2025-04-29@06:45:23 GMT
تلاش کی گنتی: 237
«ا ٹزم سے متاثرہ بچوں»:
(نئی خبر)
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سویٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے، سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سویٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کے حوصلے کو سراہا، بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور تحائف بھی دیے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت سویٹ...

دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے پی ٹی آئی رہنما خود کرپٹ ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر ملک میں افراتفری اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پر تنقید کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی منافقت کر رہی ہے کیونکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود کرپٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط کاریوں سے متعلق مزید انکشافات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے عوام کی خدمت پر اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی...
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوئیٹ ہوم جیسا ایک ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری...
برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...

بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے...
ویب ڈیسک: بھارت جاکر محبت کی شادی کرنے والی سیما کے سابق پاکستانی شوہر حیدر نےاپنی بیوی کی حوالگی کیلئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوں کو واپس پاکستان بھیجا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو بیان میں سیما کے پاکستانی شوہر حیدر نے ایک بار پھر بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔19 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی پولیس نے چھوٹے سے مقدمے کی تحقیقات مکمل نہ کرسکی، سیما اورحیدر کے چار بچوں کی قسمت کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔اس سے قبل غلام حیدر نے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈا کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر سیما حیدر کو...
رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، یہ کوشش کر رہے تھے کہ مذاکرات کی آڑ میں این آر او مل جائے، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو فرنٹ مین بنایا تھا، آخر کار ان کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل، دہشتگردی پر ضرور مذاکرات ہونے چاہئیں، مسائل کے حل کیلئے بالکل بات چیت ہونی چاہیے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) پاکستان کی ایک عدالت نے جمعے کے روز ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بدعنوانی کے ایک تاریخی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا۔ انسداد بدعنوانی کی عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے القادر ٹرسٹ کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ نے اپنا "مقدمہ ثابت کر دیا ہے" اور انہوں نے عمران خان کو چودہ برس جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات برس قید کی سزا سنائی۔ القادر ٹرسٹ کیس سے عمران خان اور ملک ریاض کا کیا تعلق ہے؟ اڈیالہ جیل میں عارضی کمرہ عدالت میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کر دیا، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے، اہل خانہ شادی کی تقریب کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے کہ واردات ہوگئی۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی خاندان کو چوروں نے لوٹ لیا ہے، لائنز ایریا کے رہائشی خاندان نے دعویٰ کیا کہ گھر میں 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے کی نقد رقم موجود تھی، ان کے گھر میں شادی کی تقریبات چل رہی ہیں، جب کہ سب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے چوری کا واقعہ پیش آگیا۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ چور نے الماریاں توڑ کر زیورات اور نقدی...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو اہل اور باصلاحیت قیادت مل جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات مل سکتی ہے، پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے وسائل کے موثر استعمال سے پاکستان دوبارہ معاشی استحکام حاصل کر کے قرضے دینے والا ملک بن سکتا ہے، پاکستان میں کمی ہے تو اہل اور دیانت دار قیادت کی ہے ہیں پاکستان کو لوٹنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا جو پاکستان کو لوٹ رہے ہیں ان کو ہم روک لیں گے تو پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا اس کیلیے ہم سب کو ملکر جدو جہد کرناہوگی، خدانخواستہ پاکستان پر برا...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جب کہ تین بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس کے تعاون سے ملنے والے دونوں بچے سائٹ ایریا میٹروول سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے اور اپنی خالہ کے گھر سے بازیاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق، 14 جنوری 2025 کو 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کراچی کے نارتھ کراچی اور گارڈن کے علاقوں سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ دونوں بچے مقامی مدرسہ کے طالب علم ہیں اور پولیس کو ان کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سائٹ اے میں جمع کرائی گئی تھی۔ بچوں کے والد محمد اسلام نے کہا کہ میرے بچے باحفاظت...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگ ماحول کو بہتر نہیں کرنا چاہتے، مذاکرات کو آگے بڑھانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ 3 ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو خود ہی چلے جانا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق ہر شہر میں مقدمات چل رہے ہیں، لاکھوں لوگ براہ راست متاثر ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے خلاف الزام ہے زمان پارک میں 3 پولیس اہلکاروں نے ہدایات سنی تھیں۔ انہوں...
کراچی: گارڈن ویسٹ سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو کمسن پڑوسی بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ مکان نمبر 28/3 صدیق وہاب روڈ یسین مسجد کے قریب سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ الزام نمبر 12/2025 گارڈن پولیس نے 364A ، R/w3-TIP ACT-2018 کے تحت درج کر لیا ، مقدمہ زینب یونس زوجہ یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی خاتون نے مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ مزکورہ بالا مکان میں رہائش پزیر ہوں اور AK فٹنس جم گارڈن میں...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے. ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر...
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں بچوں کے حقوق کیلئے پہلی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں بچوں کی فلاح و بہبود اور حقوق سے متعلق اہم مسائل حل کرنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے، رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد کمیٹی کی سربراہی کریں گی جبکہ دیگر ارکان میں زکیہ خان، مہوش سلطانہ، سلمیٰ سعید، رخشندہ کوثر ودیگر شامل ہیں۔ کمیٹی کی سربراہ سارہ احمد نے بتایا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کمیٹی کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے رہنمائی اور نگرانی فراہم کریں گے تاکہ گروپ اپنے مقاصد کو موثر طریقے سے حاصل کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلیے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر سینیٹ میں احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ سے وہ لفظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ اپنی چوری کو چھپانے کیلیے سیرت کا نام لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے لیڈر کی کرپشن کو بچانے کیلیے احتجاج کررہے ہیں، ہمیں عدالتی معاملات میں سیرت النبیؐ کو سامنے نہیں لانا چاہیے۔ آپ ہم سے رسیدیں مانگتے تھے اور آپ کی اپنی ساری رسیدیں جعلی نکلیں، بتایا جائے 64 ارب روپے پاکستان کے خزانے میں کیوں نہیں آئے؟ اگر چوری کے پیسے...
اسلام آباد: حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر سینیٹ میں احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ سے وہ لفظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ ہم سے رسیدیں مانگتے تھے اور آپ کی اپنی ساری رسیدیں جعلی نکلیں، بتایا جائے 64 ارب روپیہ پاکستان کے خزانے میں کیوں نہیں آیا۔ اگر چوری کے پیسے سے مسجد بنالی جائے تو چوری ہی ہوگی، یہ اپنی چوری کو چھپانے کیلئے سیرت کا نام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوری سے بننے والے ادارے کو نہیں چلنا چاہئے، برطانیہ نے 64 ارب روپے پاکستان کی ریاست کو دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے...
اسلام آباد:سال 2024 کا 71 واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں. سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں. دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ماہرین صحت نے والدین پر زور دیا ہے...
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول 2024 کے امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سائنس، کامرس اور آرٹس گروپ کے طلبہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں گے، بغیر کسی اضافی فیس کے۔ بورڈ نے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے انٹربورڈ اور سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے ہیں، تاکہ طلبہ اور طالبات کو سکروٹنی فارم جمع کروانے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ، ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے، اور طلبہ فارم انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔...
اسلام آباد: سال 2024 کا 71 واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ماہرین صحت نے والدین...
—فائل فوٹو انٹر بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے بعد چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انٹر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن (سی ایل ایف) کے درمیان کامیاب شراکت داری کے باعث سندھ میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح 2.9 فیصد تک کم ہو گئی ہے جو پاکستان کی قومی اوسط 5.4 کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چائڈ لائف کے زیر انتظام اسپتالوں میں بچوں کی شرح اموات1.2 فیصد ہے جو کہ ملک کے بہترین نجی اسپتالوں کے برابر ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں پاکستان کی پہلی عوامی شعبے کی لیول 5 بچوں کی سیف کیئر سہولت کے افتتاح کے موقع پر گلوبل ریکنسیلیئشن آف ہیلتھ کیئر کوالٹی ان چائلڈ ایمرجنسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے، سینیٹر اعجاز چودھری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کیلئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔ اعجاز چودھری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چودھری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین پر مبنی ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کی جانب عملی اقدام شروع کردئے ہیں۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے ”ورچوئل اثاثہ جات بل 2025“ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ ورچوئل اثاثہ جات بل سینیٹ میں منظوری کے لیے جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ورچوئل اثاثوں کا بل پاکستانی روپے کی مدد سے ڈیجیٹل روپیہ شروع کرنے میں مدد کرے گا۔ اس بل کا مقصد پاکستان کے اندر ورچوئل اثاثوں کے اجراء اور استعمال کو منظم کرنا ہے، ورچوئل بل مالی استحکام کو یقینی بنائے گا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ورچوئل کرنسی سے سرمایہ کاروں کی حفاظت یقینی ہوگی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جاسکے گا۔ ورچوئل...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر ہاﺅس سندھ میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد،پانچوں گورنرز نے خطاب کیا ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لئے جائیں گے، گورنر ہاوس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا...
لاہور: لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے نتائج کا اعلان کیا۔ جسے کے مطابق امیدوار مبشر رحمان چودھری صدر منتخب ہوئے انہوں نے 2400ووٹ حاصل کیے جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر امید وار میاں شرجیل کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح سیف الموک کھوکھر نائب صدر، ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر وقاص اسلم کاہلوں اور کینٹ کی نشست پر افلاطون جھکڑ نائب صدور کامیاب قرار پائے جبکہ نصیر بھلہ جنرل سیکرٹری، ملک شرجیل سیکرٹری، سجاعت علی جوائنٹ سیکرٹری، اعجاز گجر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے باعث خالی کرائی گئی املاک میں لوٹ مار اور چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار رہائشیوں کو آگ کے باعث انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔ ان میں سے بہت سے افراد بس ضروری سامنا لے کر گھروں کو چھوڑ گئے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے مزید 2 لاکھ رہائشیوں کو گھر چھوڑنے کے احکامات جاری کیے...
سردی کا موسم بچوں کی صحت پر مختلف اثرات مرتب کرتا ہے،یہ ضروری ہے کہ والدین اور دیکھ بھال کرنے والے افراد سردیوں میں بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں، سرد موسم میں بچے اکثر نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر وائرل انفیکشنز کا شکار ہو جاتے ہیں،اس کے علاوہ سردیوں میں بچوں کی جلد بھی خشک ہو سکتی ہے، ان کی قوت مدافعت بھی کم ہو سکتی ہے،سردیوں میں جسمانی درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے بچوں کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں سب سے عام نزلہ اور زکام ہیں، سرد موسم میں ہوا میں نمی کی کمی اور وائرل انفیکشنز کی وجہ سے نزلہ اور زکام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،کھانسی...
جام شورو(نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ کا ضلع جامشورو جہاں بے امنی کا راج۔ اب قانون کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے، پولیس جج کے گھر سے چوری ہو نے والے ملزمان کو پکڑنے میں ناکام، شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا۔ ضلع جامشورو جو کہ موجودہ وزیراعلیٰ سیدمراد علی شاہ کا آبائی ضلع ہے، جامشورو ضلع میں اب عرصہ دراز سے شدید بے امنی کا راج قائم ہے۔ ضلع میں اَب قانون کے رکھوالے بھی محفوظ نہیں رہے، شہری، تاجر، طالب علم اور استاد لوٹ مار کا شکار ہےں، ضلع میں امن و امان بحال کرانے میں موجودہ ایس ایس پی تاحال ناکام نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں جامشورو کے پوش علاقے مدینہ نگر سے نوشہرو فیروز کے سول...
برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا...