data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاک کالونی میں پولیس اور وفاقی حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والا شوٹر مارا گیا۔ترجمان ایس ایس پی ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے باعث پرانا گولیمار کے قریب پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت صالح محمد عرف صوالی کے نام سے کی گئی ہے، جو لیاری گروہ کے مبینہ شوٹر اور بھتہ خور جمیل جدگال کا اہم کارندہ تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس افسر پر مسلح حملے میں بھی ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف آٹھ سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ایس ایس پی امجد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا