2025-12-14@22:01:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2248
«اس وقت لگا جب»:
(نئی خبر)
سٹی42: ہمیشہ قبل از وقت بڑی باتیں بتا دینے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو پیر کے روز سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔ فیصل واوڈا نے جمعہ کی شب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے، 9 مئی کے مقدمات کے ملزم خیبرپختونخوا میں جا کر چھپے ہوئے ہیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا ...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پابندی، نااہلی، گورنر راج، 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے، 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبر پختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے۔
بانی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بانی کو اب ٹارچر کیا جا رہا ہے، عمران خان عوام کی آواز ہے، عوام کی آواز کو بند کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا ہے میں فرعونیت کے آگے نہیں جھکوں گا، ہم بھی نہیں جھکیں گے،...
غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے باعث صوبے میں وسائل پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا براہِ راست بوجھ صوبہ کے وسائل، سیکیورٹی، سماجی ڈھانچے اور عوامی سہولیات پر پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد کے باعث دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل بھی سر اٹھانے لگے ہیں۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے باعث صوبے میں وسائل پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا براہِ راست بوجھ صوبہ کے وسائل، سیکیورٹی، سماجی ڈھانچے اور عوامی سہولیات پر پڑ رہا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق تقریباً 17 لاکھ غیر دستاویزی افغان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: دنیا بھر میں اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال نے ایک نئی علامت کو جنم دیا ہے جسے اسمارٹ فون پنکی کہا جا رہا ہے, یہ اُس وقت ہوتا ہے جب لوگ لمبے وقت تک موبائل کو ایک ہی ہاتھ سے پکڑتے ہیں، جس کی وجہ سے بِنصر (چوتھی انگلی) پر ہلکی سی گڑھائی یا نشان بن جاتا ہے۔طبی رپورٹس کے مطابق آج کے اسمارٹ فون پہلے کے مقابلے میں بڑے اور بھاری ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں پکڑتے وقت انگلیوں پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے، دنیا بھر میں بہت سے صارفین نے بتا یا ہے کہ ان کے بنصر میں ایک واضح نشان یا ہلکا سا خم بن گیا ہے جو فون کو دیر تک پکڑنے...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق جو بات کی ہے حکومت اس پر غور کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی ترجمان نے وہی بات کی جو پورا پاکستان سوچ رہا ہے، بحیثیت ادارہ فوج نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اگر سیاست کرنی ہے تو ایم کیو ایم کی طرح عمران خان سے خود کو الگ کرے،...
امریکہ نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 19 سے بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کسی ملک کا نام لیے بغیر بتایا کہ صدر ٹرمپ اس وقت اس جائزے میں مصروف ہیں کہ کن مزید ممالک پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ رواں ماہ کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات کی بنا پر 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی جانب سے جمع کروائی گئی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی...
آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا۔ گابا میں جاری دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 325 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو صرف 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی آخری وکٹ بھی گرگئی۔ جوفرا آرچر نے برینڈن ڈوگٹ کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب پل شاٹ کھیلا جہاں مارنس لبوشین موجود تھے۔ انہوں نے چند قدم دوڑ کر فل لینھ ڈائیو لگائی اور ایک ناقابل یقین کیچ کرکے شائقین سمیت ماہرین کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔ ONE OF THE ALL-TIME SCREAMERS FROM MARNUS LABUSCHAGNE!#Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/nF2AkvCDtZ — cricket.com.au (@cricketcomau) December 5, 2025 ...
کراچی(نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹروں کے ڈھکن روز لگائے جاتے ہیں لیکن چوری ہوجاتے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس مین ہولز کے ڈھکنوں کی کمی نہیں، کسی بھی واقعہ کی صورت میں عملے کے پاس مشینری موجود ہونی چاہئے، شہریوں سے گٹروں کے ڈھکن سے متعلق اطلاع فراہم کرنے کی اپیل ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابراہیم کے لواحقین سے ندامت اور پشیمانی کا اظہار کیا، الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی متوفی ابراہیم کے گھر گئیں، دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک ماں کی حیثیت سے آپ کا دکھ سمجھ سکتی ہوں، پوری قوم...
عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد، اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشا نہیں لگانے دیں گے، حکومت
وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو تماشا نہیں لگانے دیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اعظم نذیر تارڑ عطااللہ تارڑ عظمیٰ خان ملاقات پر پابندی وزیر اطلاعات وزیر قانون وفاقی حکومت
کراچی: گلستان جوہر پولیس نے سیاہ رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔ ملزمان نے چند روز قبل کار سوار شہری کو اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں ڈبل کیبن گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی بھی دکھائی دے رہی تھی۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گلستان جوہر پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں میں راضی نامہ ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم گلستان جوہر...
ویب ڈیسک : کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔ حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک...
فائل فوٹو کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات میں کوئی سیاسی پیغام دیا گیا تو وکلا اور بہنوں سے ملنے کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایسی کی تیسی، ذہنی مریض، اندھے اور بہرے سُن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور حال احوال لینے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے، اگر فیملی یا وکیلوں کی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں تو انہیں بھی بند کردیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو...
پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیزی سے صنعتی، معاشی اور ڈیجیٹل ترقی کا مرکزی ستون بنتی جا رہی ہے، جہاں جدید اے آئی ایپلی کیشنز، تربیتی پروگرامز اور عالمی ٹیک تعاون ملک کو نئی ٹیکنالوجی کے دور میں داخل کر رہے ہیں۔ اے آئی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور 5 جی جیسے شعبوں میں حالیہ پیشرفت نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تبدیل کر رہی ہے بلکہ نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: انسان اور مشین کا اشتراک: مصنوعی ذہانت تخلیقی شراکت دار بھی بن گئی پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے اوپر جا رہا ہے، 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات، 20 فیصد سالانہ ترقی اور 5 لاکھ سے...
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایڈز کے تیزی سے پھیلنے پر ماہرین صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ آگاہی کی کمی اور صحت حکام کی ناقص توجہ کے باعث صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈز سے پاک پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام اعداد و شمار کے مطابق خیبر ضلع میں ایچ آئی وی کے 313 مریض موجود ہیں، جبکہ یہ تعداد شمالی وزیرستان سے کم ہے جہاں 383 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ ساتوں اضلاع میں مجموعی کیسز 1 ہزار 488 تک پہنچ گئے ہیں۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر ضلعی...
اسلام آباد: پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری اس وقت شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، بھاری ٹیکسیشن، درآمدی پالیسیوں میں عدم توازن اور استعمال شدہ گاڑیوں کی بے لگام درآمد نے اس اہم صنعتی شعبے کو مشکلات کی گہری دلدل میں دھکیل دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ صورتحال اس لیے بھی تشویش ناک ہے کہ یہ شعبہ نہ صرف ملکی جی ڈی پی میں دو فیصد حصہ ڈالتا ہے بلکہ ہر سال بیرونِ ملک کام کرنے والے تربیت یافتہ پاکستانی ٹیکنیشنز کی بدولت 600 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھی ملک بھیجتا ہے۔ مالی سال 2025ء میں انڈسٹری نے 700 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس ادا کیے، جو اس کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت...
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کی گرفتاری پر سخت نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر عثمان انور کی چیمبر ملاقات میں کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا اور حکم دیا کہ وارننگ دینے سے پہلے کسی وائلیشن میں ملوث پائے گئے کم عمر فرد کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے۔ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ۔ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق...
پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین بھی کراچی میں کھلے مین ہول کے مسئلے پر بول پڑے۔ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ بچے کی کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاکت پر شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ مین ہول پر ڈھکن کیوں نہیں لگائے جا سکے، اس معاملے پر شوبز شخصیات کی جانب سے آواز اٹھائی گئی ہے۔ ہدایتکار یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کرتےہوئے لکھا کہ یہ ڈھکن گٹر پر...
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں،سربراہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں،جلسے سے خطاب پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے۔کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں، آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، پھر ہم عوامی راج لگائیں گے۔اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف کھڑے...
قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش،ذرائع قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی عزیز اللہ شینو نے اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے مبینہ جھوٹے الزامات کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ ناہید قریشی ٹک ٹاک بنا رہی ہیں اور مجھ پر ٹک ٹاک نہ بنانے اور اخراجات ادا نہ کرنے کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے حیدرآباد کی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیا کہ اگر ہمت ہےتو خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
پی ٹی آئی رہنماء نے احتجاج کے حق کو پارلیمانی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنا اور سیاسی بات کرنا الگ الگ چیزیں ہیں، ماضی میں سابق وزیراعظم نے جو لہجہ استعمال کیا وہ آپ کے علم میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے خبر دار کیا کہ گورنر راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے۔ اسد قیصر نے احتجاج کے حق کو پارلیمانی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنا اور سیاسی بات کرنا الگ الگ چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نے جو لہجہ استعمال کیا وہ آپ کے علم میں ہے، سوال کیا کہ بتایا جائے حکومت نے...
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر آمر اور جابر کا مقابلہ کیا اور کرتے رہیں گے۔ جو نہ بکیں اور سچ کہیں انہیں غدار قرار دیدیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین برائے نام رہ گیا ہے۔ جب ایک گاؤں متفقہ قواعد و ضوابط کے بغیر نہیں چل سکتا، تو پورا ملک آئین کے بغیر کیسے چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ یا زر و زور کی بنیاد پر حاصل کردہ اکثریت رکھنے والی پارلیمنٹ آئین کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کا حق نہیں رکھتی۔...
کراچی میں 3 سالہ بچے ابراہیم کے گلشن اقبال کے ایک گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے دل خراش واقعے نے ہر دل کو سوگوار اور ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔ شوبز سے وابستہ شخصیات حساس دل کے مالک ہوتے ہیں اور ایسے روح تک کو جھنجھوڑ دینے والے واقعے پر نہایت افسردہ ہیں۔ یاسر حسین منجھے ہوئے اداکار اور ماہر ہدایتکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بیٹے کے باپ بھی ہیں۔ وہ اس دل گداز واقعے کی حساسیت سے واقف ہیں۔ یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد۔ اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ہراسانی کا شکار بننے والی خواتین کی مشکلات کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ٹیکنالوجی زندگی آسان بناتی ہے لیکن کبھی کبھار مشکلات کا شکار بھی کردیتی ہے۔ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لاکھوں خواتین ڈیجیٹل ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں، پاکستان نے خواتین کے ہراساں کرنے کے معاملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے، پہلی مرتبہ کم عمر ڈرائیور بچوں کو وارننگ اور غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔پنجاب میں 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے جب کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:گلشن اقبال نیپا چورنگی میں کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے کی ہلاکت نے شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور اب اس المناک واقعے پر فنکار برادری کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے، مشہور اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن اور غفلت کو اس سانحے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد، ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی جبکہ شہریوں نے بھی ان کی رائے سے اتفاق...
ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا کہ سندھ حکومت کا پلان ہے کہ تمام سوک ایشو کیلئے ون ونڈو آپریشن ہو، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے، ہم ٹانز کو فنڈز دے رہے ہیں، سندھ حکومت نے انہیں بااختیار بنایا ہے کہ لوکل ٹیکس جمع کر سکیں اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا ہے گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نادر نبیل گبول نے کہا کہ نیپا واقعہ جس کی غفلت سے بھی اسے کڑی سزا ملنی چاہیئے، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن وہ نشہ کرنے...
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورۂ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش ہیں۔ پی ایس بی...
کراچی: شہر قائد کا خنک موسم بتدریج سرد موسم میں بدل سکتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت مزید دو تا تین ڈگری کمی سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ شہر میں زیادہ تر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ صوبے کے دیگر شہروں میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
جنوبی ایشیا میں فِن ٹیک کا شعبہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ ترقی صرف بھارت تک محدود نہیں رہی۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، خصوصاً ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن ادائیگیوں کے سیکٹر میں تیز رفتار ترقی جاری ہے۔ بھارت کئی برسوں سے خطے میں فِن ٹیک کا بڑا مرکز رہا ہے، تاہم اب اس کے پڑوسی ممالک بھی جدید مالیاتی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سنجیدہ ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش، جو دنیا کی سب سے بڑی ’اَن بینکڈ‘ آبادی رکھتے ہیں، تیزی سے ڈیجیٹل بینکنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ نیپال میں بھی ترقی کی...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اپٹما ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کیمرے لگانے کی ہدایت کر دی ہے، اسپننگ ملز مالکان کو سیلز ٹیکس انوائس بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر نے کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دے دیا ہے، کمپنیاں دو کیمرے نصب کرنے کے 35 لاکھ روپے لیں گی۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیاں سافٹ ویئر کا الگ سے 20 لاکھ روپے سالانہ لیں گی، سافٹ ویئر اور کیمرے بازار سے آدھی قیمت پر...
ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے،بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے نجی ٹی وی سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں...
پشاور؍ اسلام آباد ( نیٹ نیوز+ وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کمزور اور خصوصی طبقات کے لیے عمران کا جو احساس اور وژن ہے، وہی ہمارا راستہ اور ترجیح ہے، کپتان نے حکم دیا کہ زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقوم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائیں، جبکہ ضم اضلاع کے معذور افراد کو بھی معاونتی آلات کی فراہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں ،ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔ان کے بقول صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہٰذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، پھر بھی ہم پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبہ بھر سے شدید معذوری کے شکار افراد کے لیے ‘‘احساس امید پروگرام’’ کا اجرا کیا، جس کے تحت 10ہزار خصوصی افراد کو فی کس 5ہزار روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-13 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا گٹروں میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں مگر قابض جعلی میئر اس کا الزام بھی جماعت اسلامی پر تھوپ رہے ہیں ۔عوام کے جان ومال کا تحفظ سندھ حکومت کا اولین فرض ہے اور امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے قیام امن کے لیے خصوصی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں ،ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہےں۔ان کے بقول صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہٰذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، پھر بھی ہم پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبہ بھر سے شدید معذوری کے شکار افراد کے لیے “احساس امید پروگرام” کا اجرا کیا، جس کے تحت 10ہزار خصوصی افراد کو فی کس 5ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔پروگرام...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شاہد خٹک نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، طارق فضل چوہدریوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں...
پشاور(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور اور خصوصی طبقات کے لیے عمران خان کا جو احساس اور وژن ہے، وہی ہمارا راستہ اور ترجیح ہے، کپتان نے حکم دیا کہ زکوٰة فنڈ میں موجود رقوم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائیں، جبکہ ضم اضلاع کے معذور افراد کو بھی معاونتی آلات...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں مجھ پر بہت الزامات لگے لیکن مجھے ہزیمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کئی بار گزارش کی مجھے وکالت کی طرف لوٹنے دیں، بانی چیئرمین کی مہربانی ہے کہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوگا، اپنی ذمے داری نبھاتا رہوں گا،...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کریں گے، ضم اضلاع میں خصوصی افراد کیلئے بھی بسوں کا بندوبست کیا جا...
بھارتی اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ انہیں درپیش گھریلو تشدد کے مقدمات کی رپورٹنگ میں ان کے بچوں کی تصاویر کا استعمال نہ کیا جائے۔ اداکارہ اس وقت اپنے شوہر، آسٹریلین بزنس مین پیٹر ہیگ کے خلاف ایک سنگین قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں سلینا جیٹلی نے لکھا کہ وہ دل شکستہ ماں ہیں اور میڈیا سے درخواست کرتی ہیں کہ بچوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ سلینا نے اپنے شوہر پر شدید جذباتی، جسمانی، زبانی اور مالی تشدد کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی کی عدالت میں طلاق اور مالی معاوضے کی درخواست دائر کی...
ڈیرہ غازی خان میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا دیا۔ مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ بہنوئی نے اپنے بھائی اور دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اسکی بہن کو قتل کیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ڈائریکٹر سمیع جلبانی پر بلیدی کے خلاف کارروائی روکنے اور پردہ پوشی کی کوشش کا شبہ شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر شروع ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے ماڈل کالونی میں تعمیراتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں عمارتی مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے علاقے کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے ۔شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215پر دکانوں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر میں تعمیراتی لاقانونیت کا راج برقرار ہے ،ذرائع کے مطابق، غیرقانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔رہائشیوں اور ایس بی سی...
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع ویمنز ہاسٹل میں ایک شخص نے علیحدگی اختیار کرنے والی اپنی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں شری پریا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے ہاسٹل کے اندر گھس کر ہلاک کر دیا۔ شری پریا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔ اتوار کی دوپہر بالاموروگن اپنی اہلیہ سے ملنے کے بہانے ہاسٹل پہنچا، ملاقات کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک درانتی نکال کر اہلیہ پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ بھارتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-5 نئی دہلی (آن لائن)آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت انتہاپسند بھارت میں مسلمانوں کا منظم استحصال جاری ہے اورغاصب مودی ظلم و استبداد جاری رکھ کر مسلمانوں کی مذہبی و سیاسی شناخت مٹانے کے درپے ہے ۔بھارت میں مسلمان کیخلاف تعصب، نفرت اور انتہاپسندانہ کارروائیاں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ ”پریس ٹی وی” کے مطابق مہاراشٹرا میں3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے اور بیٹھک لگانے پر مجبور کیا گیا، تاج محل کے قریب 64 سالہ مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے ”جے شری رام” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا، بھارت میں دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں...
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر انہیں ردِ عمل پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر بدلنا ان کا صوابدیدی اختیار ہے، گورنر راج لگانا چاہتے ہیں توآج ہی لگا دیں۔شفیع جان نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشت گردوں سے کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غوروفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام...
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردی اور سرحد کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر سنجیدہ غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حالات گورنر راج کا تقاضہ کر رہے ہیں، یہ گورنر راج 2 ماہ کے لیے لگایا جا سکتا ہے، حالات کے مطابق اس میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی صورتِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے لئے چار نام سامنے آ گئےمیڈیاذرائع کے مطابق پہلا نام موجودہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ہے کہ گورنر راج لگنے کے بعد بھی وہی اپنے فرائض جاری رکھیں۔ باقی زیر غور ناموں میں سیاسی حلقوں میں سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ کے نام شامل ہیں۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اگر ان سیاست دانوں کے ناموں میں سے کسی پر بھی اتفاق نہیں ہوتا تو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ویب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 ہری پور کے انتخابات پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر حسبِ معمول ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا حقائق کے منافی ہے، جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، ضمنی انتخابات میں کمیشن کے افسران ہی ڈی آر او اور آر او مقرر کئے جاتے ہیں۔ ائیربس طیاروں کا سافٹ ویئر فوری اپ ڈیٹ کرنےسے متعلق قومی ایئرلائن نے وضاحت جاری کردی انہوں...
آسٹریلیا مصنوعی ذہانت کے دور میں بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آسٹریلیا نے والدین کے بجائے سوشل میڈیا کمپنیوں جن میں میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب شامل ہیں، کو پابند بنایا ہے کہ وہ 10 دسمبر سے اس بات کو یقینی بنائیں کہ 16 سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ان پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ نہ بنا سکے۔ خلاف وزری کی صورت میں ان کمپنیوں کو بھاری جرمانے دینے ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کو ایسے الگورتھمز سے بچانے کے لیے ضروری ہے جو انہیں نقصان دہ مواد دکھاتے ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق زیادہ تر بالغ آسٹریلوی شہری اس پابندی کی حمایت کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا نے مصنوعی ذہانت کے دور میں بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بنانے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس قانون کے تحت والدین نہیں بلکہ سوشل میڈیا کمپنیاں اس بات کی ذمہ دار ہوں گی کہ کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز تک رسائی نہ حاصل کر سکیں، اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کے مطابق یہ اقدام بچوں کو ایسے الگورتھمز سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے جو نقصان دہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا اب بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طوفان آج بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ تامل ناڈو کے ساحلی حصے طوفان کے اثرات سے پہلے ہی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس سے قبل سری لنکا میں دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ ہوئی جہاں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ اب تک 153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رائٹرز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جو کسی بھی طرح کسی سنسنی خیز کرائم تھرلر فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کہانی کا آغاز 1987 سے ہوتا ہے جب پردیپ سکسینہ نامی شخص اپنے بھائی کو قتل کردیتا ہے۔ پردیپ نہ صرف گرفتار ہوجاتا ہے بلکہ اسے 1989 میں عمر قید کی سزا بھی سنائی جاتی ہے اور وہ یہ سزا جیل میں بھگتنے لگتا ہے۔ تب ہی اس کہانی میں ٹوئسٹ آتا ہے جب اسے پیرول پر رہا کیا جاتا ہے اور وہ واپس جیل آنے کے بجائے فرار ہوجاتا ہے اور پولیس اسے ڈھونڈتی ہی رہ جاتی ہے۔ پردیپ مراد آباد پہنچ جاتا ہے لیکن پردیپ سکسینہ کے نام سے نہیں...
انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کی آڑ میں لوگوں کے گھروں پرچھاپے مار رہی ہیں اور بےگناہ لوگوں کو گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور اس نے کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے...
انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کی آڑ میں لوگوں کے گھروں پرچھاپے مار رہی ہیں اور بےگناہ لوگوں کو گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور اس نے کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے...
برطانوی شاہی خاندان کی نایاب یادگاروں میں ایک منفرد اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں کنگ چارلس کے بچپن کے بال نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بال 1960 کی دہائی کے اوائل میں شاہی نائی جارج کرسپ نے اُس وقت کاٹے تھے جب نوجوان چارلس ابھی شاہی ذمہ داریوں، ڈیانا یا کمیلا کے عہد سے بہت دور تھے۔ یہ بھی پڑھیے: سونے سے بنا فن یا سرمایہ داری پر طنز؟ دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ نیلامی کے لیے تیار پال فریزر کلیکٹیبلز کی جانب سے پیش کی گئی اس یادگار کی قیمت 7,995 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کنگ چارلس سوم کی سب سے زیادہ نجی نوعیت کی یادگار ہے۔ یہ بال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزم لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔عدالتی حکم پر لیاقت محسود کے خلاف ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ نے دومقدمات میں انسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ایس پی نے آئی او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف اے ٹی اے کی دفعہ شامل کرکے زیر دفعہ 173کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نیملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی اور حکم دیا تھاکہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں۔عدالت نے اس مقدمہ میں دہشت گردی...
یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس سے تھانے میں کافی دیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں نامعلوم افراد نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شہری عبدالرحمان کی گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہو گئے، واقعہ سوا تین بجے کے قریب پیش آیا اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار افراد یوٹرن لے کر گاڑی کے قریب پہنچتے ہیں۔ ایک ملزم آہنی راڈ سے گاڑی کی بیک اسکرین توڑتا ہے، جبکہ دوسرا پیٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کر ٹوٹی ہوئی اسکرین کی جگہ سے گاڑی کے اندر پھینک دیتا ہے۔اس کے بعد دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ فوٹیج...
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے کم کرنے چاہئیں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، وزیرِقانون سے درخواست ہے جرمانوں میں کمی کی جائے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی خورشیدی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے...
کراچی:(نیوزڈیسک) گلشن اقبال میں نامعلوم افراد گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم افراد گھرکے باہرکھڑی شہری کی قیمتی گاڑی میں آگ لگا کرفرارہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، گاڑی میں آگ لگانے کا واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سوا تین بجے کے قریب پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کو یوٹرن لیکرگھر کے باہرکھڑی گاڑی کےقریب آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ موٹرسائیکل سوارافراد نے موٹرسائیکل سے اترتے ہیں اورایک شخص آہنی راڈ سے گاڑی کی بیک اسکرین توڑتا ہے جبکہ دوسراشخص پیٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کرجلتی بوتل...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرعلی لاریجانی کے بلینک چیک والے بیان کا خیرمقدم کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے ، بھارت مقبوضہ وادی میں جبری اقدامات کا خاتمہ اورایسے تمام قیدیوں کو رہا کرے، ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی پابندی کی تردید کی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے...
---فائل فوٹو ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 12 ہزار کیمرے نصب کیے جانے کا ہدف ہے۔ اس سلسلے میں جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس میں میں سے اب تک 1200 کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر میں جہاں جہاں ای چالان سسٹم نافذ کیا گیا اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، اس میں مزید کام کی گنجائش ابھی باقی ہے۔ کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرسندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف مرکزی...
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ کیولری نے وسٹا رائیڈرز کو سپر اوور میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے کوالیفائر ون میں جگہ پکی کرلی۔ میچ کا فیصلہ آخری لمحوں میں ہوا جہاں لیام لیونگسٹن نے سپر اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی۔کوئٹہ کی جانب سے محمد وسیم سب سے نمایاں رہے جنہوں نے محض 14 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل اینڈریز گوس نے 23 اور ایون لیوس نے چند اہم باؤنڈریز لگا کر ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ آخری اوورز میں وسیم کی دھواں دار ہٹنگ نے کوئٹہ کوپانچ وکٹوں کے نقصان پر 104رنز تک پہنچایا،ہدف کے تعاقب میں...
بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے چھڑی ہوئی نئی بحث مسلسل شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ سکھ، مسلمان اور دیگر اقلیتی برادریوں کے رہنما، ساتھ ہی مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں، وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کر رہی ہیں۔ ناقدین کے مطابق ریاستی ادارے اور فوج ہندوتوا سوچ کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے سیکولر تشخص پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ متعدد اقلیتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اور مودی حکومت کے باہمی تعلق نے اداروں کے سیاسی استعمال کو بڑھا دیا ہے، جبکہ مذہبی آزادی کے ماحول پر دباؤ مزید محسوس کیا جا رہا ہے۔...
اپنے ایک بیان میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ قرضوں کی مد میں لی گئی رقم کرپشن کی نظر ہو رہی ہے، آئی ایم ایف نے قرضوں کی رقم میں کرپشن کا پردہ چاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمران قرضے لینے اور عوام پر ٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ اپنے ایک بیان میں شاداب نقشبندی نے کہا کہ وزیر خزانہ معاشی استحکام کے حوالوں سے قرضوں اور ٹیکسوں کو فوکس کئے ہوئے ہیں، عام آدمی آج بھی معاشی طور پر شدید پریشان ہیں، بھوک و افلاس سے پریشان حال خودکشیاں کر رہے ہیں، عدل و انصاف کے نظام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے،...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں اور یہ ان سے باہر کے ممالک میں جزیرے خریدنے جا رہے ہیں، آپ نے اپنے حکمرانوں سے پوچھنا ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مہمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان ریلوے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مال گاڑیوں کی ٹریکنگ کا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں دیگر ادارے بھی پاکستان ریلوے کی معاونت کریں گے۔ ٹریکنگ کا منصوبہ اس سال دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی جائے گی جس سے مال گاڑی کی لوکیشن اور صورتحال کو ٹریک کیا جا سکے گا، مال گاڑی میں کسی خرابی یا اسے شیڈ میں شفٹ کرنے کی صورت میں ریلوے حکام کو اس کا علم ہوجائے گا۔منصوبہ کراچی سے شروع ہوگا جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت دو ہزار کے قریب مال گاڑیاں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مال گاڑیوں کی ٹریکنگ کا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں دیگر ادارے بھی پاکستان ریلوے کی معاونت کریں گے۔ ٹریکنگ کا منصوبہ اس سال دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ سما ٹی وی کے مطابق مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی جائے گی جس سے مال گاڑی کی لوکیشن اور صورتحال کو ٹریک کیا جا سکے گا، مال گاڑی میں کسی خرابی یا اسے شیڈ میں شفٹ کرنے کی صورت میں ریلوے حکام کو اس کا علم ہوجائے گا۔ منصوبہ کراچی سے شروع ہوگا جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کے...
پنجاب میں پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے پیٹرول موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسدادِ اسموگ کے لیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں پیٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج اور مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی جب...
لاہور(نیوزڈیسک) سرکاری اداروں کیلئے صرف الیکٹرک وہائبرڈ گاڑیاں اور موٹرسائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت انسداد اسموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس ہوا، سینیئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی اسموگ کےتدارک اورفضائی معیارکی بہتری کےلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں پٹرول موٹرسائیکل رکشےکی پروڈکشن پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیا،جبکہ سرکاری اداروں کے لئےصرف الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل خریدنےکا فیصلہ بھی کیاگیا ہے،گھروں کی سطح پرپانی سے گاڑیاں دھونےپرمکمل پابندی عائدہوگی،جدید دنیا کیطرح پورےپنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانےکابھی فیصلہ کیاگیا،پلاسٹک اورزہریلا دھواں پیدا کرنےوالی اشیاء جلانےپرسخت سزادی جائےگی، شہریوں کی صحت اور ماحول...
- صوبہ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس پنجاب میں سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی، اجلاس میں فیصلہ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، اجلاس میں فیصلہ جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت سزا دی جائے، شہریوں کی...
راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صوبے میں پٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پروڈکشن پر پابندی کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ پٹرول موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسدادِ سموگ کے لیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سرکاری ادارے اب صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں خریدیں گے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ اجلاس میں گھروں کی سطح پر پانی...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا، سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کے شہری وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کے تنازع سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آکر بتائیں کیا لاہور پولیس کا بیان قلمبند کیا گیا، ڈی آئی جی بتائیں جنہوں نے خاتون کے گھر لاہور چھاپہ مارا، کیا ان کا بیان قلمبند کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا ان کے...
قومی اسمبلی کے ارکان چاروں صوبوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں۔ اراکین اور ان کی فیملیز کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے بالکل سامنے پارلیمنٹ لاجز قائم ہیں جہاں مختلف فلیٹس میں اراکین رہائش پذیر ہیں۔ اس رہائش کا کرایہ بھی اراکین سے وصول کیا جاتا ہے جبکہ رکن کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ فلیٹ، جسے لاج کہا جاتا ہے، واپس لے لیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گرفتار پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر چونکہ دہائیوں قبل ہوئی تھی اور بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر اراکین اس کی خراب صورتحال، صفائی ستھرائی کے فقدان اور سیکیورٹی انتظامات پر سوال...
علامتی فوٹو پنجاب بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ ویسٹ بِن لازمی رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبے کی منظوری دے دی۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ویسٹ بِن کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوری طور پر تمام تجارتی...
وفاقی آئینی عدالت نے بل بورڈز لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تنصیب کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھادیے۔وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نےبل بورڈز لگانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے افسران اور وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بِل بورڈز بہت خطرناک ہوتے ہیں، بِل بورڈ لگا کر فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، کیا پیسے کیلئے اتنا گر جاؤگے؟جسٹس حسن نے پارکس اتھارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ فیس کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں؟ بِل...
بھارتی ٹیم 25 سال بعد جنوبی افریقا کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی شکست کے دہانے پر ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 58 رنز پر آدھی ٹیم ڈھیر ہونے کے بعد شائقین نے انوکھی منطق نکال لی۔ جہاں بعض شائقین بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں کچھ شائقین بھارتی ٹیم کی حمایت میں شکست پر مختلف انوکھے جواز پیش کررہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کا سبب کسی نے بیٹنگ کو قرار دیا تو کسی نے بولنگ کو موردِ الزام ٹھہرایا لیکن ایک نے تو حد ہی کردی اور ذمہ دار ’چائے‘ کو قرار دے دیا۔ ایک بھارتی...
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ جذباتی انداز میں گلے ملنے کی وائرل ویڈیو پر تنقید کے بعد مرحوم چارلی کرک کی بیوہ اریکا کرک نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر اعتراض کرنے والوں کو شاید خود ایک بار گلے لگنے کی ضرورت ہے۔ میگن کیلی شو میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے اُن تبصروں کو دیکھا جن میں سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان گلے ملنے کو غلط رنگ دیا۔ اس پر اریکا کرک نے ہنستے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں جانتے ہیں، وہ بخوبی واقف ہیں کہ وہ فطری طور پر گلے ملنے والی شخصیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو...
وفاقی آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے بل بورڈز لگانے کے کیس میں سخت مؤقف اپنایا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بل بورڈز خطرناک ہیں اور فیس جمع کرنے کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا قابل قبول نہیں۔ مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، گٹکا ایکٹ کے خلاف درخواست خارج عدالت نے استفسار کیا کہ اگر بل بورڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو ذمہ داری کون لے گا اور کیا اتھارٹی اس کے لیے تیار ہے؟ جسٹس نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا بل بورڈ لگانے سے قبل سائیٹ کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور یاد دلایا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی...