وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بی آر ٹی سروس کو ضلع خیبر کے جمرود، ٹیڈی اور باڑہ بازارتک توسیع دینے کے لیے کم سے کم وقت میں ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی، ٹریفک دباؤ سے نمٹنے اور عوام کو سہولت دینے کیلیے بی آر ٹی پشاور کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی سروس کے روٹ کو ضلع خیبر کے جمرود، ٹیڈی اور باڑہ بازار تک توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کم وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی توسیع سے پشاور اور ضلع خیبر کے درمیان نہ صرف  آمد ورفت مزید آسان ہو جائے گی بلکہ خیبر کے عوام کو محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولت بھی میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی توسیع سے ٹریفک دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔

اجلاس میں بی آر ٹی سروس کے لیے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کارخانوں اسٹیشن پر ریمپت کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بی آر ٹی سروس کے لیے درکار انفراسٹرکچر ، بسیں اور آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جمرود اور باڑہ بازار بی آر ٹی سروس شروع کرنے کے لیے 12 میٹر کی 12 نئی بسیں خریدی جائیں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کارخانوں مارکیٹ تا جمرود بازار 5 کلومیٹر فاصلے پر 8 بس سٹاپ قائم کیے جائیں گے۔ اسی طرح  پشتخرہ تا باڑہ بازار 7 کلومیٹر فاصلے پر 10 بس سٹاپ قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بی آر ٹی کے کل 18 روٹس ہیں جو 132 کلو میٹر ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ جون 2026 تک 3.

2 ارب روپے کی لاگت سے 52 مزید ڈیزل ہائبرڈ بسیں فلیٹ میں شامل کی جائیں گی، اسی طرح 6.2 ارب روپے کی لاگت سے  50 الیکٹرک بسوں کو بھی فلیٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔  

اجلاس میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اکرام اللہ کے علاوہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی آر ٹی سروس بتایا گیا کہ باڑہ بازار اجلاس میں کا فیصلہ خیبر کے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع