2025-09-18@09:27:41 GMT
تلاش کی گنتی: 709

«جیل بھیج دیا»:

(نئی خبر)
    امریکی صدر جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے ۔ ہر امریکی صدر کی مانند رخصت ہوتے یہ صدر’’ صاحب ‘‘ بھی، کسی نہ کسی شکل میں، عالمِ اسلام پر اپنی زیادتیوں کے نقوش چھوڑ کر جارہے ہیں۔ یہی اِن کی Legacy ہے۔ سابقہ امریکی صدور کی طرح یہی جو بائیڈن کی صدارت کا بھی ترکہ، روائت اور میراث ہے : ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں ! پاکستان اور پاکستانیوں کو خاص طور پر اِس بات کا رنج ہے کہ امریکی صدر، جو بائیڈن، نے اقتدار سے نکلنے سے ایک ماہ قبل، مبینہ طور پر، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک مرتبہ پھر بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر تنقید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے، یہ لوگ ڈی چوک سے مال و اسباب چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، پہلے فائنل کال دی گئی وہ مس کال ثابت ہوئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو جیل میں نٹس اور امپورٹڈ چاکلیٹ کھاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی دیکھ چکے ہیں کہ اس شخص کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی ہے، کوئی بھی ذی شعور پاکستانی اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے آ کر بتایا...
    غزہ /تل ابیب /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں گزشتہ روز بھی وحشیانہ بمباری جاری رہی، 24 گھنٹے میں مزید74 فلسطینی شہید جبکہ 104زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے نئے سال کے پہلے 9 روز میں 490 فلسطینیوں کو شہید کردیا، غزہ میں اربکان پناہ گزین اسکول پر حملے میں3 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے، دیر البلاح میں ایک مکان پر حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔جنگ میں مجموعی شہادتوں کی تعداد46ہزار سے تجاوز کر گئی، اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے پر چھاپے کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ معاہدے کی جانب ’حقیقی پیش رفت‘ ہو رہی ہے، کیونکہ...
    غزہ/ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن)حماس نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3صیہونی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔غزہ میں تیسرے دن بھی حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ ایک یرغمالی کی لاش بھی ملی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حماس کے ساتھ بیت حنون میں جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کی جانب سے سخت مزاحمت کی سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار ٹینک میں سوار ہوکر حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے بیت حنون پہنچے۔ ٹینک کے نزدیک زور دھماکا ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے...
    کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی ایک عدالت نے سیاسی اثر و رسوخ کے حامل متنازع بدھ مذہب کے پیشوا کو ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہین اسلام پر دوسری بار جیل بھیج دیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گالاگوڈاٹ ناناسارا کو جمعرات کے روز مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، انہوں نے اسلام مخالف بیانات 2016 میں دیے تھے۔ خیال رہے کہ انہیں گزشتہ سال سری لنکا کی مسلم اقلیتی کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا تاہم 4 سالہ قید کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ گالاگوڈاٹ ناناسارا سابق صدر گوٹابایا راجا...
    ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...