2025-09-25@16:37:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1374

«اراضی کی نیلامی»:

(نئی خبر)
    مریم نواز—فائل فوٹو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ٹیم کو شاباش دے دی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزراء کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیاد پر سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث پڑنے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ خیر پور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، بستی دیسی، بستی عظیم شاہ، عظمت پور، سلطان پور پر پڑنے والا شگاف پر کر...
    پاکستان کے مستقبل سے متعلق ایک نئی سائنسی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک یونیورسٹی (Pohang University of Science and Technology) کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان آئندہ برسوں میں باقاعدگی سے “سپر فلڈز” یعنی شدید سیلاب اور سنگین خشک سالی کا سامنا کرے گا — اور یہ سلسلہ تقریباً ہر 15 سال بعد دہرایا جا سکتا ہے۔   یہ تحقیق معروف بین الاقوامی سائنسی جریدے Environmental Research Letters میں شائع ہوئی ہے، جس کی قیادت پروفیسر جونگہُن کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اس تحقیق میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا، اور چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ اور ان کی ٹیم...
    جنوبی وزیرستان کا علاقہ سرواکئی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے  قابل قدر کردار ادا کیا۔ ایف سی ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا۔ ٹوٹے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کی گئی۔ مقامی کمانڈر نے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے مسائل سنے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔ پیکجز میں بستر، کپڑے، اشیائے خورونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھے۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔
    ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں۔   تفصیلات کے مطابق   چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں، ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منانے سے روک دیا  ۔   یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے  لیے وقف کرنے کی ہدایت   دی تھی۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے     انہوں نے  پارٹی  کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ سالگرہ کے موقع پر  روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک...
    دریاؤں کیساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے نیچے آئی ہے۔ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98 ہزار کیوسک، سلیمانکی میں 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک اور قادر آباد میں 37 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں پر بھی پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی کیساتھ سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ سیلابی صورتحال پر جاری...
    کراچی: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈز بحالی کی شروع کروائی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیم سی ایم کو شاباش دی۔ علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیے گئے ہیں۔ مختلف وزرا اور محکمے اس عمل کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ وزرا  کی نگرانی میں کام کا آغاز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگ زیب، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں مختلف مقامات پر بحالی کے اقدامات شروع کروائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟ علی پور میں بحالی کی سرگرمیاں علی پور میں متاثرہ سڑکوں اور شگاف پر کرنے کے لیے ٹیمیں سرگرم...
    سٹی42: پنجاب میں 86.12 ارب روپے کے بھاری نقصان کے بعد سیلابی پانی اب سندھ میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں نے درجنوں دیہات زیرِ آب کر دیے اور کھڑی فصلیں تباہ کر ڈالیں۔ دادو کے کچہ علاقے کے مزید 50 دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جب کہ دادو اور میہڑ کے درمیان سڑک کا زمینی رابطہ بھی مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔اسی طرح سجاول اور ٹھٹھہ کے کچہ علاقوں کے دیہات بھی زیرِ آب آ گئے ہیں، جہاں مقامی افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان...
    لاہور، ملتان، سکھر‘ قصور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔ ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ منچن آباد میں ستلج کے پانی سے 60 دیہات زیر آب ہیں، بستی ورکاں والی، بستی کھرلاں، بستی بھٹیاں، بستی امانے والی اور بستی فاضل شدید متاثر ہیں، متاثرہ دیہات کے اطراف 6 سے 7 فٹ پانی موجود ہے، زمینی راستے بحال نہ ہو سکے۔ ہر طرف سیلابی پانی سے متاثرین کی مشکلات...
    جھنگ (نامہ نگار) پنجاب میں آنے والے سیلاب سے پورا پنجاب متاثر ہوا ہے، فصلیں تباہ ہو گئیں، گھر دریا برد ہو گئے، مویشی سیلاب بہا لے گیا، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ہے۔ ہمارے سیاسی اختلافات عوام کو ریلیف پہنچانے میں رکاوٹ نہ بن جائیں۔ پنجاب کے عوام اور پنجاب نے ہمیشہ ہر صوبے کی مدد کی ہے۔ اب پنجاب کو ضرورت ہے تمام صوبوں کو مل کر پنجاب کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جھنگ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق چئیرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم، ایم این اے صاحبزادہ امیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، سری لنکا میں جب سیلاب آیا تھا تو سب سے زیادہ زرعی شعبہ متاثر ہوا تھا،آئین قانون کے دائرے میں رہ کر مدد کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، میری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250921-08-27
    کراچی: ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد نجی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کر دی ہے، ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مالی سال 2026 کیلیے جی ڈی پی کی شرح نموکا تخمینہ 2.75 فیصدسے 3.25 فیصدکے درمیان لگایا ہے، جو اس سے قبل 3.5 فیصد سے 4.0 فیصدتھا۔  اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے بھی پیش گوئی میں کمی کرتے ہوئے شرح نموکو 3.25 فیصدسے 4.25 فیصدکے نچلے سرے کے قریب قرار دیا تھا۔سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی ترقی کی شرح کو 3.4 فیصدسے گھٹاکر 2.6 فیصدکردیاگیا۔ ٹاپ لائن کے مطابق چاول اورکپاس کی...
    فائل فوٹو دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہوگیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی سیلاب نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا۔گڈو بیراج پر اس وقت بہاؤ 2 لاکھ 83 ہزار اور سکھر پر 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
    لاہور: پاکستان ریلوے کی 11 ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے تاہم اب ٹرینوں کی نیلامی اوپن ہوگی۔ پاکستان ریلوے  نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئیں اور 9 ٹرینوں کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔  پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تاہم ابھی ٹرینوں کی حتمی منظوری ہونا باقی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
    وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں...
    فائل فوٹو  لاہور میں سیلاب سے متاثرہ چوہنگ کی خیمہ بستی میں 2 خواتین کے بعد ایک اور متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، متاثرین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں سیلاب سے متاثرہ خیمہ بستی میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش  ہوئی، ننھے مہمان کی آمد پر والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سمیرا بی بی اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، خاتون پہلے ایک بیٹی کی ماں ہے، اس سے پہلے بھی اسی خیمہ بستی میں دو خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) سیلاب کی لپیٹ میں پنجاب کے گاؤں جزیروں سے کم دکھائی نہیں دی رہے۔ ایسی صورتحال میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے پیدا شدہ مسائل کی طرف سے اپنا مُنہ پھیر لیا۔ تقریباً ایک ماہ تک حکومت کی طرف سے خوراک، ادویات اور کشتیوں کے زریعے بنیادی امدد بھی فراہَم نہیں کی گئی۔ صوبے کو خود اپنے وسائل کو بروئے کار لانے اور امدادی کاموں کے لیے انتظامات کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب بی جے پی کی طرف سے حمایت یافتہ ہندوتوا کی شدید مخالفت کرتا آیا ہے۔ مودی کی پنجاب سے نفرت کوئی نئی بات نہیں۔ پنجابیوں کو لگتا ہے کہ انہیں مودی کے کسان قانون...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک...
    اسلام آباد/ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے (کل)اتوارکو بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کا کوئی جشن،تہنیتی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین، سپیکر چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل راجہ فیصل راٹھور نے پارٹی اور اسکی ذیلی تنظیموں کو پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ٹکٹ ہولڈر حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر...
    پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر  پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 42 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر...
    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی  (آئی او سی) نے روس اور بیلاروس کی قومی ٹیموں کو 2026 کے سرمائی اولمپکس، جو اٹلی کے شہر میلان اور کورٹینا ڈیمپیٹزو میں منعقد ہوں گے، میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی او سی کی جانب سے یہ فیصلہ یوکرین جنگ کے بعد لگائی گئی پابندیوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے بعض کھلاڑی جانچ پڑتال کے بعد صرف انفرادی طور پر غیر جانبدار پرچم تلے مقابلے میں حصہ لے سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار  اس سے قبل 2022 میں روس اور بیلاروس کو اولمپکس سمیت دیگر بڑے کھیلوں...
    بہاولنگر( نیوزڈیسک) دریائے ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ دریائی بیلٹ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری رہیں، موضع کوٹ لنگاہ، توگیرہ اور دیگر علاقوں کے رابطے منقطع ہوگئے، دریائے سندھ میں کنڈیارو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، کچے کے قدیمی گاؤں بکھری کو بچانے کیلئے بنایا گیا بند توڑ دیا گیا۔ کچے کے علاقوں میں تل، کپاس اور جوار کی فصلیں تباہ ہوگئیں، 50 سے زائد دیہات ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 4 لاکھ 26 ہزار 847 کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی...
    کراچی: سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی میں کمی کا رجحان برقرار رہنے سے آمد 385055 کیوسک اور اخراج 356834 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 499850 کیوسک اور اخراج 446470 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 326942 کیوسک اور اخراج 306887 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ اضافی ٹیکسوں کیلئے منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سالانہ ٹیکس ریونیو کے ہدف میں ردوبدل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ردوبدل ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کو جائزہ مذاکرات کے دوران منی بجٹ کے بجائے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے آمدن بڑھانے کے پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔ سیلابی نقصانات کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے سیلاب کے نقصانات کی وجہ سے فلڈ لیوی لگانے کی تجویز پر غور کیا...
    لاہور؍ سرگودھا  (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سرگودھا میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بڑے اعلانات کیے۔  سرگودھا شہر کیلئے بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر سرگودھا شہر میں 60 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ سرگودھا ڈویژن کے لئے 105 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ  نے خواتین، بزرگوں، طلبہ اور سپیشل افراد کے لئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ بھی کیا ہے۔ سیلاب سے پکا گھر مکمل طور پر گرنے پر 10 لاکھ روپے اور گھر کا کچھ حصہ گرنے پر 5 لاکھ روپے دینے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو ہفتے میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے تقریب سے...
    لاہور: پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون ختم نہیں ہوا لیکن صوبے میں دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون مکمل ختم ہو گیا ہے، جتنے بھی دریا تھے وہ نارمل ہو چکے ہیں، چناب میں مرالہ سے پنجند تک کوئی پیک نہیں ہے اور جسڑ سے سدھنائی تک پانی نارمل سطح پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستلج پر بہاؤ زیادہ ہے، بہت سی جگہوں پر پونڈنگ ختم ہو رہی ہیں، ایم 5 موٹروے 22 کلو میٹر کا...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی ہے، عالمی سطح پر امداد کی اپیل کرنا سیلاب متاثرین کا حق تھا، ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے متاثرین کی امداد کی جائے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے، امید ہے کہ وزیرِ اعظم کراچی کو شہباز اسپیڈ دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنا چاہیے، سیلاب سے سب سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )پاکستان کی کپاس کی پیداوار میں سال بہ سال 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو رواں ماہ15ستمبر تک 20 لاکھ 4 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی یہ بات پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 6 لاکھ 90 ہزار گانٹھیں پہنچیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ سندھ میں 47 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جہاں 13 لاکھ 14 ہزار گانٹھیں جننگ فیکٹریوں تک پہنچیں، مجموعی پیداوار کپاس کے شعبے میں ابتدائی بحالی کی طرف اشارہ کرتی...
    آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ صرف کسانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اگر زرعی شعبے کو سہارا نہ دیا گیا تو غذائی قلت بڑھنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور معاشی بحران مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے نہ صرف کسانوں کی محنت ضائع کر دی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کو بھی سنگین خطرات لاحق کر دیئے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، گاؤں و دیہات معاشی مشکلات میں گھر گئے ہیں اور کسان اپنے مستقبل کے بارے میں...
    لاہور: پنجاب کے صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون ختم نہیں ہوا لیکن صوبے میں دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون مکمل ختم ہو گیا ہے، جتنے بھی دریا تھے وہ نارمل ہو چکے ہیں، چناب میں مرالہ سے پنجند تک کوئی پیک نہیں ہے اور جسڑ سے سدھنائی تک پانی نارمل سطح پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستلج پر بہاؤ زیادہ ہے، بہت سی جگہوں پر پونڈنگ ختم ہو رہی ہیں، ایم 5 موٹروے 22 کلو میٹر کا ایریا...
    متاثرین کیلئے مزید خیموں اورچیزوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں: قائم مقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز جلالپور پیروالا(آئی پی ایس )قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرین کیلئے مزید خیموں اور بنیادی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔پنجاب کے شہر جلال پور پیر والا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی متاثرین کیلییامدادی سرگرمیاں قابلِ ستائش ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے پرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور کے علاقے سیلاب...
    یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مطالبہ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2 دن پہلے رانا ثناء اللّٰہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ سیاسی معاملات اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر بن گئے اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ایک اہم... چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ اب رانا ثناء اللّٰہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےنہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایگریکلچر کمیشن کے چوتھا اجلاس زراعت ہائوس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ شریک ہوئے۔اجلاس میں سیلاب کے دوران اور بعد کی فصلوں کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ممبران کی قابلِ عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو سے یونیسکو کے نمائندے فواد پاشایف نے اہم ملاقات کی۔ وزارت آبی وسائل کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران یونیسکو نمائندے نے حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں نے سیلاب سے بچاؤ اور پائیدار آبی وسائل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی ٹولز اور تحقیقی نتائج کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے اور ملک کے تمام شعبوں میں پانی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ...
    پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63 ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے اور بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کرنے اور متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جس کی نگرانی وہ خود کریں گی۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں کے 3775 موضع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 63 ہزار 200 پکے جبکہ 3 لاکھ...
    لاہور+ چنیوٹ (نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے بڑا وقت پڑا ہے۔ اس وقت سب ملکر متاثرین کی مدد کریں، سیلاب زدگان اور کاشتکاروں کو پاؤں پر کھڑا کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ ہر قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کرنا اور زرعی پالیسی کو نئے سرے سے مرتب کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ، رائے شاہ جہاں بھٹی کے ساتھ چنیوٹ کے موضع بابو رائے، ہرسا...
    کراچی: مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باوجود پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں غیر متوقع اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں 15 ستمبر2025تک کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 40فیصد کا اضافہ ہواجس سے رواں سال روئی اور خوردنی تیل کے درآمدی بل میں بھی کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔  چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کی بڑی وجہ پنجاب میں زیادہ اگتی کاشت، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ٹینڈوں کے جلد کھلنے جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ ہے۔  پی سی جی اے کی...
    اسلام ٹائمز: یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے اہلسنت بہن، بھائیوں کے لیے یہ صرف امدادی سامان ہی نہیں بلکہ اخوت اور بھائی چارگی کی ایک روشن مثال تھا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ افراد کے لیے شیعہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ علماء کونسل کی جانب سے امدادی سامان ضلع بونیر پہنچا دیا گیا۔ یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جو ہر طرح کی معدنیات کے علاوہ ہر طرح کے خطہ زمین کی دولت سے مالا مال ہے۔ دریائوں کے پانچ بڑے سلسلے جو ملک کے پہاڑی سلسلوں سے ہنستے گنگناتے اُترتے ہیں اور پورے ملک سے گزرتے ہوئے سیراب کرتے سمندر کا رُخ کرتے ہیں لیکن مون سون کے موسم میں جب یہ دریا بپھرتے ہیں اور بھارت اپنا سیلابی پانی مزید ان دریائوں میں ڈال دیتا ہے تو خطرناک سیلاب آجاتا ہے۔ یہ سیلابی پانی گھروں اور بستیوں کو بہا کر لے جاتا ہے، کھڑی فصلوں کو تباہ کرتا ہے، مویشیوں کو دیتا ہے۔ اس وقت ملک عزیز میں جو سیلاب آیا اس نے 33 لاکھ سے زیادہ افراد کو...
    گھوٹکی میں دریائے سندھ کے اونچے درجے کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو نقل مکانی کے بعد شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں ایک خاتون نے حالات سے ہار ماننے کے بجائے اپنے روایتی ہنر کو سہارا بنالیا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریاں بہت سے گھروں کو اجاڑ گئیں، مگر حوصلے اور ہنر کے ساتھ جینے کی جستجو آج بھی زندہ ہے۔ سیلاب سے متاثر دریائے سندھ میں واقع ضلع گھوٹکی کے گاؤں ابرو لکھن کی 60 سالہ مائی ڈاتول نے اپنے ہاتھوں کی محنت سے نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے پالتو جانوروں کا بھی سہارا بن کر سب کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف...
    ونڈسر کیسل میں ایک رسمی ریاستی استقبالیہ تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بیگم ملکہ کمیلا اور برطانوی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی کیٹ کے درمیان ایک لمحہ ایسا بھی آیا جسے شاہی خاندان کے مداحوں نے ’کچھ عجیب‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر بدھ کو شاہی خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ مستقبل کے ممکنہ بادشاہ  ولیم اور مستقبل کی ملکہ کیٹ نے ونڈسر کیسل کے میدان میں صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا خیرمقدم کیا۔ بعد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا اور حکام پر مشتمل ٹیم سیلاب متاثرہ علاقوں عظمت پور اور گرد و نواح کے دیہات روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم میں مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ٹیم متاثرہ دیہات عظمت پور، بیٹ ملاں والی، بستی کنڈرالہ، کوٹلہ آگر، بیٹ نور والا، لال وآلہ، ٹبہ برڑا اور بیٹ چنہ میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔ مزید پڑھیں: مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا امکان، وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی حکام کے مطابق متاثرہ دیہات میں خیموں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوٹلہ آگر میں فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی بھی قائم کیا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔ محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
    ویب ڈیسک : چترال شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث متعدد برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔  گرم چشمہ روڈ پرایک سوزوکی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی، تاہم گاڑی سے سواری برقت اترنے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے آنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گرم چشمہ مین روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے، روڈ کی بندش سےمسافروں کو آمدروفت میں مشکلات کاسامنا ہے، درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنسی ہوئی ہیں۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے   ضلعی...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً...
    حکومت نے بدھ کو منعقدہ ٹریژری بلز (ٹی بلز) کی نیلامی میں 175 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 201.8 ارب روپے جمع کرلیے، یوں مقررہ ہدف سے زیادہ رقم جمع ہوئی تاہم کٹ آف منافع کی شرح تقریباً برقرار رکھی، اس نیلامی میں بولیاں ایک کھرب روپے سے زائد موصول ہوئیں، لیکن حکومت نے مقررہ حد کے اندر رہتے ہوئے ہی فنڈز حاصل کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کُل ایک ہزار 71 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جن میں سے 145.86 ارب روپے مسابقتی بولیوں اور 56 ارب روپے غیر مسابقتی بولیوں کے ذریعے منظور کیے گئے، یوں کُل 201.8 ارب روپے حاصل ہوئے۔ اسٹیٹ...
    بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ افواج پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی، طبی امداد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔
    اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود تھے، حالیہ پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے حوالے سے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کیجانب سے مسلسل سیلاب زدگان کی خدمات اور دیگر ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ کی جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں قبلہ محترم نے سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
    سیلاب اور شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کو کیا ہم محض قدرت کی آفات کے طور پر قبول کرلیں یا ہمیں ان تباہ کاریوں پر حکمران طبقات کی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لینا چاہیے کہ ان معاملات میں ان کا کتنا قصور ہے۔ حکمران اور طاقت ور طبقات ہمیشہ سے ہی ان تباہ کاریوں کو قدرت کے نام پر ڈال کر لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرکے اپنی نااہلی اور بدعنوانی سمیت صلاحیتوں کی کمی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔شدید بارشیں اور سیلاب کا آنا فطری امر ہوتا ہے اور اس کو روکنا ممکن نہیں ہوتا مگر ان معاملات میں پیدا ہونے والے بگاڑ سے نمٹنا اور نمٹنے کی صلاحیت کو پیدا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر 5 روز سے اونچے درجے کی سیلابی کیفیت برقرار ہے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سندھ میں دریا کے کنارے اور کچے میں آباد دیہات، بستیاں اور فصلیں پانی کی نذر ہوگئیں۔ کندھ کوٹ کے علاقے میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے کچے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں، مویشیوں کے باڑے بھی ویران ہوگئے، بھینسیں دریا میں چھوڑ دی گئیں یا دریا کنارے باندھ دی گئی ہیں، کندھ کوٹ اورگھوٹکی کو ملانے والا عارضی کچے کا راستہ بھی متاثر ہے۔ گھوٹکی میں کچے کے 100 سے زاید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ گندم کی ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں مرکز برائے معذوری شمولیت کا افتتاح کیا اور کہا کہ سندھ حکومت امن و امان کی بحالی اور خصوصی افراد کو معاشی عمل میں شامل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔، مرکز محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے “ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام” کے تعاون سے قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) قائم مقام صدرِ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور جنوبی پنجاب میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی فوری بحالی اور بروقت امداد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔قائم مقام صدر نے کہا کہ سیلابی پانی سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث فوری طبی امداد، ادویات اور ساز و سامان مہیا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور...
    پاکستان کی معیشت ایک بار پھر قدرتی آفات کے سامنے کھڑی ہے۔ رات کے وقت جب خیموں میں یہ خوف طاری ہوتا ہے کہ اندھیرے میں کہیں کوئی سانپ نہ آجائے، بوڑھا کسان جب یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ اس کی ساری زندگی کی جمع پونجی کو بھارتی آبی جارحیت نے لوٹ لیا، اس کے کھیتوں میں کھڑی فصل ڈوب گئی ہے، وہ جس کنارے پر بیٹھا ہے، چند انچ نیچے سیلابی پانی موجود ہے، خطرہ ہے کہ مزید سیلابی پانی آ گیا تو یہ کیمپ بھی ڈوب جائیں گے۔ روزنامہ ایکسپریس کی اس خبر پر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے جس میں یہ چھپا تھا کہ بھارت نے پھر پانی چھوڑ دیا ہے، جنوبی پنجاب میں ہر طرف تباہی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جب آپ فطرتی ماحول ، قدرت کے فیصلوں اور پانی کے قدرتی راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کریں گے تو اس کا خمیازہ بھی آپ کو بھگتنا پڑے گا۔ موجودہ دریائی سیلاب جو کے پی اور پنجاب میں تباہی مچا رہے ہیں وہ بھی اسی کا نتیجہ ہیں۔ بادل پھٹنے کے نتیجے میں پہاڑوں سے آنے والے پنجاب میں راوی سمیت دریا ئی پانی کی گذرگاہوں پر زبردستی قبضے اور سوسائٹیز، مکانات، بنگلے، فارم ہاؤسز وغیرہ سمیت بڑی بڑی آبادیاں قائم کردینے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ لاکھوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور جان و مال کے لحاظ سے بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کے پی میں پیر بابا بونیر میں تباہی...
    فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اس موقع پر پاکستان اور خاص طور پر سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ Alhamdolillah performed Umrah. Prayed for our country and for all the people who have been affected by flood. pic.twitter.com/TpkUwRVJvq — Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2025 آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی...
    اس سامان میں خشک راشن پر مشتمل فوڈ و ونٹر پیکجز، کچن سیٹ، کمبل، بچوں کے ملبوسات، جوتے، روزمرہ استعمال کے برتن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں۔ پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے لدے ٹرک اور رضاکاروں کی ٹیم روانہ کرنے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا وسطی و جنوبی کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان اور رضاکاروں کی تیسری ٹیم پشاور سے پنجاب کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ملتان روانہ کردی گئی۔ اس سامان میں خشک راشن پر مشتمل فوڈ و ونٹر پیکجز، کچن سیٹ، کمبل، بچوں کے ملبوسات، جوتے، روزمرہ استعمال کے برتن...
    ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادکے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے G-9 اور I-11 بس اسٹینڈز کی اوپن نیلامی کامیابی سے مکمل کرلی ہے، جو ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن آمدنی میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نیلامی ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی گئی جسمیں ملک بھر کے بہترین کنٹریکٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔واضح رہے عرصہ دراز سے تعطل...
    قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام، خصوصاً جنوبی پنجاب میں تباہ حال کمیونٹیز کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر ادارے آگے بڑھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بروقت امداد انتہائی ضروری ہے تاکہ مدد ان لوگوں تک پہنچ سکے جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔ مزید پڑھیں: حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟ ایوانِ صدر میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی بطور سینیٹر پہلی تعارفی ملاقات تھی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور ان کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گڈو پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ سکھر اور کوٹڑی بیراج پر بھی پانی کے بہاؤ کو سنبھالنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سیلاب سے پہلے شروع کیا گیا تھا اور امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کرنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں معذور افراد...
    ملک بھر میں مون سون بارشوں کے بعد 26 جون سے اب تک آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ اب تک 998 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب میں 5 لاکھ ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔ اسی طرح فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ گھر اور سڑکیں بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، مجموعی نقصان کا تخمینہ 409 ارب روپے یعنی تقریباً 1.4 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔ اس سب کے باوجود حکومت نے تاحال بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک سے امداد کی اپیل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کو فوری فلیش اپیل کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے...
    پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 118 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 47 لاکھ 23 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4ہزار 700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 26 لاکھ 11 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 337 ریلیف کیمپس اور 492 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے کھانے کی فراہمی جاری ہے.(جاری ہے) دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی...
    قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔ قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں۔ صدر نے کہا کہ متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ رانا ثناء اللہ کی ایوانِ صدر آمد سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ...
    ملک بھر میں رواں سال مون سون کی بارشوں سے 998 افراد ہلاک اور 1062 افراد زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود ملک میں پیشگی انتباہی نظام یعنی ارلی وارننگ سسٹم کا نہ ہونا حالیہ تباہی کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ اب سینیٹ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ڈی ایم) نے سیلاب اور بارشوں کی الگ الگ پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مون سون کا آخری اسپیل اختتام کے قریب،5 ہزار سے زائد دیہات زیر آب: چیئرمین این ڈی ایم اے سینیٹ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں،سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم کی فراہمی کرنی چاہئے، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی...
    اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم...
    ویب ڈیسک:اوبارو اور گردونواح میں حالیہ شدید بارشوں نے نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچایا بلکہ کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے کاشتکاری کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ خاص طور پر کپاس کی تیار فصل، جو کہ کٹائی کے قریب تھی، پانی میں ڈوب گئی جس کے باعث پیداوار مکمل طور پر ضائع ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی سال بھر کی محنت ایک ہی بارش میں ضائع ہو گئی، اور وہ اب مالی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کپاس کی فصل کی تباہی سے نہ صرف کسان متاثر ہوئے ہیں بلکہ مقامی معیشت پر بھی منفی اثر پڑا ہے، کیونکہ کپاس اوبارو کی اہم نقد آور فصلوں...
     نبیل گبول نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی۔رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے ایکس پر پیغام میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد پر مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، میری درخواست پر آپ نے علی پور کی 3 یونین کونسلوں میں گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ آپ نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی علی پور بھیجا، مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی۔
    دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔ دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔ قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی جاری ہے۔ دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔ واضح رہے کہ...
    امتیاز رضا,عمران جوئیہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب نے سندھ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔  کندیارو اور منجھوٹ میں متعدد زمینداری بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں تیز بہاؤ کے ساتھ پانی قریبی دیہات اور زرعی زمینوں میں داخل ہو گیا۔ گاؤں غلام نبی بروہی میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے علاقہ بیرونی دنیا سے کٹ گیا کیونکہ سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ متعدد دیہاتوں کے مکین خود نقل مکانی پر مجبور ہیں جبکہ کئی لوگ تاحال اپنے گھروں میں محصور ہیں۔بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث علاقے کے رہائشیوں کا سامان بھی زیرِ آب آ گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ تاحال محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے  شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی  نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا...
    ۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل...
    اسلام آباد: حکومت امیروں سے پیسہ جمع کرنے کے نام پر سیلاب سے متعلق بحالی کے لیے ایک نیا منی بجٹ پیش کر سکتی ہے جس کے تحت کاروں، سگریٹ، الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے اور جون میں ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں کمی کے برابر درآمدی سامان پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت بعض ایسی اشیا کو ہدف بنانے پر غور کر رہی ہے جو امیر طبقے استعمال کرتا ہے۔ اسی طرح 1,100 سے زائد درآمدی سامان پر فیڈرل لیوی کے ذریعے مزید محصولات جمع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کی منظوری دے دی تو یہ منی بجٹ محصولات کے خسارے...
    لندن: برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سیلاب متاثرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور اس  تقریب کے دوران ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہر پاکستانی مادر وطن کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کے جذبے کو تازہ دم کرتا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے شہدا اور بہادر بیٹوں کو شان دار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔ ڈاکٹر...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔ نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔ رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے  کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں...
    سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائیگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو کم وقت میں بھرپور ریلیف دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات سمیت ، فصلوں اور لائف سٹاک کے خسارہ کے تخمینہ پر جائزہ اجلاس پوا۔شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبے اور متعلقہ ادارے ملک میں سیلابی صورتحال اور حالیہ...
     لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ تقریب کا آغاز برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔  شہداء کو خراجِ عقیدت، سیلاب متاثرین سے یکجہتی اپنے کلیدی خطاب میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یوم دفاع صرف ایک دن نہیں، بلکہ جذبے کا نام ہے جو ہر پاکستانی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو کم وقت میں بھرپور ریلیف دیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات سمیت ، فصلوں اور لائف سٹاک  کے خسارہ کے تخمینہ پر جائزہ اجلاس پوا۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبے اور متعلقہ ادارے ملک میں سیلابی صورتحال اور حالیہ بارشوں کے پیش نظر نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں تاکہ بحالی کے لیے واضح اور موثر لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے...
    ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 5 ہزار 456 کیوسک اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 71 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال بارے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 89 ہزار 60 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر...
    سٹی42:  نوبیل انعام یافتہ پاکستانی, بچیوں کے ھقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب کے بع سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے فنڈ مہیا کر دیا۔  ملالہ یوسفزئی نے سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کیلئے  ادارہ  تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور  ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالرکا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار ملالہ یوسف Waseem Azmet
     اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، زرعی تباہی اور لائف اسٹاک کے خسارے پر غور کے لیے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایت کی کہ نقصانات کا جامع، حقیقت پسندانہ اور بروقت تخمینہ لگایا جائے تاکہ بحالی و امدادی کاموں کے لیے واضح اور مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ تمام صوبے اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں۔  نقصانات میں صرف جانی یا مالی نقصان ہی نہیں بلکہ فصلوں کی تباہی، لائف اسٹاک، اور ذرائع مواصلات کی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 ستمبر 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ سندھ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ممالک امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور...
    نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیمی شعبے کی بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ ملالہ نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ حالیہ سیلاب نے پورے ملک میں اسکولوں کو شدید نقصان پہنچایا اور مقامی آبادیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ Flooding in Pakistan has destroyed schools and devastated communities. My heart is with all Pakistanis in this time of crisis. We must act now to support...