2025-07-26@19:54:32 GMT
تلاش کی گنتی: 2141

«میں ایک سیاسی جماعت کے»:

(نئی خبر)
    بیجنگ :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے اور عظیم محب وطن جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ میں فاشزم کے خلاف فتح کی یاد مناتے ہوئے، چینی صدر کے اس دورے کا اہم مقصد پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے: 80 سال قبل، چین، سوویت یونین اور دنیا کی دیگر انصاف پسند قوتوں نے مل کر مغرور فاشسٹ طاقتوں کے سروں کو کچلا تھا۔ آج 80 سال بعد، خود پسندی، بالادستی اور دھونس کے رویے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں، اور انسانیت ایک بار...
    بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس جوابی کارروائی کے خدشے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا.(جاری ہے) بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کردیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) یورپ میں نازی جرمنی کی شکست کے اسی 80 برس مکمل ہونے کی یاد ایک ایسے وقت پر منائی جا رہی ہے، جب اس براعظم میں نسل پرستی، سامیت دشمنی اور دائیں بازو کی انتہا پسندی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سن 1939 میں دوسری عالمی جنگ شروع کرنے والے نازیوں نے آٹھ مئی سن 1945 کو اتحادی فورسز کے سامنے ہتھیار پھینک دیے تھے۔ یوں یورپ میں یہ تباہ کن مسلح تنازعہ اختتام پذیر ہو گیا تھا۔ نازی جرمن آمر اڈولف ہٹلر کو جب معلوم ہو گیا تھا کہ وہ جنگ ہار چکے ہیں، تو انہوں نے تیس اپریل کو برلن میں خود کشی کر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر...
    ’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا جنگی ترانہ ریلیز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) موجودہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ایک نیا جنگی ترانہ ”اللہ اکبر۔۔ تیار ہیں ہم“ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمہ میں شامل شاعری دل کو گرما دینے والی ہے، جبکہ سحر انگیز آواز نے سننے والوں کو جذبے، عزم اور فخر کے ایک نئے احساس سے روشناس کرایا ہے، اس ملی ترانے کے بول ’غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کیلئے تیار ہیں ہم‘، ہر پاکستانی کی زبان پر آ گئے ہیں۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے معلوم...
    امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریٹر کائلی جینر اور تیموتھی شالامی نے دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد بالآخر اپنے تعلق کو ریڈ کارپٹ آفیشل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق کائلی اور تیموتھی نے گزشتہ روز روم میں منعقد ہونے والے ’ڈیوڈ دی ڈوناتیلو ایوارڈز‘ میں ایک جوڑے کے طور پر پہلی بار ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ حالیہ مہینوں میں انہیں کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس سے ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں لیکن یہ ان کی پہلی ریڈ کارپٹ انٹری تھی۔ ان دونوں کے درمیان یہ رومانوی تعلق 2023 میں شروع ہوا تھا۔ Club Chalamet, our heart goes out to you. Timothée Chalamet and Kylie Jenner made their red carpet debut as a couple at...
    اگر آپ نے ”اسکوئڈ گیم“،”ہیل باؤنڈ“ یا ”بلیک مرر“جیسی سنسنی خیز اور حیران کن کہانیوں والی سیریز دیکھی اور پسند کی ہیں، تو ”ایلس ان بارڈر لینڈ“ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ جاپانی سیریز ایک ایسی کہانی پر مبنی ہے جس میں مختلف لوگ اچانک ایک پراسرار اور خطرناک دنیا میں پھنس جاتے ہیں، جہاں انہیں زندہ رہنے کے لیے جان لیوا کھیل کھیلنے پڑتے ہیں۔ دلچسپ کہانی اور حیرت انگیز مناظر اس سیریز کی ہدایت کاری شنسوکے ساتو نے کی ہے، اور یہ ایک مشہور جاپانی مانگا پر مبنی ہے۔ کہانی ایک نوجوان گیمر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ ایک الگ دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہاں سے...
    مسلح افواج پوری طرح چوکس، بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے تمام12ڈرونز مار گرادیے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا ہے...
    نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے، اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد...
    نئی دہلی / اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔  بھارتی حکام نے 25 اہم ائیرپورٹس کو 9 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور...
    اہم بات یہ ہے کہ 2019 حملے کے بعد بھارت کو بھرپور عالمی حمایت ملی جس کے ذریعے سے اُس نے نہ صرف مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا بلکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی۔ اس کے برعکس 2025 میں بھارت سفارتی حمایت سے مکمل محروم رہا اور دنیا بھر میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن بیانیے کو تقویت ملی۔ پلوامہ 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ ایک حملہ ہوا جس میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ بھی بعض قرآئن و شواہد کے اعتبار سے ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، لیکن بھارت نے اس حملے کو جواز بنا کر پاکستان کے زیرانتظام آزاد کشمیر کے...
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں 13 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔  جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پی سی بی سے لاہور میں قائم بائیو مکینک لیب میں ان کے ایکشن کا تجزیہ کرنے کی درخواست کی۔ بعدازاں ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا۔
    بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں، یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تنا تھا۔یہ پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی۔ حکومتی موقف کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی...
    اسلام آباد:بھارت کی طرف سے پاکستان اور آزادکشمیرمیں ہونے والے بڑے فضائی حملے میں 70بھارتی لڑاکاطیاروں نے حصہ لیااور اس حملے کو ناکام بنانے کے لئے پاک فضائیہ کے 30لڑاکاطیاروں نے اڑان بھری،ایک گھنٹے تک فضائی جنگ ہوئی جس میں پاکستان کا پلڑابھارتی رہااور بھارت کے پانچ طیارے مارگرائے گئے جن میں رافیل،مگ 29،سخوئی وغیرہ شامل ہیں،پاک فضائیہ کے سربراہ کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں بہاولپورکے بجائے مظفرآباداور آزادکشمیرکے دیگرعلاقوں میں بھارتی طیاروں کو ہدف بنایاگیا،اس بات کا انکشاف ایئروائس مارشل (ریٹائرڈ)مسعود اخترنے ایک ٹی وی انٹرویومیں کیا،انہوں نے انکشاف کیاکہ بھارت کی طرف سے 70طیارے مظفرآبادکے اوپرآئے،رافیل،مگ29،معراج2000 طیارے بھارتی طیاروں میں شامل تھے جب کہ پاکستان نے 26سے 30طیاروں نے جوابی کارروائی میں حصہ لیا،بھارتی طیاروں نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی تھی کہ...
    اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ اس مذاکراتی میکانزم میں شامی اور اسرائیلی انٹیلیجنس کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی چینل 13 نے شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کے آغاز کی خبر بریک کر دی۔ یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور معاونت سے ہو رہے ہیں۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات، سیکورٹی و انٹیلیجنس موضوعات کے حل کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنے کے لئے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں رویٹرز نے مذاکراتی عمل سے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ UAE نے شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے لئے خفیہ رابطے کا ایک...
    شکرگڑھ : بھارت نے کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی، سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کرتارپور راہداری کو بند کر دیا گیا. شکرگڑھ انتظامیہ نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کسان اتحادکی جانب سےآنےوالےقافلےکوبھی روک دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح تقریباً 500 زائرین نے یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔ ان میں سے 100 کے قریب پہلے ہی پاکستان میں داخل ہونے کے لیے کوریڈور پر پہنچ چکے تھے .لیکن انہیں بند ہونے کی اطلاع دی گئی اور پاکستان آنے سے روک دیا۔ یاد رہے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)...
    بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا جس دوران اپنے کئی طیارے بھی تباہ کروا بیٹھے ہیں ، اس آپریشن کو بھارت نے ” آپریشن سندور” کا نام دے رکھا تھا اور اب یہ نام دے جانے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔ ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’آپریشن سندور‘ کا نام اس سرخ سندور کا حوالہ ہے جو بہت سی ہندو خواتین اپنی شادی شدہ حیثیت کی نشاندہی کے لیے اپنے بالوں میں لگاتی ہیں، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دوران کئی خواتین نے اپنے شوہروں کو کھو دیا تھا جنہیں ان کے سامنے مار دیا گیا”۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’آپریشن...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے 75 سے 80 فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا اسے جواب دیا گیا، ایک گھنٹہ سرحد پر جنگ رہی، ہماری فضائیہ نے بھرپور رد عمل دیا۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس انڈین فائٹر نے پے لوڈ گرایا، ہم نے اسے نشانہ بنایا جس سے 5 انڈین طیارے گرے، 3 فائٹر جہاز 2 ان مینڈ کاپٹرز گرائے گئے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کو مستعد رہنے اور جواب دینے پر مبارکباد دیتی ہے، یو این سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رات واقعے کے بعد غیر ملکی سفیروں سے بات ہوئی، اسپین...
    بھارت کے بزدلانہ حملے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر  آگئی جب کہ پاک فضائیہ  نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب  دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں۔ بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا، بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف...
    وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ سروسز بحال ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاک بھارت جنگ کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل...
    پاک گلوکار فلک شبیر نے پاکستان میوزک کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے شاہکار گیت ’’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘‘ کے نئے ری میک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ نصرت فتح علی خان کا یہ گیت عاطف اسلم نے اپنی آواز میں نئے انداز سے گایا ہے لیکن یہ تخلیقی تجربہ ہر کسی کو پسند نہیں آیا۔ پاپ گلوکار فلک شبیر نے نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔‘‘ ان کا یہ تبصرہ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا جو فوراً وائرل ہوگیا۔ عاطف اسلم کا یہ گانا دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل آواز...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کا آغاز تو انڈیا نے کیا ہے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کے اختیار میں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں میزائل حملوں کے بعد سے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں شدید گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ شدید شیلنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم دس افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق مینڈھر سیکٹر میں ایک شخص جبکہ پونچھ میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ ایک مقامی فوجی افسر کا کہنا تھا، "اندھا دھند فائرنگ / گولہ باری میں تین بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارتی فوج متناسب طریقے سے اس کا جواب دے رہی ہے۔" واضح رہے کہ بدھ کی...
    بھارت نے رات کے اندھیر میں پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5مقامات پر میزائل فائر کیئے تاہم پاک فوج کی جانب سے فوری بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے مار گئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی، ہم نے آج ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کردیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دو رافیل سمیت 3 بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر میری رائے میں ایسے ججز سینیارٹی میں سب سے نیچے ہوں گے۔ منگل کے روز چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کی۔ جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ چائنہ کے دورے پر معلوم ہوا ان کی سپریم کورٹ میں 367 ججز ہیں، چائنہ کی سپریم کورٹ میں کوئی مقدمہ زیرالتواء  نہیں، ہمارے زیرالتواء  مقدمات سن کر چائنہ کے ججز حیران رہ گئے اور پوچھا اتنے زیرالتواء  مقدمات کیسے نمٹائیں گے؟۔ اس پر کہا کہ مقدمات نمٹانے کے لیے ہی تو آپ کے پاس آئے ہیں، اس کیلئے...
    سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے۔ پہلے تو یہ خبریں صرف پاکستان میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے ہی چل رہی تھیں لیکن اب مقبوضہ وادی کے ایک صحافی نے ان تباہ حال طیاروں کی ویڈیو  ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔ صحافی آصف صحاف کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کوئی لڑاکا طیارہ پلوامہ میں ایک سکول پر گرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جنوبی کشمیر کا علاقہ وایوں ہے جہاں طیارہ گرا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ان کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی تا چمن شاہراہ کو اعلیٰ معیار کے ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی تا چمن قومی شاہراہ (N-25) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیے، کراچی-چمن شاہراہ کی اَپ گریڈیشن صوبہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بانی پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بات کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا سابق وزیراعظم سے خاص تعلق ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود نے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے آج مقامی، قومی، اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقت نکالا۔ دنیا بھر میں موجودہ جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے منگل کے روز کہا کہ پیرس حکومت غزہ پٹی میں اسرائیل کی نئی فوجی کارروائیوں کی ''انتہائی سختی سے‘‘ مذمت کرتی ہے۔ فرانسیسی وزیر کا یہ بیان اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی طرف سے ایک متنازعہ منصوبے کی منظوری کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ''غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ اور ان علاقوں پر کنٹرول‘‘ حاصل کرنا ہے۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ غزہ پٹی میں اپنی کارروائیوں کو وسعت دے گی جبکہ ان نئی کارروائیوں کے تحت ''زیادہ تر‘‘ مقامی فلسطینی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) بائیس اپریل کو بھارت کے زیر انتظم کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے خونریز حملے میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کی بالواسطہ ذمہ داری پاکستان پر عائد کی جبکہ اسلام آباد حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ اس تازہ ترین بحران کے دوران پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے خلاف اب تک کیا کیا اقدامات کیے ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے: سفر بھارت اور پاکستان نے اپنی واحد کھلی زمینی سرحد کو بند کر دیا ہے اور ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )انڈیا کی جانب سے بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز بند کیے جانے کے باعث دریائے چناب کے کئی حصے خشک ہونا شروع ہو گئے ہیں اپریل میں پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں ان میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے. سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈیا دریائے جہلم، چناب اور سندھ کے پانی تک پاکستان کو رسائی دینے کا پابند ہے اس معاہدے کی معطلی کے بعد پاکستان بارہا یہ واضح کر چکا ہے کہ اگر انڈیا کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے اقدامِ جنگ تصور کیا جائے گا.(جاری ہے)...
     ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، جو انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا میچ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں احمد دانیال نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’میں نے اس لمحے کے لیے چار سال انتظار کیا، یہ پی ایس ایل میں میرا پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جو میں اپنے والد کے نام کرتا ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں میں کرکٹر نہیں بن سکا۔‘‘ پشاور زلمی نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سلطانز کی پوری ٹیم زلمی کے...
     بھارت پاکستان کے بعد بنگلا دیش کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کشیدہ کر لئےجس وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئےاور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلا دیش کو حاصل ٹرانزٹ سہولت معطل کر دی ہے، جس کے تحت بنگلا دیش اپنی مصنوعات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسرے ممالک تک برآمد کرتا تھا۔ بھارتی حکام نے اس اقدام کی وجہ بندرگاہوں اور ایئرپورٹس پر رش اور لوڈ کو قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے جواب میں بنگلا دیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے درآمد ہونے والے سوتی دھاگے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا...
    پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹیلی ویژن میزبان مریم نفیس اپنی بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک سوشل میڈیا صارف کو نجی نوعیت کا سوال پوچھنے پر بھرپور جواب دیا۔ مریم نفیس نے حالیہ برسوں میں کئی مشہور ڈراموں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ ڈرامہ سیریل ’دیارِ دل‘ اور ’کچھ نہ کہو‘ میں اپنی عمدہ اداکاری کے لیے معروف ہیں۔ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی کھری باتوں اور بہادری کو پسند کرتی ہے۔ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی اتنی ہی متحرک اور متاثر کن ہے جتنی کہ ان کی اسکرین پر۔ مریم نفیس، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و...
    افتخار گیلانی جنوبی کشمیر کے پہلگام کے بلند و بالا پہاڑوں میں واقع بائی سرن کے سرسبز میدان میں ہندوستانی بحریہ کے ایک افسر، ونے نرووال کی لاش پر بین کرتی ہوئی اس کی اہلیہ ہمانشی کی بے بسی کی تصویر کسی شقی القلب انسان کو کو بھی خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیتی ہے ۔ آٹھ روز قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی اور وہ ہنی مون پر کشمیر وارد ہو گئے تھے ۔خونریزی کے ایسے واقعات سے کشمیر کی تاریخ پچھلے تیس سالوں سے رنگین ہے ۔ چند سال قبل سوپور کی ایک سڑک پر سیکورٹی فورسز کی گولیوں کے شکار ایک معمر آدمی کی لاش پر اس کے تین سالہ پوتے کی تصویربھی ایسی ہی...
    بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے کے خلاف تجارتی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر کاروبار متاثر ہوگا۔ گذشتہ ماہ بنگلہ دیش نے انڈیا سے سوتی دھاگے کی زمینی راستے سے درآمد محدود کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ مقامی صنعتوں کو غیر ملکی سستی مصنوعات کے اثرات سے تحفظ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی بنگلہ دیش نے ایک ایسے وقت میں یہ فیصلہ کیا جب انڈیا نے اچانک بنگلہ دیش کو فراہم کردہ وہ سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت بنگلہ دیشی مصنوعات انڈیا کی بندرگاہوں اور ایئر...
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی دنیا کا مظلوم ترین طبقہ ہے، جنہیں غلاموں کی طرح رکھا گیا ہے۔ ایک ڈمی اسمبلی کے ذریعے من پسند فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے، حکمران طبقوں اور مظلوم عوام کی لڑائی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھی دنیا کا مظلوم ترین طبقہ ہے، جنہیں غلاموں کی طرح رکھا گیا ہے۔ ایک ڈمی اسمبلی کے ذریعے من پسند فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسائل...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بین الاقوامی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنے والی دو حسینائیں، سشمیتا سین اور ایشوریا رائے، 90 کی دہائی میں خوب سرخیوں میں رہیں۔ 1994 میں ایک نے مس یونیورس کا خطاب جیتا تو دوسری نے مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا۔ دونوں نے بعد ازاں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی الگ پہچان بنائی۔ وقت کے ساتھ ان کے درمیان رقابت کی افواہیں بھی زور پکڑتی رہیں۔ تاہم حال ہی میں سشمیتا سین کا ایک پرانا انٹرویو کلپ منظرِ عام پر آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں وہ نہایت وقار سے ایشوریا رائے کے ساتھ اپنے تعلقات اور مبینہ رقابت پرگفتگو کررہی ہیں۔ سشمیتا سین نے کہا: “ہمارے...
    دنیا کے ہر کونے سے تقریباً سبھی لوگ چاند کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ چاند کا طول و عرض ہر ملک سے بڑا ہے لیکن حقیقت اس کے برخلاف ہے۔ جی ہاں چوڑائی کے لحاظ سے زمین پر واقعی ایک ایسا ملک موجود ہے جس کی چوڑائی (width) چاند کے قطر سے بھی زیادہ ہے اور وہ ملک ہے: روس چاند کا قطر: •    چاند کا قطر تقریباً 3,474 کلومیٹر ہے۔ روس کی مشرق سے مغرب تک چوڑائی: •    روس کی چوڑائی تقریباً 9,000 کلومیٹر ہے! یعنی روس چاند سے تقریباً 2.5 گنا زیادہ چوڑا ہے۔  روس اتنا وسیع ہے کہ وہاں 11 مختلف ٹائم زونز پائے جاتے ہیں، ایک طرف سورج غروب ہو رہا ہوتا...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ( ن )اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دوٹوک موقف دلوا کر دکھائے. پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاتی امرا میں دعوتیں کھانے والے کشمیریوں کے قاتل مودی کے خلاف بولنے سے نواز شریف کترا رہے ہیں.(جاری ہے) بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان بھارت...
    سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  مئی 1991میں لاڑکانہ میں ایک مہینے میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی تھی، 21 مئی 1991 کو ایک دن میں 15.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج لاڑکانہ میں ایک دن میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،  1991 کے بعد مئی میں یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔
    ایک اہم پیش رفت میں، پاکستان نے بحیرہ عرب میں اپنے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود کے استعمال پر بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ہوای پابندی کے بعد پاکستان کی یہ ایک اور کاری ضرب ہے۔ ان کےمطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ اور اکثر متنازعہ تعلقات ہیں، تاہم کچھ ناقدین ہندوستانی پرچم والے جہازوں پر پابندی کو ایک انتقامی اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اور اس کو کشیدگی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ کہتے ہیں، ہندوستان کی طرف سے پاکستانی طیاروں پر لگائی گئی اسی طرح کی پابندیوں کے بعد پاکستان کا یہ...
    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہم ملک اور قوم کے دفاع کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے، اہم سمجھتے ہیں حالیہ حساس حالات میں حکومت کو فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانی چاہیے تھی، تاکہ تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا، بدقسمتی سے حکومت نے یہ موقع ضائع کیا، نہ صرف اے پی سی نہیں بلائی گئی بلکہ اس کی جگہ ایک حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال...
    ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔ طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے...
    ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک )کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آسمانی بجلی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ جاپان کی ایک بڑی کمپنی، ’نپون ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون کارپوریشن‘ نے ایسا ممکن بنا دکھایا ہے۔ انہوں نے ایک خاص قسم کا ڈرون تیار کیا ہے جو نہ صرف بجلی کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے بلکہ اسے زمین تک محفوظ طریقے سے پہنچا بھی سکتا ہے۔ بجلی کیسے قابو میں آتی ہے؟ این ٹی ٹی کا تیار کردہ ڈرون ایک خاص ’لائٹننگ پروٹیکشن کیج‘ یعنی بجلی سے محفوظ ڈھانچے سے لیس ہوتا ہے۔ یہ ڈرون بادلوں کے قریب اُڑتا ہے جہاں آسمانی بجلی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ جب بجلی گرنے والی ہو، تو یہ ڈرون اُسے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر،  حال ہی میں ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز   کی روس میں نشریات کا آغاز کیا گیا۔ “شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات” اور “ڈی کوڈنگ چائنا: جدیدکاری کا ایک منفرد راستہ” سمیت 10 سے زائد  اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام  روسی مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے  ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یہ سال “چین- روس ثقافت کا سال” ہے،یہ نشریاتی سرگرمی  دونوں سربراہان مملکت...
    بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی فلم میکر محمد علی (مو) نقوی کو 2024 کے ایمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔مو نقوی کو یہ نامزدگی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری سیریز "Turning Point: The Bomb & The Cold War" میں اُن کی شاندار ہدایتکاری پر ملی، جو تاریخی ڈاکیومنٹریز کی کیٹیگری میں بہترین قرار پائی ہے۔یہ سیریز سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی طاقتوں کی چالاکیوں اور تاریخ کے ان لمحات کو اُجاگر کرتی ہے جو دنیا کو ایٹمی تباہی کے دہانے تک لے گئے۔مو نقوی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز نہ صرف تکنیکی اعتبار سے بہترین ہے بلکہ تاریخی حوالوں سے بھی ایک اہم دستاویز سمجھی جا رہی ہےیاد رہے کہ مو نقوی اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
    وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے پر وزیرِ اعظم نے انڈیپینڈنٹ کمیشن بنانے کی بات کی تھی۔رانا مشہود خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 75 سال سے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جارہی ہے، بھارت میں تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ پہلگام حملہ، افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، بھارتی دعویٰاسلام آباد 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی... انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے...
    2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے مقامی صحافیوں کو کالے قوانین کے تحت ہراساں کیے جانے، نگرانی اور الزامات کا سامنا ہے، جب کہ غیر ملکی نامہ نگاروں کو مقبوضہ علاقے تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔  مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے ان خطرناک ترین مقامات میں شامل ہے جہاں صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1989ء سے اب تک کم از کم 20 صحافی اپنے پیشہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کیے گئے۔ قتل کئے جانیوالے صحافیوں میں شبیر احمد ڈار، مشتاق علی، محمد شعبان وکیل، خاتون...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  آپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘  پر اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کردی جس سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی صحافیوں سے مذاق میں کہا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد اب یہ تصویر شیئر کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اُس میں وہ پوپ کا روایتی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لیے مخصوص لمبی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے اور دائیں ہاتھ کی انگلی فضا میں اُٹھائے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ بھی لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحوم کی بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ساجد میر نہ صرف ایک بصیرت افروز سیاسی شخصیت تھے بلکہ ایک جید دینی اسکالر بھی تھے۔ ان کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی و دینی منظرنامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاپسندی، فرقہ واریت...
    چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 109 سیون آر میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعے میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ چند روز قبل اپنی مرضی سے ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی تھی جس کے بعد اس کے بھائی پنچایتی فیصلے کے تحت اسے گھر واپس لے آئے تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مہوش کے دو بھائیوں نے رات گئے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا لیڈر باہر ہوتا تو بھارت کو بھرپور جواب دیتا، قائد مسلم لیگ کی طرف سے ابھی تک بھارت کےخلاف کوئی بیان نہیں آیا، عمران خان نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے سب ایک ہیں، جعفر ایکسپریس، بنوں کینٹ واقعہ، ہمیں دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مضبوط کیس بنا کر دنیا کے سامنے رکھنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کا بھارت نے...
    لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
    پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاندار اداکاری اور بے پناہ مقبولیت کے ساتھ ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ڈرامے میں “میراب” کا کردار نبھانے پر یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ ملا جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے اس اعزاز پر اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز ، اپنے معاون اداکار وہاج علی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔یمنیٰ نے...
    ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.41 فیصد ہوگئی۔مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 12 اشیا مہنگی اور 11 اشیا سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 5.55، چکن 1.84 اور ایل پی جی 1.03فیصد مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے گڑ 0.59 اور چینی 0.26 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز 5.59،...
    اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.41 فیصد ہوگئی۔ مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 12 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 5.55، چکن 1.84 اور ایل پی جی 1.03فیصد مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے گڑ 0.59 اور چینی 0.26  فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز 5.59، ٹماٹر4.56 اور لہسن 1.78 فیصد سستے ہوئے۔
    بھارتی صحافی نے مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی معروف رپورٹر ارچنا تیواری نے اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ کے ذریعے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیر کے دورے کے دوران انہوں نے ایک مقامی کشمیری ڈرائیور سے کی گئی گفتگو ریکارڈ کی، جس میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔بھارتی صحافی نے کشمیری ڈرائیور سے سوال کیا کہ 6دن کے شادی شدہ جوڑے پرحملہ کیا جھوٹ تھا؟ جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ بھارتی چینلزجھوٹاپروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں، ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے، اس نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاس ورڈ کے اس عالمی دن پر، کیسپرسکی نے صارفین کو اے آئی پاس ورڈ جنریشن کے خلاف خبردار کیا ہے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ پاس ورڈ اتنے محفوظ نہیں ہو سکتے جتنے کہ وہ نظر آتے ہیں۔ عام ناموں، لغت کے الفاظ اور ہندسوں کے مشترکہ امتزاج پر بھروسہ کرنے سے پاس ورڈ کا ناقص انتظام ہے۔ نہ صرف یہ کہ ان پاس ورڈز کو سمجھنا نسبتاً آسان ہے، بلکہ اگر سائبر جرائم پیشہ ور ایک سائٹ پر پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، تو اس کے نتیجے میں دوسری سائٹوں تک رسائی ہو سکتی ہے۔ پاس ورڈ کی تخلیق اور انتظام ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ پاس ورڈ بنانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں والٹز کا ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جگہ عارضی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو لیں گے، جو امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے طور پر بھی کام جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا والٹز کو غلطی سے ایک صحافی کو ایک ایسے چیٹ گروپ میں شامل کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں حساس فوجی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا تھا- اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر تقرری سے پہلے امریکی...
    پچھلے چند دنوں سے میں سوشل میڈیا پوسٹوں میں مسلسل یہ تلقین کر رہا ہوں کہ تحریک انصاف کی قیادت اور رہنماوں، کارکنوں کو اپنے تمام تر سیاسی اختلافات، شکوے شکایات بھول کر ملک وقوم کی خاطر افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرنا چاہیے، کچھ عرصے کے لیے سب کچھ بھلا کر ملکی سرحدوں کے پاسبانوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ جب میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے پوسٹ کرتا ہوں تو بہت سے ہمارے انصافین احباب بڑے ذوق شوق سے اس پر اپنا ڈس کلیمر دینے آتے ہیں۔ بار بار ان کا اصرار ہوتا ہے کہ نہیں ہم ساتھ نہیں، ہم سے کوئی امید نہ رکھی جائے وغیرہ وغیرہ۔ انصافین...
    ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی غفلت اور لاپرواہی پہلگام واقعے میں کار فرما ہے۔ ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر مودی سے جواب دہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
    سائنس دانوں نے زیرِ سمندر موجود آتش فشاں کے پھٹنے کے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق بحر الکاہل کے شمال مغرب کا سب سے فعال زیرِ آب آتش فشاں ایک بار پھر پھٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ البتہ اس بات کا کسی کو علم نہیں ہے کہ یہ کب ہوگا۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ایک پروفیسر ولیم ولکاک نے ایک بیان میں کہا کہ وقت کے ساتھ آتش فشاں سطح کے اندر میگما بھر جانے کی وجہ سے پھول گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ محققین نے خیال پیش کیا ہے کہ پھولنے کا حجم اس کے پھٹنے کے متعلق پیشگوئی کر سکتا ہے اور اگر وہ لوگ ٹھیک ہیں تو یہ بات دلچسپ...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کا بنیادی مقصد ہمارے اسیروں کو واپس لانا نہیں بلکہ ہمارے دشمنوں کو شکست دینا ہے۔ تاہم ان کے اس بیان پر حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے لواحقین بھڑک اٹھے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح نیتن یاہو کو فارغ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت: پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں توانا آواز، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی استدعا الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی 59 اسیروں کو واپس لانا چاہتے ہیں لیکن جنگ کا حتمی مقصد ہمارے دشمنوں پر فتح ہے۔ ان کے تبصروں پر کچھ باقی ماندہ اسیروں...
    کچھ عرصے پہلے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کی سطح پر دریا اور سمندر موجود ہیں۔ لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹائٹن کے دریاؤں میں ڈیلٹا نہیں ہے۔نظامِ شمسی میں زمین کے علاوہ ٹائٹن واحد ایسی جگہ ہے جس کی سطح پر مائع بہتا ہے۔محققین نے حال ہی میں سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر ڈیلٹا کی تلاش کی لیکن اُنہیں وہاں کوئی ڈیلٹا نہیں ملا۔ اس تحقیق کے سربراہ سیم بیرچ نے کہا کہ ہم اس بات کو معمولی سمجھتے ہیں کہ اگر کہیں دریا موجود ہیں تو یقیناََ ڈیلٹا بھی موجود ہوگا لیکن اس حوالے سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل...
    پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
    گنز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے کتے کے درمیان تاریخی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے، ڈین نسل کے 3 فٹ اور 3 انچ لمبے 7 سالہ کتے ریجنالڈ کی ساڑھے 3 انچ قد کے 4 سالہ چیہواہوا نسل کے کتے پرل کی ملاقات اڈاہو میں واقع ریجنالڈ کے مالک کے گھر ہوئی، ریجنالڈ کے مالک سام نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کا سے لمبا کتا ’صرف ایک بڑا بچہ‘ ہے جو انسان کے چھوٹے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ’میں اس بات سے پریشان نہیں ہوں کہ ریجی پرل کے بارے میں محتاط نہیں...
    برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ممکن ہے اور برطانیہ اس حوالے سے کسی اور ملک کے فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا۔ لندن میں ہاؤس آف لارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ دو ریاستی حل کی طرف ایک حقیقی سیاسی پیشرفت کا حصہ ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام انصاف کے حقدار ہیں اور وہ اپنے وطن میں جینے کے مکمل حق دار ہیں۔ مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند ڈیوڈ لامی نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کی شناخت برطانیہ کی لیبر پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور ان...
    وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ لخت حسین کا کہنا تھاکہ 1990 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے ویل چیئر بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں  ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔ لخت حسین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا، بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس نظر آئے اور راستہ بھول گئے۔ لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا، طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے بعد دوسرے کی بھی تنزلی، بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے۔ مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار مل چکا ہے، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل...
    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ چند مہینوں کی دوری پر ہے تاہم لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل ایک نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔آئی فون کے ایک معروف لِیکر ’ماجن بو‘ کے مطابق ایپل کمپنی مبینہ طور پر آئی فون 17 پرو کیلئے ایک نئے رنگ کا منصوبہ بنارہی ہے۔ ماجن بو کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو کو بالکل نئے سکائی بلیو رنگ میں متعارف کراسکتا ہے جو کہ رواں برس لانچ کی جانے والی نئے M4 میک بک ایئر ماڈلز کی طرح ہوگا۔ واضح رہے کہ موجودہ آئی فون 16 پرو بلیک ٹائٹینیم، ڈیزرٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور وائٹ ٹائٹینیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) افغانستان میں مارچ سے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد افغان طالب علموں کو پگڑیوں اور لمبے کرتوں پر مشتمل ایسی نئی یونیفارم پہننے کا حکم دیا گیا ہے، جو ملک میں طالبان کی حکمرانی سے میل کھاتا ہوا۔ طالبان کی وزارت تعلیم نے اس اقدام کو نظم و ضبط کی مضبوطی، سماجی عدم مساوات کی حوصلہ شکنی اور حقیقی اسلامی لباس کے ضوابط کے تحت قرار دیا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسا اقدام ہے، جس نے افغان معاشرے میں تقسیم کو جنم دیا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے، ''اسلام نے لباس پر توجہ دے کر حیا اور وقار کے معیار کو...
    مشہور ٹک ٹاکر اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کے شوہر حکیم شہزاد کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں کیے گئے حیران کن انکشافات بنے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے انکشاف کیا کہ ان کی دانیہ شاہ سے شادی کسی جذباتی تعلق یا محبت کا نتیجہ نہیں تھی۔بقول ان کے، ”میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی۔ وہ اور اس کی ماں میرے پاس قانونی مدد کے لیے آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر دل سے کبھی تعلق نہیں جوڑا۔“ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور: لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہر میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ لاہور کو دو تین دن پہلے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور میں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے، ڈکیتی اور قتل میں چون فیصد کمی آئی ہے، یہ سرکاری اعداد و شمار نہیں ہیں ایک عالمی ادارے کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو شاباشی بھی دی ہے، سیف سیٹیز بنائے گئے ہیں...
    ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل پر سنگین سوالات اُٹھادیے۔  سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایس ایل کے موجودہ نظام اور شیڈولنگ کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔ انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کو بین الاقوامی معیار پر نہیں چلا رہا۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" علی ترین نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل کا شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے لیگ کو نقصان ہورہا ہے، اسٹار پلئیرز کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) بدھ کو ویتنام جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ تقریبات میں جنوبی ویتنام کے شہر سائگون میں ایک عظیم الشان فوجی پریڈ شامل تھی۔ پہلی بار، چین، لاؤس اور کمبوڈیا کے فوجیوں کے ایک چھوٹے دستے نے بھی ویتنام کی فوج کی قیادت میں پریڈ میں مارچ کیا۔ اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں لوگ پہنچے، جن میں سے اکثر نے رات کے وقت سے ہی ڈیرہ ڈال دیا تھا۔ تاکہ وہ پریڈ کو بہتر طور پر دیکھ سکیں۔ شرکاء، جس میں بہت سے نوجوان شامل تھے، سرخ جھنڈے لہرا رہے تھے اور حب الوطنی کے گیت گا رہے تھے۔ ویتنام جنگ میں مہلک کیمیکل...
    فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور  تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات  کے سلسلے پر اپنے  اعتراض کا  سنجیدگی سے  اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔ فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون  کو...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل 2025ء ) دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان کردیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی اور شارجہ کے درمیان ایک نئی انٹرسٹی بس سروس 2 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوگی، نئی بس روٹ E308 دبئی کے سٹیڈیم بس سٹیشن کو شارجہ کے الجبيل بس سٹیشن سے منسلک کرے گی، نئی بس سروس کے ایک طرفہ سفر کا کرایہ فی مسافر 12 درہم مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کچھ دیگر بس روٹس میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ رہائشیوں کو مئی کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ایک اور نئی...
    پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے نے نہ صرف کئی گھرانوں کو سوگوار کیا بلکہ برصغیرکی فضا کو ایک بار پھر بارود کی بو سے آلودہ کردیا۔ ہم کب تک لاشیں گنتے رہیں گے؟ کب تک مائیں اپنے بیٹوں کے لاشے اٹھاتی رہیں گی؟ کب تک بچوں سے ان کے باپ چھینے جاتے رہیں گے؟ یہ سرزمین جس نے کبھی صوفیا، سنتوں، بھگتوں اور فقیر منش انسانوں کو جنم دیا، وہ اب مسلسل ایک جنگی میدان بنی ہوئی ہے جہاں انسان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے اور سیاستدانوں کے لیے صرف نعرے اہم ہیں، عوام کی اذیت نہیں۔ پہلگام حملے کی مذمت نہ کرنا ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ بے گناہ لوگوں پر حملے چاہے، وہ کسی بھی...
    ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کیساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ وہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے منگلورو میں اتوار کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد 15 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثر شخص کی موت موقع واردات پر نہیں ہوئی بلکہ بعد میں علاج کے دوران اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ...