Nawaiwaqt:
2026-07-24@08:29:54 GMT

بارش اور برف باری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

بارش اور برف باری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ 30 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 3 فروری تک تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 جنوری سے 3 فروری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا بھی امکان ہے، ایک سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، 31 جنوری اور یکم فروری کو بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بارش اور برف باری محکمہ موسمیات علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل