2025-10-05@09:31:53 GMT
تلاش کی گنتی: 615
«لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ»:
(نئی خبر)
لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور پہنچنے تک حکومت مکمل سکیورٹی دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی کمیٹی حق دو بلوچستان کے منتظمین سے بات چیت کرے گی، کوشش کی جائے گی مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو، اور اسلام آباد جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے منصورہ لاہور میں مرکز جماعت اسلامی کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات کی، جس کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے’’حق دو بلوچستان تحریک‘‘ کے لانگ مارچ کے حوالے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی...
پیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا ایسا کوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے بعد جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا۔نیر بخاری کا...
ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کیسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا...
اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے! تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی...
اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس...
پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار...
اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
دلشاد راؤ: ییلو لائن پر چلنے والی ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز کر دیا۔ چائینیز کمپنی نورینکو کے انجینئرنگ ونگ نے ریل کی اسیمبلنگ شروع کردی،جدید ترین پٹڑی لیس ایس آرٹی ریل گزشتہ ہفتے لاہور پہنچی تھی،ایس آرٹی ریل کو اورنج لائن کے اسٹیبلنگ یارڈ میں پارک کیاگیا،ریپڈ ریل کی اسیمبلنگ جلد مکمل کرکے آزمائشی طور پر کینال روڑ پر چلایا جائیگا،ییلو لائن روٹ پر چلنے والی ٹرین کا 24 کلومیٹر کا ٹریک تعمیر ہوگا،ریپڈ ٹرانزٹ ریل بغیر ڈرائیور کےچلنے والی جدید ترین خودکار ٹرانسپورٹ ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری لاہور میں ڈرائیور کی آپشن کو ہی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،ریل نظام میں آٹومیٹڈ کنٹرول، سیفٹی سینسرز...
سٹی 42: ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کو چلانے کے لیے بوگیوں کی شدید قلت ہے بوگیاں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے ساتھ چار بوگیاں کم کردی گئیں،ٹرین میں بوگیاں کم ہونے کی وجہ سے مسافروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا ،مسافروں نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی،ٹرین کو 7بجکر 40 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا،بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئیاڑھائی گھنٹے بعد ٹرین کو چار اکانومی کلاس بوگیوں کے بغیر چلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈوانس ٹکٹیں کروانے والے ٹرین مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا ریلوے حکام نے بوگیوں کی عدم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرنے اور معیار تعلیم بہتر بنانے سمیت مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے مری کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) اور لاہور کالج برائے خواتین کو ماڈل تعلیمی ادارے بنایا جائے گا۔ اس موقعے پر بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا، قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں اپنے کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، برونل یونیورسٹی، گلوسترشائر یونیورسٹی، لیسٹر...
---فائل فوٹو لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 312 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔فیصل آباد کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔ڈی جی خان میں نتائج کا اعلان ڈی جی خان کے تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے ییلو لائن کو لاہور کینال روڈ پر کٹ اینڈ کور انڈر گرائونڈ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے) ٹھوکر تا ہربنس پورہ کٹ اینڈ کور پراجیکٹ کے ڈیزائن اور لاگت پر کام شروع کر دیا گیا ہے،ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ڈیزائن اور لاگ پر کام شروع کررکھاہے،کٹ اینڈ کور کرنے سے نہ کوئی درخت کٹے گا نہ ہی گرین ایریا استعمال کیا جائے گا،اورنج لائن مال روڈ اسٹیشن طرز پر کٹ اینڈ کور کرکے زیر زمین ٹریک لیس ٹرام چلائی جائے گی۔ٹریک لیس ٹرام کے لئے لاہور کینال روڈ کو دونوں اطراف سے 12 سے 14 فٹ سڑک استعمال ہوگی،کینال روڈ پر سڑک کے...
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے لاہور-سیالکوٹ موٹروے (M-11) کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن اور توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت موٹروے کو 4 سے 6 لینز تک وسیع کیا جائے گا اور اس کا نیا سیکشن کھاریاں کو اسلام آباد سے ملائے گا۔ یہ منصوبہ لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ کم کرے گا، جس سے سفر کا وقت تقریباً ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟ وفاقی وزیر کے مطابق، یہ نئی لنک روڈ گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم اور گوجر خان جیسے...
وائلڈ لائف کی کارروائیوں کے دوران لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نے بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران لاہور ریجن میں بگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والوں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ سروے کے مطابق لاہورریجن میں 39 افراد نے 198 بگ کیٹس (شیر،ٹائیگر)ڈکلیئر کیے تھے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز عدنان ورک کے مطابق غیرقانونی طور پررکھی گئیں 15 بگ کیٹس قبضے میں لے لی گئی ہیں اوربگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ حکام نے بگ کیٹس رکھنے والے افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد...
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے...
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے میں آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کر لیا ہے، 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا...
اپوزیشن لیڈر اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 9 مئی کیس میں سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا، چھبسویں ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کواپنے تابع کر لیا ہے، نو مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ شیخ امتیاز نےدرخواست میں کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل مقام پر اجتماع کی اجازت دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک پارٹی...
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔ مزید :
—فائل فوٹو راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس لاہور اسلام آباد موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چکری بس حادثے کے 8 زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر ملک گیر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی نئی تحریک کا آغاز کر رہی ہے جو ورے ملک کو فتح کرے گی۔ رائیونڈ روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی قیادت، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سردار علی امین گنڈاپور اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے مشترکہ طور پر کی۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلدکیا جائیگا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں مزید 3 چیزیں بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنیکا منصوبہ ہے۔ پنجاب کے کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت...
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیلوں میں ورکر کنونشن اور گلیوں میں کارنر میٹنگز منعقد کروائی جائیں گی، ایم پی اے، ایم این اے اپنے حلقوں میں عوام کو موبلائز کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے پچھلے احتجاجوں کا آغاز اسلام آباد یا کے پی سے ہوا جس کے باعث پنجاب کی کارکردگی کچھ خاص نہ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کی لاہور آمد کا معاملہ پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی رہائی کی تحریک کے لئے عوام کو موبلائز کرنے کی مشاورت ہو گی، ایک سڑک یا چوک بند کرنے...
—علامتی تصویر لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ایئر لائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا۔شہری کا کہنا ہے کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کے تحت نجی ایئر لائن کو نوٹس بھیجا ہے۔ پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیادنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی 2025ء کو...
لاہور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا اسلام آباد سے روانہ ہونے والا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری شاہدرہ پہنچی، پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی قافلے اور کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے، جب کہ پولیس نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب اور کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی کا رائیونڈ کے نجی فارم ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی...
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز کی میٹنگ نہیں، نہ ہی کوئی جلسہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور روانگی سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کوئی احتجاج کے لیے جارہے ہیں، وہ جان لیں یہ محض اظہارِ یکجہتی ہے۔ لاہور روانگی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ہاؤس میں جمع ہوئے، اجلاس میں پارٹی قیادت، قومی اسمبلی، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے ارکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء ) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی ہدایات کی تعمیل میں، پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور کی جانب سے ایک کامیاب آن لائن زوم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور محمد ظہیر کی زیر صدارت اور تربیت میں منعقد ہوا، جنہوں نے بطور ماسٹر ٹرینر فرائض انجام دیے۔ تربیتی سیشن کا مقصد نظام کی مؤثریت میں اضافہ اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانا تھا۔ سیشن میں درج ذیل اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی: 1. وہسل بلوئنگ (Whistle Blowing)2. مفادات کا ٹکراؤ (Conflict of Interest) 3. تنظیمی رویہ (Organizational Behaviour) یہ سیشن دیانت داری، شفافیت، اور تنظیمی اخلاقیات کے فروغ کے لیے منعقد کیا گیا...
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی سفاکانہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب کے 9 شہریوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یہ تمام افراد بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے تھے شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر گجرات کے 23 سالہ بلاول فیصل آباد کے شیخ ماجد لاہور کے جنید مظفرگڑھ کے محمد آصف ڈیرہ غازی خان کے محمد عرفان خانیوال کے غلام سعید اور گوجرانوالہ کے صابر شامل تھے شہداء کی میتیں سخت سیکیورٹی میں ان کے علاقوں کو منتقل کی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے غم و اندوہ میں انہیں سپرد خاک کیا دنیاپور میں جب...
پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سپیل شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں مال روڈ گلشن راوی داتا دربار اسلامپورہ ڈیوس روڈ اور لکشمی چوک میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا بارش کے باعث متعدد علاقوں میں فیڈر بند ہو گئے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی شہریوں کو گرمی سے تو نجات ملی مگر بجلی کی بندش سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا رحیم یار خان خان پور کندیاں اور کلور کوٹ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے گلیاں اور سڑکیں...
عثمان خادم:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج اہم ملاقاتوں اور سیاسی مشاورت کے لیے لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواملک احمد خان بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گےاور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
گنڈاپور کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ ،اپوزیشن کے امیدوار ووٹ کیلئے ان سے رابطے کر رہے ہیں پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے، ارکان اسمبلی کا انکشاف ہر بار احتجاج میں پختونخوا کے ورکرز کو ایندھن بنایا جاتا ہے اس بار پنجاب اور اسلام آباد کو باہر نکلنا چاہیے،وزیراعلی ہائو س پشاور اجلاس میں رہنمائوں کے شکوے پی ٹی آئی نے 5اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہفتہ کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلی ہائو س پشاور میں ہوا ۔جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایئرپورٹ پر ایک نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت نے نہ صرف ایک مسافر کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا بلکہ ملکی ایوی ایشن سیکیورٹی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین، جو ایک ماہ سے لاہور میں ایک فیکٹری کے امور کی نگرانی کے سلسلے میں مقیم تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی جانے کے لیے نجی ایئرلائن کی ڈومیسٹک پرواز میں سوار ہونا چاہتے تھے، مگر وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے غلطی سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔شاہ زین کے مطابق وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، بورڈنگ پاس حاصل کیا اور دیگر مسافروں کے ساتھ طیارے کی جانب روانہ ہوئے۔ رات کے وقت...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق چیئرپرسن قرۃ العین مری کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔چیئرپرسن قرۃ العین مری نے کہا کہ پنجاب میں نئی موٹروے کی تعمیر تب تک نہیں ہونی چاہیے جب تک دیگر صوبوں میں زیر تعمیر موٹروے مکمل نہ ہو جائیں، سینیٹر منظور کاکڑ نے یارک-ژوب روڈ (این 50) کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔این ایچ اے کے حکام نے بتایا کہ لاہور سے رائیونڈ تک 16 کلومیٹر کی موٹروے تعمیر کی جائے گی جس پر قرۃ...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )پی ٹی آئی نے 5اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہفتہ کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلی ہاﺅ س پشاور میں ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی وزیراعلی کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا .(جاری ہے) پی ٹی آئی ذرائع کے مطاق اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور 5 اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں ارکان کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ہر بار احتجاج میں خیبر پختونخوا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، علی امین گنڈاپور ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں...
بلوچستان اور لاہور میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں کئی افراد جان سے گئی، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی سپیل برسا، جس میں اوسطاً 182 ملی میٹر بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، جبکہ بجلی کے 200 فیڈرز ٹرپ ہو گئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق لاہور میں گزشتہ...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع حفیظ سینٹر میں آتشزدگی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،بتایاگیاہے کہ گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں اچانک دوپہر کے وقت آگ لگ گئی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق امکان یہی لگ رہا ہے کہ...
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کے تاریخی اسپیل میں اوسطاً 136 ملی میٹر کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران واسا اور دیگرمتعلقہ ادارے پوری طرح متحرک اور سرگرم عمل رہے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی اور علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ صبح 5بجے سے جاری موسلادھار بارش سے زیر آب آنے والے علاقوں سے پانی کا نکاس جاری ہے جب کہ واسا کی ٹیمیں اور افسران فیلڈ میں موجود، بجلی کی بار بار بندش سے نکاسی آب میں آنے والی رکاوٹ دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے...
---فائل فوٹو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا کہ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی...
لاہور:موسلادھار بارش کے بعد معروف شاہراہ تالاب کا منظر پیش کررہی ہے
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے سپریم کورٹ کے ججز سنیارٹی کیس کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ ان اپیلوں میں 5 رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپیلوں میں اس فیصلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اقدامات کو معطل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کے خلاف ہے۔ دونوں بارز کا کہنا ہے کہ ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا مسلمہ طریقہ کار موجود ہے اور یہ اصول آئین کے مطابق طے کیا گیا ہے۔ یہ بھی...
لاہور کے علاقے اچھرہ میں آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے کمسن بچے کو حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔بچے پر کتے کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، اچھرہ کے علاقے میں 6 سالہ فواد گلی میں بارش کے پانی میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران گلی میں موجود 2 آوارہ کتوں میں سے ایک نے بچے پر حملہ کردیتا ہے، آوارہ کتا بچے کو نوچتے ہوئے گھسیٹ لیتا ہے۔قریب کھڑا ایک شخص آوارہ کتے کو پتھر مارتا ہے، جس پر وہ بچے کو چھوڑ دیتا ہے۔ وہیں موجود دوسرا شخص زخمی بچے کو اٹھا کر سائیڈ پر لے جاتا ہے، زخمی بچے کو ا سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں...
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا گامے شاہ پہنچ کر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، ترجمان پنجاب حکومتترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر...
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار...
قیصرکھوکھر : کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر زید بن مقصود نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر زید بن مقصوداور ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطے کا جائزہ لیا۔کمشنر زید بن مقصودنے شہر کے تما م جلوسوں کی مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی ۔کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول رومز کی کوارڈی نیشن کو چیک کیا۔...
مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس اور خشک موسم برقرار رہنے کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور...
— فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل...
لاہور: جوہر ٹاؤن کے علاقے شاہ دی کھوئی میں قائم فارم ہاؤس کا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہ گیر خاتون و بچے پر حملہ کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق شیر کا جنگلہ کھلا رہا گیا تھا جس کے باعث وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا، جس کے بعد اُس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر دو بچوں پر حملہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی جس کے بعد وائلڈ لائف حکام نے شیر کو قابو کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کو معمولی زخم...
لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کردیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔رہورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں ایک خاندان تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ پالتو شیر کے قریب گئے تو شیر جنگلے سے باہر آگیا اور ان پر حملہ کردیا۔ جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردای گیا ہے بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی...
لاہور: شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے ۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں...
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست خارج کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج ہونے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت آئینی دائرہ کار میں ایسی درخواست کو سماعت کے قابل قرار دے سکتی ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے پہلے ہی نجکاری کے اشتہارات اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر اخراجات کر رکھے ہیں۔جسٹس جواد حسن نے سوال کیا کہ آیا یہ عمل مروجہ قوانین اور سابقہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔ اس موقع پر نجکاری کمیشن کے وکیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامر س ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دئیے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو ملک کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ ،روانڈا کے لیے پاکستان سفیر نعیم خان ، کاروباری...
—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی، جس کے دوران پراسیکیوشن کے 3 گواہوں نے 1 مقدمے میں بیان ریکارڈ کرایا۔لاہور کی اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ شاہ محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائدلاہورلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سال... سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی جبکہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔عدالت نے 4 مقدمات کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے نام کی تبدیلی پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے اسی نام سے فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے دل اور جنرل علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔ رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے۔

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار بہت اہم ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دیئے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،جو ملک کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ روانڈا کے لیے پاکستان...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے جھٹکت محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے اور شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں املاک کو بھی نقصان پہنچا، ریکٹر سکیل پر زلزلے...
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔لاہور کے سی ٹی او ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے لاہور ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بدولت وہ 132 ممالک میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔یہ سہولت پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم ایک بار پھر داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ 4سے 5 روز تک مزید بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ لاہور شہر میں آج شدید حبس کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( صباح نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قیام امن کیلئے مقدسات دین کااحترام یقینی بنایا جائے، خوارج اورانتشاری عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی جائے، محرم الحرام کے لیے حکومت کے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور تا وزیراعلیٰ ہائوس عظیم الشان عظمت صحابہ کرام واہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ تمام مقدسات دین اورمسلمہ امہ کی مقدس شخصیات کااحترام ہرمسلمان پرلازم ہے اوریہی آئین پاکستان کابھی تقاضہ ہے۔ پیغام پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے مہینے میںبالخصوص اورہمیشہ کے لیے بالعموم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں، یہ سہولیت پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے جب کہ ائیرپورٹ پرقائم کیاسک سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے بھی مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیوسک قائم کر دیا ہے۔اس سہولت کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔سی ٹی او کے مطابق، اب بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے قبل چند منٹوں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کیوسک پر شہریوں کو ڈرائیونگ سے متعلق تمام خدمات باآسانی فراہم کی جائیں گی، جن میں لائسنس کا اجرا، تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس اور لرنر لائسنس کی سہولت شامل ہے۔یہ مرکز چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے 60 دن کے اندر لاہور ریلوے اسٹیشن کے نظام کو بہترین بنانے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں (اسکیلیٹرز) کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کے بیرونی دوروں پر بھی پابندی لگادی ہے، لاہور ریلوے اسٹیشن پر نیا ویٹنگ ایریا بنائیں گے، تمام واشنگ لائنز کو 30 ستمبر تک آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 کوچز کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں جن کا وزیراعظم سے افتتاح کروائیں گے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 19 جولائی سے وزیراعظم کے حکم پر جدید ٹرین چلانےجا رہے ہیں جس میں نئی 40...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے، خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں پہاڑوں سے برف پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور اور گرد و نواح میں شدید طوفان و موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، مال روڈ، شادمان، گلبرگ، سکیم موڑ، مغلپورہ، دھرمپورہ، ایئرپورٹ، یتیم خانہ، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مسلم ٹاؤن اور شاہدرہ کے اطراف میں شدید بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس کے علاوہ مزنگ، چوبرجی، شام نگر، اسلامپورہ، بند روڈ، سول سیکرٹریٹ اور انارکلی کے اطراف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو افسر لاہور نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بند کی جا رہی ہے، تمام سرکاری اسپتال30جون تک اپنے بقایاجات کی تفصیلات جمع کروا دیں ، 30جون کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس بقایاجات ادا نہیں کرے گا۔مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہے گا۔ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کرنے سے متعلق پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر علی رزاق نے کہا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر...
لاہور: پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں یکم جولائی سے شام کی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کے اس اقدام کے تحت لاہور میں واقع نواز شریف سوشل سکیورٹی اسپتال سمیت دیگر اہم شہروں کے اسپتال شام کے اوقات میں بھی مکمل طور پر فعال رہیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، شاہدرہ اور گجرانوالہ کے سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں شام کی او پی ڈی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ شام کی شفٹ میں مریضوں کو میڈیسن، سرجری، گائنی، ریڈیالوجی، ڈینٹل اور فزیو تھراپی جیسی بنیادی اور اہم طبی سہولیات میسر ہوں...
صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔ مشیر کھیل کے ہمراہ کرکٹرز زمان خان، محمد نعیم اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کھیل کے میدان میں؟ مشیر کھیل نے طلبا و طالبات سے ملاقات اور سیلفیاں بنائیں، اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری ہیں، ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 2200 سے زیادہ نوجوان شریک ہیں۔ ٹرائلز بین الاقوامی معیار کے کوچز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں سرکاری اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کے لیے اچانک ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت دی جانے والی ہیلتھ کارڈ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔یہ اقدام محکمہ صحت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لاہور کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کیا گیا۔مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنے ہیلتھ انشورنس سے متعلق تمام بقایاجات کی تفصیلات فوری طور پر متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد اسٹیٹ...
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے تاہم یہ سہولت پرائیوٹ اسپتالوں میں جاری رہے گی۔ چیف ایگزیکٹیو افسر لاہور نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بند کی جا رہی ہے البتہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہے گا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بقایاجات رکھنے والے سرکاری اسپتال 30 جون تک تفصیلات جمع کروا دیں، اس کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس بقایاجات ادا نہیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے...

اسرائیل غزہ میں غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کرکے بدترین دہشتگردی کا مظاہرہ کر رہا ہے، ضیاءالدین انصاری
جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور فلسطینی عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری اور خوراک کی قلت جیسے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر کے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ فلسطین کے مظالم مسلمانوں کیلئے بین الاقوامی قوانین اور ضمیرِ انسانی کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اسرائل وحشیانہ بمباری اور بھوک افلاس کے ذریعے اہل غزہ پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ اس موقع...
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام مکاتب فکر یکجان ہیں۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کا خاص انتظام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد میں علامہ مظہرعباس علوی، سید سکندر عباس، علامہ سید...
لاہور: مون سون سیزن میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔ تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز برستی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پبلک پرائیویٹ شراکت سے 29 نئی سڑکیں، تعمیرات کا نیا ماڈل متعارف انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور دیگر مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے دوران قذافی اسٹیڈیم ، ظہور الٰہی روڈ،جیل روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی پر اظہارِ اطمینان قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں آٹھ ماہ میں پانی کی نکاسی کا پائیدار سسٹم قابل تحسین ہے ۔ مریم نواز… pic.twitter.com/ZgZlBiss7i...
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور برانچ رجسٹری میں آٹومیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم اعلامیہ کے مطابق، چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کیا جو وکلا اور سائلین کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گا۔ چیف جسٹس نے وکلا کو ڈیجیٹل فائلنگ سسٹم اپنانے کی بھی ترغیب دی۔ مزید برآں چیف جسٹس نے مالی مشکلات کے شکار سائلین کو سرکاری...
کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد خلیج فارس کی صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔ پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔ پی آئی اے کے ریزرویشن محکمے نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری...
پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔ ’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘ اس ضمن میں منعقدہ ایک...
خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250622-08-2 لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام آج لاہور میں قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس جماعت اسلامی اسلامی،تنظیم اسلامی اور البصیرہ کی میزبانی میں دارالاسلام ملتان روڈ لاہور میں ہوگی۔ قومی کانفرنس دینی جرائد سے امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ و دیگر شخصیات خطاب کریں گے۔ قومی دینی جرائد کانفرنس میں جرائد کے مدیران شریک ہوںگے۔
سیکریٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ ۔نئے ہجری سال 1447ھ کا آغاز یکم محرم الحرام 27 جون 2025ءسے ہو گا، سیکرٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 06جولائی 2025 اتوارکو ملک بھر میں یوم عاشور روایتی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، نیا چاند بدھ 25 جون 2025ءکو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو گا۔ خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ 29 ذی الحجہ یعنی جمعرات 26 جون 2025ءکی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ عمر پاکستان کے تمام علاقوں...
لاہور۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق۔محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔ لاہور۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت ہو گا۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے، لاہور۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
—فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ شاہ محمود قریشی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل منتقلپاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ 18 جون کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ...