2025-12-07@15:29:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2192
«خاک میں ملا»:
(نئی خبر)
مقامی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر امیدواروں کی سیاسی وابستگی کو بنیاد بنایا جائے تو وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل کوئی بھی شخصیت ایسی نہیں بچے گی جس کی کسی نہ کسی شکل میں سیاسی وابستگی نہ رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔ مقامی روزنامے "ڈیلی کے ٹو" کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد علی قائد کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے میں مسئلہ کیا ہے اور انہیں کسی خاص سیاسی جماعت کے ساتھ کیوں جوڑا...
سلمان اکرم راجہ نے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں کھڑا ہونا ہے ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہے، اس ملک میں عوام کے حقوق کی جنگ ابھی تک جاری ہے، عوام کو حقیر جانا جاتا ہے، آٹھ فروری کو جو ہوا وہ انسانیت کی توہین ہے اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کھڑے ہونے کا وقت آگیا، آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور مستعفی ججز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ نے کی۔...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کھڑے ہونے کا وقت آگیا، آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں۔پاکستان واحد ملک ہے جہاں سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے مسترد کیا تو آئینی بینچ نے اجازت دیدی لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور مستعفی ججز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ نے کی۔ اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، صدر لاہور بار مبشر رحمان چوہدری سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔ سلمان اکرم راجہ نے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب...
جمعیت اتحاد العلماء و مشائخ سندھ کے صدر حافظ نصراللہ چنا ، پیر سید منیر شاہ ذاکری سے ملاقات پر گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک الٰہی و انقلابی تنظیم ہے۔ جسکا بنیادی مقصد دین اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ورکنگ کمیٹی کے رکن علامہ سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جس میں تحصیل جھل مگسی و تحصیل گنداواہ کے یونٹس اور ضلعی کابینہ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحصیل اور ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوئے جن میں میر اکبر زہری کو تین سال کے لیے تحصیل صدر جھل مگسی، جبکہ سید وفا عباس نقوی کو آئندہ تین سال کے لیے ضلع جھل مگسی کا صدر منتخب کر...
امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر چیکاشا میں شہریوں کے لیے ایک منفرد اقدام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں، بعض میونسپل جرمانوں اور واجب الادا لائبریری کی کتابوں کے جرمانے کو کھانے کی خیرات کے بدلے معاف یا کم کیا جاسکتا ہے۔ شہر کی میونسپل کورٹ اور پبلک لائبریری نے نومبر کے آخر سے دسمبر تک شہریوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ صحت مند خوراک عطیہ کر کے اپنے ٹریفک یا میونسپل جرمانے کم کروا سکیں یا لائبریری کے واجب الادا جرمانے ختم کروا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف میونسپل کورٹ کا فوڈ فار فائنز پروگرام 26 نومبر تک جاری رہے گا، جس...
کراچی: شہر کے کاروباری مراکز لائٹ ہاؤس میں لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کئی پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا کے پتھاروں میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ 2 فائر ٹینڈرز کے ساتھ ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہوا، جس کے بعد کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے مزید 3 فائر...
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے ، متبادل کیلئے پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمی کیلئے نامزد کیا ہے ، آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3دن بعد اور 7دن کے اندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: کوہاٹ اور کرک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے منظم کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کی نئی لہر کو ناکام بنا دیا۔2 الگ واقعات میں مجموعی طور پر 4 دہشتگردوں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔کوہاٹ میں کی جانے والی کارروائی کی قیادت تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض نے کی، جو معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی شدت کے باوجود پولیس نے انتہائی فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محاصرہ مضبوط کیا اور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مارے...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے خلاف خلاف کارروائی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے، افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں دوست ممالک کی کاشوں کو سراہتے ہیں مگر ہم واضح کردیں کہ دہشت گردوں کے...
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار مکالمہ، باہمی احترام اور سمجھ بوجھ ہی امن اور انسانی وقار کے فروغ کی بنیاد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹ آف لِونگ فاؤنڈیشن کے بانی اور بھارت کے معروف روحانی پیشوا سری سری روی شنکر نے سرینگر میں میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے امن، ہم آہنگی، ہمدردی اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ سری سری روی شنکر، جو 7 برس بعد وادی کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، نے کشمیر آ کر خوشی کا اظہار کیا اور اسے روحانی ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ...
پاکستان کی سینئر اداکارہ شاہین خان اپنی خوبصورتی، شائستگی اور باوقار انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ آن اسکرین کرداروں میں حقیقت اور وقار کا حسین امتزاج پیش کرتی ہیں جبکہ آف اسکرین بھی ان کا اسٹائل اور وقار قابلِ تعریف ہے۔ کم عمری میں ائیر ہوسٹس کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی شاہین خان بعد میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں اور آج بھی بڑے بڑے ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی زندگی کے کچھ تلخ اور جذباتی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ائیر ہوسٹس بنیں جب وہ آزادانہ زندگی گزارنا چاہتی تھیں، دنیا دیکھنا چاہتی تھیں، مزے کرنا چاہتی تھیں،...
بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔کوئٹہ سے پنجاب جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی تین دن کے لیے روک دی گئی ہے جب کہ کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں، طلبہ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی شہر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف محلوں اور بستیوں میں گندے پانی کے جوہڑ، نالوں کی بندش، اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی افزائش تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ متعدد علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے شہری مچھر اور بیماریوں کے دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کے مطابق گولارچی کے مرکزی اور نواحی علاقوں میں کئی روز سے گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، جبکہ نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے سے گلیوں میں گندہ پانی جمع ہو گیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں شام ہوتے ہی مچھروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دھماکے اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن خراب کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ فتنہ الخوارج کا خاتمہ وقت اور امن کی اولین ضرورت ہے، بیگناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنے مذموم مقاصد اور غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس نے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔ شیڈول کے مطابق رات 10بجے سے...
جرمنی(ویب دیسک)پاکستانی نژاد عبداللّٰہ احمد نے مسلسل تیسری مرتبہ بیلجیئم باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔انہوں نے یہ کامیابی 60 کلو لائٹ ویٹ یوتھ کیٹیگری میں حاصل کی ہے۔ عبداللّٰہ احمد کے والد معروف کشمیری لیڈر شبیر احمد جبی نے دی ہے۔ انہوں بتایا ہے کہ عبداللّٰہ احمد نے 60 کلو گرام کیٹیگری میں لائٹ ویٹ یوتھ بیلجیئم باکسنگ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ مسٹر یارو سے جیت کر مسلسل تیسرے سال بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔
2 افراد کو فوری امدادی کارروائی کے دوران زندہ بچا لیا گیا، تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منوڑہ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کر دی، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ہیں، اسٹوڈنٹس کا گروپ سمندر پر پکنک کی غرض سے آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو افراد کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت...
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین، ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف عرفان صدیقی کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عرفان صدیقی شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔ دوسری جانب نوازشریف نے...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سلمان اکرم راجا، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-23 چلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ کئی مسافر گاڑیاں زد میں آگئیں اور 2 گاڑیاں دریا میں جاگریں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق گندلو کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گندلو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کوئی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، کچھ مسافر گاڑیوں سے چھلانگ لگاکر جانیں بچانے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/لاہور(آن لائن)ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی اورایچ الیون قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ،میڈیا نمائندگان اور عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے عرفان صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے جن کا خلا پُر نہیں ہوسکتا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (اسپورٹس ڈیسک) اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔پاکستانی باکسر برانز میڈل کے حقدار رہے ہیں ، مردوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں قدرت اللہ کو مصر کے باکسر نے3-2 سے شکست دی ۔خواتین کی 60 کلو گرام کیٹیگری میں سیمی فائنل میں فاطمہ زہرہ کو ازبکستان کی باکسر نے ہرایا۔ شکست کے بعد دونوں باکسرز کو ایونٹ میں برانز میڈل ملے گا۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ آور خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلباء کی اکثریت کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت طلباء کو باحفاظت ریسکیو کیا جارہا ہے. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے. وزیرِ اعظمپاک فوج کے افسران و جوان خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم آپریشن میں شامل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار، خصوصاً ترک صدر رجب طیب اردوان کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طالبان نے بعض نکات زبانی طور پر قبول کیے تھے، لیکن وہ تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ثالثی کرنے والے ممالک ترکیہ اور قطر کی جانب سے درخواست کی جائے تو اسلام آباد طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارہ تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ترکیہ اور قطر تجویز دیں تو پاکستان اور طالبان کے درمیان...
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر علامتی دھرنا، پولیس سے تلخ کلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں اور کارکنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، روکے جانے پر سلمان اکرم راجا کی پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دھرنے کی قیادت علیمہ خان نے کی، ان کے ساتھ ڈاکٹر عظمی، نورین خان بھی اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں۔راولپنڈی پولیس نے کارکنوں کو محدود کرکے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا ہے۔ دھرنے کے شرکا نے نعرے بازی کی اور بانی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں وائلڈ لائف کا سب سے بڑا اسپتال قائم کیا جارہا ہے، 8.7 ارب روپے سے زائد مالیت کے ایکو ٹورزم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برازیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے حیوانات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم شروع کی ہے، جو ہمدردی، اختراع اور انسانیت کی تجدید کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ انہوں نے بتایا کہ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ بایو ڈائیورسٹی ری وائیول...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیاکو دیکھا دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئےہرقیمت اداکرےگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا.دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے. ہم سمجھتے ہیں ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن و سلامتی ہو۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، امن و سلامتی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں اور کارکنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، روکے جانے پر سلمان اکرم راجا کی پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھرنے کی قیادت علیمہ خان نے کی، ان کے ساتھ ڈاکٹر عظمٰی، نورین خان بھی اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں۔ راولپنڈی پولیس نے کارکنوں کو محدود کرکے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے نعرے بازی کی اور بانی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران علیمہ خان، کارکن اور پولیس فیکٹری ناکے پر آمنے سامنے آگئے۔ علیمہ خان نے کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے آگے جانے سے...
گلگت بلتستان میں چلاس کی حدود گندلو کےمقام پر خوفناک لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق کئی مسافر گاڑیاں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئی ہیں۔ چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، لینڈ سلائڈنگ کےنتیجےمیں کچھ مسافروں کے دب جانے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی گلگت بلتستان نے حادثے کا نوٹس لیتےہوئے سیکریٹری داخلہ کو ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہوعدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے،معروف عالم دین معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں، ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سیکریٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ آپ کے تحریری حکم کے باوجود آخری منگل کو ملاقات نہیں کروائی گئی، ایس ایچ او نے آپ کا حکم مانا ہی نہیں۔اُنہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ آج ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ساتھ بھجوا دیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ کسی کو ساتھ نہیں بھیج سکتے، نوٹس جاری کرتے ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔سلمان اکرم راجا...
چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 6 گاڑیاں دب گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ چلاس کے مقام گندلو پر پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 6 گاڑیاں دب گئیں جب کہ 2 گاڑیاں دریا میں جاگریں۔ ایم ایس ریجنل کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریسکیو کی 3 گاڑیاں اور 7 اہلکارآپریشن میں مصروف ہیں۔
ایوان بالا یعنی سینیٹ سے منظوری کے بعد آج قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ آئینی ترمیم ایوان زیریں میں زیرِ غور آئے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں...
ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی جو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے تحریری حکمنامے کے باوجود گزشتہ منگل کو ان کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار پریم چوپڑا طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او...
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ اور جیل حکام کو نوٹسز جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی، جو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے تحریری حکمنامے کے باوجود گزشتہ منگل کو ان کی ملاقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملہ میں 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی راہنما جنید اکبر کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
لاہور: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔ یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سفاری پارک کے وائلڈ لائف...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ترکیے کی جانب سے ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔تر کیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام ترک حکام سے دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک حکام کے دورے کی تاریخ ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترکیےکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان آئےگا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ترک صدر کے مطابق دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے۔برطانوی خبر رساں...
---فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق تُرک وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلیجنس چیف کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک حکام دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک وفد کے دورے کی تاریخ کا ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ حکام کا دورہ پاک افغان کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔
روس کے جنوبی علاقے داغستان میں فوجی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ ساحل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی دم زمین سے ٹکرائی جس کے باعث ٹیل روٹر ٹوٹ گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو دوبارہ قابو میں لانے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گھومتا ہوا رہائشی علاقے میں جا گرا،...
صدر کو تا حیات استثنیٰ دینا آئینی جمہوری،سیاسی اعتبار سے شرمناک، اپوزیشن مسترد کرے حکمران آئین کا حلیہ بگاڑنے پر تلے بیٹھے ہیں،امیر جماعت اسلامی کا ایکس پر اظہار خیال امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لئے تباہ کن ہے۔ اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ اور محاسبہ کے نظام کے خاتمہ کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قلات (آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
کراچی کے علاقے کمہارواڑہ میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی سے خطرناک دھواں اٹھ رہاہے جومتعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگرانی کے بغیر شدید ماحولیاتی آلودگی کاسبب بن رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان
اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ثالثوں کی...
صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنیٰ ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کو غلط اور شرمناک قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنی دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گل کِھلائے گی، وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کرممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت،...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کر ممبران پارلیمنٹ کی خرید و فروخت،...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اپوزیشن ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، جو نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟ ارکان کی خرید اور فروخت کرنے والےخود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔
لاہور(نیوزڈیسک ) ایرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کو غلط اور شرمناک قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی، وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کرممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والےعوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بنگلہ دیش کو 5.5 ارب ڈالر کے قرض کی چھٹی قسط نئی منتخب حکومت سے مشاورت کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مشیر خزانہ صلاح الدین احمد ڈھاکا میں فوڈ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا اگلا جائزہ مشن فروری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا تاکہ ملکی معاشی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے اور قسط کی ادائیگی کے طریقۂ کار پر بات ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی معیشت کو افراط زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری انہوں نے کہا کہ ’آئی...
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا پیغام ایمان، اتحاد، عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی عوام کے شعور، اتحاد...
اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے باکسر قدرت اللہ اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں قدرت اللہ نے فلسطینی باکسر یوسف عبد العزیز کو شکست دی۔پاکستانی باکسر کے مکمل حاوی ہونے کے بعد ریفری نے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ روک کر قدرت اللہ کو فاتح قرار دیا۔اس سے قبل عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش (Kurash) میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں ہونے والے جی-20 اجلاس میں کوئی امریکی سرکاری عہدیدار شرکت نہیں کرے گا۔اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ جی-20 اجلاس جنوبی افریقا میں منعقد ہو رہا ہے، جب تک انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رہیں گی کوئی امریکی حکومتی نمائندہ اس میں شریک نہیں ہوگا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا میں افریکنرز(جو ابتدائی یورپی آبادکاروں کی اولاد ہیں )قتل و غارت کا نشانہ بن رہے ہیں اور ان کی زمینیں اور فارم غیر قانونی طور پر ضبط کیے جا رہے ہیں۔صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اب زمین سے آگے بڑھ کر خلا میں ڈیٹا مراکز قائم کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں، اس انقلابی پیش رفت کا مقصد ایسے ڈیٹا سینٹرز بنانا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلیں اور زمین کے قدرتی وسائل پر انحصار کم کریں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اسٹار کلاؤڈ نے حال ہی میں ایک چھوٹی مصنوعی سیارچہ خلا میں بھیجی ہے، جس میں ایک جدید کمپیوٹر چپ نصب ہے، یہ قدم مستقبل میں خلا میں مکمل فعال ڈیٹا مراکز بنانے کی سمت پہلا عملی اور تجرباتی اقدام ہے۔کمپنی کے سربراہ فلپ جانسٹن کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں خلا میں ڈیٹا مراکز قائم...
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔زلزلے کے جھٹکوں کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درودشریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جا رہی ہے جس کا نقصان ہوگا، ایسے اقدامات جمہوریت اور پارلیمنٹ کی توہین ہیں، 18ویں ترمیم میں اگر صوبوں کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی گئی تو مخالفت کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں27 ویں ترمیم کے معاملے پر بات ہوئی، حکومت کی طرف سے 27ویں آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا‘ 26 ویں ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دست بردار ہوئی تھی، ہم یہ واضح کردیں گے 27ویں ترمیم میں...
سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک آگیا ہے۔ پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغانستان کی زمین سے ہونے والی دہشت گردی کو کنترول کرنے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی کرنے پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ واضح نہیں کہ آج سے آگے مذاکرات کا مستقبل کیا ہو گا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی وزیراطلاعات عطاء تاڑر نے پاکستان کا سرکاری مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا، افغان طالبان کی حکومت دوحہ امن معاہدے2021 میں کئےاپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہی ہے۔پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمے داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے چمن بارڈر واقعے سے متعلق افغان دعوے بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت اطلاعات پاکستان افغانستان: ایک نازک موڑ عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اس...
اسلامی یکجہتی کھیل 2025: پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ پہلی بار سیمی فائنل میں، عروشہ سعید نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستان کی باصلاحیت باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستانیوں کے لیے بھی فخر کا لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔ فاطمہ زہرہ نے اپنے حریفوں کے خلاف مضبوط اعصاب، انتھک محنت اور غیر معمولی عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں فتح حاصل کی۔ ان کی کامیابی نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاطمہ زہرہ کا کہنا تھا ’میری پوری کوشش ہے کہ میں فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا پرچم مزید بلند کروں۔‘ دوسری جانب، پاکستانی ایتھلیٹ عروشہ سعید نے کُراش (Kurash) کے ویمنز...
پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ زہرا نے 60 کلو گرام باکسنگ کیٹیگری میں سیمی فائنل میں جگہ بناکر ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی بنالیا۔ فاطمہ نے کوارٹر فائنل میں الجیرین حریف کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرکے ملک کا پرچم بلند کیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری ناصر اعجاز ٹنگ نے فاطمہ زہر ا کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیمی فائنل میں بھی فاطمہ فتح حاصل کریں گی۔ اسلامک گیمز میں پاکستان کا بہتر رکنی دستہ نو کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔ باکسنگ قوانین کے مطابق سیمی فائنلز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکی کے شہر کونیا میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔انہوں نے 60 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں الجیریا کی حریف باکسر کو پانچ-صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی ہو گیا۔فاطمہ زہرا کی یہ شان دار کامیابی نہ صرف کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ خواتین باکسرز کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا نیا دروازہ کھولتی ہے۔فاطمہ زہرا کی فتح نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی جیت کے بعد ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔...
منیلا: فلپائن میں تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی (Kalmaegi) نے وسطی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، طوفان کے باعث 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور طغیانی نے شہر سیبو سمیت کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں نے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز بہا دیے۔ حکام کے مطابق، طوفان کالمیگی کو رواں سال 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال بگڑنے پر صدر مارکوس نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ People solemnly kneel & pray — at least 140 killed in Typhoon Kalmaegi in Philippines...
استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور، افغانستان کی طرف سے فائرنگ: ذمہ دارانہ جواب دیا، سیز فائر برقرار: پاکستان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم پاک افغان چمن بارڈر کے واقعہ پرافغانستان کی جانب سے گردش کرنے والی اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیاجنگ بندی بدستور برقرار ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان جاری مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان اور افغانستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک+جسارت نیوز) چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سیکورٹی فورسز نے مؤثر اور ذمے دارانہ جواب دے کر صورتحال پر قابو پا لیا۔ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پاک افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ فائرنگ افغان جانب سے شروع کی گئی، جس پر ہماری سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے ذمے...
اسلام آباد پولیس 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد نامزد ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام آباد پولیس پہنچ گئی کے پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اور آنے والے دنوں میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی کشیدگی میں کمی اور مفاہمتی عمل کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے، ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنی انتہا پر ہے، ایسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بیروت:۔ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے اور اس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی سیاسی مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔اس تنظیم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیل نے خبردار کیا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حزب اللہ ملیشیا دوبارہ ہتھیار جمع کر رہی ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا، ہم اپنے اس جائز حق کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایسے دشمن کے...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلیے اپنا کردار ادا کروں گا، آنے والے دنوں میں اچھی اور مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور مفاہمت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی ٓئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو ہرگز نہیں چھیڑا جانا چاہیے، کیونکہ صوبوں کے پاس اپنے قوانین اور اختیارات موجود ہیں جن میں وفاقی مداخلت کی ضرورت نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا کہ تحریک انصاف 27ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کرے گی، تاحال پارٹی کو اس ترمیم کے مسودے سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں، 26ویں ترمیم کے موقع پر بھی ہمارے ساتھ ایک ڈرافٹ شیئر کیا گیا تھا مگر پارلیمان میں پیش کچھ اور کیا گیا، جس پر میں نے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کیا تھا۔چیئرمین پی...
کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعرات کی صبح المناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جب مسافروں سے بھری کوچ اور گیس ٹینکر آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند لمحوں میں سب کچھ راکھ میں بدل دیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مشکل سے نکالا گیا۔ تمام لاشوں...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے حکومت پاکستان ، گوگل، ٹیک ویلی اورنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔ کروم بک اسمبلی لائن کے ذریعے 2026 سے مقامی سطح پر اساتذہ اور طلبا کے لیے سالانہ 5 لاکھ لیپ ٹاپس تیار کیے جائیں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت نئی پالیسی کا مقصد پاکستان کو ریجنل ہب برائے ٹیک ڈیولپمنٹ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل اور پاکستان کا...