2025-09-18@06:03:01 GMT
تلاش کی گنتی: 465

«صبح سویرے سگریٹ»:

(نئی خبر)
    پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سیٹوں والی جماعت کو حکومت دے دی گئی جو کفر کے برابر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز، عامر فاروق اور سکندر سلطان ملک کے لیے خطرناک ہیں، فردوس شمیم نقوی سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک قوت نے مقبول جماعت کو سائیڈ کیا اس کا کہیں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ اس ملک میں ہورہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتا ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز سب ایکسپوز ہوچکے ہیں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے مقبول...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور بھارت کے مقابلے کیلئے حکمت عملی پر بھی سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کل کشمیر...
    کانکرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ اسٹارز اور چیلنجرز کے درمیان کوالیفائر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر جمعرات اور فائنل ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کپتان  فاطمہ ثنا کی قیادت میں  کانکرز نے پی سی بی کے تحت پرقومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ میں 10 پوائنٹس جوڑنے والی کانکرز، اسٹارز اور چیلنجرز نے مشترکہ طور پر 10، 10 پوائٹس حاصل کیے۔ تاہم،0.793 کا نیٹ رن ریٹ پانے والی کانکرز نے پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہونے کے ناطے فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ...
    مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا، مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی۔مودی سرکار نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ ذرائع  کے مطابق گجرات سماچار کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، اظہار رائے کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔ ذرائع  کے مطابق  مودی کے جنگی جنون، ڈھونگ اور جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر مودی سرکار کا گجرات سماچار نیوز چینل پر چھاپا مارا گیا اور  گجرات سماچار نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر...
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی یا عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سراسر بکواس ہے کہ عمران خان کو جیل میں جا کر کوئی بریفنگ دی گئی۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ اس وقت پورا ملک جس جیت کا جشن منا رہا ہے یہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر...
    پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگز
    ---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے چینی آٹو موبائل کمپنی کے گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔سندھ کے وزراء کے دورے کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے سندھ میں ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلو میٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی روم میں پوپ لیو 14ویں کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18 مئی 2025 بروز اتوار ویٹیکن سٹی میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقدہ پوپ لیو 14ویں کی افتتاحی دعائیہ تقریب (ماس)میں شرکت کی۔ یہ تقریب ان کے منصبِ پوپ کی باضابطہ ابتدا کی علامت تھی، جسے تقریبا 2,50,000 شرکا نے دیکھا جس میں دنیا بھر کے متعدد عالمی رہنما اور معزز شخصیات شامل تھیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اس تقریب میں شرکت، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور عالمی سطح پر کیتھولک برادری کے لیے پاکستان کی جانب سے...
    کراچی: عیدالضحیٰ میں 20 دن رہ گئے ہیں اور نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کی رونقیں بڑھنے لگی ہیں جہاں ایڈمنسٹریٹر کے مطابق قربانی کے جانوروں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی 1200 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس مویشی منڈی میں اب تک 55 ہزار سے زائد قربانی کے جانور لائے جاچکے ہیں، جہاں نایاب اور دیدہ زیب گائے، بیل، بکرے اور خوبصورت نقش و نگار والے اونٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ منڈی میں قربانی کے لائے گئے مال مویشیوں کے لیے الگ الگ بلاک مختص کیے گئے ہیں، مویشی منڈی میں پہلی بار شہریوں کے لیے بڑے...
    حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار کرلیا ہے۔ حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی سائبرکرائم نیٹ ورک کے کارندوں کو دھر لیا ہے، ملزمان امریکی شہریوں اور مالیاتی اداروں کو لوٹنے والے نیٹ ورک سے منسلک ہیں، ہارٹ سینڈر گروپ کے خلاف ایف بی آئی اور ڈچ پولیس کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان کی سربراہی میں سائبر کرائم انویسٹی گیسن ٹیم نے 21 رکنی گروہ کےمتعدد ارکان کو پکڑا، رمیض شہزاد کا گروہ امریکی شہریوں اور...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی نوعیت کی بات چیت شروع ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی موضوع ایف بی آر ریونیو اور اس کو حاصل کرنے کے لیے مجوزہ ریونیو  اقدامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تجویز ہے کہ ملک کے اندر چلنے والی  ٹیکسی سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ تنخواہ دار طبقہ اور پراپرٹیز  اور گاڑیوں کے سیکٹر میں ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کی تجویز بھی زیر غور آئی  ہے۔ صنعتی  خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء  پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ...
    برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشین نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشین کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ2021  کے بعد کسی برطانوی سیکریٹری خارجہ نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا، ڈیوڈ لیمی نے دورہ پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق اعلامیے کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک برطانیہ کے اہم شراکت دار ہیں، برطانوی وزیر خارجہ...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:  مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کے روز برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل برطانوی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھرماردینےیاجان بوجھ کرنقصان پہنچانےکےجرائم...
    راؤدلشاد:ہائی ویزڈیپارٹمنٹ پنجاب میں زائدادائیگیوں کابڑااسکینڈل، 2019-21کی آڈٹ رپورٹ نےمحکمہ ہائی ویزپنجاب کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ غلط ریٹ کےاطلاق سےقومی خزانےکو40کروڑروپےکانقصان پہنچانےکاانکشاف ہوا، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نےخلاف ضابطہ زائدادائیگیاں کیں، ہائی ویزڈیپارٹمنٹ نے22کیسزمیں غیرمنظورشدہ آئٹم کےتحت ادائیگی کی، تھرموپلاسٹک پینٹ کی ادائیگی منظور شدہ ریٹ کے بغیر کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ محکمہ ہائی ویز نےایم آر ایس ریٹ نظر انداز کردیئے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے2019کےمالی سال کےدوران زائدادائیگی کاانکشاف کیا۔ غیر منظور شدہ ریٹس پر بھاری ادائیگیاں کی گئیں، ایس ڈی اے سی اجلاس میں محکمہ نے ادائیگی کا دفاع کیا۔ 
    پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کرکے انہیں خطے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا۔...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک) ماہرین نے بینکنگ سیکٹر کی 50 کمپنیوں پر تحقیق کے بعد نتائج مرتب کئے جس میں ڈارک ویب پر لیک ہونے والی ڈیٹا کی جانچ کی۔ 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس ڈارک ویب پر لیک ہوئے تھے ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر ہوئے تھے۔ تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز: روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر ڈیٹا لیک ہوا کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ‘بیگی بلیو’ پہن کر میدان میں اُترے آج 14 برس بیت گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، نکھارا، اور وہ سبق دیے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ نہوں نے مزید لکھا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے کرکٹ حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی۔ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی۔ وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام میں کوہلی نے لکھا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات...
    ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیاء کوالیفائر میں یو اے ای بمقابلہ قطر میں یو اے ای کے تمام 10 بیٹرز کے ریٹائرڈ آؤٹ ہونے کا عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای ویمنز کی پوری ٹیم 16 اوورز بعد 192 رنز پر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئی۔ مینز یا ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی ٹیم نے کسی میچ میں دو یا دو سے زیادہ بیٹرز کو ریٹائر آؤٹ کیا گیا ہو۔ بعد ازاں یو اے ای نے قطر کو 29 رنز پر ڈھیر کر دیا جس میں ان کی ساتھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل یو اے ای کی اننگز میں بھی...
    سعید احمد: ائیرسپیس بندش سے بین الاقوامی ائیرلائینز کی جانب سے پروازیں منسوخ کر دی گئی،تھائی ائیر نے بنکاک سے لاہور، اسلام آباد فلائیٹ آپریشن 15مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت ائیرویز نے 13مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل کردی،کویت ائیرویز 14مئی سے پروازوں کو بحال کرے گا۔ سلام ائیر کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قطر ائیرویز کی جانب سے 14مئی تک کراچی کے علاوہ پاکستان بھر میں فلائیٹ آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ایمریٹس ائیرکا بھی اگلے 48گھنٹوں کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فلائی دبئی کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن بند رکھنے...
    بھارت کے پےدرپے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کا کامیاب جوابی وار جاری ہے جس میں بھارت کی ہیک کی گئی ویب سائیٹس کا ڈیٹا بھی پاکستان منظر عام پر لے آیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل،  ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر اہم ویب سائٹس شامل ہیں۔  انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر for sale کیلئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔  ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہوں کے شواہد دکھائے گئے ہیں۔  پاکستان کی جانب سے اس حالیہ کارروائی نے بھارت...
    احمد منصور: پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سائبر میدان میں بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی دفاعی نظام اور اہم اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا حساس ڈیٹا منظر عام پر لا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل،ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل،انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ اور متعدد دیگر سرکاری ویب سائٹس شامل ہیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ہیکرز نے انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ سے حاصل شدہ حساس معلومات کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ان...
    پاکستان کا بھارتی جارحیت خلاف جوابی وار جاری ہے،  ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آ گیا۔پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا۔ ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے لکھا جا چکا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے بلند و بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے۔
    پاک بھارت سائبر محاذ پر کشیدگی میں نیا موڑ آ گیا ہے جہاں پاکستانی ہیکرز کی جانب سے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے کا نشانہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ سمیت کئی حساس اور کلیدی ادارے بنے۔ ذرائع کے مطابق، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا یا تو ڈیلیٹ کر دیا گیا یا ناقابلِ رسائی بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)، اور یونیک آئیڈنٹیفیکیشن...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں ۔  تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا،بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو  بھی ہیک کر لیا گیا ،ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے،ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں  کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سندھ کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی وفد میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی چوری اور کارپوریٹ سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیسپرسکی ماہرین نے تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز:روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس لیک ہوئے تھے، ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال...
    صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ضلعی و صوبائی ذمہ داران موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کا جنوبی پنجاب کا پہلا تنظیمی دورہ، صوبائی سیکریٹریٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ضلعی و صوبائی ذمہ داران موجود تھے، ملاقات میں تنظیمی رہنماؤں کے درمیان مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
    مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجراء پر کام جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجراء جلد مکمل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حج آپریشن 2025ء کامیابی سے جاری ہے، 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجراء پر کام جاری ہے۔ ترجمان...
    فوٹو فائل کراچی کی مویشی منڈی انتظامیہ نے منڈی آنے والی فیملیز کو سہولت پہنچانے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کی فوڈ اسٹریٹ میں صرف فیملیز جا سکیں گی،  فیملیز بلا خوف و خطر نادرن بائی پاس مویشی منڈی آئیں۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی، قربانی کے ہزاروں جانور پہنچ گئے، شہریوں کی آمد کراچی کراچی ناردرن بائی پاس پر 19اپریل سے لگنے والی... مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پورے مہینے کا کار کا پاس3200، موٹر سائیکل کا 1500 روپے کا ہو گا۔انتظامیہ کے مطابق مارشلنگ ایریا سے بڑے جانور کی انٹری فیس 4 ہزار روپے ہو گی۔مویشی منڈی کی انتظامیہ...
    تصویر بشکریہ سرکاری میڈیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔مسقط ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عمان کے وزارت داخلہ کے حکام، سیکریٹری داخلہ اور عمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے خیر مقدم کیا۔اس موقع پر محسن نقوی اور سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) سرپرست اعلی ایس ایم تنویر اور چیئرمین بحالی کاٹن صنعت ملک طلعت سہیل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے صنعتوں کی ترقی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے  مطالبہ کیا  کہ شرح سود میں کمی لاتے ہوئے اسے%8 کیا جائے۔اپریل میں سی پی ائی سال کی کم ترین شرح %3۔0 رہی۔(جاری ہے) اسٹیٹ بنک کے پاس موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ %8  سے بھی کم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نےکہا فوری فیصلے سے بنکوں میں جمع رقوم کو زیر گردش لا کر تجارتی وصنعتی پیداوار میں اضافہ کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک...
    ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ  گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنگ بھارتی عوام کو دوبارہ غربت کی طرف لے جاسکتی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام نے اس المیہ کو ناپسندیدگی سے دیکھا اور مذمت کی، نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے المیے پر کوئی خوش نہیں ہوتا۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان خود اس طرح کے المیوں کا شکار ہے ہمارے اپنے دل دکھی ہیں، جن کے اپنے دل دکھی ہوں وہ دوسروں کو دکھ نہیں دے سکتے۔اُن کا کہنا...
    کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں...
    اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ناکامی کوچھپانے کیلئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا ، وزیرداخلہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر  نے کشیدہ صورتحال کے تناظرمیں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعدادکار بڑھائی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے...
    بلوچستان میں ملیریا کے مرض نے تشویشناک صورتحال پیدا کردی۔صوبائی کو آرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی کے مطابق ملیریا کے کیسز بلوچستان کے تمام 36 اضلاع سے رپورٹ ہورہے ہیں۔ڈاکٹر آصف شاہوانی کے مطابق نصیر آباد، کیچ، لسبیلہ، جعفر آباد، سبی، گوادر اور حب سمیت متعدد اضلاع میں ملیریا کے کیسز کی شرح زیاد ہ ہے۔صوبائی کو آرڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 2 سال کے دوران ملیریا کے17 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ایم این اے حنا پرویز کے ساتھ مکالمے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) حنا پرویز بٹ کے ساتھ جملوں کے تبادلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کی جانب سے حنا بٹ نے پنجاب اور خیبر پختون خوا (کے پی) کے سرحدی علاقے میں 2 مارچ کو دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کو ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کی تعریف کی اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے...
    مدعی یا درخواست گزار کی بائیو میٹرک اور تصویر کے بغیر پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں کسی بھی قسم کے کیس دائر کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کیلئے تاریخی منصوبے کا آغاز کر دیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کیسز دائر کرنے سے متعلقہ نئے ایس او پیز طے کر دئیے۔ایس او پیز کے مطابق پورے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں اب کیسز دائر کرنے کیلئے مدعی یا درخواست گزار کو خود عدالت چل کر آنا ہو گا،...
    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری کے لیے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری سے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
    NEWYORK: اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستان کے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) پولیس جس کی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دسویں میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہیں، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے،  عالمی امن کے لیے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے...
     وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اچھی پیداوار کرے گا تو فائدہ پورے پاکستان کا ہوگا۔ وی نیوز نے پنجاب اور سندھ میں نہروں کے مسئلے سے متعلق ’پاکستان واٹر فیوچر ڈائیلاگ ‘ کا انعقاد کیا۔ اس ڈائیلاگ میں وزیر اریگیشن سندھ جام خان شورو، وزیر اریگیشن پنجاب کاظم پیرزادہ، ماہر آبی امور ڈاکٹر حسن عباس، رہنما پی پی پی فرحت اللہ بابر اور چوہدری منظور نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔ جام شورو خان نے کہا کہ  1991میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 114 ایم اے ایف پانی صوبوں کو دیا جائے گا،  48 ایم اے ایف سندھ کو اور 56 ایم اے ایف پنجاب کو دینا تھا، جبکہ آج ملک میں صرف 96...
    اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے) کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن منعقد ہوئی۔میٹنگ میں 35ویں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد کی گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز 18 اپریل بروز جمعہ کو نصیربندا ہاکی اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگین شرٹ کے ہمراہ دوپہر...
    پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) کمبوڈیا میں مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) 17 اپریل سے کمبوڈیا کے قومی ٹیلی ویژن، فریش نیوز نیٹ ورک، فیری ٹی وی، جن فنگ ٹی وی سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) میں ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی آموزش اور جدیدیت جیسے موضوعات پر چینی صدر...
    خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرنے کے فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز چیف سیکریٹری کے زیرصدارت اجلاس میں آئی جی غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک چیف سیکریٹری سندھ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے ۔ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک ہوئے ۔چیف سیکریٹری نے کراچی کے تمام بچت بازاروں، چارجڈ پارکنگ کی تفصیل طلب کرلی۔ ترجمان چیف سیکریٹری نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور بولرز کے درمیان مقابلہ میں توازن رکھنے کے لیے ایک اننگز میں دو مختلف اینڈز سے دو مختلف گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی کے متعلق سوچ رہا ہے۔ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے ہرارے میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں ایک تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق اننگز کے 35 ویں اوور کے بعد سے ایک گیند استعمال کی جائے گی۔ یہ تجویز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی سربراہی میں کام کرنے والی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کے سربراہان کو پیش کی۔ تجویز کے مطابق ہر اننگز شروع تو دو گیندوں کے ساتھ ہی ہوگی...
    —فائل فوٹو چیف سیکریٹری سندھ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر شریک ہوئے۔ چیف سیکریٹری نے کراچی کے تمام بچت بازاروں، چارجڈ پارکنگ کی تفصیل طلب کرلیچیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی میں قائم تمام بچت بازاروں اور چارجڈپارکنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ترجمان چیف سیکریٹری نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں ترامیم ki منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ...
    — فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے، فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز بھی ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔ وزیراعلیٰ...
    لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ کو ہمیشہ ہائی ریٹ کیا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ آتا ہے، پی ایس ایل میں ٹیمیں بیلنس ہیں، کوئی کسی سے کم نہیں ہے۔ ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ راشد خان کی جگہ کوئی بھی پُر نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چند خراب میچز سے کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان سُپر لیگ میں ماضی میں پرفارمنس دکھا چکا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79...
    پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان...
    عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہے ہیں، رہنما ن لیگ سینیٹر ناصر بٹ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی ہوٹل میں تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے اعلان کیا اور بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ ،اتوار کو آپریٹ ہوگی، اس روٹ پرسالانہ ایک لاکھ سے زائدمسافروں کو سہولت ملے گی۔ خیال...
    لاہور(نیوز ڈیسک)(محمد شکیل خان )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں لاہور کی شدید گرمی غیرملکی کھلاڑیوں کا امتحان لینے لگی۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لےجایا گیا۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز ڈی ہائیڈریٹشن کا شکار ہوگئیں۔ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہیلی میتھیوز کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ہیلی میتھیوز کو دو بار گراؤنڈ کے اندر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد دی۔ تاہم درد کی شدت کی وجہ سے ہیلی میتھیوز...
    نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، میئر کراچی، سید قائم علی شاہ، جسٹس (ر) مقبول باقر، ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، سعید غنی، منظور وسان، وقار مہدی، رضا ربانی، نثار کھوڑو، نجمی عالم، ارشد نقوی ایڈووکیٹ، ایس ایم نقی، شاہ محمد شاہ، سید شبر رضا سمیت دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان سینیٹر جناب تاج حیدر کی نمازِ جنازہ کراچی کی مسجد یثرب میں ادا کر دی گئی۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، میئر کراچی بیرسٹر...
    سیف سٹی اسلام آباد سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ہر شہری اس کورس کا حصہ بن سکتا ہے، عمر یا تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، کورس کا دورانیہ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری سیف سٹی اسلام آباد کے مطابق اس کورس میں کیمرہ جات اور مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے تمام قسم کی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کا ریکارڈ رکھنا سکھایا جائے گا، عوامی اور نجی جگہوں پر سیکیورٹی، حفاظت اور ہر قسم کے حالات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اینالاگ، آئی...
    اسلام آباد: سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں موٹرویز کی عدم تعمیر پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ قومی شاہراہوں میں امتیازی سلوک پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بند کرنے اور اختیارات صوبوں کو دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر قراۃالعین مری کی زیر صدارت ہوا۔ مزید پڑھیں: عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ، ٹریول ایڈوائزری جاری اجلاس میں سندھ کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں امتیازی سلوک کا معاملہ چھایا رہا۔ سینیٹر قراۃالعین مری نے این ایچ اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادارے کو بند کر کے موٹروے...
    35ویں نیشنل گیمز کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کے لئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں یکم مئی سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کے بعد بعض اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے نیشنل گیمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں افتتاحی و اختتامی تقاریب و دیگر امور پرغور وخوص کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،سیکریٹری احمد علی راجپوت، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری،...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب کی طرح سندھ میں موٹرویز نہ بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قرۃ العین مری کی زیرِ صدارت ہوا جس میں سندھ میں موٹرویز کی تعمیر کا معاملہ زیر غور آیا تو پیپلز پارٹی کے سینیٹرز شدید برہم ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے اظہارِ خیال کیا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں موٹرویز پہنچا دی گئی ہیں لیکن سندھ میں ان کی تعمیر میں تاخیر کی جا رہی ہے۔سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی صرف قومی نوعیت کے منصوبوں کی تعمیر کا کہا ہے،...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب تھری  کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا سٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان  پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان، اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔  دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم...
     ویب ڈیسک:نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری دے دی گئی۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا 5واں اجلاس ہوا۔  اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔  محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا، نفٹیک کا قیام نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد ہوگا۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
    — فائل فوٹو سکھر میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں1 لاکھ 10 ہزار 542 طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔ کراچی: امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذکراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بتایا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے27 ہزار 7 سو 40، خیرپور سے 53 ہزار 78 جبکہ سکھر سے 29 ہزار 7...
    سیول: نیٹ فلکس کا تازہ ترین کورین تھرلر ’کرما‘ ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ صرف چھ اقساط پر مشتمل یہ ڈرامہ اپنی گہری کہانی، غیر متوقع موڑ اور جذباتی شدت کی وجہ سے ہر طرف چھایا ہوا ہے۔ ’کرما‘ کی ہدایتکاری لی اِل ہیونگ نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی چوئی ہی سون کے ناول Ill-fated Relationship سے ماخوذ ہے۔ یہ کہانی ایک خیالی شہر Guhoe میں بسنے والے چھ کرداروں کی ہے جن کی زندگیوں کو ایک پُراسرار ماضی آپس میں جوڑتا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں پارک ہی سو، شِن مِن آ، لی جون، کم سونگ ہیون، لی کوانگ سو اور گونگ سونگ یون شامل ہیں – وہی...
    نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔ کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔ نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.7 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے رواں ہفتے میں اسے 30.4 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ سیریز تمام 93 ممالک میں ٹاپ 10 میں ویب سیریز کی لسٹ میں شامل ہے۔ Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سفیان مقیم نے 12ویں نمبر پر سب سے زیاہ انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم محض 208 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے، قانون کے تحت انکے متبادل کے طور پر نسیم شاہ کو بھیجا گیا جنہوں نے...
    وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغانستان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کردیا اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے ہر ممکن مدد فراہم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کی گندم بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اس سال بھی ابھی تک گندم کا سرکاری ریٹ مقرر نہیں کیا گیا، حکومت نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم، گنا، چاول، مکئی، جو، سرسوں، کپاس اور سبزیوں کی فصل کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، پچھلے سال گندم کے حکومتی نرخوں کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے بھی اپنی مرضی سے گنے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کے تین صوبوں میں خشک سالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارسا حکام کے مطابق پاکستان کے تین صوبوں کو خشک سالی کا سامنا ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پانی کی کمی کے خدشات کے باعث ماہرین آبپاشی کے لیے پورے موسم کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے، ارسا کی مشاورتی کمیٹی نے اہم ترین اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں صرف پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ سابق...
    کراچی:ایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو ورک ویزا نہ ملنے کا مسئلہ حل کرائے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستوں میں پاکستانی ورکرز کو ویزا نہ ملنے سے ترسیلات میں کمی کا خدشہ ہے۔ ترسیلات میں 8 ماہ میں اضافہ ہوا لیکن آئندہ کمی کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے سفارت خانوں کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ ایف پی سی سی آئی کی تجویز پر بھی 50 فیصد ویزا درخواستیں مسترد ہورہی ہیں ۔ عید کے بعد اس مسئلے کو خلیجی ریاستوں کے سفارت خانوں کے...
    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال-— فائل فوٹو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ آج وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کے آفس میں اُن سے ملاقات کے لیے پہنچ گئیں۔ پاکستان میں سیاحت کیلئے بہترین مقامات ہیں، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹلندنبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ... ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی بطور ناظمِ کراچی خدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بطور میئر کراچی کیا گیا کام ایک مثالی نمونہ ہے جسے دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کے وسیع تجربے اور صلاحیتوں سے...
    لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق 28 مارچ اور 4 اپریل کو ہونے والے امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ترجمان کے مطابق 28 مارچ کو ترجمہ القران اور غیر مسلموں کیلئے ایتھکس کا پرچہ شیڈول کےمطابق ہوگا۔ترجمان لاہور بورڈ نے بتایا کہ 4 اپریل کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ ، ماڈل ڈرائنگ ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پیپر ہونگے۔
    اسلام آباد(ممتازرپورٹ)نیب پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں وزیراعظم کے مشیروسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ بعض افراد کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔ نیب نے احسن رفیق اور مامون الرشید کے خلاف کیس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو مزید کارروائی کے لیے ریفر کر دیا ٹرانس پشاور کے سابق سی ای او فیاض احمد ،صفدر شبیر ،وقاص صالحین ،محمد عمران ، LMKR کے سی ای او عاطف رئیس بھی بری ،ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ (EBM) میں تفصیلی جائزے کے بعد، نیب چیئرمین نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کئی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔(جاری ہے) ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا۔شہاب علی شاہ منصوبے کے وقت...
    پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔ ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔   ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔   بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے، عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء بیرونِ ملک دورے کر رہے ہیں لیکن انہیں عوام کی فکر نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہی ہے، مجھے عمرے کے لیے نہیں جانے دیا جارہا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے، جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پزیرائی ملے گی۔ فیصل جاوید...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہاکہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدرٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا، صدارتی حکم نامہ کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائےگی، فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ ویزا پابندیوں سے متعلق ابھی معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے سٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا، امریکا میں آباد پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید...
    ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ  پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔...
    امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ  پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائے گی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیرملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گرین کارڈ ہولڈر کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق نہیں، امریکی نائب صدر امریکا نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز سمیت منجمد فنڈز میں سے 5...
    لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر شروع ہونے والا واحد اردو اخبار نوائے وقت آج 85 برس کا ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر نوائے وقت کے مجید نظامی ہال میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا۔ نوائے وقت کا 23 مارچ 1940ء کو سفر کا آغاز ہوا، جس روز منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش ہوئی تو تحریک پاکستان کے سرگرم نوجوان، پرجوش لیڈر حمید نظامی مرحوم نے قائد اعظم کی ہدایت پر قیام پاکستان کی تحریک کو دوام بخشنے کیلئے نوائے وقت کا اجراء کیا۔ دو قومی نظریہ ہو، نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، مسلمانوں کے موقف و دین اسلام...
    پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لئے قرارداد جمع کرائی تھی تاہم یہ مسترد کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سکریٹریٹ نے دفعہ 370، قیدیوں کی رہائی اور ریزرویشن پالیسی سے متعلق پیش کی گئی قراردادوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سکریٹریٹ نے ان قراردادوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دفعہ 370 پر پیش کی گئیں قرارداد اسمبلی کے ضابطہ کار اور طریقہ کار کے تحت مسترد کی گئی ہے۔ ضابطے کے مطابق اگر کوئی قرارداد پیش کی جاچکی ہو تو اسی معاملے پر ایک سال کے اندر دوبارہ قرارداد پیش نہیں...