2025-07-26@11:59:59 GMT
تلاش کی گنتی: 588

«دھاندلی کے»:

(نئی خبر)
    ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، ہرکامیابی کےپیچھےایک تیاری اور اس کی داستان ہوتی ہے۔ عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں سب اہم ٹریننگ اور لیڈر شپ ہے، 2019 کی شکست کے بعد بھارت نے رافیل طیارےخریدے اور اپنے طیارے گرنے کے بعد مودی نے شور مچایا اور 2020 میں مودی نے فرسٹ شوٹ صلاحیت والے رافیل طیارے خریدے۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی،  بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، اس...
    ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک سینئر بھارتی پولیس افسر نے نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فائرنگ کے تبادلے میں قتل کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارتی فورسز...
    6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ان شہیدوں میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کا 20 سالہ چپس فروش حیدر علی بھی شامل تھا جس کی شہادت نے کئی آنکھوں کو نم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدر علی پی ایس ایل میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے فوڈ سٹال پر چپس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرتا تھا اور اسے یہ سٹال لگائے صرف 3 روز ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن کے حملے نے حیدر علی کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے بجھا دیا۔ 7 مئی کی شب حیدر علی پنڈی سٹیڈیم...
    — فائل فوٹو  گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ ملک کی...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے،  بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب  سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت کے کتنے طیارے گرے لیکن بھارتی افواج سے پوچھا گیا کہ کتنے طیارے گرے تو انہوں نے جواب نہیں دیا، بھارت حقائق پر پردہ ڈال رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں بہت کچھ کھویا، اس لیے مودی سرکار بوکھلائی ہوئی ہے اور...
    سینئر سیاستدان نے کہا کہ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ جب پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جانبازوں کی جرات و بہادری پر فخر کر رہی ہے، ایسے میں اس نوعیت کا بیان آنا ملک دشمن بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیرِاعظم اور سینئر سیاستدان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا حالیہ بیان افسوسناک اور پوری قوم اور خصوصا ہماری مسلح افواج کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ علیمہ خان نے پاک بھارت حالیہ جنگ کو جھوٹا اور لندن پلان ٹو قرار دے کر نہ صرف شہداء کے خون کی توہین کی ہے بلکہ قوم...
    اسلام آباد: بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔ قرارداد میں شہداء...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔ڈان نیوز کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔دریں اثنا اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں...
    ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔دوران اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63برسوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں راؤنڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔انہوں نے...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ سال 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا...
    پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے، جن میں نہ صرف موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ 2022 میں...
      راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔براہموس میزائل کے...
    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے...
    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رافیل کا گرانا مہارت کی مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو پاک فضائیہ کے 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، نکات میں سندھ طاس معاہدہ شامل ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی میڈیا اور ایوی ایشن انڈسٹری نے کنفرم کرلیا ہے کہ بھارتی طیارے گرے، پاک فضائیہ نے تو بتایا ہے کہ بھارتی رافیل کس طرح گرائے گئے، رافیل کا گرانا مہارت کی ایک مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنادیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں...
    جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر...
    پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پنجاب سمیت ملک بھر کے اسکولز اور تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، انٹرمیڈیٹ، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد مختلف تعلیمی اور امتحانی محکموں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز اور تعلیمی...
    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بالی وڈ اداکار عامر خان اور سیف علی خان کا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر بیان سامنے آگیا۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، تاہم پاکستان کی شاندار جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو گھنٹے ٹیکنے پڑے اور بالآخر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس تمام عرصے کے دوران پاک-بھارت کشیدگی کے سبب کھیل کے شعبے کے علاوہ شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی، پاکستانی فنکاروں کے بھارتی پراجیکٹس پر پابندی عائد کردی گئی، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کردیا گیا۔ دوسری جانب بالی وڈ انڈسٹری میں مسلمان فنکاروں پر بھی...
     لاہور (آئی این پی )سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جوابی وار کے بعد بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین اور قابل ستائش ہے، پاکستان ایک زندہ قوم اور شہیدوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور جوانوں کی جنگی مہارت سے ساری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔حمزہ شہباز نے...
    رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی، صبحین غوری نے ان خیالات کا اظہار حالیہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انھوں نے اپنی جذباتی اور دھواں دھار تقریر میں پاکستان کی مسلح افواج کے مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ملک عزیز کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔ رکن اسمبلی صبحین غوری نے کہا کہ جارحیت پسند بھارت نے کھلی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے مزید کہا...
    امریکی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے لیکن مودی سرکار اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے 4 عہدیداروں نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ بھارتی حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو مزید بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فیصلوں اور پابندیوں پر جنگ بندی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے فوری بعد پاکستان پر لگائے گئے تجارتی اور ویزا پابندیاں بھی جنگ بندی کے باوجود عائد رہیں گی۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے لگائی گئی پابندیوں اور فیصلوں پر سیزفائر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ جوں کی توں...
    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال...
    وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے غیر معمولی مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی حدود کے اندر مؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کیا، قوم کی یکجہتی اور قیادت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ہمارے بھرپور جواب سے بھارت کی مرمت ہوگئی ہے، بھارت کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑی، ہم نے سفارتی محاذ پر زبردست قوم ہونے کا ثبوت دیا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہر چیز لوگوں کے سامنے ہے، دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت ابہام پیدا کرتا ہے، پاکستان نے میزائل اٹیک کیا، پاکستان کو انٹرنیشنل قوانین کے مطابق دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا...
    190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس ،رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدائت کر دی رجسٹرار آفس کے مطابق پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی، کسی دوسرے شخص کے لیے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے...
    موجودہ صورتحال میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام۔ شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دھلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے شہید ہونے والے جوانوں کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان  شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی...
    — فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان نے جو بھی کیا وہ ایک مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت کیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ اور فریب کا رویہ اپنایا، بھارت نے جھوٹ اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی۔ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ رات بھارت نے میزائل حملہ کیا، ہم نے بھرپور جواب دیا، بھارت کو سمجھ ہونی چاہیے کہ اگر وہ یہی روش رکھے گا تو ہماری طرف سے بھی جواب دیا جائیگا۔ پاکستان اب مزید کیا کرے گا؟ خواجہ آصف نے بتادیاوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی...
     قیصر کھو کھر:بھارت کےبزدلانہ حملوں کےتناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 2 ارب روپے کاانٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا،پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کیے گئے،راشن، ادویات ،فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ فنانس نے آن لائن کر دئیے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فنڈز عوامی فلاح کے لئے ایمرجنسی انتظامات کیلئے دئیے گئے،تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس ، ریسکیو ہائی الرٹ   کر دیا۔  محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں ،غیر ضروری...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز) چڑہوئی کے علاقے میں ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی چھلانگ لگا کر پاکستان کی حدود میں لینڈنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بھارت پر ڈرونز کی یلغار، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارت کو کراراجواب دیتے ہوئے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ‘ بنیان المرصوص’ کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور پٹھان کوٹ میں...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق بھارت  میں اندھرے چھا گئے ۔سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔   اس سے قبل بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو   تباہ کر دیا گیا  جبکہ  سپلائی ڈپو اڑی  کو تباہ کر دیا گیا  ۔  پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا   اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی  تباہ کر دیا گیا   جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔...
    بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے سپر سونک کروز میزائیلوں سے لیس اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی 60 فیصد تجارت اسی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔ بیڑے کے بعض جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی بحریہ کے  بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ اور یہ بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی...
    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہگام واقعہ کے بعد فرانس میں متعین پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اور ان کی ٹیم خصوصاً پریس قونصل سجلیہ کی بھر پور کوششوں کے نتیجہ میں بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارے پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے سے بھارتی انکار کے باوجود بین الاقوامی میڈیا بھارتی طیاروں کی تباہی کو مان رہے ہیں۔ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک ایسے تنازعے میں اتر چکے ہیں جو انہیں جنگ کے قریب لے جا رہا ہے۔ دونوں ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں۔ انکے مطابق پاکستانی فوج نے جمعرات، 8 مئی کی شب بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے کشمیر...
    اسلام آباد:ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلتیں تو درکنار شودر ہندو بھی محفوظ نہیں، پاکستان کے ہندو تو شکر کریں کہ وہ بھارت کے مقابلے میں کہیں محفوظ ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں پانچویں روز بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بحث کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا کہ مودی کا بھارت ہندوؤں نے بھی کبھی سوچا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر انڈیا اب انتہا پسند انڈیا میں بدل چکا ہے، مودی پہلگام طرز کے فالس فلیگ آپریشن کرنے کا ماہر ہے۔ شاہد خٹک...
    پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔  بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد  انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی...
    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ فیلیمن یانگ نے عام شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔ جس سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی...
    پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ جارحانہ آپریشن سندور کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نقصان میں مجموعی طور پر 956 ملین امریکی ڈالر (تقریبا 267 ارب روپے) کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے، پاکستان ائیر فورس نے 3 رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 طیارہ تباہ کر ڈالا۔ دستیاب معلومات کے مطابق بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریبا 80.6 ارب پاکستانی روپے) تھی۔ اس کے علاوہ ایک Su-30MKI طیارہ بھی تباہ ہوا جس کی...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا .جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گے. چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں جب کہ پنجاب میں پیر 12 مئی سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔ دوسری جانب، محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے...
    امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے سبب صوبہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 روز کی چھٹیوں کا اعلان امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے کیا گیا۔ صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے9 اور 10 مئی ( جمعہ اور ہفتہ) کو بند رہیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے۔ چھٹیوں کے احکامات تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔ پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے، سوشل میڈیا پر اشیاء مہنگی ہونے کی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔سرکاری افسروں کے نام سے جعلی پیغامات گردش کرنے لگے، ایسا ہی ایک جعلی نوٹیفکیشن ڈی سی لاہور کے نام سے گردش میں آیا، جعلی نوٹیفکیشن میں ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔ جیو فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس نوٹیفکیشن کا تجزیہ کیا اور اسے فیک پایا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خود اعلان کرے گی۔عرفان میمن نے کہا کہ...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے اتوار 11 مئی تک بند کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند رہیں گے، موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹیوں کے احکامات تمام سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں، 12 مئی سے تدریسی عمل لکا...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سرگودھا شہر کے مسیحی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ گل والا کے مسیحی نوجوان تیمان مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور اس کا اسلامی نام محمد ابو تراب تجویز کیا اس موقع پر اہل اسلام نے...
    کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بھی کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری واقعے...
    ’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا جنگی ترانہ ریلیز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) موجودہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ایک نیا جنگی ترانہ ”اللہ اکبر۔۔ تیار ہیں ہم“ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمہ میں شامل شاعری دل کو گرما دینے والی ہے، جبکہ سحر انگیز آواز نے سننے والوں کو جذبے، عزم اور فخر کے ایک نئے احساس سے روشناس کرایا ہے، اس ملی ترانے کے بول ’غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کیلئے تیار ہیں ہم‘، ہر پاکستانی کی زبان پر آ گئے ہیں۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے معلوم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکام نے لاہور کی والٹن کنٹونمنٹ اور گردونواح میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ لاہور کے والٹن روڈ کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازوں کے بعد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاہور کے علاقے نصیر آباد میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی بھی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین نے کم از کم دو سے تین دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی اور سرکاری اسکولوں کی بندش کے حوالے سے والدین کو کالز موصول ہوئی ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلیے  پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات  چیت کی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایکسپریس ٹریبیون  سے گفتگو میں کہا  کہ دونوں ممالک کے مشیروں میں اس حوالے   سے رابطہ ہوا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ایک پاکستانی افسر نے بتایا کہ ایسی سنگین صوررتحال میں اس قسم کے رابطے ضروری  ہیں ،یہ  قیاس آرائی کی جار ہی ہے کہ  کہ دونوں  مشیروں  نے بین الاقوامی اور علاقائی  رہنماؤں کی طرف سے پس پردہ سفارتی...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف مقامات پر حملے کئے۔ بھارت کے حملے میں متعدد شہری شہید ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ہماری مسلح افواج نے بھارت کو فوری جواب دے کر نقصان پہنچایا۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی طرف سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 8 مئی کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں وار بک کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یوا جس میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام اداروں کو وار بک رولز کے تحت کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرکے آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔لاہور میں جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ آمد کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں آبادی کو نشانہ بنانے پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج بہادری کے ساتھ بھارتی اقدام کا جواب دے رہی ہیں۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہوکر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارت کی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اور بھارتی جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے ملکی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے طیارے تو مار گرائے تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اصل جواب ابھی باقی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے اس موقف پر بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور بھارتی صحافی پاکستانی حملے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب میں بھارت کے اندر 8 مقامات پر حملے کر سکتا ہے۔ بی جے پی کے حامی بھارتی صحافی ادتیا راج کول کا کہنا تھا کہ پاکستان راجستھان، جموں و کشمیر اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے کہے گا کہ اس نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت...
      بھارتی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے نتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ Post Views: 4
     بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیاںی رات  پاکستان کے حملے کے بعد  پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس کے پیش نظر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بھارت کی جانب سے حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر پارٹ ٹو کے تھیوری امتحان اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طلباء کا آج اسلامیات...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے۔ بھارت نے پاکستان پر 5 میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے شکست تسلیم کرلیبھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی...
    وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔  وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہر طبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود پیمانے پر جنگ چھڑ جانے کے بعد پنجاب اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہر طبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی...
    پیرس(اے بی این نیوز)بھارت اورپاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث فرانس کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا،گزشتہ رات بھارت کا پاکستان پر حملے میں فرانسیسی طیارے رافیل کے استعمال کے بعد پاکستان کی جانب سے دو رافیل طیاروں کو گرائے جانے کے بعد فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئر گر گئے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے جارحیت پر پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے ، بھارت نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرلی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا،یاد رہے کہ پاکستان آرمی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے ، بھارت نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرلی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان،بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی،دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے افواج پاکستان کا بھارتی...
      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی...
    دوحہ‘ نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بند کمرہ اجلاس کی مزید تفصیلات کے مطابق خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یو این سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی مندوب نے بھارت کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رات کی تاریکی میں وار کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ وزیر داخلہ نے شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اس سے قبل  ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ شہروں پر  بزدلانہ حملوں کے بعد  پوری قوم متحد ہو گئی ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ایکس،پر پاکستان مسلم لیگ ن کے اکاونٹ سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا یا گیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان زندہ باد۔ مزید :
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‏پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہدا کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے، ‏پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری...
    الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ  کیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سے آخر میں ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ...
    پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان...
    جنگ فوٹو پاکستان کے سابق انڈس واٹر کمشنر سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت اس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا کیونکہ معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں۔سید جماعت علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو متعلقہ فورمز پر بھارت کو چیلنج کرنا چاہیے، اگر حالات یہی رہے تو بھارت یکم جولائی سے 10 اکتوبر تک پاکستان کو سیلاب کی صورتِ حال سے بھی آگاہ نہیں کرے گا۔ سید جماعت علی شاہ نے ٹورانٹو میں ’جنگ/ جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی غیرقانونی اور غیر انسانی ہے، پاکستان اور بھارت نے...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی سیاسی حریف کانگریس کے ریاست اترپردیش کے صدر اجے رائے کی جانب سے رفال طیارے کے ماڈل پر لیموں اور مرچیں لٹکانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے.(جاری ہے) یادرہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے رفال طیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کی تھی تاہم پاک فضائیہ کی فوری کاروائی کے بعد بھارتی طیارے علاقے سے بھاگ نکلے کانگریس پارٹی کے سنیئر راہنما اجے رائے بی جے پی حکومت کے رد عمل پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کھلونا رفال طیارے کی ایک...
    ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر آواز بلند کی، ایوان بھارت کی جارحیت، فالس فلیگ آپریشن اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک زبان دکھائی دیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دہشتگردی برآمد نہیں کر رہا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا، بھارت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت پر شدید ردعمل سامنے آیا اور تمام پارلیمانی جماعتوں نے متفقہ طور پر بھارت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی جہاں پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمسایے ہیں لیکن بار بار جنگ کی بات مناسب نہیں بھارت نے اگر کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو مودی حکومت نے پہلی بار چیلنج کیا جو عالمی سطح پر لے جایا جائے گا بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مودی کا انڈیا مسلمانوں اور اقلیتوں کے قتل عام پر...
    اسلام آباد:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بندہ کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری...
    پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزامات لگانے کی بھارتی کوششیں عالمی سطح پر ناکام ہو گئیں، اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے بھرپور انداز میں مؤقف پیش کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تمام پانچ ویٹو پاور ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا، جس پر بھارت میں بھی مودی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے اپنی ویڈیوز اور بیانات میں مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، اور بھارت سفارتی محاذ پر تنہا ہو چکا ہے۔ تجزیہ کار نے کہا کہ فرانس، امریکہ،...
    وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں جعلی بیج بیچنے والی 392 کمپنیاں بلیک لسٹ کرنے اور بھارتی بیجوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ قومی غذائی تحفظ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں بیجوں کی دستیابی اور معیار پر اہم فیصلے کیے گئے۔ جعلی بیجوں کی فروخت، بھارتی بیجوں کی اسمگلنگ اور سوشل میڈیا پر ان کی تشہیر پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ جعلی بیج فروخت کرنے والی 392 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جعلی بیج زرعی معیشت اور کسانوں کے مستقبل...
    مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مماتا بنیرجی نے بھارت کے شہر مرشدآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے سرحدوں کا خیال رکھیں۔ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کون ہے یہ بی جے پی سے پوچھیں۔ مودی سرکار کی طرف سے وقف بل لانے کے بعد مرشد آباد میں گزشتہ دنوں مسلمانوں کی طرف سے بل کیخلاف مظاہرے ہوئے تھے جہاں خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ایک وائرس ہے جو ہمیشہ مذہبی فسادات کرواتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد ان کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ نے ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے انڈیا سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا حکم، اب تارک وطن سیما حیدر کا کیا ہوگا؟ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کیا اور معمول کا بزنس معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر ہم سب متحد ہیں، سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، ہمارا دشمن کو پیغام ہے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں قومی اتحاد کی ضرورت ہے ، ہم اپنے ملک کے لیے ایک ہیں، اقوام عالم کو بھی یہی پیغام دینا ہے۔قومی اسمبلی میں پہلگام...
    واشنگٹن :امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک اوپن ڈے اور گانسو صوبے کی پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا ۔ امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شے فنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات زیرو سم گیم نہیں ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ، اور نہ صرف دنیا بھر سے اعلی معیار اور کم قیمت سامان سے لطف اندوز ہوا ہے بلکہ مالیات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے ہائی ویلیو شعبوں میں بھی واضح فوائد حاصل کیے ہیں۔ صرف 2022 میں چین میں امریکی کمپنیوں کی سیلز امریکہ میں چینی کمپنیوں کی سیلز کے مقابلے میں 400 ارب ڈالر زیادہ تھیں۔ مجموعی طور...
    —فائل فوٹو  بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی قوانین میں دوطرفہ معاہدوں کےلیے’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا اور سندھ طاس معاہدے میں بھی ایسا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے میں ’ٹرمینیشن‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ’ٹرمینیشن‘ بھی باہمی رضامندی سے ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی سیکریٹری آبی امور کے خط میں ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمنسابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے...
    ---فائل فوٹو حکومت نے پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں 38 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔اجلاس میں بھارتی جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر بات کی جائے گی۔ PTI قومی اسمبلی میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمانی اجلاس میں کریگی اسلام آباد قومی اسمبلی آج اپنے سولہویں اجلاس... سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔حکومت کی طرف سے معاملے پر قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر ارکان اہم ترین...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت سے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے والے پاکستانی مریضوں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کے مکمل اور مفت علاج کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں زیرعلاج متعدد پاکستانی مریض، جن میں جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بھارت سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اُن کا علاج پنجاب میں ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ان مریضوں کا فوری طور پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے...
    اسکرین گریب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرِاطلاعات کا بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہوفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ’آہنی برادر‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔انہوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔  نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2...
     راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھارت سےواپس آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ کشیدگی کےبعدبھارت سےپاکستانی مریضوں کوعلاج ادھوراچھوڑکرواپس بھیج دیاگیا،ٹرانسپلانٹ ودیگرامراض میں مبتلامریضوں کاپنجاب میں علاج یقینی بنانےکافیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ  مریم نواز بھارت سےادھورےعلاج کیساتھ آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بھارت سےآنےوالےمریضوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔  پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
    بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے تعلقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ حال ہی میں انڈین میڈیا کی وپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو سارہ اور نہ ہی سدھانت کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’سدھانت اور سارہ کی دوستی ابھی نئی ہے، اس لیے یہ سمجھ آتا ہے کہ وہ اس خبر کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے۔ اور...