2025-11-16@20:41:43 GMT
تلاش کی گنتی: 33282

«ا نت کے کینسر»:

(نئی خبر)
    خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان کا کہنا ہے کہ رپورٹ غیر مصدقہ کہانیوں، سنسنی خیز الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں...
    اداکار فیروز خان کے بچوں کی کفالت کو لے کر نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ سابق اہلیہ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر بچوں کے سردیوں کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے پوسٹ کی، جس کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے بھی ردعمل دیا۔ اب فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس معاملے پر تفصیلات سامنے رکھیں اور بتایا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کے لیے علیزے سلطان کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں، جس میں بچوں کی اسکول فیس اور دیگر ضروری اخراجات شامل ہیں۔ تابندہ کے مطابق یہ رقم عدالت میں ریکارڈ بھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تابندہ ملک کی اس وضاحت پر تنقید کی،...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
    راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپسی کے لیے 13 تھانوں میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر یہ فورس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے گی اور اس کے اہلکاروں کو اضافی ڈیوٹی پر نہیں لگایا جائے گا۔ ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کریں گے اور ہر تھانے میں چار ممبران شامل ہوں گے۔ یہ فورس تھانہ ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف، سیکیورٹی برانچ کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے عملے سے بھی معاونت حاصل کرے گی۔ ٹاسک فورس پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور...
    اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین...
    سٹی42:  غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشدوں کی گرفتاریاں تیز کرنے کا حکم مل گیا۔ افغانیوں کی گرفتاریوں کے لئے  خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔  راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں...
    کراچی: جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی سمیت دیگر اور سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے اراکان فیکلٹی، میئر کراچی سمیت اعلی شخصیات اور شہر کی معروف شخصیات سمیت جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی گئی، دریں اثناء حکومت سندھ نے جناح...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب ایجنڈے پر کام کرنے والے لوگ ججز بن جاتے ہیں تو وہ ریاست کے اس ستون کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے ادارے پر بھروسہ کمزور ہوتا ہے اور عوام متاثر ہوتے ہیں۔ ججز کے تقرر میں انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ ایسے ججز جو صرف عوامی سطح پر پروفائل بڑھانے کے لیے فیصلے کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ عدالت چھوڑ کر سیاست میں جائیں۔ When agenda driven persons become Judges they bring disrepute to the judicial pillar of state. Thus becoming a liability for the institution and ruining its name and tarnishing its...
    جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی، سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان، میئر کراچی اور شہر کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مرحوم کو بعد ازاں ڈیفنس قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ حکومت سندھ نے پروفیسر شاہد...
    ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پور سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ...
    پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پنجاب بھر میں علیمہ خانم کی جائیدادوں کی تفصیلی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ علیمہ خانم کے نام تمام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی زمینوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بورڈ کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام ریکارڈ اور معلومات بعد ازاں اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد جائیدادوں کی ملکیت اور ان کے قانونی پہلوؤں کی مکمل چھان بین کرنا بتایا گیا...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کرے گی، یہ قرارداد اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سالہ جنگ میں فائر بندی کے بعد کے انتظامات کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا امریکا نے گزشتہ ہفتے 15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے مسودے پر باضابطہ مذاکرات شروع کیے تھے۔ مسودے میں غزہ کے لیے ایک عبوری بورڈ آف پیس کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جس کی سربراہی ٹرمپ کے پاس ہوگی اور اس کا مینڈیٹ 2027 کے اختتام تک ہوگا۔ قرارداد کے تحت رکن ممالک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو چکے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل  کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین اور تحریکِ انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے درمیان پروگرام "جواب دو" میں شدید لفظی جھڑپ ہوئی، جو بعد ازاں قانونی کارروائی کی دھمکیوں تک جا پہنچی۔پروگرام کے دوران بشریٰ تسکین نے اپنی خبر کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اپنی خبر پر قائم ہیں اور یہ کہ "جس قصائی سے بکرے منگوائے جاتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور 9 مئی اور 26 نومبر کو بھی گرفتار ہو چکا ہے"۔انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ان پر کسی کے کہنے پر خبر بنانے کا جو تاثر دیا جا رہا ہے "وہ سراسر غلط ہے"...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کے خلاف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے آرٹیکل کو جھوٹ، شر انگیزی اور کردار کشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں، اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں، عدت جیسے الزمات جھوٹے ثابت ہوئے، یہ بھی من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے خلاف پنجاب حکومت متحرک ہوگئی جب کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین شروع کردی گئی۔  سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے۔  علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خانم کے نام منقولہ ،غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ علیمہ خانم کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔
    ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاق کے تحت جاری فنڈز کے ذریعے PIDCL انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرے گا، جس سے علاقے کے بنیادی مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشیوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقے کے دیرینہ مسائل،...
    وفاقی وزیر ریلوے و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مایوسی میں گھرا ہوا ایک مرید پیرنی کے اشاروں پر چلتا تھا، عمران خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے سازشیں کیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو باتیں ہم سنتے تھے وہ آج بین الاقوامی جریدے میں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کے چاہنے والے اس آرٹیکل کو بار بار پڑھیں۔ مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ انہوں نے کہاکہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد عمران خان کی ایک ہی کوشش رہی کہ کسی طرح اقتدار تک پہنچ جائیں، تاہم یہ اپنے دور حکومت...
    کراچی کی خواتین کے لیے سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔ سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو 17 نومبر 2025 سے فعال ہوگا۔ یہ روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبات اور خواتین کے لیے پنک بسیں کہاں سے حاصل کی گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں یہ خواتین کے لیے مختص بسیں دن کے 3 اوقات میں چلیں گی۔ ’صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر ایک سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے۔ اس سروس میں سفر کرنے والی خواتین کے لیے آرام دہ ماحول، بہتر انتظام اور تحفظ کو اولین...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
    علامتی فوٹو  عالمی جریدہ بلومبرگ کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اِس پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال پاکستان کا ڈالر بانڈز 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست رہا۔بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے دوسال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026ء میں یورو بانڈ مارکیٹ...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب  سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
    بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...
    پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو مداحوں سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی...
    کراچی: شہر قائد  میں رہنے والی خواتین کے لیے سندھ حکومت  کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء  سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کے لیے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ شرجیل...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں،  مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں،  یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا، ان ججز کی سزا صرف ایک پارٹی کیلئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لائن لمبی ہے، عمر عطا بندیال کے فیصلے بائسڈ تھے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں،  مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمنٹ کا ہے، ججز کی تعیناتی پارلیمنٹ کا حق ہے  کیا نواز شریف کو حکومت سے...
    لاہور (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا اب تو دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اپنے فیصلے خود نہیں کرتے تھے بلکہ روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ تمام فیصلوں پر اثر انداز ہوتی تھیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے خبر شائع کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سرکاری فیصلوں پر اثرانداز ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیراعظم اپنے فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے، روحانیت کا لبادہ اوڑھی...
    سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثناء اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر فلک ناز چترالی کے ساتھ مبینہ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی ہدایت پر این سی سی آئی اے اسلام آباد نے ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے خاتون سینیٹر کو شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا روپ دھار کر فراڈ کا نشانہ بنایا، سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا فراڈ کیا تھا۔گرفتار ملزمان محمد ندیم...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔ ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘،...
    میرواعظ کشمیر نے کہا کہ میں اور جن تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں سے میرا تعلق ہے، ہمیشہ ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کی مذمت کرتے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے حالیہ دلی بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حقائق سامنے آنے سے قبل ایسے سانحات کو میڈیا کی جانب سے "ان سائیڈ سورسز" کی مدد سے سنسنی خیز انداز میں پیش کیا جاتا ہے جو ایک ایسے بیانیے کو ہوا دیتا ہے جو فوراً اسے ایک مخصوص مذہب یا کمیونٹی کے ساتھ جوڑنے اور انہیں مجرم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف: یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں روس نے دارالحکومت کیف پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ روس نے ایک ہی رات میں 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر کیے جن کا براہ راست نشانہ شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کا انفراسٹرکچر تھا۔مقامی حکام کے مطابق اس شدید حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ درجنوں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے باعث کئی رہائشی بلاکس جزوی یا مکمل طور پر تباہ...
    برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘ کی جانب سے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں چشم کشا انکشافات شامل ہیں۔برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ بشریٰ بی بی کی اسٹوری پر رپورٹ تیار کرتے وقت اِنہیں کئی حیران کُن معلومات ملیں۔بشریٰ تسکین نے بتایا کہ رپورٹ کی تیاری کے دوران ’کالے جادو‘ سے متعلق الزامات کو ادارے اور عملے کو سمجھانا مشکل تھا، جو ثبوت جمع کیے اس کے بعد ہمارے لیے ادارے اور لوگوں کو سمجھانا آسان ہو گیا۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے روحانیت کا لبادہ اوڑھا...
    ---فائل فوٹو  سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ...
    امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آ رہی ہے، جہاں دونوں ملک ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی ممکنہ ڈیل کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔ عالمی معاشی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ نے ان خدشات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان آئندہ دنوں میں ہونے والی ملاقات نہ صرف دفاعی تعاون میں ایک بڑا موڑ ثابت ہوسکتی ہے بلکہ خطے کے سیاسی منظرنامے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان جلد واشنگٹن پہنچیں گے جہاں ان کا بھرپور سفارتی اور رسمی شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور سعودی ولی...
    پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گمشدہ سمجھی جانے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دستیاب نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو اپنا اسلامی نام نور رکھا اور ضلع شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے رہائشی 42 سالہ ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر دس ہزار روپے درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی یاتریوں کا 1923 افراد پر مشتمل جتھہ دس روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ کے راستے واپس روانہ ہوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایک اور مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار رہا  اور اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ گرفتاری انٹیلیجنس اداروں کے لیے ایک اہم قدم ہے جو حملے کے پشت پناہی عناصر تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش جیکٹ کی تیاری اور اس کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی اور اس کے لیے...
    بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے،رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے،ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان...
    سپریم کورٹ کے 2 سینیئر ججز کے استعفے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے احتجاجاً استعفیٰ پیش کیا۔ جسٹس شمش محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا اور اپنے چیمبر کو خالی کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی رپورٹس کے مطابق، جسٹس شمش محمود مرزا کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے بھی رکن تھے۔ جسٹس شمش محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی...
    پاکستانی اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ مردوں کو بھی اپنے احساسات کے اظہار کی اجازت ملنی چاہیے۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں جنید خان نے بتایا کہ جب وہ گھر پر اپنے ہی کنسرٹ کی ویڈیو دیکھ رہے تھے تو انہیں احساس ہوا کہ وہ مدتوں سے اپنے جذبات دبا کر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ خود کو آزاد چھوڑیں گے کیونکہ جذبات کا اظہار کمزوری نہیں بلکہ انسان ہونے کی دلیل ہے۔ جنید خان کے مطابق ہمارے معاشرے میں مردوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ اپنے احساسات چھپائیں تاکہ کمزور نہ سمجھے جائیں، لیکن بعض اوقات اپنے دل کی بات کہنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے کردار نے عظمت اسلام میں اضافہ کیا، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا، اسلام، صلح سلامتی اور امن کا دین ہے، سرور کائنات شجاعت و استقامت کا استعارہ تھے، تبلیغ آسان نہیں، مبلغ کو صبر و تحمل کا حامل ہونا ضروری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار اور حضرت خدیجة الکبریٰ کی ایثار اور قربانی کی وجہ سے اسلام دنیا پر پھیلا۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں...
     پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔
    راولپنڈی ( نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی، خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں، آج کی نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ...
     ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے...
    ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملکی داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں‘۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  اساتذہ کا کہنا تھا کہ آج کی نشست...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کانو بیہل کی نئی فلم ’آگرہ‘ کی بھرپور حمایت کی ہے، جو ریلیز کے باوجود سینما اسکرینز حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انڈی فلم میکرز کو ملٹی پلیکسز میں جگہ پانے کے لیے ہمیشہ طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ ’آگرہ‘، جو 2023 کے کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ سیکشن میں نمائش کے لیے منتخب ہوئی تھی، شہر کے اس رخ کی کہانی بیان کرتی ہے جسے کبھی نہیں دیکھا گیا—خواہشات، جنون اور ایک ایسے گھر کی تلاش جس میں جی کر سانس گھٹنے لگے۔ فلم کے ڈائریکٹر کانو بیہل نے حال ہی میں ایکس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کیجانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے وکیل زبیر...
    ایپسٹین اسٹیٹ کی جانب سے کانگریسی تحقیق کاروں کو فراہم کی گئی نئی ای میلز نے سیاسی ایوانوں میں ایک تازہ ہلچل مچا دی ہے۔ ہاؤس اوور سائٹ اینڈ ریفارم کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے بدھ کی صبح یہ مواد عام کیا، جس میں متوفی مجرم جیفری ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ لڑکیوں کے بارے میں جانتے تھے جنہیں ایپسٹین اسمگل کر رہا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی کیس ہے جس پر کئی ماہ سے کانگریس میں تحقیقات جاری ہیں۔ ٹرمپ جانتا تھا… 2019 کی ایک ای میل میں ایپسٹین نے صحافی مائیکل وولف کو لکھا کہ ٹرمپ نے کبھی اسے مار-اے-لاگو کلب سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، بلکہ  وہ گیسلین میکسویل سے لڑکیوں کے...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ جوڑی راجکمار راؤ اور پترالیکھا کی چوتھی شادی کی سالگرہ اس وقت مزید خاص بن گئی جب 15 نومبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ’سٹی لائٹس‘ کے اس جوڑے نے خوشی کی یہ خبر انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے دی اور اپنی بیٹی کو خدا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔ راجکمار راؤ نے لکھا کہ “یہ سب سے بڑی نعمت ہے جو خدا نے ہمیں ہماری چوتھی شادی کی سالگرہ کے دن عطا کی ہے۔” View this post on Instagram A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao) خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جوڑے نے اپنی شادی...
    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع ڈاکیومنٹری پر معافی کے باوجود برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےخلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا کیس دائر کرنےکا اعلان کردیا۔ اپنے طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کیس ممکنہ طور پر امریکا میں ہی دائر کیا جائےگا اس سلسلےمیں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے بھی بات ہوگی۔ امریکی صدر نے مزید کہا سعودی عرب کی فائٹرجیٹ کی درخواست پرغور جاری ہے،ہم بھی دوسرے ملکوں کی طرح ایٹمی تجربات کریں گے،وینزویلا سے متعلق فیصلہ کرچکے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
      جنید ریاض :نوکری پر مستقلی، نئے روزگار کے حصول اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند امیدوار لاہور بورڈ سے ڈگریوں کی تصدیق میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث انہیں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے تصدیق کے لیے بھیجی گئی ڈگریاں ایک، ایک ماہ سے بورڈ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پارسل نہیں کی جا سکیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے فیس جمع کروانے کے باوجود سفارش کی بنیاد پر ڈگریوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کے اگلے سال کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے آج (ہفتے کو) مخصوص برانچیں کھولیں جائیں گی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایس بی پی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کے آپریشنز کے لیے مقرر کی گئی تمام برانچیں ہفتہ 15 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ متوقع حاجیوں کو حج واجبات (دوسری قسط) جمع کروانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ 9 نومبر کو سرکاری ’ریڈیو پاکستان‘ کی...
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ (سعودی عرب) بہت سے جیٹ طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ میں اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔ فائٹر طیاروں سے متعلق ممکنہ فروخت اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ملاقات رسمی ملاقات سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوگی۔ ہم سعودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی ڈریجنگ کا 60 ارب روپے کا بڑا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے ایک نجی کمپنی کو دینے کی کوشش کر رہی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ اس فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غلط طور پر وزیراعظم کی ہدایات کا حوالہ دیا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ طریقہ کار قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کا کام سترہ سال سے تعطل کا شکار ہے اور 2007 میں اسے گہرا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 2008 میں ٹینڈر بھی جاری ہوا تھا جس میں سب سے کم بولی 10.7...
    حکام نے بتایا کہ کم از کم 24 پولیس اہلکاروں اور تین شہریوں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے وقوع پر یکے بعد دیگرے ہونے والے چھوٹے دھماکوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرنے سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر جمعہ کی رات کو خوفناک دھماکوں سے دہل اٹھا۔ یہ دھماکہ مبینہ طور پر دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بلاسٹ معاملے میں ضبط کئے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے فریدآباد سے ضبط کیا گیا آتش گیر مواد نوگام پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا جو نادانستہ طور پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔...
    لاہور (نیوزڈیسک) عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے، پاکستان پچھلے دو سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ بلومبرگ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی، پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی ڈالر بانڈز کی...
    امریکی صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایف 35 طیاروں کی فروخت کی ڈیل کے قریب ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر منگل کو دستخط متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا کل پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد 2 ججز کی غیرت جاگی، لیکن جب کینگرو کورٹس بنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، اس وقت کسی جج کی غیرت نہیں جاگی۔ جس دن نواز شریف کیخلاف کیس ہوتا تھا یہ ججز اپنے گھر والوں کو بھی بلالیتے تھے کہ کیسے ہم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ضبط شدہ بارودی مواد کی جانچ کے دوران خوفناک دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں اور فرانزک ماہرین کی ہے۔ زخمیوں میں 3 عام شہری بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی مسلم دشمنی، دہلی دھماکے کو سیاسی کرتب قرار دینے والا ہیڈماسٹر گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کا لمحہ واضح طور پر ریکارڈ ہوا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک بھڑک اٹھنے والی روشنی نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ زوردار دھماکے نے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ وقفے...
    اسلام آباد میں نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ نکاح کے بعد اپنی ازدواجی حیثیت ریکارڈ میں اپڈیٹ کروائیں۔ اس اقدام کا مقصد شناختی اور خاندانی ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانا اور مستقبل میں شناختی کارڈ، بچوں کے ب فارم اور خاندانی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں کسی رکاوٹ سے بچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان، پہلا شناختی کارڈ مفت جاری کیا جائے گا نادرا کے مطابق نکاح کے یونین کونسل میں رجسٹر ہونے کے باوجود یہ ریکارڈ خودکار طور پر نادرا میں شامل نہیں ہوتا، اس لیے شہریوں کی ذاتی موجودگی ضروری ہے۔ شہریوں کے سوالات اور وضاحت شہری یہ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ نکاح رجسٹر...
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)دہشتگردی کو شکست ہوگئی ‘ پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کیا۔ بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سنچری سکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری سکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔پاکستان کی دعوت...
    اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے...
    رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ خورشید، مولانا ضیاء الحق آف مردان، مولانا محمد اسماعیل گودھرا، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا احمد لاٹ ودیگر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے۔ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے، آفات، مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین سے دوری ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ  معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ مسلمان آج ذلیل و رسوا ہورہا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر) جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما محمد عثمان سیالوی ایڈووکیٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں اہم قومی، سیاسی اور مسلکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران رہنماؤں نے زور دیا کہ پرامن اہلسنّت کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عوام، علماء اہلسنّت اور دینی مراکز کے خلاف کاروائیاں اور دباؤ افسوس ناک ہیں، اہلسنّت پاکستان میں سواد اعظم ہیں، لہٰذا حکومت کو فوری طور پر امتیازی اقدامات ختم کرنے چاہئیں۔سانحہ مریدکے کے حوالے سے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہرنائی ( آئی این پی )محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ اور روبیلا(ایم آر)بیماریوں سے بچائو کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار ڈی ایچ او آفس ہال ہرنائی میں منعقد ہوا۔ مہم 17سے 29نومبر تک جاری رہے گی۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالراحمن ہاشمی نے 12 روزہ مہم کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ڈاکٹر رشید شاہ،پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عالمگیر خان اچکزئی، ای پی آئی پروشنل آفیسر محمود بازئی ،کمیونیکیشن آفیسر یونیسیف سمیع اللہ این سٹاپ ڈاکٹر ہمایت،مائنٹرنگ آفیسر محمد یاسین، ڈی ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری قومی شاہراہ پر میمن گوٹھ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک نامعلوم راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان تھی اور ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقعے سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ نمائندہ جسارت گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت، پارلیمانی نظام اور آئینِ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم نہ صرف عوامی حقوق اور شفاف حکمرانی کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے ملک کے اندر بداعتمادی اور طاقت کی کھینچا تانی میں مزید اضافہ ہوگا۔یہ ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی ہے جب ملک معاشی بحران، سیاسی انتشار اور ادارہ جاتی کمزور یوں کا شکار ہے، اس لیے ایسے اقدامات ملک کو استحکام دینے کے بجائے مزید غیر یقینی کی طرف دھکیل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-13 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سینچری اسکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-9 اسلام آباد (آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہیں۔پہلے مرحلے 14 ججزکا ایک سے دوسرے صوبوں میں تبادلہ کیا جائیگا۔جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں اراکین ججز کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر ووٹنگ کریں گے اور اکثریت کا فیصلہ نافذ کیا جائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ کے 10 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے سے متعلق تیار کی گئی فہرست سامنے آگئی، ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک مختلف صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔ زیادہ تر ججز کے تبادلے بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے چوری کی واقعہ پیش آیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو واقعے پر بیدل مسرور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اور انہوں نے بتایا کہ ایک پلاٹ فروخت کیا تھا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول CPO سندھ کراچی سے جاری کردہ اسٹولین الرٹ پر سندھ پولیس ھائی وے پیٹرولنگ کی کاروائی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عامر فاروقی کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی عطا محمد نظامانی کی خاص ہدایات پر سندھ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی گاڑی نمبر AFR-2025 YUTONGE BUS کو انچارج ھیڈ کانسٹیبل شوکت علی نے اپنے اسٹاف کہ ہمراہ گاڑی نمبر AFR-2025 nil YUTONGE BUS کو اکرو ٹول پلازہ پر روکا جس میں سوار ملزمان کی شناخت کلیم اللہ ولد شاھزمان رہائشی ضلع باجوڑ کہ نام سے ہوئی جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بمعہ YUTONGE...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے معروف تاجر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالقیوم قریشی نے پیٹرول پمپ پر مبینہ قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر آئینی پٹیشن 2025/ D-940 سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر کردی گئی ہے، جس میں پی ایس او کیجنرل منیجر، میئر سکھر، میونسپل کمشنر اور دیگر پی ایس او افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ 9 جولائی کو میونسپل انٹی انکروچمنٹ فورس کی مدد سے اْن کے پیٹرول پمپ پر زبردستی قبضہ کیا گیا۔ اس دوران متعلقہ عملے نے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ قیمتی مشینری کو نقصان پہنچایا، اہم دستاویزات، سامان اور لاکھوں روپے...
     علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں، قیادت کی جانب سے اور ورکر ز کی جانب سے ان پر اعتماد قابل تحسین ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے جامعہ شہید مطہری ملتان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات کی اور اُنہیں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر بننے پر مبارکباد دی، اس موقع پر مولانا مجاہد عباس جعفری، سید جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، زوہیب حسن، مولانا غلام جعفر انصاری موجود تھے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں،...
    گفتگو کے اختتام پر عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے دور میں بھی ہم ایرانی برادران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ اور علاقائی تعلقات مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کا شاندار انعقاد اس عظیم ملت کی شان و بلند مرتبہ حیثیت میں اضافہ ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عراق میں حال ہی میں ہونے والے شکوہ مند اور پُرسکون پارلیمانی انتخابات کو ایک عظیم کامیابی اور عراق کی برادر، عزیز اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے بعد ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مزید نمونے لینے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔جرمنی کے صحت کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) نے بتایا کہ سیوریج کے ایک ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے، جو دنیا سے پولیو ختم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سیوریج میں وائرس ملنا اس بات کا ثبوت...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ہم غلط فہمی میں رہے، تاہم اب ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں مذاکرات کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، شواہد مل گئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو معرکہ حق میں جو سبق ملا ہے اس کے بعد وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرےگا، تاہم پاکستان کسی بھی...
    کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے ستمبر 2025ء میں اپنا قرضہ مزید 852 ارب روپے کم کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض ستمبر کے اختتام پر 76 ہزار 605 ارب روپے تھا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا مقامی قرض ستمبر میں 649 اور بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے قرض میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ہزار 283 ارب روپے کم ہوا ہے۔
    کراچی: 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی گئی، وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور پیش نہیں ہوئے، ہڑتال سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ایکسپریس کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم  کے خلاف وکلا کی جانب سے سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں وکلا بائیکاٹ کرتے ہوئے پیش نہیں ہوئے ساتھ ہی 27 ویں ترمیم کے بعد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کا تنازع بھی سامنے آیا۔ سندھ ہائی کورٹ کی جوڈیشل برانچ  کی جانب سے  قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہرِ قائد میں آئندہ تین روز تک موسم خشک جبکہ راتیں قدرے خنک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مشرق، خصوصاً تھرپارکر کی جانب سے چلنے والی خشک ہواؤں کا غلبہ رہے گا، جبکہ رات کے وقت خنکی میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ فضا میں ہلکی دھند چھا سکتی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ ایک سے دو کلومیٹر تک متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں تین مختلف سمتوں—شمال مشرق،...
    بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔  ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔ عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو...
    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شام ادرریس نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکے ہاں بیٹی کی پیدائش 9 نومبر 2025 کو ہوئی جس کا نام انہوں نے سرینا ادریس رکھا ہے۔ شام ادریس نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انکی فیملی کو یاد رکھیں۔ اس خبر کے بعد شام ادریس کے چاہنے والوں نے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کردیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شام ادریس اور ان کی اہلیہ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں، شام ادریس نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، اس لیے عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنانے کے لیے قانون سازی کی گئی۔ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ، جو عوام کی نمائندہ ہے، نے یہ قدم اٹھایا تاکہ عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنایا جا سکے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کا مطلب...
    کمشنر کراچی اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر سیل کیے گئے روڈ سائیڈ چائے خانے، ہوٹلز ڈی سیل کر دیے گئے ہیں۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ایس او پی بنا لی گئی ہے۔ ہوٹل مالکان نے عملدر آمد کیلئے تحریری یقین دہائی کروا دی۔ ایس او پی کا مقصد راہگیروں اور ٹریفک کیلئے فٹ پاتھ اور سڑک پر رکاوٹ کی روک تھام کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنرز کراچی نے شہر میں سیل کیے گئے روڈ سائڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈی سیل کردیا ہے۔ کراچی انتظامیہ نے 27 اکتوبر کو فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کر کے سیل کرنے...
    مولانا عبدالواسع کا موقف ہے کہ کم عمر کی شادی سے روکتھام کا قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں کم عمر شادی کی روک تھام سے متعلق چائلڈ میرج بل کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بل کی متعدد دفعات واضح طور پر شریعت کے خلاف...
    کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبے کے بورڈ ممبران کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ کوشش پھر ناکام ہوگئی، بورڈ کے بیشتر ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جس سے قرارداد آگے نہیں بڑھ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے بورڈ میں حکومتی نامزد ڈائریکٹر ایک بار پھر کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کرانے میں ناکام رہے، کیونکہ دیگر ڈائریکٹرز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور 10 دن میں ہونے والا دوسرا بورڈ اجلاس بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والا تازہ اجلاس اسی ایجنڈے کے ساتھ بلایا گیا تھا جو اس ماہ...
    اسلام آباد: ملک میں تمباکو سے سالانہ 700 ارب روپے کے معاشی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے تمباکو کنٹرول کیلئے فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پائیڈ کے مطابق قوانین کے کمزور نفاذ اور پرانے قوانین کے باعث تمباکو وبا سنگین ہوگئی، تمباکو ہر سال ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانیوں کی جان لیتا ہے، تمباکو کے شعبے میں مالی نقصانات جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہیں گزشتہ دس برس میں تمباکو سے معاشی نقصان میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سستا سگریٹ دستیاب رہنے سے نوجوان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اسموک لیس تمباکو پر مؤثر نگرانی نہ ہونے سے استعمال میں اضافہ ہواہے۔ پائیڈ نے اسموک...
    کراچی (نیوزڈیسک)پی پی ایل کا کہنا ہے کہ خیرپور کے ساون فیلڈ میں گیس دریافت ہوگئی جس کا خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔ ساون میں پہلی بار کنویں کی ڈرلنگ خصوصی ٹریپ ایویلوایشن اپروچ کے تحت کی گئی۔ پی پی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت جوائنٹ وینچر کے تحت کی گئی ہے، ساون ڈیپ نارتھ کنویں پر 14017 فٹ گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کرلی گئی ہے اور جانچ کے دوران تقریباً 0.30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر سامنے آئے ہیں۔ پی پی ایل کے مطابق نئی دریافت نے جیولوجیکل ماڈل کو درست ثابت کردیا ہے، دریافت نے خطے میں نئے ایکسپلوریشن مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں۔ ساون...
    بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں...
    سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک میں معاشی استحکام و پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے، دہشتگرد ملک کے دشمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم اور عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کیا جائے، وفاقی و صوبائی اور شہری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:27ویںآئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے تمام بینچز میں دائر کی گئی آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی گئی ہے جبکہ کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ بینچز میں دائر آئینی درخواستوں کی سماعت اب آئینی بینچ کرے گا۔دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعے کو عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، ہائی کورٹ بار نے سنیچر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔کراچی بار اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کےسیکرٹری جنرلز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’ٹارگٹڈ‘ ترامیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی نظام گلی گلی تک بگاڑ کا شکار ہے اور موجودہ پارٹیاں صرف خاندان، وراثت اور وصیت کے نام پر چل رہی ہیں، پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، جو گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم اور شہروں میں قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے،  اسی طرح چند چوہدریوں، سرداروں اور جاگیرداروں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، جبکہ افسر شاہی، استحصال اور ظلم کے نظام میں عوام محصور ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ، گلستان جوہر میں منعقدہ ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“ میں خطاب کرتے...
    آغا سید روح اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں لئے لوگ کہہ رہے تھے کہ اسی ناراضگی کیوجہ سے انہوں نے پہلی بار پی ڈی پی کو ووٹ دیا تاکہ نیشنل کانفرنس کو آئینہ دکھایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران بڈگام ضمنی انتخابات کے نتائج کو عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعہ کو مشتہر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر خاص کر وادی کے سیاسی منظر نامے میں اُس وقت زلزلہ بپا کر دیا جب پی ڈی پی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے حکمران جماعت (نیشنل کانفرنس) کے امیدوار آغا سید محمود کو شکست دیکر اسمبلی میں پی ڈی پی کو ایک اور نمائندگی...
    امام جعفر صادق علیہ السلام سے بھی روایات نقل ہوئی ہیں، مثلاً یہ کہ جو شخص سورۂ صافات کو جمعے کے دن پڑھے، وہ ہمیشہ اللہ کی حفاظت اور اس کی امان میں رہے گا۔ دنیاوی زندگی میں آفات و بلا سے محفوظ رہے گا، اللہ اس کی روزی میں فراخی عطا کرے گا، ظالم حکمرانوں، شیطان، اور دشمن اس کے مال، اولاد اور جسم کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سورۂ صافات، جو روز جمعہ تلاوت کے لئے تاکید کی گئی ہے، اس سورت کو آیت اللہ فاطمی‌ نیا ’’عجیب الٰہی راز‘‘ کہہ کر یاد کرتے تھے، سورۂ صافات قرآن کی 37ویں سورت، جس کی تلاوت انسان کو جمعے کے دن بے شمار برکتوں سے نوازتی ہے۔ سورۂ صافات کے فضائل...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ صدر زرداری نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے لیے سمندر تک رسائی کا راستہ فراہم کرتا ہے جبکہ تاجکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے۔...