2025-09-19@04:07:25 GMT
تلاش کی گنتی: 2085

«اور ہانگ کانگ کے»:

(نئی خبر)
    محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کیلئے “Hotel Eye” سافٹ ویئر پر رجسٹریشن کی آج 15 جون 2025 آخری تاریخ ہے۔ یہ اقدام دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔ تمام ہوٹل مالکان http://hoteleye.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے آسانی سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز جیسے Airbnb یا Booking.com سے بکنگ کروانے والوں کا ڈیٹا بھی رجسٹریشن میں شامل کیا جائے گا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف “پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015” کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔...
    امریکا میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے منی سوٹا کی رکن اسمبلی اور ان کے شوہر کو قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس افسر کے بھیس میں ملزم رکن اسمبلی کے گھر میں گھس گیا۔ جہاں اس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ریاستی اسمبلی کی رکن میلسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ ایک اور واقعے میں سینیٹر جان ہوف مین اور ان کی اہلیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔ گورنر ریاستی منی سوٹا ٹِم والز نے ان واقعات کو ’’سیاسی شاخسانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بروکلن پارک پولیس چیف مارک برولی کا کہنا ہے...
    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ پالیسی کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65960 روپے، گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 77430 روپے پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت کے مد میں دیئے جائیں گے جبکہ گریڈ 19 کے افسران کے لیے الاؤنس سے متعلق فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کا تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی نظام میں مالیاتی نظم و ضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس انقلابی فیصلے کے تحت گریڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اے بی این سے وابستہ صحافی خالدہ راؤ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں خالدہ راؤ اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت...
    معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا مقدس مقامات پر تصاویر لینے کا انداز پسند نہیں آیا۔  مداحوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کے صحیح وقت پر حج کرنے کے فیصلے کو سراہا لیکن وہ مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں ان کے گلیمرس فوٹو شوٹ سے خوش نہیں ہیں۔  سوشل میڈیا صارفین حج کے بعد ہانیہ عامر کے غیر سنجیدہ رویے پر بےحد ناراض ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کا حج کا سفر چھٹی یا تفریحی سفر کی طرح محسوس ہورہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا اس نے حج جیسی...
    لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری کر دی۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کی منظوری کے بعد اس پالیسی پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب افسران کو سرکاری گاڑی کے بجائے ماہانہ بنیاد پر فکس الاؤنس دیا جائے گا۔ گریڈ 20 کے افسران کو 65 ہزار 960 روپے ماہانہ جب کہ گریڈ 21 کے افسران کو 77 ہزار 430 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کے لیے فکس الاؤنس کی منظوری سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ Post Views: 5
    سی ڈی اے کا انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعدگیوں کا نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کے لے آئوٹ پلان میں بے قاعدگیوں ،ڈیٹا کی عدم فراہمی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا۔ڈائریکٹر انجینئر ز ہائوسنگ سکیم عارف شیخ کے نام پر جاری شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق سی ڈی اے نے 2008میں 1156کنال پر مشتمل انجینئر ز ہائوسنگ سکیم کا لے آئوٹ پلان منظور کیا،جو کہ زون 2،ڈی 16اور ڈی 17میں واقع ہے۔لے آئوٹ پلان کے تحت سکیم کا ڈیولپمنٹ پلان 2014میں مکمل ہونا تھا ،متعلقہ سپانسر کمپنی کو سوسائٹی کے این او سی کے...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارت کے صدر دروپدی مُرمو اور بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے مسافربردار طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتایا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے  بھی نریندر مودی کو  تعزیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں  کہا کہ انہیں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس سے ہونے والے بھاری جانی نقصان  پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے  افراد کے لواحقین سے  گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ چینی...
    ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے ایران میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا...
    ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، آپریشن رائزنگ لائن مزید دو ہفتے جاری رہے گا، اسرائیلی فوجی حکام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے درجنوں جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری سائنسدان اسرائیلی حملے میں شہید، برطانوی میڈیا برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔...
    لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر افسردہ ہوں، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سینئر صحافی محمود جان بابر کا پشاور میں قائم قونصل خانے کے ذریعے امریکہ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ بحال کر نے کاحکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی محمود جان بابر نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کے ذریعے امریکا کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جو پشاور کی ماتحت عدالت نے عدم پیروی پر خارج کر دیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے اب اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آئینی طور پر دیے گئے حق سماعت کی بنیاد پر مقدمے کو بحال کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز خان کے سنگل رکنی بینچ نے ٹرائل کورٹ کے 19 جولائی 2021 کے...
    فلپائن سے تعلق رکھنے والا ایک معالج کئی برسوں سے بیماروں کو زہریلے سانپوں سے کٹواکر ان کا علاج کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برازیل کا جزیرہ جہاں دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کا راج ہے منڈاڈو کا ایک متنازع معالج روزالیو کلِٹ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے پٹ وائپر سانپ کے زہر کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ کئی سال قبل اپنے پالتو وائپرز میں سے ایک نے اسے کاٹا لیا تھا جس کی وجہ سے اس نے سانپ کے زہر کی شفا بخش خصوصیات حادثاتی طور پر دریافت کیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ کئی بیماریوں سے لڑ رہا تھا لیکن سانپ کے ڈسنے کے کچھ ہی دنوں بعد اسے کافی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک بڑے اور تاریخی فیصلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے معروف ٹیلی کام کمپنی جاز کو 22 ارب روپے (تقریباً 78 ملین امریکی ڈالر) ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ کیس 2018 میں کمپنی کے اندر ہونے والی اثاثہ جات کی تنظیمِ نو سے شروع ہوا تھا، جس کے تحت جاز نے اپنی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ٹاور انفراسٹرکچر کو ایک مکمل زیرِ ملکیت ذیلی کمپنی کے حوالے کیا۔ اس لین دین کی مالیت 98.5 ارب روپے (940 ملین امریکی ڈالر) تھی، جس کے نتیجے میں کمپنی کو تقریباً 75.9 ارب روپے کا حسابی منافع حاصل ہوا۔ جاز نے دعویٰ کیا تھا...
    امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوگا۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافے کے بعد عمانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی اہلکاروں کو مشرقِ وسطیٰ سے اس لیے نکالا جا رہا ہے کیونکہ یہ ایک خطرناک علاقہ بن سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے  نے امریکی و عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا بغداد میں اپنے سفارت خانے کے انخلا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) طیارہ حادثے پر نواز شریف کا بھارت کیلئے پیغام، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری جانب ایئر انڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد بھارت میں ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعوے دار ملک میں مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکی دلچسپی کے خلاف منفی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی آداب سے متصادم ہے بلکہ شدت پسندی کے اس رجحان کی عکاسی بھی کرتا ہے جس نے بھارتی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔ٹرمپ کے اس بیان کے فوری بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کی قیادت انتہا پسند ہندو تنظیموں نے کی۔ ان...
    ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں 242 مسافر سوار تھے، ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جمعرات کو احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
    ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جمعرات کو احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایئر انڈیا بوئنگ 787 کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرح مودی حکومت بھی جنگی عزائم ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی جہاں نریندرا مودی کی قیادت میں بھارت تیزی سے جارحانہ ہتھیاروں کیلئے پر تول رہا ہے۔ بھارتی نیوز چینل”زی نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے جدید ترین ہائپرسونک میزائل ”ET-LDHCM“ کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے خفیہ پروگرام ”پروجیکٹ وشنو“ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ زی نیوز کے مطابق یہ میزائل آواز کی رفتار سے آٹھ گنا تیز، تقریباً 11,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک سیکنڈ میں تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ ...
    (عمران خان ، بشریٰ بی بی سمیت اسیر رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ) سینئر رہنمائوں، وکلا، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت،مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آج بھی القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرنے والے جج چھٹی پر چلے گئے، حلیم عادل شیخ کا خطاب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سرپرست اعلی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی کے مطالبے پر پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ...
    ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو نیویارک میں جنسی جرائم کے میگا کیس کے دوبارہ ٹرائل میں مجرم قرار دیدیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے ری ٹرائل کے دوران 2006 کے ایک جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم قرار دیدیا۔ عدالت نے ہاروی وائنسٹین کو جنسی جرائم کے دوسرے الزام سے بری کر دیا جب کہ تیسرے الزام پر جیوری کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی۔ اس متفرق فیصلے کو وائنسٹین کے متاثرین، پراسیکیوشن، اور خود وائنسٹین کے لیے جزوی فتح یا ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو اداکاراؤں کو جنسی زیادتی مقدمے میں...
    علی شیخ صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے 89 سالہ بزرگ شہری سید ہارون رشید موٹر بائیکس کو اپنا پہلا اور آخری پیار مانتے ہیں۔ وہ اپنی بائیکس بھی گھر کی لابی میں پارک کرتے ہیں۔ سید ہارون رشید پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں مگر بائیک رائیڈنگ کا جنون برسوں سے رکھتے ہیں اور اپنی قیمتی موٹر سائیکلز کو بیڈروم اور اس کے اطراف میں ہی پارک کرتے ہیں۔ اس زندہ دل شخص کے پاس نہ صرف قیام پاکستان سے قبل کی قیمتی موٹر سائیکلیں ہیں بلکہ ان کی تاریخ، انہیں چلانے اور حادثات سے بچنے کا طریقہ بھی بخوبی جانتے ہیں۔ ہارون رشید کا گھر موٹر سائیکلز اور ان سے جڑی چیزوں سے سجا ہوا ہے۔...
    اسلام آباد‘ کراچی (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ وزیرِ اعظم نے سٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے ترک شہری سُعَیب اردُو کی جمعرات کے روز رہائی اور اسرائیل سے واپسی کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سفارتی ذرائع نے کہا ہےکہ   تل ابیب میں ترک سفارتخانے کے اہلکار سُعیب اردُو اور ان کے وکلاء سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ اسی بحری قافلے میں شریک جرمن شہری یاسمین آکار کے معاملے کو بھی ترکی قریبی طور پر مانیٹر کر رہا ہے، دونوں افراد کے اہل خانہ کو پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مدلین نامی امدادی جہاز، جو کہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ تھا،امدادی جہاز کو پیر کی صبح اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں زبردستی روک...
    اپنے بیان میں گرینڈ الائنس کے رہنماؤں جامعات کیلئے مختص بجٹ کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں اساتذہ کے مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے رہنماء پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ و دیگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025-26 کیلئے پیش کردہ بجٹ کو سرکاری ملازمین خاص کر ملک بھر کی سرکاری جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے مختص رقم کو انتہائی ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی حکومت 2018 سے ملک بھر کی سرکاری جامعات اور ایچ ای سی کے لئے سالانہ 65 ارب روپے مختص کرتی چلی آرہی ہے، جبکہ یونیورسٹیوں اور اساتذہ کرام سمیت ایمپللائز کی تعداد میں...
    وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی اور ترقی کا سفر ایک معجزہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں، اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے محنت کرنی ہے۔ وفاقی حکومت جو بھی دے رہی ہے قرض لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس...
    — جنگ فوٹو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی میزبانی میں آج بروز بدھ 11 جون 2025 کو ایک پُروقار یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ خصوصی تقریب افواجِ پاکستان کے جری سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کےلیے منعقد کی جا رہی ہے۔تقریب شام 7:30 بجے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی، جہاں ملک کی ممتاز شخصیات، سول و عسکری نمائندگان، اوورسیز پاکستانی اور دیگر معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ یہ تقریب محض اظہارِ تشکر نہیں بلکہ ایک عہد کی تجدید ہے کہ ہم...
    نیویارک (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک نے صدر سے جھگڑے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا صدر ٹرمپ سے متعلق پچھلے ہفتے کی گئی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے،میری پوسٹس حد سے تجاوز کر گئی تھیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی امریکی صدر نے تصدیق کی تھی کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے، اس کے علاوہ اپنے ہی بیان پر کہا کہ بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے، ایلون مسک کےساتھ اچھا تعلق تھا۔ I regret some of my posts about President @realDonaldTrump last week. They went...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار شہر کا وارڈ نمبر 9 گوٹھ فوٹو ماچھی کی خواتین مرد اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ گزشتہ 20 سالوںسے ہمارے وارڈ کو نظرانداز کیا جارہا ہے ہمارا محلہ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے گزشتہ 20 سالوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رقم کہاں جارہی ہے انتظامیہ جواب دے مظاہرین کا طالبہ.تفصیلات کے مطابق. تلہار سول اسپتال کے سامنے شہر کی ماچھی برادری کا قدیم گاؤں آباد ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اب شہر کا حصہ بن چکا ہے اور اسے وارڈ نمبر 9 بنادیا گیا ہے شہر کا حصہ بنانے اور وارڈ کا درجہ دے کراس گاؤں سے ہر سال مقامی سیاسی جماعت سینکڑوں ووٹ تو حاصل کرتی ہے لیکن گزشتہ 20...
     لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے اعلیٰ سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی۔ ر و ز  نا مہ   ا  مت کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بنائے گئے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن اراکین سے ملاقات ہوئی امیدہے وہ امن کے لیےکوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے عوام سمیت خطے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، مگر امن کا پیغام جیت جائے گا۔ مودی کے جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا۔حناربانی کھر نے کہا کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا ریسپانس بہت مثبت رہا ہے۔ پاکستان نےجنگ جیتی ہے، سیز فائر کا احترام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جون 2025ء) بھارتی وزارت دفاع نے منگل کو بتایا کہ مال بردار جہاز میں آگ لگنے کے بعد جہاز کے عملے نے جان بچانے کے لیے ایک چھوٹی کشتی کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ جس کے بعد بھارتی بحریہ نے انہیں بچالیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنگاپور کے جھنڈے والے جہاز وان ہائی 503 کے عملے کو بچانے کے لیے بھارتی کوسٹ گارڈ نے چار جہاز تعینات کیے۔ یہ جہاز سری لنکا کے کولمبو بندرگاہ سے چل کر ممبئی جارہا تھا کہ جنوبی بھارت کے کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی ساحل کے قریب جہاز میں دھماکے اور آگ عملے نے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور کی نانینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین ارضیات نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر 2014 سے 2020 کے دوران 15.7 سینٹی میٹر تک دھنس چکے ہیں۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق، ان علاقوں کا دھنسنا چینی شہر تیانجن کے بعد دنیا میں سب سے تیز ترین رفتار سے ہو رہا ہے۔ اس کا بنیادی سبب زیرزمین پانی کا نکالنا اور نئی بلند عمارتوں کی تعمیر ہے۔کراچی کا تین ارضی پلیٹوں — انڈین، یورشین اور عربین — کے باہمی ٹکراؤ کے مقام پر واقع ہونا بھی اس عمل میں ایک اہم عنصر ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پانی نکالنے اور بلند عمارتوں کی تعمیر کا یہ عمل جاری رہا، تو شہر کے...
    بھارتی ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر سندیپ برہمن نے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے گانے ’لال پری‘ میں اُن کے مشہور ڈانس اسٹیپس کو بغیر اجازت اور کریڈٹ کے نقل کیا ہے۔ سندیپ برہمن نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں دکھائے گئے رقص کا مخصوص انداز اُن کی ایک پرانی ویڈیو سے لیا گیا ہے، لیکن انہیں نہ تو کسی طرح کا کریڈٹ دیا گیا اور نہ ہی ان سے اجازت لی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Sandip Brahamin (@sandipbrahamin_11) ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ‘آپ سب میرے سگنیچر...
    کراچی: کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے مکینوں نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رہائشی علاقے کے بیچوں بیچ قائم کچرا کنڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرائیں کچرا کنڈی کے قیام سے رہائشی علاقے کے مکین بدبو، تعفن ، صحت کے مسائل اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں شہریوں کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہری حکام کی جانب سے اسکیم 33 کی سالڈ ویسٹ سائیٹ (کچرا کنڈی) رہائشی آبادی کے بالکل سامنے قائم کردی گئی ہے، یہ کچرا کنڈی جمالی پل کے نزدیک رہائشی علاقے کے بالکل سامنے بنائی گئی ہے جس سے اطراف کی آبادی میں مقیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے پاکستان کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسانے کا اعلان کرکے معاملات و انتہائی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ بھارتی دھمکی کے جواب میں پاکستان کی کُھلی حمایت کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی دریائے برہم پُتر کا پانی روک کر بھارت کو سبق سکھانے پر مجبور ہوگا۔ چینی قیادت کا موقف ہے کہ کسی بھی ملک کے حصے کا دریائی پانی روک کر اُس کی معیشت ہی نہیں بلکہ وجود کے لیے بھی خطرات کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دریائے برہم پتر تبت کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور چین سے نکلنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں درندگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے عید کے روز گوشت دینے کا بہانہ بنا کر خاتون کے گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ ملزم چوہدری طارق سے اس نے دو کروڑ روپے مالیت کا مکان خریدا تھا، جس کی مد میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے فوری طور پر ادا کیے، جبکہ باقی 30 لاکھ روپے بھی بعد میں مکمل طور پر ادا کر دیے گئے۔ تاہم، خاتون کا دعویٰ ہے کہ...
    عید کا دوسرا دن باربی کیو پارٹیز اور دوستوں کی محفلوں کے نام رہا۔ گھروں کی چھتوں پر، پارکس میں اور فارم ہاؤسز میں باربی کیو پارٹیز کا انعقاد کیا گیا۔ یار دوستوں کی مزیدار ڈشز سے تواضع کی گئی جبکہ عید کے تیسرے دن کے لیے بھی پروگرام فائنل کرلیے گئے۔ عید کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں چھیالیس ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔ Post Views: 2
    میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے.وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی فون پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباددی۔وزیراعظم شہباز شریف اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے امت مسلمہ کے اتحاد، ہم آہنگی اور غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے دوران عمان کے موقف پر شکریہ ادا کیا.وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے سلطان عمان کی حمایت کو سراہا۔وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو دورہ پاکستان کے...
    عادیہ ناز: عید الاضحیٰ کے دوسرا دن  قربانی کے بعد قیمہ بنانے والی دکانوں پر رش دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ہر کوئی اپنے حصے کے گوشت کو کوفتے، کباب اور قیمہ پلاؤ جیسی لذیذ ڈشز کے لیے تیار کروا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے بعد قیمہ بنوانا بھی کسی امتحان سے کم نہیں، گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا ہے اور بعض مقامات پر تو قیمہ بنانے کے لیے نوبت بکنگ تک آ چکی ہے۔ قیمہ بنانے والی دکانوں کے مالکان کے مطابق،عید کے پہلے اور دوسرے دن کام کا دباؤ معمول سے کئی گنا بڑھ جاتا ہے، صبح سے شام تک مشینیں بغیر رکے چلتی ہیں اور عملہ اضافی گھنٹے لگا کر کام کر...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں دوسرے دن بھی عیدالاضحیٰ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں، پہلے دن کی نسبت دوسرے دن جانوروں کی قربانی میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، صفائی کارکن جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں اور گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں سرگرم ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے کیوں کہ پردیسی آبائی...
    ویب ڈیسک :عید  کا دوسرا روز  قربانی کے ساتھ سیر سپاٹوں، دعوتوں کےپلان تیار کر لئے۔  عید کے دوسرے دن بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ بھی کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔  آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔ امریکا کا دورہ مکمل: پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا   عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب کہ غزہ کی پٹی آگ و محاصرے میں بری طرح سے گھر چکی ہے، اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے ہی آزاد صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی (Philippe Lazzarini) نے اپنے انتباہی بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی کا غیر انسانی محاصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی صحافیوں کو رسائی دینے سے انکاری ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں "انسانی صورتحال کی نگرانی" کرنے والے "اعلی حکام" میں سے ایک...
    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں گزشتہ 50 برس سے مسلسل دہک رہا مشہور ’گیٹ وے ٹو ہیل‘ (جہنم کا دروازہ) بالآخر بجھنے جا رہا ہے۔ آگ سے بھڑکتا ہوا یہ گڑھا 1971 میں سویت سائنس دانوں سے حدثاتی طور پر اس وقت وجود میں آیا جب انہوں نے زیرِ زمین گیس کے پاکٹ میں ڈرل کی اور اس کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس دن کے بعد سے یہ گیٹ وے بیک وقت ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام اور میتھین اخراج سے آلودگی کا ایک بڑا  ذریعہ دونوں  بن گیا۔ سائنس دانوں کے مطابق قدرتی آتشگیر گیس کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے گڑھے میں موجود شعلے ماند پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکام...
    حکومتِ پاکستان آئندہ ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ میں کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے ہاؤسنگ لون اسکیم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 3 سے 5 مرلہ کے رہائشی یونٹس کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے رہائش کے مواقع بڑھانے اور ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس اسکیم سے نہ صرف شہریوں کو...
    دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران شرکائے دعا نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی یوم عرفہ کے موقع پر دعائیہ اجتماعات و مجالس شہادت سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ اور دستہ امامیہ کے زیر اہتمام کراچی کی مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد امام...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
     وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی اور رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی شامل تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد نے امام جمعہ و الجماعت مرکزی سینیئر نائب صدر عزاداری ونگ علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات کی، وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر...
    جے رام رمیش نے کہا کہ مودی نیند سے جاگیں، یہ آپکی حکومت کی دوہری ناکامی ہے، جسکے خوفناک نتائج آنے والے برسوں میں ملک کو بھگتنے پڑینگے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے امیر اور غریب کے درمیان فرق میں مبینہ اضافہ پر مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی نیند سے بیدار ہونا چاہیئے ورنہ ملک کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کانگریس کمیونیکیشن کے انچارج و جنرل سکریٹری، جے رام رمیش نے ایکس پر ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انتہائی امیروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ورلڈ ویلتھ رپورٹ 2025ء کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں ملک...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اشیا خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔صوبہ بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینا،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں ۔پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85روپے،ہری مرچ میں 10،ادرک 60،پودینا،دھنیا کے نرخ کم ہے جبکہ آلو15روپے،پیاز75روپے،ٹماٹر 5روپے،دیسی لہسن75روپے،چائنہ لہسن55روپے،ادرک کے نرخ میں 25روپے کمی ہوئی ہے۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری،عید کیلئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں۔لاہور میں آلو،پیاز کے30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کے2،لہسن کے6، ہری مرچ کے7اورلیموں کے3ٹرک پہنچ گئے۔اس کے علاوہ دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ علاقائی یا عالمی طاقتیں استحکام کو جنگ سے نہیں بلکہ امن کے ذریعے قائم رکھتی ہیں، بھارت اس روایت سے ہٹ رہا ہے،بھارت پانی کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ڈیجیٹل دنیا میں الفاظ کا ہتھیار بن جانا امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ جمعہ کو پارلیمانی سفارتی وفد کی پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بھارت ایک نیا اسٹریٹجک ’’نیو ایب نارمل‘‘ ترتیب دے رہا ہے جو معمول کی حکمت عملی سے بالکل مختلف...
    پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی ملنسار اور مخلص انسان تھے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اپنا روایتی قبائلی اندازِ احتجاج اپنانے پر تحریک انصاف ماؤری پارٹی سے تعلق رکھنے والے 3 ارکانِ اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ میں ایک متنازع بل کے خلاف احتجاج کے طور پر روایتی ماؤری ہاکا کیا تھا۔ پارٹی کے شریک قائدین راوری وائی ٹی ٹی اور ڈیبی نگاریوا پیکر کی 21 دن جبکہ 22 سالہ ہانا-راویتی مائیپی-کلارک کی 7 دن کے لیے رکنیت معطل کی گئی۔ تحریک انصاف ماؤری پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہ ارکان نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے سخت پارلیمانی سزا کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ میں 27 سالہ ولی عہد قدیم ماؤری قبیلے کی ملکہ بن گئیں یاد رہے...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ششی تھرور کی سربراہی میں جانے والے بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے گھیر لیا۔  عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد، ششی تھرور کی قیادت میں گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی پہنچا، جہاں عوامی ردعمل نے ان کے دورے کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔ حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ساکھ بہتر کے بجائے وفد گانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک خلیل احمد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعرات کو انہوں نے ملک خلیل احمد کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
    مکہ: سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران لاکھوں حجاج کرام کی حفاظت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈرونز اور 15 ہزار سے زائد کیمرے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مکہ اور اس کے گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق “ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔” اس سال...
    کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی۔ جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں انہوں نے ہندوستانی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور انہیں شادی کے رجسٹریشن پیپر پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا دو مختلف دنیاؤں سے آ کر ہم نے محبت کا ایک جہاں بسا لیا۔ ہمارے اختلافات مٹ گئے، ہمارے دل ایک ہو گئے، اور ایک ایسا بندھن بنا جو صدیوں قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے کا سکون، روشنی اور امید بن گئے ہیں۔ آج ہمارا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران پر جوہری معاہدے پر سست روی اختیار کرنے کا الزام لگادیا۔ یہ بات ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیان کے جواب میں تھی جنہوں نے کہا کہ (جوہری معاہدے کے حوالے سے) امریکا کی تجویز ایران کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران سے ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں سے تعاون اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک نے اپریل سے لے کر اب تک مذاکرات کے 5 دور منعقد کیے ہیں تاکہ بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نیا معاہدہ کیا جا سکے جسے ٹرمپ نے سنہ 2018 میں اپنی پہلی مدت کے دوران ترک کر دیا...
    جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بات پر کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے کہ کسطرح ہندوستانی طلباء اور انکے خاندان امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی طلباء کو متاثر کرنے والے امریکی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ چین نے اپنے طلباء کو درپیش مشکلات کے بارے میں سخت ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہندوستانی طلباء کو ہونے والی پریشانیوں پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مطابق 2024ء میں تقریباً 3,37,630...
    ایران کے معروف تجزیہ کار حنیف غفاری نے اپنے تجزیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپ روز بروز جنگ کے خطرے سے قریب ہوتا جا رہا ہے اور اب وہاں ڈیٹرنس کی جگہ جنگ نے لے لی ہے جبکہ یورپی ممالک ممکنہ جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے امور کے ماہر اور تجزیہ کار حنیف غفاری اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں: "یورپ میں ڈیٹرنس کی جگہ جنگ نے لے لی ہے۔ پولینڈ اور بالٹک ممالک بیرونی خطرات کے مقابلے میں اپنی حفاظت کے لیے یورپی یونین کی سرحدوں پر ٹینک تعینات کر رہے ہیں اور مائنیں بچھانے میں مصروف ہیں۔ اس دورا لتھوانیہ نے اپنے تعلیمی نصاب میں فوجی کتابوں کا...
    نیو یارک: پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے صدر جنرل اسمبلی کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی، بھارت کی طرف سے بغیر کسی تحقیق پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے عسکری اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا، اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) امریکہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی بحریہ کے اس جہاز کا نام بدلنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جو ہم جنس پسندوں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور کیلیفورنیا کے سیاست دان، ہاروی ملک کے نام پر ہے۔ سن 2021 میں اس جہاز کا نام یو ایس این ایس ہاروی ملک کا نام، سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے ہم جنس پسندوں کے معروف کارکن اور مقتول سابق سیاستدان، پر رکھا گیا تھا، جسے اب بدلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور روئٹرز نے ایک گمنام ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو...
    پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق یہ ملاقات جنوبی ایشیا میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال کے تناظر میں ہوئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔ وفد نے بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے جنرل اسمبلی کے صدر کو خطے کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بلا تحقیق اور جلد بازی میں پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات پر شدید تشویش کا اظہار...
    فلسطین کے عازمین حج نے ’ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام‘ کے تحت مملکت پہنچنے پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے عازمین حج نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے اس اقدام سے ان کے دنیا بھر کے مسلمانوں سے لگاؤ کی عکاسی ہوتی ہے، کیونکہ انہوں نے عازمین کے لیے وقار اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کرنے کی سہولت کو یقینی بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہلخانہ کو حج کی خصوصی دعوت فلسطین کے حج کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے ایک عازم ایمن صالح نے رواں برس حج کے لیے منتخب ہونے...
    اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کرنے والے محمد السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے سب مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 55 سالہ عزالدین الحداد المعروف ابو صہیب نے جنوری میں یرغمالیوں کی رہائی کے وقت مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عز الدین الحداد کو اسرائیلی فوج نے چھ بار قاتلانہ حملوں میں مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار محفوظ رہے۔ وہ ایک بہادر اور دلیر رہنما کی حیثیت سے مقبول ہیں۔  حماس کے ساتھ جڑنے کے بعد سے ہی عزالدین الحداد نے شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ مل کر غزہ کی داخلی اور سلامتی امور میں کام کیا۔ غزہ میں اس وقت بچے کچے اسرائیلی یرغمالی عز الدین المعروف ابو...
    بھارتی ریاست بہار میں جنسی زیادتی کی شکار 10 سالہ بچی اسپتال کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اقلیتی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی یہ بچی 26 مئی کو چاقو کے گہرے زخم کے باعث خالہ کے گھر کے پاس نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ متاثرہ بچی کو اہل خانہ اسپتال لے کر گئے لیکن اقلیتی برادری سے تعلق ہونے کے باعث ایڈمٹ کرنے کے بجائے چار گھنٹے تک ایمبولینس میں انتظار کروایا گیا۔ جس کے باعث بچی کی حالت بگڑ گئی۔ بعد...
    ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زاید النہیان نے مختلف جرائم میں سزا یافتہ 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے) عیدالاضحیٰ سے قبل اس انسان دوست اقدام کے تحت، صدرِ مملکت نے ان قیدیوں کی طرف سے ادا کی جانے والی مالی ذمہ داریاں بھی اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انسانیت نواز فیصلہ معاشرے میں درگزر، ہمدردی، اور خاندانی روابط کو مضبوط بنانے کے جذبے کا عکاس ہے، اور ان افراد کو نئی زندگی شروع کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرتا ہے۔
    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اظہار عباسی اسپتال میں 300 کلو واٹ سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ 3 کروڑ 18 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسپتال کی فوسل فیولز پر انحصار کم کرنا اور ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کے پی ٹی ٹرسٹیز (ٹرانزیشن کمیٹی)، جنرل منیجر انجینئرنگ ریئر ایڈمرل حبیب الرحمٰن، ریئر ایڈمرل عتیق الرحمٰن (جی ایم آپریشنز)، بریگیڈیئر محمد یونس (جی ایم ایڈمنسٹریشن) سمیت وزارت اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی وائٹ بال کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس پر کام ہوگا۔ کیمپ کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ تین روز پر مشتمل کیمپ کل سے این سے اے میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں مدعو کیا جائے گا۔ ہائی پرفارمنس کیمپ کی نگرانی قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کرینگے۔این سی اے کے دیگر کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید بھی مائیک ہیسن کے تعاون کرینگے۔ Post Views: 4
    خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی جانب سے دو مختلف تھانوں پر حملے کیے گئے، جنہیں پولیس نے بروقت اور بہادری سے ناکام بنا دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند اور بنوں میں تھانہ میریان کو فتنۂ الخوارج نے نشانہ بنایا۔ دونوں مقامات پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لوئی ماموند پر رات گئے ہونے والے حملے میں ایس ایچ او فضلی رحمان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شاکر، طورسم اور محمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر خار اسپتال منتقل کر دیا...
    ہارون اختر: فائل فوٹو  وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔بنکرپسی قانون لانے سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر بنی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی صدارت میں ہوا۔ہارون اختر نے "کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018" میں ترامیم کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے پر زور دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں اصلاحات صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی،  کمیٹی کی سفارشات سے قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اعلامیے...
    درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
    ایران میں ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا جنہیں انسانی اسمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنایا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 23 ایرانی ماہی گیروں کی جان بچانے پر ایران کا پاک بحریہ سے اظہار تشکر ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جس پر پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو چاہیے کہ وہ...
    کئی برس پہلے جسٹن بیبر کے مقبول گانے "Baby” کو اپنی آواز میں گا کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار بہنیں، ثانیہ اور مقدس، آج بھی انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنے پر دل گرفتہ ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور فنی سفر کے کئی اَن سنے پہلوؤں پر گفتگو کی۔ جسٹن بے بیز نے بتایا کہ اگرچہ وہ آج میوزک کی دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہیں، لیکن انہیں اب بھی لوگوں کی طرف سے خاندانی پس منظر کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔ مقدس نے شکوہ کیا کہ ان کی کامیابی کے باوجود معاشرہ انہیں ان کے...
      پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے ایک ماہ بعد انڈین پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ہمدردی‘ کا اظہار کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں ریاست آسام میں ہوئیں جہاں وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے 81 ریاست مخالف افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’ہمارا نظام سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنے والوں کی نگرانی کر رہا ہے اور کارروائی کی جا رہی ہے۔‘ پولیس نے کہا کہ ایک شخص کو انسٹاگرام پر پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ باقی گرفتار...
    ہتھیار محبت کے سوا، سب توڑ دو اور دل کے در کھول دو۔ ذرا توقف کرواور اس خاموش آوازکو سنو جو ہر طرف گونج رہی ہے۔ جنگ کے میدانوں سے، اسکرینوں کے پیچھے سے، ویران دلوں سے،اور خالی آنکھوں سے یہ وہ زمانہ ہے جہاں محبت کمزوری بن چکی ہے، الفاظ کھوکھلے اور تعلقات دکھاوے بن چکے ہیں اور انسان اپنی ہی ایجادات کا قیدی بن چکا ہے ۔ ایسے میں ایک ندا عرش سے اترتی ہے کہ آئو تلواریں رکھ دو، توپیں توڑ دو،اور صرف ایک ہتھیار باقی رکھو: محبت یہ کوئی خواب نہیں یہ سچائی کا وہ چراغ ہے جو ہر بیدار دل میں جلتا ہے،ہر زخمی روح کی آخری دعا ہے،ہر سچے انسان کی پہلی امید...
    طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں AimNexus.ai نامی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہے، جو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ تقریب کے دوران محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں...