2025-04-29@21:04:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1347

«لازمی ہے»:

(نئی خبر)
    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازوں کی چھوٹی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں محمد شعیب خان نے کہا کہ پتنگ بازوں کے سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیسڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 ہزار پتنگیں برآمد کر کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا، چھوٹی سی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں، اسلام آباد میں کسی بھی صورت پتنگ بازی نہیں ہونے دی جائے گی۔ایس ایس پی...
    عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل...
    نیویارک (نیوزڈیسک)ایلون مسک کا کے خلاف اعلان جنگ، مجرمانہ تنظیم قرار دے دیا.معروف ارب پتی ایلون مسک نے امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کو ”مجرمانہ تنظیم“ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب مسک کی سرکاری ٹاسک فورس اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان واشنگٹن میں ایک تنازعہ پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ سیکیورٹی افسران کو معطل کر دیا گیا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک کو ڈیپاٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو یو ایس ایڈ کے ہیڈکوارٹرز میں...
    سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کو سراہا ہے اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چھوٹے صوبوں سے ججز کی تقرری صدرِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت اور اس میں فراہم کردہ طریقہ کار کے مطابق کی ہے جو پہلے دن سے موجود ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم  اسلام آباد کی وفاقی حیثیت کو بحال کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ دراصل تمام صوبوں بشمول چھوٹے صوبوں جیسے سندھ اور بلوچستان کی مساوی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے قائم...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا  ہے، انسداد پولیو مہم کے ذریعے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ پاکستان کے کروڑوں...
    اسلام آباد+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپی کے کے صدر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم ڈر جائیں گے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان نے حکم دیا تو انہیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں پی ٹی آئی کا ورکر قید ہوگا تو ورکرز اس تھانے کی حدود میں پہنچیں گے، تمام ورکر اس تھانے کے باہر...
    حیدرآباد: بے امنی کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، قیم صوبہ محمد یوسف بھی موجود ہیں
    قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر ملاقات کر رہے ہیں
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
    لاہور: وزیراعظم شہبازشریف اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کررہے ہیں
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔ اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا لوٹ کے کھاگئے پاکستان، دنیا کے ممالک میں ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے...
    کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار تیاری کیساتھ اسلام آباد جائیں گے: جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صد ر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں امید نہیں تھی ہم پر اسلام آباد میں گولیاں چلائی جائیں گی، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم ڈر جائیں گے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان نے حکم دیا تو...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے۔ بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیابانئ پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں صاف اور سرسبز ماحول کے وژن کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دیے گئے، جبکہ 31 مارچ تک مزید 30 اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ پہلے پنجاب میں صرف 3 مانیٹرز موجود تھے، لیکن حکومت کی جانب سے 100 ایئر کوالٹی مانیٹرز کا ہدف مقرر کر کے اس کی تکمیل پر کام جاری ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کے لیے 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے جا چکے ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی جدید ایئر کوالٹی اسٹیشنز نصب کیے جا رہے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سب ڈویژن حیسکو ریکوری کرنے میں ناکام ، پنجرا پول کے مختلف علاقوں میں مہینے کے آخری دنوں میں کئی روز تک بجلی بند کردینا معمول بنالیا ،بجلی نہ ہونے پر صارفین کو پریشانی کا سامنا ،کنڈا عناصر کے گھر روشن اور بل ادا کرنے والوں کے گھروں میں تاریکی کا راج ہے۔ادبی سماجی ،ثقافتی تنظیم قلمکار اکیڈمی کے رہنما ،افسانہ نگار پروفیسر خلیل جبار نے اپنے بیان میں کہا کہ پھلیلی سب ڈویژن حیسکوکو ریکوری کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اس لیے حیسکو نے کئی ماہ سے یہ سلسلہ شروع کردیا ہے کہ مہینے کے آخر میں ٹرانسفارمر سے لنک ہٹا کر پنجرا پول کے مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے ،جس...
    کراچی: کالا پل کے پاس ایک شخص ریلوے لائن عبور کر رہا ہے
    کراچی: لائٹ ہاوس پر 1927ء میں بننے والے تاریخی لائٹ سٹی کی سوئیر خستہ حالی کا شکار ہے
    لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
    وفاقی وزیر احسن اقبال برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کر رہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ شعبہ جات کے نا ظمین کے اجلاس سے خطاب کر ر ہے ہیں ‘قیم صوبہ محمد یوسف بھی ساتھ موجود ہیں
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ یکم فروری 2025ء ) مرکزی سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ صوبوں سے ججز کو ٹرانسفر کرنے کا مقصد ایک جج کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانا ہے،رولز کے مطابق چیف جسٹس تین سینئر ترین ججز میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اقتدار میں ہوتا ہے تو ایسے لگتا ہے کہ اقتدارختم نہیں ہونا، دس پندرہ سالوں کے پلان بنائے جاتے ہیں، اقتدار کا نشہ ہی ایسا ہے۔ اس طرح کی تیاریاں پہلے بھی تاریخ میں کی جاتی رہیں ، میں اب توقع بھی نہیں رکھتا کہ سپریم کورٹ یا آئینی بنچ...
    شکارپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری اور ہندو تاجر نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی جان و مال اور جائیداد غیر محفوظ ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر عوام کو شدید تشویش ہے۔ بدامنی کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے اور تاجر مزدور کسان شہری سبھی پریشان ہیں۔ چوری ڈاکے اغوا برائے تاوان روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلعی نائب صدر دولہا دریا خان جتوئی، تحصیل جنرل سیکرٹری سعید احمد...
    لاس اینجلس:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں گزشتہ 3 ہفتوں سے لگی تباہ کن آگ پر بلآخر قابو پالیا گیا جس کے باعث 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی ’پیلیسڈز‘ اور ’ایٹن‘ آگ امریکا کے دوسرے سب سے بڑے شہر کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن آگ تھی۔ 2 جنگلات میں لگنے والی آگ 150 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے میں پھیلی اور 10 ہزار سے زیادہ گھر جل گئے تھے، جس سے سیکڑوں ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ جنوبی کیلیفورنیا میں 2 مقامات پر ہونے والی ان آتشزدگیوں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کو مینج کرنے کا تاثر غلط ہے: مشیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر مشیر وزارتِ قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے جج کے تبادلے کے لیے مشاورت اور متعلقہ جج کی رضامندی ضروری ہے۔ بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو مینج کرنے کا تاثر غلط ہے، ایسا ممکن نہیں ہے کہ ہائیکورٹ کے جج کا تبادلہ کرکے اسے سینیارٹی میں دوسری ہائیکورٹ کے جج کے نیچے لگا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نہ مشاورت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی پراسیس شروع ہوا ہے، جب آئین کسی چیز کی اجازت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لئے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا...
    میٹھے مشروبات طویل عرصے سے آج کل کی غذا کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن محققین اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ عالمی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے محققین کی طرف سے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر سال چینی والے میٹھے مشروبات کے استعمال کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 22 لاکھ نئے کیسز اور دل کی بیماری کے 12 لاکھ نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر کیے گئے مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جو کہ 1990-2020 تک محیط ہے۔ مطالعے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکہ میں طیارہ حادثے کے ریکوری آپریشن سے منسلک ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ 41سے زیادہ لاشیں نکال لی گئی ہیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط سرکاری عہدیدار نے پر بتایا کہ دریائے پوٹومک سے 41 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ ریکوری آپریشن جاری ہے.(جاری ہے) بدھ کی رات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میںمسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم کے بعد سے دریائے پوٹومک میں سرچ آپریشن جاری ہے ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دریائے پوٹومک کے ا±وپر امیریکن ایئر لائنز کے...
    نائب امیر جماعت اسلامی---فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیکا متنازع قانون ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس قانون میں اصلاحات کے لیے مذاکرات کرے۔ جماعت اسلامی پیکا ترامیم قانون سازی کیخلاف صحافیوں کیساتھ ہے: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پیکا ایکٹ سے متعلق کہا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ترامیم قانون سازی کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے لیےسنجیدہ اقدامات کرے۔
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے،تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے،پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عقائد کا احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے۔ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا...
    اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں اور شہداء کی لاشوں کی تلاش کیلئے کوئی سامان و بھاری مشینری اس علاقے میں داخل نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں خیمے لے جانے والے کنٹینرز کی تعداد 208 ہے جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔ دریں اثنا، شمالی و جنوبی غزہ میں کوئی عارضی یا پہلے سے تیار شدہ گھر نہیں بھیجے گئے۔ میڈیا میں آنے والی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اس علاقے میں تقریباََ 7 ہزار 926 کنٹینرز داخل ہو چکے ہیں۔ جن میں سے دو تہائی کنٹینرز غذائی مواد کے تھے۔ اس کے علاوہ صرف 197 ٹرک ایندھن لے کر...
    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی مرکزی اجتماع ارکان سے خطاب کر رہے ہیں
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ”بنگلادیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی بنگلا دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حُسین خان تھے، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی، سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان، بنگلادیش دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان تمام دائروں میں مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، سیمینار میں قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی مدد کے لیے...
    کندھکوٹ، جماعت اسلامی کے عمائدین پیکاقانون کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
    سجاول،ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند پویو مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    اندرن سندھ جماعت اسلامی کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں
    نوابشاہ ،جماعت اسلامی کے تحت ہونیوالے احتجاجی مظاہرے سے مقررین خطاب کررہے ہیں
    جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سید علی مردان شاہ گیلانی ،جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نائب امیر ضلع بدین اللہ بچایوہالیپوٹہ خطاب کررہے ہیں
    نوشہرو فیروز: ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم تعلقہ اسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر رہے ہیں
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت )گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیو اسٹاک میں اپنی وسیع صلاحیت رکھنے کے باوجود بلوچستان کا پورا ایگریکلچر سیکٹر جمود کا شکار ہے کیونکہ ہم زرعی تجارت پر مبنی ایک جامع حکمت عملی بنانے میں اب تک ناکام ہیں۔ ہم آج بھی معیاری بیجوں کے حصول کیلئے دوسرے ممالک کے محتاج ہیں۔کوئٹہ میں لسبیلہ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام زراعت پر مبنی تجارت کے فروغ کیلئے ایک مشاورتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنربلوچستان نے کہا کہ ہمارے زمیندار جدید زرعی طریقوں سے نابلد ہیں تو دوسری طرف ہمارے زرعی ماہرین کی ان پٹ بھی ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پورے ملک کی لائیو اسٹاک کی ضروریات کو...
    ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں
    گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں، اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں، اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، تاحال کسی بھی فرد یا...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائے جانیوالے نقصانات کا تدارک کرنا ہے، سوشل میڈیا پر ملک میں افراتفری پھیلائی جاتی ہے، معیشت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، ان پر جھوٹے فتوے لگا دیئے جاتے ہیں، توہین کا الزام لگا کر واجب القتل قرار دے دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اگر پیکا ایکٹ میں کوئی ایک متنازعہ شق ہے تو سامنے لائیں، ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، جس روز ان کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔...
     اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے ، ابھی ہم سی پیک فیز ٹو میں ہیں ،گوادر میں ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے ،ون بیلٹ ون روڈ جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہاں اپنے معاشی اثرات چھوڑتی ہے۔چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے لئے اعزاز اور خوشی کا مقام ہے کہ میں یہاں ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی ہمیں کئی دہائیوں پر محیط ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری والدہ نے بتایا کہ انہوں نے چواین لائی کا استقبال کیا تھا ۔ انہوںنے...
    ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار میں بار ووکیشنل کورس کا آج آخری روز ہے، جہاں وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال ایڈیٹوریم میں آج دو اہم لیکچرز ہوں گے۔پہلا لیکچر بیرسٹر قادر بخش چاہل دیں گے جو "ڈرافٹنگ سوٹ کے جائزہ" پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ لیکچر صبح 10:30 سے 11:30 بجے تک جاری رہے گا۔ دوسرا لیکچر بیرسٹر اسامہ ملک کی جانب سے "تصفیہ طلب معاملات کو مصالحت کے ذریعے نمٹانے" پر دیا جائے گا، جو صبح 11:30 سے 12:30 بجے تک ہوگا۔ بیرسٹر اسامہ ملک خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور آ کر بار طلبا کو یہ اہم لیکچر...
    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں اور پہاڑی مقامات پر شدید سردی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ تاہم، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں...
    اسلام آباد: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کے مندوبین کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دلائل ختم کرلوںگا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ظلم وناانصافی مہنگی بجلی اشرافیہ کی عیاشی کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی مزاحمتی جدوجہد عوام کی آواز ہے۔یہ بات انہوں نے آج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور رشوت اور چور بازاری کے کلچر نے وسائل سے مالا مال پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگی بجلی فروخت کر رہا ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام...
    اسلام کی ایک اصطلاح ’’مسلمان‘‘ ہے۔ ایک اصطلاح ’’مومن‘‘ ہے مسلمان اور مومن کا فرق یہ ہے کہ مسلمان ایک ادنیٰ درجے کا مومن ہے اور مومن ایک اعلیٰ درجے کا مسلمان۔ اسی لیے اقبال نے اپنی شاعری میں مومن کا قصیدہ لکھا ہے۔ اس قصیدے کا ایک شعر ہے۔ تقدیر کے پابند جمادات و نباتاتمومن فقط احکامِ الٰہی کا ہے پابند ظاہر ہے کہ اگر مومن صرف احکاماتِ الٰہی کا پابند ہے تو وہ کسی ’’شریف حکومت‘‘ یا اسٹیبلشمنٹ کے احکامات کو کیسے خاطر میں لا سکتا ہے مگر پاکستان کی بدقسمتی دیکھیے کہ اقبال کے پاکستان میں پیکا ایکٹ کے ذریعے ذرائع ابلاغ کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا غلام بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اقبال نے اسلامی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے. پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے. پنجاب میں تعلیم کے بعد بچوں کو کھیلتا، آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں. پنجاب میں کھیل کے میدان کئی سال سے ویران تھے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر وظائف دیے، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے. ہمارے نوجوان ہونہار...
    سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔ اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔ تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں انھیں مل رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس شخص نے 2023 میں سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآنِ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔” اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ خطہ پوٹھوہار میں بونداباندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر 11، چترال ، میرکھانی 09، کالام 08،دروش 06،مالام جبہ 03،کاکول02اورسیدو شریف میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ):کالام میں 04 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج...
    اسلام آباد ،موٹرسائیکل رکشا اوورلوڈ سامان لے کر جارہا ہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرینا چوک انڈر پاس پروجیکٹ کا دورہ کر رہے ہیں
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کو مالٹا کے نامزد ہائی کمشنر ریمنڈ بونڈن اپنی سفارتی اسناد پیش کر رہے ہیں
    اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کو سوونیئر پیش کر رہے ہیں
     پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ "جنگ " کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ضم اضلاع کی 36 ہزار بچیوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔صوبے...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔" اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز...
    چاہے آپ استنبول کی رونق بھری گلیوں کی سیر کر رہے ہوں، روایتی ترک حمام میں سکون حاصل کر رہے ہوں، یا مقامی پکوانوں کا ذائقہ چکھ رہے ہوں، ترکی ہر قسم کے سیاحوں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور رکھتا ہے۔اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز نے پاکستانی شہریوں کے لیے ترکی کے وزٹ ویزا کی فیس کا اعلان کر دیا ہے۔قواعد کے مطابق، عام پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ترکی کا سیاحتی سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ درخواست گزاروں کو درج ذیل اہم دستاویزات جمع کروانی ہوں گی: 1: بینک اسٹیٹمنٹ 2: صحت بیمہ 3: تصاویر 4 فنگر پرنٹس 5: واپسی کا ٹکٹ 6: ہوٹل کی بکنگ ترکی کے سنگل انٹری وزٹ ویزا کی...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سرکاری سرپرستی اور عوامی خزانے کو استعمال کرکے غیر اخلاقی و غیر شرعی خواتین میراتھن ریس منعقد کرنا شرمناک اور ناقابل قبول ہے جماعت اسلامی۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل فہیم کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کے غیور شہری خواتین کی میراتھن ریس کے انعقاد پر سراپا احتجاج ہیں ڈویژنل انتظامیہ میرپورخاص اور ضلعی انتظامیہ کے دیرینہ اور بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے خواتین میراتھن ریس جیسے غیر اخلاقی اور خلاف شریعت کاموں پر انتظامی اختیارات اوروسائل خرچ کر رہی ہے جماعت اسلامی عوامی اور قانونی جدوجہداور مزاحمت کے ذریعے سرکاری سرپرستی میں ہونے والے تمام غیرشرعی کاموں کے خلاف تحریک چلائے گی نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، قائد محمد نوازشریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے،9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔ بدھ کوبیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا لیڈر اور ان کا خاندان ہے، ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر اس نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا،چور دروازے...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پارٹنر اداروں کے تعاون سے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی...
      مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا  کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔  انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔ کراچی کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مرتضیٰ وہاب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری خواتین بہت با اختیار ہے، سندھ نے یہ بیریئر توڑا...
    رہنما جماعتِ اسلامی---فائل فوٹو  نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ترامیم قانون سازی کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفادات اور مجبوریوں کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرنے والے خاتمے کے لیے بھی سہولت کار بنیں گے۔لیاقت بلوچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پنجاب، اسلام آباد اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مقصد صرف الیکشن میں کامیابی نہیں بلکہ اقامت دین کی جدو جہد ہے،دین کے غلبے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کسی بھی تحریک اورجدوجہدمیں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہو تا ہے، جماعت اسلامی سے وابستہ خواتین نے مختلف مہمات میں ہمیشہ بھرپور حصہ لیا ہے،خواتین دین کی دعوت اور جماعت اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور رابطہ عوام مہم کا آغاز کریں۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ سعید،صوبائی ناظمہ نازیہ توحید،نائب ناظمہ فوزیہ محبوب،ضلعی ناظمہ سعدیہ رحمن، سعدیہ عبدالخالق،عفیفہ صدیقی،میمونہ لطیف ، جے...
    فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ورکس اینڈ ریلیف (UNRWA) کے کمشنر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس ایجنسی کو بند کر دیا جاتا ہے تو فلسطینی پناہ گزینوں کی نازک صورتحال جوں کی توں رہیگی! اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی کو امداد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے پرعزم ہے، (غزہ میں) باقی رہے گی اور امداد فراہم کرتی رہے گی۔ کمشنر جنرل انروا نے کہا کہ اگر انروا کو ختم کر دیا...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ چین کے سال نو کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  انہوں نے کہا کہ پچھلی 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی...
    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ چین کی اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی کو لاحق مضمرات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس بریفنگ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی فنڈنگ کی بندش عارضی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا ہے۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب...
    ظاہر پرست آنکھ عروج کے کسی سفر کی شاہد نہیں ہو تی۔ مادّہ پرست فکر طائف کے سفر کی عظمت سے آگاہ نہیں۔ کسے خبر تھی،طائف کا سفر معراج کے سفر کا ابتدائیہ ٹھہرے گا۔ طائف کا سفر لطائف کا سفر ٹھہرا۔ یہاں زمین پر ناقدری، ناشناسی اورپھر ناسپاسی اپنے عروج پر تھی، آسمان سے پہاڑوں کا فرشتہ بحکمِ ربی نازل ہوتا ہے، اور سرکارِ دوعالمؐ سے کہتا ہے کہ اگر آپؐ حکم فرمائیں تو اس بستی کو ان ناہنجاروں سمیت دوپہاڑوں کے درمیان پیس کر رکھ دیا جائے۔ زخموں سے چْور اور دل سے رنجور سرکارِ دوعالمؐ نے فرمایا: مجھے رحمت اللعالمینؐ بنا کر بھیجا گیا ہے، یہ مجھے پہچانتے نہیں، یہ اگر ایمان نہیں لے کر آتے تو...
    ایبٹ آباد:آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں
    ملی یکجہتی سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں کونسل کے صوبائی ذمے دارارن کا اجلاس ہورہا ہے
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیںکوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ26 ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر کی گئی جس نے ملک کا نظام بدل دیااور میرا خیال ہے کہ26 ویں آئینی ترمیم کو بالآخر عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ بینچ ہی سنے گا، یہ ایشو پاکستان کی عوام اور نظام کی بقا کیلئے حل ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شخصی آزادیوں سمیت جس قسم کے مسائل ہیں سب کو نظر آرہے ہیں، شخصی آزادی کا تحفظ کرنے والے میڈیا کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپ رائٹ وکلا کی ضرورت ہے جو بعد میں اپ...
    پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکا کیا، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں مخلص کیسے ہو سکتی ہے؟ ۔
    اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سیاست کرنے کا حق ہے، اگر بلاول بھٹو کو کوئی ایشوز پتا ہیں تو ہمیں بتائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جب اپوزیشن ریلی پشاور سے چلی تب سے گولی چل رہی تھی چونگی نمبر 26 پر گولی کس نے چلائی؟ جس سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اٹک پل سے لیکر اسلام آباد تک دس بارہ مقامات پر تشدد ہوا وہاں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تشدد اس جتھے نے کی جو مسلح اسلام آباد پر چڑھائی کر رہا تھا ایسا تو نہیں...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے جاپانی سفیر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے چیئرمین آئی ٹی این ای کو ڈی جی پی آر آمد پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے  سالانہ رپورٹ اور سوینئر وزیر اطلاعات کو پیش کیں۔ آئی ٹی این ای نے ایک سال میں 395 صحافیوں کو 60 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 434 روپے کی ادائیگیاں کروائیں۔ عظمیٰ بخاری نے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین آئی ٹی این ای سے رائے بھی مانگی۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے اس کے عملدرآمد کے طریقہ سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) البرکہ فورم برائے اسلامی معیشت نے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ (ICCD) کے اشتراک اور البرکہ بینک پاکستان کی پلاٹینم شراکت داری کے ساتھ، “پائیدار ترقی کے لیے صکوک: بین الاقوامی بہترین طریقے” کے موضوع پر چوتھی البرکہ فورم ریجنل کانفرنس 28 جنوری 2024 کو میریٹ ہوٹل، کراچی میں کامیابی سے منعقد کی۔ یہ اہم ایونٹ اسلامی مالیات، بالخصوص صکوک کے پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔کانفرنس میں معزز مقررین نے شرکت کی، جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جناب سلیم اللہ، پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین محترم عاکف سعید، اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جناب جسٹس سید منصور علی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پولیوکے خاتمے سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    ریاض ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) سعودی عرب والے بارشوں اور دھند والے موسم کیلئے تیار ہو جائیں، مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان، کئی علاقوں میں دھند کا راج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاض سمیت متعدد شہروں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ بارش کا قوی امکان ہے۔ جازان، عسیر، باحہ، قصیم، حائل، شمالی اور مشرقی ریجنوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔(جاری ہے) مذکورہ ریجنوں کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ مکہ مکرمہ ریجن میں العرضیات کمشنری میں گرد آلود ہوا چلے...
    لاہور: پاکستان میں ہنر مند افراد کی کمی نہیں، لاہور کے شاہی قلعہ میں ایک ایسا نوجوان موجود ہے جس کا ہنر نہایت منفرد اور دلچسپ ہے, غلام مصطفیٰ نامی یہ نوجوان چاول کے دانے پر نام لکھنے کی مہارت رکھتا ہے، اور اس کا یہ فن مقامی اور غیر ملکی سیاحوں میں یکساں مقبول ہے۔ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ یہ فن انہوں نے لاہور ہی سے سیکھا ہے۔ ان کے استاد نے انہیں یہ ہنر سکھایا، جس کے ذریعے وہ نہایت باریک چاول کے دانے پرانگریزی حروف تہجی سمیت دو یا تین نام باآسانی لکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عام چاول کے دانے ہی ہوتے ہیں، اور اس کے لیے کسی...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
    اپنی ایک خبر میں فلسطینی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کیساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطینی اتھارٹی کے ایک وفد نے شام پر حاکم باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قصر الشعب میں انجام پائی۔ اس وفد کی قیادت فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "محمد مصطفیٰ" کر رہے ہیں۔ اس بارے میں فلسطین کی سماء نیوز نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کے ساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح و...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورس کرنے والے طلبا کو جامعہ کراچی کی ڈپلومہ کی ڈگری دی جائےگی۔انھوں نے کہ گورنر ہاؤس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کیا، واضح رہے کہ جامعہ اردو کا جلسہ تقسیم اسناد منگل کو گورنر ہائوس میں منعقد ہوا۔ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کے موقع پر گورنر کا مران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایک جماعت نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر ہاؤسز کو جامعات میں تبدیل کریں گے۔گورنر سندھ نے کہا اس جماعت نے ساڑھے تین سال کچھ نہ کیا، ہم نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھولے، پچاس ہزار طلبا کو آئی ٹی کورسز کروا رہے ہيں۔وفاقی...