2025-05-06@12:50:29 GMT
تلاش کی گنتی: 102

«درخت کاٹنے پر»:

(نئی خبر)
    اسکاٹ لینڈ :اسکاٹ لینڈ میں پندر برس کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ میٹ آفس کےمطابق ہائی لینڈز کےعلاقے الٹنہارا میں درجہ حرارت منفی اٹھارہ اعشاریہ نوتک گرگیا،اس علاقے میں کم ترین درجہ حرارت دو ہزاردس میں منفی بائیس اعشاریہ تین ریکارڈکیا گیا تھا،شدید سردی کے باعث ہائی لینڈز میں پچاس سے زائد اسکولوں کو بند کیا گیا۔ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نےامبر الرٹ کو چودہ جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،الرٹ میں پینسٹھ برس سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔ برطانوی حکومت کےمطابق شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے واقعات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
    محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور، مورو اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے آج درس شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے فرحان ابڑو ولد محبوب ابڑو سمیت3بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ آر او کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز میں ایک ہفتے کے دوران پاگل کتوں نے ڈیڑھ درجن بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔