2025-10-20@02:52:40 GMT
تلاش کی گنتی: 24640
«علاقے کا»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ، جس کے مطابق ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی۔ وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات جاری کردہ مراسلے کے مطابق 20 آکتوبر کو دیوالی ہوگی، جبکہ تنخواہ 15 آکتوبر کو ملے گی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحاین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و...
نوٹیفکشن کے مطابق ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کے لئے عام تعطیل کا اطلاق سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔ صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کرکے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے لئے ہولی کے تہوار پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں ہندو برادری کے لیے 20 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، جس کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کے لئے عام تعطیل کا اطلاق سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔...
سعودی عرب کے اعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد نے، جس کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کی، کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب استحکام کی راہ پر ہے اور اصلاحات کے نتیجے میں طویل المدتی پائیداری حاصل کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اب ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جسے عملی...
جرمن کے چانسلر کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے کانفرنس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز برلن(آئی پی ایس )جرمن چانسلر نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کیلیے ہنگامی کانفرنس بلائی جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انکی حکومت مصر کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتی ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ میں پانی کی فراہمی، بجلی کی ترسیل اور صحت کے نظام کی تعمیرِنو کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل جرمن حکومت کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد جرمنی نے فوری طور پر 29 ملین یورو(34 ملین ڈالر) دینے کا...
اسرائیل کا غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ، کئی علاقوں سے فوج کا انخلا ء جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق ابتدائی مرحلے می حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے کئی علاقوں سے جزوی انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سسیلی سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کا اجلاس، بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مفت تھراپی کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
سربراہ ادارہ منہاج الحسینؑ کا کہنا ہے کہ وہ شہداء کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھے گی اور دہشت گردی کے ناسور کیخلاف متحد ہو کر کھڑی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ اورکزئی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور...
— فائل فوٹو سندھ حکومت کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اکتوبر کو ہونے والی چھٹی کا اطلاق صرف ہندو ملازمین پر ہو گا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند
فائل فوٹوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکمِ ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔مری روڈ کی طرف آنے والی تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ فیض آباد سے صدر تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، فیض آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مختلف علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے دفاتر جانے والے افراد اور مریضوں کو...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ خلا میں جائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آج پاکستان کے متعدد سیٹلائیٹ خلا میں گھوم رہے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو انسان کی تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ طالبعلموں کو شروع سے کائنات کے مطالعے کی طرف موڑنا چاہئے، آج دنیا کا ہر ملک خلا میں زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے کی دوڑ میں ہے، ہمیں ایسے انسان چاہئیں جن کی یہ سوچ ہو کہ ہمیں نئی ایجادات کرنی ہیں اور اپنے ملک کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جانا ہے۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسپیس سائنس کے اندر...
افریقی ملک نیمبیا کو حالیہ مہینوں میں سائبر جرائم، آن لائن فراڈ اور سسٹم کی کمزوریوں کی غیر معمولی لہر کا سامنا ہے، جس کے بعد حکومت نے نیا قومی سائبر سیکیورٹی پلان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیمبیا کی وزیر اطلاعات و مواصلات ایما تھیوفیلس نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 10 لاکھ سے زائد سائبر خطرات اور تقریباً اتنی ہی سسٹم کمزوریاں ریکارڈ کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار، درجنوں ویب سائٹس بلاک یہ تمام واقعات نیمیبین سائبر سیکیورٹی انسیڈنٹ ریسپانس ٹیم (NAMSIRT) نے رپورٹ کیے، جن میں سم کارڈ فراڈ، آن لائن جعلسازی (scams)، شناخت چوری (impersonation) جیسے حملے شامل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت اور افغانستان کے مابین یہ ملاقات اولین اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعے کے روز کہا کہ بھارت افغانستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کابل کی حمایت جاری رکھے گا۔ جے شنکر نے افغانستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت سے بھارت کی اصولی وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے مخاطب ہو کر کہا، ''ہمارے درمیان قریبی تعاون نہ صرف آپ کی قومی ترقی میں مددگار ہے بلکہ علاقائی استحکام اور مضبوطی میں بھی کردار ادا...
غزہ: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے کئی علاقوں سے جزوی انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کی منظوری اور امریکی کردار اس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم بنیامین نیتن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اعلان کے مطابق، معاہدے کے تحت حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں طے شدہ لائن کے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے، جبکہ غزہ کے شہریوں نے بھی اپنے علاقوں کی جانب واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
معروف برطانوی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ ڈنمارک میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے حالیہ سربراہی اجلاس میں سیاسی تنازعات اور خفیہ منصوبوں کے سوا دیکھنے کو کچھ نہیں ملا اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی اخبار دی گارڈین نے یورپی یونین میں گہری تقسیم اور دھڑے بندیوں کی خبر دی ہے۔ اس حوالے سے پال ٹیلر کے قلم سے تحریر شدہ ایک مقالہ نشر کرتے ہوئے دی گارڈین نے لکھا کہ ڈنمارک میں منعقدہ یورپی یونین کے حالیہ سربراہی اجلاس میں صرف اور صرف سیاسی تنازعات و خفیہ منصوبوں کا ہی مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اس مقالے میں تاکید کی گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے کی ملاقاتیں کہ جو یورپی ہتھیاروں (کے ذخائر) کی تجدید کے لئے اہم ترجیحات...
لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے بیان میں سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔ چھٹی سے متعلق طلبا کے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ستمبر 2004 سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک سے اب تک 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے کیسز کی تعداد زیادہ سامنے آئی ہے۔...
بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چار سال بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے یہ اعلان جمعے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کیا۔ بھارت نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے ایک چھوٹا مشن دوبارہ قائم کیا گیا تھا۔ جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ "بھارت افغانستان کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا مکمل احترام کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون علاقائی استحکام اور...
بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنی ٹیکنیکل ٹیم کو باقاعدہ بھارتی سفارت خانے میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت جَلد کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کی سطح تک اَپ گریڈ کرے گا۔یاد رہے کہ افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 2021ء میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارت کے دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ امیر متقی کا یہ دورہ اقوامِ متحدہ کی خصوصی اجازت کے بعد ممکن ہوا اور اسے بھارت اور...
ویب ڈیسک :شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا۔ شکرگڑھ کے محلہ قادری محلہ اور سکھو چک میں بندر گھس آئے ہیں، شہریوں کے مطابق بندروں کی حرکتوں سے گلی محلوں میں رہائشی آبادی کے مکین تنگ آچکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بندروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
تصویر بشکریہ جیو نیوز فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مدینہ ٹاؤن میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد کیا۔اس حوالے سے ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد سے بیٹی کا دانت ٹوٹ گیا اور چہرہ بھی زخمی ہے۔
کراچی: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے لیے ’’دیوالی‘‘ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو یقین دلایا ہے کہ بھارت جلد کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ کا یہ دورہ بھارت۔افغان تعلقات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔ بھارت افغان عوام کا خیرخواہ ہے اور ان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر کے مطابق آج میں اس دیرینہ شراکت داری کے تجدیدِ عہد کا اعلان کرتا ہوں، جس کے تحت بھارت نے افغانستان میں کئی منصوبے مکمل...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے اعلان کے بعد پارٹیکے مرکز کے باہر کارکنوں کی طرف سے نعرے بازی کی گئی جہاں پولیس کے ساتھ تصادم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ یتیم خانہ چوک کے قریب ٹی ایل پی کے مرکز کے باہر کارکنوں کے جمع ہونے کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور شیلنگ شروع کردی گئی، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا اور چوک یتیم خانہ لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے، شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپنجاب یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا اور انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل...

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، ملک گیر خسرہ و روبیلا ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایف ڈی آئی سمیت مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی ملک گیر خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا اب بھی پاکستان میں اہم عوامی صحت کے چیلنجز میں شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسی...

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
راستے بند، ارکان غیر حاضر؛ سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے اور تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان غیر حاضر رہے جب کہ گزشتہ روز بھی وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔...
سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے اور تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان غیر حاضر رہے جب کہ گزشتہ روز بھی وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ نے کاؤنٹنگ کروانے کی ہدایت کی۔پریذائیڈنگ افسر نے اعلان کیا کہ ایوان...
ماسکو / دوشنبے(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی اور امن منصوبے کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ایک آزاد ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔ دوشنبے میں منعقدہ روس-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے جو تجاویز پیش کی ہیں، روس نے انہیں فوری طور پر حمایت دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ امن منصوبہ عملی جامہ پہن لے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عرب اور اسلامی دنیا میں بھی مثبت انداز میں قبول کیا گیا ہے، اور اس پر عمل درآمد خطے میں دیرپا...
ویب ڈیسک: سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے اور تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان غیر حاضر رہے جب کہ گزشتہ روز بھی وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ نے کاؤنٹنگ کروانے کی ہدایت کی۔ کیا...
گوگل نے اپنی ’ورک فرام اینی ویئر‘ (Work From Anywhere – WFA) پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے مزید سخت بنا دیا ہے۔ کمپنی کی داخلی دستاویزات کے مطابق، اگر کوئی ملازم دفتر کے علاوہ کسی مقام سے صرف ایک دن بھی کام کرتا ہے، تو اس پورے ہفتے کو WFA میں شمار کیا جائے گا، قطع نظر اس کے کہ ہفتے میں صرف ایک دن کام کیا گیا ہو یا 5 دن۔ گوگل نے یہ واضح کیا ہے کہ WFA پالیسی کو ’گھر سے کام‘ (Work From Home) کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کمپنی کی موجودہ ہائبرڈ ورک پالیسی برقرار ہے، جس کے تحت ملازمین کو ہر ہفتے دو دن گھر سے کام...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
فائل فوٹو لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی.سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئےاسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مذہبی جماعت نے...
نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج ہوگا، امریکی صدر اس ایوارڈ کے سب سے بڑے خواہشمند ہیں۔ 7 جنگیں ختم کرانے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت چمکی تو وہ نوبیل امن ایوارڈ لینے والے پانچویں امریکی صدر بن جائیں گے۔ اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈروولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما یہ اعزاز پاچکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا کی جنگیں رکوائیں۔ دو برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے نے ان کی نوبیل امن ایوارڈ کے بیچ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نوبیل امن کمیٹی کی آخری میٹنگ...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر غور کے دوران جاری سلامتی کابینہ کا اجلاس عارضی طور پر روک کر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:نوبیل امن انعام 2025 کا اعلان آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نریندر مودی نے نیتن یاہو کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیشرفت پر مبارکباد دی۔ مودی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت پر میں اپنے دوست وزیرِاعظم نیتن یاہو کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہم...
انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے گذشتہ شام کو بیرنتھوب کے علاقے میں مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی تھی جو آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ...
غزہ ( نیوزڈیسک) غزہ امن معاہدہ کے مطابق حماس نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ حماس رہنما خلیل الحیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج جنگ کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں، ہمیں ثالث کاروں اور امریکی انتظامیہ سے جنگ کے خاتمے کی ضمانت ملی ہے، اسرائیل تمام فلسطینی خواتین و بچوں کو رہا کرے گا۔ خلیل الحیہ نے کہاکہ معاہدے میں رفاہ کراسنگ دونوں اطراف کھولنے کی شق شامل ہے، جنگ بندی کا معاہدہ مستقل امن کی بنیاد بنے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا ہے اور دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
منیلا ( ویب ڈیسک) جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 7.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند کر دیے گئے، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے۔ فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، سکول فوری طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی نے ایسی فوٹیجز نشر کی ہیں جن میں شہریوں کو کھلے میدانوں میں بیٹھے دیکھا گیا، یہاں تک کہ ہسپتالوں کے عملہ بھی مریضوں کو باہر لے آیا۔ فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے بتایا ہےکہ قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں کی طرف فوری...
امریکہ کی تاریخ میں اب تک 4 صدور کو نوبل امن انعام سے نوازا جا چکا ہے، جنہوں نے بین الاقوامی سفارت کاری، انسانی حقوق اور عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان تمام رہنماؤں کا تعلق مختلف تعلیمی اداروں سے رہا ہے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے لیے غیر معمولی کوششوں کے سبب دنیا کے سب سے باوقار اعزازات میں سے ایک کے مستحق ٹھہرے۔ تھیوڈور روزویلٹ (1906): روس-جاپان جنگ کے خاتمے میں ثالثی تھیوڈور روزویلٹ، جو 1901 سے 1909 تک امریکہ کے 26ویں صدر رہے، نے ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں کولمبیا لا اسکول میں داخلہ لیا۔ انہیں 1906 میں روس اور جاپان کے درمیان جنگ کے خاتمے...

مذہبی جماعت کا احتجاج؛ لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کے احتجاج کی کال پر لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند کردیئے گئے، حکام نے موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت ٹی ایل پی کی طرف سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی بند ہے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین معطل کردی گئی، محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا پہلا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پی سی بی لائیو‘ کے نام سے لانچ کر دیا جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہِ راست میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔پی سی بی کے مطابق ’پی سی بی لائیو‘ کرکٹ بورڈ کی پہلی او ٹی ٹی (OTT) سروس ہے، پہلے مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں موجود شائقین کے لیے فراہم کی گئی ہے جو اپنے اکاؤنٹس live.pcb.com.pkپر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم بتدریج دنیا کے دیگر خطوں میں بھی دستیاب ہوگا، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی لائیو سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی...
فلپائن کے ساحل کے قریب 7اعشاریہ6 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند ، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے،فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں سے فوری انخلاء کا مشورہ دیا گیا ہے۔فلپائن کے صدر نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے کچھ ساحلی علاقوں میں انخلاء کا حکم دیا ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، تلاش، امداد اور بچاؤ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جائیں گی-
سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب تک اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، اس رات وہ اسی طرح روئے جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر روئے تھے۔ مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کر دی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں اورکزئی حملے میں 2 افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت میں ملوث تمام 30 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں ملوث خوارج کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ تمام 30 خوارج مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے...
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 71سالہ وکیل نے یہ اقدام اس لئے کیا کیونکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اسے اسی نظام سے تحفظ حاصل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اندر چیف جسٹس بی آرگوائی پر جوتا پھینکنا بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بی جے پی کے وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی بھیانک تصویر پیش کرتا ہے جہاں حملہ آور پورے اعتماد کے ساتھ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کےسابق وزیراعظم عمران خان پر ہزاروں طالبان کو پاکستان میں لا کر بسانے کے الزام پر یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض میدان میں اتر اور کہا کہ خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا، آج بھی PTI دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے، افغان حکومت کے ساتھ سالوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، روزانہ...
فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناو کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ تاہم امریکی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اب فلپائن، انڈونیشیا اور پلاؤ میں سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔ زلزلے کے باعث ڈیواؤ اوریئنٹل سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اسپتالوں اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی فلپائن کے صدر فردینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرہ علاقوں میں فوری انخلا اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں آج امن کے نوبل انعام کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر دنیا کی نظریں ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مرکوز ہیں، جو اس انعام کے لیے غیر معمولی طور پر پُرامید نظر آ رہے ہیں۔اعلان سے چند گھنٹے قبل ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر مجھے نوبل انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بڑی توہین ہوگی۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے قریبی حلقے انہیں عالمی امن کے لیے کئی اہم پیش رفتوں کا کریڈٹ دیتے ہیں ، جن میں غزہ جنگ بندی معاہدہ، ابراہام ایکارڈز اور کووِڈ ویکسین کی فوری تیاری شامل ہیں۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے...
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کو چینی خاتون سے محبت اور رومانوی تعلق مہنگا پڑ گیا ...
سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29، سابقہ فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15...
اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں: راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی...
ویب ڈیسک: جڑواں شہروں میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میٹرو بس حکام کے مطابق، سروس صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین آج بند رہے گی۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل اس سے قبل اورنج لائن کے متعدد...
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے جمعرات کے روز پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکرون کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی، جس میں متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا اجلاس کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی کے اقدامات پر مشاورت تھا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، اٹلی، جرمنی، اسپین، برطانیہ، قطر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سمیت یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی محترمہ کیایا کالاس نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج کی کال واپس ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی قسم...
اسلام آباد، پاکستان کا پہلا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا دارالحکومت، جو کبھی نظم و ضبط، سبزے اور خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا، اب رفتہ رفتہ بدصورتی کے دامن میں دھنستا جا رہا ہے۔ یوں تو پاکستان کے تقریباً ہر شہر کی اپنی ایک الگ خوبصورتی ہے، مگر بدصورتی بھی اپنی ہی نوعیت کی ہے۔ مارگلہ کی سرسبز پہاڑیوں کے دامن میں بسایا گیا یہ شہر انتظامی غفلت، تجاوزات اور بے ترتیبی کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ ایک طرف جدید رہائشی سیکٹروں کے عین وسط میں قائم کچی آبادیاں دن بہ دن گندگی کی آماجگاہ اور خطرات کا مسکن بنتی جا رہی ہیں، تو دوسری طرف تجاوزات شہر کی وسیع شاہراہوں اور جدید بازاروں کا حسن...
OSLO: آج ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نوبل کمیٹی امن کے نوبل انعام کا اعلان کرے گی، جو اس کے بانی الفریڈ نوبل کے نظریات سے ہم آہنگ کسی شخصیت کو دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کے لیے خاصے پرامید نظر آتے ہیں اور اعلان سے صرف چند گھنٹے قبل وہ خود کو اس انعام کا حقیقی حقدار سمجھ رہے ہیں۔ بدھ کے روز دیے گئے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی. ٹرمپ کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے عالمی امن کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں حالیہ غزہ جنگ بندی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل ٹچ سے پنجاب کا پہلاہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ کر دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہو گا۔ پنجاب کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری زراعت نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب میں 12قسم ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کے لئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گی ہے۔ سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہو گی۔ قرض کے لئے فارمر،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر ہے جس کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے شہداء کے لواحقین...
غزہ: غزہ میں تعینات اسرائیلی افواج نے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مشاہدہ جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب ایک فوجی کیمپ میں موجود اہلکاروں کو اپنا سامان باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فوجیوں کو کیمپ خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق مجوزہ معاہدے کا اعلان کیا گیا، جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں سے واپسی کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی افواج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر...
فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے، مری روڈ فیض آباد کے ہوٹلز خالی کرنے کے احکامات جاری احتجاج کی آڑ میںسڑک کو بلاک کرنے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،سی پی او تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ کے باعث شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔ تحریک لبیک نے (آج) 10 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیٔے جبکہ شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ۔ مری روڈ فیض آباد کے ہوٹلز خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیٔے گئے ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے تاحال کھلے رکھے گئے تاہم...
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج شام افغانستان کے دارالحکومت کابل کے کچھ حصوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے جس سے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کی ہے، جبکہ افغان دارالحکومت میں فائرنگ اور جھڑپوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج شام افغانستان کے دارالحکومت کابل کے کچھ حصوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے جس سے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ طالبان حکومت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے دفاع اور خلائی امور کے کمشنر اندریوس کوبیلیوس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین 2030 ء تک ہتھیاروں کی تیاری پر 2500 ء ارب یورو خرچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ،جس میں ڈرون طیارے اور ان کے خلاف حفاظتی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔ خبررساںاداروں کے مطابق کوبیلیوس نے اس بات کا اظہار فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں یورپی ممالک کے اوپر نا معلوم ڈرونز کی پروازوں کے واقعات پر بحث ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا 2030 ء تک ہمارے پاس مختلف دفاعی ضروریات کے لیے 2500 ارب یورو خرچ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ کوبیلیوس نے امید ظاہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ ڈاک پر اپنے خصوصی پیغام میں پوسٹل سروسز کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاک سروس عوام کو جوڑنے کا قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔ ڈاک کا نظام عوامی خدمت، اعتماد اور رسائی کی بہترین مثال ہے۔ اس سال کا تھیم :PostFor People Local, Service Global Reach عوامی خدمت کے عالمی جذبے اور باہمی ربط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی ڈاک سروس عوامی رابطے کا قابل فخر ورثہ ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر 10اکتوبر بروز جمعے تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کریں گے۔ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت 270 سے 280 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے اگر آج تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کریں گے۔ڈیری فارمر کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی اپنی مرضی کی قیمت پر دودھ فروخت کیا ہے، 15 ماہ سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی، کمشنر تین ماہ سے ٹال مٹول کررہے ہیں۔چند روز قبل ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گفتگو کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے مرکزی دفتر میں پولیو مہم کے حوالے اجلاس کاانعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اسامہ بن اشرف نے کی،اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ماہ ِ اکتوبر میں شروع کی جانے والی نئی مہم برائے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات کی گئی، مہم کا آغاز 13 اکتوبر بروز پیر سے ہوگا اور اتوار تک مہم جاری رہے گی جس میں 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، انٹی انکروچمنٹ کے راشد کمال و دیگر افسران موجود تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئیڈش (مانیٹرنگ ڈیسک)2025 کے لیے ادب کا نوبیل انعام ہنگری سے تعلق رکھنے والے مصنف لازلو کرسز ناہور کائی کے نام رہا۔ سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے ہنگری سے تعلق رکھنے والے مصنف کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکموں کے ملازمین کا وزارت خارجہ میں ضم ہونے کا معاملہ، وفاقی ملازمین کی درخواست کا عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیاعدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خارجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر وزارت خارجہ میں ضم ہونے والے ملازمین کا جائزہ لیا جائے، عدالت عظمیٰ کے طے کردہ اصولوں کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اصل محکموں میں بھیجا جائے۔ اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس کل 11 گیارہ بجے دن پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ سینیٹر سیف علی ظفر موشن پکچرز ترمیمی بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 10 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر علی ظفر سینیٹر زرقا سہروردی کا پیش کردہ معلومات تک رسائی کے حق کے ترمیمی بل 2023 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 10 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے۔ سلیم مانڈوی والا ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 13 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اورکزئی حملے میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران 11 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ پاک فوج کے...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی بزنس مین کے درمیان تین معاہدوں پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس سے قبل عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے گورنر ہاوس پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خاں ٹیسوری نے پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ گورنر ہاؤس میں عسکری بینڈ کی سلامی اور پاک سعودی پرچم کشائی کی تقریب نے اس ملاقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان۔ افواج پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کے روز پشاور میں اہم ترین پریس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر جمعہ کی دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر کور کمانڈر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداءملک کے لاکھوں کو بچوں کو شہید ہونے سے بچانے کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں، مگر ستم ظریفی دیکھیں کہ دہشتگردوں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر دوست نما دشمن یہ جو خوارج ہیں، جو...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اپنے سیاسی اسٹیٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ سی طرح روئے جیسا اپنی والدہ کے انتقال پر روئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاسپورٹ پر اسرائیل کی ناپاک مہر نہیں لگی‘، وطن واپسی پر سینیٹر مشتاق احمد کا بیان مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اس پر کوئی ریسپانس نہیں ملا۔ Former Pakistani Senator Mushtaq Ahmad Khan has resigned from Jamaat-e-Islami (JI),...
فائل فوتو۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کارکن کو بڑی ذمہ داری حوالے کی۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا امید ہے کہ اراکین اسمبلی اور ورکرز ساتھ دیں گے۔ کوشش ہوگی اعتماد پر پورا اتروں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثہ جات کی واپسی کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان شفاف حکمرانی، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے سلسلے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جدہ، سعودی عرب میں MENA ریجن کے اثاثہ بحالی انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA-ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر طے پایا، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بارسلونا اسپین کے سائنس دانوں نے چوہوں پر کیے گئے ایک تجربے میں نینو پارٹیکلز کے ذریعے الزائمرز (Alzheimer’s) بیماری کی علامات میں نمایاں کمی لانے کا دعویٰ کیا ہے۔تحقیق کے مطابق نینو پارٹیکلز — جو برہنہ آنکھ سے دیکھے نہیں جا سکتے اور جن کا قطر 200 نینو میٹرز سے بھی کم ہوتا ہے (یہ انسانی بال کی چوڑائی کا تقریباً 0.25 فیصد بنتا ہے) انجیکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیے جاتے ہیں۔ یہ نینو پارٹیکلز دماغ کی حفاظت کرنے والے خلیات اور خون کی نالیوں کے درمیان موجود ایک حساس رکاوٹ، جسے بلڈ-برین بیریئر کہا جاتا ہے، کی مرمت کرتے ہیں۔الزائمرز کے مریضوں میں یہی رکاوٹ متاثر ہو جاتی ہے، جس کے باعث ایمیلائڈ-بیٹا نامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے ادب کا نوبیل انعام یورپی ملک ہنگری کے مشہور ادیب و ناول نگار لاسزلو کراسزنہورکائی کو دینے کا اعلان کردیا۔انہیں ان کی شاندار ادبی خدمات اور ناولز پر ایوارڈ دیا گیا، ان کے لیے مشہور ہے کہ وہ قیامت خیز خوف کے درمیان فن کی طاقت کو اجاگر کرنے کا فن جانتے ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ کراسزنہورکائی وسطی یورپ کی عظیم ادبی روایت کے ادیب ہیں جو کافکا سے لے کر تھامس برن ہارڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔امریکی ناقد سوسن سونٹاگ نے کراسزنہورکائی کو قیامت کا استاد قرار دیا تھا، ان کا مشہور ناول ’ساتان ٹینگو‘ 1985 میں شائع ہوا جو ہنگری کے ایک دیہی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اسے گورنر کو ارسال کر چکے ہیں۔ بدھ کے روز علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود تھے، تاہم عمران خان کے فیصلے کے بعد وہ رات گئے پشاور پہنچے اور وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے رات ہی اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا۔ استعفیٰ موصول ہوا کہ نہیں؟ تاہم گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی...
سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ بلاول بھٹو کی ن لیگ کے بیانات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ارکان کو سخت زبان استعمال کرنے سے روک دیا پیپلزپارٹی نے آئندہ لائحہ عمل سی ای سی اجلاس میں طے کرنےپر اتفاق کیا ۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل چیئرمین کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ ورچوئل اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت سینئر قیادت شریک تھی ۔
فیصل آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیے جب کہ کمسن بچی کا جسم بھی گرم چمٹے سے جلایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سول لائن کےعلاقے میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں گھر کے مالک مالک حبیب سلیم اور اہلیہ صدف نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزمان بچی کے جسم کو گرم چمٹے سے جلاتے رہے اور اس کے سرکے بال بھی کاٹ ڈالے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کی جانب سے قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کے خلاف سینیٹ میں شدید احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے سیدال خان ناصر کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا گزشتہ اجلاس کے دن آپ کا سینیٹ اجلاس میں اچھا کردار نہیں تھا۔ مجھے آپ پر اعتبار اور بھروسہ نہیں کہ آپ اس چئیر پر بیٹھیں۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ ایسے نہیں جو اپنے ساتھی سینیٹرز کی عزت کا خیال کریں۔ آپ سینیٹ چیئرمین کی نشست سے اتریں۔ سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اس دن...
وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ...
ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی نگران ٹاسک فورس میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز انقرہ(آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔ ترکیہ نے قطر، مصر اور امریکا کے نمائندوں کے ساتھ مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے شرکت کی۔تاہم، رجب طیب اردوان نے...