اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان، ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ سعودیہ کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ ہوں گی۔ پاکستان پویلین میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ریاض میں پاکستان پویلین اپریل میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کا پیش خیمہ بنے گا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت