2025-04-29@04:18:07 GMT
تلاش کی گنتی: 913

«کمی ہوئی ہے اور»:

(نئی خبر)
    بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ شاہین کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟ کھیل کے دوران انہوں...
    کراچی (پ ر) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے ایپکا میٹرک بورڈ ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی جس کی قیادت ملک خورشید احمد چیئرمین ایپکا کراچی ڈویژن ، صدر ایپکا میٹرک بورڈ سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈز کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے ہم سینیر اساتذہ کرام، ماہرین تعلیم اور شعبہ تعلیم سے وابستہ لوگوں سے مشاورت کر رہے ہیں وفد نے ملاقات میں انٹر بورڈ کا اضافی چارج سنبھالنے پر چیئرمین بورڈ...
    اپنے ایک خطاب میں البدر تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے پاس اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ وہ ہمارے شمالی علاقوں پر قبضہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراق میں "البدر تحریک" کے سیکرٹری جنرل "ھادی العامری" نے کہا کہ ملک سے امریکی کردار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراق کے برجستہ اہل تشیع رہنماء اور "مجلس اعلای انقلاب" پارٹی کے بانی، شہید "سید محمد باقر الحکیم" کی برسی سے خطاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت، کسی بھی قیمت پر جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے امریکی قبضے کا خاتمہ ہونا چاہئے اور ستمبر 2025ء عراقی خود مختاری کا سال...
    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔  حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔         View this post on Instagram    ...
    پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ زینب عباس نے اس خوش خبری کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔ اسپورٹس پریزنٹر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial) ذینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔‘ یاد رہے کہ زینب عباس کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021ء...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ اپنے وڈیو بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا۔ سینئر لیڈرشپ کی ذمے داری ہے کہ وہ پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، کیوں کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے  جب کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں لیکن بہت اچھا ہوا کہ پی...
    کیا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم ہونے جا رہے ہیں؟ شوکت یوسفزئی نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔اپنے وڈیو بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا۔ سینئر لیڈرشپ کی ذمے داری ہے کہ وہ پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، کیوں کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی حکام نے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ جب تک تفتیش کاروں کے لیے رسائی محفوظ نہیں ہو جاتی تب تک...
    سابق اداکارہ نوربخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے کہ حجاب پہننا ان کا ذاتی انتخاب ہے، حجاب وہ لوگوں کے لیے نہیں کرتیں اس لیے ان کے انتخاب پر تبصرے کرنا بند کر دیں۔ مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نوربخاری نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں شریک تھیں اور انہوں نے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہوا تھا تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا انداز پسند نہ آیا اور تنقید شروع ہوگئی۔ لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے کمنٹس کا سلسلہ ہی بند کردیا اور انسٹاگرام اسٹوری...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ کھتڑ ولیج کے رہائشی احسان علی نے با اثر افراد کی جانب سے دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں حیدرآباد سائٹ ایریا میں واٹر سپلائی کا ملازم ہوں لیکن کچھ عرصہ سے سائٹ ایریا نارا جا نارا جیل کے رہائشی بااثر افراد رجب چانڈیو اور وزیر چانڈیو مجھے قتل کی دھمکیاں دے کر ہرا ساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد واٹر سپلائی کے پمپ سے زبردستی بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں جس کے منع کرنے پر انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بھی درج کرایا ہے اور وہ کریمنل...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی اپنے فرزند عبدالخالق صدیقی اور اپنی پرسنل ٹیم ورک کے ممبران پرویز حسین کھوکھر اور ذوالفقار علی سیال کے ساتھ سندھ اسمبلی آئے، انہوں نے سندھ اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھ کر سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما پیپلز پارٹی سندھ کے سابق صدر و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بڑی گرمجوشی سے مل کر ان سے طبیعت معلوم کی اور اچھی صحت کے لیے دُعا کی، وہ دیگر وزراء سے بھی ملے جس میں جام خان شورو، سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شامل ہیں۔ انہوں نے ان کی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے مختلف فیکلٹیزکے مستحق اور ہونہار طلبہ کی مدد کے لیے اسکالرشپ کی ایک سیریز کی منظوری دے دی ہے یہ اسکالرشپ یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے جو مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کریں گے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلرڈاکٹر اے کیو مغل کے نام سے منسوب اسکالرشپ فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے طلبہ کیلیے مختص کی گئی ہے جس کے تحت دوسرے تیسرے اور آخری سال کے کل چارقابل اور ضرورتمند طلبہ کو دی جائیں گی سندھ زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد چانڈیو کے نام...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...