Daily Mumtaz:
2026-07-24@11:13:51 GMT

روسی آئل ٹینکر پکڑنے میں برطانیہ بھی امریکا کا مددگار

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

روسی آئل ٹینکر پکڑنے میں برطانیہ بھی امریکا کا مددگار

امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بحر اوقیانوس میں روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے معاملے میں برطانوی وزارت دفاع کا بیان سامنے آگیا۔

برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے مشن میں برطانیہ نے امریکا کا ساتھ دیا۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق امریکا کی درخواست پر جہاز کو قبضے میں لینے کے لیے معاونت فراہم کی، امریکا کو معاونت بین الاقوامی قانون کے تحت فراہم کی گئی۔

برطانوی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے دفاعی تعلقات دنیا میں سب سے زیادہ گہرے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم والا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے جس پر روس نے شدید احتجاج کیا ہے۔

روس نے امریکی حرکت کو بحری قذّاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی آئل ٹینکر بین الاقوامی پانیوں میں تھا، جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت اور ان کی روس واپسی یقینی بنائی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برطانوی وزارت دفاع

پڑھیں:

رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گگلت بلتستان انجینئر امیر مقام اور سینیٹر و مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے مشہور برطانوی بزنس مین اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ وسیم اسلم سے ملاقات کی۔

راجہ وسیم اسلم کے گھر ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ مسلم لیگ ن ہی آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرے گی۔

روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ

بعدازاں راجہ وسیم اسلم نے اپنے مہمانوں کو غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم