تیراہ میں نقل مکانی کا مقصد کچھ اور، آپریشن مسئلے کا حل نہیں، ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ کیا دہشتگردوں کے ماتھے پر لکھا ہوا ہے کہ وہ دہشتگرد ہیں؟، پنجاب میں آپریشن ہوئے کیا وہاں سے نقل مکانی ہوئی، اس مسئلے کا حل صرف آپریشن نہیں ہے، ذہنی دہشتگرد ہر مکتب فکر میں بیٹھے ہوئے ہیں، اس قوم کو جس نے تباہ کیا ان کو سزا ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ تیراہ ہے، جو نقل مکانی ہوگی اس میں دہشتگرد بھی نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ نقل مکانی کا مقصد کچھ اور ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ کیا دہشتگردوں کے ماتھے پر لکھا ہوا ہے کہ وہ دہشتگرد ہیں؟، پنجاب میں آپریشن ہوئے کیا وہاں سے نقل مکانی ہوئی، اس مسئلے کا حل صرف آپریشن نہیں ہے، ذہنی دہشتگرد ہر مکتب فکر میں بیٹھے ہوئے ہیں، اس قوم کو جس نے تباہ کیا ان کو سزا ہونی چاہئے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ پہلے واضح پالیسی دیں کہ یہ دہشتگرد کون ہیں یہ دہشتگرد فتنہ خوارج ہیں یا ہمارے خیر خواہ ہیں، دہشتگردوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان کے حوالے سے ہائبرڈ رجیم کا ایک اور مدعا پورا ہو گیا، آج ہماری یہ حقیقت ہے کہ ہمارے لیڈر آف اپوزیشن 804 کی رہائی کے لئے ہیں، اچکزئی صاحب کبھی کہتے ہیں مولانا زندہ باد کبھی نواز شریف زندہ باد کہتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان نقل مکانی نے کہا
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ