2025-07-04@20:01:35 GMT
تلاش کی گنتی: 916

«کی شدید مذمت کرتے ہیں»:

(نئی خبر)
    ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو آج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیوٹ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں...
    مہنگے ترین نشے ویڈ کی اسمگلنگ میں کوریئر کمپنیز کے بعد نئی ٹرانسپورٹیشن استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن بکنگ پر ویڈ اب کراچی میں موٹرسائیکل رائڈرز کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کےہاتھوں گرفتارملزم عبدل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 20 ہزار روپے میں کروڑوں روپے کی منشیات کراچی تک کیسے پہنچتی ہیں؟ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کے لیے جو راستہ استعمال کیا تھا اسی راستے منشیات بھی اسمگل ہوتی ہیں۔ ویڈ ایران سے براستہ مند، دہریجی پھر ناردرن پاس سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر پہنچائی جاتی ہے۔ ملزم عبدل نے بتایا کہ حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سربراہ ہے جو ایران سے آپریٹ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) جامعہ ابی بکر الا سلامیہ کے پروفیسر اور جامعہ کراچی کے سینئر عربی ٹیچر الشیخ فیض الابرار نے جامع مسجد عمر فاروقؓ سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر کراچی میں نصیحت آموز اور بصیرت افروز خصوصی درس دیتے ہوئے کہا کہ دینی ، دنیاوی اور کاروباری مصروفیات انسان کو دنیاوی امتحانات میں مصروف عمل رکھتی ہیں لیکن دین اسلام اور مصطفوی پیغام کو عام کرنے والے نفوس قدسیہ دنیا سے زیادہ دین کے کاموں کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر بہت جلد ماہِ ذوالحجہ کا پہلا عشرہ سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل و عیال اور خود کو ان10دنوں کیلئے تیار...
    جرمنی نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کی ابتدا کے بعد سے پہلی بار جرمنی نے اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ فن لینڈ کے شہر تُرکو میں گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں جنھوں نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر سب سے پہلے آواز اُٹھائی ہو لیکن اب پانی سر سے اوپر ہوگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھل کر کہوں کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ رہا ہے وہ نہ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ عدم اعتمادلانے کی صورت میں تحریک انصاف کے 20سے 25 ارکان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ غنڈہ ایکٹ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ ایسے قانون کی حمایت نہیں کر سکتا، مجھے جہاں جانا پڑا جاﺅں گا، ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کے پاس بھی جاﺅں گا لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور مشورہ دیا کہ عدم اعتماد کی...
    اسرائیلی یرغمالی سابق خاتون فوجی نے غزہ میں جارحیت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اپنے ہی ملک سے تھا، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں حراست میں لی جانے والی ایک سابق اسرائیلی فوجی نعاما لیوی نے انکشاف کیا کہ قید کے دوران اسے سب سے زیادہ خوف اسرائیلی فضائی حملوں کا تھا، جس سے وہ اپنی موت کو قریب محسوس کرتی رہیں۔ نعاما لیوی اُن 5 اسرائیلی خاتون فوجیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں سال جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، تل ابیب کے مشہور ’ہوسٹیج اسکوائر‘ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے لیوی نے اپنی اسیری...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 76 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزموں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کر دئیے۔ یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکن اٹک جیل میں موجود ہیں۔
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران وہ باتیں کہہ ڈالیں جو اکثر مرد صرف دل میں ہی رکھتے ہیں۔ گوہر رشید کے شو میں شرکت کے دوران علی رحمان نے اپنی ذاتی زندگی، خاندانی تعلقات اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، اور خاص طور پر ان لمحات کو شیئر کیا جب رشتے ٹوٹے، اور ان کے اثرات نے دل اور دماغ کو چور کر دیا۔ علی رحمان نے کہا کہ کسی بھی رشتے کے اختتام پر معاشرہ بلا جھجک مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیتا ہے، چاہے وہ حقیقت میں ذمے دار ہو یا نہ ہو۔ ان کے مطابق رشتہ ختم ہو جائے تو...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں امن، تجارت اور پانی کے مسئلے پر ہمسایہ ملک سے بات کرنے کو تیار ہیں، جارحیت ہوگی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، پرامن نیو کلیئر پروگرام کے لیے ایران کی حمایت کرتے ہیں۔ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران پاکستانیوں کےلیے دوسرا گھر ہے، برادر ملک ایران کا دورہ کرکے دلی مسرت ہوئی، ایرانی صدر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا، مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون کرکے خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہاں کا دورہ کر کے دلی مسرت ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ، ثقافی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تعلقات کو مزید گہرا بنایا جائے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے ہم تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی، ایرانی صدر نے جنوبی ایشیا میں ہونے والی...
    ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا۔تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہاں کا دورہ کر کے دلی مسرت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ، ثقافی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تعلقات کو مزید گہرا بنایا جائے اور مختلف شعبوں میں تعاون...
    کوئٹہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کے رہنماء عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی پہلے ہی بتلا چکے کہ فارم 47 کے نمائندوں سے ملک کے آئین کو پائمال کرنیکا کام لیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کا الیکشن دراصل جنرل الیکشن کے نام پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا اور اب جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کریگی یہ ملک کے عوام کے ساتھ جمہوریت کے نام پر بہت بڑے ڈاکے کے سوا کچھ نہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی پہلے...
    اپنی ایک تقریر میں محمد حسن کا کہنا تھا کہ غزہ کیخلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ملیشیاء کے دارالحکومت "کوالالمپور" میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم "آسیان" کا سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں ملائشین وزیر خارجہ "محمد حسن" نے اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب، دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری یونین اس صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ رواں مہینے صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس آبی معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ خطرناک اقدام، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور 24 کروڑ سے زائد افراد کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں مسلح تنازعات میں پانی کے تحفظ سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات کے رونما ہونے سے پہلے ہی متحرک ہو جائے، جو انسانی بحران کو جنم دے سکتے ہیں یا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان  سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ   بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی   میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود  جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے حوالے سے امریکی  صدر  کی کوششوں  کی قدر کرتے...
    واشنگٹن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔  نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق    امریکہ میں   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں  امریکہ نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔(جاری ہے) پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت سے...
    مشہور اداکارہ حرا سومرو نے نجی چنیل کے پروگرام  میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، مزاج اور انڈسٹری سے محبت پر کھل کر بات کی حرا سومرو کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگ انہیں تیز سمجھتے ہیں مگر درحقیقت وہ نہایت معصوم ہیں انہوں نے اپنی شخصیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے اچھی بات صاف گوئی ہے جبکہ بری بات یہ ہے کہ وہ بہت جذباتی ہیں اور غصے میں جلدی آ جاتی ہیں ان کے بقول ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بہت ضدی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خود ان کے شوہر بہت چالاک ہیں iیک سوال کے جواب میں حرا سومرو نے واضح کیا کہ شوبز انڈسٹری میں...
    کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی یہی ہے کہ انڈیا دوبارہ کچھ کرے گا تو اسے پھر بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن ہمیں امید اور یقین ہے کہ وہ دوبارہ کارروائی کی ہمت نہیں رکھتے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے، بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ اگر کشمیریوں کی خواہش پر یہ پاکستان بن جاتا ہے تو یہ تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔ مشیر وزیراعظم...
    ہر سوچنے والے انسان کے ذہن میں یہ سوال ضرورت اٹھتا ہے کہ بانی پاکستان ‘ اپنے تراشے ہوئے ملک کو کیسا بنانا چاہتے تھے؟ کیسا دیکھنا چاہتے تھے؟ یہ سوال حد درجہ سنجیدہ ہے۔ ‘تسلیم کیجیے یا نہ کیجیے۔ نئی نسل اور پرانی نسل کے ان گنت افراد‘ اپنے ملک کی تشکیل کے متعلق ابہام کا شکار ہیں۔ یہ ان کا قصور نہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری سرپرستی میں‘ جناح صاحب پر ہم نے عقیدت کا ایسا غلاف چڑھا دیا ہے ‘ جسے چاک کر کے دلیل پر‘ بنیادی سوالات پوچھنے کی ممانعت سی ہے۔ زمینی حقائق کے مطابق عرض کر رہا ہوں۔ جسے بڑے جہاندیدہ لوگ بھی دبے لفظوں میں بیان کرتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان بنا...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ بلوچستان خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو بارود سے اڑانے والے سندھ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دشمن اپنی شکست کا بدلہ اب پراکسی وار کے ذریعے لینا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مورو واقعے میں وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہیں لیکن اس میں کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ اپنی رہائش گاہ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مورو واقعہ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کے لیے ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت اور اچھا جانور اللّٰہ کی راہ میں قربان کرے۔ پاکستان میں بھی ہر سال لوگوں کی ایک بڑی تعداد جانور قربان کرتی ہے۔ جس کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگتی ہیں تاکہ شہری اپنی گنجائش کے حساب سے مناسب جانور خرید سکیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی جس کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں جانوروں کے خریداروں کی کمی آئی ہے اور وہ منڈیوں کا رخ نہیں کرتے۔...
    سیکرٹری جنرل عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم دشمن ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان خضدار میں بچوں کی سکول بس پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ کوئی گرا ہوا ذہن ہی اس طرح کی کارروائی میں ملوث ہو سکتا ہے۔ بچوں پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد اور منصوبہ ساز انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دشمن جو سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم ہے وہ چھپ کر...
    فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور کاوش اور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کے تعاون سے معاہدے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر، سفیر نکولس گیلی نے فرانس کی خارجہ پالیسی میں صنفی شمولیت اور موسمیاتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ایوارڈ فرانس کی جانب سے پاکستان میں شروع کیا گیا ایک اہم اقدام ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی حمایت کے لیے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا۔ ‎جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن فرانسیسی سفارت خانے اور مختلف شراکت داروں (UNDP، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ/PPAF، آغا خان فاؤنڈیشن، UN Women) کے ذریعے سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمیٹ چینج (CSCCC) اور اس کی CEO عائشہ...
    معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں ایک تصویر دکھائی جس میں 4 دوست ایک تفریحی مقام پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصویر میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد موجود ہیں۔ ادکارہ کے مطابق یہ تصویر 1989 کی ہے اور یہ سب فائٹر پائلٹس تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی 2021ء میں فیصل سے شادی ہوئی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں، مگر پھر فیصل نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے جس کا نام اورنگزیب ہے اور وہ ایک زبردست فائٹر پائلٹ...
    اسلام آباد: بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کا تقدس پامال کرتے ہیں جبکہ مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔ سکییورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو ڈھال بنا لیتے ہیں اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج یہ جانتے ہیں کہ مساجد کی حرمت کے پیش...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں.(جاری ہے) پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے شیر...
    سٹی 42 : کینیڈین ہائی کمیشن نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔  کینیڈین ہائی کمیشن نے ایکس اکاؤنٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں بچوں سمیت کئی جانیں ضائع ہوئیں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں, تمام متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔  کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ پاک-چین دوستی کے 74 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں...
    اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام سے شدت پسند عناصر کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستانی قوم بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور معصوموں کو قتل کرنے والے عناصر کے خلاف ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی...
    بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہبی لبادے کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث، ویڈیوز سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کا تقدس پامال کرتے ہیں جبکہ مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔سکییورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو ڈھال...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ہر محب وطن اپنا قومی و ملی فریضہ سمجھ کر دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن سفاک قاتل اور ملک دشمن ہیں، ان کا صفایا قانون نافذ کرنیوالوے اداروں کو پوری طاقت سے کرنا ہوگا، حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا اعلان کرے۔ اسلام ٹائمز۔  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد کسی کی معافی یا رحم کے لائق نہیں انہیں پوری طاقت سے کچلنا ہوگا، دہشتگرد کاروائیوں کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں بھارت کی طرح ملک میں موجود دہشتگردوں کو بھی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر آگ سے کھیل رہا ہے، دنیا بھی اب بھارت کو جان چکی ہے بھارتی موقف بے بنیاد تھا، پاکستان نے بہت بالغ نظری سے ردعمل دیا،بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے۔ 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور موجودہ پی ایس ایل کھلاڑی شعیب ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ ایک تقریب میں ان کے اندازِ نگاہ بنے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں عروہ حسین کسی اور فرد سے گفتگو میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ شعیب ملک کی نظریں بار بار ان پر مرکوز نظر آتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی تنقید اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔...
    ہمارے نزدیک یورپ اور مغربی ممالک سماجی زندگی سے محروم ہیں۔ گو کہ مغربی تہذیب و کلچر کی اپنی الگ حرکیات ہیں مگر ہم یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ اہل مغرب کے پاس سوشل لائف نہیں ہے۔ البتہ ان کا معاشرہ کام کے دنوں میں واقعی ایک دوسرے سے گھلنے ملنے کے تصور سے تہی دامن ہے۔ لندن جیسے میٹروپولیٹن (عالمگیر)شہر میں ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے کبھی آپ کو یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ ساتھ والے کمرے میں کون رہتا ہے۔ میں نے لندن میں نو سال ایک چار بیڈ روم کے فلیٹ میں گزارے۔ اس فلیٹ کے باقی تین کمروں کے بندوں سے میری صرف ویک اینڈ پر ملاقات ہوتی تھی جب میں ان...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں نامور کالم نگار و تجزیہ کار مظہر برلاس نے کہا کہ جب پہلگام کا واقعہ ہوا اور بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا اور سندھ طاس معاہدہ بھی یک طرفہ طور پر معطل کر دیا تو اسکے بعد بھارتی دھمکیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا اور پاکستان پر جارحیت ہوئی، مگر پاکستان کی سیاسی قیادت مودی کے معاملے پر بالکل خاموش تھی، تو پھر سوچنے والوں نے سوچا کہ عمران خان سے بات کی جائے تو ایک شخصیت عمران خان سے جیل میں دو مرتبہ ملی اور ان ملاقاتوں میں عمران خان کو اس طرح بریفنگ دی گئی، جس طرح کسی وزیراعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںمظہر برلاس پاکستان کے معروف صحافی، کالم نگار...
    برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے عوام کو بھوکا مرنے نہیں دے سکتے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی غزہ میں تشدد کی شدت میں اضافے پر خوف زدہ ہیں۔ برطانوی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہیں کیونکہ یہ ہی واحد راستہ ہے جس سے یرغمالیوں کو رہائی دلائی جا سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم (برطانیہ، فرانس اور کینیڈا) مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کرتے...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے 69 سال کی عمر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمر چھپانے کے رویے پر سوال اٹھا دیا۔ بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ کے موقع پر عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ وہ اسے اللہ کی طرف سے عطا کردہ تجربات اور سیکھنے کے سفر کا حصہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں عمر کو ایک ممنوع موضوع سمجھا جاتا ہے، خصوصاً جب لوگ بڑے ہو جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، ماضی میں لوگ بہتر کردار...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے بیوی سے بدسلوکی کے الزامات پر وضاحت دے دی۔ رجب بٹ اپنی فیملی وی لاگنگ، غصے بھرے رویے اور متنازع باتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں پھر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 6.77 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1.9 ملین فالوورز ہیں، ان کے مداح ناصرف انہیں بلکہ ان کے خاندان، والدین، بہن اور اہلیہ ایمان کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ ایک ویڈیو کے تناظر میں سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے رجب بٹ پر یہ الزام لگایا کہ وہ اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ ویڈیوز میں ناروا سلوک کرتے ہیں، انہیں نظر انداز کرتے ہیں یا احترام...
    پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تو دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے تاہم اگرایسے...
    اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی بھارت کو بھاری قیمت چکانا پڑی ہے اور اب ایک بار پھر بھارتی سیاسی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان میں اس جیت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جارہاہے ، اب ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی میڈیا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ یوسف سعید نے لکھا کہ ” مکار دشمن بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ہم ریلیاں نکالنے میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر رکھے ہیں جن پر حملہ کیا جا...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوہرا معیار اپنانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن کی بات بھی کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں، جس سے امریکہ کی پالیسی پر سنجیدہ سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری رکھے گا، لیکن کسی قسم کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا: "ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔" ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے اصولی مؤقف کو غنڈہ گردی نہ ماننے کی سزا دے رہا ہے، اور اسی وجہ سے ایران کو خطے...
    پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک بار پھر اپنی منافقانہ سوچ اور پاکستان دشمنی کا کھلم کھلا اظہار کر دیا۔ ممبئی میں شیو سینا(یو بی ٹی)کے رہنما سنجے راوت کی کتاب نرکتلا سورگ (دلدل میں جنت)کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید اور گالی گلوچ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جاوید اختر نے کہا کہ انہیں دونوں طرف سے گالیاں ملتی ہیں، ایک طرف...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس میں وہ ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی اُن کا دل ٹوٹا ہے؟ سکینہ خان نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں اُن کی محبت ناکام ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محبت سے بہت سی امیدیں تھیں، جو پوری نہ ہو سکیں اور یہی ٹوٹنے والی امیدیں سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی پر یقین کرتا ہے اور...
    فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز بغداد(آئی پی ایس )سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے...
    ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز تہران میں بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم کس بات پر یقین کریں؟ ایک طرف وہ امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے قتلِ عام کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا لیکن دھمکیوں سے...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق تہران میں بحریہ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کس بات پر یقین کریں؟ ایک طرف وہ امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے قتل عام کی دھمکیاں دیتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا لیکن دھمکیوں سے نہیں ڈرے گا، تاہم ہم جنگ نہیں چاہتے یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کے پاس...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ہفتہ کے روز بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ اور کھلی سنسرشپ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے یو جے کے صدر حامد الرحمٰن نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کی آوازوں کو دبانا نہایت تشویشناک ہے اور یہ خطے میں آزادی صحافت کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ صحافی عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اس قسم کے اقدامات...
    اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد  ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو  ہفتہ وار  میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
    صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پروپیگنڈے کے ذریعے جھٹلائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک...
    کوئٹہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے عالمی استعمار اور صیہونی طاقتوں کے گٹھ جوڑ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا یہود و نصاریٰ ہرگز امت مسلمہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل ایمان آپس میں نرم دل اور باہمی محبت و اخوت سے سرشار ہوتے ہیں، جبکہ کفار و مشرکین کے مقابلے میں سخت اور باہمت ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام اپنے ایمانی جذبے سے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن کی مکروہ سازشیں، خصوصاً مودی سرکار کے ناپاک عزائم، خاک میں ملا دی جائیں گی۔ ان...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خومختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال رہی، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی۔ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری...
    لاہور (نیوز رپورٹر) بھارت سے حالیہ جنگ اللہ کا انعام تھا، پاکستان کے عزت و وقار میں بہت اضافہ ہوا۔ پاکستان عالمی سطح پر بہت اوپر جائے گا، معیشت بہتر ہو گی۔ دوست ممالک کا اعتماد بڑھے گا۔ کچھ عرصہ کچھ مسلم ممالک کا رخ بھارت کی طرف تھا وہ اب واپس آئیں گے۔ حالیہ جنگ میں دنیا نے بھارت کی بات نہیں مانی۔ اس سے پہلے بھارت جھوٹ کا لبادہ اوڑھتا تھا اور جھوٹ کے سہارے سے ہی دنیا کو خود سے جوڑتا تھا اور پھر ہمیں پریشرائز کرتے تھے۔ لیکن اس بار اللہ کے فضل سے دنیا نے صرف پاکستان کی بات مانی کہ پاکستان سے زیادتی ہوئی ہے۔ پاک افواج نے جس طرح جوابی کارروائی کی دراصل...
    صدر آصف علی زرداری نے ’یوم تشکر‘ کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری عسکری قیادت کو بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بُنیان  مرصوص کا جشن ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور پوری عسکری قیادت خاص طور پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا...
    امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور خطے میں امن کے قیام اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان سے ملاقات کی، ملاقات میں پولیٹیکل قونصلر زیچرے ہرکنرائیڈر اور سفارت کار الزیبتھ بینین نے شرکت کی۔ سلطان محمود چودھری نے امریکی سفارتخانے کے عہدیداران کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر...
    پاک فضائیہ فضاوں کی کنگ، ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 10مئی کی صبح سوا 8بجے مارکو روبیو کا پہلا فون آیا، مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے، میں نے کہا اگر بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں، 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے، مسلح افواج کی بہادری اور جوانمردی سیفتح نصیب ہوئی، بھارت کے6 طیارے اور ایک یو اے وی گرایا گیا، پاک فضائیہ فضاں...
    شمسی ماہرین نے سورج سے بجلی حاصل کرنے کیلئے سولر پینٹ ٹیکنا لوجی متعارف کرادی جو سولر پینلز کا بہترین متبادل ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار بخوبی ادا کرتی ہے، مذکورہ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔سولر پینٹس جنہیں فوٹو وولٹائیک پینٹس بھی کہا جاتا ہے، ایک ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی ہے جو شمسی توانائی پیدا کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ پینٹس روشنی جذب کرنے والے ایسے مادے پر...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان بہادر اور شجاع لوگوں کی سرزمین ہے۔ آج، ہم نے بھارت کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ دشمن کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ ہماری بہادر مسلح افواج نے ایک بار پھر مخالف کی بدنظمیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہم اپنی فوجی اور قومی قیادت پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں "فتح مارچ" کا انعقاد کیا، جو مسجد شہداء سے شروع ہو کر لبرٹی چوک پر ختم ہوا۔ مارچ کی قیادت پی ایم ایم ایل لاہور کے صدر انجینئر عادل خالق اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کی۔ تقریب...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے جب عادل راجہ کا یوٹیوب اکاؤنٹ اُڑایا جا سکتا ہے، احمد نورانی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بین کروایا جا سکتا ہے تو جن وطن فروشوں کے اکاؤنٹ اب تک چل رہے ہیں وہ ریاست کی پھوپھی کے بچے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کا مزید کہناتھا کہ یاد رکھئیے ایک بار کا ٹاؤٹ آخری سانس تک ٹاؤٹ رہتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور ٹاؤٹ کی “لوّ سٹوری” میں اتار چڑھاؤ ضرور آتے ہیں جس سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹاؤٹ نے نوکری چھوڑ دی ہے لیکن اصل میں ایسے ٹاؤٹس کو اپنے وقت پر دوبارہ استعمال کرنے کے لئے اثاثہ بنا کر لوگوں...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے شوہر سماجی کارکن جبران ناصر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔ منشا پاشا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق گردش کرتی خبروں کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جبران اکثر تقریبات میں میرے ساتھ شرکت نہیں کرتے اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خراب ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب سوشل میڈیا کا دور ہے تو تعلقات کی خوشگواری کو ناپنے کا پیمانہ بھی بدل گیا ہے تو اب آپ جتنا زیادہ سوشل میڈیا پر نظر آئیں گے دنیا کی نظر میں آپ...
    بھارتی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر ہٹانے پر ان کے شوہر اداکار امیر گیلانی بھارت پر پھٹ پڑے۔ اداکار امیر گیلانی نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ ماورا حسین کو بھارتی فلم صنم تیری قسم کے البم کور سے ہٹانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر بہتر پروجیکٹس میسر آئے ہیں۔ یہ اقدام حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں بھارتی حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ سروسز پر پاکستانی مواد کی نمائش پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت...
    کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔ انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے...
    فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور امدادی کارکنوں کی سرگرمیوں کے لیے رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور امدادی کارکنوں کی سرگرمیوں کے لیے رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں فرانس کے نمائندے نیکولاس دو ریویر نے منگل کی شام غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی۔ دو ریویر نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اس...
    روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انسانی امداد کی غیر جانبداری اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انسانی امداد کی غیر جانبداری اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، روس کے اقوام متحدہ میں نمائندے واسیلی نبنزیا نے بدھ کی صبح غزہ میں فوری جنگ بندی کے ضرورت پر تاکید کی۔ نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انسانی امداد کی غیر جانبداری اور یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ اسپوتنیک نیوز ایجنسی کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ہم...
    انگلینڈ کی نمائندہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیل سے درخواست کی کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد کی فراہمی میں تعاون کرے۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ کی نمائندہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیل سے درخواست کی کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد کی فراہمی میں تعاون کرے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں انگلینڈ کی نمائندہ باربرا وڈوارد نے منگل کی شام صرف زبانی طور پر غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی درخواست کی۔ وڈوارد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی سرحد پر ہزاروں کلوگرام غذائی اشیاء خراب...
    اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کو فوری طور پر غزہ کے راستے کھولنے چاہییں تاکہ امدادی سامان اندر داخل ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کو فوری طور پر غزہ کے راستے کھولنے چاہییں تاکہ امدادی سامان اندر داخل ہو سکے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ کے نمائندے نے بدھ کی صبح سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر غزہ کے راستے کھولے اور امدادی سامان کے داخلے کی اجازت دے۔ اس...
    اسلام آبادـ: بھارت نے ہارمان لی،نریندرمودی نے ہارے ہوئے وزیراعظم کی تقریرکی،بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہوچکاہے، دوبارہ حملہ کرنے کی سکت نہیں رہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپر دنیابھرمیں بات ہورہی ہے ،یہ ہماری کامیابی ہے، ٹرمپ کا مسئلہ کشمیرکے حل کاکہنابھارت کو ہضم نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ جنگی حالات میں کچھ یوٹیوب چینلز منفی کرداراداکیا، پروپیگنڈاکرنے والے کچھ یوٹیوب چینلزکی نشاندہی ہوچکی ہے،ایسے یوٹیوب چینلزکی بندش کی درخواستیں پی ٹی اے نے کی ہیں، کچھ کالی بھیڑوں کے سوا سوشل میڈیااورمیڈیانے اچھاکردار اداکیا۔انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات نے دن رات محنت کرکے بیانیے کی جنگ میں برتری حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ جنگ ختم کرنے کی پہلی کال بھارت نے دی،گزشتہ روز ڈی...
    اپنے بیان میں شاہد رند نے پنجاب کے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ قتل کئے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے اضلاع پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی بحالی اور بھارتی آبی جارحیت کا خاتمہ ہی خطے میں امن لانے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہونا اچھی بات ہے لیکن میز پر مضبوط موقف ناگزیر ہے، مودی نے ہوش میں آنے کے بعد خطاب میں پھر اپنی قوم کو دھوکا دیا۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا اپنے ملک میں چناؤ میں پاکستان کے خلاف جنگی جنون نہیں چلے گا۔
    اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس میں دو راستے زیرِ غور ہیں، یا تو اسے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے، یا پھر جوائنٹ وینچر کے تحت اس سے طویل مدتی فائدہ حاصل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی ایک بے مثال اور قیمتی جائیداد ہے، ایسی عمارت جسے 2 راستے حاصل ہوں اور جو نیویارک کے دل میں واقع ہو، کوئی اور نہیں، یہ 19 منزلہ عمارت ہے اور حکومت کی خواہش ہے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن بْنیَان مَّرصْوص کی کامیابی کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دلیرانہ بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ملکی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہہ رہے ہیں الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔...
    مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے نفرت اور بغض کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔کراچی میں مفتی منیب الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے مسئلہ پیدا کیا، بھارت کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہینوں اور انکی ماؤں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج اور ہر جوان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی، مفتی تقی عثمانیمعروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی...
    10 مئی 2025 کو بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی کے جہاں چرچے ہورہے ہیں، وہیں مئی کے مہینے کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم بھی قرار دیا جارہا ہے، کیوں کہ اسی مہینے میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، اور اسی مہینے میں 12 مئی اور 9 مئی جیسے واقعات بھی رونما ہوئے۔ ’وی نیوز‘ نے تحقیق کرتے ہوئے عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ آخر مئی کے مہینے میں پاکستان کی تاریخ میں کون سے اہم واقعات رونما ہوئے۔ 28 مئی 1998 جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے مئی کے مہینے میں پاکستان نے جو سب سے بڑا معرکہ انجام دیا وہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی...
    اپنے ایک انٹرویو میں قطری وزیر خارجہ نے تہران و واشنگٹن کو جلد از جلد معاہدے پر پہنچنے کا مشورہ دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم ایرانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر لیں۔ واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن عبد الرحمن نے تاکید کی کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے بعد سے ایران نے اپنی یورینیم افزودگی میں اضافہ کیا ہے! قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران و امریکہ کو جلد از جلد معاہدے تک پہنچنے کی نصیحت کرتے ہیں کیونکہ اکتوبر، اقوام متحدہ...
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
    امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور  بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کے اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔ رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ اور ان کے برطانوی ہم منصب نے پاک بھارک جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکوروببو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اشیاء کی براہ راست ڈلیوری پر پابندی کا حکم دے دیا ہے یہ حکم تعلیمی نصاب میں منشیات سے متعلق آگاہی شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران دیا گیا جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ منشیات زیادہ تر کوریئر اور ڈلیوری سروسز کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں تک پہنچتی ہیں اور کئی بار طلبہ کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں اس صورتحال کو روکنے کے لیے براہ راست ڈلیوری کا نظام بند کرنا ہوگا عدالت نے ہدایت دی کہ جو تعلیمی ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتے ان کے خلاف فوری کارروائی...
     ویب ڈیسک:افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا، افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ! مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ الحمد للہ!تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں،13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے  ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد ہم نے اس ملک کو بنانے کیلئے بے پناہ قربانیا دی ہیں،ہم اس ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،ہم بھارت کی طاقت،مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے...
    ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا۔ افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ!پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف نے اور...
    صوبائی وزیر مینا آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر مینا آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں...
    کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ عوام کی مقبول قیادت کو دھاندلی اور بددیانتی کے ذریعے ہروایا اور مصنوعی قیادت کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو ہر حال میں حق بات کہنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے علماء سے یہ عہد لیا ہے کہ وہ ظالم کے ظلم اور مظلوم کی بھوک پر خاموش نہ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ’’سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر منعقدہ...
     امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے. حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ہونی چاہیے۔سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے...
    لاہور: لاہور میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔ انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور...