پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے جس کا اعلان چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پھر ان کے بعد دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کیا جاچکا ہے۔

گو پاکستان پہلے سے ہی بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کا مشورہ دیتا رہا لیکن اس کی جانب سے کوئی مثبت رویہ سامنے نہیں آیا تاوقتیکہ پاکستان نے اس کی جارحیت کے جواب میں 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب دندان شکن جواب نہیں دے دیا۔

پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

پاکستان نے گزشتہ شب بھارت کی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی انڈین ایئربیسز تباہ کردیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔پاک فوج نے گزشتہ شب بھارت کے خلاف اس وقت جوابی کارروائی کی جب دشمن کی جانب سے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر 2 ایئربیسز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، تاہم فورسز کی جانب سے میزائلوں کو مار گرایا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ہفتہ 10 مئی کی صبح فجر کی نماز کے بعد شروع کیے گئے آپریشن ’بُنیان مّرصُوص‘ کے تحت پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کی اور بحفاظت واپس پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی

پاک فضائیہ کی اس کارروائی کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی اور بھارتی وزارت خارجہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ ہم فوجی کارروائی میں مزید آگے نہیں بڑھنا چاہتے۔

پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کا نام ’بُنیان مرصُوص‘ رکھا گیا ہے، جس کا مطلب آہنی دیوار ہے۔

یہ نام نہ صرف ایک عسکری حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قرآن کریم سے ماخوذ ایک روحانی و نظریاتی پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نےجوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچا دیا؟

’بُنیان مرصُوص‘ عربی زبان کا اصطلاحی مرکب ہے، جو سورۃ الصف کی آیت سے لیا گیا ہے، جس میں فرمایا گیا: (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ)۔ ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ہوگئے تھے جبکہ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ میں اس روز سے اب تک کم از کم 15 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے آپریشن کا نام ’بُنیان مرصُوص‘ رکھنا اور مظفرآباد کی مسجد پر بھارت کی جانب سے پہلے میزائل حملے میں مماثلت اس طرح ہے کہ شہید ہونے والی مسجد کے محراب پر یہ پوری آیت جلی حروف میں درج ہے جس سے یہ نام لیا گیا ہے۔بھارت نے آپریشن ’سیندور‘ کے تحت جس مسجد کو سب سے پہلے نشانہ بنایا اسی مسجد کے محراب پر درج آیت سے نام لے کر شروع کیے گئے آپریشن نے دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ سے مراد کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ایک خاتون پائلٹ کو بھی پاکستانی حکام نے آزاد کشمیر کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے، جو جنگی جہاز کریش ہونے کے بعد پیراشوٹ کے ذریعے نیچے اتری۔

سینیئر صحافی حامد میر نے بھی بھارت کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص آپریشن سیندور پاک بھارت سیزفائر مظفرآباد کی شہید مسجد.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص پاک بھارت سیزفائر مظفرا باد کی شہید مسجد کی جانب سے بھارت کی بھارت کے ب نیان م پاک فوج کے بعد

پڑھیں:

ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے

امریکی فوج کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم پر کارروائی کے دعوے کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی افواج نے قشم جزیرے میں موجود ایک ایرانی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی اور اتحادی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل اور ڈرون راستے میں ہی تباہ کر دیے۔

امریکی بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بعض بیلسٹک میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

کویت کی جانب فائر کیے گئے دو میزائل راستے میں گر گئے جبکہ بحرین کی طرف بڑھنے والے تین میزائل امریکی اور بحرینی فورسز نے فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

اسی دوران امریکی فوج نے ایک ایسے آئل ٹینکر کو بھی ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب رواں تھا۔

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ جہاز پر بوٹسوانا کا پرچم لہرا رہا تھا۔

مزید پڑھیں

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر

دوسری طرف ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی کارروائی کا فوری جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قشم میں کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوابی کارروائی میں بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر، بعض فضائی تنصیبات اور ہیلی کاپٹر مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کا جواب دینا ناگزیر تھا اور خطے میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحرین، کویت اور عراق میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ بحرین کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاسداران انقلاب نے ایک بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی قیمت امریکا کو چکانا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی