2025-10-19@23:21:11 GMT
تلاش کی گنتی: 31876

«ہوئے کسانوں»:

(نئی خبر)
    ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی اختلاف رکھنے والے شہریوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مکالمے اور برداشت کا رویہ اختیار کریں، کیونکہ قومی استحکام کا دارومدار آئینی بالادستی اور جمہوری اصولوں کے احترام میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لاہور، مریدکے، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی اور قانونی حق ہے، جبکہ اپنے ہی شہریوں پر وحشیانہ طاقت کا استعمال بدترین آمریت کی علامت ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج اختلافِ رائے کو...
    رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) رحیم یارخان نورے والی کے علاقے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق کے مطابق نورے والی کے علاقے میں گلی میں کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے پر آوارہ کتے نے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں حسنین نامی 2 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ،والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق ہوگیا ۔بچے کے موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ،جبکہ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں روانہ کردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دنوں میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (نشہ آور چیز) کا تجربہ کیا، جس کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اچانک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی ہوں۔برطانوی روزنامے کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ نشہ کرنے کے بعد انہیں لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئی ہوں، اور طالبان حملے کے وہ تمام خوفناک لمحات ایک بار پھر آنکھوں کے سامنے آگئے۔ملالہ کے مطابق انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اسکول کی بس میں ہوں، سامنے بندوق تھامے شخص کھڑا ہو، اور ہر طرف خون ہی خون ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران...
    تصویر بشکریہ، فیس بک مصطفیٰ نواز کھوکھر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان واضح مینڈیٹ کے خلاف غیر جمہوری اور غیر آئینی سازش میں شامل ہوئے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو غور کرنا چاہیے آج اُن کی سیاست کہاں کھڑی ہے؟انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے جان چھڑا لی، مولانا واضح مینڈیٹ کے خلاف غیرجمہوری اور غیر آئینی سازش میں شامل ہو ئے۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس میں سماعت کے دوران بانی چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی تمام عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جنوری میں آل پارٹیز کانفرنس کی، اس کی پریس ریلیز میں نیشنل ایکشن پلان اور ٹارگٹڈ آپریشنز کاذکر ہے۔ لوگ نیشنل ایکشن پلان کو پڑھے بغیر...
    غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، ملبے تلے سے مزید 250 فلسطینی شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی کمی اور بارودی مواد کی وجہ سے کام شدید سست روی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، اسرائیلی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے شجاعیہ علاقے میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، رواں سال کے اختتام سے قبل یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پربرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کہی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان میں موجود تھا اورپاکستان نے مقداری اور ڈھانچہ جاری اہداف کے حوالے سے مشن کے ساتھ انتہائی تعمیری بات...
    ویب ڈیسک : فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ 700 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد وہ 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔ لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا اور میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پنجاب بھرمیں 1466ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی ہو گئے ۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1466ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 719افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 994معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 929ڈرائیوز،84کم عمرڈرائیور،577مسافراور219پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔(جاری ہے) اعدادو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرپنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش صحت عامہ کے مسائل سے نکالنے کیلئے، ادویات اور ویکسین کے لئے دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کیلئے محققین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے دو روزہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اپلائیڈ زوالوجی 2025ء کی الرازی ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹررؤفِ...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان رواں ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے کر لے گا، جس کے نتیجے میں 1.24 ارب ڈالر کی نئی قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہو جائےگی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ ہفتے پاکستان سے روانہ ہو گیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ انتہائی مثبت اور...
    پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کےگھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔ پولیس کے مطابق سعد رضوی کےگھر سے چھاپےکے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگر قیتمی سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ سعد رضوی کےگھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کےگھر سے برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ برآمد غیرملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے ،کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے؟ان خیالات کااظہارامیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یو آئی نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ حکومت نے تعلیمی شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے جدید نظام متعارف کرادیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ نیا نظام طلبہ کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور تدریسی مسائل کو بروقت حل کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جو...
    پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے کیا، جس نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں محمد رزاق اور دولت کریم کے وکیل منیر پراچہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت خود مختلف نوٹی فکیشنز کے ذریعے تسلیم کر چکی ہے کہ گلگت بلتستان پر ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوسکتا، اس کے باوجود وفاق بارڈر پر مقامی لوگوں سے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں جو بھی...
    اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی ہے، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہے۔ گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کے لیے کام کرنا ہے، سہیل آفریدی نئی امید کے ساتھ کام کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ...
    بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی پر مبارک باد دیتا ہوں، رضا ربانی اس کتاب کو غزہ کے بچوں کے نام کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کی ترقیاتی پالیسیوں کا دائرہ اب عالمی معیار تک پہنچ چکا ہے، اور یہی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو لکھتے ہیں، اور بینظیر بھٹو بھی انہی میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں دو سے زائد کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے تجربات اور خدمات کو تحریری...
    ویب ڈیسک: سال 2025 میں ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ قومی ایئرلائن کی پروازوں کو رواں سال جنوری سے ستمبر تک 90 برڈ اسٹرائکس کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئرلائن کیساتھ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 83 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال ستمبر میں ہی 26 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں جو ایک ماہ میں ہونے والا تشویش ناک اضافہ ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پی آئی اے کو سب سے زیادہ برڈ اسٹرائکس ریکارڈ ہوئیں۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ قومی ائیرلائن کو رواں سال کراچی میں 9 ، لاہور میں 16 اور اسلام آباد میں 15 برڈ اسٹرائیک کے واقعات پیش آئے، برڈ اسٹرائکس کے باعث...
    ویب ڈیسک : سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل...
    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کا تیسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پُرامن حل، علاقائی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں برادر ممالک نے تاریخ، ثقافت اور اقدار کے اشتراک کو اپنی دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اقوامِ متحدہ، او آئی سی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء )  متحدہ عرب امارات کی قومی فٹبال ٹیم نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشیائی کوالیفائر کے میچ میں عمان کو 2-1 سے شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ یہ میچ جوش و جذبے اور سنسنی خیز لمحات سے بھرپور تھا، جس میں یو اے ای نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ میچ کے آغاز میں عمان کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 12ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ عمان کے امجد الہُرثی کے شاٹ پر یو اے ای کے مدافع کووامی آٹونے غلطی سے بال اپنے ہی جال میں ڈال دی،...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ شاید کسی کو معلوم نہ ہو کہ خیرپور میں بھی ایک اسپیشل اکنامک زون ہے جو دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے یا شہر سے ہے ہی نہیں، ہم تو دنیا سے مقابلے کرنے والے ہیں۔ اس لیے آ پَس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، دنیا سے مقابلہ...
    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا سراغ لگالیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے سعدرضوی اور انس رضوی کا سراغ لگالیا ہے اور دونوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد اور انس رضوی کے زخمی ہونے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، اگر وہ زخمی ہیں تو انہیں فوراً خود کو قانون نافذکرنے والےاداروں کے حوالے کر دینا چاہیے تاکہ ان کا علاج کرایا جا سکے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے میں ٹی ایل پی کے پر تشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے بعد انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے جب کہ پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تاحال بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی باقیات کی حوالگی ایک بڑا چیلنج ہے، اور تنظیم اس عمل میں دونوں فریقین کے درمیان سہولت فراہم کرے گی۔ترجمان کے مطابق اسرائیل-حماس جنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی واپسی سب سے پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں اب بھی بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ترسیل ممکن نہیں ہو سکی۔ادھر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے زور دیا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں پولیو ویکسین ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں ،لیویز افسر یاسین شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔(جاری ہے) منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے اس المناک واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ناقابل علاج بیماریوں سے بچانے کے عظیم مشن پر مامور کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت انسانیت کے...
    دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی...
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ 2 ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں ٹرمپ کے رویے کو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلی وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اطالوی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے اور ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنے دوسرے ہاتھ سے میلونی کے ہاتھ پر تھپکی دیتے ہیں، جس پر وہ زبردستی مسکراتی ہیں اور پھر فوراً ہاتھ چھڑا کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مستقل جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور امریکا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں سہولت کاری کریں گے جس کے تحت دونوں ممالک کو اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں26 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے کی...
    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں اردوان نے میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں۔” یہ دلچسپ واقعہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں اردوان نے میلونی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا: “آپ اچھی لگ رہی ہیں، لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا۔” اس پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی...
    —فائل فوٹو سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، انسداد پولیو مہم اس مرض کے مکمل...
    سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ پڑھیے: گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، معاملات پھر طے نہ ہوسکے درخواست گزار محمد رازق اور دولت کریم کی جانب سے وکیل منیر پراچہ پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متعدد نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ گلگت بلتستان پر وفاقی ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوسکتا۔ منیر پراچہ...
    آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پیر مظہر سعید شاہ علما و مشائخ کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دورانِ وزارت صحافی برادری نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوامی مفاد اور قومی معاملات کو ترجیح دی جائے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں انہوں نے ادارے کو فعال بنانے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ آپ اور آپ...
    سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے باوجود علی امین گنڈاپور کی کابینہ تاحال برقرار ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی تحلیل نہ ہو سکی جبکہ انکے مستعفی ہونے پر ان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے کابینہ ارکان برقرار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی...
    اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر کے گروپ ای کے اہم میچ آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے م مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کویت میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث یہ مقابلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، انجری کا شکار ہونے والے ایک پاکستانی فٹبالر بھی مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کررہی ہے۔ United as one. Strong as ever. ????...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ریکارڈ توڑنے کے شوقین امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے اپنے ساتھی جونتھن ’ہالی ووڈ‘ ہینن کے ساتھ مل کر 30 سیکنڈ میں 426 فِسٹ بمپس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس اپنے نام کر لیا۔ڈیوڈ رش جو پہلے ہی درجنوں عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں، نے یہ کارنامہ اپنے مخصوص تیز ردِعمل اور ہم آہنگی سے انجام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ انہوں نے چند ماہ قبل ہی کھو دیا تھا، جب جوڑی نکول ڈی بونِس اور ایرک کار نے 30 سیکنڈ میں 406 فِسٹ بمپس کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اس سے پہلے ڈیوڈ رش نے مشہور ٹی وی اسٹار ہاوِی مینڈل کے...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہدائے فلسطین اور بیت المقدس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے...
    غزہ میں امن ڈیل کا پہلا مرحلہ مکمل اسرائیل اور حماس دونوں ہی تقریب میں شریک نہ ہوئے غزہ میں امن ڈیل کا پہلا مرحلہ مکمل غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد بالآخر امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا ہے، جن میں 250 عمر قید کے سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ اس تبادلے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں طے پانے والےامن منصوبے کا پہلا عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع کو ’’مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک شاندار دن‘‘ قرار دیا...
    لاہور: پولیس کی جانب سے مریدکے میں احتجاج سے فرار ہونے والے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کی کارروائی منظم تشدد کا حصہ تھی جس میں قیادت نے ہجوم کو اکسانے کا کردار ادا کیا اور پھر فرار ہو کر شہریوں اور ریاست کو خطرے میں ڈال دیا۔ ہتھیار چھیننا، پیٹرول بم اور گاڑیاں جلانا کسی بھی طرح پرامن احتجاج نہیں کہلاتا اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے پرتشدد احتجاج کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے عام معافی کا ایک حیران کن مطالبہ کر دیا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں، اس لیے انہیں عام معافی دی جانی چاہیے۔ اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کے بہترین ہتھیار اسرائیل کو فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال بھی کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو انہیں ہتھیاروں کی درخواست کے لیے فون کیا کرتے تھے، اور بعض ہتھیار ایسے تھے جن کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی سنا بھی نہیں تھا۔ علاوہ ازیں، مصر میں غزہ امن...
    کراچی: عوام کے لیے ریلیف کی خبر آنے والی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اس حوالے سے اپنی...
    تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے  متضاد اور غیر مخلصانہ قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات اور بیانات ایک دوسرے سے مکمل تضاد رکھتے ہیں۔ ایک طرف امریکا ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ دوسری جانب وہ مذاکرات اور تعاون کی بات کرتا ہے ، جو کہ محض دکھاوا ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز امریکی صدر نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ایران کے لیے دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے، تاہم ایران...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کے موقع پر ہوئی، جس کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کی ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کے لیے امریکا اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے۔ علاوہ ازیں، مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر...
    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل حل کیے بغیر ہم مستقل امن قائم نہیں رکھ سکتے اور جب تک باہمی بات چیت نہیں ہوگی امن ممکن نہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن امید کرتی تھی کہ ہماری پارٹی میں تقسیم پیدا کر دے گی، مگر یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی؛ اپوزیشن غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے اور جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔ سلمان اکرم نے حلف روکنے کو غیر جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ بھی ہوا تو کل ہو جائے گا، سہیل آفریدی پہلے وزیر رہے ہیں اور ان کے اردگرد تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
     علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کے ڈی نوٹیفیکیشن کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور ان کی کابینہ کا ڈی ںوٹیفیکیشن کا اعلامیہ تاحال جاری نہ ہو سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی ڈی نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر تاحال ابہام موجود ہے۔ ابہام کی وجہ سے تاحال علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کا ڈی نوٹیفیکیشن اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے استعفے کی سمری کے بعد گورنر ایک سمری جاری کرتا ہے۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے تاحال علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق سمری جاری نہیں کی گئی۔ عام حالات میں گورنر کی سمری چیف...
    —فائل فوٹو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ان کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اگر وہ زخمی ہیں تو انہیں فوری اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنا چاہیے تاکہ انکا علاج کروایا جاسکے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان نے پُرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے۔ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا۔ پُرتشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعہ 12/13...
     بھارت میں ایک شخص کی جانب سے طلاق کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی والدہ کے ہمراہ دودھ کا غسل لیتا ہے اور بعد ازاں روایتی لباس میں ’ہیپی ڈائیورسڈ‘ (Happy Divorced) والا کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں مذکورہ شخص نے کیپشن میں لکھا ہے کہ براہِ کرم خوش رہیں، اپنی ذات کا جشن منائیں، اور افسردہ نہ ہوں۔ صارف نے مزید...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی کے حق میں فیصلہ دیں تو خوش ہوتے ہیں خلاف دیں تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کتنا ٹیکس نافذ ہو گا اسکا فیصلہ گزشتہ سال کے اثاثوں پر ہوتا ہے، وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا کہ انکم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اکتوبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اسے 'مشرق وسطیٰ کے لیے ایک عظیم دن‘ قرار دیا اور کہا ’’یہ دستاویز قواعد و ضوابط اور کئی دیگر امور کی وضاحت کرے گی‘‘۔ انہوں نے دو بار کہا ’’یہ (دستاویز) برقرار رہے گی۔‘‘ انہوں نے اعلان کیا کہ یہاں جمع ہونے والے رہنماؤں نے ''وہ حاصل کر لیا ہے جسے سب ناممکن سمجھتے تھے۔‘‘ اور ’’بالآخر، ہمیں مشرقِ وسطیٰ میں امن نصیب ہو گیا ہے۔‘‘ غزہ امن کانفرنس کے دوران انہوں نے مصر، قطر اور ترکی کے رہنماؤں کے ساتھ پیر کے روز اس اعلامیے پر دستخط کیے جو جنگ بندی معاہدے کے ضامن کے طور پر سامنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم میں سے اکثر لوگ بازار سے سیب یا ٹماٹر خریدتے ہی فوراً کھا لیتے ہیں، مگر کیا واقعی یہ محفوظ عمل ہے؟ماہرینِ صحت کے مطابق تازہ پھلوں اور سبزیوں کو دھوئے بغیر کھانے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے چاہے پھل کتنا ہی چمکتا ہوا کیوں نہ لگے، اسے استعمال سے پہلے اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔تحقیقی ماہرین بتاتے ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کی سطح پر ای کولی، سالمونیلا اور دیگر خطرناک جراثیم پائے جا سکتے ہیں۔ یہ جراثیم زیادہ تر آلودہ پانی، مٹی یا کھیتوں میں استعمال ہونے والے کھاد اور کیمیکلز کے ذریعے ان میں منتقل ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں مارکیٹ یا اسٹور تک پہنچانے کے دوران...
    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت 2024-25 میں 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں پاکستان کی برآمدات کا حصہ 71 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں یہ برآمدات  42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 71 کروڑ 65 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ وزارتِ تجارت نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، 2024 میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ سطحی کاروباری وفود پاکستان آئے ہیں ایک وفد مارچ جبکہ دوسرا وفد نومبر میں پاکستان آیا تھا، وفود کے دوروں کے...
    پشاور: پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر ایک آئینی و قانونی اقدام کو واضح کریں گے۔ سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت سے اچھے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل  نے ریمارکس دیے ہیں کہ مسلئہ یہ ہے کہ ہم کسی کے حق میں فیصلہ دیں تو خوش ہوتے ہیں خلاف دیں تو ناخوش ہو جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت  ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر  نے استفسار کیا کہ کتنا ٹیکس نافذ ہو گا اسکا فیصلہ گزشتہ سال کے اثاثوں پر ہوتا ہے؟، وکیل فروغ نسیم  نے جواب دیا کہ انکم ٹیکس میں یہ تصور ہے کہ جیسے جیسے آمدن میں اضافہ ہو گا ویسے ویسے ٹیکس بڑھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کا فوری خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام تھا اور یہ پالیسی جاری رہے گی۔انہوں نے یہ بات شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے بعد وطن واپسی کے موقع پر اپنی ایک تفصیلی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہی۔وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان نے دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے فلسطینی عوام پر جاری ظلم و جارحیت  کے خاتمے کا مضبوط اور واضح مطالبہ کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف دو ٹوک اور اصولی تھا کہ غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکا جائے، جنگ بندی...
     راؤ دلشاد:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز نے اسلام آباد میں مزارِ اقبال پر حاضری دی,سپیکر قومی اسمبلی ملک احمد خان نے برادر ممالک کے سپیکرز کے ہمراہ مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔  مہمان سپیکرز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم شاعر اور مسیحا کا درجہ دیا-  اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی سپیکرصاحبہ غفاروا ،گرینڈنیشنل اسمبلی ترکیہ کےسپیکرپروفیسرنعمان کورتولموش وفودمیں شامل تھے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا استعارہ ہیں۔ سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری  سپیکر آذربائیجان صاحبہ غفاروا  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے امت مسلمہ کو...
    فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچگانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑ پیدا کرسکتے ہیں، یہ بری طرح ناکام ہوچکےہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حلف روکنے کا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہو جائے گا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا نہیں کہا کہ علیمہ خان نے مجھے ہٹایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے...
    اسلام ٹائمز: شیعہ قائدین کی جانب سے ٹی ایل پی کے مارچ کی حمایت اور ظلم کیخلاف احتجاج یقیناً وحدت کے فروغ کی جانب شاندار قدم ہے، اسے سراہا جانا چاہیئے۔ ٹی ایل پی سمیت تمام دیگر مکاتب فکر کو بھی وحدت کے اس پیغام کو مثبت لیتے ہوئے مشترکہ طور پر حکمت عملی بنا کر تکفیریوں کا ملک سے صفایا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ ملک میں قیام امن کیلئے تکفیریوں کو مائنس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تحریر: تصور حسین شہزاد پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے آپریشن کے بعد مریدکے میں تحریک لبیک کا احتجاج ختم ہوچکا ہے۔ قیادت گرفتار ہوچکی ہے، جبکہ اب تک کی اطلاعات...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر...
    لاہور: سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، کئی افغانی ہماری سرزمین پر پلے بڑے اور آج ان کو نکالا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ آپ بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ ٹی ایل پی احتجاج کے خلاف آپریشن پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریدکے واقعے پر افسوس ہوا اور ہمارے ساتھ بھی 26 نومبر کو یہی کیا گیا، ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انہوں نے 14 معصوم لوگوں کو شہید کیا، ن لیگ نے...
    شرم الشیخ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہا ہوں تو میں ان واقعات پر کچھ خیالات شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ممکنہ طور پر ایک نیا باب ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان اس میں اتنی گہری دلچسپی کیوں رکھتا ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کردہ نسل کش مہم کا فوری خاتمہ تھی، دوسرے  برادر ممالک کے ساتھ مل کر اسی بات پر  زور دیا گیا، صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، آنجہانی صنعتکار سنجے کپور کی حادثاتی موت کے بعد ان کی جائیداد سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں، سمیرا اور کیان کپور نے اپنی سوتیلی ماں پریا کپور کی جانب سے پیش کردہ وصیت نامے کو جعلی قرار دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ بچوں کا مؤقف ہے کہ ان کے والد کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو پریا کپور کے نام منتقل کرنے والی یہ وصیت جعلی اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ہے۔ ان کے مطابق وصیت میں ایڈریس اور ناموں کی اسپیلنگ کی متعدد غلطیاں موجود ہیں، جس...
    لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔ دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے...
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ  24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔  ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ 
    بالی ووڈ کے جونیئر بچن کہلائے جانے والے ابھیشیک بچن نے بالآخر 25 سالہ فلمی سفر کے بعد وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جس کا انتظار نہ صرف انہیں بلکہ ان کے مداحوں کو بھی برسوں سے تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ انھیں 2024 کی فلم “I Want To Talk” میں بھرپور کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن نے کینسر سے جنگ جیتنے والے شخص کردار ادا کیا ہے جس کی اپنی بیوی علیحدگی ہے اور بیٹی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتی۔ فلم “I Want To Talk” ایک ایسے شخص کی اپنے...
    ویب ڈیسک:رواں سال موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کے دروازے پر سردی نے آہستہ سی دستک دے دی لیکن اس سرما میں بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں اسموگ اور خراب فضائی معیارکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما میں بارشیں کم اور ہوا خشک رہے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بھی بارش کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ اسلام آباد کے کونسے راستے بند کون سے کھلے؟ ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق...
    سمندری کیبل کی مرمت کے باعث آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، مرمت کا کام آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کی جائے گی۔ مرمت کے کام کے سبب انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
    پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی...
    افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن، قلعہ سیف اللّٰہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بند ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب پیدا ا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بادینی بارڈر اور چاغی میں براہمچہ کے مقام پر پاک افغان سرحد بند ہے۔ سرحد بند ہونے سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی عارضی طور پر معطل ہے، چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پانچ ہزار سے زائد افغان مہاجر سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھلتے ہی ان...
    پشاور (نیوزڈیسک ) خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب‘اپوزیشن ارکان کا ایوان سے احتجاجا واک آئوٹ‘ گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لینے سے گریز کردیا۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا پیر کو ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو آج عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کیلئے درخواست جمع کرادی گئی‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے درخواست...
    لاہور((ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزرا نے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں گورنر  پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 2 وزرا  سے ان کےعہدوں کاحلف لےلیا۔ تقریب حلف برداری میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور نئی تعینات ہونے والی وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمان سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔  پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو وزرا میں رانا اقبال اور منشااللہ بٹ شامل ہیں۔ پاکستان کے ٹیک ڈیسٹینیشن پویلین کا GITEX گلوبل 2025 میں باضابطہ افتتاح مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
    پاکستان میں صحت کے شعبے میں ترقی کا نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ ہیلتھ ایشیا 2025 کراچی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں درجنوں ممالک کے ماہرین اور ادارے شریک ہوں گے- پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی صحت نمائش ہیلتھ ایشیا 2025 کا انعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک کراچی میں ہو گا۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ قومی صحت کے اشتراک سے منعقدہ اس ایونٹ میں 24 ممالک سے کمپنیاں، طبی ادارے اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ نمائش میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں جدید طبی ٹیکنالوجی اور خدمات پیش کریں گی، جبکہ 26 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ میں 24 ورکشاپس اور...
    شرم الشیخ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب دیکھ کر انہیں عظیم رہنما قرار دیا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو بھی فیورٹ فیلڈ مارشل قرار دے دیا اور کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور یہ کہوں گا کہ میرے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر جو کہ یہاں موجود نہیں ہیں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکی صدر نے آج ائیر فورس ون میں صحافیوں...
    آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
    نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ پاکستان سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے۔ آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد...
    کینسر سے صحتیابی کے بعد سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ دین کے خاطر شوبز کی خیرباد کہہ کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے روحانی تجربات اور احساسات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کینسر کے خلاف کامیاب جدوجہد کے بعد عمرہ ادا کرنا ان کے لیے نہایت جذباتی اور شکرگزاری کا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عمرہ مکمل کیا اور دل سے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا...
    بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مکیش کمار مہتا نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے، واردات کو حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرنے کا سازش بھی رچائی لیکن جلد ہی اس کا پول کھل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے ضلع هزارہ باغ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر اسے موٹرسائیکل حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی سازش کی۔ یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک انفلوئنسر پورے خاندان سمیت قتل قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مقتولہ سِوانتی کماری عمر 27 سال تھی، اور اس کی شادی مکیش کمار مہتا نامی شخص سے یکم جون کو ہوئی...
    ویب ڈیسک:  انٹرنیٹ صارفین کو آج ممکنہ سروس متاثر ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔  پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سمندری کیبل کی مرمت کا کام آج صبح 11 بجے سے شروع کیا جائے گا، جو کہ تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ مرمت بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت کی جائے گی جس میں سمندر کے اندر نصب رپیٹر کی مرمت شامل ہے۔ اس دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سیمنٹ سستاہوگیا   صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سروس متاثر ہونے کے پیشِ نظر متبادل انتظامات کر لیں۔
    فاروق رحمانی نے طالبان حکومت کو یاد دلایا کہ تمام ممالک حق خودارادیت کے اصول کے پابند ہیں اور سیاسی مصلحت کے لیے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان حکومت کو استعمال کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کابل کس طرح کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے سابقہ...
    پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام تیسرے سہ فریقی سپیکرز میٹنگ کا افتتاحی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آذربائیجان کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا، ترکیہ کے سپیکر جناب نعمان کْرتْلموش اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان سہ فریقی پارلیمانی تعاون منفرد اور سٹرٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت حکومتوں کی نہیں بلکہ عوام کی خواہش اور پارلیمان کی آواز...
    لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپی کے  کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو  سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ انہوں نے کہا عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کے پی میں جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا۔ سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی۔عظمٰی بخاری نے واضح کیا پنجاب کے...
    راولپنڈی( خبرنگار خصوصی )  افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرخیبر پی کے اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مادر وطن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ 12 شہیدوں کے جنازے پڑھنے کی سعادت ملی، وطن کے ان بیٹوں نے مٹی کی محبت میں اپنی جان وار دی، قوم ان کی ممنون احسان ہے، یہ شہید وہ قرض اتار رہے ہیں جو ساری قوم پر واجب ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ممنون اور احسان مند ہونے کی شہادت دینی ہو گی، متحد ہو کے اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی لکھا کہ دو...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3گھنٹے 42منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی نے سوالوں ک جواب دیے۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہداء اور شہید ہونے والے ایس ایچ او، سردار غضنفر علی لنگا کے بھائی اور میاں مرغوب کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کے آغاز میں پارلیمانی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت نے جس طرح پنجاب میں کارروائی شروع کی اس سے لوگ تنگ ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے تحریک لبیک سے...