2025-11-04@08:44:36 GMT
تلاش کی گنتی: 6246

«بحال ہو»:

(نئی خبر)
    دوحہ / نیویارک: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ایک فلسطینی گروہ کو حالیہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت دراصل فلسطینی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز میں گفتگو کے دوران قطری وزیراعظم نے بتایا کہ اگرچہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ قطر دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ جنگ بندی برقرار رہے، اور امریکا کی شمولیت اس معاملے...
    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نابالغ ہے، تحریک لبیک پر پابندی لگنا اچھی بات ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانا ایک درست اور مثبت اقدام ہے، کیونکہ یہ تنظیم پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر اپنی ہی جماعت کی قیادت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے اور چند لوگوں کے ہاتھ...
     سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مظالم پر خاموشی دراصل شریکِ جرم ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوڈان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی آزمائش قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود سلامتی کونسل ظلم و ستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سوڈان میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بے عملی ترک کرے اور فوری جنگ بندی اور سوڈانی قیادت میں سیاسی حل کے لیے موثر اقدامات کرے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق سلامتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کے پاس ایک نیا اور مؤثر فورم موجود ہے جہاں دہشت گردی سے متعلق شواہد اور ٹھوس ثبوت پیش کیے جاسکیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور قطر کی معاونت سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کو سمجھا اور اسے خطے کے امن کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں ختم کی جائیں گی، اور...
    پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہوگئے۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات پر ترکیہ کی وزارت خارجہ نے مشترکا اعلامیہ جاری کر دیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 25 سے 30 اکتوبر تک استنبول میں مذاکرات ہوئے۔ یہ مذاکرات دوحہ میں 18 اور 19 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے ، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو صوبے میں سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے مزید 6 ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ عدالت نے جامع و تفصیلی رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کی خستہ حالی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے۔ جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ 2005ء کے زلزلے کے...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے اصولی موقف کی جیت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ چیزیں مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گی۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، اعلامیہ جاریافغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس موقع تک جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، یہ اعلان ترکیہ کے وزارتِ خارجہ نے کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے اشتراک سے ’’سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسٹریٹجیز لیدر و فٹ ویئر سیکٹر‘‘ کے موضوع پرچیمبر سیکریٹریٹ میں ایک روزہ تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں حیدرآباد کے لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ درجنوں صنعتکاروں، تاجروں اور نوجوان کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-19 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ کبھی کبھار پاکستان بھی تشریف لایا کریں، وہ ایک ملک سے نکلتے دوسرے ملک چلے جاتے ہیں، اب تک ایس آئی ایف سی کے تحت کتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے؟ انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آپس میں ایک میٹنگ ہوئی۔خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کافی تشویش ناک ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبے کی پارلیمانی روایت کے مطابق، تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں، سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، بار کونسلز سمیت ہر مکتبِ فکر کے نمائندوں کا ایک جرگہ منعقد کریں گے تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض ( انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد کی سفارتی کوششوں کے باعث شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سعودی ولی عہد ، شام کے صدر احمد الشرع اور کوسوو کی صدر فیوس عثمانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ کوسوو کی وزارتِ داخلہ نے شہزادہ محمد بن سلمان اور احمد الشرع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان یہ فیصلہ باہمی احترام، تعاون اور خطے میں استحکام کے فروغ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے ایم اے جناح روڈ پر اورنگزیب مارکیٹ کے سامنے جاری ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تاجروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اس شاہراہ کو اگر جلد از جلد مرمت کرکے بحال نہ کیا گیا تو اس اہم تجارتی علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے اور اورنگ زیب مارکیٹ، اقبال سینٹر، ٹائر مارکیٹ اور دیگر قریبی مارکیٹوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل عثمان شیخ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ قطر اور ترکیے کی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ان کا یہ بھی کہنا تھا...
    اداکار، گلوکار اور میزبان خالد انعم نے ایک حالیہ انٹرویو میں محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔ حاضر دماغ اور بذلہ سنج خالد انعم نے کہا کہ محبت کبھی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ کامیاب محبت وہی ہے جو ادھوری رہ جائے جس میں شادی نہ ہو۔ انھوں نے اپنی بات کے ثبوت میں دلیل دی کہ پریمی جوڑوں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہیوال اور دیگر کی شادی نہیں ہوئی، تبھی آج تک یاد ہیں۔ خالد انعم نے مزد کہا کہ اگر ان سب کی بھی شادیاں ہو جاتیں تو کہانیاں کچھ یوں ہوتیں، ہیر کہہ رہی ہوتی: رانجھا، آج گندم کون پِسے گا؟ اور مہیوال بجٹ کا رونا رو رہا ہوتا۔ اداکار خالد انعم نے کہا کہ جو محبت شادی تک پہنچ جائے وہ ختم ہو جاتی ہے۔ پھر محبت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان: شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے، جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد شہریوں پر وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،  شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار شہری محصور ہیں جو محفوظ مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آر ایس ایف نے نہتے شہریوں پر نسلی بنیادوں پر حملے کیے، جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے،  متعدد شہریوں کو زندہ جلایا گیا، کچھ کو زبردستی قبریں کھودنے اور خود دفن کرنے پر مجبور کیا گیا،  گھروں پر حملے، خواتین سے جنسی زیادتی اور موقع پر ہی قتل کے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے،  صرف چند گھنٹوں میں تقریباً دو ہزار...
    ایک بیان میں رہنما فنکشنل لیگ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت مچھر مار اسپرے جیسے بنیادی اقدامات بھی مؤثر انداز میں کرنے سے قاصر ہے، بلکہ جہاں اسپرے کیا جاتا ہے وہاں جعلی اور غیر معیاری ادویات استعمال کی جا رہی ہیں، جن کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی بخار، ہیضہ، موشن، الٹیاں، ملیریا اور چمڑی کی خارش جیسے امراض نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے، روزانہ درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر حکومتِ سندھ خاموش تماشائی بنی...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان کے مذاکرات براہ راست نہیں ہورہے، دونوں ممالک کے درمیان شٹل ڈملومیسی ہورہی ہے، پاک افغان وفود آمنے سامنے بیٹھ کر بات نہیں کررہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    افغان طالبان کے نمائندے سہیل شاہین نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکراتی وفود اب بھی ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں تاہم یہ مذاکرات محض ایک نشست میں مکمل ہوجانا ممکن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان جمعرات کو بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان نمائندے نے کہا کہ تاہم ان کے درمیان براہ راست بات چیت فی الحال نہیں ہو رہی۔ سہیل شاہین نے بتایا کہ دونوں وفود الگ الگ ہوٹلوں میں مقیم ہیں اور صرف میزبان ملک ترکی ہی ان سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل وقت...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ماضی میں سیلز ٹیکس فراڈ کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ پرال نظام کا فورینزک آڈٹ ایک عالمی کنسلٹنسی فرم کی جانب سے کرایا جائے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ تین ہفتوں کے اندر جمع کرانے کا ہدف دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے آئندہ رپورٹ میں شناحت ہونے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا۔اجلاس کے دوران انہیں ایف بی آر بالخصوص پرال میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا۔بریفنگ...
    راشد علوی نے کہا کہ جسطرح کانگریس نے کرناٹک اور ہماچل پردیش میں انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو حکومت بننے کے بعد پورا کیا، اسی طرز پر بہار میں بھی وعدے پورے کئے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے سینیئر لیڈر راشد علوی نے اس خیال کی حمایت کی ہے کہ جب ریاست کے مسلمان مہاگٹھ بندھن (انڈیا بلاک) کو ووٹ دیتے ہیں تو اُن کا حق بنتا ہے کہ بہار میں ایک نائب وزیراعلیٰ مسلم طبقے سے ہو۔ میڈیا سے گفتگو میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے بہار میں وزیراعلیٰ کے امیدوار یادو برادری سے اور ایک نائب وزیراعلیٰ نشاد برادری سے طے کیا گیا ہے۔...
    بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں علیحدگی کی تحریکیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی دباؤ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آزادی کی جدوجہد کبھی رکے گی نہیں۔ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے اور کبھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر روا رکھا جا رہا ہے جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ ن عقل سے کام لے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی مساجد کے ائمہ کو 10 ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر کہا کہ محترمہ جان لو کہ یہ تجربہ خیبر پختونخوا میں ہوا...
    فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے بھارت کے اشاروں پر دہشتگردوں کی مدد کی۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا جمعرات کو پشاور کے دورے کے موقعے پر قبائلی سرداروں کے جرگے سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں...
    اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز چنیوٹ (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، ہم ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہئے،افغان مسئلہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کرنا چاہیے، ہم سی پیک پر چین کا اعتماد کھو بیٹھے۔ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا سول سروس نظام درکار ہے جو جدید، شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو۔ ان کے مطابق حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح، مقصد اور توانائی کے ساتھ فعال بنا رہی ہے تاکہ یہ نظام عوامی توقعات کے مطابق کام کر سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں “مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خزانہ پروفیسر انیس الزمان چوہدری، ہائی کمشنر محمد اقبال کاشف راٹھور، اور...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مقامی حقائق کو سمجھے بغیر علاقائی ترقی کے پائیدار اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، تعلیمی اداروں کو تحقیق کے ذریعے پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرنی چاہیے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے،پاکستان کو21 ویں صدی کے چیلنجز سے ہم آہنگ، جدید، شفاف اور عوام سے جڑا ہوا سول سروس نظام درکار ہے،حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح،مقصد اور توانائی کے ساتھ متحرک کر رہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں”مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی...
    پنجاب بھر، خصوصاً لاہور میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکی ہے۔ فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور بھرپور گرینڈ آپریشن جاری ہے، اسموگ سے نمٹنے کے لیے حکومت اسموگ گنز کا استعمال کر رہی ہے۔ شہر کی بڑی شاہراہوں پر بڑے ٹرکوں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے اس پر خبردار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اینٹی اسموگ یا واٹر کینن گنز کے استعمال سے لاہور کو درپیش پانی کے بڑھتے ہوئے بحران میں مزید شدت آسکتی ہیں کیونکہ یہ...
    محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے زیرِ حمایت مسلح گروہ کسی قومی نظریے یا خودمختار منصوبے کا نتیجہ نہیں، جن کا مقصد عرب معاشروں کو تقسیم کرنا، انہیں اندرونی خانہ جنگیوں میں الجھانا، مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا اور معیشت و سیاست کو امریکی و مغربی نظام کے تابع بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے پاس کوئی خودمختار یا اسٹریٹجک منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف امریکی صہیونی منصوبوں کے دائرے میں عمل کرتا ہے۔ ان کے مطابق ابوظہبی عرب اقوام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا ایک علاقائی آلہ بن چکا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ دنوں میں غزہ اور سوڈان میں ہونے...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور جدید اور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں اور نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس کا نظام مربوط اور ہم...
    اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور سینیئر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) راشد ولی نے کہا ہے کہ طالبان اب تشدد کو ایک ’بزنس ماڈل‘ کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ دنیا سے مالی امداد حاصل کریں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کو ہر ہفتے 70 ملین ڈالرز کی امداد دی گئی، مگر یہ رقوم عوام کی فلاح کے بجائے دہشتگرد سرگرمیوں میں صرف ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کے خلاف غیر ریاستی عناصر کو بطور دباؤ استعمال کر رہے ہیں۔ بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کو وہ تجارت کا نام دیتے ہیں تاکہ اپنی معیشت کو سہارا دے سکیں۔ پاکستان کی...
    پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے۔ عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل انتقام میں رشید بابا کے کردار سے بے پناہ شہرت ملی جسے ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو لہجے کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔ عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔ اداکار شمعون...
    پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز دیا ہے۔ عاصم نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے نئے نام ’’عاصم علی‘‘ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’’آج اپنی سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘‘ ویڈیو میں ان کی والدہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو بیٹے کے اس نئے سفر پر بات کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ویڈیو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے عالمی میڈیا میں دوبارہ توجہ حاصل کرلی ۔برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو مزاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بی بی سی نے پی ٹی وی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جس نے آج استنبول سے روانہ ہونا تھا، اب وہیں ٹھہرے گا اور مذاکرات میں حصہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور نئی دہلی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھا تو اس دوران پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی اور بدقسمتی سے ہمارے کئی جوانوں نے جامِ شہادت...
    رات بھر بارش کے باعث موسم خوشگوار تھا، بادلوں نے آسمان کو گھیرا ہوا تھا، پرندے چہچہا رہے تھے، صبح ساڑھے 6 بجے کا وقت تھا اور اسلام آباد پولیس کے انسپیکٹر راجہ ظہور اقبال بھی ڈیوٹی پر جانے کے لیے اپنی گاڑی کے انتظار میں ایک دکان کے باہر چبوترے پر بیٹھے اخبار پڑھ رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار دکان میں موجود ان کے خالہ زاد بھائی سہیل انجم نے تھوڑی دیر پہلے ہی دکان کھولی تھی اور چیزوں کو ترتیب دے رہے تھے کہ اچانک ایک سفید سوزوکی مہران آکر رکی جس میں سے 2 افراد نیچے اترے اور کہنے لگے کہ تمہیں سہیل...
    لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل سٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں مختلف کمپنیوں نے نوجوانوں میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کیے‘ جاوید قصوری، ضیاالدین انصاری ، شکیل احمد ترابی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد ‘لاہور کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا۔ پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو تم ہی غالب رہنے والے ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا۔ یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گا۔ اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن )ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جا چکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کے لیے شرط عای د کردی، چودھری انوار الحق نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی مشاورت جاری ہے،ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے چودھری یاسین اور چودھری لطیف اکبر مضبوط امیدوار ہیں تاہم پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمن سواتی اورسینئر نائب صدرNLF پاکستان عاشق خان سے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشنCBA کے سینئر نائب صدرجمیل اخترنے اسلام آباد میںملاقات کی۔ شمس الرحمن سواتی نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈپر معاہدہ طے پانے پرتمام ملازمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن پی ٹی سی ایل ملازمین کی فلاح اور مزدور حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملاقات میں ضیاء عباسی، اسرار عباسی، سہیل احمد، فصیح الرحمن اور خورشید انور موجود تھے۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر میںطالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اورافغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں تاہم اس کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔ ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد میں شامل سہیل شاہین سے پاکستان کے وزیر اطلاعات کے اس بیان کے مطابق پوچھا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں تو سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کے مذاکرات میں ایک ہی بیٹھک یا ایک ہی دور میں حتمی معاہدے نہیں ہوتے ہیں افغان طالبان اور امریکا...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اب اگر افغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہوا تو شواہد دینے کے ساتھ ساتھ بھرپور جواب بھی دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ استنبول مذاکرات ناکام ہونے کی ذمہ داری افغان طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان کے اندر جا کر بھی جواب دے سکتے ہیں، خواجہ آصف انہوں نے سوال کیاکہ افغان وزیر خارجہ نے کس حیثیت سے دہلی میں بیٹھ کر کشمیر کے حوالے سے بیان دیا؟ پاکستان کا واحد مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ جب سے افغان طالبان کی حکومت آئی...
    سیکورٹی فورسز کی انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،7ہلاک،5جوان شہید ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 29 اکتوبر 2025 کو، سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر، ضلع کرم کے عام علاقے ڈوگر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سات ہندوستانی سپانسرڈ خوارج کو اپنے ہی فوجیوں کی موثر مصروفیت کی وجہ سے جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن نعمان سلیم (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ میانوالی) ایک بہادر نوجوان میڈیکل آفیسر جو طبی نگہداشت کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ بھی بہادری سے...
    رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔  ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔  طلعت زمانی...
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے کراچی میں ای چالان کے ایس ایم ایس کو فراڈ قرار دیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی میں ای چالان کے نام پر شہریوں کو جعلی ایس ایم ایس بھیجنے کے معاملے پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس فی الحال ایس ایم ایس پر ای چالان نہیں بھیج رہی، شہریوں سے اپیل ہے کہ اس قسم کے فراڈ سے دور رہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ای چالان سسٹم کے نفاذ کے 6 گھنٹے میں ہی سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں، اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر...
    عراقی نیوز ایجنسی کیساتھ گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ عراق نے دمشق کی نئی قیادت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے جو دو اہم شعبوں دہشتگردی کے خلاف جنگ، اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہمسایہ ملک عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے خطے کی تازہ صورتحال اور اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسئلۂ فلسطین منصفانہ طور پر حل نہیں ہوتا، خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا اور اس نوعیت کے واقعات بار بار پیش آتے رہیں گے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق السودانی نے غزہ بحران کے انتظامی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا...
    اسلام آباد :  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزمانا مہنگا پڑے گا، طالبان رجیم کو دوبارہ غاروں میں دھکیل سکتے ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حالات کے تحت ضرورت پیش آئی تو پاکستان کارروائی کر کے طالبان کو شکست دے کر دنیا کے سامنے مثال قائم کر سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ خیز نہ ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ طالبان اپنی داخلی کمزوری اور انتشار کو چھپانے کے لیے سیاسی اور بیانیاتی حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برادر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 12 سال بعد مجموعی طور پر جب کہ 17 سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز جیت کر کرکٹ مداحوں کو خوش کردیا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز انگلینڈ کے لیے مایوس کن رہا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی بیٹنگ لائن محض 36 اوورز میں 175 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جیمی اوورٹن نے 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیری بروک 34 رنز بنا سکے۔ تجربہ کار بلے باز...
    نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش بیٹنگ لائن پھر ناکام ہوگئی۔ انگلینڈ کی ٹیم 40 اوورز بھی نہ کھیل پائی اور 36 اوورز میں 175 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جیمی اوورٹن 42 اور کپتان ہیری بروک 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جو روٹ 25، جیکب بیتھل 18، سیم کرن 17 اور جیمی اسمتھ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جوز بٹلر اور عادل رشید 9،9، برائیڈن کارس 3 اور بین ڈکٹ ایک رن بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد حکومت نے ادارے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کے اندر مبینہ طور پر سائبر کرائم مافیا سرگرم ہونے کی اطلاعات پر حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ سید خرم علی کو نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی...
    فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ سیاسی عمل پر کوئی اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کا کوئی معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی پر قائم نہیں کیا جا سکتا اور مجھے ان لوگوں پر بھی اعتماد نہیں جو اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی اراضی فرانسسکا البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کو اپنی زندگی کی بدترین توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ قانونی حیثیت رکھتا ہے نہ اخلاقی جواز۔ فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ رہ جانے پر سخت بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی رویت میں انتشار اور دھوکہ دہی پایا جاتا ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو پاکستان اپنی قوت دکھانے سے گریز نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان بارہا برادر ممالک سے مذاکرات کی درخواست کرتے رہے اور پاکستان نے بھی امن کے نام پر مذاکرات کی پیشکش قبول کی، مگر مذاکرات کے دوران کابل سے موصولہ ہدایات اور بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات نے پیش رفت میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے امن کے لیے متعدد بار صبر اور...
    مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کر دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری انوارالحق نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز دیے جائیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو وباء سے 6افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس  ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی...
    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 16 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر مہینے کی پنشن تاحال ادا نہیں کی جاسکی۔ پنشن کی عدم ادائیگی سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر حسین کے مطابق بارہا کمپنی سیکریٹری اور چیف فنانس افسر سے رابطہ کیا گیا لیکن جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ پنشن ادا نہ ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور کئی افراد کے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہے تاہم کمپنی کے سی ای او اسد رسول نے پنشن...
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کے لیے شرط رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز دیے جائیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت...
    یوسف تاریگامی نے کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کے اہلخانہ کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سی پی آئی (ایم) کے رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے بھارتی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو وادی کشمیر کی جیلوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف تاریگامی نے سرینگر میں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں سے دور مسلسل نظربندی سے ان کے اہلخانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا...
    —فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کے لیے شرط عائد کر دی۔ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز دیے جائیں۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟ ذرائع کے مطابق...
    فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔ انہوں نے فٹبال ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو یہ گیند جیسا لگتا ہے ۔ انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو فٹبال پکڑاتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ہی ہے جس پر اس نے کہا کہ ہاں چھونے میں مجھے بھی گیند جیسا محسوس ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اسے آگے بیٹھے ہوئے شرکاء تک پہنچائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں ایک ایسے قدیم شہابِ ثاقب کے گرنے کی تصدیق کی ہے جس نے تقریباً 10 ہزار سال قبل جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں زمین پر تباہ کن اثرات چھوڑے تھے۔ماہرین کے مطابق اس شہابِ ثاقب کے ٹکرانے سے جو توانائی خارج ہوئی وہ ہیروشیما پر گرائے گئے 40 ایٹم بموں کے برابر تھی۔ اس زبردست دھماکے سے زمین میں ایک نمایاں گڑھا وجود میں آیا، جسے اب جنلِن کریٹر (Junlin Crater) کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ گڑھا صوبہ ژاؤ چنگ کے قریب واقع ہے اور چین میں دریافت ہونے والا پانچواں تصدیق شدہ شہابی پتھر کا مقام قرار دیا گیا ہے، تاہم جنوبی چین میں یہ...
    ایرانی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اورافغانستان کے درمیان اختلافات کے حل میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ آج مسلم ممالک کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ اتحاد اور بھائی چارے کیساتھ مشترکہ دشمنوں کیخلاف کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ایران دو ہمسایہ بردار ممالک میں قیام امن کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے...
    برطانوی لیبر پارٹی سے مسلمان رکن پارلیمنٹ نے غزہ کیخلاف بڑے پیمانے پر وحشیانہ حملوں کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم کے حکم پر لندن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض صیہونی رژیم سے تمام تعلقات منقطع کر لے اسلام ٹائمز۔ "اسرائیلی سفیر کو ملک بدر اور اسرائیلی سفارتخانے کو بند کیا جائے" یہ الفاظ؛ غزہ کے خلاف وسیع حملات پر مبنی قابض اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے تازہ حکم پر برطانوی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن زارا سلطانہ کا ردعمل تھے۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زارا سلطانہ نے مزید کہا کہ نسل پرست و نسل کش اسرائیلی رژیم کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات بھی منقطع کئے جائیں۔ واضح رہے کہ "غزہ میں موجود...
    سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی کم قیمت میں خریداری سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع پاورڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے بجلی کے نرخوں پر اجلاس ہوا تھاتاہم اس اجلاس میں ان صارفین سے بجلی کم نرخوں میں خریدنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پاورڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق جون2025 میں ای سی سی نے سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کے نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے تاہم اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔
     وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ اسلام ٹائمز۔  پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے ان مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے بدھ کی صبح سوشل...
    ریاض (نوائے وقت رپورٹ) فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں سر چڑھ کر بولا۔ صدر فیفا کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔ شرکاء نے ایک دوسرے کو فٹ بال پاس کی۔ اس دوران شرکاء میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔
    لاہور+ گوجرہ+ جڑانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے روڈ کارواں سے گوجرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں کوئی کسانوں کے لیے آواز نہیں ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی جو دیہات میں بستی ہے۔ آپ لوگوں نے بہت اتحاد دیکھ لیے ، سب تجربے ناکام ہوگئے۔ اب ہمارا اتحاد پاکستان کے عوام سے ہے۔  جماعت اسلامی کی پوری لیڈرشپ آپ جیسی ہے۔ فارم 47 ہوں یا فارم 45 سب ایک ہیں۔ یہ ستر‘ اسی فیصد ہیں جو ارب پتی ہیں۔ ان کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کے سارے لوگ مڈل کلاس لوگ ہیں۔ جماعت اسلامی عام لوگوں کی جماعت ہے۔ آپ ہمارا ساتھ دیں، ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-19 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریکے ایک وفد نے صدر محمد سلیم میمن کی ہدایت پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی سربراہی میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ای مینٹور شپ پروگرام میں شرکت، جس کا مقصد خواتین کے کاروباری مواقع میں اضافہ، مالی شمولیت اور کاروباری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں خواتین اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے آغاز کی خواہشمند خواتین کے لیے تربیتی و رہنمائی سیشنز رکھے گئے، جن میں انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال، کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس کے امور، مالیاتی تیاری، بینکنگ پروڈکٹس اور دیگر متعلقہ موضوعات پر عملی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ساتھ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ کل ہی اس نظام کے افتتاح کے بعد صرف 6 گھنٹے میں سوا کروڑ روپے کے چالان کیے گئے۔ کراچی کی سڑکیں کچے کے علاقوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں یہی جرمانے 10 گنا کم ہیںجبکہ سندھ حکومت عوام کو شعور دینے کے بجائے صرف جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں لگی ہے۔رواں سال کراچی میں 700 شہری ٹریفک حادثات میں جاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں اتحادی حکومت کے وزیر تعلیم علی العابد نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ میں منشیات کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے متنازع بیان نے تعلیمی شعبے میں بحران پیدا کر دیا، جس کے بعد ان پر شدید تنقید اور برطرفی کے مطالبات سامنے آئے۔ انہوں نے اپنے الزام کو درست ثابت کرنے کے لیے تمام اساتذہ کے طبی تجزیے کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ہر استاد کے ماضی کی جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کا کہ یہ عمومی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ان کا بیان اساتذہ کی عزت کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا، بلکہ یہ چند مخصوص کیسوں سے متعلق ملنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تاکہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں۔ جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول سے جھگڑا کیا جبکہ ان پر راہ راست واضح ہو چکی تھی، در حقیقت وہ اللہ کا کوئی نقصان بھی نہیں کر سکتے، بلکہ اللہ ہی ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گا۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کر لو۔ (سورۃ محمد:31تا33) سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمؐ ایک نوجوان کے پاس آئے جو مرض الموت میں تھا،...
    آسٹریلیا کے ساحل سے جنگِ عظیم اول میں سمندر میں پھینکا گیا ایک بوتل میں بند پیغام ملا ہے۔ اس بوتل میں 109 برس قبل دو سپاہیوں نے اپنے خطوط بند کر کے پھینکے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیبرا براؤن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان وارٹن بیچ پر ساحل کی صفائی کر رہی تھیں جب ان کی بیٹی کو ایک بوتل ملی جس میں میلکم الیگزینڈر نیویل اور ولیم کرک ہارلے (1916 میں جنگِ عظیم اول میں حصہ لینے والے سپاہی) کے خطوط تھے۔ میلکم کے خط سے معلوم ہوا کہ وہ جنوبی آسٹریلیا کے علاقے ولکاواٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈیبرا براؤن نے فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ابتدائی دنوں ہی سے واضح تھا کہ افغان مذاکراتی معاملات کا حتمی اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے اور اس پس منظر میں مذاکرات میں مستقل پیش رفت ممکن نہیں رہی۔ نجی ٹی ویی کو دئے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ خواجہ آصف نے افغان طالبان کے کردار اور بھارت کے ممکنہ اثر و دخل پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا کنٹرول پورے افغانستان پر مکمل نہیں اور صرف ایک گروہ کی زبانی یقین دہانیوں پر مبنی اعتماد بے جا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی معاملات معاہدے کے نزدیک پہنچے، کابل سے رابطوں کے بعد معاملات پھر تعطل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر معیشت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ  مالی سال 2024-25 کے دوران حکومتِ پاکستان کی انکم ٹیکس وصولی تاریخ کی بلند ترین سطح 5.83 کھرب روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال 2023-24 میں 4.57 کھرب روپے تھی، اس نمایاں اضافے نے سرکاری محصولات میں تو اضافہ کیا ہے مگر عوامی سطح پر شدید نارضگی اور بے اطمینانی پیدا کر دی ہے۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر انہوں نےکہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی وصولیوں میں سے 575 ارب روپے تنخواہ دار طبقے سے حاصل کیے گئے، جو گزشتہ سال کے 364 ارب روپے کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔دوسری جانب کاروباری طبقہ — جس میں کارپوریٹس، پرائیویٹ...
    گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شہباز خان نے کہا کہ میں 17 لاکھ عوام کا چیف الیکشن کمشنر ہوں اور عوامی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت 24 نومبر 2025ء کو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جس کے فوراً بعد جنرل الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت جامع الیکشن پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے، آنے والے عام انتخابات میں 9 لاکھ 91 ہزار 124 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جنہیں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار ماحول فراہم کرنا...
    حامد میر کی پاکستانی فورسز کی غزہ میں تعیناتی سے متعلق پوسٹ پر اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان کے داخلی اور خارجی فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان فقط "ربڑ اسٹیمپ" ہے، اصل فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی حامد میر کے ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ حامد میر نے پاکستانی فورسز کی غزہ میں ممکنہ تعیناتی سے متعلق ایک رپورٹ شئیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں اس پر بحث کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ پارلیمان میں اب تک اس پر بات...
    معروف ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے کریڈٹ پر بے تحاشا کامیاب ڈرامے ہیں لیکن جتنے وہ کامیاب لکھاری ہیں اتنے ہی متنازع بھی ہیں۔ تنازعات اور اختلافات میں گھرے رہنے والے خیل الرحمان قمر کے ایک اور سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کو ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہو‘ میں استاد اور شاگرد کے درمیان رومانوی تعلقات دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ جس کا جواب انھوں نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں دیا اور ایسے الفاظ استعمال کیئے جسے سوشل میڈیا صارفین نے قابل اعتراض قرار دیا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے ڈرامے میں استاد اور شاگرد کے درمیان محبت دکھائی ہے اور محبت کرنا کوئی جرم تو نہیں ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">البانیہ کی تاریخ میں پہلی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83  ڈیجیٹل بچوں  کی پیدائش متوقع ہے جو دراصل ملک کے 83 ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے بطور اے آئی اسسٹنٹ خدمات انجام دیں گے۔غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے برلن گلوبل ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ڈیلا کے یہ  بچے  حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی معاونین ہوں گے جو سوشلسٹ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے کاموں میں مدد فراہم کریں گے۔وزیر اعظم ایڈی راما نے بتایا کہ ہر اے آئی بچہ ایک رکن پارلیمنٹ کے ذاتی معاون کے طور پر کام کرے گا، پارلیمانی اجلاسوں میں شرکت کرے گا، بحث و مباحثے...
    قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ادارے نے گزشتہ 2 سال 7 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، جب کہ اسی مدت میں نیب کا بجٹ صرف 15 ارب 33 کروڑ روپے رہا۔ سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہاکہ اس عرصے میں نیب نے ہر ایک روپے کے خرچ کے بدلے 548 روپے کی ریکوری کی، جو ادارے کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب نے ریکوری کا ریکارڈ قائم کردیا، 2025 کی تیسری سہ ماہی میں1100 ارب وصول انہوں نے بتایا کہ نیب کی گزشتہ 23 سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر 883 ارب روپے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، اس آفت سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی برادری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ترقی کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات باعثِ مسرت اور اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہم ملک کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، اور مختلف محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔...
    سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ شرحِ سود میں کمی نہ ہونا معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم از کم 2 فیصد شرح سود میں کمی ضروری تھی تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ سکیں۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی نہ ہونے پر بزنس کمیونٹی میں تشویش اور بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرسٹ ریٹ کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آ سکے۔ صدر لاہور چیمبر کے مطابق...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال، پارلیمانی امور اور قومی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے اور سیاسی افہام و تفہیم کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ ملاقات خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہوئی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد میڈیا حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ...
    رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 کے طوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل کردی گئیں اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ چکی ہے اور طوفان ملیسا کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا اور بہاماس پہنچ سکتا ہے۔ اس حوالے سے جمیکا...
    مدھیہ پردیش میں رواں سال جون میں 11 مسلمانوں کے گھروں کو مبینہ بیف رکھنے کے الزام میں منہدم کیا گیا۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے یوگی آدیتہ ناتھ کے بلڈوزر انصاف کو مسلمانوں کیلئے اجتماعی سزا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہندوتوا بی جے پی حکومت کے تحت ہندو انتہا پسندی اور مسلم مخالف اقدامات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ قوم پرست گروہ مسلسل مسلمانوں کو "غدار” قرار دیکر انہیں ہراساں، ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ مساجد سمیت مسلمانوں کے مقدس مقامات کو منہدم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست اتر پردیش...
    رواں سال کا طاقتور ترین طوفان کیریبین جزائر پر اثر انداز ہونا شروع، اب تک 3 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز رواں سال کا سب سے طاقتورطوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا،عالمی میڈیا کے مطابق کیٹیگری 5 کےطوفان ملیسا کے باعث ہیٹی میں جاری طوفانی بارشوں سےاب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہیٹی کےجنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افرادپناہ گاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے اور طوفان کے آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے بعد طوفان ملیسا مشرقی کیوبا...
    انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئے اور مظلوم کشمیر عوام کو اپنے مادر وطن پر بھارت کا دہائیوں پرانا قبضہ ختم کرانے میں ان کی مدد کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے...