اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
لاہور:اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے بدبخت باپ نے تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بدبخت باپ کے ہاتھوں اپنی ہی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ بچیوں کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے دونوں بچیوں اور ان کی والدہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ا نہوں نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کی عزت پامال کرنے والا بدبخت باپ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کو قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ بچیوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابلِ برداشت ہیں۔ متاثرہ بہنوں اور ان کی والدہ کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو باپ درندگی کرے وہ والد نہیں مجرم ہے، قانون اسے نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر مظلوم بچی کے ساتھ کھڑی ہے، یہ کیس نظر انداز نہیں ہوگا۔ درندہ صفت ملزم کو سخت ترین سزا دلوا کر مثال قائم کی جائے گی۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ایک نعرہ نہیں، ہر بچی کے تحفظ کا ریاستی وعدہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بدبخت باپ نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔