2025-11-03@18:50:05 GMT
تلاش کی گنتی: 16294

«کا دورہ کیا اور»:

(نئی خبر)
    دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ کھابے لامے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں کھابے لامے سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ کھابے لامے کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں، یہ تمام دعوے کلک...
    بالی وُوڈ کے لیجنڈری اداکار اسرانی، جو سپرہٹ فلم شعلے میں جیلر کے یادگار کردار کے باعث آج تک مداحوں کے دلوں میں زندہ تھے، 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ چند ماہ سے وہ علیل تھے اور ممبئی کے اسپتال میں علاج کے دوران دَم توڑ گئے۔ اسرانی کے انتقال کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں موجود اُن کے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ بالی ووڈ ستاروں اور ہدایتکاروں نے ان کی موت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے فن، شخصیت اور مزاحیہ اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسرانی نے فلم شعلے (1975) میں ’’جیلر‘‘ کا کردار نبھایا تھا، وہ آج بھی فلمی تاریخ کا انوکھا...
    سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میںکچے کے علاقوں میں لاگو ہوگی،قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا تعلیم، صحت ،فلاحی سہولیات ، ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت، روزگار فراہم کیا جائے گا،محکمہ داخلہ سندھ حکومت نے سرینڈر پالیسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے جو سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں لاگو ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ پالیسی عام معافی نہیں بلکہ امن کے قیام کے لیے تیار کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا جائے گا جبکہ ان کے اہلخانہ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ کچے کے علاقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پیر کو ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو اور واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر آفتاب عالم کے ہمراہ نہر خیام کا دورہ کر کے جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹرترقیات کمشنر کراچی نسیم بھٹو اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز احمد مرتضی اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر کو بتایا گیا نہر خیام منصوبہ کے تحت 2 کلورٹ بنانے کے منصوبہ پر 32 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبہ کے تحت نہر خیام کو ایک معیار ی تفریح گاہ بنایا جائے گا۔ شجرکاری کی جائے گی، خوبصور ت پارک بنایا جائے گا اور فیملیز کیلیے تفریح کی سہولتیں ہوں گی اور فوڈ اسٹریٹ بھی بنائی جائے...
    اسلام آباد: ملک میں تیل کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (SIDC) کی مد میں 180 ارب روپے کے دعوئوں کے باعث صنعت کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ منگل کے روز سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایک تیل بردار جہاز جو سیس کے تنازعے کی وجہ سے بندرگاہ پر رکا ہوا تھا جاری کردیا تاہم صوبائی حکومت نے اب پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے مزید کارگوز کی کلیئرنس کے لیے سیس ادائیگی کی ضمانتیں طلب کرلی ہیں۔سندھ حکومت اور آئل انڈسٹری کے درمیان 2021 سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ پر تنازع جاری ہے۔...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، البتہ رپورٹ میں  پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی پرسبسڈی کے خاتمے،...
    ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ صوبائی و کراچی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی و تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کراچی کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ، فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار صوبہ سندھ کی تاریخ کے بدترین گورنر کامران خان ٹیسوری اور نااہل کرپٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی...
    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے 380 ایکڑ قیمتی زمین محض 10 پیسے فی مربع گز سالانہ کے حساب سے دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ انکشاف وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا گیا، جہاں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ زمینیں 1996 اور 2006 میں الاٹ کی گئیں، جو دراصل شپنگ اور کارگو سرگرمیوں کے لیے مختص تھیں۔ کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اتنی بڑی زمین اتنے کم نرخ پر آخر کس...
    ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور...
    چولستان:    دھرمیندر کمار بالاچ، چولستان ([email protected])   مصور کی پہچان اس کے رنگوں سے ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ان کے ساتھ کھیلتا ہے۔ یہ وہ خداداد صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ہر کسی کی حصے میں نہیں آتیں ایک مصور اپنی لگن اور سوچ سے بکھرے رنگوں کو کینوس پر اس طرح سجاتا ہے کہ تصویر ہر اس شخص سے ہم کلام ہوتی جو صاحبِ قدردان ہو۔ رحیم یار خان محلہ کانجواں کا یہ نوجوان بچپن سے کاغذ پر پینسل کے ذریعے اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام میں عدم مساوات، غربت، ثقافت اور دیہی زندگی کی ایسی عکاسی کرتا ہیں اور دیکھنے والا کوئی بھی شخص دنگ رہ جاتا ہے۔ ابتدا...
    ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔  سعودی میڈیا کے مطابق  کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ، سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرانسیسی صدر سے ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو سےآگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد  نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور اسرائیلی فوج کی  واپسی کیلئے اقدامات پر زوردیا۔ وطن عزیز میں سیاسی مفاہمت، شائستگی، امن، بھائی چارے اور آئین و قانون کی حکمرانی کا ماحول...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو زلفی بخاری کی جائیداد نیلام نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی جائیداد نیلام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔  اس حوالے سے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آرڈر جاری کیا جہاں زلفی بخاری کی بہن نے درخواست دائر کی تھی کہ جائیداد تقسیم نہیں ہوئی تو نیلامی کا آرڈر جاری نہیں کیا جا سکتا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال سے...
    کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان سکندر جمالی، سہیل اور سکندر علی...
    سپریم کورٹ کے سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ایک تفصیلی خط میں عدالتی ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ خط چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیا گیا ہے۔ اہم نکات: دونوں ججز نے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت غیر موزوں ہے، کیونکہ ان کے خلاف ایک اپیل زیرِ التوا ہے۔ اسی طرح، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف بھی ایک مقدمہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے وہ خود بھی ضابطہ اخلاق میں ترامیم...
    ٹرمپ کیجانب سے مودی کیطرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے دعوے اور بھارتی وزارت خارجہ کی تردید کے درمیان تضاد واضح ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں شفافیت اور معلومات کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں صدر ٹرمپ نے تین بار ہندوستان کے روس سے...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے میسنجر ایپلیکیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے 15 دسمبر 2025 کو یہ ایپ غیر فعال کر دی جائے گی جس کے بعد اس پلیٹ فارم کو لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پی سی پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر کسی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ البتہ، صارفین کی میسنجر تک رسائی مکمل طور پر ختم نہیں کی جائے گی۔ بلکہ ایپ کے بجائے صارفین فیس بک ڈاٹ کام یا میسنجر ڈاٹ کام پر جا کر سروس استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی نے اس متعلق صارفین...
    نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے...
    کمیٹی نے ہدایت دی کہ گلگت بلتستان حکومت جنگلات کے حوالے سے اقدامات، فیصلے، یا قانون سازی کرنے کی صورت میں کمیٹی اراکین کو لازماً مطلع کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان اور سیفران نے گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق موسمی اثرات کو کم کرنے کے لئے جاری کوششوں کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے بلتستان کا دورہ کیا، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اسد قاسم کی زیر صدارت کمشنر کانفرنس ہال سکردو میں منعقد ہوا۔سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان فاریسٹ ایکٹ 2019ء نافذ العمل ہے، جس کے تحت جنگلات کے انتظام و تحفظ کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم...
    مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی “غیر فطری حکومت سازی” کا حصہ نہیں بنے گی اور اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ ن اس عمل میں شریک نہیں ہوگی اور کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن اولین ترجیح ہے، اور جو بھی رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اسے کارروائی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ 95 بینک اکاونٹس کے علاوہ ان کی مسروقہ اور غیر مسروقہ جائیدادیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس مذہبی جماعت کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی مسجد کو مسمار نہیں کیا جا رہا اور تمام مساجد کھلی ہیں جہاں نمازی آزادانہ طور پر عبادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ذہن میں جو انتہا پسند اور خرافاتی خیالات ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ مساجد اور مدارس کا انتظام محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے آئے ہوئے شرکاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر گفتگو کی اور اس صوبے کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کو...
    ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
    دنیا کے مشہور ترین میوزیم لو سے نایاب اور قیمتی زیورات کی ڈھٹائی سے کی گئی دن دہاڑے چوری نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس اب بھی ان تاریخی تاج و دیگر  زیورات کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح چوروں نے فرانس کے شاہی زیورات کے گیلری میں نقب لگا کر تاریخی زیورات چرا لیے اور آرام سے اسکوٹروں پر سوار ہوکر غائب ہوگئے۔ پیر کو میوزیم بند کردیا گیا تھا۔ میوزیم میں گھسنے کے لیے استعمال کی گئی کرین۔ معروف...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے  2 سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا ایک اہم خط منظر عام پر آ گیا۔ یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں تحریر کیا گیا، جس میں دونوں ججز نے نہ صرف کونسل کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے بلکہ آئینی حدود کی وضاحت بھی کی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز نے اجلاس سے ایک روز قبل اپنے تحریری کمنٹس جمع کروائے تھے اور اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، تاہم انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود اپنی رائے دینے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے اس بات پر...
    لندن سے پاکستان تک طویل سفر، وہ بھی گاڑی پر، سننے میں مشکل ضرور لگتا ہے لیکن ایک برطانوی پاکستانی تاجر نے رینج روور گاڑی میں لندن سے لاہور کا سفر  5 دنوں میں مکمل کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ فہیم احمد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا اور ان کے جرمن دوست جنید کا تھا، جو دونوں ڈرائیور تھے اور یہ نان اسٹاپ سفر تھا۔ 5 دن میں برطانیہ سے پاکستان پہنچے جبکہ لاہور سے واپس برطانیہ پہنچنے میں 6 دن لگے۔ British Pakistani trader Fahim Ahmed travels from London to Lahore in record-breaking five days pic.twitter.com/OPtrVgqmfD — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 20, 2025 ان کا کہنا تھا کہ...
    سندھ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان ٹیکس کے تنازع پر ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سندھ حکومت کی جانب سے اچانک انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (cess )کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کیے جانے کے بعد پیٹرولیم کارگو بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں جس کے باعث ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔نمائندےکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ڈیولپمنٹ سیس 1994 میں عائد کیا گیا تھا جس کے خلاف پیٹرولیم کمپنیاں ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ گئیں جس پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے حق میں فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔نمائندے نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیوں...
    ​​​​​​​وزیر اطلاعات پنجاب کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کسی مزار کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، ٹی ایل پی دہشت کی علامت بن چکی ہے، ہمیں ووٹ بینک سے غرض نہیں، امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، ٹی ایل پی کو کالعدم قراردلوانے کیلئے وفاقی حکومت کو کہہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک لبیک دہشت کی علامت بن چکی ہے، کسی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرید کے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 سویلین شہید اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ 118...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پنجاب میںنویں کے بعد گیارہویں جماعت کے نصاب میں بھی نظر ثانی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی شکایات اور مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) رواں سال دونوں جماعتوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا تاہم گیارہویں جماعت کے نصاب میں زائد مواد اور متعدد غلطیوں کے باعث نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا نے نصاب میں کمی کے لیے خصوصی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہیں۔نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سلیبس کم...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جون میں امریکی فضائی حملے کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک بیان میں کہا، امریکی صدر فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت کو تباہ کر دیا، بہت خوب، خواب دیکھتے رہو! ٹرمپ کا معاہدہ دراصل جبر ہے خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کی پیشکش  دھونس اور زبردستیکے مترادف ہے۔انہوں نے لکھا کہ  اگر کوئی معاہدہ دباؤ اور پہلے سے طے...
    امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسان بھیجنے کے لیے اپنے اہم“ آرٹیمِس“ منصوبے کے لیے نیا پارٹنر تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارشپ پروگرام میں تاخیر کے باعث کیا گیا ہے۔ ناسا کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر شون ڈفی نے تصدیق کی کہ ادارہ آرٹیمِس تھری مشن کے لیے ہیومن لینڈنگ کنٹریکٹ دوبارہ نیلامی کے لیے کھول رہا ہے۔ یہ وہی کنٹریکٹ ہے جو 2021 میں اسپیس ایکس کو دیا گیا تھا تاکہ وہ چاند پر اترنے والا خلائی جہاز تیار کرے۔ اب اس نئے فیصلے سے دیگر بڑی خلائی کمپنیاں، جیسے جیف بیزوس کی ”بلو اوریجن“ اور ”لاک ہیڈ مارٹن“، بھی اس منصوبے میں حصہ لینے کے لیے...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو واضح کر دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے کے لیے انہیں دبئی آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی کو خط لکھ کر ٹرافی سے متعلق استفسار کیا تھا۔ جواب میں اے سی سی نے آگاہ کیا کہ بھارت نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی سے ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے اور انڈیا کو کیسے مل سکتی ہے؟ یاد رہے کہ دبئی میں حالیہ اجلاس کے دوران بی سی سی آئی نمائندے نے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر محسن نقوی نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قانون تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں جن میں 7 پنک موبائل اسٹیشنز خاص طور پر خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ ان موبائل اسٹیشنز میں مکمل خواتین عملہ تعینات ہوگا تاکہ وہ خواتین جو روایتی تھانوں میں جانے سے گریز کرتی ہیں، بااعتماد ماحول میں اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ اقدام اسی وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت صحت کی سہولیات دہلیز تک پہنچانے کے لیے موبائل کلینکس شروع کیے گئے...
    بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور امتیازی سلوک نئی بات نہیں، مگر مودی سرکار کے دور میں یہ رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنہیں عالمی سطح پر ایک سخت گیر ہندو قوم پرست لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ایک آزمودہ انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ جیسے ہی الیکشن قریب آتے ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں متحرک ہوجاتی ہیں اور بی جے پی کے حمایتی میڈیا چینلز نفرت انگیز بیانیے کو ہوا دینے لگتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت کے زیرِ انتظام ریاستوں میں انتخابات کے دوران...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اس کا ایک حصہ منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حصے کو گرا کر ایک شاندار اور وسیع بال روم (Ballroom) تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری تقاریب، عشائیے اور بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندرونی حصے میں جاری یہ تعمیراتی کام ٹرمپ کی ذاتی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹایا جا چکا ہے اور نئی تعمیر کا ڈیزائن بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، انصاف، اور پائیدار امن کے فروغ پر زور دیا۔ وہ پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک، چوہدری شہباز بابر، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، منیبہ اقبال اور اعجاز جکھرانی شامل ہیں۔ ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس وقت ریاستی خودمختاری کی پامالی، عالمی اصولوں کی تنزلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے امور میں غیر جانب داری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند...
    تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں، اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسز اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی وی نیوز نے مختلف مذہبی سکالرز سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟ وی...
    معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
    نیوکراچی پولیس نے ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ دکان کے مالک کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ نیو کراچی پولیس نے دکان زم زم کیپ ہاؤس بالمقابل سیکٹر الیون دی صدیق اکبر مسجد ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ الزام نمبر 680/2025 شمس الدین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جرم دفعہ 302/34 اور 7 ATA کے تحت دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مدعی نے ایف آئی آر میں اپنے بیان میں بتایا کہ بروز پیر کو وہ سٹی کورٹ کراچی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/aP4rNKIldI — PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025 محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی،...
    اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل نے وہاں شدید اقتصادی اور بحری بحران پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے اس بحران کو ختم کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی معروف اقتصادی ویب سائٹ "کالکالیسٹ" نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات بندرگاہ مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلات بندرگاہ کو درپیش اس تعطل...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔  ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے  اقدامات سے بھی  آگاہ کیا۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ  موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان  کے داخلی استحکام کے سب کو مل کر  کام  کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے بلاول کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے  میں آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
    انٹونیو گوترش سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں جنگبندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے وعدے پر عملدرآمد کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام اقوام متحدہ كے سیكرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" كے درمیان ایک ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-11 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کو بڑی کامیابی، انٹرپول کی مدد سے بدنام زمانہ ماسی گینگ کا سرغنہ عمران سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے ملزم عمران کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے ذریعے چوری کی وارداتوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے خط پر انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا، ملزم عمران کو انٹرپول نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جس کے بعد ملزم کو بن قاسم انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو آج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (اے پی پی) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لیے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے لیے جی سی سی کی حمایت کا...
    بھارت میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی میں اس سال جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ مکیش امبانی کی اہلیہ کا ایک پرس ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیگ کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں جس میں چند سو نہیں بلکہ 3 ہزار 25 اصلی ہیرے جڑے ہیں۔ اس دلکش پرس کو فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے اور یہ کوئی عام بیگ نہیں ہے۔ اس بیگ میں مکمل ہیرے جڑا تالا اور ہینڈل بھی ہے۔ پرس میں جڑے ہیروں کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے اور یہ مگرمچھ کی کھال جیسے فلیپ سے مزین ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بیگ کی قیمت تقریباً 20 لاکھ امریکی...
    قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈشیئر معاہدے پر دستخط کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے میں نہ صرف مسافر پروازیں بلکہ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے ایسے راستوں پر اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنی سہولیات فراہم کرے گا جہاں...
    کراچی: ضلع ساؤتھ کی عدالت نے ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کےکیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے چالان جمع نہ کرائے جانے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جج  نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے مہلت دی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک چالان پیش نہیں کیا جاسکا، اگر تفتیشی افسر کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل...
    خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تاہم سابق وزرا آج بھی اسمبلی سرکاری گاڑیوں میں آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صوبائی وزرا تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تاہم سابق وزرا آج بھی اسمبلی سرکاری گاڑیوں میں آرہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب بھی سابق وزراء سرکاری گھروں میں رہائش اختیار نہیں کیے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ ہم...
    خیبر پختونخوا حکومت کے سابق ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے اندر شدید مخالفت کے باوجود بھی علی امین گنڈاپور کابینہ کا حصہ رہے، تاہم سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایک بار پھر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے تاکہ وہ کسی طرح نئی کابینہ کا حصہ نہ بن سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر نوجوان رکن سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے پارٹی رہنما کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے سرگرم ہیں، کچھ رہنما اپنے پسندیدہ ارکان کو شامل کرانے جبکہ بعض مخصوص چہروں کو کابینہ سے باہر رکھنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال...
    خیبرپختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صوبائی وزرا تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تاہم سابق وزرا آج بھی اسمبلی سرکاری گاڑیوں میں آرہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب بھی سابق وزراء سرکاری گھروں میں رہائش اختیار نہیں کیے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ماہ تک صوبے میں امن و امان پر بحث کی، جس کے بعد ایوان کی ایک کمیٹی بنی وزیراعلی اس کے رکن ہیں اس کا اجلاس بلایا جائے، ایوان کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے دعوے اور مذاکرات کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ خامنہ ای نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہاکہ امریکی صدر فخر سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا۔ بہت خوب، — خواب دیکھتے رہو! انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا یہ امریکی اختیار ہے کہ وہ طے کرے کہ ایران کے پاس جوہری تنصیبات ہوں یا نہ ہوں؟ ٹرمپ خود کو ایک معاہدہ‌کار کہتے ہیں، لیکن اگر وہ معاہدہ دباؤ، دھمکی اور پہلے سے طے شدہ نتائج کے تحت ہو، تو وہ معاہدہ نہیں...
    بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے خلاف کمر کس لی۔ میئر کراچی کی ہدایت پر تمام قبرستانوں کی از سرِ نو رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے، اور غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق جن قبرستانوں کے ذمہ داران کی جانب سے نوٹس کا جواب موصول نہیں ہوگا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کے ایم سی کے ماتحت 38 رجسٹرڈ قبرستان ہیں، جب کہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے دوران قبضہ مافیا کے زیرِ اثر قبرستانوں کے خلاف آپریشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی بدستور برقرار ہے،  واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے کہ حماس کے ساتھ امن قائم رہے اور صورتحال دوبارہ کشیدگی کا شکار نہ ہو۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے ساتھ صورتِ حال پُرامن رہے کیونکہ کسی بھی نئے تصادم سے خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ  اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں فضائی کارروائیاں کیں، جنہیں حماس کے مبینہ حملوں کا جواب قرار دیا جا رہا ہے، اس نے جنگ بندی کے عمل درآمد کی تجدید...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دیتے ہوئے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے۔ اپنے پہلے باضابطہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس روڈ میپ پر بریفنگ لی اور پولیس و بیوروکریسی کو عوامی مینڈیٹ کے تحفظ پر سراہا۔ انہوں نے 8 فروری کے انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی دی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ امن و امان ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس کو فنڈز، جدید اسلحہ اور سہولیات دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا...
    پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوکاڑہ:۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے بڑے سیلاب سے نمٹنے کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، حکومت نے پنجاب کے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا، میری موجودگی میں پنجاب کے عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب سے کچے گھروں، جانوروں اور فصلوں کا بھاری نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج سیلاب متاثرین میں پہلے چیکس کی تقسیم کا عمل...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ سےاسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اورفلسطینی عوام کی تکالیف کے فوری خاتمے پر زور دیا۔ عرب نیوز کے مطابق بات چیت میں باہمی تعاون، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام، اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور منصفانہ امن کی جانب مؤثر پیش رفت کا واحد راستہ ہے، اور اس کے لیے عملی...
    سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر...
    پاکستان کی قومی کک باکسنگ چیمپیئن بشریٰ اختر نے سری لنکا میں منعقدہ کے ایف ایل 006 ٹورنامنٹ میں نہ صرف شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ سر پھٹنے کے باوجود میدان نہیں چھوڑا اور اپنی حریف نیمیشا کمارِی کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ بشریٰ نے کولمبو میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں ناقابل شکست سمجھی جانے والی سری لنکا کی کھلاڑی نیمیشا کمارِی کو ہرایا، جس سے انہیں ایک مضبوط اور بے خوف فائٹر کے طور پر تسلیم کیا جانے لگا۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بشریٰ اختر نے اپنی اس کامیابی کے پیچھے کی جدوجہد اور محنت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کوچ سر مدثر کی...
    آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کے مستقبل کو لے کر اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیپلز پارٹی اس حکومت سے علیحدگی اختیار کرے گی یا کوئی اور راستہ اپنایا جائے گا، اس بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آزاد کشمیر حکومت سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منظوری کے بعد آصف زرداری پی پی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے اور جلد ہی صدر مملکت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات اور مشاورت کے بعد ہی آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار...
    جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جدہ ( خالد نواز چیمہ)سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعائیہ تقریب کبابش ریسٹورنٹ جدہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان سے تشریف لائے سابق وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ جناب تسنیم احمد قریشی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو جناب جعفر رانا نے کی، جبکہ ہدیہ نعت ناظمِ تقریب آفتاب ترابی نے پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین...
    پی ٹی آئی رہنماء نور خان خلجی کے مطابق ڈی سی کوئٹہ کیجانب سے جلسے کی این او سی نہ دینے پر عدالت سے رجوع کیا گیا۔ عدالت نے انتظامیہ کو تین دن میں این او سی جاری کرنیکا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے جلسے کے انعقاد کے لئے این او سی نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر نور خان خلجی کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان نے سات اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کای تھا۔ حکومت نے جلسے کے انعقاد کے لئے ڈی سی سے این او سی لینے کی شرط رکھی، جبکہ ڈی سی کوئٹہ نے جلسے کے...
    سعودی عرب  نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی  کے خاتمے کیلئے  معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں  امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی عرب نے  دونوں ممالک کے درمیان  سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔ سعودی وزار ت خارجہ نے  اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ سعودی  وزارت خارجہ  کا یہ بیان اس امر کی عکاسی  ہے کہ؛ بین الاقوامی برادری...
    اسلام ٹائمز: ایرانی جوہری مسئلے کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ڈالنے کا مقصد یہ تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کو یقینی بنایا جائے اور اسے ہتھیاروں کی تیاری کی طرف نہ موڑا جائے۔ یہ ہدف مکمل طور پر حاصل کر لیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرف سے اس کے برعکس کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔ تین یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے ایجنسی پر ایران کی جانب سے حفاظتی ذمہ داریوں کی عدم تعمیل کو ثابت کرنے کے لیے دباؤ کے باوجود، ایران کے عدم تعاون کی تصدیق کبھی نہیں کی گئی۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی                  اقوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاند پر ایک روبوٹ روور بھیجنے کے مشن پر عملی طور پر کام شروع کر چکا ہے، جس کے 2028 سے قبل مکمل ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔اس منصوبے سے پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو چاند کی سطح پر اپنا مشن اتارنے میں کامیاب رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپارکو کے جنرل مینجر ڈاکٹر عدنان اسلم نے تصدیق کی کہ پاکستان نہ صرف چاند پر روبوٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے بلکہ مستقبل میں پاکستانی خلا باز کو چاند پر اتارنے کے مشن پر بھی کام جاری ہے، تاہم اس...
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیپالپور میں فلڈ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شہریوں کا ہر قسم کا نقصان ہوا، جو قیامت کے مناظر دیکھے وہ تکلیف دہ تھے اور دل دہل جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج چیک تقسیم کررہے ہیں اور آبادی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی; مریم نواز نے کہا کہ آفت کے دوران آپ کی وزیراعلیٰ اور حکام ایک دن دفتر میں نہیں بیٹھے بلکہ سب نے آفت زدہ علاقوں میں رہ...
    پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان کے ایک کار شوروم کے مالک نے ان کے ساتھ 1.4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔ کرکٹر کے مطابق مذکورہ شوروم مالک نے ان کی گاڑی اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کر دی، جب کہ اصل کاغذات تاحال کرکٹر کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوروم مالک نے نہ صرف گاڑی فروخت کی بلکہ اس کے بدلے جعلی دستاویزات والی ایک اور گاڑی فراہم کی اور اس کے علاوہ 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی۔ there is guy a showroom owner in multan who has a car showroom in multan who has done Big Fraud with me regarding my...
    مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا،دونوں ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے، معاہدہ طے پانے پرقطراورترکیہ کے شکرگزار ہیں ،خواجہ آصف مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے، 25 اکتوبر کو استنبول میں ملاقات کا فیصلہ، دونوں فریقوں نے دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی،قطری وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔مذاکرات کی میزبانی ریاستِ...
    لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک ملا گیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔ ایسے جرائم پیشہ افراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ اقدامات نہ کیے تو پورے خطے کا امن شدید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ایک مثبت پیش رفت ضرور ہے، مگر اس پر عملدرآمد کی اصل آزمائش آنے والے مہینوں میں ہوگی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
    دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں خابی لیم سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ...
    ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو تاریخ کشمیر کے سیاہ ترین باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضے، جبر اور بنیادی حقوق سے محرومی کے آغاز کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ بھارت نے 1947ء میں اسی دن جموں و کشمیر کے لوگوں کی مرضی کے خلاف سرینگر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور خطے پر جابرانہ قبضہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو تاریخ کشمیر کے سیاہ ترین باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضے، جبر اور بنیادی حقوق...
    راولپنڈی (صغیر چوہدری )ایم پی اے نعیم اعجاز اور اسکے بھائیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا نعیم اعجاز اور اسکے بھائی ندیم اعجاز ودیگر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے چونترہ کے علاقے سہال میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر فائرنگ کرکے ایک حسنین نامی قتل اور دو کو زخمی کیا ہے۔ ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز انکے بھائیوں اور دیگر ملزمان کیخلاف مقتول کے بھائی سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم وغیرہ کی دفعات شامل ہیں وسیم اعجاز ،علی عمران ،رمان عمران، وحید وغیرہ سمیت دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس میں  جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی ہے۔ پاکستان...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
    علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ ادارہ منہاج الحسین صرف تعلیم کے فروغ کیلئے نہیں بلکہ امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا۔ اہلِبیت علیہم السلام کی زندگیاں انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہیں، ہم اسوہ اہلبیتؑ پر عمل کرکے اپنے دنیا و آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں۔ ادارہ منہاج الحسینؑ دینی و دنیاوی دونوں علوم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے 35 ویں یومِ تاسیس پر پُروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی۔ تقریب میں ڈاکٹر سید حسنات، علامہ محمد سبطین اکبر، رائے ظفر علی،...
    برسلز ( نیوزڈیسک) 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔ بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان،...
    بھارت کی ممتاز سماجی شخصیت اور مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں شرکت کے دوران ایک انتہائی نایاب اور قیمتی ہرمیس بیگ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 17 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیتا امبانی کے مہنگے ترین پانی کی قیمت نے سب کو چونکا دیا یہ منفرد بیگ 3,025 قدرتی ہیروں سے مزین ہے جن کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے۔ اس بیگ کو مشہور فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ...