امریکا نے 2026 میں اایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیے ،طلبہ اور مجرمانہ ریکارڈ والے افراد نشانے پر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

واشنگٹن(شاہ خالد خان)امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے رواں سال اب تک ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، ان منسوخ شدہ ویزوں میں تقریبا 8 ہزار طلبہ ویزے اور 2 ہزار 500 ایسے خصوصی ویزے شامل ہیں جو ایسے افراد کو جاری کیے گئے تھے جن کا امریکی قانون کے ساتھ کسی نہ کسی طرح کا ٹکرا رہا ہے۔ یہ کارروائیاں امریکا کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ملک سے دور رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ویزے منسوخی کی مہم ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کا حصہ ہے، جو 2025 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جاری ہے۔ اس پالیسی کے تحت ویزا ہولڈرز کی امریکا میں داخلے کے بعد بھی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی گرفتاری، سزا یا قانونی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ ویزوں میں سے ہزاروں ایسے ہیں جو جرائم کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے، جن میں حملے، نشے میں ڈرائیونگ اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔

پیر کے روز محکمہ خارجہ نے اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکانٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ “امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ہم ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر چکے ہیں، جن میں 8 ہزار طلبہ ویزے اور 2 ہزار 500 خصوصی ویزے شامل ہیں جو ایسے افراد کے تھے جن کا امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ٹکرا رہا ہے۔ ہم ان مجرموں کو ملک بدر کرتے رہیں گے تاکہ امریکا محفوظ رہے۔


یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن قوانین میں سختی کا تسلسل ہے، جو 2017 سے 2021 کے پہلے دور میں بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ اب دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، انتظامیہ نے ویزا کی جانچ پڑتال کو مزید سخت کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی خاص طور پر ان ملکوں سے آنے والے افراد کو متاثر کر رہی ہے جہاں سے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، طلبہ ویزوں کی منسوخی سے تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی طلبہ پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، کیونکہ بہت سے طلبہ کو اچانک واپس اپنے ملکوں کو لوٹنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی گئی تھیں، لیکن 2026 کے آغاز میں ہی یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کارروائیاں صرف ان افراد کے خلاف ہیں جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اس سے امریکا کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے گا۔

امیگریشن کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ پالیسی امریکا کی معیشت پر بھی اثرات مرتب کر سکتی ہے، کیونکہ خصوصی کام کے ویزے منسوخ ہونے سے ہنر مند افراد کی کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈونیشیا پاکستان سے 40 جنگی طیارے خریدنے کے قریب انڈونیشیا پاکستان سے 40 جنگی طیارے خریدنے کے قریب آپکوافغانستان سے ہمدردی ہے تو ادھر چلے جائیں یا ہم آپکو چھوڑ آتے ہیں : طلال چوہدری کی سہیل آفریدی پر تنقید محمد مسعود چشتی 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب شیخ عبدالروف ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ،اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی: رائٹرز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاکھ سے زائد ویزے منسوخ

پڑھیں:

بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی خطے میں بحری جہازوں، کارگو اور متعلقہ سامان کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے امریکا اپنی تحویل میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں سے ادائیگی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آئندہ کسی بھی بحری جہاز، کارگو یا اس سے متعلق املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالی ازالہ ایرانی فنڈز سے کیا جائے گا، جو امریکا کے کنٹرول میں ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج سے اور آئندہ اطلاع تک، بحری جہازوں، کارگو یا ان سے متعلق کسی بھی نقصان کی ادائیگی امریکا کی تحویل میں موجود ایرانی رقم سے کی جائے گی۔‘

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔

اگرچہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ایرانی اثاثوں یا کتنی رقم کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم امریکا ماضی سے مختلف پابندیوں کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے منجمد کیے ہوئے ہے۔

pic.twitter.com/Lbev6wPsNZ

— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) July 23, 2026

ماہرین کے مطابق اگر امریکا اس اعلان پر عملی اقدامات کرتا ہے تو اس سے ایران اور امریکا کے درمیان قانونی اور سفارتی تنازعات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بین الاقوامی قوانین، مالیاتی ضوابط اور خودمختار ریاستوں کے اثاثوں سے متعلق نئے سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم