2025-11-04@05:56:08 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1667				 
                «لاکھ کا»:
(نئی خبر)
	سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔  دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی...
	کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے کارٹل پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کی جانب سے بڑا ایکشن لیا گیا ہے، جس میں کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے کارٹل پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ کارروائی میں 6 بڑی کمپنیاں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل ملوث قرار دی گئی ہے، جس پر فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے جرمانہ  عائد کیا گیا ہے۔ 6 بڑی فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایف ایم پی اے سی  پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ہر کمپنی پر 5...
	بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی غفلت کے نتیجے میں 36 لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر ہو گئے۔ مودی سرکار آسام سمیت شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، جس کے نتیجے میں شمال مشرقی بھارت میں سیلاب متاثرین کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ لاکھوں افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔  آسام کے 19 اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مؤثر امدادی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے فقدان نے ان کے...
	آسام سمیت شمال مشرقی بھارت اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 36 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کم از کم 19 اضلاع میں سیلابی صورتحال نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے، جن میں سے بیشتر کو ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومتی مشینری کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث نہ صرف انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے بلکہ عوام بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات حکام کے...
	 کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان کے مختلف شہروں ، لاہور کراچی، اسلام آباد ،راولپنڈی ،کوئٹہ ،حیدرآباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، مظفرآباد میں  24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 347,300 تولہ پر پہنچ گئی   جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت پیر 02 جون 2025 کو 318,440 1 تولہ ہے۔ 24  اور 22 سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کی معلومات پر مبنی ہیں۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔   GOLD PURITY(سونے کی خالصیت) TOLA(تولہ) 10 GRAM(١٠ گرام)    24K   Rs. 347,300   Rs. 297,754     22K   Rs. 318,440   Rs. 272,942    ...
	ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے جج نے ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان خاندان کا 60 ہزار درہم کا جرمانہ منسوخ کردیا، جج کیلئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی طرف سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ایک اعزازی تقریب کے دوران جج کے حسن سلوک کی تعریف کی کیوں کہ ام القوین فیڈرل کورٹ آف فرسٹ انسٹینس کے جج حامد ال علی نے ایک پاکستانی شخص پر عائد 60 ہزار درہم ( 45 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آج سونے کی قیمت ایک ہزار 400 روپے کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار200 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200 روپے کم ہو کر 2لاکھ 97 ہزار 668 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی کے بعد 3ہزار 356روپے اور 10 گرام...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔
	زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سر کاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔  
	 کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
	لاہور میں نو مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویزات کے مطابق 9 مئی واقعات میں کیمروں، سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار 900 روپے کا نقصان کیا گیا، لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ شہر کے 9 تھانوں کی حدود میں 9 مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں، 9 مئی کے واقعات میں سرکاری گاڑیوں کو 8 کروڑ 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کی مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے سنگل...
	سانحہ9مئی :سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025  سب نیوز لاہور میں نو مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔دستاویزات کے مطابق 9 مئی واقعات میں کیمروں، سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار 900 روپے کا نقصان کیا گیا، لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔شہر کے 9 تھانوں کی حدود میں 9 مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں، 9 مئی کے واقعات میں سرکاری گاڑیوں کو 8 کروڑ 22 لاکھ 7 ہزار 500 روپے کی مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔دستاویزات میں بتایا...
	رمضان نگہبان پیکج 2024 میں مالی بے ضابطگیوں، نااہل وصول کنندگان اور ڈیٹا کی ناکامی کے سنگین انکشافات سامنے آگئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ نے سرکاری افسران کی جانب سے کی گئی اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف کردیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ارب 63 کروڑ کے پیکٹ لاہور ، رحیم یار خان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 4 لاکھ 41 ہزار وصول کنند گان کو نہیں ملے، غیر اہل 9300 سرکاری ملازمین نے 3 کروڑ 46 لاکھ کا راشن ہڑپ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے،گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے: مریم نواز شریف لاہور سے غیر اہل سرکاری ملازمین کی تعداد 4,305، رحیم یار خان سے 961،...
	---فائل فوٹو  بلوچستان کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز کے اکاؤنٹس میں 2017ء سے 2022ء کے دوران 6 ارب 40 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 22-2017ء کے دوران 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ 30 کروڑ 14 لاکھ روپے کی رقم بےقاعدہ طور پر رکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں 90 لاکھ کُتب طلبہ میں تقسیم ہی نہیں کی گئیں، بغیر منظوری کے کتابوں کی چھپائی کی مد میں 2 ارب 59 کروڑ 61 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ایک ارب 11 کروڑ 48 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا...
	راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے آر ڈی اے کی جانب سے قائم کردہ 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی، جس میں فنڈز کی سی ڈی آر کے ذریعے مشتبہ ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کروڑوں روپے مختلف کمپنیوں اور افراد کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، جن کی تفصیلات نیب اور دیگر اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایم ایس ایڈیڈڈ کو 39 کروڑ 31 لاکھ روپے، کار اسپیشلسٹ نیٹ ورک کو 11 کروڑ روپے، پوٹھوہار ایسوسی ایٹ کو 7 کروڑ 42 لاکھ روپے، ایس این کے اینڈ کمپنی کو 32 کروڑ 44 لاکھ روپے، سلور...
	  کراچی:   سابق ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کو گٹکا ماوا مافیا سے 11 لاکھ روپے ہفتہ وصول کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ سابق ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر غلام حسین پیرزادہ کے خلاف کرپشن کے سنگین نوعیت کے الزامات تھے، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سابق ایس ایچ او سرجانی ٹاون کے خلاف باوثوخ ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس پر ڈی آئی جی ذوالفقار مہر کو انکوائری افسر نامزد کیا گیا تاکہ باقاعدہ محکمہ نامہ انکوائری کی جا سکے اور حقائق کی تصدیق کی جا سکے اور انھوں نے کچھ افسران کو تعینات...
	 اسلام آباد:  ایف بی آر نے اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو...
	لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 مئی 2025ء ) چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان، حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر عائد ٹیکسوں میں ریلیف دیے جانے کا امکان، گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی...
	بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر ریلیف متوقع، چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 تا 10 لاکھ روپے کمی کا امکان
	 کراچی:  آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم...
	قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ،عظمیٰ کاردار
	سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تقریبا 8 لاکھ بچے شامل ہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے،پولیو مہم میں اب تک 90 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ عظمیٰ کاردار نے مزید بتایا...
	مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے...
	اسرائیل کا آئندہ 2ماہ میں غزہ کے 75فیصد علاقے پر قبضے کا گھناونا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025  سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خاص منصوبے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں مرحلہ وار غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع “مواسی” کا نیا “محفوظ علاقہ”، وسطی...
	سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18کروڑ ، 40لاکھ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف،ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاونٹس کی نگرانی کریں۔...
	آج عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 3 روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 3ہزار 331ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 228روپے گھٹ کر 3لاکھ 1ہزار 354روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 508روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار...
	 کراچی:  کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔...
	گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز  کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔
	اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً ایک لاکھ 10ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کو بین الاقوامی تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ پناہ گزینوں میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں جو کہ خطرات سے دوچار ہیں اور مخصوص یا مجموعی کمزوریوں کی بنا پر تیسرے ملک میں آبادکاری (ری سیٹلمنٹ) کے اہل ہو سکتے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے تازہ ترین حقائق نامے کے مطابق، پاکستان میں ری سیٹلمنٹ پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے اور اب تک 20ہزار سے زائد کمزور پناہ گزین محفوظ ممالک میں منتقل...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ،100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281...
	اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں اور انہیں بین الاقوامی تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، ان میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص یا مجموعی طور پر ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو انہیں دوبارہ آبادکاری کے لیے اہل بنا سکتی ہیں۔  پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کا پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے...
	 رحیم یار خان:  پنجاب پولیس نے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی اور 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خطرناک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خطرناک ڈاکو کے سر کی 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی...
	اسٹارز نے  کانکرز کو 42 رنز سے شکست دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5  وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ثنا عروج 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ۔حورینہ سجاد نے 23 رنز اسکور کیے، نشرہ سندھو اور ماہ نور آفتاب  نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کانکررز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دعا ماجد نے 29 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،انوشا ناصر نے 14 رنز دے کر 3  وکٹیں حاصل کیں۔ وحیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انوشا ناصر اور ثنا عروج پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ کانکرز کی...
	معروف اداکار نعمان اعجاز عید الاضحیٰ پر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں جان کر حیران اور پریشان رہ گئے۔ عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔ ان منڈیوں میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔   ڈراما اداکار نعمان اعجاز بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے جہاں وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سُن کر دنگ رہ گئے۔ جس کا اظہار نعمان اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے ایک مرغی کی تصویر طنزیہ کیپشن کے...
	کارروائی کے دوران کسٹمز حکام نے نہ صرف چھالیہ ضبط کی بلکہ تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالر بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کے دوران مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان کے مطابق اسمگلرز کی جانب سے چھالیہ کو ٹف ٹائلز کے سانچوں میں مہارت سے چھپا کر کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ آر سی ڈی ہائی وے موچکو چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے مشکوک ٹرالر نمبر TKT-427 کو...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت آغاز سے شروع ہونے والا کاروباری ہفتے کے اختتام پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا۔  کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2172 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح1 لاکھ 20 ہزار 699 رہی۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح1 لاکھ 18ہزار 527 رہی۔ بازار حصص میں ایک ہفتے کے دوران 2.45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 119 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 4 ارب روپے کم ہوکر 14385 ارب روپے...
	اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔ ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف کے امکانات ہیں۔  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا آخری دور ہے، جس میں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلئے انکم ٹیکس کےریلیف کے امکانات ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دارطبقے کیلئے ریلیف کی ہدایات کی تھیں ، رواں مالی سال تنخواہ دار طبقے سے توقعات سے زیادہ ٹیکس ملا۔ جس کے پیش نظر آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیب پر ریلیف دیا جاسکتا ہے اور تمام سلیب پر 2.5 فیصد ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔ تنخواہ دار...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا  ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
	اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس پر تاجر اغوا اور 80 لاکھ رشوت طلب کرنے کا الزام، احتجاج شدت اختیار کرگیا
	اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس پر تاجر اغوا اور 80 لاکھ رشوت طلب کرنے کا الزام، احتجاج شدت اختیار کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی پولیس کی جانب سے سبزی منڈی کے تاجروں کو مبینہ حبس بے جا میں رکھنے اور 80 لاکھ روپے رہائی کے عوض رشوت طلب کرنے کیخلاف سبزی منڈی و غلہ منڈی کے تاجروں کا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج، تاجروں کی اسلام آباد پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی، تھانہ سبزی منڈی پولیس پر بااثر افراد کی معاونت اور تاجروں کو غیر قانونی حبس بے جا میں رکھنے کا الزام،صدر سبزی منڈی وغلہ منڈی اشفاق عباسی کا پولیس کو فوری تاجروں کو رہا کرنے کا مطالبہ ، پولیس...
	مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، جنگ کسی لمحے خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے...
	 اشرف خان: عوام کی سنی گئی،نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو  ریلیف کی اُمیدیں بڑھنے لگی ، حکومت قابلِ ٹیکس سالانہ آمدنی کی حد کو 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو یکم جولائی 2025 سے سالانہ 10 لاکھ روپے آمدن تک ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی یعنی تنخواہ دار طبقہ اس حد تک مکمل ٹیکس استثنیٰ حاصل کرے گا۔  برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ سے زائد آمدنی پر ہی ٹیکس لاگو ہوگا اور اس سے لاکھوں...
	اگر آپ کا مہنگا سفر ضائع ہونے کے قریب ہو اور آپ کا کوئی مددگار نہ ہو، تو کیا کریں گے؟ ایک ذہین ریڈٹ صارف نے کہا: ’’چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگو!‘‘ اور پھر… پیسے بھی واپس لے آئے! جی ہاں، ایک ریڈٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی-4 کی مدد سے ایک ناقابلِ واپسی سفر کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے (یعنی 2,500 ڈالر) واپس حاصل کر لیے! اور اب سوشل میڈیا پر یہی کہانی واٹس ایپ یونیورسٹی کے بعد اگلا وائرل مضمون بن چکی ہے۔ ریڈٹ پر "Never take no for an answer" کے عنوان سے کی گئی پوسٹ میں اس صارف نے بتایا کہ اس نے کولمبیا کے شہر میڈیجن کا...
	نئی دہلی(نیوز ڈیسک) 15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز پر 15 لاکھ کے میزائل؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما وجے واڈیٹیوار نے حکومت سےسوالات کی بھرمارکردی ہے۔ کانگریس لیڈرکا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات اور خرچ پر وضاحت دی جائے۔  وجے واڈیٹیوار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 15 ہزار روپےکے 5,000 چینی ساختہ ڈرونز بھیجے جنہیں مار گرانے کے لیے بھارت نے 15 لاکھ روپے کے میزائل استعمال کیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو بتانا چاہیےکہ آیا پاکستان کی جانب سےکوئی رافیل طیارہ گرایا گیا؟ اور ہمارےکتنے فوجی زخمی یامارےگئے؟ اور امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کیوں کی گئی؟ عوام...
	 کراچی:  فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر کے بعد نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی گزشتہ2 سال سے جاری کردہ کپاس کی زمینی حقائق کے برعکس مجموعی قومی پیداوار کے مضحکہ خیز اعدادو شمار کے باعث مقامی کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔  فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر کی جانب سے گذشتہ10سال سے کپاس کی کاشت اور پیداواری ہدف سے متعلق اعدادوشمار حقیقت کے برعکس ثابت ہوئے ہیں جو پورے کاٹن سیکٹر کے لیے تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔  چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کاٹن ایئر 2023-24 کے دوران کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار 84 لاکھ گانٹھ رپورٹ کی گئی تھی جبکہ این اے سی کی...
	15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز پر 15 لاکھ کے میزائل داغے گئے؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما وجے واڈیٹیوار نے حکومت پر سوالات کی بھرمار کردی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ہونے والے نقصانات اور خرچ پر وضاحت دی جائے، پاکستان نے 15 ہزار روپے کے 5,000 چینی ساختہ ڈرونز بھیجے جنہیں مار گرانے کے لیے بھارت نے 15 لاکھ روپے کے میزائل استعمال کیے۔ بھارتی سیاستدان نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو بتانا چاہیے آیا کوئی رافیل طیارہ گرایا گیا؟ کتنے فوجی زخمی یا مارے گئے؟ اور امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کیوں کی گئی؟ عوام اصل حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔ Post Views: 2
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو 10سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، افواج پاکستان کے شہداء کے ورثاء کو عہدے کے حساب سے ایک  کروڑ روپے سے لیکر ایک کروڑ...
	وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی. جس کے نتائج بہت بھیانک ہوسکتے تھے، ان چار دنوں میں بھارت کو جو سبق سکھایا گیا میری نظر میں 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا گیا ہے۔مظفر آباد میں بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانی شہریوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی، جس کے نتائج بہت بھیانک ہوسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ افسوسناک تھا. بھارت نے اس کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی،...
	آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ کردیا گیا جب کہ پاکستان سے رواں سیزن  ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے ام کی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیا، آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے  وحید احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، رواں سیزن آم کی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 960 پوائنٹس کی برتری کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
	امریکا کی یونیورسٹی آف مشیگن نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ کے زیٹا واٹ-اِکوئیویلنٹ الٹرا شارٹ پلس لیزر سسٹم (ZEUS) نے اپنے پہلے تجربے میں دو پِیٹا واٹ ( 20 لاکھ ارب واٹ) کی توانائی پیدا کی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ مقدار عالمی سطح پر پیدا ہونے والی توانائی سے 100 گُنا سے زیادہ ہے۔ تاہم، اس توانائی کو جمع نہیں کیا جا سکتا۔  ان طاقتور دھماکوں کا دورانیہ ایک سیکنڈ کے 25 کروڑ کھرب ویں حصے کے برابر ہوتا ہے اور ان کو مستقبل میں طب، کوانٹم فزکس اور مٹیریل سائنس سمیت متعدد شعبوں کے تجربات میں استعمال کیا جائے گا۔ امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی مالی اعانت سے بننے والے اس سسٹم ZEUS پر 1 کروڑ...
	دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025  سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے دکان داروں پر جرمانے 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیکس چوری پکڑنے کے لییجعلی رسیدوں کی نشان دہی کرنے والوں کے لیے انعامی اسکیم لانے کی بھی تجویز ہے۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ...
	ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 6600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 5659 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 66 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر فی اونس ہے۔
	ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، ایک دن میں سونے کے ریٹ میں 6 ہزار 600 روپے کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا ریٹ 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ 10 گرام سونے کے ریٹ میں 257 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 659 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ریٹ 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگیا ہے۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس...
	ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے رینجرز اور حساس اداروں کی معاونت سے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی اقبال مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ کے گوداموں سے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔ اسی طرح 82 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے 4,806 کلو گرام پیراشوٹ کلاتھ، 75 لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کے 4,333 کلو گرام وون فیبرکس اور 28 لاکھ...
	 کراچی:  پاکستان کسٹمز نے رینجرز اور حساس اداروں کی معاونت سے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اقبال مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ کے گوداموں سے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضانقوی  کے مطابق چھاپے میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے 11,911 کلو گرام صوفہ اور پردہ کلاتھ برآمد ہوئے۔ اسی طرح 82 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے 4,806 کلو گرام پیراشوٹ کلاتھ، 75 لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کے 4,333 کلو گرام وون فیبرکس اور 28 لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کے 4,572 کلو گرام نان وون فیبرکس بھی ضبط کیے گئے۔ کارروائی میں مجموعی طور پر 25,622 کلو گرام مختلف...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف ، حکومتی پالیسیوں سے نالاں کسانوں کی جانب سے گندم کی کاشت میں کمی کے باعث گندم کی پیداوار بھی کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال اختتام کے قریب ہے تاہم حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فصلوں کی پیداوار خاص کر گندم کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک کی بڑی فصلوں کی پیداوار 13.4 فیصد کمی ہوئی۔ ان میں گندم کی فصل کی پیداوار 8.9 فیصد کم ہوئی۔ گندم کی پیداوار 29...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی اے نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی کے لئے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاکھوں ویب سائٹس کے ساتھ ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کردیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کردیے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند...
	—فائل فوٹو سندھ میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کےلیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار دے دی گئی۔اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔سندھ کابینہ نے ایچ ٹی وی لائسنس کےلیے عمر کی حد 24 سال سے کم کر کے 22 سال کر دی۔ ڈرائیونگ لائسنس سندھ، 5 ماہ میں 1 لاکھ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس بنا دیےسندھ پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس ڈیپارٹمنٹ نے محض 5 ماہ میں 1 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا ٹارگٹ عبور کر لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیا خودکار جرمانہ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، خلاف ورزی پر فوری نوٹس کیا جائے گا۔انہوں نے...
	بلوچستان کے محکمۂ صحت کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی پانچ سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے 2017ء سے 2022ء کے دورانیہ پر محکمۂ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ جاری کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق 98 کروڑ کی ادویات اور سرجیکل آلات کی پرچیز کمیٹی کی منظوری کے بغیر خریداری کی گئی۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے کے اضلاع میں ایک ارب 77 کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں، 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا جبکہ ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ بلوچستان: محکمۂ...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی سلامیت کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کر دیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔ 
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کا بینچ مارک 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 19 ہزار 463 پر آگیا۔  آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 900 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 4
	ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنے والی 1لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملکی سلامتی کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک کردیں۔دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کردیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی...
	سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے۔ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ملالہ نے کہاکہ لبنان میں ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے حال ہی میں لبنان میں تعلیم اور بحالی کی کوششوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی۔
	پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
	پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، ملک گیر مہم 26 مئی کو شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سے گیٹس فانڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فانڈیشن کی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے پولیو...
	3 ماہ میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے کاروباری قرض جاری: مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی
	لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) ’’اپنا کماؤ، اپنا کھاؤ‘‘ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی۔ صرف 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے لون جاری کئے گئے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔ نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے۔ پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔ مریم نواز نے ایکسپورٹ...
	پشاور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے ایک کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 108 روپے کی خطیر رقم ریکور کر لی۔ کارروائی اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی ایک شکایت پر عمل میں لائی گئی جس میں الزام تھا کہ 2022 میں جنرل بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ تین سالہ مدت کے لیے دیا گیا، مگر ٹھیکیدار نے طے شدہ مدت کے دوران ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں الزامات درست ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھیکیدار کی عدم ادائیگی کے باعث قومی خزانے...
	پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تاریخ رقم کر دی، صرف 3 ماہ کے مختصر عرصے میں ایک لاکھ7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے دے دیے گئے، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57 ہزار 319 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بھی بن گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آسان کاروبار اسکیم کے تحت نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے، پہلی مرتبہ 6 ہزار 753 خواتین نے کاروبار چلانے کے لیے 3 ارب 42کروڑ روپے کے قرضے لیے۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے آسان کاروبار فنانس اور کارڈ لون کے لیے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔  کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 3.29 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار...
	امریکا نے 10لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ بنایا ہے، امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکا نے فلسطینیوں کی آباد کاری پر لیبیا کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ بدلے میں ایک دہائی قبل منجمد کیے گئے لیبیا کے اربوں ڈالر بحال ہوں گے۔  ادھر اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل پر 17 تا 20 جون یو این ہیڈ کوارٹرز میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں کانفرنس ہوگی۔ فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، وہ جلد نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔ Post Views: 1
	 اسلام آباد:  وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے اندر یا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ہزاروں روپے نقد انعام کی رقم بڑھا کر ایک ملین تا 20 ملین کر دی گئی ہے اور حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔   پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعظم بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے 32 کھلاڑیوں اور کوچز میں دو کروڑ 7 لاکھ سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کیے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اولمپیکس میں ارشد ندیم کی...
	سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے...
	ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی۔ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔  پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ  وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے...
	 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جبکہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر...
	کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہدا کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جب کہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ بجا کروطن سے محبت کا اظہاربھی کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ...
	 کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 323 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے  میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 284 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں معمولی مندی شروع ہوئی اور انڈیکس بتدریج 83، 169 اور 323 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا۔ جمعہ کے روز بازارِ حصص میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے اختتام تک 30 پوائنٹس کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ اس دوران 30 کروڑ 56 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 14 ارب روپے...
	کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر  15 ارب 48 کروڑ26 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 15 ارب 61 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ سرکاری ذخائر 7 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 6 لاکھ ڈالرکی تیزی  سے 5 ارب 15 کروڑ1 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسیلیٹی کے تحت...
	لاہور+فیروز والہ +شیخوپورہ(نیوز رپورٹر +نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی)  تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر اور گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی۔ وزیراعلی مریم نواز  نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ خاتون کاشتکار نے وزیراعلیٰ کو چادر  کا تحفہ پیش کیا۔ مریم نوازنے چین کی طرف سے تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا۔...
	 کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ملنے والی قرض کی قسط اگلے ہفتے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کی جائے گی۔ مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 9 مئی کو 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 9  مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ...
	---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلیے پیکیج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شہداء کے ورثاء کےلیے 50، 50  جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیاشہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا،جس کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جاٸیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں کرکٹ کے شائقین کو ایک سنسنی خیز ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔ آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے مجموعی طور پر 57 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی ہے جو گزشتہ 2 ایڈیشن کے مقابلے میں دگنی...
	 سٹی42: ایکسائز لاہور ریجن اے میں بینائی سے محروم ای ٹی او (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر) مبشر شہزاد نے پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری میں تمام بینا افسران کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مبشر شہزاد نے 67 فیصد ریکوری کرکے اپنے 63 کروڑ 23 لاکھ روپے کے ہدف میں سے 42 کروڑ 18 لاکھ روپے کی وصولی کی جو کہ ایک قابلِ ستائش کامیابی ہے۔ ان کی یہ کارکردگی بینائی رکھنے والے تمام 11 ای ٹی اوز پر سبقت لے گئی جنہوں نے مجموعی طور پر صرف 60 فیصد ریکوری کی۔  Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025  ریکوری کے اعتبار سے ریجن اے لاہور کے زون 12 کے ای ٹی او دانش محمود 64 فیصد...
	روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔  مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔  روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔ مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک...
	بلوچستان: محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف
	—فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں گوادر میں محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 2018ء سے 2021ء کے درمیان سنگین مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمے کے 59 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، جو کہ اخراجات کے خلاف واضح بے ضابطگی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیب کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 20 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰپشاورقومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کی تاریخ... رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران محکمہ پی...
	 علی ساہی : پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین، اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 28 لاکھ 90 ہزارجاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق   ریٹائرڈ آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے،سکیورٹی کانسٹیبل قیصر مسیح کی میجر سرجری کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے،کانسٹیبل سید افتخار حسین کو بیوی کے بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے۔  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان   ترجمان پولیس کے مطابق  کانسٹیبل تنویر احمد کو میجر سرجری کیلئے اڑھائی روپے فنڈز جاری کیے گئے۔انسپکٹر عبیداللہ خان، شہزاد رسول، ڈرائیور...
	کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کی صبح کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔(جاری ہے) بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 269 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 567 پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 
	وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے شہریوں اور فوج کے جوانوں کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک آرمی کے 6 جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، قوم بہادر سپوتوں کی قربانیوں...
	بیروت: اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ افراد شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں اور ستمبر کے آخر تک قحط پڑنے کا سنگین خطرہ موجود ہے۔ عالمی سطح پر خوراک کی نگرانی کرنے والے ادارے Integrated Food Security Phase Classification (IPC) نے رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں غذائی حالات اکتوبر 2023 کے بعد سے شدید بگڑ چکے ہیں، اور 2.1 ملین افراد، جو تقریباً پورا غزہ ہے، انتہائی شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد ایسے ہیں جو “تباہ کن” سطح کی بھوک کا شکار ہیں، جبکہ بچوں میں 71 ہزار سے زائد غذائی قلت...
	ویب ڈ یسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا کیونکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے آئندہ جمعہ16مئی کو پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے...
	6لاکھ کا شتکاروں کو ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منطوری ِ،آپریشن بنیان مرصوص نے نیا حوصلہ دیا مریم نواز
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دے دی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں بتایاکہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ ویٹ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔ شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔ بیان کے مطابق پاک افواج کے شہداء کے ورثا کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے ایک...
	اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں سے متاثرہ افراد اور املاک کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی...
	ہیروشیما ناگاساکی میں دو بموں کے ذریعے دو لاکھ انسانوں کی فوری اور پانچ لاکھ انسانوں کی تابکاری اثرات سے بتدریج ہلاکت نے اس کرہِ ارض پر جو خوف پیدا کیا اس کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہر ملک کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے اپنی عسکری ایٹمی لیبارٹریاں تلف کر دیتا یا کم از کم یہ عہد کر لیتا کہ آیندہ کبھی کوئی ریاست یورینیم اور پلاٹینیم کو ’’ ویپن گریڈ لیول تک ‘‘ افزودہ نہیں کرے گی۔  اس عہد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ملک کا جوہری پروگرام مکمل طور پر اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن ( آئی اے ای اے ) کی براہ راست نگرانی میں کام کرے گا تاکہ ایٹمی...