2025-11-04@23:55:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1833

«ہے اس لیے»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ ان کا بطور چیئرمین انتخاب پارٹی کے بانی عمران خان کی ذاتی چوائس ہے، کچھ افراد نے اس فیصلے کو بدلوانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات تو ہوتے ہیں، لیکن انہیں عوامی سطح پر لانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے آنے والا فیصلہ نہایت مایوس کن ہے،ہماری جیتی ہوئی نشستیں دوسری جماعتوں کو بانٹی گئیں، یہ سراسر ناانصافی ہے اور اس پر پی ٹی آئی کارکنان میں شدید غصہ پایا جاتا...
    آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں ، کیا آپ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم تو نہیں کھا رہے؟ تفصیلات کے مطابق گرمی کے آتے ہی بازار مختلف قسم کے آموں سے بھر جاتے ہیں، آم کھانے کے شوقین پھلوں کے بادشاہ کا مزہ لینے کے لیے اس کا بے صبری کے ساتھ انتظار بھی کرتے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں آموں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جس میں انور رٹول، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، طوطا پری اور دسہری وغیرہ شامل ہیں۔کوٹ ادو میں آموں کو پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوا۔ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیرنگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کیا گیا اور اس دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم تلف کر...
    ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط اور خود مختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان صرف اینٹ پتھروں کی عمارت نہیں بلکہ عوامی امنگوں کی نمائندہ، امیدوں کی پناہ گاہ اور آزادیوں کی محافظ ہے، پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی قربانیوں اور جدوجہد کی عکاس ہے، جس میں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء شامل ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے جب بھی پارلیمان کو کمزور...
    ویب ڈیسک :دنیا بھر میں آج 30 جون کو عالمی یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں اس دن کو منانے کی منظوری دی تھی تاکہ دنیا بھر کے پارلیمانی ادارے اپنی کامیابیوں، چیلنجز اور عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کر سکیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  اس سال عالمی یوم پارلیمان کا موضوع ’’جمہوریت کے لیے مضبوط پارلیمان‘‘ ہےجو اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ پارلیمانی ادارے ایک فعال، شفاف اور جوابدہ جمہوریت کے...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرئینز کا عالمی دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔   وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ 30 جون کا دن جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینے، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی کو یقینی بنانے اور قانون سازی کے طریقوں میں تکنیکی جدت کو اپنانے میں پارلیمانوں کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے۔  دوبارہ ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو  ایران کو سنگین  نتائج  بھگتنا ہوں گے:  ڈونلڈ ٹرمپ     انھوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ اپنے قانون سازی کے اختیارات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نارووال (صباح نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس کا 60 فیصدصوبوں کو دیتے ہیں‘ اس لیے ڈیموں پر زیادہ رقم نہیں لگا پارہے‘ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے انقلابی اقدامات اور تبدیلیاں لارہی ہے اور کسانوں کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔نارووال میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹریکٹرزجیتنے والے کاشت کاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں،وزیراعلی پنجاب کی طرف سیزرعی شعبے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرا م کا مہینہ ظالم وجابر قتوں کے خلاف سینہ سپرہوکر مزاحمت کا پیغام دیتا ہے۔ حماس کے مجاہدین نے اللہ کی مدد ونصرت سے حق و باطل کے معرکے میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت اسرائیل وامریکا کا غرورخاک میں ملاکر مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جماعت اسلامی حق کے غلبے کی تحریک ہے جو معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے جد و جہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل گوٹھ میں علاقہ صفورہ کے تحت منعقدہ عید ملن اجتماع سے خصوصی خطاب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ TikTok کے لیے خریداروں کا ایک بہت امیر گروپ سامنے آ چکا ہے، تاہم اس معاہدے کے لیے غالباً چین کی منظوری بھی درکار ہوگی۔ فاکس نیوز کے پروگرام سنڈے مارننگ فیوچرز میں ماریہ بارتی رومو سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس TikTok کے لیے ایک خریدار گروپ ہے جس میں بہت امیر لوگ شامل ہیں۔ صدر نے خریداروں کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ قریباً 2 ہفتوں میں ان کے نام عام کریں گے۔ TikTok کی ملکیت چین کی کمپنیByteDance کے پاس ہے، اور امریکا میں اس پر ممکنہ پابندی کا سامنا ہے جس کی وجہ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: کل تک تو تم ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت نالاں تھے اور آج ایسا عنوان مجھے تو بڑی حیرت ہورہی ہے تم پر۔ وہ: میں نے سوچا کہ نطق وبیاں میں اتنی تلخی بھی اچھی نہیں، بات بات پر ٹوکنا، طنزو تشنیع کو مسلسل اپنا وتیرہ بنائے رکھنا کبھی کبھی دل کو بوجھل سا کردیتا ہے، بقول میرؔ حد سے زیادہ جور و ستم خوش نما نہیں ایسا سلوک کر کہ تدارک پذیر ہو میں: تو تم آج دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہ رہے ہو؟ وہ: ہاں وہ تو اس دن ہی سے کم ہوگیا ہے جب پاکستان نے حکومتی سطح پر صدر ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام دینے کی سفارش کی تھی۔ میرا دل...
    سٹی 42: لاہورریلوےسٹیشن پر شہریوں کی سہولت کے لیے اسکیلیٹرز نصب کردیے گئے ریلوے سٹیشن پر چار مختلف مقامات پر اسکیلیٹرز لگائے گئےہیں،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسکیلیٹرز کا افتتاح کیاحنیف عباسی نے کہا لاہور،چکوال اور ٹیکسلا میں ریلوےسٹیشن پر تبدیلی کر رہے ہیں،350ارب روپے سے زائدکام جا ری ہے، 40سٹیشن پر فری وائی فائے کی سہولت دینے جا رہے ہیں،صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کیساتھ ہمارا معاہدہ ہو گیا،افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دیئے گئے ہیں،جوافسران باہرہیں ان کو واپس آنا ہو گا، ٹرینوں کی تاخیر کیوجہ مین لائن کراچی سےروہڑی ہے،جب وہ لائن بنےگی توچیزیں بہترہونگی تب ریکوڈیک کامیاب ہوگا،ریلوے سٹیشن کو 60 دن میں بہتر کرینگے، خوراک کے حوالے سے شکایت کا...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیلابی صورتِ حال میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر کی 24 گھنٹے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتِ حال میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔ترجمان شاہد رند نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے متعلق اقدامات وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فضائی مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔
    کراچی: امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ جہانگیر خان جیسا عظیم کھلاڑی دوبارہ پیدا ہوگا، اولمپک میں شمولیت سے اسکواش کو فروغ ملے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایس ایف جہانگیر خان قومی جونیئر اینڈ ویمن اسکواش چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی قونصل جنرل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور اہل مرد و خواتین کی کوئی کمی نہیں،پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکواش مقابلوں کا...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب جے یو آئی کی تحریک کا آغاز ہونے والا ہے، قوم کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار رہنا چاہیے، اور پاکستان کے اندر انقلابی تبدیلی لانے کا وقت آ چکا ہے۔ بٹگرام میں شعائرِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا عظیم الشان اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام جے یو آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ہم مقابلے کے لیے تیار، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اسد قیصر انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں انقلاب برپا کرے...
    معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں مہوش حیات نے بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے؟ مہوش حیات نے کہاکہ وہ حقیقت پسند ہیں اور ایسے شریکِ حیات کی خواہاں ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی مزاج ضرور رکھتی ہیں، مگر شادی جیسے اہم معاملے میں محتاط رویہ...
    چینل کے نامہ نگار نیر دفوری کے مطابق، توقع ہے کہ آئی ڈی ایف چیف آف اسٹاف کل کابینہ کو بتائیں گے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں، اور وہ ان سے اگلے اقدام کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صہیونی نسل کشی کے 632 روز بعد پہلی بار، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد، اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیل اور واشنگٹن دونوں ایک نئے مشرق وسطیٰ کے بڑے ہدف کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، جس کے تحت...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
    بلوچستان کی رس بھری اور سرخ رنگت والی چیری دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور ذائقے کے باعث مقبول ہے، اور یہ خون کی افزائش کے لیے بھی پسند کی جاتی ہیں۔ یہاں اگنے والی چیری کو ایئر کنڈیشنڈ کنٹینرز میں محفوظ کرکے برآمد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی تازگی برقرار رہے۔ چیری کی مختلف اقسام رنگت اور ذائقے کے لحاظ سے منفرد مزہ رکھتی ہیں۔ بلوچستان کے باغبان ٹھنڈے علاقوں میں چیری کی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ اس پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کے درخت نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک آسان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے زور دیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے فریقین کے پاس معاہدے کا سنہری موقع ہے جس سے اسرائیل اور حماس کو فائدہ اُٹھانا چاہیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں‘ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد مثبت فضا بنی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی پر پیش رفت کی جاسکتی ہے۔قطری ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو یہ بھی ان...
    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری سانحہ سوات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے دریائے سوات میں پیش آنے والے دل خراش واقعے پر کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار پیش آ رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے افراد پانی میں بہہ گئے، جن کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کے ذریعے ایران کو 30 ارب ڈالرز کی مالی امداد دینے پر غور کر رہے ہیں تاکہ ایران سویلین جوہری پروگرام بنا سکے۔لیکن حقائق کی جانچ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ حتیٰ کہ صدر ٹرمپ نے ایسی کسی تجویز کی سختی سے تردید کی ہے۔سی این این اور این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ابتدائی سطح پر اس منصوبے پر غور کر رہی ہے کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی روک دے تو اسے معاشی مراعات دی جائیں، تاہم ان رپورٹس میں اس بات کا ذکر تھا کہ...
    لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جون 2025ء ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکہ، اسرائیل کے مقابلہ میں جنگ کی فتح ”یومِ فتح“ پر خطابِ جمعہ اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ اور ایران سے مزاحمت پر سٹپٹا گئے ہیں، انڈیا کو افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے اتحاد نے بڑی شکست سے دوچار کیا اور ایران کی عظیم فتح نے عالمِ اسلام کے لیے مستقبل کے روشن امکانات پیدا کردیے ہیں۔ مِلی یکجہتی کے صوبائی صدور مولانا ہدایت الرحمن، اسداللہ بھٹو، پیر نورالحسنین گیلانی، محمد ایوب مُغل، احمد نورانی صدیقی، اسد عباس نقوی، زاہد اخوندزادہ، سید اُسامہ بخاری، عبدالعزیز...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میری ٹائم واریئرز‘‘ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے اعزاز ہے، آج کی پریڈ میں کیڈیٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ اور پرجوش انداز پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے۔ کامیاب کیڈیٹس کے پر اعتماد انداز میں  ہماری قوم کی امیدیں اور توقعات سمٹ آئی ہیں،ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کامیابیوں پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔میں دوست ممالک  ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سپریم...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے عوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالے بغیر مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے متوازن فیصلے کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا ہے۔(جاری ہے) ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور سیکٹر سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں پاور اور پٹرولیم کے وزراء ، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پاور اور وزارت خزانہ اور پاور کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر مالیاتی استحکام اور صارفین کے تحفظ پر زور دینے کے ساتھ پاور سیکٹر کے اہم پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
    لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری سانحہ سوات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے تھے۔پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے دریائے سوات میں پیش آنے والے دل خراش واقعے پر کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار پیش آ رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کربلا نے سکھایا کہ ظلم چاہے کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ایمان کا تقاضا ہے، دشمنانِ اسلام امت کو کمزور کرنے کے لیے ہمیں فرقہ واریت، لسانیت اور تعصب میں الجھانا چاہتے ہیں، مگر امام حسینؑ کا پیغام ہے کہ امت کی طاقت اُس کے اتحاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام 1447ھ کا چاند ہمیں ایک بار پھر کربلا کے اُس لازوال پیغام کی یاد دلاتا ہے جو نواسۂ رسول، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم و جبر، فسطائیت اور طاغوت کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیئے گئے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نادرا سینٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے، خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید خودکار مشین اور شناختی کارڈ نمبر فیڈ کر کے فنگر پرنٹس کے ذریعے خود کار نظام کا مشاہدہ کیا۔وزیرِ داخلہ نے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات بھی کی۔محسن نقوی نے شہریوں سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے سے متعلق دریافت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 40ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل کے پی حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہے، جعلی صادق و امین سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہوا،جعلی تبدیلی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ نکلی۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرووں پر اڑایا جارہا یا حصے بانٹے جارہے،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ یہی نکلنا تھا، کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے یہ اللہ کی شان ہے، جو 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ ہے اسکے لیے 40ارب کی کرپشن پریشان کن...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے جمعے کو پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر 54 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتِ حال کے تناظر میں درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں جیتنے...
    ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے—فوٹو قومی اسمبلی ایکس  ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام  نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی بھی شریک تھے۔ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان یعنی ایس بی پی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ یکم جولائی 2025 بروز منگل کو بند رہے گا کیونکہ اس دن کو بینک تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم جولائی بروز منگل عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا، کیونکہ یہ دن بینک تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسیوں پر کوئی پابندی نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت ’لہٰذا تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فائنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، تاہم، ان اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے جاری اشتراک کار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ملاقات میں موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ فیلڈ...
    ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال ملک کے لیے بہترین ثابت ہو، کشمیر اور فلسطین کو آزادی حاصل ہو۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے اسلامی سال کے آغاز  پر پاکستانی قوم اور  امتِ مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے اور اللہ تعالی نے حرمت والے مہینے میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع فرما یا ہے، اللہ...
    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لیے، اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا، پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی کے بجٹ میں کمی کی، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا، ان وجوہات کی وجہ بجٹ کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کی تجاویز کو قبول کرلیا، حکومت نے بی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک عظیم انسانی المیہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی و...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز پوسٹس پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوریج کے لیے بھی ڈرون کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹس پر ایکسٹرا کیمروں کے ذریعے بھی سرویلنس ہو گی۔
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہم اس بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم اس بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ کا ترقیاتی بجٹ ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، مراد علی شاہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، پی ٹی آئی کے دور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم میں کمی کی گئی تھی، حکومت نے سولر سے متعلق بھی ہمارے تمام مطالبات مان لیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف...
    ’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔سامعہ خان نے نجی...
    نیویارک(نیوز ڈیسک)نیویارک میئر کے لیے نامزد امیدوار 33 سالہ ظہران ممدانی جو اس وقت اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ان کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کبھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کا ڈائیلاگ ’آج میرے پاس بلڈنگیں ہیں، پراپرٹی ہے، بینک بیلنس ہے، بنگلہ ہے، گاڑی ہے تمھارے پاس کیا ہے؟‘ بولتے نظر آتے ہیں۔ ظہران ممدانی کی غیر معمولی انتخابی مہم ہےسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں پیپلز پارٹی کا مشہور انتخابی نعرہ اپنی مہم میں استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے لوگ...
    سئیول(نیوز ڈیسک) ویسے تو یہ تصور کرنا ہی مشکل محسوس ہوگا کہ کسی ٹرین ڈرائیور کو کسی ملک کی حکومت اچانک وزیر بنا دے۔مگر جنوبی کوریا میں ایسا انوکھا اور منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ٹرین ڈرائیور کو وزیر محنت و ملازمت کا عہدہ اچانک دے دیا گیا۔ درحقیقت 57 سالہ کم یونگ ہون کو وزارت کے عہدے پر اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ بوسان اور Gimcheon درمیان چلنے والی ایک ٹرین کو چلا رہے تھے۔23 جون کو جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے کم یونگ بون کو کابینہ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تو وہ ٹرین چلا رہے تھے اور ان کا موبائل فون بند تھا تو انہیں اس کا علم...
    امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر—فائل فوٹو امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے آئندہ برسوں میں 75 ارب ڈالرز سے زائد منافع متوقع ہے۔پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے اہم معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر آن لائن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو اہم معدنی وسائل اور تعاون کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ وزیرِ توانائی علی پرویز ملک اور دیگر حکام نے معدنی شعبے میں حکومتی پالیسی پر بریفنگ دی، پاکستان میں تانبا، سونا، لیتھیئم سمیت وسیع معدنی ذخائر موجود ہیں۔ امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیںامریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک جامع امن معاہدے کے لیے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی: امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف  اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ وٹکوف نے کہا کہ ہم صرف جنگ بندی پر بات نہیں کر رہے، بلکہ ایک وسیع تر امن معاہدے کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران براہِ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اور ابتدائی علامات ’حوصلہ افزا‘ ہیں۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) دنیا کو بڑھتے ہوئے بحرانوں، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور عالمی اداروں پر اعتماد کے خاتمے جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان حالات میں اقوام متحدہ نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی استعداد کار کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یو این 80 اقدام نامی اس منصوبے کا اعلان رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کیا تھا۔ اس کے تحت ادارے کے کاموں کو باترتیب بنایا جائے گا اور ان کے اثرات میں بہتری لائی جائے گی۔ یہ منصوبہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق کرے گا۔پالیسی امور کے لیے اقوام متحدہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این اور نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے اس کے جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان حملوں کے نتیجے میں یہ پروگرام صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا۔ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق: ٹرمپ کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم منگل کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران پر امریکی حملوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میاں منیر احمد پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند روز قبل پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا گیا، یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے اور اتفاق دیکھیے کہ اس سال اس کا موضوع تھا ’یک جہتی‘ یعنی پناہ گزینوں کے ساتھ یک جہتی، یہ دن منانے کا مقصد اُن لاکھوں افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جو جنگ، تنازعات، یا ظلم و ستم کے باعث اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ہماری سیاسی جماعتیں، ہمارے جید سیاسی راہنمائوں کی اکثریت بھی پناہ گزین ہے، انہیں جمہوریت کے لیے ’’کام اور جدوجہد‘‘ کرتے ہوئے بڑے ’’ظلم‘‘ سہنے پڑے، ان بے چاروں نے بھی پناہ گزین بننے کا فیصلہ کیا اور چند راہنمائوں کو ہی استثنیٰ حاصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) خواتین و لڑکیوں کے خلاف تعصب اور نفرت پر مبنی 'مینوسفیئر' کے نام سے بڑھتا ہوا آن لائن کمیونٹی نیٹ ورک صنفی مساوات کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے جو اب لوگوں کے طرزعمل، رویوں اور سرکاری پالیسیوں پر بھی اثرانداز ہونے لگا ہے۔خواتین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے کہا ہے کہ دنیا میں 5.5 ارب لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ان میں تقریباً تمام ہی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس نے لوگوں کے باہمی رابطوں میں مرکزی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم خواتین کے خلاف نفرت اور تعصب پھیلانے کے...
    کراچی جیسے شہر میں جہاں قلیل فاصلے کا سفر اکثر طویل انتظار، کرائے پر ہونے والے جھگڑوں یا سیکیورٹی کے خدشات کے ساتھ جڑا ہوتا ہے وہاں Yango رکشہ خاموشی سے سڑکوں پر آ چکا ہے اور شہریوں کے سفر کا انداز بدل رہا ہے۔ پاکستان کے موبیلٹی سسٹم میں شامل ہونے والی یہ نئی سروس “لوکل سفر” کا مطلب دوبارہ متعین کر رہی ہے — محفوظ، سستا اور صرف ایک کلک کی دوری پر۔ Yango رکشہ خاص طور پر مختصر شہری سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی آمد نے روزمرہ سفر کرنے والوں کی زندگی میں ایک اہم خلا کو پُر کیا ہے۔ چاہے کوئی ماں اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا...
    جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،تصور چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ میں قائم پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الرحاب محترمہ بینظیر کا اوورسیز پاکستانیز کے لیے بہترین تحفہ ہے ،شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے والد شہید ذولفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور خاص طور پر کشمیر پر پیپلز پارٹی کے دو ٹوک موقف کو دنیا کو پہنچایا، اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے حال میں بھارت کا پاکستان پر حملہ اور الزامات کو دنیا میں بھارت کوخاموش کرایا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی...
    چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم کو فوقیت دی گئی ہے ، ترجیحات کو درست سمت میں ڈالنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر ظفر اقبال ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، صدر ایکٹا آزادکشمیر طارق سلیم، سینئر وائس پریذیڈنٹ ایکٹا ڈاکٹر ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری ایکٹا چوہدری عبدالرحیم بھی موجود تھے، محکمہ ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر کے اقدامات اور ہائر ایجوکیشن سے منسلک اساتذہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کا نوبل کمیٹی کوخط لکھنا انتہائی شرمناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ وہی صدر ٹرمپ نہیں جو اسرائیل کو غزہ پر مستقل وحشیانہ بمباری کے لیے نہ صرف اسلحہ، بارود و بم فراہم کر رہا ہے بلکہ ناجائز صہیونی ریاست کے توسیعی منصوبہ یعنی گریٹر اسرائیل کے قیام کے حوالے سے اس کی مکمل معاونت بھی کر رہا ہے۔ پھر یہ کہ اِس سنگ دل انسان نے اسرائیل کے لبنان اور شام پر حملوں میں مکمل معاونت کی اور 22 جون کی صبح برادر ملک ایران کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے 13 ستمبر 2025 سے ”ہیومن پیپیلوما وائرس” (HPV) کی ویکسین مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی سطح پر تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II حیدرآباد صبا کلوڑ کی زیر صدارت آج شہباز ہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس انچارج ڈاکٹر جمشید خانزادہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر انچارج ڈاکٹر وقار ڈہر، WHO کی امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نجمہ طارق، HPV فوکل پرسن ڈاکٹر عبداللہ نظامانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اراکین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھارت سے پہلے بھی فنڈنگ لیتے تھے اس لیے آج چیخ رہے ہیں۔(جاری ہے) اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی صورت میں بھارت کو عبرت ناک شکست سے خبردار کیا۔دورانِ اجلاس بھارت کے خلاف بات کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی و شور شرابا کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے اظہارِ برہمی پر بلاول...
    ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )روس کے صدر ولادیمیرپوٹن نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے. صدر پوٹن نے کریملن میں بات چیت کے آغاز پر کہا کہ روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے صدر پوٹن نے کہا ایران کے خلاف جارحیت مکمل طور پر بلاجواز ہے، روس ایرانی عوام کو مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے دوسری جانب عباس عراقچی نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرنے پر صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیرمحمد تونیو نے این ایف کراچی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر NLF کراچی کے صدر خالد خان سے بجٹ 2025 کے مسائل پر نشست ہوئی۔ خیر محمد تونیو نے حکومت کے بجٹ کو مزدورو ں پر خو د کش حملہ قر ا ر دیا ہے۔ کم ازکم تنخواہوں میں اضافہ نہیںکرنا جبکہ سر کا ری ملا زمین کی تنخو اہو ں میں 10فیصد اضافہ کر کے سر کا ری ملازمین کے منہ پر طمانچہ ما را ہے۔ حکو مت پنشن میں اضا فہ کیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے متر ادف ہے۔ اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نا بجٹ کا انتظار نا کسی تہوار کا...
    آصف زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے کو ضروری قرار دیا ہے۔ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایران پر حملہ کر کے ٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا: فاطمہ بھٹومصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے، تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔صدرِ مملکت نے فریقین پر مکالمے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کل اسرائیل اور ایران کے درمیان جو جھڑپیں ہورہی ہیں ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اصل فاتح ایران ہی ہے۔ یہ اس لیے کہ جو Victim Card اسرائیلی پچھلی 7 دہائیوں سے کھیل رہا ہے پچھلے چار دنوں میں وہ ایران نے کھیل کر دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرلی ہے۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ عام انسان کی ہمدردی جس ملک یا سائڈ کے ساتھ ہوگی وہی فاتح ہوگا۔ اس کے علاوہ ایران نے توقع سے بڑھ کر اسرائیل کو جواب دیا ہے اور مسلسل دے رہا ہے۔ اسی وجہ سے اس وقت امریکا کی یہی کوشش ہے کہ وہ اس جھگڑے میں ملوث نہ ہو۔ کیونکہ ایران ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان ایران کے دفاعی موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ایرانی خود مختاری پر حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، غزہ میں بھی اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ظلم رکوانا امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، اسرائیلی جارحیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایک بار جارحیت بند ہو جائے تو اس کے بعد ایران ایک بار پھر مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے والے کا سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر احتساب ہونا چاہئے، ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔عباس عراقچی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتا رہے گا، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔اس سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) اگرچہ سعودی عرب اور اردن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی عوامی سطح پر مخالفت کی ہے لیکن اردن نے اپنی فضائی حدود میں اسرائیل پر حملہ آور ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے جبکہ اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے ایران پر حملوں کے لیے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں 21 عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ اس ہفتے جاری ایک مشترکہ بیان میں ان ممالک نے ''اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی قطعی مذمت اور مخالفت‘‘ کی۔ بیان میں ''اسرائیلی جارحیت‘‘ فوری روکنے اور خطے کے امن...
    سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کی خواہش اس لیے رکھتے ہیں تاکہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہ سکیں۔ انہوں نے معروف امریکی پروگرام ’دی ڈیلی شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں، کیونکہ اسی طریقے سے وہ ہمیشہ اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ 20 سال کے زیادہ تر عرصے میں اقتدار میں رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟ کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان...
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کو امریکی مہلت کے بعد تیل کی عالمی منڈی بے یقینی کا شکار انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے لیے سلامتی کونسل کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارتی راستہ اختیار کیا جائے اور دونوں فریق فوری مذاکرات کی میز پر آئیں تاکہ صورت حال مکمل قابو سے باہر نہ ہو جائے۔ آپ...
    پاکستان کی جانب سے امن کے نوبیل انعام کے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیے جانے کے بعد خود ٹرمپ اور ان کی حامی و مخالفین اس بات کو کس طرح لے رہے ہیں یہ ایک دلچسپ صورتحال ہے۔ یوں امریکی صدر کی جانب سے ’نوبیل امن انعام‘ دیے کے حوالے سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے مگر یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نوبیل انعام کی خواہش کا اظہار کر رہے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟ مگر خود امریکا میں اس ان کی اس خواہش کو کس نظر سے دیکھا جا رہا ہے، اس کا اندازہ پینٹاگون کے سابق اہلکار مائیکل روبن کے اس بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔پناہ گزیں افراد کے عالمی دن (ورلڈ رفیوجی ڈے) کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی شوق سے پناہ گزیں نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لیے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے، فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں۔ دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں ، مظلوم ہوتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اسرائیل کی اکیس فیصد آبادی عرب نژاد ہے۔وہاں ہزاروں غیر ملکی صنعتی و زرعی کارکن بھی کام کرتے ہیں ( ان کارکنوں کی اکثریت تھائی لینڈ اور فلپینز سمیت جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے)۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ایرانی میزائیل حملوں کے خلاف عالمی ( مغربی ) ہمدردی سمیٹنے کے لیے کہا کہ ’’ ایرانی میزائلوں کا ہدف محض یہودی نہیں بلکہ اسرائیل کے نہتے عرب شہری اور غیرملکی کارکن بھی ہیں‘‘۔ اگرچہ اسرائیلی سول ڈیفنس قوانین کے تحت ہر گھر اور عمارت میں ناگہانی حملوں سے بچاؤ کے لیے کم ازکم ایک کمرہ یا احاطہ بطور پناہ گاہ مختص ہونا چاہیے۔تاہم جو شہری عمارتوں اور گھروں سے باہر ہوں وہ کسی حملے ، دھماکے...
    لیاری کے علاقے کھڈا میں پانی کی شدید قلت کے باعث ایک بچی پانی کے حصول کے لیے تپتی دھوپ میں پریشان بیٹھی ہے
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانوگر نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جوہری حملے سے آبادی کو خطرات ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانوگر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف ایران کی ایٹمی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ قریبی آبادیوں اور پورے خطے کے لیے سنگین ماحولیاتی اور انسانی خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔رافیل ماریانوگر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور...
    لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی بہتری اور جنگلات کے فروغ کے لیے "پنجاب گرین پروگرام" کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50 ہزار 869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ سی ایم ایگروفاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت 3,790 ایکڑ فارسٹ ویسٹ لینڈ پر 13 لاکھ 75 ہزار درختوں کی شجرکاری جاری ہے۔ گرین پاکستان پروگرام کا دائرہ بھی وسیع کیا جا چکا ہے، جس کے تحت 2 لاکھ 51 ہزار ایکڑز پر 46 کروڑ 64 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں۔ نہری رقبوں پر 10...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال کو خطے کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے۔ہر ملک کو اپنی سلامتی کے لیے اقدامات کرنے کی آزادی ہے تو ایران کو کیوں نہیں۔امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کرکے منافقانہ کردار ادا کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے نشے میں منہ زور ہاتھی بن گیا ہے پوری دنیا پر امریکی حکمرانی کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب جبر کا دور اپنے اختتام پر ہے ،غزہ سے اٹھنے والی مزاحمت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بیدار کیا ہے۔ایران کے خلاف اسرائیل اور...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ...
    ایک بات جو ہم روا روی میں بسا اوقات کہہ دیتے ہیں، یہ ہے کہ مدارس میں قدیم تعلیم ہوتی ہے اور سکول کالج یونیورسٹی میں جدید تعلیم ہوتی ہے۔ بظاہر تناظر یہی ہے۔ مجھے جدید تعلیم سے انکار نہیں ہے، کالج یونیورسٹی کی تعلیم کا میں بھی قائل ہوں اور اسے قوم اور سوسائٹی کی ضرورت سمجھتا ہوں، لیکن اس تقابل میں قرآن و سنت کی تعلیم کو قدیم کہنے میں مجھے اشکال ہے۔ علماء بیٹھے ہیں، میں قدیم اور حادث کی بحث میں نہیں جا رہا، قدیم اور جدید کی بحث میں جا رہا ہوں۔ جہاں قدیم اور حادث کی بات ہو گی وہاں قرآن قدیم ہے، یہ ہمارا ایمان ہے۔ لیکن قدیم اور جدید کے حوالے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ آئینی بینچ نے ججز کی سینیارٹی اور ٹرانسفر سے متعلق اہم کیس کی سماعت آج جمعرات کومکمل کرکے مختصر فیصلہ جاری کرنے کا عندیہ دیاہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس میں ججز وکلا کو کہتے رہے کہ جلدی دلائل مکمل کر لیں تاخیرنہ کریں، وکلا کے طویل دلائل کے سبب کیس تاخیر کا شکار ہوتا رہا، ججز ریٹائر ہوتے رہے، یوں ججز ریٹائر ہونے کے سبب ججز کی کمپوزیشن ہی تبدیل ہوگئی۔ اس کیس میں سوال یہ ہے کہ 14 ججز کو چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ جوڈیشل کونسل یا آرٹیکل 6 کے تحت بننے والی اسپیشل کورٹ کے...
    اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو آنے والے دنوں میں ممکن ہے۔ یہ خبر امریکی میڈیا ادارے ’بلومبرگ‘نے بدھ کے روز شائع کی جس نے یہ رپورٹ صورت حال سے باخبر امریکی حکام سے گفتگو کی بنیاد پرتیار کی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، سینئر امریکی حکام آئندہ چند دنوں میں ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے اور اسرائیل پہلے ہی خطے میں بڑے پیمانے پر حملوں میں مصروف ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے اختتام پر ایران پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، اتحاد ناگزیر ہے‘ اسرائیل کا ایران حملہ امریکا، فرانس، برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کی مشترکہ کارروائی ہے،ایران کے بعد اگلا نمبر پاکستان، ترکیہ کا ہے‘ استعماری طاقتیں وسائل پر قبضے کے لیے مختلف سازشوں سے امت مسلمہ کے اتحاد کو سبوتاژ کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ’’کیا ایران پر اسرائیل حملے کو روکنے کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے؟‘‘ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل کا...
    جاپان، جو دنیا بھر میں نیند کی شدید کمی کے شکار ممالک میں شامل ہے، اب ایک دلچسپ حل کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں ایک کمپنی نے شہریوں کو بہتر نیند فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد ‘اسمارٹ جیکٹ متعارف کرائی ہے۔ یہ جیکٹ مختصر قیلولے یا فوری نیند کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ صارف کے دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت جیسے بائیومیٹرک ڈیٹا کا استعمال کرتی ہے تاکہ نیند کا موزوں لمحہ شناخت کیا جا سکے۔ اس کا “سلیپ موڈ” ہڈ میں نصب ہے، جسے فعال کرکے کسی بھی جگہ نیند لینا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ یہ جیکٹ عام لباس کی طرح پہنی جا سکتی ہے، تاہم حجم میں بڑی...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج ایران اور عراق میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی ملک واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں خارجہ سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں زائرین کی وطن واپسی سے متعلق اب تک کی پیش رفت اور آنے والے دنوں کے منصوبے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: یروشلم میں امریکی سفارتخانہ بند،  شہریوں کو ایران، عراق اور اسرائیل کے سفر سے روک دیا اس موقع پر وزیر خارجہ نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ دفتر خارجہ، دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بڑی اور مثبت پیشرفت ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ بلاول نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور...
    روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے دنیا کو ایک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لے جا سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا...
    بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسّی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ گروسّی نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کی کہ ہم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی منظم اور جاری کوشش میں ہے۔ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انہیں...
    عمران خان نے خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔ نورین خانم نے کہا کہ بانی کی ایک ہفتے سے کسی سے کوئی ملاقات نہیں تھی تاہم انہیں عالمی حالات کے بارے میں معلومات تھیں، بانی نے کہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا سب پاکستانیوں کو اس وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں پنشن کے لیے فنڈز کا حجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیا ہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی صورتحال اور ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس حوالے سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے، اس کا مقصد توانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے...
    تعلیم ریاست کی ترجیح نہیں ہے۔ وفاقی بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی کردی گئی۔ اس دفعہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 39.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال اس مد میں 65 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ میں کمی کا فخر کے ساتھ اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں یہ خوش خبری سنائی کہ وفاقی حکومت 11 نئے دانش اسکول بنائے گی۔ یہ اسکول آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد میں تعمیرکیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے دانش اسکولوں کی تعمیر کے لیے 9اعشاریہ 18 ارب روپے رکھے ہیں جب کہ سندھ میں سیلاب سے...
    اسلام آباد: بھارت اور افغانستان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیلی میل کا مسلم دنیا کے خلاف مغربی عوام میں پاکستان کو ایسے پیش کیا جا رہا ہے پاکستان ایران کو اس کے جوہری ہتھیاروں سے محروم کرنا چاہتا ہے اور اس پروپیگنڈے کو بھارت اور افغانستان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پھیلا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے جھوٹے بیانیے پھیلائے جا رہے ہیں،  جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ مذکورہ اکاؤنٹس کے ذریعے ایک اور جھوٹ پھیلایا...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، خاص طور پر اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملوں کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر اردوان نے اس گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیاکہ ترکیہ اسرائیل ایران تنازعے کے سبب پیدا ہونے والے بحران کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہا ہے اور وہ اس دائرہ کار کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ نیتن یاہو خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین...
    اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ہے جس نے آسٹریا کے شہر ویانا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ویانا 2022 سے 2024 تک مسلسل 3 بار رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2025 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 173 شہروں کی درجہ بندی مختلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔ کوپن ہیگن نے استحکام، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرفیکٹ...
    ایران کے صیہونی ریاست پر جاری جوابی تابڑ توڑ حملے جاری ہیں جس سے اسرائیلی شہری شدید خوف کا شکار ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق جنگ کے باعث پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے شہری ملک چھوڑنے کے لیے بحری راستہ اپنا رہے ہیں۔ ایرانی حملوں سے خوف زدہ اسرائیلی شہریوں کی منزل قبرص ہے جہاں کوچ کرجانے کے لیے ہرزلیا کے مرینا پر اسرائیلیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ علی الصبح سے ہی اسرائیلی شہری بہت بڑی تعداد میں ہرزلیا کے مرینا پہنچ جاتے ہیں اور مہنگے داموں سیٹ خرید کر ملک چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔ یاٹ میں سیٹوں کے حصول کے لیے صبح 7 بجے ہی مسافر بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیں جس سے ہرزلیا کا مرینا ایک عارضی ائیرپورٹ کی حیثیت کرچکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود معاشی طور پر خود کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی سیکرٹری کامرس سے ہونے والی ملاقات میں ٹیرف اور تجارتی امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ملکی صنعت کو...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہےکہ پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خطےکی صورتحال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار ہیں۔ وزیرخزانہمحمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینےکا خواہاں ہے،یو ایس ٹیرف پر امریکاسے بات ہوئی ہے،گزشتہ روز امریکی سیکرٹری کامرس سے بات ہوئی، برآمات بڑھانےکے لیے صنعتوں کی ترقی پر فوکس کرنا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس نیٹ، توانائی...
    ’جیو نیوز‘ گریب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک مثال قائم کی گئی۔لاہور میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے ساتھ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ اجرا کیا گیا، اب ہم ای ٹینڈرنگ پر جا رہے ہیں، ہمارا مقصد لیکجز اور کرپشن پر قابو پانا ہے، یہ سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے، اس مرتبہ بجٹ کا حجم 1240 ارب ہے، گزشتہ برس 842 ارب تھا۔ پنجاب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ...
    16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (167 ملین ڈٖالر) ایرانی حملوں کو روکنے پر ایک رات میں لگ رہے ہیں۔ یہ کوئی 46 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اسرائیلی نیوز سائٹ ہارٹز نے دیے ہیں۔ پاکستانی روپوں کا ذکر آیا ہے تو ہم پاکستانی اس جنگ کا فوری نتیجہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت بھگت رہے ہیں۔ گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی ایران سے آتی ہے جس کی قیمت کو پَر لگ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی7 اجلاس چھوڑ کر واپس امریکا پہنچ گئے ہیں۔ امریکا میں وہ اپنی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ طلب کرکے صورتحال پر غور کریں گے۔ ٹرتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ ’ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنوینشن منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میںمزدوروں اور شہریوں نے شرکت کی، عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، شاہراہِ بھٹو بحریہ ٹاؤن اور ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پینے کے پانی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، اور کرپٹ حکمران ترقی کی باتیں کر رہے ہیں