2025-10-24@10:28:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6112

«ایک خوارجی»:

(نئی خبر)
    وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی ہے جب کہ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی ہے۔ نومنتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ کیا گیا، اجلاس میں انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی کو صوبے میں امن و امان کی  صورتحال،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس ہوگا۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سرگودھا کے نارووال چوک مریدکے پر ایک ہائی وے پٹرولنگ کا اہلکار بس میں اگلی سیٹ پر بیٹھی خاتون کو ہراساں کر رہا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار کے اس عمل کے دوران خاتون کے علاوہ ایک نقاب پوش خاتون بھی دکھائی دیتی ہے جو پریشان نظر آ رہی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی...
    چُندا ویلی (Chunda Valley) سکردو (بلتستان) کی سب سے دلکش وادیوں میں شمار ہوتی ہے۔ سطحِ سمندر سے تقریباً 2600 میٹر بلند یہ وادی برف پوش پہاڑوں، سرسبز چراگاہوں، پھلوں کے باغات اور منفرد چٹانوں کی وجہ سے سیاحوں کے لیے غیر معمولی کشش رکھتی ہے۔ یہاں کا حسن محض فطری مناظر تک محدود نہیں، بلکہ یہ وادی قدیم تاریخ، عجیب و غریب پتھروں اور ماحولیاتی منصوبوں کی وجہ سے بھی ایک زندہ تحقیقی اور سیاحتی تجربہ پیش کرتی ہے۔ وادی تک رسائی چُندا ویلی تک پہنچنے کے لیے سیاح اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شہر کی سمت بائیں طرف مڑتے ہیں، پھر گمبہ بازار کے بعد دائیں ہاتھ پر CMH جانے والی سڑک پر تقریباً 35 سے 40 منٹ...
    سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی،مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جنگ بندی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کر رہی ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور ایک مستقل امن کی جانب بڑھنے کے لیے تمام فریقین کی جانب سے معاہدے کی مکمل پاسداری نہایت ضروری ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق، امریکہ کے نائب صدر جی ڈے وینس، جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل اعلیٰ سطحی امریکی وفد جنگ بندی معاہدے کو محفوظ بنانے اور مزید پیش رفت کے لیے...
    افتخار گیلانی پورے دو سالوں کے بعد غزہ کے فلسطینی مکین سمندر کی لہروں، پرندوں اور اپنے بچوں کی آوازیں سن پا رہے ہیں۔اسرائیلی بمباری، دھماکوں، چیخوں اور زخمیوں کے کراہوں کے درمیان لوگ زندگی کی علامتی آوازیں بھول گئے تھے ۔ غزہ میں موجود صحافی احمد درمَلی مجھے بتا رہے تھے کہ بارود کی گھن گرج میں وہ بحیرہ روم کی لہروں کی گرج کو بھول چکے تھے ۔اسی طرح چوبیس سالہ فلسطینی ماں وِیام المصرِی بتار رہی تھی کہ جنگ بندی کے بعد اب وہ پہلی بار اپنے دو ماہ کے بیٹے سمیح کے رونے کی آواز سن پارہی ہے ۔ جب اسرائیل اور حماس نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں امن دستاویز پر دستخط کیے ،...
    دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں خابی لیم سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو اس پر بھاری ٹیرف برقرار رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم اگر نئی دہلی نے اس وعدے سے انحراف کیا تو اسے معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ “ہم چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں، لیکن چین کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ نایاب معدنیات کے معاملے...
    تھانہ چونترہ کے علاقے سہال میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص قتل اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقتول کے بھائی اور سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز، ان کے بھائیوں اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور اعانت جرم سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں وسیم اعجاز، علی عمران، رمان عمران، وحید اور دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔۔۔
    پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے مداحوں میں ان کی طلاق سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ بشریٰ انصاری کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی ورسٹائل اداکاری، مزاح اور میزبانی کے باعث شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، ادھوری، تیرے بن، کبھی میں کبھی تم، سیتا بھاگری، پردیس اور زیبائش جیسے کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔ اداکارہ کی شادی معروف ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں نریمان اور میرا ہیں، 35 سالہ رفاقت کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری اور...
    پنجاب کے شہر سرگودھا میں امریکا کے مشہور وائٹ ہاؤس سے مشابہت رکھنے والی ایک شاندار محل نما عمارت زیرِ تعمیر ہے، جو ہر کسی کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔ فیصل آباد روڈ پر ایک ایکڑ رقبے پر تعمیر کی جانے والی یہ تین منزلہ رہائش گاہ اپنی طرزِ تعمیر اور دلکش ڈیزائن کے باعث دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے، اس عمارت کا اندازِ تعمیر جدید فنِ تعمیر کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس کی ساخت امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ ’وائٹ ہاؤس‘ سے خاصی مماثلت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ چار برسوں سے جاری ہے، جس میں کشادہ کمرے، میٹنگ ہال، لفٹ اور گنبد نما چھت شامل ہیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر چوک کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت عبید اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ اندھی گولی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
    عالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :بین الاقوامی شخصیات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چین دنیا کی معاشی ترقی کے لیے مسلسل قوت اور مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ روس کے اسٹیٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین نے انتہائی پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل...
    دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کرنسی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 36 ملین ایرانی ریال اور 5 ہزار افغان کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی چیک بکس اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے جب کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
    پیرس: فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں چول دن دہاڑے کرین کے ساتھ داخل ہو کر شاہی زیورات کے خانے سے نایاب زیورات چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے بتایا کہ چوروں نے کرین کی مدد سے پیرس کے لوور میوزیم میں داخل ہو کر بالائی منزل کی ایک کھڑکی توڑ دی اور اس حصے سے قیمتی زیورات چرا لیے جہاں فرانسیسی شاہی زیورات رکھے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد چور باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس کے مشہور میوزیم میں چوری کی واردات کے بعد وہاں کی سکیورٹی سے متعلق سخت سوالات جنم لے چکے ہیں اور...
    اسلام ٹائمز: شہداء کی لاشوں کی بازیابی کیلئے قومی مہم کا تخمینہ ہے کہ قبرستانوں میں دفن لاشوں کی تعداد 735 ہے، جن میں سے 99 فیصد کا تعلق غزہ سے ہے۔ اسکے برعکس صہیونی اخبار Haaretz کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے پاس حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں موجود ہیں۔ یہ رپورٹ اسرائیلی حراستی مراکز میں جو کچھ ہو رہا ہے اور فلسطینی قیدیوں کیساتھ جو کچھ ہوا، اسکی تلخ حقیقت کا صرف ایک معمولی حصہ ہے۔ ہر واپس شدہ لاش ایک درد بھری داستان ہے، ہر زندہ بچ جانے والا فلسطینی قیدی ایک غمناک کہانی ہے اور ہر طبی دستاویز اس انسانی المیے کی گواہی ہے، جو عالمی برادری کی خاموشی میں جاری ہے۔ ترتیب و تنظیم:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سیاست ایک بار پھر اْس موڑ پر آن پہنچی ہے جہاں ایمان، غیرت اور اصولوں کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی تپش ایک بار پھر عالمی سیاست کے مرکز میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک بار پھر نئی سیاسی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ یہ خبر اگر درست ہے تو یہ صرف ایک سفارتی پیش رفت نہیں بلکہ مسلم دنیا کے اجتماعی شعور پر ایک گہرا زخم ہے۔ ٹرمپ کے مطابق...
    سیاحت کے حوالے سے جھیل کا نام آتے ہی ہماری نظر شمال کی طرف اٹھ جاتی ہے جہاں دنیا کی چند حسین ترین جھیلیں موجود ہیں۔ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں پاکستان کی بہت سی بڑی اور مشہور جھیلیں واقع ہیں جن میں کرومبر، ست پارہ، رش لیک، سیف الملوک، کٹورا، ماہوڈنڈ، دودی پت، آںسو، سنو لیک، خالطی، عطا آباد، شیوسر شامل ہیں۔ ریاست آزاد جموں کشمیر کی رتی گلی، زلزال، چٹا کھٹہ، بنجوسہ،سرل گٹیاں اور شاؤنٹر جھیلیں بھی سیاحت کی دنیا میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ جھیلوں کی اس کہکشاں میں میدانی علاقوں خصوصاً پنجاب کی جھیلیں کہیں پیچھے رہ جاتی ہیں جن کا اپنا الگ حسن ہے۔ بہت سے لوگ بہت سے سیاح یا پھر بہت سے مسافر...
    دنیا بھر کی حکومتوں نے یوکرین، مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور جنوبی ایشیا میں ہوئی پاک بھارت جنگ پر بھرپور توجہ دے رکھی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ان کے ذریعے ہمیں اس عمل کی پہلی جھلک نظر آتی ہے کہ مستقبل کی جنگ کیسی ہوگی، نہ صرف ہتھیاروں بلکہ نئی ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کے لحاظ سے بھی۔ حال ہی میں ایران پر امریکہ-اسرائیلی حملوں نے نہ صرف ڈرون کی تعیناتی اور دراندازی کی نئی حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا بلکہ نئے خطرات کا بھی اظہار کر دیا۔ بارہ روزہ تنازع کے دوران خلیج فارس کے پانیوں میں ایران کے جنگی وسول بحری جہازوں کو بار بار جی پی ایس ( GPS )سگنل میں خلل کا سامنا کرنا...
    مالاکنڈ میں’’بنو قابل‘‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ ان کے ہاتھ میں علم کی شمع دیں گے تاکہ وہ ملک کا مستقبل روشن بنا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ٹی تعلیم کو مکمل طور پر مفت کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے تقریباً پچاس لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان بچوں کا ذمہ دار کون ہے اور حکومت اس معاملے پر کیوں خاموش ہے؟ حافظ نعیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالا کنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے، پاکستان کو اگر آگے بڑھانا ہے تو آئی ٹی تعلیم مفت کی جائے۔یہ بات انہوں نےمالا کنڈ میں بنو قابل پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میںکہی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے 16 سال تک کے 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ معیاری اور ایک جیسی تعلیم دی جائے، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ تعلیم نہیں چلے...
    آئی جی سید علی ناصر رضوی نے تھانہ پھلگراں کا بھی دورہ کیا۔پھلگران، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں نشے کے کاروبار، اراضی مافیا اور جرائم کی نوعیت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل نمایاں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ایک واقعے میں نشے فروشوں نے ایک پولیس اہلکار کو محاصرے کے دوران اغوا کر لیا، پسِ منظر میں پھلگران کے عثمَل (اُتھال) گاؤں میں پولیس کی کارروائی تھی۔ اہلکار زخمی ہوا اور علاقہ میں شدید کشیدگی بڑھی۔ اس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نے بڑے پیمانے پر نشے، غیرقانونی ہتھیاروں اور ملوث افراد خلاف کارروائی کی، جس میں متعدد ملزمان گرفتار اور منشیات، اسلحہ برآمد ہوئے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت اس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ...
    پیرس کے معروف لوور میوزیم میں ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں چور بے حد قیمتی تاج و جواہرات چرا کر فرار ہوگئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ کارروائی نہایت منظم انداز میں صرف 7 منٹ میں مکمل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی میوزیم سے نوادرات کی چوری کا معاملہ، جرمن ڈائریکٹر مستعفی فرانس کے وزیر داخلہ لوران نونیز نے بتایا کہ ہفتے کے روز 3 سے 4 نقاب پوش افراد مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے میوزیم میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے عمارت کے جنوب مشرقی حصے سے کھڑکی توڑ کر اپالو گیلری میں رسائی حاصل کی، جہاں فرانس کے شاہی تاج و جواہرات رکھے گئے ہیں۔ یہ زیورات لوئی 14 کے دور سے تعلق رکھتے...
    اسلام آباد — شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف جمعہ کو پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آپریشن کیا۔ بری امام کے علاقے میں جب حکام نے گشت اور تلاشی کی تو مزاحمت کے باعث کارروائی میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو غیرقانونی افغان باشندوں اور دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک افغان شہری اور ایک سہولت کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والے سہولت کار کی تلاش جاری ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے اس واقعے پر ملا...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں اسامہ عابد اور محمود بٹ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان سے دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
    وقت گزر جانے کے بعد چوری یا چھینی گئی قیمتی اشیاء کا واپس ملنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے، لیکن اسلام آباد پولیس نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے 15 سال پرانی امید کو حقیقت میں بدل دیا۔ 2010 میں کراچی کے علاقے درخشاں سے گن پوائنٹ پر چھینی جانے والی پرتعیش ٹویوٹا پراڈو SUV کواسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گاڑی تقریباً ایک کروڑ روپےمالیت کی ہے۔ کارروائی کی قیادت ایس ایچ او عامر حیات نے کی، جنہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ بظاہر یہ ایک...
    امریکا کاوائٹ ہاؤس ہمیشہ سے دنیا بھر میں امریکی طاقت، شان اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وائٹ ہاؤس کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ مگر اب اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ویزا یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں — کیونکہ **وائٹ ہاؤس اب پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے! جی ہاں، یہ کوئی فلمی منظر یا خواب نہیں بلکہ سرگودھا کی حقیقت ہے، جہاں فیصل آباد روڈ پر ایک حیرت انگیزمحل نما رہائشی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جو دیکھنے میں بالکل وائٹ ہاؤس جیسی لگتی ہے۔ یہ تین منزلہ عمارت ایک ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی...
    خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں...
    کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان اسامہ عابد اور محمود بٹ کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان اسامہ عابد اور محمود بٹ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے، جن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکسفورڈ: برطانیہ کے تاریخی شہر آکسفورڈ میں ایک ایسا منفرد ہوٹل قائم کیا گیا ہے جو کبھی عوامی بیت الخلا کے طور پر استعمال ہوتا تھا،  حیرت انگیز طور پر یہ عمارت اب ایک جدید مگر منفرد طرز کے بوٹیک ہوٹل میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کا نام  دی نیٹی (The Netty)  رکھا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ہوٹل اسٹ گلز روڈ پر زیرِ زمین واقع ہے، جہاں پہنچنے کے لیے سیڑھیاں نیچے اترنا پڑتی ہیں،  دی نیٹی 1895 میں ملکہ وکٹوریہ کے دورِ حکومت میں تعمیر ہوا تھا اور 2008 تک ’جینٹلمینز ٹوائلٹ‘ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ، حفاظتی وجوہات کی بنا پر اسے بند کر دیا گیا تھا۔عمارت گیارہ سال تک...
    جلد ہی شہروں کے اندر سفر کے لیے رکشہ یا ٹیکسی کی ضرورت باقی نہیں رہے گی، کیونکہ اب بات ہو رہی ہے اڑنے والی ٹیکسی کی — جو زمین نہیں، فضا میں سفر کرے گی۔ چین کی معروف کمپنی ای ہانگ ہولڈنگ وہیکلز (EHang) نے ایک ایسی جدید ترین فلائنگ ٹیکسی تیار کر لی ہے جو بغیر پائلٹ کے خودکار طریقے سے پرواز کر سکتی ہے، اور صرف ایک چارج پر100 میل (تقریباً 160 کلومیٹر) سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ اڑنے والی گاڑی — جس کا نامVT-35 رکھا گیا ہے — شہری ٹرانسپورٹ کا نقشہ بدل دے گی۔ یہ سواری نہ صرف تیز ہے بلکہ محفوظ، ماحول دوست اور جدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں انہیں ایک جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے،  ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے، جس سے اس کی علامتی نوعیت مزید متنازعہ بن گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر پوسٹ ہوئی وڈیو نے خوب پذیرائی پائی ہے، چندگھنٹوں میں لاکھوں لوگوں سے اس کو شیئر کی ہے، احتجاجی لہر کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ 21 سیکنڈ کی ویڈیو ایک نئی بحث کا سبب بن گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ جنگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل فاصلے کی پرواز مکمل کی،  اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جو پی اے ایف کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل-78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیت اور فضائی عملے کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا بھرپور اظہار...
    پاکستان نے ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے جنرل مینجر ڈاکٹر عدنان اسلم نے بتایا کہ پاکستان اپنا ایک روبوٹ روور چاند پر بھیجنے کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2028 سے پہلے اس مشن کو مکمل کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی خلا باز کو چاند پر اتارنے کے مشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔خیال رہے کہ فروری 2025 میں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا چاند پر بھیجے جانے والا پہلا روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا۔اس موقع پر روور کا نام رکھنے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اکتوبر 2025ء) بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں 20 سے زیادہ بچوں کی حالیہ اموات نے بھارتیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور وہ غصے میں ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ بھارت خود کو دواسازی کے شعبے میں ایک ہب کے طور پر دیکھتا ہے، تاہم دواؤں کی تیاری میں اسے حفاظتی پروٹوکول کے حوالے سے تکلیف دہ مسائل کا سامنا ہے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سال سے کم تھیں۔ ان میں سے بیشتر کی موت پچھلے مہینے کے دوران اس وقت ہوئی جب انہیں کھانسی کا زہریلا وہ شربت تجویز کیا گیا، جس میں ڈائیتھیلین گلائکول (ڈی ای جی) کی مہلک سطح ہوتی ہے۔ یہ ایک...
    اِک واری فیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال تاریخ جب اپنے آپ کو دہراتی ہے تو ایک دردناک تسلسل کے ساتھ دہراتی ہے۔ حال ہی میں شرم الشیخ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ بظاہر ایک سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، مگر یہ معاہدہ سوالات زیادہ پیدا کرتا ہے اور جوابات کم دیتا ہے۔ دنیا کے کئی رہنماؤں، بشمول امریکی صدر کی شرکت نے اس اجلاس کو بظاہر ایک عالمی وقار عطا کیا، لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غیر موجودگی نے اس تقریب کے اصل مقصد یعنی اتحاد کے مظاہرے پر گہرا سایہ ڈال دیا۔ بین الاقوامی سفارت کاری میں...
    بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ معروف اداکار شاہ رخ خان المعروف کنگ خان کو یوں ہی بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں کہا جاتا بلکہ انہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات و نظریات سے بھی لاکھوں لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ حال ہی میں کنگ خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے سنتِ نبویﷺ کی پیروی کرتے ہوئے ’دسترخوان‘ پر کھانا کھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔ اداکار کہتے ہیں کہ ’ہمیں بچپن سے ’دسترخوان‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانا سکھایا گیا ہے، اگر آپ زمین پر ٹانگیں اندر کی طرف موڑ کر بیٹھیں اور کھائیں، تو معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا...
    ڈھاکا:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن میں لگنے والی شدید آگ کے باعث چھ گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا تاہم حکام کے مطابق اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق پہلی پرواز رات 9 بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی و سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ آگ بجھانے کے...
    غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے آفس کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک کو نافذ کرنے میں حماس کے کردار کو دیکھتے ہوئے رفح بارڈر کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ ادھر فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں...
    اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے پکتیکا صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی ٹارگٹڈ پریسشن سٹرائیکس کیں، جن میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ یہ کارروائی 17 اکتوبر کی رات کو انجام دی گئی، جسے سکیورٹی حکام نے ایک اہم اور بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی  اور تمام قیاس آرائیاں جو شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتی ہیں، جھوٹی اور دہشت گردوں کی حمایت کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گل بہادر گروپ پر سٹرائیکس میں مارے جانیوالے اہم خارجی سرغنوں میں فرمان عرف الکرامہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ خارجی سرغنہ...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 74 میں سے 70 شکایات مسترد، 3 مزید کارروائی کیلئے منظور جبکہ ایک پر کارروائی مؤخر کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اکثریت رائے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔جوڈیشل کونسل کے دو الگ الگ اجلاس ہوئے اور پہلے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شریک ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگرکی جگہ پشاور ہائیکورٹ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تناؤ کے بعد بالآخر جنگ بندی (سیز فائر) پر معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ 25اکتوبر...
    انڈیا کی ممتاز اداکارہ شبانہ اعظمی نے 18 ستمبر کو زندگی کے 75 برس پورے کر لیے ہیں۔ اس مناسبت سے بپا جشنِ رامش کی ویڈیو میں پرانی و نئی حسیناؤں کو ناچتے گاتے دیکھ کر والٹ وٹمن کے مجموعے ’گھاس کی پتیاں‘ میں شامل نظم ‘خوبصورت عورتیں’ کا خیال آیا جسے معروف شاعر قیوم نظر نے اردو میں منتقل کیا تھا: WOMEN sit or move to and fro—some old, some young; The young are beautiful—but the old are more beautiful than the young. عورتیں بیٹھی ہیں یا محو خرام ناز ہیں، کچھ ڈھلتا سایہ ہیں تو کچھ اٹھتی بہار خوب صورت ہیں بہت اٹھتی بہاریں، لیکن ان سے خوب تر ہے ڈھلتے سایوں کا نکھار شبانہ اعظمی کی 75ویں...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانسان کے درمیان جنگبندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔جنگبندی معاہدے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئےقطری وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر...
    اسلام آباد: پاک فوج نے افغان صوبے پکتیکا میں کارروائی کے دوران خارجی گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے جس میں 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے  پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات پر ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی مارے گئے جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو...
    دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔   وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت ہوگی تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ مرا د جمالی(این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی ،اوستہ محمد اور تمبو میں مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار جبکہ مزاحمت پرفائرنگ کرکے ایک شخص کوکو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ لشکر کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ایک شخص اسرار بگٹی سے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے اسے زخمی کردیاپولیس نے زخمی کو ہسپتا ل پہنچادیاجہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ جبکہ تمبو کے علاقے منجھو شوریٰ پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک شخص عبدالنبی عمرانی سے ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون ار موٹرسائیکل چھین لیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک اس وقت ایک ایسے مشکل دور سے گزر رہا ہے جہاں حکمرانوں کے بیانات اور حقیقت کی دنیا میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ حکمراں ہر روز معیشت کی بحالی، استحکام اور ترقی کے دعوے کر رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔ مہنگائی نے زندگی اجیرن کر دی ہے، تنخواہیں کم اور اخراجات بے قابو ہیں۔ عوام کے چہروں پر مایوسی، گھروں میں بے بسی ہے۔ ایسے میں یہ کہنا کہ ’’ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے‘‘ دراصل ان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جو عوام ہر روز برداشت کر رہے ہیں۔ یہی وہ پس منظر ہے جس میں ایک بار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی موقع، لیکن کیا ہم اسے دانشمندی سے استعمال کر پائیں گے؟ قومیں مواقع ضائع کرنے سے نہیں بلکہ ان کے درست استعمال نہ کرنے سے زوال پذیر ہوتی ہیں۔ یہی نکتہ آج پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبے سی پیک پر صادق آتا ہے۔ یہ صرف ایک اکنامک کاریڈور نہیں بلکہ ایک معاشی وژن ہے، جو پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کی راہیں متعین کر سکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس موقع کو ترقی میں ڈھال پائیں گے یا یہ قرضوں کا جال بن جائے گا؟پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے عالمی سیاست و معیشت میں نمایاں کرتی رہی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے...
    سیکیورٹی فورسز نے 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے 70 سے زیادہ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان مؤثر کارروائیوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زیادہ خارجی ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول قرار، پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشتگردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
    چین، گانسو — سوشل میڈیا پر ایک معمر چینی خاتون کی بہادری اور حاضر دماغی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے پالتو کتے کی جان بچاتی دکھائی دیتی ہیں۔ واقعہ صوبہ گانسو کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوئیں۔ جیسے ہی لفٹ کا دروازہ بند ہوا، کتے کا پٹہ باہر دروازے میں پھنس گیا، اور لفٹ کے چلتے ہی وہ ہوا میں معلق ہو گیا۔ منظر نہایت خطرناک تھا — ایک لمحے کی غفلت کتے کی جان لے سکتی تھی۔ لیکن خاتون نے گھبراہٹ کے بجائے فوری ردِعمل دیا۔ وہ فوراً کتے کے گلے سے پٹے کو کھولنے کی کوشش کرنے لگیں اور ایک منٹ...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پلندری (سندھوتی) آزاد کشمیر کے رہائشی امان ادریس کے خلاف ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کی دفعات 9، 10، 11 اور 26-اے کے تحت درج کیا گیا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر ریاستی اداروں بالخصوص پاک فوج اور حکومتی افسران کے خلاف منفی اور اشتعال انگیز مواد پھیلایا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ امان ادریس نے عوامی تقریروں میں بے بنیاد الزامات عائد کرکے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جبکہ فرقہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک خاص تحفہ دیا گیا ہے۔آٹھ سال بعد جنوبی افریقہ سے زرافوں کی ایک نئی جوڑی لاہور پہنچ گئی ہے، جس سے نہ صرف چڑیا گھر میں زندگی کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں بلکہ بچوں کی خوشیاں بھی لوٹ آئی ہیں۔ لاہور چڑیا گھر میں 2022 میں نر زرافے کی موت کے بعد اس کے باڑے میں ویرانی چھا گئی تھی، مگر اب اس نئی جوڑی کی آمد سے وہ خالی جگہ پھر سے آباد ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ سفاری پارک لاہور کی تاریخ میں پہلی بار زرافے شامل کیے گئے ہیں، جو عوامی...
    اسلامو فوبیا، ایک اور یورپی ملک میں نقاب پر پابندی عائد، سزائیں ، جرمانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لزبن (آئی پی ایس )ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جب کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں خواجہ سرا کمیونٹی نے حریف گروپ سے تنازع کے بعد فینائل پی کر خود کشی کی کوشش کی ۔جس کے بعد کم از کم 24 خواجہ سراؤں کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے، بھارتی میڈیا نے واقعے کو اجتماعی خودکشی کی کوشش قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا اور واقعے کے فوراً بعد تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مہاراجہ یشونت راؤ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اِن چارج ڈاکٹر بسنت کمار نِنگوال کے مطابق تمام خواجہ سراؤں کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خواجہ سرا ؤںنے اجتماعی طور پر یہ قدم کیوں اٹھایا۔ ایک...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے کے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے داخل ہونے والے مسلح خارجیوں نے پاکستان میں متعدد حملے کرنے کی کوشش کی، مگر سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کارروائیوں کو ناکام بنایا۔ اُن کے بقول شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسلح افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن میں گل بہادر گروپ کے 60 سے 70 خارجی مارے گئے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر بھی آئی ای ڈی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت ایک فوجی شہید اور متعدد افراد...
    وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک گرما گرم پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنز بھرے جملوں کے تبادلے نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔ امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کا محور عالمی کشیدگی اور چیلنجز ہوتی ہیں۔ جنگوں پر مؤقف بیان کرتے ترجمان کبھی خود کوئی جنگ نہیں چھیڑتے۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ معمول سے ہٹ کر ثابت ہوئی جب خاتون ترجمان سے صحافی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایک سوال کیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کس نے طے کروائی ہے۔ جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے برجستہ جواب دیا کہ ’یور موم‘ یعنی تمھاری ماں نے۔ بات...
    ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔ حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جب کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر 200 سے 4 ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا۔ علاوہ ازیں کسی کو زبردستی نقاب پہنانے یا مجبور کرنے پر 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی...
    پاکستان کی نمائندہ وفد اور افغان حکام کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کا واحد اور واضح ایجنڈا ایک ہی ہے یعنی خوارج اور دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرو۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومت نے کہا کہ طویل مدت کے مشاورتی انداز اور زبانی یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دشمن عناصر کی حمایت قابل قبول نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ اسلام آباد نے واضح کیا کہ وہ مزید صرف بیانات یا زبانی اطمینان پر قناعت نہیں کرے گا اور ضرورت پڑنے پر جہاں سے خطرہ سامنے آئے گا وہاں اسے ختم کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ممکنہ ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے ایک جملے نے میڈیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔چند روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں یوکرین جنگ بندی سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔تاہم ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ سے پوچھا کہ “بوداپیسٹ میں ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟” تو انہوں نے نہایت غصے اور طنزیہ انداز میں جواب دیا “آپ کی ماں نے!”اس غیر متوقع جواب پر ہال میں خاموشی چھا گئی اور سوشل میڈیا پر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کاروبار کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔(جاری ہے) پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 708 پوائنٹس اضافے سے 163806 پر بند ہوا جب کہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 9883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 167561 اورہفتہ وار کم ترین سطح 157678 رہی۔اس کے علاوہ کاروباری بازار میں ایک ہفتے میں 9.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 57 ارب روپے اضافے سے 18968 ارب روپے ہوگئی۔
    پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔ کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے  100کلومیٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات سے متعلق نئی پابندیاں متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اسپام پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے نامعلوم نمبروں کو پیغامات بھیجنے کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاکہ پلیٹ فارم کو غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رکھا جا سکے۔نئے نظام کے تحت ہر ماہ ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات نامعلوم نمبروں پر نہیں بھیجے جا سکیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا سے افسوسناک خبر ہے جہاں اونٹاریو کے شہر آشوا میں ایک بزرگ مسلمان شخص کو مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مقتول 80 سالہ ابراہیم بالا اسلامک سینٹر آف آشوا کے بانی ممبر تھے، جنہیں مسجد کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔اسلامک سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہماری کمیونٹی کے ایک محترم بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی، یہ پورے شہر کے لیے دکھ کی گھڑی ہے۔”مقامی مسلم کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے ہونے والے کاروبار کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 708 پوائنٹس اضافے سے 163806 پر بند ہوا جب کہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 9883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 167561  اورہفتہ وار کم ترین سطح 157678 رہی۔اس کے علاوہ کاروباری بازار میں ایک ہفتے میں 9.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 57 ارب روپے اضافے سے 18968 ارب روپے ہوگئی۔
    مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک-افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان و افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر مستقل قواعد وضع کرنا ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاک-افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مد و جزر کے باوجود سرحد کے دونوں طرف یکساں ثقافت اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں، اس لیے باہمی معاملات میں سمجھداری لازم ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے واضح...
    قطر کے وزیرِ دفاع کے معنی خیز بیان نے واضح کیا کہ اب نرمی ختم ہو چکی ہے، پاکستان نے جمعہ کے روز ایک بار پھر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے شمالی وزیرستان میں ایک دہشتگرد بم و گولا باری کے حملے کے فوراً بعد کیے گئے، جس کا نشانہ ایک فوجی تنصیب تھی، اور یہ واقعہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان دو روزہ جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔ انگور اڈہ کے علاقے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع سے واقعات کی اطلاع ملی، جہاں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے...
    عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے ایک بار پھر امن معاہدے کو پامال کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہداء میں سات معصوم بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جو اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ روزانہ اخبارات میں مختلف عالمی اور ملکی اداروں کے سروے شائع ہوتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان خطے کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے ، اور کچھ رپورٹس میں تو اسے بہتری کی رفتار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے ۔موقر امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور پاکستان کی کارکردگی دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ سرکاری خبر رساں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایلون مسک کی خلائی ایجنسی اسپیس ایکس نے امریکی افواج کے لیے 21 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کردیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مشن فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے انجام دیا گیا، جو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ ہوا۔یہ سیٹلائٹس امریکی فوجی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور خلائی نگرانی کے نظام کو بہتر کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ اس مشن نے اسٹارشیلڈ پروگرام کے تحت فوجی استعمال کے لیے مخصوص سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا، جو ڈیٹا سیکورٹی اور عالمی رابطے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    18اکتوبر2007 یہ تاریخ محض کیلنڈر پر رقم ایک دن یا تاریخ ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیوں، عوامی محبت کی مثالوں اور دہشت گردی کی خون آشام سیاہ اندھیری راتوں کے درمیان امید کے چراغ اور زندگی کی علامت بن چکی ہے۔  یہ وہ دن تھا جب دخترِ مشرق، محترمہ بینظیر بھٹو،آٹھ برس کی طویل جلاوطنی کے بعد اس مٹی کی خوشبو اور محبت کی خاطر، جمہوریت کی بحالی کے لیے جسے اْن کے والد جمہوریت کے عظیم رہنما سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے لہو سے سیراب کیا تھا، وطن واپس لوٹیں۔ اس دن کراچی کے شاہراہ فیصل پر لاکھوں لوگوں کا جمِ غفیر، امیدوں اور امنگوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج ایک بھونچال پیدا کرکے ختم ہوگیا ہے۔ اس صورتحال پر بھونچال کی اصطلاح اس لیے صادق آتی ہے کہ سات دن تک آزادکشمیر موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت سے کلی طور پر محروم رہا۔ آزاد کشمیر کے طول وعرض سے لوگ دارالحکومت مظفرآباد کی طرف مارچ کرتے رہے جو مظفر آباد اور دھیرکوٹ میں خونیں رنگ بھی اختیار کرگئے اور کئی افراد اپنی جانوں سے گزر گئے۔ یہ حالات فریقین کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں بدل گئے۔ اس معاہدے میں آزادکشمیر حکومت کہیں نظر نہیں آتی بلکہ یہ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔ بہت سے حلقوں کی خواہش تھی کہ...
    اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کے ایک وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مریضوں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے مزید بڑھنے سے روک دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں لگی تھی۔ آگ بھڑکتے ہی وارڈ میں موجود مریض، تیمار دار اور عملہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں جبکہ آگ لگنے سے بیڈ سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا۔
    امریکی حمایت کے ساتھ فرانس اور برطانیہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک نئی قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور برطانیہ اس وقت امریکا کی مکمل حمایت کے ساتھ ایک قرارداد کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ قرارداد غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی سے متعلق ہے جس کا مقصد جنگ بندی کے بعد غزہ میں امن و امان کی بحالی اور انتظامی استحکام کے لیے ایک مضبوط بین الاقوامی فریم ورک تیار کرنا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسی کسی بھی فورس کو عالمی قانونی حیثیت دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کا حصول ناگزیر ہے۔...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے ماضی کے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز راج کپور نے انہیں رشی کپور سے فرضی شادی کروانے کی پیش کش کی تھی تاکہ وہ بھارت آکر فلموں میں کام کرسکیں۔ اداکارہ نے یہ انکشاف کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی فنی زندگی، ذاتی معاملات اور فلمی سفر پر تفصیل سے گفتگو کی۔ سنگیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’گھرانہ‘ کے نام سے ایک فلم بنائی تھی جو اگرچہ زیادہ کامیاب نہیں ہوئی، مگر اس کی کہانی بعد میں بھارت کی مشہور فلم ’باغبان‘ سے ملتی...
    بھارتی کرکٹ اسٹارز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک پاکستانی مداح کے لیے ایسا کام کیا کہ سوشل میڈیا پر سب کی داد سمیٹ لی۔ آسٹریلیا میں جاری ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم جب پرتھ پہنچی، تو ہوٹل کے باہر کئی مداح انتظار کر رہے تھے، جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ساحل بھی شامل تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ویرات کوہلی ہوٹل سے باہر نکلے، ساحل نے آٹوگراف کی خواہش ظاہر کی۔ کوہلی نے اپنا سامان بس میں رکھنے کے بعد فوراً مداح کے پاس جا کر اس کی رائل چیلنجرز بنگلورو کی شرٹ پر دستخط کیے۔ اسی لمحے ایک اور دل چھو لینے...
    دبئی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ اور محنت کش ڈیلیوری بائیکر کو بلاوجہ تنگ کرنے والے ایک ڈرائیور کی گاڑی ضبط کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کے مطابق، لاپرواہ ڈرائیور نے ایک محنت کش بائیکر کا راستہ روکا اور اسے غیر مناسب طریقے سے ہراساں کیا، جس کی ویڈیو پولیس نے جاری بھی کی ہے۔ اس ویڈیو میں ڈرائیور کی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس ڈرائیور کی شناخت کی اور اس کی گاڑی اس کے گھر سے ضبط کر لی۔ ساتھ ہی، اس کے خلاف خطرناک ڈرائیونگ اور ہراساں کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ دبئی...
    کینسر کا نام سننا ہی ایک دھچکے سے کم نہیں، مگر جب یہ جان لیوا مرض نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے تو اثرات کئی گنا زیادہ تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ اس عمر میں جب لوگ مستقبل کے خواب بُن رہے ہوتے ہیں، تعلیم، کیریئر، شادی یا فیملی کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں، کینسر کی خبر ان سب خوابوں کو چکنا چور کر سکتی ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ چند دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تحقیقی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ نوجوانوں میں خاص طور پر آنتوں کے کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ ڈاکٹر کمی...
    سٹی42:  ہمسایہ ملک کی محفوظ جنتوں سے پاکستان مین گھس کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے میں ملوث  بھارتی پراکسی خارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم کامیابی لکی مروت میں ملی ہے جہاں ہماری فورسز نے آٹھ خارجی دہشتگردوں کو منطقی انجام سے دوچار کر دیا۔  لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررسزم آپریشن کیا جس میں آٹھ خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا  16 اکتوبر 2025 کو لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب  آپریشن کیا ، مصدقہ اطلاعات...
    ---فائل فوٹو  وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد ہو گئی۔ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں جبکہ حالیہ ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 33.20 فیصد، پیاز 8.70 فیصد، انڈے 2.18 فیصد اور آٹا 1.42 فیصد مہنگا ہوا۔اسی طرح چینی، گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران چکن 6.38 اور کیلے 4.70 فیصد سستے ہوئے۔ پیٹرول، ڈیزل، دالیں اور چاول کی قیمتوں میں بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت لاہور ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی گزشتہ روز صبح 5بج کر 30منٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 1.32کلوگرام ہیروئن، 3عدد ڈرونز، 2عدد ایس ایم جیز بمعہ 60رائونڈز، 1عدد پسٹل اور 2عدد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں...