2025-12-04@23:43:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1071

«گورننس اور خود مختاری»:

(نئی خبر)
    میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ...
    ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دنیائے اسلام کے عرب و غیر عرب حکمران غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں، مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ فلسطینی مجاہدین کا طوفان الاقصیٰ آپریشن جاری ہے۔ سید حسن نصراللہ ہمارے درمیان نہیں لیکن شہدائے مقاومت کی یاد، فکر اور مزاحمت کا راستہ زندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے زیراہتمام اسلامپورہ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء...
    کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ پر گورنر سندھ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خط میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ہوے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا ہے کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹر سائیکل سوار خاندان کچلا گیا۔خط کے متن میں گورنر سندھ نے بتایا کہ عبد القیوم اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ حادثے میں جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی...
    اسلام آباد (آئی این پی)  الیکشن کمشن آف پاکستان نے 2022-23 کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات  جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمشن نے 23-2022  میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے فیصلے میں لکھا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، مالی سال 23-2022  کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔ سابق ارکان...
    اپنے بیانات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار کا تعزیت کیا ہے۔ اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ والدہ جیسی عزیز ہستی کی وفات کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں ہے۔ سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ ملے۔ علاوہ ازیں قائمقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے بھی آرمی چیف کی والدہ...
    فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس...
    کراچی(این این آئی)یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہائوس میں سول ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کیے ۔ نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دیئے۔ تقریب میں جرمنی،اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکرٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز دیئے۔گورنرسندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔  پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان (بعد از وفات) سے نوازا گیا جو ان کی...
    ملک کے دو اہم صوبوں کے پی کے اور بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ سے دہشت گردی کی وارداتوں میں جو تیزی آئی ہے اور دہشت گرد عناصر حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے اہم قومی تنصیبات اور شخصیات اور عام لوگوں کو جس طرح نشانہ بنا رہے ہیں اس نے پوری قوم کو ایک ذہنی کرب اور اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ فورسز کی کامیاب کارروائیوں اور آپریشن میں درجنوں فتنہ الخوارج کے لوگوں کو واصل جہنم کرنے کے بعد بھی وقفے وقفے سے دہشت گرد عناصر کہیں نہ کہیں اپنی مذموم کارروائیوں سے اپنے ہونے کا نہ صرف احساس دلاتے ہیں بلکہ ہماری اجتماعی کاوشوں کو بھی چیلنج کر رکھا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے، امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاقپاکستان نےحالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے بات ریاست کرتی ہے، محکمہ خارجہ کو صوبے کے کوئی ٹی او آر نہیں گئے، مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے، ان کا فالو آپ نہیں ہوا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ...
    اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، آج کا دن ہمیں یکجہتی، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا درس دیتا ہے، ان شاء اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب کہا کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں وزیر اعلیٰ...
    سٹی 42: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔،گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات  تمغہ شجاعت سے نوازا۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال گورنر نے صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت سے نوازا۔،گورنر نے ملک محمود جان ( شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، دشمن تاک میں ہے کہ غلطی ہو اور ہمیں معاشی طور پر پیچھے کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مربوط پالیسی اور اصلاحات سے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، بحیثیت قوم غیر معمولی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) تاریخ میں قومیں اپنے معاشرے کو منظم رکھنے کے لیے نظریات اور قوانین کو تشکیل دیتی ہیں۔ قوموں کی زندگی میں بعض واقعات اور حادثات ایسے ہوتے ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا سکتا ہے۔ ان کی یادیں تسلسل کے ساتھ نسل در نسل مُنتقل ہوتیں رہتی ہیں۔ ہر دور میں ان کے معنی اور مفہوم کو بھی تبدیل کیا جاتا رہتا ہے۔ خاص طور سے جنگوں کی یادداشتیں بہت گہری ہوتی ہیں۔ فتح پر یادگاریں تعمیر ہوتیں ہیں اور شکست کو عذابِ الہٰی سمجھ کر قبول کر لیا جاتا ہے۔ مسلمانوں اور مسیحیوں میں صلیبی جنگوں کی داستان ہر دور میں نئے حالات کے تحت دھرائی جاتی رہی ہے۔ اس...
    گورنر سندھ نے ممتاز پاکستانی خطاط واصل شاہد کی خطاطی نمائش کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاس کراچی میں معروف پاکستانی خطاط واصل شاہد کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش ترکیہ کے اساطیری خطاط استاد حسن چیلبی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی، جس میں واصل شاہد کے 23 فن پارے شامل ہیں۔ اس کا اہتمام ترک قونصل خانے نے ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ترک قونصل جنرل ڈاکٹر جمال سانگو سمیت کئی مسلم ممالک کے قونصل جنرلز اور سفارت کار بھی شریک تھے۔ اس موقع پر...
    میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مصطفی کمال یا وسیم اختر کو جو پیسہ دیا تھا اس کا حساب مانگ رہے ہیں، گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  قرار داد لاہور کی یاد کے طور پر 23 مارچ کا دن پاکستان کے قیام میں اہم ہے، تحریک پاکستان اور بانیان پاکستان کو آج کے روز خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ریاست پاکستان سے منسلک لوگ اور قوم مزار قائد کا رخ کرتے ہیں، ڈپٹی میئر اور سٹی کونسل کے نمایندوں کے ساتھ قائد اعظم کو سلام پیش کرنے آیئے ہیں، قرارداد کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنے کا عہد کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، گورنراوروزیراعلیٰ نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ وطن بہت قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا، اللہ قائداعظم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، آج ہم پاکستان کی قدر کھوتے جارہے ہیں، اللہ ہم سب میں اتحاد کے ساتھ احساس بھی پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن تاک...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر  سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم مربوط پالیسی اور اصلاحات سے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، بحیثیت قوم غیر معمولی حالات کا مقابلہ ثابت قدمی سے کرنا ہوگا، اللّٰہ ہم سب میں اتحاد کے ساتھ ساتھ احساس بھی پیدا کرے۔ گورنر سندھ کی کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دارالحکومت کی فضائیں پاکستان ایئر فورس (PAF) کے طیاروں کی گرج سے گونج اٹھیں، جب یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں جنگی طیاروں نے شاندار ریہرسل کی۔ فضائی کرتب دیکھنے والوں کو مسحور کر گئے، خاص طور پر وہ لوگ جو سینٹورس مال کی چھت پر موجود تھے، جہاں انہیں PAF میراج طیارے کے نہایت قریب سے گزرنے کا شاندار منظر دیکھنے کا موقع ملا۔ یوم پاکستان کی شاندار ریہرسل میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا دلفریب فلائی پاسٹ ریہرسل کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ان شاندار فضائی کرتبوں کو کیمرے میں محفوظ کر رہے ہیں، جب کہ جنگی طیارے نیلے آسمان میں حیرت انگیز مناورز پیش کر رہے ہیں۔ پاک...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں وقت لگتا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں...
    لاہور: پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آ گئی۔  ہر سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے تعین کے حوالے سے عوام میں بےچینی پائی جاتی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے الگ الگ دعوے کیے جاتے ہیں کہ عید کس تاریخ کو ہوگی۔ اس سلسلے میں غیرسرکاری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے چاند کی پیدائش اور رویت کے سائنسی اور فلکیاتی شواہد پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جب کہ عید...
    لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارش جبکہ عید پر موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا سندھ اور پنجاب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کا ایک سلسلہ اگلے ہفتے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا لیکن عید الفطر پر بارشوں کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔عید الفطر پر ملک...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار+نمائندہ خصوصی) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرا اجلاس سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے، ہم نے یہاں بیٹھ کر اس ناسور کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، ہم نے ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت شکست...
    کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کی صوبائی کابینہ  نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت  کرتے ہوئے بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش   اور کہا  کہ  سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، عوام کے تعاون سے ملوث عناصر کے  کا قلع قمع  کیا جائیگا، کابینہ اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں،  حکومت میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے حق داروں کو ان کا حق دلائے گی۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں گورننس بہتر کرنے اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک سوفٹ اسٹیٹ کی طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، گورننس کے گیپس کو کب تک افواج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے رہیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں...
    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پائیدار استحکام کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں،کوئی تحریک نہیں اور...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہ ملک کی سلامتی سے بڑھ کر کوئی ایجنڈا، تحریک اور شخصیت نہیں ہے جب کہ پائیدار استحکام کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے۔  اسلام ٹائمز۔  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ہارڈ سٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواجِ پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری آرمی چیف کے بیان میں کہا گیا...
    حسن ابدال(نیوز ڈیسک)شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت دینے کے لیے ٹیکسلا کے بعد اب حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ حسن ابدال سے اسلام آباد کے لیے چلنے والی الیکٹرک بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس سے نہ صرف شہریوں کے سفری اخراجات کم ہوں گے بلکہ یہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان نے وی نیوز کو بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہمیشہ سے اپنے حلقہ کے لوگوں کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے...
    ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا،کوئی تحریک،کوئی شخصیت نہیں۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا،یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو Hard State بنانے کی ضرورت ہے،ہم کب تک ایک Soft State کے طرز پر بے پناہ جانوں...
    سحری پر نارتھ ناظم آباد میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کرنا ہے اور ہر شہری کو اپنے ذاتی گھر کا حق ملنا چاہیئے، سندھی پنجابی بلوچی اور پشتون سب کو مل کر اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑنی ہے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے واپس آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری کی تقریب کے لیے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ...
    صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ اور عوام نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے فوری کارروائی کی، جس سے بہت بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ سرفراز بگٹی  نے کہا کہ میرٹو کریسی اور گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے، ریاست سے متنفر نوجوانوں کے گلے شکوے اسی صورت دور ہوں گے جب میرٹ کا بول بالا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ گورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں، میرٹ کو یقینی بنائیں...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر اپنی ایک گرل فرینڈ کو میڈیا سے متعارف کروا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ ہر گزرتے دنوں کے ساتھ عامر خان اور ان کی دوست گوری اسپریٹ کے بارے میں نئے نئے انکشاف سامنے آ رہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں اور دونوں ہی شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی ہیں تاہم اب جوڑا نئے سفر کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے بتایا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جہاں مجھے سکون مل سکے اور وہ میں نے گوری میں پایا۔ اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے نہیں...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں 10 سیٹیں حاصل کرنے کے باوجود ان حکمرانوں نے شہر میں ایک دن بھی قیام نہیں کیا۔ گورنر سندھ نے عائشہ منزل پر سحری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پوری ٹاؤن کمیٹی، اور تمام کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ایف بی ایریا کا استقبال ناقابل یقین تھا، جو 1986 کی ایم کیو ایم کی تاریخ کو یاد دلاتا ہے جب کارکنان اور عوام کا جوش و جذبہ عروج پر تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا استقبال ایم کیو ایم کے عروج کی...
    کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، یہاں کہ شہریوں کو انکاحق دیاجائے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام کے ساتھ سحری کرنے اورنگی ٹاؤن آئے، تو ان کا استقبال ایم کیو ایم کے ایم این اے امین الحق، کارکنان اور عوام نے کیا، گورنر سندھ پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ ہوا۔ گورنر سندھ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چین میں تیار کردہ پاکستان کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار...
    چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد۔ یہ بھی پڑھیں:روس کا نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز سے میزائل ’بلاوا‘ کا کامیاب تجربہ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے مطابق یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ حکومت پاکستان نے چینی صدر...
    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا، قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی  نے کہا کہ یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا - پنجاب حکومت کی کار کردگی سے کتنے فیصد...
    کراچی: دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک(SHUSHUK )کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے تحت میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو...
    دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے، پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں...
    دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
    ویب ڈیسک:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔  بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے، ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکے   صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہولی کے تہوار...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان تو کردیا لیکن آدھا رمضان گزرنے کے باوجود مستحق خاندانوں تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ یہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر کابینہ نے قبل از وقت منظوری دی تھی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تھے، تو مستحقین کو ان کا حق دینے میں تاخیر کیوں کی گئی؟ مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام میں سحری کرنے برنس روڈ پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور عوام نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مسافر یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور سیکیورٹی ادارے کے افسران سے تفصیلی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات ہو تو حالات خراب کردیے جاتے ہیں، اس دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق برطانیہ میں کہی ہوئی میری بات سچ ثابت ہوگئی۔ گورنر سندھ نے...
    ویب ڈیسک:  مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446 کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کی پیشین گوئی کی ہے۔  اس طرح سال 2025 کے لیے عید الفطر کی تاریخ کے امکان کی وضاحت کی ہے، ادارے نے شوال کے چاند کے قیام کی مدت اور مصر اور 30 سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر شہروں میں چاند کے دکھائی دینے کے امکان پر بات کی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت   چاند کی عمر:انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز 29...
    کراچی: گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ بلوچستان کے ہر بلوچی بھائی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور ہمیں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو ایک ایجنڈے پر متحد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں افواج کمزور ہوں گی، وہاں دفاع بھی کمزور ہوگا، اور پاکستانی عوام اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر سندھ نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان تک آواز پہنچنی چاہیے کہ یہاں کی عوام دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، اور یہ سب سے آگے ہوں گے جب بات دہشت گردوں کے مقابلے کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں۔ بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس دن اختیار ہوگا ہر شخص کا اپنا گھر اپنی چھت اپنا روزگار ہوگا اور ہر شخص با اختیار ہوگا، آج تک آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ ووٹ تو آپ سے لیتے گئے لیکن اپنے گھر اور عمارتیں بناتے گئے، میں وہ باتیں کررہا ہوں جو کہ اس منصب پر کوئی نہیں کرتا، سب کو اپنی سیٹ عزیز ہوتی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے 2 سے 3 سالوں میں پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد...
    ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟ کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟ حکومت بلوچستان نے درابن میں 4 لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں حکومت بلوچستان نے درابن میں 4 لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں بلوچستان میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی بلوچستان میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی قومی پرچم کی بے...
    حسنین ساجد : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ہو ئی گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی خاطر ایک پیج پر بیٹھنا ہو گا،سردار تنویر الیاس ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم بنے تو آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں یکساں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے،سیاسی جماعتوں کو آپس میں سیاسی اختلاف تو ٹھیک ہے مگر ذاتی نہیں ہونا چاہئے۔پیپلزپارٹی نے پاکستان اور جمہوریت کی خاطر اپنے ووٹوں کی قربانیاں دیں،ایک سیاسی جماعت کا سیاسی مقاصد...
    انگلینڈ(نیوزی لینڈ)لارڈز کرکٹ گراونڈ میں رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام اوپن افطار میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ افطار میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ مقامی غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ افطار سے قبل شرکا کو دین اسلام کی حقانیت اور روزے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ اذان مغرب پر غیرمسلموں نے بھی کھجور سے افطار کیا۔اس موقع پر بانی و سی ای او رمضان ٹینٹ پراجیکٹ عمر صلاح کا کہنا تھا کہ اوپن افطار کا مقصد مختلف کمیونیٹیز کو قریب لانا ہے، دنیا بھر میں افطار پارٹیز کمیوٹیز کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ عمر صلاح نے کہا ونزر کاسل میں افطار کی اجازت دینے پر بادشاہ چارلس...
      آپ کا کام کسی مخصوص جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی بیانات دینا نہیں سب کو پتہ ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ، ردِ عمل سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر وفاق کے نمائندے بنیں اور آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ۔سمعتا افضال سید نے یہ بھی کہا کہ آپ کا کام غیر جانبدار...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلباء اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنر ہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے  کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اْن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور...
    محکمہ موسمیات نے 9 مارچ تا 16 مارچ ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش اور 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے...
    کراچی:عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک:رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لیے کم...
    کمشنر بلتستان کمال خان نے لینڈ ریفارمز کے ایشو پر بلتستان کے سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کئے گئے مسودے اور حکومتی مسودے پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام محکموں کے سربراہان نے محکموں کی کارکاردگی پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان نے بلتستان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور بجلی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بلتستان میں بجلی کی پیداوار و طلب اور تقسیمیات کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سکردو شہر کیلئے اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی جبکہ کل صلاحیت چالیس میگاواٹ ہے تاہم موسم کھلنے کے ساتھ بجلی کی پیداوار میں اضافہ...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کے درمیان روابط بہتر ہونے کی ضرورت ہے، کاروباری طبقے کو احساس ہوگیا ہے کہ حکومت اُن کے ساتھ ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی لانچ پیڈ سافٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میرا تعلق کاروباری خاندان سے ہے اور میری نظر میں لانچ پیڈ کی تشکیل خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو صنعتی علاقوں کے اطراف اچھا اور امن و امان والا ماحول چاہیے،  صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کی کوارڈینیشن بہتر ہونی ضروری ہے۔ کاروباری طبقے کو احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ ہے تو معیشت زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گی۔ گورنر سندھ نے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے آج امریکی صدر ٹرمپ افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو امریکا بھی سراہ رہا ہے، کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈکا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21  کے افسران کی گریڈ 22  میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر بیوروکریٹس کی کارکردگی اور اہلیت کا بغور جائزہ لینے کے بعد متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، امبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطاء الرحمن، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، دائود محمد بریچ، شکیل احمد...
    کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے اور امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں افطار /ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے بنوں میں دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج...
    امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے اور امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا ئو س میں افطار /ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے بنوں میں دہشت گرد...
    اسلام آباد: ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر...
    بلوچستان بااعتبار رقبہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جو اپنے منفرد و دلکش لینڈز اسکیپ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ بلوچستان کے باشندے فطرتاً مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ ان خوش کن حقائق کے باوجود ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ بلوچستان ہی وہ واحد صوبہ ہے جہاں پاکستان دشمن عناصر نسبتاً زیادہ سرگرم ہیں، وہ دہشتگردی کے زور پر بلوچستان کے سادہ لوح عوام کو پاکستان خلاف اُکسانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، مگر دوسری طرف حال یہ ہے کہ اہل بلوچستان بلکہ اس کے نوجوانوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ اس بات کی صداقت پر اس وقت مہر تصدیق ثبت ہوگئی جب بلوچستان کے کالجز، ہائر اینڈ...
    اسلام ٹائمز: جے ڈی سی کے دستر خوان پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سحر و افطار کرتے ہیں، اہل سنت، اہل تشیع سب اپنے اپنے وقت پر روزہ رکھتے اور افطار کرتے اور انہیں انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے گرما گرم کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ اس ماہ رمضان کے آغاز میں پہلی رمضان المبارک کی سحری میں گورنے سندھ کامران خان ٹیسوری بھی شریک ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے شرکاء میں سحری تقسیم کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان شروع ہوگیا ہے، رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کار خیر میں حصہ لے کر برکتوں کے حصول میں اپنا حصہ ڈال سکے۔...
    روزہ داروں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین مارچ کے دوران کوئٹہ، زیارت...
    روزہ داروں کیلئے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات...
    بھارت کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شریا گھوشال ایک بات کی وجہ سے بہت پریشان ہیں جو انھوں نے اب اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی اطلاع گلوکارہ شریا گوشال نے خود اپنے انسٹاگرام پوسٹ سے دی۔ گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 13 فروری سے میرا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہوگیا ہے۔ ایکس کی انتظامیہ سے رابطے کی بار بار کوشش کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ شریا گوشال نے کہا کہ یہ ایک پریشان کن بات ہے۔ میں اکاؤنٹ کھول نہیں پا رہی ہوں تاکہ اسے مستقلاً ڈیلیٹ کرسکوں۔ گلوکارہ نے اپنے فالورز اور مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس دوران میرے اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹوں کو نظر انداز کریں اور نہ...
    سابق جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین نے پیشگوئی کی ہے کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔ گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے مقابلے میں افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم پہلے کھیلتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ بعدازاں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث آسٹریلیا نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور افغان ٹیم تقریباً ٹاپ فور کی فہرست سے باہر ہوگئی...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر...
    ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے مختلف علاقوں میں 2 مارچ سے 4 مارچ تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا...
    پاکستان میں خلائی تحقیق سے متعلق ادارہ اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ  پہلا روزہ  2 مارچ بروز اتوار کو ہوسکتا ہے۔ سپارکو کے مطابق آج 28 فروری بروز جمعہ چاند نظر آنا مشکل ہے۔ پاکستان میں 29 روزے اور  عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کو...
    ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کشمیر گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ رات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ دیر ،چترال، سوات، شانگلہ ،مردان، باجوڑ خیبر پشاور بنوں اور کوہاٹ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور...
    گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر (Mrs. Henny de Vries) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لیے مختلف...
    ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے,اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025   گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔  انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔   صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔...
    پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کردی۔ یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، اور 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ ترجمان سپارکو نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوسکتا ہے کیوں کہ وہاں 28 فروری...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔ میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی بابا نے کہا تھا کہ "میں...