2025-11-04@16:15:20 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 280				 
                «کی پوزیشن پر لے»:
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں 27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں صدارتی اختیارات اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم کو ٹرافی سمجھتی رہی ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ ڈمی کابینہ ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، ن لیگ والے پہلے 27ویں ترمیم پر جھوٹ بولتے تھے یا انہیں اچانک پتا چلا اور بلاول بھٹو سے مشاورت کرلی۔ ...
	 ماسکو:  یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔ روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز...
	اپنے ایک ٹویٹ میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کیلئے آپ کو دھوکہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے ایک اخبار کی اُس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے آنے والے چند دنوں میں وینزویلا پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مقامی اخبار میامی ہیرالڈ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں وینزویلا میں کئی اہداف پر فضائی حملے کر سکتا ہے۔ میامی ہیرالڈ نے مزید لکھا کہ امریکی حملے، وینزویلا کی فوجی تنصیبات پر ہوں گے، جن...
	اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو طلب کرلیا۔  ایتھلیٹ ارشد ندیم اور کوچ سلمان بٹ کو بھی 3 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایجوڈی کیٹرز معاملے کی سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لے کر پاکستان اسپورٹس بورڈ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ کوچ سلمان بٹ نے الزامات کو ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔
	شکار پور: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	لاہور کے جنرل اسپتال میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، خواتین کی میتوں کا پوسٹ مردوں سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرایا جانے لگا۔  اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل بھی ہوئی جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ   خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے، طبی اصولوں کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنرل اسپتال لاہور میں خواتین کی میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جو انسانی حقوق اور طبی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مرد عملہ انجام دے رہا ہے۔اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد اہلکار کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ کسی خاتون ڈاکٹر یا میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں دیکھی گئی۔طبی ماہرین کے مطابق قانونی و اخلاقی اصولوں کے تحت خواتین کی میتوں کا پوسٹ مارٹم صرف لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل...
	ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ یو ایس بی فوٹیج کے مطابق 27 نومبر 2024ء کو حب ٹول پلازہ سے آنے والی گاڑی میں ملزمہ خودکش حملہ آور کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب  خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کی ہے، ملزمہ کا بی ایل اے اور شاہ فہد سے کوئی تعلق نہیں۔ وکیل کے مطابق شریک ملزم کا کہنا ہے اس کو 24...
	سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔  ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ  میںائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خود کش حملے کا کیس ،عدالت نے ملزمہ گل نسا  کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں  ہوئی جہان  فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل  ہونے کے بعد عدالت نے ملزمہ گل نساکی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ اسٹاف رپورٹر
	پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کیا  ہے۔رپورٹ کے مطابق مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔  دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔
	ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر پولیس نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے۔ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لے کر چلتا ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے دفتری امور سے متعلق ذہنی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-15 لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کر لی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت نہیں ملے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرا کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی دار الحکومت کے ائرپورٹ کے اطراف میں ڈرون طیاروں کی پروازوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل حکام نے اعلان کیا تھا کہ ائرپورٹ کو بدھ کے روز اندرونِ ملک پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ہوائی اڈا 2سال سے زائد عرصے سے بند ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ائرپورٹ اپریل 2023 ء میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے بند ہے۔ ان لڑائیوں نے دارالحکومت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔دوسری جانب دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)منگل کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 282.10روپے پر مستحکم رہی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر281.20روپے پر برقرار رہا۔ یورو84پیسے گھٹ کر330.66روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ90پیسے کی کمی سے380.79روپے رہا۔سعودی ریال 75.65روپے پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم2پیسے کی کمی کے بعد 77.55روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
	اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایف آئی اے نوٹسز کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین پیش ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، کہاں ہے؟ اس پر ایف آئی اے حکام نے مؤقف اپنایا کہ انکوائری ابھی جاری ہے اور رپورٹ جمع کروانے سے متعلق ہدایت نہیں ملی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ایف آئی اے جاری انکوائری کی تفصیلی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی؛ موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا...
	موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی   مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں  1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81  ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا...
	مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک-افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان و افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر مستقل قواعد وضع کرنا ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاک-افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مد و جزر کے باوجود سرحد کے دونوں طرف یکساں ثقافت اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں، اس لیے باہمی معاملات میں سمجھداری لازم ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے واضح...
	ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 
	پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
	افغان طالبان بھارتی مفادات کیلیے کام کررہے ہیں، سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب ملے گا، خواجہ آصف
	وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور کارروائیاں بھارت سے اسپانسر ہو رہے ہیں۔ کابل حکومت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)بدھ کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی رہی ۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے کم ہوکر 281.25روپے اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے گھٹ کر 282.15 روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ میں نے استعفا 8 اکتوبر کو دیا ہے، جمہوری عمل کا مذاق نہ اُڑایا جائے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا‘صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مسئلے کا حل ہے۔ ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں‘ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جو اقدامات کیے وہ سب ریکارڈ پر ہیں، حکومت اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب وہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم آئے تو صرف 15 دن کی تنخواہیں تھیں‘ اپوزیشن کو فنڈ نہ دینے...
	 راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 14148 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جبکہ رواں سال مشتبہ 948 ڈینگی کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 49 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 5692088 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں سے 1 لاکھ 80 ہزار 266 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 1 لاکھ 57 ہزار 1372 اسپاٹ چیک کیے گے جس میں 24 ہزار 292 اسپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے۔ 2 لاکھ  4 ہزار 558 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف...
	بالاج قتل کیس  کے مرکزی ملزم  طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد  طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک پولیس  کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ  پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو...
	جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
	علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
	پارٹی عمران خان کے فیصلے پر متحد ہے، وزارتِ اعلیٰ کی دوبارہ پیشکش قبول نہیں کروں گا: علی امین گنڈا پور
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
	  وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔  وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔  کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں و الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔
	دوحہ/قاہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس کے زیرقبضہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوجیوں کا ایک متفقہ حد یا لائن تک واپسی شامل ہے قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور دوسری جانب سے انسانی امداد غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی.(جاری ہے)  عرب نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذکرات مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہوئے معاہدے کی تفصیل کے مطابق اسرائیلی حکومت اس منصوبے کی منظوری کے لیے ایک اہم اجلاس بلائے گی جس میں اس پر ووٹنگ ہوگی اگر اسے باضابطہ منظوری...
	وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے تحریکِ مزاحمتِ فلسطین کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال صبر، حوصلے اور قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ دو سال سے جاری یہ مزاحمتی جدوجہد ظلم کے مقابلے میں ایمان، عزم اور استقلال کی روشن علامت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کو نہیں مانتے۔حماس کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے شہداء، مجاہدین اور معصوم بچوں کی قربانیاں پوری امت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے لیے عملی مدد، سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کے تمام...
	راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 شہری ڈینگی کا نشانہ بن گے ہیں۔ محکمہ صحت راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔ اب تک 12 ہزار 564 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیے گئے جبکہ 835 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔  66 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال اب تک 55 لاکھ 59 ہزار 692 گھر چیک کیے گے جن میں سے ایک لاکھ 73 ہزار 204 گھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ 15 لاکھ 18 ہزار 623 مقامات کی جانچ مکمل کی گئی اور 23 ہزار 270 مقامات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پیر کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 281.40روپے برقرار رہا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 282.30 روپے پر ہی قائم رہا۔ یورو79پیسے گھٹ کر332.86روپے جبکہ برطانوی پائونڈ73پیسے کے خسارے سے382.73روپے رہا۔سعودی ریال1 پیسہ بڑھکر75.65روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم 77.50روپے پر برقرار رہا۔ کامرس رپورٹر سیف اللہ
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش حملے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت سے متعلق استغاثہ سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گل نسا پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ملزمہ کا کوئی تعلق خود کش حملہ آور یا دیگر ملزمان سے ثابت نہیں ہوا۔ ایف آئی آر میں نام یا حلیہ بھی واضح نہیں کیا گیا۔  ملزمہ کی شناختی پریڈ نہیں کرائی گئی اور نہ ہی اقبالی بیان کرایا گیا۔ وکیل کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج بالکل واضح نہیں جس سے شناخت کی جاسکے۔ خود کش حملہ آور...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا سے فوجی دستے اورِیگون کے شہر پورٹ لینڈ روانہ کر دیے ہیں، حالانکہ ایک عدالت نے انہیں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، صدر ٹرمپ نے یہ اقدام عدالتی حکم کو بائی پاس کرتے ہوئے کیا، اور اس کے بجائے لاس اینجلس میں پہلے سے تعینات نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو پورٹ لینڈ بھیج دیا۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اس فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ’قانون کے حیرت انگیز غلط استعمال‘ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔دوسری جانب، ایلینوئے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کے فوجیوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
	اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔  جسٹس انعام امین منہاس نے 1,511 مقدمات نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1,299،...
	(ویب ڈیسک)بی آئی ایس پی کے کفالت اقدام کے تحت مستحق خاندانوں کا چار سہ ماہی قسطوں کی بنیاد پر امدادی رقم فراہم کی جاتی ہے۔  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو سالانہ 54 ہزار روپے کی نقد امداد 13،500 روپے کی چار سہ ماہی اقساط میں فراہم کی جاتی ہیں۔ تین اقساط رجسٹرڈ خاندانوں کو مل چکی ہیں اور چوتھی قسط سے متعلق نئی اپ ڈیٹ آ گئی ہے۔  بی آئی ایس پی کے تحت 13،500 روپے کی رواں برس 2025 کی آخری سہ ماہی قسط کے اجرا کا آغاز ماہ اکتوبر سے کیا جا رہا ہے۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے   اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی قسط ہر علاقے میں...
	تل ابیب: عالمی توجہ اس وقت غزہ میں امن منصوبے پر مرکوز ہے لیکن اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عسکری عہدیدار نے بتایا ہے اسرائیل نے کئی ممکنہ منصوبے بنا رکھے ہیں جن میں ایران پر دوبارہ حملہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا تھا ہم مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ مختلف امکانات اور اقدامات کے لیے تیار ہیں جن میں ایک امکان ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کا بھی ہے۔     
	دنیا کی نظریں اس وقت غزہ میں مجوزہ امن منصوبے پر جمی ہوئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے ایک اور تشویشناک پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معروف اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ایک سینئر اسرائیلی عسکری عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی ممکنہ منصوبے تیار کر رکھے ہیں — جن میں ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کا امکان بھی شامل ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا، “ہم مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال، بالخصوص ایران کی سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) منگل کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں معمولی کمی رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے گھٹ کر 281.45روپے رہا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 282.35 روپے پر بند ہوا۔ یورو 1پیسہ بڑھ کر333.60روپے رہا۔ برطانوی کرنسی پاؤنڈکی قدر18پیسے گھٹ کر382.67روپے رہی۔سعودی ریال 2 پیسے کی کمی سے75.73روپے اور یو اے ای درہم2پیسے کے خسارے سے 77.65 روپے رہا۔ کامرس رپورٹر گلزار
	 کراچی:  شہر قائد میں سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔  ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اکتوبر کے لئے مقرر کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ گل نساء پر الزام ہے کہ اس نے کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں سہولتکاری فراہم کی تھی۔ درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے کیس مقرر تھا تاہم قائم مقام...
	ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس نے بھارتی ریاست کرناٹک ہائی کورٹ کے متنازع فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں دو ملین سے زائد پولیس افسران کو ایک خفیہ آن لائن پورٹل کے ذریعے کسی بھی مواد کو ہٹانے کی درخواست کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی نے اس فیصلے کو آزادیٔ اظہار رائے کے منافی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس پر انتہائی تشویش ہے اور جلد اس کے خلاف اپیل کریں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پورٹل افسران کو صرف غیر قانونی ہونے کے الزام پر بغیر تصدیق اور تحقیق کے ہی مواد ہٹانے کا حکم دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں نہ...
	پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025  سب نیوز  پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
	پشاور (نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا...
	فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ...
	 پشاور:  پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔  عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا نے ابھی تک درخواست گزار کے شوہر کو کارڈ جاری نہیں کیا۔...
	ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے  اہم میچ  میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔پاکستان اور سری لنکاکے میچ کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھاما تو انہوں نے ابرار کے انداز میں سیلیبریٹ کیا ۔ پھر صائم کو بولڈ کرکے ابرار احمد کی طرح انداز اپنایا۔جس کے بعد ابرار نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فوراً اُن کے انداز میں سیلیبریٹ کیا۔جس پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب داد دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی...
	—جنگ فوٹو کراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور...
	یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025  سب نیوز  لندن(سب نیوز )یورپی ممالک کے متعدد بڑے ایئرپورٹس پر نصب چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت برسلز اور برلن کے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چیک ان کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے والا خودکار سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے جس کے باعث صرف مینول طریقے سے...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ایشیاء کپ کے معاملے پر ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکا تھا جس سے نکلنا آسان نہیں تھا اگر بائیکاٹ ہو تا تو نقصان ہونا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا بہت دکھ ہے ، ایشیاء کپ کا ایک ایسا مسئلہ تھا جس میں پاکستان کا بہت نقصان ہونے جارہا تھا کیونکہ پی سی بی نے ایک موقف اختیار کر لیا تھا کہ ہم بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں، اگر...
	 سیکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ عراق ایرانی سرگرمیوں کا ایک نمایاں مرکز ہے اور بغداد حزب اللہ لبنان کے لیے ایک اسٹریٹجک گہرائی ہے اور مستقبل میں کسی بھی علاقائی محاذ آرائی میں عراق بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باخبر عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق پر اسرائیلی حملے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اور اس بارے میں سنگین انتباہات کے حوالے سے ملک کے وزیراعظم کو سیکورٹی رپورٹ پہنچا دی گئی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے مطابق ملک کی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے اداروں نے وزیراعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السوڈانی کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-11-8 تلہار (نمائندہ جسارت) چیئرمین ٹاؤن کمیٹی تلہار سردار میر عبدالعزیز جمالی اور ٹاؤن عملے کی کارکردگی پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مخالفت اور حمایت میں شدید الفاظی جنگ جاری شہری سوشل میڈیا درجنوں پوسٹیں شیئر کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں نے ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کھول کررکھ دیا ہے شہرکی سڑکیں اور محلے جب تلاب کا منظر پیش کرنے لگے تو شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور گلیوں محلوں کی ابتر حالت کی تصویریں شیئر کرنے لگے اس بعد شہر میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اور ٹاؤن انتظامیہ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جیسے الفاظی...
	قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی زمینی کارروائی انجام دینے سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے انکار کر دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موساد کا مؤقف تھا کہ ایسی کارروائی سے نہ صرف یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی مذاکرات متاثر ہوں گے بلکہ قطر کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا جو اس وقت اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ زمینی آپریشن نہ ہونے کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کا راستہ اختیار کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی اداروں کی اکثریت نے اس حملے کی مخالفت کی تھی اور تجویز دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات مکمل کیے جائیں۔...
	قطری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کا جواب صرف قطر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے کی مشترکہ پالیسی اور اتحاد کا مظہر ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حملے کے جواب میں کہا کہ ہمارا ردعمل بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کے دائرے میں ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی مشترکہ قیادت دوحہ میں 15 ستمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں آئندہ کے اقدامات پر متفقہ حکمتِ عملی طے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق قطر نے اسرائیلی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر فوری سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت بڑے دارالحکومتوں میں اپنا موقف...
	 کراچی:  ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون کے دھبے ملے، ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں اور خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں تھیں، تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں مگر جسمانی اعضا نہیں ملے۔ میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق جسمانی اعضا نہ ملنے...
	پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے، فضل الرحمان کی دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، جے یو آئی کی پوری قیادت اور کارکنان حماس کی قیادت پر قطر کے دارالحکومت دوحا میں کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ دراصل مسلم اور عرب دنیا کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ مولانا فضل...
	 اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "یہ پورے خطے کے لیے پیغام ہے۔" خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی ادارے چینی عملے کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنبھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس تعاون، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی حکمتِ عملی میں رابطے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ پر بات کی تھی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے،...
	حکومت کے چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن نے وزیر خزانہ کو رپورٹ پیش کردی جس میں کہا ہے کہ شوگر سیکٹر نے حکومت کو چینی کی پروڈکشن سے متعلق غلط اعداد و شمار فراہم کیے اور حکومت نے ایکسپورٹ کی اجازت دی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن کمیشن سے شوگر سیکٹر کے مسائل پر بریفنگ حاصل کی، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی کارٹل کے کمیشن کے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ڈاکٹر کبیر نے وزیر خزانہ کو چینی کے حالیہ بحران کی وجوہات...
	 اسلام آباد:  پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے نتائج میں پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔ حکومت کی تازہ زراعت شماری رپورٹ میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جب کہ بلوچستان میں سب سے کم گدھے پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو باقی تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ سندھ 10 لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 7 لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6...
	 (بلال نیازی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے معاملے پریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیاگیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلٹی اسٹوز کی بندش کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی  جس پر ملازمین نے کہاکہ ہم آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنھوں نے ملازمین کی  آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  ملازمین نے اس موقع پرمطالبہ کیاکہ حکومت انکی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی کرے۔
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی  بارے  کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ایکنک نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد  ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک  کی منظوری کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا جس پر کل24.957   ارب  روپے لاگت آئے گی۔ حالیہ دورہ گلگت کے دوران وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ایکنک جلد ہی گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے منصوبے...
	کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےلوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونےکاپانی چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کاالزام
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور  عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان)...
	امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے ایک فیصلہ کن اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔ لنزی گراہم نے کہا کہ "اب بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر پیوٹن سے تیل خریدا تو امریکی معیشت تک بغیر ٹیرف رسائی نہیں ملے گی۔" انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عمل میں ملوث ہیں، انہیں اب دوسروں کو نہیں بلکہ خود کو ذمہ...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پروین بی بی کی جانب سے اپنے بیٹے کے ممکنہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پرعدالتی حکم پر ایس پی ناصر عباس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملزم نواز قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد کے عملے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔ 
	امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شہر میں جوہری ہتھیاروں کی ایک غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شعبہ برائے توانائی کی جانب سے 27 جولائی کو جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چھتے سے خارج ہونے والی تابکار شعاعوں کی شدت وفاق کی جانب سے تعین کردہ حد سے 10 گُنا زیادہ تھی۔ یہ چھتہ شہر آئکین کے قریب سیویناہ ریور سائٹ پر تین جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب اہلکار معمول کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا سامنا لِکوئیڈ نیوکلیئر فضلے کو ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے قریب ایک پوسٹ پر لگے...
	خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 مئی کی رات کو پاکستان ایئر فورس کے ریڈار پر بھارتی طیارے نمودار ہوئے، ریڈار سگنل ملتے ہی ایئر چیف مارشل نے جے 10 سی اڑانے کا حکم دیا، ایئر چیف مارشل نے رافیل کو نشانہ بنانے کے خصوصی احکامات جاری کیے، وہ کئی روز سے کنٹرول روم میں سوتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے کیسے گرائے، برطانوی خبر رساں ادارے نے نئی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات کردیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے کہ وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں، جے 10 سی نے 200 کلو میٹر دور سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے...
	 کراچی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز نے بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگز میں نمایاں ترقی حاصل کی۔ صاحبزادہ فرحان نے بیٹرز کی رینکنگ میں 69 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 100 میں جگہ بنالی اور اب وہ 97 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 389 ہے۔ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے بھی 14 درجے ترقی کی اور اب وہ 500 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر...
	وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک گلی کی صفائی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں دو نوجوان آ کر اس کے سر سے ٹوپی اتارتے ہیں اور اسے لاتوں سے مارتے ہیں اس کے بعد اس کے ہاتھ سے جھاڑو پکڑ کر دور پھینک دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے اور نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انہیں سخت سزا دینے کا...
	مشرقی کیریبین کے 5 جزائر اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اورسینٹ لوشیا، اب صرف سیاحت کے لیے نہیں بلکہ شہریت اور عالمی سفرکی آسانی کے باعث بھی دنیا بھر کے مالدار افراد کی توجہ کا مرکزبن چکے ہیں۔ ان ممالک نے 2 لاکھ ڈالر (قریباً 5 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے) یا اس سے زائد کی سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت فراہم کرنے کی اسکیمیں متعارف کر رکھی ہیں، جن کے تحت پاسپورٹ حاصل کرکے برطانیہ، یورپ کے شینگن زون سمیت 150 سے زائد ممالک کا ویزا فری سفرممکن ہوجاتا ہے۔  مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں...
	ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں، اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والوںکیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں محسن نقوی کرکٹ کے فیصلے کر سکتے ہیں، فلائی اوور بنا سکتے ہیں ہمارے صوبے کے فیصلے نہیں کر سکتے، گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد علی امین گنڈاپور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا جنہوں نے بائیکاٹ کیا، ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ آج کی کانفرنس صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن ہوا۔ دہشت گردی سے ہمارے صوبے کا...
	مستقبل میں پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری ختم ‘ بے نظرانکم سپورٹ پروگرام پر تعین کیلا جائیگا ِ سکر ٹر یک پاور
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری کو ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق کر دی۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا جس دوران سیکرٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ دی۔  سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں حکومت بجلی کے بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتی ہے، گزشتہ چند سالوں میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، مستقبل میں بی آئی ایس پی کی بنیاد پر محفوظ بجلی صارفین کا تعین کیا جائے گا اور...
	فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔ پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار...
	سٹی 42: چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب  نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کردیا، عالیہ حمزہ کا پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے اظہار لاعلمی بھی کیا ،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہ لیا   مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی    عالیہ حمزہ  نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم...
	بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025  سب نیوز  کوئٹہ (آئی پی ایس) محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم جنوری سے 30 جون تک صوبے میں دہشت گردی واقعات پراعدادوشمار جاری کردیے۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششماہی اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات میں 133 اہلکاروں سمیت 257 افراد...
	ای وی ایم کا استعمال ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اس سلسلے میں مقامی سطح پرمشینوں کی تیاری ضروری ہے‘ الیکشن کمیشن
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشیوں کے استعمال کو قانونی ترامیم،سیاسی اتفاق رائے اورمسلسل تجربات سے مشروط کردیا،کمیشن کے مطابق ای وی ایم کا استعمال ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اس سلسلے میں مقامی سطح پر مشینوں کی تیاری ضروری ہے۔(جاری ہے)  الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں الیکٹرانیک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)اور بائیو میٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے استعمال سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے بال پارلیمنٹ کے کوٹ میں پھینکتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے قانونی ترمیم اور سیاسی اتفاقِ رائے بنیادی شرائط قرار دیدی گئی الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کو پیش کی...
	 لاہور:  علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
	چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا، چاروں بیٹے مسجد نبوی میں داخلہ لے کر حفاظ کی کلاسز میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025  سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)نیا سفر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا ایک بڑا خواب پورا ہوا،چاروں حفاظ قرآن بیٹوں کا داخلہ مسجد نبوی شریف میں ہوگیا اور آج ان کی کلاس کا پہلا دن ہے دعا ہے ،اللہ تعالیٰ حرم نبوی میں قرآن مجید کی ترویج و اشاعت کے لیے پسران رندھاوا کو قبول فرمائے آمین۔ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ سیاسی وسماجی شخصیات وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو صرف 1 سے 2 سال تک پیچھے دھکیلا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی حملوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو ’’کئی دہائیوں‘‘ تک روک دیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا: ’’ہم نے کم از کم ایک سے 2 سال تک ان کے پروگرام کو بڑھنے سے روکا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی کئی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔‘‘ 22 جون کو امریکا...
	سٹی 42 : باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی ۔  سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے  آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔   معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار  واقعہ میں داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا...
	پنجاب میں وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد رخصت الاؤنس میں بھی اضافہ کریا گیا۔  عوامی نمائندوں کے قوانین ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا، پنجاب منسٹر تنخواہ، الاؤنس ،مراعات ایکٹ 1975 میں ترامیم کرلی گئی۔  ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد اب وزرا کو لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر ملے گا ۔اس سے پہلے تنخواہ کا 72 فیصد الاؤنس دیا جاتا تھا۔ اب رخصت کے دوران کٹوتی کی بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے ملے گی، ڈپٹی اسپیکر کی چھٹی پرکٹوتی کے بغیرپوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزارہوگی۔ Post Views: 5
	امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو صرف 1 سے 2 سال تک پیچھے دھکیلا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی حملوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو “کئی دہائیوں” تک روک دیا ہے۔  پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا: ’’ہم نے کم از کم ایک سے دو سال تک ان کے پروگرام کو بڑھنے سے روکا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی کئی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔‘‘ 22 جون کو امریکہ نے بی ٹو بمبار...
	امریکی میڈیا ذرائع کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر امریکی ایران پر حملے کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کے اندر اندرونی تقسیم اور علاقائی جنگ کے بارے میں خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ این بی سی نیوز کے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 جون کو ایران کی متعدد جوہری تنصیبات پر جارحانہ فضائی حملہ کرنے کے فیصلے نے امریکی عوام کو تقسیم کر دیا ہے اور دونوں جماعتوں کے اتحادوں میں دراڑیں واضح کر دی ہیں۔ 13  جون کو صیہونی رژیم نے واضح جارحیت کا ثبوت دیتے ہوئے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات، شہری اور فوجی مراکز پر حملے کیے جس کے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این اور نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے اس کے جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان حملوں کے نتیجے میں یہ پروگرام صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا۔ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق: ٹرمپ کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم منگل کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران پر امریکی حملوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ...
	حال ہی میں سامنے آنے والی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی ایٹمی تنصیبات ہر حملہ، سعودی عرب نے خلیجی فضا تابکاری سے محفوظ قرار دیدی رپورٹ کے مطابق نطنز، فردو اور دیگر حساس جوہری مراکز پر حملے کے باوجود ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو بنیادی نقصان نہیں پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کچھ تنصیبات کو وقتی طور پر نقصان پہنچا ہے، لیکن زیرِ زمین اور سخت حفاظتی اقدامات کے تحت قائم سہولیات بڑی حد تک محفوظ رہیں۔  امریکی محکمہ دفاع کی ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں...
	 واشنگٹن:  ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے افشا پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے CNN اور نیو یارک ٹائمز پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ فیک نیوز سی این این اور ناکام نیو یارک ٹائمز نے مل کر تاریخ کی سب سے کامیاب فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو کمزور دکھانے کی سازش کی ہے۔...