2025-09-18@06:51:48 GMT
تلاش کی گنتی: 788

«پابندیوں کے»:

(نئی خبر)
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنا دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران کیے، جو 12 سال بعد ابوظبی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ادارہ جاتی تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا...
    وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں پیک شدہ دودھ اور پاؤڈر دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ ڈیرہ سیکٹر میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی رکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنیوں کی طرف سے کسانوں سے دودھ کی خریداری کیلئے قائم 500 کے لگ بھگ ملک کلکشن پوائنٹس بھی ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں ڈیری سیکٹر پر 18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد رواں مالی سال میں ڈیری سیکٹر سے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو میں تین...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد فصیح کی عمر 27 سال ہے۔  کراچی: نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور فرارپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔  پولیس نے ٹینکر ڈرائیور طاہر خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے ٹینکر سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کراچی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) جرمن وزیر خزانہ لارز کلنگبیل آج بروز منگل رواں برس کے بجٹ کا پہلا مسودہ پیش کرنے والے ہیں، جسے کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ 2025 جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بنڈسٹاگ میں پیش کیا جائے گا، البتہ اسے حتمی منظوری ستمبر میں دی جائے گی۔ آئندہ برس کے منصوبوں پر جولائی کے اواخر تک کابینہ کو اپنی طرف سے مکمل منظوری دینی ہے، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک بنڈسٹیگ میں اس پر ووٹنگ ہو گی۔ امریکا جرمنی میں تعینات اپنی کچھ فوج پولینڈ منتقل کرے گا اس سال کا بجٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیلزپارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے صاحبزادہ راول میمن کا ٹنڈوجام کا دورہ برسات کے انتظامات کا جائزہ مین سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق برسات کے موسم کے آغاز کے سلسلے میں حلقے کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ان کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے رہنما راول شرجیل انعام نے ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام کے برسات کے پانی سے شہر کے بچائو کا جائزہ لیا شہر کے برساتی نالوں اور شہر بھر کی سیوریج لائن کے متعلق انھیں میونسپل کارپوشن کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے شہر میں برسات قبل سیوریج پانی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہرِ قائد میں پینے کے آلودہ پانی کے استعمال سے شہریوں میں جلدی، نظامِ انہضام اور آنکھوں کی مختلف بیماریوں اور الرجی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔کراچی سمیت پورے سندھ میں آلودہ پانی کی فراہمی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بن چکی ہے۔ ہر سال لاکھوں افراد اسکن، پیٹ اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جن کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق، آلودہ پانی ملک بھر میں ہر سال تقریباً 50 ہزار بچوں اور بڑوں کی موت کی وجہ بنتا ہے، جنہیں اسہال اور دیگر پیٹ کی بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پاکستان میں 70 فیصد...
    سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس ایران پر...
    کراچی: شہر قائد میں پینے کے آلودہ پانی کے استعمال سے عوام میں جلد، پیٹ اور آنکھوں کے امراض اور الرجی میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں آلودہ پانی کی فراہمی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بنا ہوا ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد اسکن، پیٹ اور آنکھوں کی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، ان امراض کے علاج پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی کی فراہمی ملک بھر میں ہر سال 50 ہزار سے زیادہ بچے اور بڑے اسہال سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے اور کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔(جاری ہے) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، انجینئر امیر مقام، خالد مگسی سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر انہیں بیرون ملک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے اور کامیاب سفارتکاری و ایوان میں بہترین انداز میں...
    واشنگٹن :امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے روکنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عارضی حکم اس کیس کی سماعت کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو قبول کرنے کا حق دیتا ہے۔امریکی حکومت نے 22 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء  اور ایکسچینج اسکالر پروگرام کو منسوخ کر دے گی اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلے دینے سے  روک دے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جون کو نام نہاد قومی سلامتی کے نام پر ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے ویزے پر پابندی عائد کرنے اور...
    مسلم ممالک اسرائیل پر موثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے زہریلے پروپیگنڈے کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بلا مشروط حمایت فراہم کر رہے ہیں۔استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکیہ مشرق وسطی میں سرحدوں کو خون سے دوبارہ کھینچنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے او آئی سی کے 57 رکن ممالک...
    ایران کو حساس مشینری کی فراہمی کے الزام پر امریکا نے 20اداروں پر پابندیاں عائد کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں ہانگ کانگ میں قائم دو ادارے بھی شامل ہیں۔برطانوی روزنامہ گارجیئن نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو حساس مشینری کی سپلائی کے الزام میں کم از کم 20 اداروں، 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں، ان میں سے دو ادارے ہانگ کانگ میں قائم ہیں۔آج امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول...
      غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی تھم نہ سکی، صہیونی فوج نے آج پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے میں نتساریم راہداری کے قریب امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔ صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہاتھوں میں برتن پکڑے کئی روز سے بھوک کا شکار فلسطینی زندگی گنوا بیٹھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں ایک گھرکو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں آج مجموعی...
    اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور مکمل کرلیا گیا ہے، مذاکرات کا اگلا دور آئندہ برس برسلز میں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور رواں ماہ کی 12 تاریخ کو منعقد ہوا، جس میں عالمی و علاقائی امن، تزویراتی استحکام، اور سکیورٹی سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ????PR NO: 1️⃣7️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Joint Pakistan-European Union Press Release on the Fifth Round of Dialogue on Non-Proliferation and Disarmament. ????⬇️https://t.co/M8M2huj7CN pic.twitter.com/KYJCl7dNda — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 20, 2025 پاکستان اور یورپی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، بل کے تحت گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے، فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہوا، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے تحت ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں سیاست دان اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں، بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے زاید کے...
    لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور آلودگی سے متعلق ایک غیر ملکی سیاح کی شکایت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو پیغام میں غیر ملکی سیاح نے انکشاف کیا کہ مقامی افراد نے انہیں اطلاع دی ہے کہ ایک ہوٹل اپنی گندگی اور فضلہ جھیل میں چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں جھیل کے شفاف پانی اور آلودہ پانی کے درمیان واضح فرق بھی دکھایا۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت حرکت میں آگئی اور واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔pic.twitter.com/kndOnGbnS8بہت سے دوستوں اور فالوورز کی جانب سے ہمیں ان باکس اور مینشنز موصول ہو رہے ہیں، جن میں یہ پوچھا جا رہا ہے کہ...
    ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)نے مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پراے جے سی ایل کمپنی کے ساتھ پارکنگ سسٹم کا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کر دیا معاہدے کے برعکس کسی بھی پارکنگ سائٹ پر ڈیجیٹل انٹری/ داخلہ اور اخراج کے بیرئیرز سسٹمز نہیں لگائے گئے، پارکنگ فیس مکمل طور پر کیش میں لی گئی اور ڈی ایم اے کے ساتھ کوئی باقاعدہ ٹرانزیکشن ریکارڈ شیئر نہیں کیا گیا، ایک ہی کارڈ کو بارہا استعمال کیا گیا، جس سے سرکاری آمدن کو شدید...
    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، مودی سرکار نے بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی حکومت کا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں،شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کیلئے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کیلئے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں،کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، ایس پرتاپ سنگھ، سیکرٹری ایس...
    بھارتی حکومت نے مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کے اعلان کے مطابق ’’سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کے لیے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔‘‘ سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کے لیے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں۔ سیکریٹری ایس جی پی سی، ایس پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت...
    اسرائیل نے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ، پسِ پردہ حکمتِ عملی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے، جو بظاہر سکیورٹی خدشات اور فضائی خطرات کی بنیاد پر ہے، لیکن باخبر ذرائع اور ماہرین کے مطابق اس اقدام کے پیچھے ایک گہری حکمتِ عملی کارفرما ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کو اندیشہ ہے کہ اگر موجودہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران شہریوں کو ملک سے باہر جانے کی کھلی اجازت دے دی گئی، تو بڑی تعداد میں اسرائیلی باشندے، بالخصوص وہ افراد جو جنگ میں شامل ہونے سے بچنا چاہتے ہیں، ملک چھوڑ دیں گے۔آبادیاتی...
    سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہی ملک کے اصل اور حقیقی سفیر ہیں، ملک کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ آرمی چیف نے سمندر پار پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے اور سرمایہ کاری پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں دورۂ امریکا پر ہیں، جہاں انہوں نے واشنگٹن میں سمندر پار پاکستانیوں سے ملاقات کی، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بڑی تعداد میں سمندر پار پاکستانیوں...
    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وحشی دشمن کو مکمل طور پر بے بس کر دیں گی۔ قالیباف نے کہا کہ صیہونیوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کو صہیونی وحشیوں کے لئے جہنم بنادے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وحشی دشمن کو مکمل طور پر بے بس کر دیں گی۔ قالیباف نے کہا کہ صیہونیوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ ایرانی افواج دشمن کو "جہنم"...
    ایران کا بڑا قدم، پارلیمانی بل کے ذریعے جوہری عدم پھیلاو کا معاہدہ چھوڑنے کی تیاری کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ ایک ایسا بل تیار کر رہی ہے جس کے تحت ایران ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو کی روک تھام کے معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ترجمان نے تاہم واضح کیا کہ ایران کا مہلک ہتھیاروں کی تیاری کا کوئی ارادہ نہیں، اور وہ اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کی مخالفت پر قائم ہے۔ یاد رہے کہ این پی ٹی ایک 190 رکن ممالک پر مشتمل عالمی معاہدہ ہے جس پر 1968 میں دستخط کیے گئے اور یہ 1970 میں نافذ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پاکستان کا اعلی سطح پارلیمانی وفد یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں دورے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فرانس کے شہر سٹراس برگ پہنچ گیا ،سٹراس برگ میں پارلیمانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کریں گے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت، دفاع اور امور خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان، ایم کیو ایم کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری؛ سابق وزیر خارجہ ایمبیسڈر جلیل عباس جیلانی و سابقہ سیکرٹری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیشِ نظر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے غیر معمولی اور مؤثر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے ،اس ضمن میں اسٹاف آفیسر ٹو سی ای او واٹر کارپوریشن الٰہی بخش بھٹو نے جاری کردہ ایک مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں مذہبی قائدین بالخصوص شیعہ علماء کرام جعفریہ الائنس اور دیگر مذہبی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ترجیحی اقدامات اور مکمل انتظامات...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مزید 36 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔ عالمی خبر رساں رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسی ماہ کے آغاز میں، ریپبلکن صدر نے ایک اعلامیہ پر دستخط کیے تھے جس میں 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکی صدر کاکہنا تھا کہ یہ اقدام ’ غیر ملکی دہشت گردوں’ اور دیگر قومی سلامتی کے خطرات سے امریکا کو بچانے کے لیے ضروری ہے۔ یہ ہدایت نامہ امیگریشن پر سختی کے اس سلسلے کا حصہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے دوسری بار صدر بننے کے بعد کیا ہے، اس میں میں ان سو سے زائد وینزویلا...
    تہران(نیوز ڈیسک)پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایرو اسپیس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے ہیں، یہ تمام کمانڈرز جمعہ کی علی الصبح تہران میں اسرائیلی دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہدا میں کمانڈرز محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری شامل ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے ان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع میں ان کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جعلی صیہونی حکومت ناکامی کے دہانے پر...
    اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر تہران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو کیا ہوچکا ہوتا؟۔ ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق وہ بیت یام میں ایرانی حملے سے متاثرہ مقام کا دورہ کر رہے تھے، جہاں کم از کم 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے۔ نیتن یاہو نے بیت یام شہر سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم یہاں اس لیے ہیں، کیوں کہ ہم ایک وجود کی بقا کی مہم میں ہیں، جو آج ہر اسرائیلی شہری پر واضح ہو چکی ہے، سوچیں! اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے جو وہ اسرائیلی شہروں پر گرا سکتا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے افراد کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے وزیر خارجہ کا گزشتہ سال کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل لیجسلیٹو کیسز (سی سی ایل سی) کو ارسال کردی گئی ہے۔سمری سی سی ایل سی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی، ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں نے مختلف ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں جو حقائق پرمبنی نہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون...
    بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78...
    عالمی سطح پر سیماب کے، جسے پارہ بھی کہا جاتا ہے، اخراج میں کمی کے باوجود آرکٹک خطے کے جانوروں میں اس کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ان کی حیات کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔ ایک تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق سمندری دھارائیں صدیوں پرانی مرکری آلودگی کو آرکٹک تک پہنچا رہی ہیں، جہاں اس کی مقدار میں کمی ہوتی نہیں دیکھی جارہی بلکہ اس کی زیادتی وائلڈ لائف کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کررہی ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنزمیں حال ہی میں شائع شدہ یہ تحقیق آحس یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحقیق میں شامل آروس یونیورسٹی کے پروفیسر رونے ڈیٹز کے...
    ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی۔ایرانی کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطاب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق جبکہ 329 زخمی ہوئے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فوجی عہدیداروں اور ایٹمی سائنسدانوں کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہید فوجی عہدیداروں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محمد حسین افشردی عرف محمد...
    ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام کامریڈ چھن یوئن کی ایک سو بیسویں سالگرہ   پر   سمپوزیم بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شوئےشیانگ اور لی شی نے  سمپوزیم میں شرکت کی جبکہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں تجارتی پابندیوں کو بائی پاس کر نے کے لئے روس کی مدد کرنے کے بہانے چین کے چھوٹے بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی یورپی یونین کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیوں اور لانگ آرم اختیار کرنے کی مخالفت کی ہے۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ اور امریکہ سمیت زیادہ تر ممالک روس کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں اور چینی اور روسی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے تبادلے اور تعاون ڈبلیو ٹی او کے قواعد اور مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہیں...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے انڈین سرزمین سے سیاسی بیانات دینے پر پابندی لگانے کے ان کے مطالبے پر کان نہیں دھرے. لندن کے چیتھم ہاﺅس میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب اپریل میں بنکاک میں (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) اجلاس کے دوران دوطرفہ میٹنگ ہوئی تھی تو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ وہ شیخ حسینہ کو انڈین سرزمین سے سیاسی بیانات دینے سے روکیں.(جاری ہے) بنگلہ دیشی حکومت کے سربراہ نے کہا کہ شیخ حسینہ کو انڈیا سے واپس...
    پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز )پاکستان کا اعلی سطح پارلیمانی وفد سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں واشنگٹن نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مقرر کردہ اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے دورے کا مقصد، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مقف پیش کرنا اور مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اجاگر کرنا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے دیگر اراکین میں وفاقی وزیر...
    فلسطینی عوام پر اسرائیل کی درندگی اور نسلی نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ردعمل بڑھتا جا رہا ہے، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک نے اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے قابض اسرائیلی حکومت کے دو انتہاپسند وزرا پر پابندیاں عائد کی ہیں، جو فلسطینیوں کے خلاف نفرت، تشدد اور جبر کو کھلے عام ہوا دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنین کیمپ میں غیر ملکی وفد پر اسرائیلی فائرنگ، بین الاقوامی برادری کی شدید مذمت یہ پابندیاں قابض اسرائیل کے وزیر برائے ’قومی سکیورٹی‘ ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیتسلئیل سموٹریچ پر لگائی گئی ہیں، جن کا شمار انتہائی دائیں بازو کے نسل پرست عناصر میں ہوتا...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک ایک ایسے فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد برآمدی پابندیوں میں نرمی لانا اور باہمی ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی حکام نے کہا کہ وہ ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بندی کو دوبارہ درست سمت میں لانا اور بیجنگ کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہے تاہم دیرینہ تجارتی اختلافات کے مستقل حل کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا.(جاری ہے) لندن میں...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ہمارا بیانیہ تسلیم کیا گیا، جنگ میں بھی ہماری پاک افواج نے بہترین اور بھرپور جواب دیکر یہ ثابت کیا کہ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی ملک ہے جو امن کا خواہاں ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگ میں ہم ثابت کیاکہ ہم ایک قوم ہیں۔ انڈیا نے پانی کو روکنے کی کوشش کی تو اعلان جنگ...
    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ  کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
    اٹلی کی حکومت نے اسرائیلی سائبَر کمپنی پارگون (Paragon) کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیے ہیں، جس کی وجہ حالیہ نگرانی اسکینڈل ہے جس میں مبینہ طور پر پارگون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے صحافیوں، سیاستدانوں، اور نجی شہریوں کی سرگرمیاں ٹریک کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ فیصلہ اٹلی کی خفیہ نگرانی کے حوالے سے عوامی تنقید کے بعد لیا گیا اور پارگون کے ساتھ کام کرنے والے عہدیداروں کے خلاف قانونی چارہ‌جُویی کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کی خدمات؟ اٹلی کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا، اور پارگون کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی کا فیصلہ، نافذ العمل ہو گیا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی سفری پابندی کا اطلاق جن ممالک پر ہو گا، ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن، افغانستان، میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا اور ہیٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سات مزید ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں برونڈی، کیوبا، لاس، سیئرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے باسیوں کو پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند،کھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود شہریوں کوبلدیہ نے فراہمی شروع نہ کی شہر میں کربلا مچ گئی ،پانی کا بحران شہری مشکلات کا شکار ،عید پر بھی پانی سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے باسیوںن کو پینے کے پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند ہے پانی کی بند ش کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیںکھیر تھر نہر میں پانی آنے کے باوجود بلدیہ کی جانب سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے شہر میں کربلا مچ گئی ہے پانی کے بحران کی باعث کین کے ذریعے پانی...
    کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز خلیجی ریاست کویت نے پاکستانی شہریوں پر 19 سال سے عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے لیے ملازمت، تجارت، سیاحت اور خاندانی دوروں سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع کھل گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے سے خاص طور پر صحت، تیل، اور ہنر مند مزدوروں کے شعبوں میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت پاکستانی شہری اب کام، فیملی ویزٹ، سیاحتی، کمرشل اور ڈیپنڈنٹ ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر 1200 نرسز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، جس سے ظاہر...
    31 اسکول اور ڈسپنسریاں بند ، کراچی میونسپل کارپوریشن عملی کارکردگی ظاہر کرنے میں ناکام ہوگیا شہریوں کو تفریحی، تعلیمی اور صحت کی سہولیات فراہمی میں غفلت کی روش تاحال برقرارہے ،ذرائع کراچی میں بلدیاتی اداروں کی زیر نگرانی 280 پارکس اور کھیلوں کے میدان تباہ ہو گئے، 31 اسکول اور ڈسپنسیز بند ہو گئیں، کراچی میونسپل کارپوریشن پارکس، کھیلوں کے میدان، اسکولوں اور ڈسپنسیز کی بحالی میں ناکام ہو گئی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت لانڈھی ٹان میں 94 پارکس یا کھیل کے میدان موجود ہیں جو کہ مکمل طور تباہ ہیں، پارکس میں کوئی سبزہ نہیں اور کھیل کے میدان کھیلوں کی کوئی سہولت میسر موجود نہیں۔ بلدیہ ٹان میں 24 پارکس یا...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور سورج  نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔ عید کے تیسرے روز لاہور میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے  جب کہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا  ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے...
    کوٹ بھلوال سب سے بڑی جیل ہے جسکی گنجائش 902 قیدیوں کی ہے، جبکہ سب سے چھوٹی جیل سب جیل ریاسی ہے، جہاں صرف 26 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے جیل گنجان ہو چکے ہیں جہاں 15 جیلوں میں 3,860 قیدیوں کے لئے موجود گنجائش کے مقابلے میں 5,295 قیدی رکھے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق یہ اعداد و شمار 30 اپریل 2025ء تک کے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ قیدیوں کی تعداد جیلوں کی اصل گنجائش سے 37.2 فیصد زیادہ ہے۔ جموں و کشمیر میں دو مرکزی جیلیں جموں میں "کوٹ بھلوال" اور کشمیر میں سرینگر "سنٹرل جیل" شامل ہیں، جبکہ متعدد ضلعی جیلیں، ایک ہولڈنگ...
    لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
    متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہیں، چینی وزارت خارجہ   بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں متعلقہ پانیوں میں چینی طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤنینگ کی سرگرمیوں پر  بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور طرز عمل کے مطابق ہیں۔ چین نے ہمیشہ دفاعی قومی دفاعی پالیسی پر عمل کیا ہے اور امید کرتا ہے کہ جاپان  منطقی نقطہ نظر اپنائے گا۔ Post Views: 6
    سیئول: جنوبی کوریا میں عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جائے میونگ کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 61 سالہ لی نے 49 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ملک کے 14ویں صدر بن گئے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت ہوا جب سابق صدر یون سک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کے بعد ان کا مواخذہ ہوا اور عدالتی حکم سے وہ عہدے سے ہٹا دیے گئے۔ لی جائے میونگ نے رولنگ پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو شکست دی۔ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 79.4 فیصد رہا، جو گزشتہ 28 سالوں کا سب سے زیادہ تھا۔ لی کو اب بھی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں...
    میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)ہر سال کی طرح، اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے ایک شاندار، رنگا رنگ اور دلوں کو جوڑنے والا چاند رات فیسٹیول منعقد کیا ۔ جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوبصورت روایت بنتا جا رہا ہے۔ اس سال کا فیسٹیول خاص طور پر یادگار رہا، جہاں تقریباً 1500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریباً 50 اسٹالز اور فوڈ ٹرکس پر مشتمل اس ایونٹ میں ہر عمر کے افراد کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا، جو اسے ایک مکمل خاندانی تفریحی دن بنا گیا۔ بچوں کے لیے سپر ہیروز کی لائیو اپیرنس، بیلون ٹوسٹنگ، اور خصوصی عیدی گفٹس نے ایونٹ کو ایک خوشگوار تجربہ بنا دیا۔...
    اپنے ایک بیان میں قم المقدسہ میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور مدیر دفتر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں الفاظ کا چناؤ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ایک رہنماء کا بیان ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایسے میں، ایک متنازعہ شخصیت کو "امن کا پیامبر" قرار دینا ملک کی خارجہ پالیسی اور عوام کے جذبات کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ قم المقدسہ میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور مدیر دفتر علامہ بشارت حسین زاہدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "امن کا پیامبر" قرار دینے کے بیان نے بہت سے حلقوں میں شدید غم و غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے۔ یہ بیان...
    افریقی ملک چاڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے جواب میں امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن، لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر یہ کہہ کر پابندی لگائی کہ یہ اقدام "امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے" کے لیے کیا گیا ہے۔ چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر بیان دیا: “چاڈ کے پاس دینے کے لیے نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر ہمارے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے۔” ان کے مطابق یہ اقدام صرف ایک خوددار ریاست کا ردعمل ہے۔ انہوں...
    —جنگ فوٹو امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں امریکا بھر سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے سرکردہ اراکین شریک ہوئے، سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ ایونٹ میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی استحکام اور پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر بات چیت ہوئی۔اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو دونوں ممالک کے درمیان پل کے طور پر اجاگر کیا اور کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ امن اور...
    نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اپنا روایتی قبائلی اندازِ احتجاج اپنانے پر تحریک انصاف ماؤری پارٹی سے تعلق رکھنے والے 3 ارکانِ اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ میں ایک متنازع بل کے خلاف احتجاج کے طور پر روایتی ماؤری ہاکا کیا تھا۔ پارٹی کے شریک قائدین راوری وائی ٹی ٹی اور ڈیبی نگاریوا پیکر کی 21 دن جبکہ 22 سالہ ہانا-راویتی مائیپی-کلارک کی 7 دن کے لیے رکنیت معطل کی گئی۔ تحریک انصاف ماؤری پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہ ارکان نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے سخت پارلیمانی سزا کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ میں 27 سالہ ولی عہد قدیم ماؤری قبیلے کی ملکہ بن گئیں یاد رہے...
    پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے سبب تین افراد جاں بحق ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ خیبر جمرود کے علاقہ غنڈی میں میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فریقین کا آمنا سامنا اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے...
    آب رسانی کے محکمہ کا کہنا ہے کہ یوم ترویہ کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر سسٹم کے ذریعے نکالے جانے والے پانی کی مقدار 980,633 کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ کوشش اس جامع آپریشنل پلان کا حصہ تھی جو حج کے موسم میں پانی کی انتہائی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ماہ  ذی الحجہ کے آغاز سے یوم ترویہ تک مجموعی طور پر 6,899,177 کیوبک میٹر پانی نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے حجاج کو محض وافر پانی ہی فراہم نہیں کیا گیا بلکہ اتھارٹی نے پانی کے معیار اور حفاظت کو  بھی یقینی بنایا۔ اس کے لیے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دیں جن میں 7 ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔   امریکی صدرٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں 9 جون سے نافذالعمل ہوں گی۔ خبرایجنسی کے مطابق افریقی و ایشیائی ممالک کی اکثریت مکمل سفری پابندی کی زد میں ہیں۔ مکمل پابندی والے ممالک میں افغانستان، میانمار، ایران، یمن، لیبیا، چاڈ، کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔ جزوی پابندی والے ممالک میں وینزویلا، برونڈی، لاؤس، سرالیون، ٹوگو، کیوبا اور ترکمانستان شامل ہیں۔ سفری پابندی کا اطلاق صرف ان افراد پر ہو گا جن کے پاس ویزہ موجود نہیں البتہ گرین کارڈ ہولڈرز، سفارتکار اور کھیلوں کے وفود پابندی سے...
    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان 2025 میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا۔ پاکستان 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا، جو طالبان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں پر اثاثے منجمد کرنے، سفر پر پابندی لگانے اور اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کی ذمہ دار ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق1988  طالبان پابندیوں کی کمیٹی کا مقصد افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گیانا اور روس 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے۔ پاکستان 15 رکنی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر بھی ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پام آئل کی ملکی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 39.26 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 83.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ اپریل 2024 میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 60.1 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.6 ارب روپےیعنی 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
    ایران،افغانستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) ایران اورافغانستان سمیت12 ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیےجس کے تحت افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر پابندی عائد ہوئی ہے۔ بعض ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی اور بعض پر محدود پابندیاں عائد کی گئیں،12ممالک پر مکمل،7 پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے ویزوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے جاری...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے متعدد ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگادی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، جسکے تحت افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر پابندی عائد ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہریوں اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے اقدامات، کئی ملکوں کے شہریوں کی امریکا داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ 12 ممالک پر مکمل، 7 پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کے ویزوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بجٹ میں صوبوں اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ ملاقات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے پنجاب کی سطح پر بھی مل کر چلنے کو ضروری قرار دیا۔ دوسری جانب صدر مملکت سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی پر پارٹی عہدیداروں سے ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے قیادت کو ہدایات جاری کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔
    سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ،  پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر  ہوگیا  ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
    پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) بھارتی پارلیمانی وفد کی برطانیہ آمد پر لندن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ’قاتل قاتل مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کی عالمی سطح پر مخالفت کا اظہار کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ارتضیٰ عباس شہید کی تصاویر، کلبھوشن یادیو اور بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔(جاری ہے) لندن کی فضائیں بھارت عالمی دہشتگردکے نعروں سے گونجتی رہیں۔مظاہرین نے کہاکہ بھارت نہ صرف بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے بلکہ کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب بھی رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ...
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مرد اور خواتین سمیت مظاہرین دارالعلوم کے قریب جمع ہوئے اور قابض حکام کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک خاتون نے...
    پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی،ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا،کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کے منظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکے گا، پنجاب بھرمیں فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔سیکرٹری ماحولیات کاکہنا ہے کہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا،غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست خوردہ بھارتی میڈیا نے دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر واویلا مچادیا۔ بھارت کیخلاف جنگ میں ریلی کی قیادت کرنیوالے شاہد آفریدی کو دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھ کر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہوگیا اور اپنے ہی لوگوں پر تنقید کی شروع کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شاہد آفریدی کی آمد پر “بوم بوم” کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور انکا استقبال ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کے...
    اس انسانی مشن میں مختلف کارکن شریک ہوں گے، جن میں ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کارکنوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا کل اتوار کے روز غزہ کا محاصرہ توڑنے کی ایک اور کوشش کریگا۔ فرانسیسی فلسطینی رکن یورپی پارلیمنٹ، رِیم حسن کے مطابق "فریڈم فلوٹیلا" کل اتوار کے روز غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے مشن پر روانہ ہونے والا ہے۔ اس انسانی مشن میں مختلف کارکن شریک ہوں گے، جن میں ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی فلسطینی رکن پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ گریٹا تھنبرگ کل اتوار کو دیگر کارکنوں کے ساتھ غزہ کی جانب ایک انسانی...
    نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔ عدالت...
    اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔ آپ (اساتذہ) کو پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں...
    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میںبھارتی اسپانسرڈ شدہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 28 اور 29مئی کی درمیانی شب بھارتی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے...
    راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی اسٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی اسٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ اساتذہ  کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان...
    سٹی42:   رمضان نگہبان پیکج 2024 میں بے تحاشا مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، بہت سا راشن ان لوگوں میں باٹ دیا گیا جن کے نام پتے غلط نکلے، بہت سا راشن  سرکاری ملازم ہہڑپ کر گئے۔  ڈیڑھ ارب روپیہ کا راشن مستحق شہریوں تک نہیں پہنچا۔  گزشتہ رمضان کے دوران حکومت نے غریب گھرانوں کے لئے راشن کی امداد مہیا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جسے رمضان نگہبان پیکیج کا ٹائیٹل دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے  پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت اور بعد ازاں مسلم لیگ نون کی بھی حکومت کے دوران غیر شہریوں کو راشن کی امداد دینے کے لئے کسی جگہ بلایا جاتا تو وہاں بھگدڑ مچ  جاتی تھی اور جانی نقصان ہوتا تھا، اس ...
    نیروبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں رپورٹ کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’’امین دریا“ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے اڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت...
    28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور قومی پرچم لہرائے گئے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم لہرا دیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرائے گئے، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔ کشمیریوں نے پوسٹرز پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے جانے پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وعدہ کیا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی شعبے سے ہٹا کر دیگر طبقات پر منتقل کیا جائے گا اشارہ دیا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے اور دستاویزی لین دین کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی پالیسی تجاویز پر بات چیت کیلئے کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، اور صنعتی نمائندوں بشمول سیرامکس مینوفیکچررز اور اسٹیل پروڈیوسرز سے کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔اس کی یاد میں ملک بھر میں یوم تکبیربھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی، خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا گیا۔یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے...
    نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے عملے نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر منڈی کے تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے پانچ  رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سبزی منڈی میں داخل ہو کر مکمل ریکی کے بعد ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوجاتے تھے۔ نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کے پانچ رکنی گروہ کی شناخت حمزہ ولد طفیل خان، سلمان ولد جان افضل، شاہزیب ولد معراج گل، سلمان ولد ہدایت اللہ اور ارسلان ولد یامین کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل، نائن ایم ایم پستول، 2 پستول 30 بور،...
      بیجنگ () چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنیز یانگ پائنیئرز (سی وائے پی) کی نویں قومی کانگریس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے سی وائے پی کے لئے پارٹی کی پیروی کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے لئے معماروں کو تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ نئے سفر میں یانگ پائنیئرز کو کمیونسٹ جانشینوں کو پروان چڑھانے کے بنیادی کام اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے لیے اہل معماروں کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور پارٹی اور ملک سے محبت کرنے، محنتی اور ترقی پسند نوجوان پائنیئرز کو تربیت دینی چاہیئے۔انہوں...
    وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے ویزوں کی بحالی وزارت اوورسیز کی انتھک محنت اورمؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردیفوکل پرسن وزارتِ اوور سیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ویزوں کے اجرا سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے ملک کے لیے معاشی فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و قوم کی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پی پی پی ریاض احسن عباسی اور جنرل سیکرٹری رانا خالد نے افواجِ پاکستان اور قوم کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی قومی سطح پر حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ پارٹی ہمیشہ ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کی، جب کہ میزبانی کے فرائض پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق...
    پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاو تحریک کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے جناح پارک سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کو احتجاج کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پہلے ہی سے بڑھائی جا چکی تھی تاہم، چند شرپسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور ایک...
    کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں گرمی کی لہرکے بڑھتے ہوئے خطرے سے شہریوں کو بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات انتہائی درجہ حرارت سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے عوامی بیداری، صحت کی حفاظت اور حکومتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ گرمی سے متعلقہ بیماریوں کو پہچاننا اور ان کاعلاج: پی ایم اے ہیٹ ویو کی علامات کا خاکہ پیش کرتا ہے، جیسے شدید پسینہ آنا، چکر آنا اور متلی ہونا۔ ان علامات کی صورت میں متاثرہ افراد کو ٹھنڈی جگہ پر لے جانے، پانی پلانے اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اگر علامات 30 منٹ سے زیادہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )کویت نے 19 سال بعدپاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر تے ہوئے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے رپورٹ کے مطابق اہم خلیجی ملک کویت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا کی پابندی کا خاتمہ کرتے ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے، پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جارہے ہیں.(جاری ہے) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں افراد کوکویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے، کویت کے تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے...
    ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منصوبے کے اس نئے مرحلے کا مقصد کراچی میں پانی کی دستیابی میں اضافہ، پانی اور سیوریج کی خدمات کی حفاظت کی بہتری اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کی مالی و عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں کی جانے والی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائے گا اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں پانی اور سیوریج کی خدمات کو بہتر بنائے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والے پل کے قریب سیوریج کا پانی سڑک پر آگیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں سڑک سے گزرنے والی ایک مسافر بس سڑک پر پڑے گڑھے میں پھنس گئی ہے۔