چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاری ہے۔ اس سلسلے میں طلبا و طالبات اور شہریوں کیلئے خصوصی کمیونٹی مارکیٹ کا انعقاد فاطمہ جناح پارک، نزد گندھارا سٹیزن سینٹر ایف نائن میں کیا گیا ہے۔
اس کمیونٹی مارکیٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کاروبار اور انٹرپینئرشپ کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ اسی طرح اس مارکیٹ کا مقصد نوجوان کی تخلیقی و تعمیری صلاحیتوں کو جِلا بخشنا ہے تاکہ نوجوانوں اور آنے والی نسل کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور بزنس کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔مزید برآں، اس کمیونٹی مارکیٹ سے شہریوں کو معیاری و منفرد مصنوعات تک براہ راست رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ اس خصوصی مارکیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلبا نے شرکت کی۔ سی ڈی اے کے زیر انتظام منعقد اس خصوصی مارکیٹ میں شہریوں بالخصوص فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسی طرح ہاتھ سے بنی مصنوعات، آرٹ و کرافٹ، تخلیقی ڈیزائنز اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پراجیکٹس بھی عام شہریوں کے سامنے پیش کئے جا رہے ہیں۔
طلبا، شہریوں اور فیملیز کی جانب سے اس خصوصی مارکیٹ کو خصوصی پزیرائی مل رہی ہے۔اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ اسطرح کے ایونٹس کا باقاعدگی کیساتھ اسلام آباد شہر میں مختلف کمیونٹی سپسز و مقامات پر کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی مارکیٹ کے اوقات دوپہر 1 بجے تا شام 5 بجے تک رکھے گئے ہیں چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر انوائرمنٹ ونگ نے اس خصوصی مارکیٹ میں ماحول دوست پودے شہریوں میں تقسیم کئے تاکہ شہریوں میں شجرکاری کے فروغ کیلئے آگاہی مہم چلائی جاسکے اور شجرکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جا سکے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس قسم کی کمیونٹی مارکیٹوں کے ماڈل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیگر پارکس اور عوامی مقامات تک پھیلایا جائے تاکہ نہ صرف نوجوانوں کو مزید مواقع میسر آئیں بلکہ شہریوں کیلئے تفریح و خریداری کے معیاری مقامات بھی قائم ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد نوجوان میں بزنس کے نئے آئیڈیاز، انکی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی سہولیات کو فروغ دینا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کاپنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وزیراعظم کاپنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3دہشتگرد ہلاک خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ، مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سہیل آفریدی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کرنے کا مطالبہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا قطرکے وزیر مملکت سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔