2025-11-18@22:03:06 GMT
تلاش کی گنتی: 6653
«زور دھماکا»:
(نئی خبر)
بولی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اداکار وکی کوشل نے ٹوئنکل کھنا اور کاجول کے پروگرام ’ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کو اور کترینہ کو قریب لانے میں کامیڈین سنیل گروور حیران کن کردار ادا کیا۔ 37 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بار ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔ انہوں نے کترینہ کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کیا اور بعد میں سنیل گروور نے بیک اسٹیج پر متعارف کرایا۔ وکی کوشل نے بتایا کہ ملنے کے پانچ منٹ بعد...
دو کروڑ کا 20 ہزار کلو ممنوعہ نمک ضبط،کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا 25 کلو والے 800 بیگ چائنا نمک اور 100 بیگ اصل سٹرک ایسڈ برآمد ہوئے،ذرائع (رپورٹ: افتخار چوہدری)ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلوگرام چائنہ نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی، نمک کی مالیت دو کروڑ پانچ لاکھ روپے ہے جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ایف بی آر کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے میسرز یونائیٹڈ ٹریڈرز کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا جہاں سٹرک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-12 سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا دھماکے میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کیاطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
SRINAGAR: مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ پر آگ لگی اور فائر ٹینڈرز جائے وقوع کی طرف روانہ کردیے گئے۔ مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر...
بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔ عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو...
کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبے کے بورڈ ممبران کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ کوشش پھر ناکام ہوگئی، بورڈ کے بیشتر ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جس سے قرارداد آگے نہیں بڑھ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے بورڈ میں حکومتی نامزد ڈائریکٹر ایک بار پھر کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کرانے میں ناکام رہے، کیونکہ دیگر ڈائریکٹرز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور 10 دن میں ہونے والا دوسرا بورڈ اجلاس بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والا تازہ اجلاس اسی ایجنڈے کے ساتھ بلایا گیا تھا جو اس ماہ...
کراچی (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلو چینی نمک (Monosodium Glutamate) کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹریک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔مزید بتایا کہ یہ مال ولیکا چورنگی کے ایک گودام میں چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران دو کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نجی کمپنی کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا، جہاں سٹریک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا...
بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 سال کی عمر میں وفات پا گئیں، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔ کامنی کوشل 24 جنوری 1927 کو لاہور میں معروف ماہرِ نباتات پروفیسر ایس آر کشیپ کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اُما کشیپ تھا۔ وہ دو بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں اور سات سال کی عمر میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ بچپن سے ہی اُما کشیپ باصلاحیت اور تعلیم میں نمایاں تھیں، اور صرف دس سال کی عمر میں انہوں نے اپنا پپٹ تھیٹر (کٹھ پتلی تھیٹر) خود بنایا۔ وہ آل انڈیا ریڈیو پر ڈراموں میں بھی حصہ لیتی رہیں۔...
اسلام ٹائمز: عراق کے حالیہ الیکشن میں وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کی کامیابی کی وجوہات سمجھنے کے لیے موجودہ عراقی حکومت کے اہم اقدامات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ محمد شیاع السوڈانی نے جو سب سے اہم کام انجام دیا ہے وہ مرکزی حکومت کو مضبوط بنانے کے لیے ملک میں جاری تمام منصوبوں پر براہ راست نظارت کی ہے۔ اسی طرح انہوں نے تمام حکومتی اداروں کو جدید وسائل سے لیس کیا ہے اور الیکٹرانک پاسپورٹ سے لے کر ای بینکنگ تک انفرااسٹرکچر کو ترقی دی ہے۔ کسٹم سے حاصل ہونے والی آمدن میں ان کی حکومت کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے اور حکومتی ادارہ جات میں کرپشن میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تقریباً...
بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں ممبئی (نیوزڈیسک)اداکارہ کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اوما کشیاب المعروف کامنی کوشل اپنی سات دہائیوں پر مشتمل فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر کے باعث جانی جاتی تھیں۔ انھوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر میں یادگار کردار ادا کیے۔ 1946 کی فلم نیچا نگر سے اپنے ہندی سینما کے کیریئر کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی...
خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیشن جج ایسٹ کی طرف سے سرکلر 2روز قبل خودکش دھماکے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے ۔ سرکلر کے مطابق عدالتی عملے کیلئے ہر وقت اپنا سرکاری شناختی کارڈ پہننا لازمی قراردیا گیا ہے ،سرکاری شناختی کارڈ کے بغیر احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،عملہ بھی صرف نامزد گیٹ سے ہی کمپلیس میں داخل ہوسکے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے۔ قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی، پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے، ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر...
سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکائونٹس آفیسر خرم شہزاد کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے ساتھ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، اکائونٹس آفیسر مطلوب بھٹی کو اکائونٹ آفیسر سیکرٹریٹ ون ،لینڈ اور کیپٹل اسپتال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد عادل بٹ کو اکاونٹ آفیسر ڈی ایم اے اور میٹرو بس کا چارج دیا گیا ہے ۔...
پاکستان کسٹمز نے ایک بڑے اسمگلنگ اسکینڈل کو ناکام بناتے ہوئے 20 ہزار کلو چائنا نمک ضبط کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ چائنا نمک کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کو بیلجیم میں عالمی ایوارڈ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ولیکا چورنگی کراچی کے ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سٹرک ایسڈ (Citric Acid) کے لیبل والے بیگ چھپائے گئے تھے۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیگوں میں چائنا نمک اور کچھ میں اصل سٹرک ایسڈ موجود تھا۔ پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ پاکستان کسٹمز نے 20 ہزار کلو چائنا نمک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نمک کی...
روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس مبینہ طور پر اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔ ایف ایس بی نے مزید دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے اندر اسی نوعیت کے مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس “مسلسل جھوٹی خبریں” گھڑ رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ شوہر اظفر علی کے ہونے والے اختلافات نے بیٹی کی صحت کو جذباتی طور پر متاثر کیا۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ اختلافات کے بارے میں کھل کر بات کی جس سے وہ جذباتی طور پر متاثر ہو رہی تھی۔ سلمیٰ حسن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی فاطمہ صرف 8 ماہ یا 1 سال کی تھی، اس وقت میرے اور اظفر کے اختلافات شروع ہوگئے تھے، جس کا اثر فاطمہ پر مرتب ہونے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے اتنا غصہ دیکھانا...
حکومتِ پاکستان نے افغان نژاد تازہ پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کوشش دراصل دو طرفہ تجارت کی معطلی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ استعمال کرنے کی کوشش تھی۔ اس وقت سرحدی پابندیوں کے باعث 5 ہزار 500 سے زائد افغان ٹرانزٹ کنٹینرز پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اگرچہ افغانستان تجارتی سرگرمیوں میں پاکستانی راستوں کا متبادل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی رکاوٹوں کے باوجود اس کی پاکستان پر انحصاری واضح رہتی ہے۔ ادھر علاقائی تجارت میں تعطل سے وسط ایشیائی ممالک کو بچانے کے لیے پاکستان نے ازبکستان کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پانچ کارگو فضائی راستے سے منتقل کرے، جبکہ 29 کنٹینرز کو...
جنرل عاصم منیر کی کوششوں سے سری لنکن ٹیم دورہ جاری رکھنے پر آمادہ ہوئی، محسن نقوی ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، سینیٹ میں اظہار خیال وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جب کہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان بالا (سینیٹ ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری...
ریاض احمدچودھری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں عدم مساوات دن بدن بڑھتا جارہا ہے ،دنیا میں نسل کشی کا نیا قانون بنا اور اس نسل کشی کو روکنے میں دنیا ناکام ہوگئی ہے۔ انسانی حقوق کونسل نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی ہے ، اس نمائش میں آرٹسٹس نے اپنی تصاویر کے ذریعے اظہار یک جہتی کیا ہے۔ دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ غزہ میں براہ راست نسل کشی ہورہی ہے ،اسرائیلی فورسز وہاں مظالم ڈھا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی پر دنیا خاموش ہے۔ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کی طرف لیجایا جارہا ہے ، تہاڑ کے ڈیتھ سیل میں...
اسلام ٹائمز: موجودہ حکمرانوں کو پاکستان کی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، جو افغانستان کی کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوگی۔ لہذا افغان طالبان کو عقل کے ناخن لینے چاہیئے اور اپنے ہمسایوں و محسنوں کیساتھ دشمنانہ رویہ ترک کرکے ذمہ دارانہ انداز اختیار کرنا چاہیئے۔ اسی میں انکی بقاء و سلامتی اور خطے کے پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ بصورت دیگر افغانستان جو روس کے حملے سے سے لیکر آج تک تقریباً پینتالیس برس سے ناامنی، دہشتگردی، خون خرابہ، عالمی ایجنسیز کا گڑھ بنا ہوا ہے، کبھی بھی درست سمت کیجانب نہیں بڑھ سکے گا۔ اس لیے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کا جواب اسے ملتا رہے گا۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ایک بار پھر شدید دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں دو دھماکے ہوئے پہلا دھماکا وانا میں وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ پر ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے کیڈٹ کالج کے گیٹ کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ تین دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج میں داخل ہونے کی کوشش کی اس وقت کالج میں 537 افراد موجود تھے۔ سیکورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اگلے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی 11 ڈسٹرکٹ جوڈیشنل کمپلیکس کچہری کے قریب پولیس وین کے قریب زور دار خودکش دھماکا ہوا۔ جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ اس دھماکے میں 12 انسانی جانوں کا نقصان ہوا اور...
اسلام آباد (نیوزڈیسک): اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع نےبتایا کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ سہولت کار کا تعلق باجوڑ سے نکلا۔ ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کے سہولت کار کی نشاندہی سرچ آپریشن کے دوران ہوئی، آج صبح گرفتار افراد کی نشاندہی پر سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔ 11 نومبر 2025 کو اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس ویب کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا تھا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے جو اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ دوسری جانب، پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد کچہری...
اجلاس کے دوران کمیٹی نے ڈی جی لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے آڈٹ پیراز کے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز سے 2022 سے تاحال محکمے کو فراہم کی گئی فنڈنگ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ارکان زمرک خان اچکزئی، غلام دستگیر بادینی اور ولی محمد نورزئی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل لیویز عبدالغفار مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی...
’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز ہونے والے لال قلعہ دھماکے کے بعد بھارت کے کئی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹوں میں ترکیہ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو ترکیہ سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی، اور ان کے غیرملکی روابط انقرہ تک پہنچتے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹوڈے“ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ تحقیقاتی اداروں نے گرفتار ملزمان اور ایک غیرملکی ”ہینڈلر“ کے درمیان تعلقات کا سراغ لگایا ہے، جو مبینہ طور پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے کارروائیوں کی نگرانی کرتا تھا۔ انڈیا ٹوڈے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہینڈلر کا کوڈ نیم ”عکاسہ“ تھا، جس کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ بم دھماکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کہاکہ وہ واپس جارہی ہے،سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ان سے بات ہوئی،سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کئے،تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے،اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے،ان کاکہناتھا کہ وانا میں حملے کرنے والے ملزمان کا تعلق بھی افغانستان سے ہے،افغانستان سے لوگ...
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر شدید علالت کے باعث ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسی دوران میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے دھرمیندر کے خاندان کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور خاندان کے ہر لمحے کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔ اداکار نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں،...
اسلام آباد کچہری دھماکا، خودکش حملہ آور کے سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے خودکش حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا، سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں مقیم تھا جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا، پولیس اور حساس اداروں نے اب تک پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملے سے قبل سہولت کار اور خودکش بمبار دونوں نے جوڈیشل کمپلیکس کی متعدد...
اسلام ٹائمز: ریاستیں عمومی طور پر اپنی سماجی و تاریخی یادداشت کو اس لیے تشکیل دیتی ہیں تاکہ فرد کو ملت سے مربوط رکھا جائے اور قومی شناخت کو ایسی روایات کے ذریعے مضبوط کیا جائے جو احساسِ تعلق کو تقویت دیتی ہیں۔ لکھاری ایران کی ’’سیکورٹی سے متعلق سوچ‘‘ کا سب سے برجستہ عنصر ’’غیر ملکی مداخلت کا تجربہ‘‘ بتاتی ہیں۔ خصوصی رپورٹ: ایک ایرانی نژاد پینٹاگون افسر نے امریکہ کی ایران کے خلاف موجودہ حکمتِ عملی کے بارے میں امریکی عہدیداروں کو نصیحت کرتے ہوئے اپنے دس سالہ تحقیقی منصوبے کے بعض عملی نکات مغرب نواز مجلہ ’’سیاست نامه‘‘ میں شائع کیے ہیں۔ اس امریکی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں وسیع تحقیقی...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا گزشتہ شب اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ اداکار کی طبیعت میں اب بہتری آچکی ہے۔ ان کے مطابق گووندا کا اچانک بے ہوش ہونا دراصل زیادہ جسمانی مشقت اور...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکار ارسلان خان نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ارسلان خان نے لکھا کہ انہیں دکھ ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ارجن کپور کی ہر پوسٹ پر لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے بھی ایک انسان ہے”۔ ارسلان خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ردعمل نہیں دیتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے فرق نہیں پڑتا۔ ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ چمکے، اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بالی...
معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے بھارتی کرکٹر شبمن گل سے رشتے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی وضاحت کر دی۔ شہناز گل نے واضح کیا کہ ہم دونوں کی فیملی کا ایک ہی خاندانی نام گل ہے، لیکن ہمارا آپس میں کوئی خونی یا خاندانی رشتہ نہیں ہے۔ شہناز گل نے اس معاملے پر ہنستے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ دور کے رشتے دار ہوں جو امرتسر کے ایک ہی علاقے سے ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے شبمن کو بہت اچھا انسان اور قابل کرکٹر بھی قرار دیا۔ یہ افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب مداحوں نے اس بات پر توجہ دی کہ دونوں پنجاب کے شہر امرتسر سے تعلق رکھتے...
کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ پریانکا ایک بڑے سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے، جس میں اُنہیں تقریباً 1.5 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستمبر میں پیش آیا جب پریانکا نے آن لائن ایک چیز آرڈر کی۔ تھوڑی دیر بعد اُن کے فون پر ایک لنک موصول ہوا، جسے کلک کرنے پر ہیکرز کو اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔ یہ بھی پڑھیے جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور انویسٹمنٹ اسکیم صارفین کو کس طرح لوٹتے ہیں؟ ہیکرز نے اُن کے اکاؤنٹ سے مختلف رابطوں پر پیغامات بھیجے اور فوری رقم بھیجنے کی درخواست کی۔ کئی لوگوں، بشمول اُپندر اور اُن کے بیٹے نے...
’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات
سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑنے کے امکان کے بعد حکومتِ پاکستان کی یقین دہانیوں پر اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سری لنکن ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی کی درخواست کی تھی، تاہم وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو دورہ جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی پاکستانی عوام، شائقینِ کرکٹ اور مختلف سیاسی شخصیات نے سری لنکا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا...
لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ہتھکنڈے ناکا م ہوگئے ‘پاکستان کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجرکا بیان سامنے آیا تھا کہ کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی...
پاکستانی اداکار عثمان مختار ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ حال ہی میں دوست کی شادی میں ان کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ان کے وزن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عثمان مختار نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر اور فلم میکنگ سے کیا، تاہم وہ ڈرامہ "عنا” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں صباط، صنفِ آہن، ہم کہاں کے سچے تھے اور جفا شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ ڈرامہ پمال میں رضا کے کردار کے باعث تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔ ڈرامہ عنا کے ٹائم پر ان کی پرکشش شخصیت اور وجاہت کے باعث مداحوں نے انہیں فواد خان سے بھی تشبیہ دی تھی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز پولیس اپنا تحفظ کرنے میںبھی ناکام، مسلح افراد کا چوکی پر حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق، نماز جنازہ میں آئی جی سندھ پولیس اور افسران کی شرکت۔ پولیس پر فائرنگ کا واقعہ بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں ٹیل شاخ (نہر) پر قائم پولیس چوکی پر ہوا، جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین راجپر اور کانسٹیبل سعید سولنگی جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور سرکاری اسلحہ لیکر باآسانی فرار ہوگئے پندرہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ، پولیس چوکی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ، سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی، صدر سید رفعت زیدی، سیکرٹری جنرل سید ریاض شاہ، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ و اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے اسلام آباد کورٹ اور کیڈٹ کالج پر ہونے والے خودکش حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، طلبہ اور قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکام سازش ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنے کا خواب دیکھتا ہے، مگر قوم ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں اسلام آباد کچہری اور کیڈٹ کالج وانا میں دھماکے اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن خراب کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ فتنہ الخوارج کا خاتمہ وقت اور امن کی اولین ضرورت ہے، بیگناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنے مذموم مقاصد اور غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس نے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔ شیڈول کے مطابق رات 10بجے سے...
سائنسدانوں نے بتایا کہ منگل کی صبح سورج نے زبردست سرگرمی ظاہر کرتے ہوئے X5.1 کلاس کا سب سے طاقتور شمسی دھماکا خارج کیا، جس کے نتیجے میں مواصلات میں خلل پڑا۔ سال 2025 کا یہ سب سے شدید شمسی دھماکا صبح تقریباً 5 بجے (ایسٹرن اسٹینرڈ ٹائم) پر عروج پر پہنچا، جو اکتوبر 2024 کے بعد سب سے شدید آؤٹ برسٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کے آسمان پر روشنیوں اور رنگینیوں کا رقص شمسی دھماکے کے باعث افریقہ اور یورپ میں ریڈیو بلیک آؤٹ ہوا اور زمین کے سورج کی روشنی میں آنے والے حصے میں ہائی فریکوئنسی کمیونیکیشن متاثر ہوئی۔ امریکا کی نیشنل اوشنک اینڈ اٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس دھماکے کے ساتھ خارج ہونے والا کورونا ماس...
پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ مٹہ شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔ ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں واقع جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے اس بات کا سراغ لگا لیا ہے کہ خودکش حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس موٹرسائیکل رائیڈر کو گرفتار کر لیا ہے جس نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچایا، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہےکہ یہ ایک آن لائن موٹرسائیکل سروس کا رائیڈر تھا، جس نے صرف 200 روپے میں حملہ آور کو کچہری کے قریب اتارا، پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ حملہ آور گولڑہ تک کیسے پہنچا اور اس سلسلے میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے...
آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے تفصیلات بیان کر دیں۔ آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے وانا کیڈٹ کالج، جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا جبکہ دیگر خورج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال...
ممبئی (ویب نیوز) لیجنڈری بولی وڈ اداکار دھرمیندر کو ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، تاہم وہ گھر پر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق دھرمیندر کو 12 نومبر کو ممبئی کے نجی ہسپتال کینڈی بریچ سے ڈسچارج کیا گیا۔ اداکار کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ لیجنڈری اداکار کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جب کہ ان کا مزید علاج گھر پر ہی جاری رہے گا۔ دھرمیندر کو ایمبولینس میں گھر منتقل کیے جانے کی ویڈیوز بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکار کو ایک ہفتہ قبل سانس لینے میں مشکل سمیت دیگر پیچیدگیوں...
بھارتی ریاست آسام کے شہر کچر میں پولیس نے بنشکنڈی این ایم ایچ ایس اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نذرالاسلام بوربھویہ کو دہلی دھماکے سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیا۔ کچر ضلع کے درگاپور کے رہائشی نذرالاسلام نے دھماکے کے واقعے پر ’الیکشن آرہے ہیں‘ لکھ کر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ تنازع کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس پوسٹ کی نوعیت قومی سطح کے حساس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش لگتی ہے، اس لیے اس کے پس منظر اور ارادے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔...
پاک فوج دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں، ڈاکٹر روبینہ اختر
پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد کچہری حملہ کیس میں بے گناہ جانوں کا ضیاع قابلِ افسوس ہے، دہشتگردی کا یہ سلسلہ خطے میں پھیلتی ہوئی بھارتی پراکسی وار کا تسلسل ہے، افغانستان بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، تاہم پاک فوج نے بروقت اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو ٹال کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوج کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے جوان ملک و قوم کے...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بہادری اور حکمت عملی کی بدولت وانا حملے میں ملوث تمام دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کسی بھی شہری یا فوجی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس آپریشن کو دہشت گردوں کے منصوبوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ملک کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے نہایت اہم تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر آرمی پبلک اسکول پشاور کی طرح تاریخ دہرانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن اللہ نے کرم کیا اور ہماری بہادر افواج نے اس منصوبے کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے عوام سے افواج کی...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ ملک کی امیر ترین خاتون اداکارہ بن گئی ہیں۔ بھارتی ادارے ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق، جوہی کی کل دولت تقریباً 7990 کروڑ روپے ہے جو کہ ریکھا، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور ایشوریا رائے سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اگرچہ جوہی چاولہ کئی سالوں سے فلموں میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں، لیکن ان کی دولت کی بنیاد صرف اداکاری پر نہیں بلکہ متنوع کاروباری سرمایہ کاری پر ہے۔ اداکارہ کے 7 مختلف ذرائع آمدنی ہیں جن میں شراکت داری، کاروبار اور ریئل اسٹیٹ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوہی چاولہ بھارت کی امیر ترین اداکارہ بن گئیں، کُل مالیت کتنی ہوگئی؟ جوہی چاولہ اور ان کے شوہر صنعتکار...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اچانک چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندال نے بتایا کہ پہلے گھر پر ڈاکٹر سے مشورے کے بعد انہیں دوا دی گئی تھی لیکن حالت میں بہتری نہ آنے پر رات ایک بجے ایمرجنسی میں اسپتال لے کر گئے۔ View this post on Instagram ...
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی ضرورت نہیں، اور وہ کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شادی نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، محبت اور شادی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور کسی کی تلاش میں نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شادی کرچکے ہیں اور چھ سال تک ازدواجی رشتے میں رہے، لیکن اب دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میری کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی میں کسی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی دو درجاتی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تجویز مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے دورانیے میں بھی تمام 12 فل ممبر ممالک ایک ہی ڈویژن میں شامل ہوں گے۔ ٹیموں کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کو وسیع پیمانے پر حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹوز کی زیر سربراہی ورکنگ گروپ کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے متعلق اہم مسائل کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں ورکنگ گروپ نے اپنی سفارشات آئی سی سی بورڈ اور...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کرنے والے ایک نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کرنے والے ایک نوجوان کی بہادری دکھائی گئی ہے۔ اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ کے بعد کچہری کنٹین پر کام کرنے والے ویٹر اسد نے بہادری کی مثال بن گیا ، اسد دھماکہ کے وقت کنٹیں پر مصروف تھا...
وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے اور 12 افراد کی ہلاکت کے بعد آج اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد بار کونسل نے بھی افسوسناک واقعے کے تناظر میں 3 روزہ ہڑتال کر رکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی واقعے کے بعد اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مکمل بند ہے، اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں نے وکلا کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی طاہر نے والد کو گردے کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ علی طاہر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی پریشان کن لمحے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ 2006ء میں میرے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ خبر ہمیں مغرب کے وقت ملی تھی اور آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ خبر سننے کے بعد کھانے کی میز کا کیسا منظر ہوگا۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ہمارے والد کی یہ خوبی ہے کہ وہ اس طرح کی بیماریوں کا ہمت کے ساتھ سامنا...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال جاری ہے۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا، بار کی جانب سے وکلاء، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے وکلاء کو آج گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے تناظر میں 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے علاوہ اسلام آباد بار...
اسلام آباد خودکش دھماکا: ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال جاری ہے۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا، بار کی جانب سے وکلاء، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے وکلاء کو آج گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جی الیون کچہری میں منگل کے روز ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سات افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی شامل ہے۔انتظامیہ کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 10 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد 36 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 18 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ...
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار دھرمیندر کے ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ ‘ دھرمیندر کے اہل خانہ نے انہیں گھر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بدھ صبح 7.30 بجے کے قریب انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا‘۔ View this post on Instagram A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla) ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ اب دھرمیندر کا علاج ان کے گھر پر ہی کیا جائے گا ۔ دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور نیوز 18...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ بار کی جانب سے وکلا، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے وکلا کو آج گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے تناظر میں 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا...
بالی وڈ کے 89 سالہ اداکار دھرمیندر کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکار کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گھر پر علاج فراہم کیا جائے گا۔ پچھلے چند دنوں کے دوران دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے رپورٹس نے شائقین میں تشویش پیدا کی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کی موت کی بے بنیاد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’وہ زندہ ہیں‘، دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل یاد رہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر 2025 کو سانس کی دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی صحت کے حوالے سے پہلی افواہیں یکم نومبر کو سامنے آئیں، جس کے...
معروف بالی ووڈ اداکار گووندا منگل کی رات گھر میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ان کے وکیل اور قریبی دوست للت بندل کے مطابق اداکار کی حالت اب مستحکم ہے اور تمام ضروری طبی معائنے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گووندا اپنے جوہو میں واقع گھر میں موجود تھے جب انہیں اچانک چکر محسوس ہوئے اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام گووندا کے وکیل للت بندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں۔ کیپشن میں اقرا عزیز نے لکھا کہ جلد ہی ہمارا خاندان 4 افراد کا ہو جائے گا۔ View this post on Instagram A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz) اداکارہ کی اس خوشخبری پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دسمبر 2019 میں شادی...
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار اور لیجنڈری ہیرو دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار کی ٹیم نے منگل 11 نومبر کی صبح ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’دل...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھماکا سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے ٹوئٹس ہونے لگے،ذرائع اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔بھارتی جریدہ دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے۔ جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی اور نہ ہی کسی دھماکا خیز مواد کے شواہد ملے۔دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے، بھارتی پولیس افسر کے مطابق ابتدائی شواہد خودکش...
وزیر داخلہ نے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی اہم شاہراؤں، سڑکوں اور ذیلی راستوں پر سیکیورٹی کے اقدامات بڑھائے جائیں،ضیاالحسن لنجار (رپورٹ:افتخار چوہدری)اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور خودکش حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔وزیر داخلہ نے واقعے کے بعد سندھ پولیس کو آئندہ احکامات تک ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )روسی فیڈرل سیکورٹی سروس نے یوکرین اور برطانیہ کا روسی جنگی طیارہ چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔ایف ایس بی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اور برطانیہ نے روسی جنگی طیارہ چرانے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لیے یوکرینی اور برطانوی انٹیلی جنس اداروں نے روسی پائلٹس کو طیارے چرانے کے لیے اْکسایا۔ایف ایس بی نے مزید بتایا کہ پائلٹس کو کنزہال ہائپرسونک میزائل سے لیس مگ-31 جنگی طیارہ چرانے کے لیے اْکسایا گیا، منصوبے کے تحت روسی پائلٹس کو 3 ملین ڈالر اور یورپی شہریت کی پیشکش کی گئی تھی۔ایف ایس بی کے مطابق منصوبے کے تحت طیارے کو رومانیہ کے شہر کونستانتا میں نیٹو ائربیس کی طرف اْڑایا جاتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبر ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میںدھماکا، 12 افراد شہید، 36زخمی۔ کچہری کے باہر بھارتی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی نے خودکش دھماکا کیا، ذرائع۔ دھماکے سے قبل ہی افغانستان کے سوشل میڈیاا کاؤنٹس پر ’’کمنگ سون اسلام آباد‘‘ کی ٹوئٹس۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوگئے۔ منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجےجی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا...
اسلام آباد: اسلام آباد بار کونسل نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق بار کونسل ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس،میں دہشت گردانہ حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے، حملے میں وکلا سمیت متعدد بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔عدالتی ادارے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بارکونسل شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وحشیانہ فعل کے خلاف اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں 12 سے14 نومبر تک مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل اور ماتحت بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلا کر...
صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر سے متعلق دعوؤں کے خلاف ہونےوالی شدید تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی اور ان کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں صحافی نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر لاہور میں جس گھر میں رہتی تھی وہ مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا، انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ اگر صبا قمر کو کسی بھی شہر میں گھر فراہم کیا جائے تو وہ وہاں رہنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔ ان بیانات کے بعد اداکارہ صبا قمر نے تیزی سے ردعمل دیا اور معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ...
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے اور تقریب میں داخل ہونے لگے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔ عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار...
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واضح کیا کہ نہ پانی کی صحیح پیمائش ہو رہی ہے اور نہ ہی محکمے کی نگرانی مؤثر ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی تاکہ مالی معاملات کو درست خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ آبپاشی کی آڈٹ رپورٹ کے دوران نااہلی کی نشاندہی کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین اصغر علی ترین نے کی، جبکہ اجلاس میں کمیٹی ارکان زمرک خان اچکزئی، ولی محمد نورزئی، فضل قادر مندوخیل، غلام دستگیر بادینی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ...
کراچی (نیوزڈیسک) مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد کا ہوجائے گا۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا بتایا۔ اداکارہ نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ 5 یا 6 ماہ کے حمل سے ہیں۔ اداکارہ نے تصدیق کی کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد پر مشتمل ہوجائے گا، جس پر صارفین اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ متعدد شوبز شخصیات نے اداکارہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد مہینوں سے غائب اداکاروں کا تذکرہ پھر سے شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے فنکشن میں کبریٰ خان موج اور اپنے شوہر کے ساتھ مستیاں کرتی نظر آئیں۔ ایک ویڈیو میں کبری اور گوہر دلہا دلہن کے سامنے زمین پر بیٹھے ہیں جبکہ کبریٰ خان رقص کرتے ہوئے اپنے شوہر کی طرف اشارے کررہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by HA Weddings by Hamza & Arbaz (@haweddings_) مختصر...
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں سیکیورٹی فورسز نے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔ I salute the soldiers who stood against suicide bombers to save these young school kids. Hats off to them. ???????????????????????? pic.twitter.com/apZOpcZSUT — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 11, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ کالج کی عمارت میں...
افغانستان نے استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگادیا۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فریق استنبول مذاکرات کےلیے پرعزم تھا لیکن پاکستانی وفد نے بات چیت میں رکاوٹ ڈالی۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اگر پاکستان نے افغان سرزمین پر بمباری کی تو دارالحکومت اسلام آباد کو نشانہ بنایا جائے گا۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ہی استنبول مذاکرات کی ناکامی کا ذمے دار ہے۔
دہشتگرد حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ کی اسلام آباد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...