Nawaiwaqt:
2026-07-24@08:36:29 GMT

سوئی سدرن کا کراچی میں 48 گھنٹوں کے لیے گیس بندش کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

سوئی سدرن کا کراچی میں 48 گھنٹوں کے لیے گیس بندش کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے کراچی کے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنوں کو 48 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایس ایس جی سی کے مطابق صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنوں کو 17 جنوری صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی قلت اور کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق سردیوں کے موسم میں گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے نظام پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔ اس صورتحال میں گھریلو صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے، اسی لیے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنوں کو عارضی طور پر گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے رہائشی علاقوں میں گیس پریشر بہتر ہونے کی توقع ہے .

جس سے کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے گیس کی دستیابی میں بہتری آئے گی۔ کمپنی نے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشن مالکان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقررہ مدت کے بعد گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گیس کا محتاط استعمال کریں. تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صنعتی صارفین اور سی این جی گھریلو صارفین گیس کی فراہمی کے لیے

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

— تصویر بشکریہ پی ایم آفس

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ