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرار داد پیش کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کی جبری مشقت سے بغاوت کرنے والا ’ننھا اقبال مسیح‘ قرار کے متن میں صوبے بھر میں جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم  کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، یہ ایوان اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر...
    پنجاب پولیس کے 2 افسران کو عالمی اعزازات کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ورلڈ پولیس سمٹ میں ڈی پی او قصور عیسیٰ خان اور اے ایس پی انعم شیر ایوارڈز کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کے لیے 192 ممالک کے پولیس افسران کی کارکردگی زیر غور آئی۔ ایوارڈز کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد 2 افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔ پنجاب پولیس نے 29 مغوی بچے بازیاب کرالیےپنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرالیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 سے 15 مئی کے دوران دبئی میں منعقد ہوگی۔ترجمان کا کہنا...
    بلڈنگ انسپکٹر عمیر ڈایو کی سرپرستی پی آئی بی کالونی کے کوارٹر 689اور 2223پر کمرشل تعمیرات شروع غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم دیا جانے لگا ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد نمایاں ہو گیا کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے قول و فعل میں تضاد دکھائی دے رہا ہے۔ ایک جانب خلاف ضابطہ تعمیرات منہدم کئے جانے کے دعوے کئے جارہے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنے میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں سعودی ولی عہد اور عملی حکمراں محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور ملاقات بھی کی، اس موقع پر امریکی صدر کو روایتی قہوہ بھی پیش کیا گیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے، جو ان کے 4 روزہ دورے کا پہلا پڑاؤ ہے، صدر ٹرمپ اس دورے میں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ یہ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلا بڑا غیر...
    ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے کرسٹوفر نے 40 دن میں 13 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر کے سب سے چھوٹے بیٹے، 27 سالہ کرسٹوفر شوارزنیگر نے حال ہی میں اپنا وزن کم کرنے کے نسخے کا انکشاف کیا ہے۔ لاس اینجلس میں منعقدہ “بیچر ویٹالیٹی ہیپی اینڈ ہیلتھی سمٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 13.6 کلوگرام (30 پاؤنڈ) وزن کم کیا ہے جس کا آغاز 2019 میں آسٹریلیا میں قیام کے دوران ہوا۔ کرسٹوفر نے بتایا کہ زیادہ وزن ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والا ایک اہم لمحہ وہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی...
    جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔  امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔ یاد رہے کہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباو ڈالا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔امریکی...
    ڈبلیو ڈبلیو ای نے تصدیق کی ہے کہ ریسلنگ لیجنڈ صابو 60 سال کی عمر میں چل بسے۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر دکھ ہوا کہ ٹیری برنک جسے ریسلنگ کے شائقین صابو کے نام سے جانتے تھے انتقال کرگئے ہیں، ہم صابو کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ لیجنڈ ریسلر صابو نے جرأت مندانہ اور شاندار پرفارمنس سے اپنا نام بنایا اور کئی ٹائٹل جیت کر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔صابو کا فائنل میچ لاس ویگاس میں ریسل مینیا ویکن اینڈ پر ہوا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ جی سی ڈبلیو نے صابو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیم چینجر...
     امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
    فیضان راوت، ڈائریکٹر سجاد خان گٹھ جوڑ، نمائشی انہدام کی آڑ میں خطیر رقوم کی بندر بانٹ خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کا خصوصی پیکیج متعارف ، بلند عمارتوں کو تحفظ ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں ضلع وسطی میں جاری غیر قانونی دھندوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں شامل فیضان راوت اور کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کو غیر قانونی دھندوں میں ملوث پایا گیا ہے جو ڈی جی اسحاق کھوڑو کی مہربانیوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز تعیرات میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔ ضلع وسطی میں نمائشی انہدامی کارروائیاں کرکے ایک دباؤ بڑھایا...
    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنگ بندی میں دیگر دوست ممالک سمیت امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، پاکستان امن، سلامتی کی کوششوں میں امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر کی جانب سے جموں و کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کیلئے اثرات دور رس ہیں، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں...
    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں کردار ادا کیا، ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں ایک بہترین شراکت دار مل گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ عالمی امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ پاکستان اور امریکا عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لیے مل کر کام کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیٹزرلینڈ میں چینی حکام کے ساتھ تجارت اور ٹیرف کے معاملات پر ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے سماجی رابطے کے پیلٹ فارم ‘ٹروتھ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دونوں کے درمیان مذاکرات ایک دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر بحث ہوئی اور بہت ساری باتوں پر اتفاق ہوا۔ امریکی صدر نے کسی پیش رفت کی تفصیل دیے بغیر کہا کہ ہم دونوں ممالک کی بھلائی کے لیے چین کو امریکی تجارت کے لیے دستیاب کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اچھی پیش...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد ارنب گوسوامی نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے ، امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کر کے اپنے حدود سے تجاوز کیا ، ان کے پاس اس اعلان کا مینڈیٹ نہیں تھا، جب بھارت راضی نہیں ہے تو امریکی صدر کا خود سے اعلان کرنا نہیں بنتا تھا ۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں گراونڈ پر صورتحال کا نہیں پتہ ۔ ابھی تھوڑے دن پہلے امریکی صدر کہہ رہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکا نے ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر توجہ دینے اور معاملے کو سلجھانے پر فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ امریکی...
    علی ساہی:پنجاب پولیس کے ہونہار افسران کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف، ورلڈ پولیس سمٹ نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل سرگودھا کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔اے ایس پی انعم شیر خان بین الاقوامی ایوارڈز کیٹیگریز میں اول پوزیشن کیلئے منتخب، ڈی پی او قصور محمد عیسی خان بین الاقوامی ایوارڈز کٹیگریز میں سیکنڈ پوزیشن کیلئے منتخب، ایوارڈز کیلئے 192 ممالک کے پولیس افسران کی غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی، کمیٹی نے سخت سکروٹنی، انٹرویو کے بعد پنجاب پولیس کے 2افسران کو شارٹ لسٹ کیا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان پوزیشن ہولڈرز کی لسٹ ورلڈ پولیس سمٹ دبئی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع، ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کی تقریب رواں...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مدد کی پیش کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں اور پھر پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد کی صورت حال پر بیان جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب امریکی صدر نے کہاکہ میرے پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں اپنا حساب برابر کر چکے ہیں، اب چاہیے کہ معاملہ حل کرلیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کو کم کرنے کے لیے مدد کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔ Post Views: 4
    WASHINGTON: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات گئے کیے گئے حملوں کو شرم ناک قرار دے دیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیراتنظام کشمیر میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملے شرم ناک ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔  
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملہ کو شرمناک قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملہ کو شرمناک قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہری آبادی پر حملہ شرمناک قرار دیدیا روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف پاک فوج کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بانی پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بات کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا سابق وزیراعظم سے خاص تعلق ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود نے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے آج مقامی، قومی، اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقت نکالا۔ دنیا بھر میں موجودہ جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور...
    مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ہفتہ کے روز ایک غیر معمولی اور طویل پریس کانفرنس کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو لگ بھگ 15 گھنٹے جاری رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر معیزو نے یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع کیا جو آدھی رات سے بھی آگے تک جاری رہا۔(جاری ہے) اس طویل ترین پریس کانفرنس میں صدر نے لگاتار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے، جن میں سے متعدد سوالات عوام کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔صدر کے دفتر کے مطابق، معیزو کی یہ پریس کانفرنس دنیا کی طویل ترین صدارتی پریس کانفرنس بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں یوکرین کے صدر...
    امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ سابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاؤس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ حال ہی میں امریکی صدر نے تسلیم کیا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف کی جنگ کھلونوں کی قلت اور مہنگائی کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے بجائے 2 گڑیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس...
    مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت ) جاوید اقبال بٹ :  ڈائریکڑ حج مدینہ منورہ ضیا الرحمن کی ہدایات پر مختلف شعبے تندھی سے کام کر رہے ہیں  جس پر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کوآرڈینڑ  طلال اعوان  نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے بتایا ھے کہ  حجاج کرام کو جدید ترین بسوں کی سفری ٹرانسپورٹ مدینہ منورہ سے ائیر پورٹ رھائشی بلڈنگ اور مکہ المکرمہ  مہیا کی جارھی ھے۔  حجاج کرام کو جدید آرام دہ ٹرانسپورٹ جن میں بسس  اور دوسری گاڑیاں شامل ھیں مہیا کی جارھی ھے۔ مدینہ منورہ ائیر پورٹ سے اب تک  14669 حجاج کو  جدید ترین بسوں سے  رھائشی بلڈنگ تک لاتے ھیں اس کہ لئے ائیر پورٹ اور رھائش پر مستعد عملہ رھتا ھے جو حجاج...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق طبی دیکھ بھال ترک کرنے کے بعد مردوں کے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایڈز سے مرنے کا امکان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق نتائج سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کو احتیاطی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سینیئر محقق انجیلا چانگ کے مطابق میڈیسن کو یہ بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ جب صحت کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور علاج کی بات آتی ہے تو جنسی اختلافات ہوتے ہیں۔ انجیلا چانگ کا کہنا ہے مردوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘  پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے...
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کرکے نیا تنازع کھڑا کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی مذاق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیا پوپ بننا چاہیں گے اور اب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوپ کے لباس میں تصویر پوسٹ کردی۔ یہ بھی پڑھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجتماع کب ہوگا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے نے پوپ کا روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوپ کے لباس میں اپنی ایک جعلی تصویر پوسٹ کی، انہوں نے مذاق میں کہا کہ وہ اگلے ’کیتھولک پوپ‘ بننا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صدر ٹرمپ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ رنگین تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ان کی دائیں انگلی آسمان کی طرف اشارہ کر رہی ہے، انہوں نے پوپ کی ریگیلیا پہن رکھی ہے، جس میں سفید لباس، سونے کا مصلوب پینڈنٹ اور میٹر ٹوپی شامل ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کے اجلاس سے چند روز قبل رواں ہفتے صحافیوں سے مذاق...
    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیموں نے لاہور سمیت تین اضلاع خوشاب، بھکر اور لیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 بٹیر اور 20 بھورے و کالے رنگ کے تیتر کے بچے برآمد کرلیے۔ کوٹ مومن سے بذریعہ ٹرانسپورٹ چھ تیتر کے بچوں کو لاہور منتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، برآمد شدہ پرندوں کو جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید کارروائیوں کے دوران نور پور تھل سے 8، بھکر سے 2 اور لیہ سے 4 تیتر کے بچے برآمد ہوئے جنہیں منی زو بھکر منتقل کر دیا گیا۔ خوشاب کی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان دونوں نے واشنگٹن کے اقتداری حلقوں میں اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرمپ کے سابق اتحادیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں. رپورٹ کے مطابق جیسن ملر، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے سے مشیر رہے انہوںنے بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ان کا پہلا باضابطہ لابنگ کردار ہوگا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے پاس فائلنگ کے مطابق، جیسن ملر نئی دہلی کو اسٹریٹجک مشورے، حکمت عملی کی منصوبہ...
    آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی،ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔
    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکیٹیں 1974ء کے بعد نچلی ترین سطح پر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام پر زلزلہ طاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 100 دن کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا لیکن امریکی اخبار کے مطابق حقائق اس کے برعکس ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکیٹیں 1974ء کے بعد نچلی ترین سطح پر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام پر زلزلہ طاری کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 7 فیصد کمی 1974ء کے بعد سب سے بڑی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) دوبارہ منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کے دن وائٹ ہاؤس واپس آئے اور اپنے ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوئے بہت سے صدارتی فرامین پر دستخط کیے۔ انہوں نے اپنے پہلے 100 دنوں میں جن صدارتی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، ان میں امیگریشن، مساوی مواقع کے اقدامات اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی ٹیرف کی حکمت عملی نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ٹرمپ کی انتظامیہ نے روایتی یورپی اتحادیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے جارحانہ انداز میں کوشش کی ہے۔ یوکرین...
    کراچی ایڈمن سوسائٹی کے پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر 4منزلہ غیرقانونی تعمیرات ایک ماہ میں دوسری، تیسری ، چوتھی منزل پر تمام تعمیرات منہدم کرنے کا عدالتی حکم نظرانداز سندھ بلڈنگ کے افسران کی سرپرستی میں ناجائز تعمیرات کا عمل بدستور جاری ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مسلسل شہر میں ناجائز تعمیرات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں واقع پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر بلڈر محسن وحید کی جانب سے 4منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ ، تعمیرات کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے اگست 2023 میں تعمیرات کو روکنے اور منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، بعدازاں بلڈر نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرکے تعمیرات مکمل...
    ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں مملک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں مملک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یوکرین کریمیا کے اہم جزیرے سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے جس پر روس نے 2014 میں قبضہ کیا تھا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ کریمیا یوکرین کے لوگوں کا ہے اور ان کا ملک امریکا کی جانب سے کریمیا پر روسی قبضے کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو قبول نہیں کرسکتا۔ یہ بھی پڑھیے: روس کا کورسک کا علاقہ یوکرین سے واپس لینے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید تاہم، بعد میں ویٹیکن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے کہا...
    برسوں سے جنگ میں گھرے ہوئے ملک کی معاشی قسمت کو پلٹنے میں مدد فراہم کرنے کی تازہ ترین کوشش میں سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کی جانب سے عالمی بینک کو واجب الادا تقریباً 15 ملین ڈالر مالیت کے قرضے کا تصفیہ کریں گے۔ دونوں خلیجی ریاستوں نے گزشتہ برس دسمبر میں شامی صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شام کی نئی عبوری حکومت تک سفارتی رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق، سعودی عرب اور قطر کی مملکت کی وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر عالمی بینک گروپ کو شام کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے اپنے...
    بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میںشامل عمارتیں انہدام سے تاحال محفوظ ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C 9/4اور D 3/8پر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی، انتظامیہ بے بس ڈی جی اسحق کھوڑو سے محفوظ عمارتوں پر موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش ، موقف نہ مل سکا ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2کے پلاٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کی ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی، اس معاہدے کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک،...
    پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل ( امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ایک غیر مرکزی مالیاتی پلیٹ فارم) نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو تیز کیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف اور چیس ہیرو نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ...
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے “ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور...
    ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
    ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت داری کے  معاہدے پردستخط ہوگئے،معاہدے پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔  وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل،پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ مل کر پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار  اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ...
    واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے   امریکہ میں عالمی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کا 51 واں اجلاس منعقد کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ کی جانب سے  محصولات کے بےجا اطلاق نے تمام ممالک کے جائز حقوق  و مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی گورننس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عالمی معاشی نظام کو شدید متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی کو کمزور کیا ہے ، جو ابھرتی ہوئی  منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے لئے سنگین چیلنج ہے۔انہوں  نے 25 تاریخ کو ورلڈ بینک کے صدر...
    اسلام آباد:پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ Post Views: 1
    پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے میڈیا سے گفتگو کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ بلال بن ثاقب  نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، شریک چیئرمین ورلڈ...
    چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں نایاب نسل کے گرے بھیڑیے کو مقامی افراد نے ہلاک کر دیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم قانون کے مطابق اٹھایا گیا ہے تاکہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ مارا گیا گرے بھیڑیا نایاب نسل سے تعلق رکھتا تھا...
    باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جورنل کو بتایا ہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر نے جنگ یوکرین کی سختی کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی بحران کے حل کیلئے مذاکرات "میری سوچ" سے بھی کہیں زیادہ مشکل ہیں!! اسلام ٹائمز۔ اپنی نئی صدارت کے آغاز کے تقریباً 3 ماہ بعد، آج انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ احساس ہو چلا ہے کہ یوکرینی جنگ کا 1 ہی دن میں خاتمہ مکمل طور پر "وہم" تھا۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے اس بارے اعلان کیا ہے کہ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو بتایا ہے کہ یوکرین پر گفتگو "میری توقع" سے بھی کہیں زیادہ "مشکل" ہے! اپنا...
    کراچی: ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان کو ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے آر اے ٹو ریجن ایشیا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ مومسیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزادخان کو اہم عہدہ دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ڈی جی میٹ پاکستان کو ڈبیلو ایم او کے آر اے ٹو یعنی ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔