2025-11-12@06:47:44 GMT
تلاش کی گنتی: 907
«کونسل کے سکریٹری جنرل»:
(نئی خبر)
ایمازون کے کلاؤڈ یونٹ کو بجلی کی فراہمی میں تعطل، فورٹ نائیٹ اور سنیپ چیٹ سمیت متعدد ویب سائٹس اور ایپس متاثر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایمازون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ کو پیر کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی مسائل پیش آئے اور ‘‘فورٹ نائیٹ‘‘ اور سنیپ چیٹ سمیت کئی مشہور ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہو ئی ۔ اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم US-EAST-1 ریجن میں متعدد اے ڈبلیو ایس سروسز کے لیے ’’ایرر‘‘ کی بلند شرح اور تاخیر کی تصدیق کرتے ہیں۔متعدد بڑی کمپنیوں بشمول اے آئی اسٹارٹ اپ Perplexity، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے اپنی سروسز کی خرابی کا ذمہ دار اے...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرکی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے) پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سپر ٹیکس؛ سپریم کورٹ میں ٹیکس پر سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے وکیل نے اپنے دلائل دیے جب کہ سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث بھی ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت کی، جس میں مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل عابد شعبان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ سماعت کے دوران وکیل عابد شعبان نے مؤقف اپنایا کہ سینیٹ ترمیم کے لیے تجاویز دیتا ہے، ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا...
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی راکٹ لیجیان-1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کے زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنسدانوں و انجینئیرز کی پزیرائی کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باقی شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے. انہوں نے کہا کہ اس مثالی تعاون کیلئے اپنے عظیم و دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار چین کے مشکور ہیں. پاکستانیوں کے دل چینی قیادت و چینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں. کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے شہباز شریف نے کہا کہ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان...
کوئٹہ: لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع وڈھ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیویز فورس نے ضلع وڈھ کے دور دراز علاقے گاسلیٹی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرکے رحمت اللہ نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ برآمد ہونے والی منشیات پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، گرفتار ملزم رحمت اللہ مقامی رہائشی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات افغانستان کی سرحد سے پار کرکے بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور اس کی ترسیل کوئٹہ...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
جنوبی افریقا کی بیٹنگ اسٹرنتھ کی وجہ سے پچز کو فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر بڑے رنز کیلئے پچز تیار نہیں کی جائیں گی،پلان تیار ،ذرائعسلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ان کی بیٹنگ اسٹرنتھ کی وجہ سے پچز کو فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کے لیے بھی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے فیصلہ کیا...
دنیا بھر کے ماہرینِ فلکیات اس وقت ایک غیرمعمولی خلائی منظر سے محظوظ ہیں، کیونکہ ہماری کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار روشن توانائی پھوٹ رہی ہے جس نے سائنسدانوں کو نئی تحقیق پر مجبور کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ روشنی کائنات کے سب سے بڑے راز ڈارک میٹر کی موجودگی کا ثبوت بھی بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 7 ارب سال پرانی فوسل کہکشاں دریافت، ان کہکشاؤں میں وقت کیوں نہیں گزرتا؟ گزشتہ کئی دہائیوں سے سائنس دان کہکشاں کے مرکز سے خارج ہونے والی دھندلی گاما شعاعوں سے پریشان تھے، تاہم حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ روشنی یا تو ڈارک میٹر کے ذرات کے ٹکراؤ سے پیدا ہورہی ہے یا پھر تیز رفتار نیوٹرون...
ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کے فلاحی فنڈز قومی امانت ہیں، کسی بھی بے ضابطگی یا جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کا اختیار نہیں۔ کراچی سے سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں مبینہ بینک فراڈ پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 اکتوبر کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ گورنر نے واضح کیا کہ حکومتِ سندھ کا سیکریٹری ثقافت ہی...
بینظیرہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے،تقریباً ایک کروڑ مستحق خاندان بی آئی ایس پی کے کیش ٹرانسفر پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ غربت کے خاتمے، خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی...
وفاقی وصوبائی حکومتوں کی نا اہلی،عوام بجلی و پانی کے بحران،انفرا اسٹریکچر کے مسائل اور اسٹریٹ کرائم کا شکار ہیں،منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ کراچی میں بد امنی،مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں میں شہریوں کی اموات اورعوام کے دیگر مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے عوام لاقانونیت و بد امنی ، بجلی وپانی کے بحران ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں او ر انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی اور کراچی دشمنی کا کھلا ثبوت...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام، بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایف آئی اے کو جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری، ایف آئی اے حکام اور فرحت اللہ بابر عدالت میں پیش ہوئے۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت نے موقف اپنایا کہ سات ماہ سے انکوائری کررہے ہیں لیکن بتا نہیں رہے کہ انکوائری کیا ہے، ہمیں ابھی تک معلوم نہیں الزامات کیا ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جی بتائیں کیا انکوائری ہے...
حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کالعدم یا متنازعہ خبروں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے جعلی مواد کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کر دیا ہے، حکام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے۔ حکام کے مطابق ٹی ایل پی واقعے سے جڑی فیک نیوز نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کے لیے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان...
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ہےکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایاکہ سولر کی وجہ سے گرڈ سسٹم پر بوجھ ہے، نیٹ میٹرنگ انقلاب برپا کر رہا ہے اور پاکستان میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت 12ہزارمیگاوٹ سے بڑھ چکی ہے، آف گرڈ سولر کا تخمینہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا، گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے تاہم کوشش کررہے ہیں ملک کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔سیکرٹری پاور...
وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، اہم خارجی کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیاکہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو ایک مرتبہ پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو درست قرار دے دیا۔جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔عدالت نے شارٹ آرڈر جاری کرتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے کیس کی پیروی سنگین خان ایڈووکیٹ، اولس یار خان ایڈووکیٹ اور دیگر ملگری وکیلان نے کی۔سماعت کے موقع پر صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور دیگر اراکین بھی...
ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانیوں کے قتلِ عام اور مسلسل ریاستی جبر کے بعد یہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکومت اخلاقی اور سیاسی طور پر اپنے حقِ حکمرانی سے محروم ہو چکی ہے، اب اس مظلوم قوم پر مزید تجربات کی کوئی گنجائش نہیں رہی اس حکومت کو فوراً مستعفی ہو کر گھر جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے شرکاء پر ریاستی جبر، براہِ راست فائرنگ اور بے گناہ افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا کسی بھی مہذب، جمہوری اور اسلامی...
بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا...
کراچی : جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کو آرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں وفد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ایف آئی اے فیصل آباد نے عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک منگنوانے والے نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق اشتہاری ملزم محمد شریف کوائرپورٹ سےگرفتارکیا گیا،ملزم کےخلاف انٹرپول کے ذریعے بلیونوٹس بھی جاری کیاگیا تھا،ایف آئی اےکےمطابق گینگ میں شامل دوملزمان ظہوراحمد اورمحمد غفور پہلے ہی گرفتار ہیں۔ ملزمان معصوم شہریوں کومفت عمرہ اور ملازمت کےجھانسہ دےکرسعودی عرب اسمگل کرتے ہیں،متاثرہ خواتین کوسعودی عرب میں بھیک مانگنےپرمجبورکیاجاتا ہے،گرفتارملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
طالبان حکومت ہر لمحہ افغانستان کو ہزاروں سال پیچھے لے جانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ طالبان کی شوریٰ نے گزشتہ ہفتے اس بات کا ادراک کر لیا کہ جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی شیطان کی ایجاد ہے، اس بناء پر شوریٰ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے پورے افغانستان میں انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کی تمام سہولتوں کو معطل کردیا۔ افغان حکومت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوا اور پورے افغانستان میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی۔ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے موبائل فون اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم تو بند ہوئے ہی اس کے ساتھ ہی لینڈ لائن ٹیلی فون کی سروس بھی معطل ہوگئی۔ یوں بینکنگ سروس سے لے کر ہوائی سفر بھی معطل ہوا۔ اس سے پہلے 16...
شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سسیلی سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
ایمازون آئندہ سال پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز کا آغاز کریگا، پروجیکٹ کوئپر کے ذریعے پاکستانی صارفین تیزترین سروس تک رسائی حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ایمازون کے پروجیکٹ کوئپر کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق اب جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ایمازون نے لو ارتھ آربٹ(ایک ای او) سیٹلائٹ اقدام کے تحت پروجیکٹ کوئپر شروع کیا ہے جو 2026 کے آخر تک پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ خدمات شروع کرنے جارہا ہے۔اربوں ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری کے حامل اس پروجیکٹ کو دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لئے...
چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کو ایک خط بھیجا، جس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، میں سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی اور اپنی جانب سے جنرل سکریٹری اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی، ورکرز پارٹی آف کوریا کے تمام ارکان اور کوریائی عوام کو گرمجوش مبارکباد اور نیک...
فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصلآئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔صدرِ...
ٹی ایل پی کو محدود رکھنے کی کوششوں کے باعث لاہور میں کشیدگی، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
لاہور شہر میں جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سےتاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
پنجاب میں انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول اجلاس میں پیرا کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ نو عمر افراد سوشل میڈیا پر ایسا مواد دیکھ رہے ہیں جو ان کی شخصیت اور ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔امریکی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 73 فیصد نوجوان انٹرنیٹ پر لڑائی، طاقت اور دولت کمانے جیسے تصورات سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ یہ رجحان خاص طور پر نوعمر لڑکوں میں زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔سروے میں بتایا گیا کہ ایسے مواد کو بار بار دیکھنے والے لڑکوں میں خود اعتمادی کی کمی، تنہائی اور جذبات چھپانے جیسی عادات عام پائی جاتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 68 فیصد نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود یہ مواد تلاش نہیں کرتے بلکہ یہ خود بخود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت ادارہ نورحق میں کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منعقدہ’’ یکجہتی فلسطین‘‘ سیمینار میںمقررین نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کے نام پر ٹریپ ہونے کے بجائے غزہ کے مظلوم مسلمانوں اور حماس کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور 2 سال سے جاری جارحیت و دہشت گردی اور انسانیت سوز مظالم پر امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں غزہ کے مظلوموں کے حق میں احتجاج نے سب کی آنکھیں کھول دیں ہیں۔2 ریاستی حل گریٹر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے حکومت سے الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ڈی جی پاما عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو غیرمعیاری بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کرنی چاہیے تاکہ صارفین کو ناقص ٹیکنالوجی والی گاڑیاں خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر معیاری بیٹریوں کی اجازت دینا صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ ناقص بیٹریوں کے استعمال سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی پائیداری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس شعبے کو درست سمت میں نہ چلایا گیا تو ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس بہادرانہ کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب اور 9 جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں...
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، طفیل رند پر میر پور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسو واہ پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے طفیل رند جاں بحق ہو گئے، ان کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس کیا۔ اپنے ایک...
پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟ شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ ???????? At the Moscow...
بجلی صارفین کو نئے کنکشن کے لیے 5 ہزار کے بجائے اب 25 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئے میٹروں کی خریداری کی مد میں صارفین پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ لیسکو نے نجی کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں ملتا تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔ اس حوالے سے لیسکو نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو اب میٹر خود فراہم نہیں کرے گا۔ بلکہ یہ صرف این او...
کراچی : میٹرک اور انٹر پاس طالب علموں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اب طلبا مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چیف منسٹر پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کے لیے مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرائے جائیں گے۔ یہ کورسز محکمہ انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے تین جامعات میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی حیدرآباد اور آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 35 ہزار طلبہ کو تین مراحل میں آئی ٹی کے شارٹ کورسز کروائے جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں...
لاہور: بجلی صارفین پر کئی گنا مزیدبوجھ ڈال دیا گیا، اب نئے کنکشن کے لئے 5 ہزار کی جگہ صارف اب 25 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر نئے میٹرز کی خریداری کے معاملے میں بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اے ایم آئی (AMI) میٹر تیار کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے ان کمپنیوں کو کروڑوں روپے منافع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو میٹر پہلے 5 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب صارفین کو وہی میٹر 25 ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔ لیسکو نے اس حوالے سے باقاعدہ...
لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ "حاجی طارق خان گروپ" کا خاتمہ کردیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ادارے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر اندرونِ سندھ کے غریب اور مجبور افراد کو ورغلا کر خلیجی ممالک، بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان میں منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اے این ایف نے جدید اور تکنیکی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے دوران مشکوک افراد کی فزیکل اور ڈیجیٹل نگرانی سے یہ شواہد حاصل کیے کہ گروہ کے کارندے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہانے مستقبل کے...
وزیر اعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے دورے کے دوران ملک و قوم کی خدمت میں نمایاں کردار کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔ ملائیشین سرکاری خبر رساں ادارے برناما کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا (آئی آئی یو ایم) نے کوالالمپور کیمپس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران وزیراعظم پاکستان کو ’قیادت اور طرزِ حکمرانی‘ کے شعبے میں فلسفے کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیلے رنگ کا گاؤن پہنے تقریب میں شرکت کی اور اس اعزاز کو ’بڑی سعادت‘ اور ’قابلِ فخر لمحہ‘ قرار دیا، انہوں نے اس موقع پر پاہانگ کی ملکہ تونکو عزیزہ امینہ میمونہ اسکندریہ، جو یونیورسٹی کی آئینی سربراہ بھی ہیں،...
شاہد سپرا:لیسکو نے صارفین کے لیے1 لاکھ 50 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنگل فیز، اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی جائیگی،لیسکو کو 3 کیٹیگریز کی صورت میں خریداری کیلئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے،لیسکو نے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے سنگل و تھری فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا،لیسکو ابتدائی طور پر 65 ہزار دو سو ستر سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدے گی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا 50ہزار اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل ،24 ہزار 675اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدے جائینگے،اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرز صارفین کو نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کیلئے دیئے جائیں گے،اے ایم آئی...
اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس دعوے کومستردکردیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک روز قبل برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ نے آفر دی تھی، جو بعد میں دوبارہ بھی دہرائی گئی، علیمہ خان کے مطابق یہ آفر پاکستان چھوڑنے کی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مصدق ملک نے کہاکہ علیمہ خان کادعویٰ بے بنیادہے،ایسے کوئی بات نہیں ہوئی،یہ لوگ ایسی بے تکی باتیں کرکے خود کودھوکادے ہیں ۔واضح رہے کہ علیمہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو آفر ہے، “چار اگست گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے آفر آئی۔ پھر آفر آئی ہے۔ برٹش فارن سیکریٹری نے عمران خان کو آفر کی۔...
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ایک بار پھر سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آج بھی پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا اور دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا، ساتھ ہی معافی مانگنے کا مطالبہ دہرایا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی حمایت مجبوری نہیں، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خارجہ پاکستان نےکہا ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت انخلا کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمان وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان برادر ملک اردن کی مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر انتہائی شکر گزار ہے۔ The Ministry of Foreign Affairs of Pakistan, through its Embassy in Amman, is working tirelessly to secure the safe evacuation of former Senator Mushtaq Ahmad Khan. With the invaluable...
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ پاکستان، عمان میں قائم سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی محفوظ رہائی اور واپسی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان ترجمان نے کہا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون اور مدد سے اس عمل کے آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ مزید پڑھیں: صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان گھر کے سامنے فائرنگ سے جاں بحق ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اردن کی حکومت کے شاندار تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر دلی شکر گزار ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جسکا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان...
بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کے بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے جعلی اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ ممکن ہو گا، آئیسکو کو صارفین کی درست معلومات دستیاب ہوں...
— فائل فوٹو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شکتی شمال مغربی بحیرۂ عرب میں موجود ہے مگر پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے تقریباً 700 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہے۔ 6 اکتوبر تک طوفان اپنا رخ تبدیل کر کے مشرق کی جانب مڑے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ سمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، کراچی سے 390 کلو میٹر دور موجودسمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، جو کراچی سے تقریباً 390 کلو میٹر جنوب، جنوب مغرب کی سمت میں ہے۔ محکمہ...
پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا تاہم یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر حکم امتناعی ختم کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بطور وکیل عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی...
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کا نیا یا دوبارہ کنکشن حاصل کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد جعلی کنکشنز اور نادہندگان کی روک تھام ہے۔ یہ نیا اقدام آئیسکو اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ جعلی کنکشنز کی روک تھام اور صارف کی شناخت کی تصدیق آئیسکو کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے نئے کنکشن کے خواہشمند صارفین کی شناخت درست اور محفوظ طریقے سے ممکن ہوگی۔جعلی یا غیرقانونی میٹر کنکشن کا سلسلہ بند...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر حکم امتناعی ختم کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بطور وکیل عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا تاہم یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر بیرسٹر گوہر نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے یکم اکتوبر کو دونوں رہنماؤں کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر دیا گیا حکمِ امتناعی ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔ عدالت نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دونوں رہنما اپنی...
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال کورنگی انڈسٹریل ایریا میں انڈس فارما یونین کے محنت کشوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کے فیصلے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے قانون کے تحت انہیں سزا دی جانی چاہیے، سینیٹر عرفان صدیقی نے اس واقعہ کی تحقیقات کے عمل کو شفاف بنانے اور صحافی تنظیموں کو اس میں شریک رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔سینیٹر صدیقی نے کہا کہ غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے قانون کے تحت انہیں سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسی...
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی بھی جان بچ جائے گی۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ...
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کے لیے آخری دستاویز تھا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟ بیان کے مطابق پی آئی اے کو پہلے ہی تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی...
محکمہ داخلہ پنجاب نے گورنر ہاؤس لاہور میں ’پنجاب انسدادِ شدت پسندی ایکٹ 2025‘ کے حوالے سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرینِ قانون، علما، یونیورسٹی اساتذہ، سول سوسائٹی اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی عالمی سطح پر موثر قرار دی گئی ہے، وزیر اعظم مقررین نے زور دیا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ صرف قانون سے نہیں بلکہ تعلیم، آگاہی اور مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔ ماہرین نے بین المذاہب ہم آہنگی، فرقہ واریت کے خاتمے اور خواتین و بچوں کے حقوق...
اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں، لیکن انہیں منوانے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج دیا تھا، عوامی مطالبات پُرامن طریقے سے تسلیم کیے جا سکتے ہیں، تاہم پرتشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ معاملہ پُرامن طور پر حل کیا جائے۔ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی قیادت نے بھی اتفاق رائے سے مسائل کے حل کی کوشش کی، وزیراعظم ان معاملات کو اعلیٰ سطح پر دیکھ رہے ہیں...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراستغزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان...
حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔ جس کو دیکھو منہ اٹھاکر پنجاب...
واشنگٹن: امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے ہیں، جس سے سیاسی ہلچل مزید بڑھ گئی ہے۔ منجمد کیے گئے فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔ جب کہ بقیہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 14 ڈیموکریٹک ریاستوں میں جاری تھے جنہیں اچانک روک دیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ فنڈز غیر ضروری اخراجات کے زمرے میں آتے ہیں اور شٹ ڈاؤن کے دوران مالیاتی نظم و ضبط ضروری ہے۔ تاہم ڈیموکریٹک رہنماؤں نے...
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی، علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ حیات نجفی کو اہم ذمہ داریاں تفویض
شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی صاحب کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی ذمہ داری مولانا حیات عباس نجفی صاحب کے سپرد کی گئی ہے۔ دونوں شخصیات اپنی تجربہ کار قیادت اور متحرک کردار کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت اور امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سندھ کی سطح پر اہم تنظیمی فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں شمالی سندھ اور جنوبی سندھ کے لیے علیحدہ ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی سندھ کے لیے مولانا مقصود ڈومکی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی سندھ کی...
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت...
غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے حکومت پاکستان نے اسرائیلی کی غیرقانونی حراست سے اپنے شوہر کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطے کی بابت انہوں نے بتایا کہ 2 روز قبل ان کا موبائل جام کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو...
اسرائیلی افواج نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جن میں گریٹا تھنبرک اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ یہ افراد فلوٹیلا کی 13 کشتیوں میں سوار تھے جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابوکشیک نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 30 اسپین، 22 اٹلی، 21 ترکی اور 12 ملائیشیا کے شہری شامل ہیں۔ ???? SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
مسلمان حکمرانوں کو امریکی چنگل سے نکل کر عملی اقدامات سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بزور قوت روکنا ہوگا، جے یو آئی
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم گلوبل صمود فرٹیلا کی استقامت اورکامیابی کی دعا کرتے ہیں امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کل کسی اور کی باری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے 44 ممالک پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل نے روکنے کی کوشش کی تو امت مسلمہ اب خاموش رہنے کی بجائے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جس نے غزہ میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے پوری پاکستانی کو مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مظلوم فلسطینیوں کے...
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت بدھ کے روز 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم اور سی ڈی اے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے ایس ایم سی کے شرکا کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دیتے...
درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے حکومتی حکم کو معطل کر دیا۔ مذکورہ فیصلہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کیا تھا۔ افتخار احمد لانگو کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایگزیکٹو افسران کو عدالتی اختیارات دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان...
پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا :وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہمیں کارروائی کرنا پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد...
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش سے اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کابل ائیرپورٹ کے حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ ائیرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت کے کوئی آثار نہیں ہیں۔فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار24 کے مطابق منگل کو کابل آنے اور جانے والی چند پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’نامعلوم‘ کردیا گیا ہے۔ اداکارہ ثنا جاوید کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ...
مقررین نے کہا کہ یہ رجحان عالمی امن اور بقائے باہمی کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کر رہا ہے اور اس کے تفرقہ انگیز بیانیے کو روکنے کے لیے علمی، سفارتی اور پالیسی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ ہندوتوا کی نظریاتی سوچ کے بڑھتے ہوئے اثرات اور اس کے پھیلتے ہوئے عالمی نیٹ ورکس نہ صرف تارکینِ وطن کی سیاست کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا میں خطرناک اضافہ کر رہے ہیں۔ ذرائٰع کے مطابق سیمینار میں محققین، پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا...
ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان...
بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے۔ عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بلوم برگ اور دی وائر جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" (RAW) بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے منظم نیٹ ورکس چلا رہی ہے، جنہیں مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی حاصل ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل کورٹ نیویارک میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ایک...
رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن—فائل فوٹو رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرا لیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں؟ پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔ ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
نیویارک:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کوسٹاریکا کے وزیر خارجہ معالیہ ارنالڈو آندرے سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> خبر ایجنسی
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے...
وکلاء کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹراعظم نذیرتارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،وکلا کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وکلا کامعاشرے میں کلیدی کردارہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ،ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ رہائشی منصوبے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی کاموں بارے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئینی ترمیم میں وکلا کی تجاویزشامل کی گئیں،قانونی اصلاحات میں قانونی برادری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گوہر ایوب
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے پر ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو متعدد امور میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کابینہ کے فیصلے کے بعد صوبے کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کوڈ آف کرمنل پروسٹیجر 1898 کی شق 14-A کے تحت ان کے زیر انتظام حدود میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت جنگلات، مائنز اینڈ منرلز، خوراک میں ملاوٹ، خوراک کے تحفظ، سرکاری زمین...
تحریک انصاف ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی۔چیٔرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے، پی ٹی آئی سینیٹرز کو بطور چیٔرمین کمیٹی مراعات بھی جاری رہیں گی، چیٔرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے ضروری احکامات جاری کر دیٔے ہیں۔ذرائع...
صاحبزادہ حامد رضا —فائل فوٹو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی ہدایات پر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلے سے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا ہے۔