پی ایس ایل فرنچائز حیدرآباد کی لانچنگ تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
کراچی:
پی ایس ایل پی ایس ایل میں شمولیت اختیار کرنے والی نئی فرنچائز حیدرآباد کی لانچنگ تقریب 7 فروری کو نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پرحیدر آباد ٹیم اپنا لوگو اور نام کا اعلان کرے گی، حیدرآباد ٹیم کی لانچنگ کے سلسلے میں کراچی سے حیدرآباد تک ریلی نکالی جائے گی۔
حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور بھی لانچنگ تقریب میں شریک ہونگے، تقریب میں کنسرٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقع پر مشہور گلوکار سیف سمیجو بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔