2025-11-04@12:28:54 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 4479				 
                «کاروباری سرگرمیوں کے فروغ»:
(نئی خبر)
	 کراچی:  ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔ درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے...
	بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے گھریلو استعمال کی اشیاء فراہم کی گئیں، امیرالعظیم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت عملی طور پر حقیقت پر مبنی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت "آسان نکاح پروگرام" میں پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مزید 31 یتیم اور نادار بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء پر مشتمل جہیز سیٹ فراہم کیے گئے۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے تحت پیراماؤنٹ شادی ہال نادرن بائی پاس پشاور میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع...
	 فوٹوز فائل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی نے سلمان اکرم راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ارد گرد پنجاب کا مخصوص ٹولہ مجھ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہم سب کو بانی پی ٹی آئی نے ایسے بیانات دینے اور اپنے لوگوں پر حملوں سے روکا نہیں تھا؟ آپ سے منسلک پنجاب گروپ اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے میرے پیچھے کیوں مہم چلائی؟مشال یوسفزئی نے کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا؟ آپ خیبر پختونخوا نہ بھی آتے تو بھی سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بن جانا تھا۔انہوں نے کہا...
	فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں، اداروں اور افراد کے خلاف تحقیقات کے دائرے کو وسیع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) میں جاری ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت آڈٹ والٹ، ڈیٹابیس پروٹیکشن وال، سیکیورٹی آپریشن سینٹر اور مستقل نگرانی جیسے اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں تاکہ ٹیکس فراڈ ممکن نہ رہے۔ اجلاس میں سیلز ٹیکس فراڈ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ...
	نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام کو لیکر بی جے پی کا عمر عبداللہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
	یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ایک عارضی کیمپس کیساتھ نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام سے متعلق نیشنل کانفرنس کی حکومت کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے جس میں مرکزی علاقے میں آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ...
	 اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں، اداروں اور افراد کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ عالمی بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس دوران وزیراعظم کو ایف بی آر بالخصوص پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) میں جاری اصلاحات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا...
	پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ میں خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے خوارج کی حرکت بروقت شناخت کی اور ان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خارجی رہنما امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، جو خارجی نور ولی کا نائب تھا اور افغانستان میں رہ کر پاکستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امجد، بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” کی رہبری...
	روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد امکان ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول میں فی لیٹر 1.48 روپے اور مٹی کے تیل میں 2.34 روپے اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے نئی قیمتیں ممکنہ طور پر یوں ہوں گی: پیٹرول: 264.50 روپے فی لیٹر ڈیزل: 276.80 روپے فی لیٹر مٹی کا تیل: 184.05 روپے فی لیٹر لائٹ ڈیزل: 163.25 روپے فی لیٹر تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا، جب پندرہ روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا مکمل جائزہ لے لیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریا نے انفرااسٹرکچر اور فن کے امتزاج سے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت روایتی بجلی کے کھمبوں کو فطرت سے متاثرہ مجسموں کی شکل دی جا رہی ہے،دی آسٹرین پاور جائنٹس  کے نام سے جاری اس منصوبے میں اونچے بجلی کے کھمبے اب دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی صورت میں دکھائی دیں گے۔منصوبہ آسٹریا پاور گرڈ ( اے جی پی)  اور معروف ڈیزائن فرم میسل آرکیٹیکٹس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے،  اس کا بنیادی مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو فطرت سے ہم آہنگ بنانا اور ماحول دوست انفرااسٹرکچر کے تصور کو فروغ دینا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں،  ایک...
	 اسلام آباد:  پاکستان اور قومی ائیرلائن کے لیے بڑی خبر ہے کہ  پی آئی اے نے یورپین یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی  ہے۔ یورپین یونین کے کارگو آپریشن کے آڈٹ کرنے والے ادارے اوگاڈا نے پی آئی اے کو تجدید شدہ لائسنس جاری کردیا ہے۔  یاد رہے کہ یورپی یونین ویلیڈیشن کرنے والی اوگاڈا ٹیم نے پی آئی اے کا کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آڈٹ کیا تھا ، جس میں سی اے اے  ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکورٹی کی سربراہی میں یورپی یونین ٹیم کو آڈٹ کے دوران پاکستان میں مکمل تعاون کیا گیا تھا۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات اور ڈی جی سول ایوی ایشن...
	راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں  14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث...
	 راولپنڈی میں گزشتہ دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ہوئی؟ دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق پہلے دس ماہ میں 3216غیرقانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ ویزہ کی تاریخ ختم ہونے پر 242 غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ 22 کے قریب کارڈ ہولڈر کو واپس بھی بھیجا جاچکا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈر کی تعداد 671 رہی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر میں 1408 لوگ شامل تھے۔ کل حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 5583 رہی۔ تصدیق کا عمل پورا ہونے پر 1057 لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ہولڈنگ سنٹر میں حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 584 رہی۔ جبکہ پہلے دس ماہ...
	سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن کوئٹہ کے ضلع چلتن پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرست دہشتگرد مارے گئے۔ دوسرا آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر چار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں۔ ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمد عارف جروار کی قیادت میں متعدد کامیاب کارروائیاں، دو دیسی شراب کی بھٹیاں تباہ، سیکڑوں سفینہ ساشے برآمد، جبکہ چار منشیات فروش گرفتار۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک کارروائی میں 120 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے قربان شاہ کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 110 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے بھٹی مالکان بابو موہن اور رمیش ٹھاکر کو حراست میں لیا گیا۔مزید برآں ماتلی پولیس نے گٹکا فروشی کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین کو گرفتار کیا، جس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) یورپی پارلیمنٹ کے 10 اراکین پر مشتمل وفد نے حیدرآباد کا دورہ کیا اور سندھ میں چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے گراسپ پروجیکٹ کے تحت یورپی یونین کی مالی امداد کے اثرات کا جائزہ لیا۔ یوروپی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے جس میں لوکاس مینڈل، ٹامس زیڈیچوسکی، جوآن فرنینڈو، رابرٹ بیڈرون اور مارک جونگن کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے نمائندے کرسچن بین ہیل، باربرا رکسن، کرسچن میسیتھ، ٹریسا میسیتھا جانکوف اور کیمنٹ میسیتھا کے ساتھ حیدرآباد کا دورہ کیا اور چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے دی جانے والی مالی امداد کے اثرات کا جائزہ لیا۔ یورپی وفد نے یوسی سانون خان گوپانگ کے گائوں آبڑی میں 5 لاکھ روپے کی امداد...
	وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اگر اپنا لہجہ اور الفاظ درست کریں تو شاید مسائل کا کوئی حل نکل آئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم کی پیشکش پر میثاق استحکام پاکستان کرنا چاہیے، ہم ہر حال میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تاکہ ملک ترقی کرے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، جب عدالت حکم دے گی تو ملاقات کرا دی جائےگی۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم...
	پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں نئے سردیوں کے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر دیا اور پرانے شیڈول کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن سمیت تمام اہم ریلوے ڈویژنز کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر اور دیگر مسائل سامنے آئے، جس پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور انجینئرنگ و سگنل سسٹم میں بہتری کے بعد ہی موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل...
	—فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی میں واقع کنزیومر کورٹ شرقی میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون مسافر کی کمپنی کے خلاف 1 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت آن لائن ٹیکسی کمپنی کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست کی کاپی کمپنی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور 15 نومبر تک ان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ یہ بھی پڑھیے خاتون کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی ضمانت منظور درخواست گزار خاتون نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ کمپنی کو صارف کو تحریری معافی...
	ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آنکھوں کی خون کی نالیاں (بلڈ ویسلز) نہ صرف بصارت بلکہ دل اور دورانِ خون کے نظام کی صحت کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔ جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق آنکھوں کا ویسکولر سسٹم یہ پیشگوئی کر سکتا ہے کہ کوئی شخص تیزی سے بڑھاپے کی طرف بڑھ رہا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ بچے نے دل کی بیماری کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار کرلی کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ آنکھ انسانی جسم کے دورانِ خون کے نظام کا ایک منفرد اور غیر تکلیف دہ مشاہدہ فراہم کرتی ہے۔ سینیئر محقق...
	نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب اچانک چیتا نظر آنے سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی۔ ذرائع کے مطابق، چیتا گزشتہ رات ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کی موجودگی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور پٹرولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی نوٹ کیا۔ فوٹیج میں چیتے کو باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی سمت بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، تاہم چونکہ ایئرپورٹ کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہے، اس لیے معاملہ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب، راولپنڈی کے حوالے...
	ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کو سسٹم اپ گریڈ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم اپ گریڈیشن کر رہا ہے، جس کے باعث 2 نومبر 2025 بروز اتوار نادرا کی مختلف خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صبح 8:00 بجے سے 8:30 بجے تک پاک آئی ڈی، موبائل ایپ اور  آن لائن سہولیات متاثر ہوں گی جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں خدمات بند رہیں گی۔  لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے...
	—فائل فوٹو کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔ کراچی میں ای چالان کا نفاذ، 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان ہوگئےٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ...
	اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025  سب نیوز اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی...
	سعودی عرب نے 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے دنیا کا پہلا  ’اسکائی اسٹیڈیم ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال کے میچر کے لیے ایک ایسا میدان جو زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر فضا میں معلق ہوگا۔یہ انقلابی منصوبہ نیوم سٹی کے دی لائن کے اندر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ایک ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔  350 میٹر بلندی پر فٹبال کا نیا افق یہ ’نیوم اسٹیڈیم‘ نہ صرف فٹبال ورلڈ کپ کے 15 میزبان میدانوں میں شامل ہوگا بلکہ دنیا کے کسی بھی کھیل کے لیے پہلا فضائی اسٹیڈیم بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے...
	وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی اور اقتصادی بحالی نے دنیا بھر میں تحسین حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم ان...
	برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے معاشی استحکام، ریگولیٹری صلاحیت اور عالمی معیار کی مہارت کے ساتھ خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ ریچل ریوز ان دنوں برطانیہ کی جانب سے ایک بڑے کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جو گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی برطانوی چانسلر کا خلیج کا پہلا دورہ ہے۔   ان کا یہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ برطانوی کاروباروں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔ چانسلر ریوز ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) جسے...
	افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
	افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا...
	افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
	پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے باربارگفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔وزیراطلاعات عطا...
	ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکرٹریٹ...
	پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...
	افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلا
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔چار روزہ مذاکرات کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بات چیت میں کوئی قابلِ عمل حل نہیں نکل سکا۔ان کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا، تاہم طالبان نے ٹھوس شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی۔عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان وفد نے بار بار اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی اور کلیدی نکات سے انحراف کیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے...
	صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت، وژن اور ترقی کے جذبے نے دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بانیٔ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں، جن سے ترکیہ ایک جدید، مستحکم اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے بھی ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ...
	ڈھاکا: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ڈھاکا میں عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام اور 10نومبر کوبین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد نامور اسکالرز شرکت کریں گے، قومی بیداری میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام کے کردار پر دنیا بھر سے نامور اسکالرز خطاب کریں گے۔  ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام یہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا عنوان “قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار” ہے۔دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ۹ اور ۱۰ نومبر ۲۰۲۵ (بروز اتوار اور پیر) کو ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش کے سینیٹ بھون میں منعقد ہو گی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، شعبہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ان کے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان کے خلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر...
	جیکب آباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالت کے باعث پیدا ہونے والی گرد و غبار سے شہریوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں28 اکتوبر 2025ء سے ای چالان سسٹم نے ا پنا کام شروع کردیا ہے ،کراچی کی خوبصورت ترین سڑک پر اب ای چالان ہوگا جو 15000 سے 20,000 روپے تک ہے ۔سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، چالان یورپ والے، کراچی میں ای چالان پر عوام کا شدید ردعمل۔ ای چالان کا یہ نظام صرف ریڈ زون سے گزرنے والوں کو ہی پکڑ سکے گا، شہر قائد کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ای چالان جاری کرنے شروع کردیے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سسٹم فعال ہونے کے ابتدائی چھے گھنٹوں میں شہریوں کو سوا کروڑ روپے کے چالان...
	نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو پہلا قومی شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا کے مطابق اب جو شہری پہلی بار شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں، وہ بغیر اسمارٹ چِپ والا کارڈ نادرا مرکز سے بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نادرا کا اہم فیصلہ، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ منسوخی فیس ختم شہری نادرا دفاتر میں درخواست جمع کروا کر 15 روز کے اندر اپنا شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی عوام کے لئے بڑی سہولت پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل...
	بھارت میں مشرقی ساحلی علاقوں کی طرف بڑھنے والے طوفان مونتھا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اسکول اور کالجز دو روز کے لیے بند کر دیے گئے جبکہ خطرے کے علاقوں سے شہریوں کا انخلا بھی کیا جا رہا ہے۔ خبر ایجنسی اے پی کے مطابق، بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا مونتھا سمندری طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے اور امکان ہے کہ یہ آندھرا پردیش کے ساحلی شہر کاکیناڈا سے ٹکرائے گا۔ طوفان کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے اور ساحل سے ٹکرانے پر 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آندھرا پردیش کے...
	پاکستان نے پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بابر اعظم پاکستان پہلا ٹی20 جنوبی افریقہ سلمان علی آغا کرکٹ سیریز وی نیوز
	یورپی یونین نے بنگلہ دیش میں آئندہ عام انتخابات کے لیے ایک بڑی انتخابی مبصر ٹیم تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا 20 سال بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کن شعبوں پر توجہ دی جائے گی؟ یورپی یونین کے سفیر برائے بنگلہ دیش مائیکل ملر نے یہ اعلان منگل کے روز مشیرِ اعلیٰ پروفیسر محمد یونس سے ڈھاکا کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ سفیر ملر کے مطابق مبصر مشن کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے، تاہم 150 سے 200 ارکان پر مشتمل ٹیم بھیجی جا سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ مبصرین الیکشن سے 6 ہفتے قبل پہنچیں گے جبکہ دیگر پولنگ سے ایک ہفتہ پہلے شامل ہوں...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔  ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون 2024 سے اب تک کے الیکٹرک، کے ایم سی کے لیے 2ارب 64 کروڑ روپے جمع کر چکی ہے، 29 مئی 2024 کو ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کے ایم سی کی وصولی عارضی ہے۔ کے ایم سی کی تمام ریزولوشن کا فیصلہ اس پٹیشن میں کیا جائے گا۔ اس پٹیشن کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔ کے ایم سی...
	وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت  نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو انکے طرزِ عمل پر نظر رکھنے،  یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکڑ ضابطہ خان  کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ  ڈاکڑ ضابطہ خان کے خلاف شکایت میں دو الزامات عدم شواہد پر مسترد، ڈاکڑ...
	کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے انکشاف کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہریوں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس کی مد میں اب تک 2 ارب 64 کروڑ روپے وصول کر چکی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹیکس کی وصولی صرف سرکاری ادارے کر سکتے ہیں، جبکہ کسی تیسرے فریق کو ریونیو اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز (MUCT) کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ...
	عامر بھٹی :بہاولنگر کے شہریوں سے بھی  صفائی ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں کمرشل بنیادوں پر صفائی ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے،بہاولنگر کے دکانداروں کو صفائی ٹیکس کے چالان بھیج دئیے گئے، چھوٹے تاجروں پر پانچ سو روپیہ ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔بہاولنگر کے تاجروں نے حکومت سے صفائی ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔   تاجروں نے کہا کہ پہلے ہی کاروبار کے حالات ٹھیک نہیں ہیں تاجر پریشان ہیں،ہم تو اپنی دکانوں کی خود صفائی کرتے ہیں کوڑا بھی خود کنٹینر میں پھینکتے ہیں۔  خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع   انہوں نے کہا کہ  صفائی ٹیکس کسی صورت تاجر دوست اقدام نہیں ہے۔
	وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور عملے کو کام تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت دی۔ مختلف کاونٹرز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے محنت سے کام کرنے کی تلقین کی اور انچارج نادرا سنٹر کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات دیے۔ شہریوں نے نادرا سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر شہری وی آئی پی ہے، کام اسی دن مکمل ہونا چاہیے اور دستاویزات مقررہ مدت میں فراہم کی...
	انقرہ: ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ 20 جدید یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔ انقرہ میں ہونے والی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد صدر اردوان نے اسے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا۔ معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پہلے یوروفائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ کو فراہم کیے جائیں گے۔ ترک وزارتِ دفاع نے بتایا کہ وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ خطے میں...
	ثقافت اور فنونِ لطیفہ کا مرکز کہلانے والا پشاور کا نشتر ہال قریباً 2 دہائیوں بعد دوبارہ فنکاروں اور تھیٹر کے لیے کھول دیا گیا۔ اس تاریخی ہال میں دو دہائیوں تک سیاسی، مذہبی اور عوامی تقریبات تو کبھی کبھار ہوتی رہیں، مگر تھیٹر اور دیگر فنونِ لطیفہ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند تھیں۔ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد صوبے میں ثقافت کو فروغ دینے کا اعلان کیا گیا اور نشتر ہال کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران نشتر ہال میں سیاسی اور ثقافتی تقاریب تو منعقد ہوتی رہیں، لیکن حکومت نے چند سال پہلے تاریخی نشتر ہال کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-7 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں اور ہاریوں نے دھان (چاول) کے نرخ کم ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ میر الیاس بھیو، محمد حنیف جکرانی اور سید عبدالرزاق شاہ کی قیادت میں شہید اللہ بخش سومرو پارک سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو پریس کلب کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔احتجاج میں وکیل گلزار احمد رند سمیت بڑی تعداد میں کسان، ہاری اور شہری شریک تھے۔اس موقع پرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارا پیداواری خرچ سرکاری نرخِ خریداری سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ اب آپ بتائیں ہم اپنے معاملات کیسے چلائیں؟ حکومت ماں باپ کی مانند ہوتی ہے...
	سکھر: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع سکھر کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جھکڑوبھی موجود ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-2 پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے تاریخی لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ 19 اکتوبر کو دن دیہاڑے دنیا کے مشہور ترین میوزیم سے ڈاکو چند منٹوں میں تقریباً 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے تھے، اس واردات کے بعد درجنوں اہلکاروں کو تحقیقات کے لیے متحرک کیا گیا تھا۔ حکام نے نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے سے ملک چھوڑنے والا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
	پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جناح سٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 گھروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تھے، اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں "دھی رانی پروگرام" کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے جناح سٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 گھروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔ تقریب میں ممبران قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی، مہمان خصوصی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں میں 2 لاکھ روپے فی کس سلامی دی گئی۔  اس موقع...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق سوسائٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان خواتین کو اسرائیلی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کو تشدد، خوراک کی کمی،...
	واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران اور کورس کے شرکاء کا دیامر ڈیم سائٹ کا دورہ
	کورس کے شرکاء نے مین ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ پراجیکٹ حکام نے مین ڈیم سائٹ کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج اسلام آباد کے انڈکشن کورس کے شرکاء اور فیکلٹی نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا معلوماتی دورہ کیا۔ شرکاء کو مین کنٹریکٹر کیمپ میں ڈیم کی اہمیت، تعمیراتی پیشرفت اور اہداف سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں کورس کے شرکاء نے مین ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ پراجیکٹ حکام نے مین ڈیم سائٹ کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ 
	پاکستان نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ باسمتی چاول کے جغرافیائی اشاریے پر منصفانہ اور غیر جانب دار فیصلہ کرے تاکہ پاکستان کے اس معروف اور تاریخی چاول کی عالمی شناخت اور اس پر ملک کے جائز حق کو تسلیم کیا جا سکے۔ یورپی یونین کے وفد سے ملاقات میں وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ باسمتی پاکستان کی ثقافتی اور زرعی وراثت کا حصہ ہے، جس کے تحفظ کے لیے یورپی فورمز پر منصفانہ رویہ ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 10ویں سیاسی مذاکرات، دو طرفہ اور عالمی امور پر گفتگو وزیر تجارت کی سربراہی میں پاکستان نے یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کو گورننس اور انسانی حقوق...
	اردو کے ادبی اور فکری ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے زیر اہتمام ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد نامور اسکالرز شرکت کریں گے۔ یہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا عنوان ’قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار‘ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام علامہ اقبال کے نام پر رکھنے کا مطالبہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 9 اور 10 نومبر  کو ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش کے سینیٹ بھون میں منعقد ہو گی جس کے منتظمین شعبہ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ ہیں۔ کانفرنس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر...
	آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بات چیت نتیجہ پاک افغان مذاکرات سرحد پر پھر فائرنگ وی ٹاک وی نیوز
	میٹا نے وزارتِ آئی ٹی کے اشتراک سے پاکستان میں میٹا اے آئی اردو میں متعارف کروا دیا، جس کے بعد صارفین اب انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب “Future in Focus: AI and Innovation” میں میٹا نے مصنوعی ذہانت کی تعلیم، سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی، اور AI Literacy Program کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے تحت 350 یونیورسٹی اساتذہ کو اے آئی کی بنیادی تربیت دی جائے گی۔اسی موقع پر Government Digital Transformation Xperience (GDTX) 2025 پروگرام بھی شروع کیا گیا تاکہ سرکاری و نجی شعبے میں جدید ڈیجیٹل حل متعارف کرائے جا سکیں۔وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا کہ اردو میں میٹا اے آئی کی شمولیت ایک سنگِ میل...
	ڈاکٹر یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جس پر بنگلادیش کا نقشہ بنا ہوا تھا۔ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ہفتے بنگلادیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکا میں چیف ایڈوائرز محمد یونس سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال...
	پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے یورپی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور معاشی...
	وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے وزارتِ تجارت میں ملاقات کی۔  ملاقات میں دونوں فریقوں نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔  جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات پر آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے یورپی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔  دونوں فریقوں نے باہمی تجارت اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق...
	اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے اپنی فریم ورک رپورٹ جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی تھی۔ مردہ کتے مختلف سیکٹرز سے اٹھائے گئے اور اگر کسی نے انہیں خود مارا تو سینیٹیشن عملے کا کام صرف انہیں اٹھانا تھا۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک پمز ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز رپورٹ ہوئے، اس لیے معاملے کا صرف ویلفیئر کے نقطہ نظر سے جائزہ نہیں لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس...
	یومِ سیاہ کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفرِدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، جبکہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ...
	سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف وادی پر قبضہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ کشمیری عوام نے دہائیوں تک بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
	اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور...
	آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
	وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھنا چاہیے صرف ویلفئیر کی بات ہی نہیں کی جانی چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے سی ڈی اے کی فریم ورک رپورٹ پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام...
	آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
	آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی...
	یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا یومِ سیاہ کے موقع پر کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کا آغاز کیا۔ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔ محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے...
	سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
	بیت المقدس: فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ سوسائٹی کے مطابق ان خواتین کو اسرائیلی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کو تشدد، خوراک کی کمی، طبی سہولتوں کی محرومی، جنسی ہراسانی، ریپ کی...
	وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک سرحدی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف کا معاملہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر براہِ راست حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور آزادی کے لیے عزم پوری دنیا کے لیے مشعلِ...
	امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہونے والے 74ویں مِس امریکا مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی ماڈل کنٹسٹنٹ آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے میں پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے حصہ لیا، جن میں سے 22 سالہ آڈی ایکرٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں تاہم ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتی ہیں۔ ان کا انتخاب مِس امریکا کے نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں یہ مقابلہ متعدد تنازعات کا شکار رہا ہے۔...
	 کراچی میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانات میں شدید بدانتظامی کیوجہ سے نہ صرف طلبا کو بلکہ والدین کو بھی بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جسمانی و ذہنی تکلیف کی صورت میں قیمت چکانی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ انتظامات پر والدین اور امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں امیدواروں کیلئے صرف کراچی میں دو سینٹرز بنائے گئے۔ امیدواروں کو صبح ساڑھے چھ بجے بلایا گیا مگر امتحان 10 بجے شروع ہوا جس سے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑا جس سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا رہا۔ بی آر ٹی منصوبے اور ٹریفک جام سے والدین و طلبہ کو...
	لاہور: وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور امیر مقام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت نیو کراچی میں 7000روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکا ء سے خطاب کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
	ڈہرکی: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع گھوٹکی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جکھرو بھی ساتھ موجود ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبر پختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن 2025 کے چیف آرگنائزرعمران خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کی اور ایونٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پریس بریفنگ میں پاکستان اوورسیز میڈیا، فورم، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم اورسوشل میڈیا انفلوئنسرزکی ٹیموں کو ہوٹل گلیریا جدہ میں خصوصی طور سےمدعو کیا گیا تھا۔ جن کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔ عمران خٹک نے کہا ایونٹ کا مقصد رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو محفوظ، مستند اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ میں شامل تمام ڈویلپرز حکومتِ پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں، تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مکمل طور پر بحال رہے۔ ایونٹ 10واں ایڈیشن...
	صوبائی حکومت نے بتایا کہ یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلود ہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبر پختونخوا محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں...
	لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی دارالحکومت اسموگ میں بدستور سرفہرست ہے جس کے باعث شہر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔اسکولز کے اوقات کی تبدیلی کا پیغام وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور ڈیڑھ بجے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔اس کے علاوہ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسموگ کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے ہیں۔پنجاب کی سینئر وزیر برائے ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےتیل کمپنیوں کے حصص کی بلااجازت فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل...
	پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔  صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے بتایا...
	—فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر میں اگر اسپرے نہیں ہو رہا تو یہ ایچ ایم سی کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔وسیم حسین نے...
	اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں دکھائے جانے والے استاد اور طالبہ کے درمیان رومانوی تعلق کی وجہ سے لاہور کے کئی تعلیمی اداروں نے اپنے کیمپس میں ڈراموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم اسے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔  ڈرامے میں ہمایوں سعید نے یونیورسٹی کے استاد جب کہ سجل علی نے یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو رومانوی تعلق میں دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈرامے کی ایک قسط میں سجل علی اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلو لڑکیوں اور لڑکوں کے...
	پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی جانچ پڑتال میں ناکام رہا ہے۔  عدالت نے دونوں کمپنیوں کی ملکیت یا...
	ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران اور بچوں کے ابتدائی برسوں میں چینی کے استعمال کو محدود رکھنے سے دل کی خطرناک بیماریوں کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں برطانیہ کے 63 ہزار سے زائد بالغ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر اُن ماؤں کے ہاں پیدا ہوئے تھے جو 1950 کی دہائی کے اوائل میں چینی کی راشننگ کے دور میں زندگی گزار رہی تھیں۔ اُس وقت حاملہ خواتین کے لیے روزانہ چینی کا استعمال 40 گرام سے کم مقرر تھا، جبکہ دو سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی اضافی چینی نہیں دی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ذیابطیس نوجوانوں میں...
	آزاد کشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی پاک۔بھارت جنگ کے دوران پیر کلیوہ پوسٹ پر دشمن کے خلاف بہادری اور عزم کی لازوال داستان رقم کی۔ وہ 23 اپریل 1922 کو کھنڈہار، تحصیل مہندر پونچھ (آزاد جموں و کشمیر) میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں پاکستان واپس آکر سردار فتح محمد کریلوی کی ‘حیدری فورس’ میں شامل ہوئے، جسے بعدازاں ‘شیرِ ریاستی بٹالین’ کا نام دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت سیف علی جنجوعہ کو ان کی قابلیت کے پیشِ نظر...
	محبوبہ مفتی نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ مجرموں سے مختلف سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے سے ان کے بنیادی حقوق سلب ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی جیلوں میں نظربند تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ زیر سماعت قیدیوں کو اس وقت تک مقبوضہ جموں و...
	پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے “جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات: ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات” کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے۔ یہ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت اور جغرافیائی معلوماتی ٹیکنالوجی (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار زمین کے انتظام میں استعمال کرسکیں۔ اس پروگرام میں عراق، اردن، لیبیا، تیونس، ایران اور پاکستان کے ماہرین شرکت کریں گے۔ تربیت لیکچرز، عملی مظاہروں اور مشقوں کے ذریعے دی جائے گی،...
	بھارت کے بڑی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ
	بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے سرکریک کے قریب ایک بڑی مشترکہ جنگی مشق ‘ترشول‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مشق کے اعلان کے فوراً بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے بعض حصوں پر 28 اور 29 اکتوبر کے لیے عبوری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مشق کا مقصد اور دائرہ کار بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق ’ترشول‘ مشق میں بری، بحری اور فضائی، تینوں مسلح افواج، حصہ لیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی تیاری، خود انحصاری  اور تکنیکی ہم آہنگی کو جانچنا ہے۔ India's announcement of war exercises by...
	آج ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان منعقد ہوگا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا۔ اہم ڈی کیڈ ٹیسٹ کے لئیے اسلام آباد میں دو سینٹر بنائے گِئے ہیں۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ  اسلام آباد کے لئے دو سینٹر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز بلڈنگ میں اور بحریہ یونیورسٹی میں بنایاگیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا، پی ایم اینڈ ڈی سی براہِ راست منتظم نہیں۔ نیشنل آئٹم بینک تک رسائی تمام امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کو دی گئی ہے۔ یونیورسٹیاں کوپیپر سیٹنگ، ڈیولپمنٹ اور پرنٹنگ کے دوران پی ایم...